Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ میں پیرامیڈیکس سٹاف کی کمی

    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ میں پیرامیڈیکس سٹاف کی کمی

    چنیوٹ
    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ میں پیرامیڈیکس سٹاف کی کمی مریضوں کو ذلیل و خوار کرنے لگی, ہسپتال انتظامیہ نہ نرسز سٹاف کی کمی کو پورا کر سکی نہ ہی پیرامیڈیکس سٹاف تعینات ہو سکا,
    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آنے والے مریض رُل گئے, ضلع کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں 73 نرسز سٹاف میں سے 42 سیٹوں پر تاحال تعیناتی نہیں ہو سکی, نرسز سٹاف, پیرا میڈیکس سٹاف اور دیگر عملہ تعینات نہ ہونے سے مریضوں کو علاج معالجہ کرانے میں شدید پریشانی کا شکار ہونے لگے ایم ایس ڈاکٹر انجم اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس سٹاف کی کمی ہوتی ہے جس کا خمیازہ مریضوں کو بھگتنا پڑتا ہے, حکومت اور محکمہ صحت پنجاب کو لیٹر بھیجا ہوا جونہی جواب آئے گا نرسز سٹاف,پیرا میڈیکس سٹاف کو بھرتی کر لیا جائے گا,ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ میں نرسز سٹاف کے علاوہ دیگر خالی اسامیوں پر تعیناتی کو یقینی بنایا جائے تاکہ سینکڑوں کی تعداد میں آنے والے مریضوں کو علاج معالجہ کروانے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے

  • پاکستان ایک اور کرکٹر سے محروم، فاسٹ بولر محمد عامر کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    پاکستان ایک اور کرکٹر سے محروم، فاسٹ بولر محمد عامر کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    لاہور : پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے تاہم وہ ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

    محمد عامر کی ریٹائرمنٹ سے متعلق یہ خبر یہ بات پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک اعلامیے میں بتائی گئی جس کے مطابق فاسٹ بولر نے کہا کہ کرکٹ کے روایتی فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی ان کے لیے اعزاز کا باعث تھی۔

    اعلامیے کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ میچز اور آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی 2020 میں شرکت کے لیے اپنی فارم اور فٹنس برقرارکھنے کی کوشش کریں گے۔

    فاسٹ باولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ ان کے لیے آسان نہیں تھا، وہ پی سی بی کے شکرگزار ہیں جنہوں نے انہیں سینے پر گولڈن اسٹار لوگو لگانے کا موقع دیا۔

    اس موقع پر ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ محمد عامر کا شمار موجودہ دور کے بہترین ٹیسٹ بولرز میں ہوتا ہے، قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم گراؤنڈ اور ڈریسنگ روم میں محمد عامر کی کمی محسوس کرے گی۔

    یاد رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باولر محمد عامر نے جولائی 2009 میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے 36 ٹیسٹ میچوں میں 30 کی اوسط سے 119 وکٹیں حاصل کیں۔اپریل 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 44 رنز کے عوض 6 وکٹیں ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی بہترین بولنگ تھی۔

  • شاہد کپور نے اپنی فلم کبیر سنگھ کے کردار پر لوگوں کی تنقید کو بلا جواز قرار دے دیا

    شاہد کپور نے اپنی فلم کبیر سنگھ کے کردار پر لوگوں کی تنقید کو بلا جواز قرار دے دیا

    شاہد کپور نے اپنی فلم ”کبیر سنگھ” کے کردار پر لوگوں کی تنقید کو بلاجواز قرار دے دیااور کہا کہ ان سے قبل بھی بعض اداکاروں نے متنازع کردار ادا کیےہیں.تاہم ان پر کسی نے ےتنقید نہیں کی-
    شاہد کپور نے گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم”سنجو”کا حوالہ دیا اور کہا کہ سنجے دت کی زندگی پر بنائی گئی فلم میں مرکزی کردار سنجو اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک دوسری خاتوں کے ساتھ گفتگو کے دوران اعتراف کرتا ہے کہ اس کے کم سے کم 300 خواتین کے ساتھ ناجائز جسمانی تعلقات رہے ہیں-شاہد کپور نے سوال کیا کہ جب سنجو کے خواتین کے ساتھ جاجائز جنسی تعلقات کے اعتراف پر کسی نے اعتراض نہیں کیا تو ان کے کردار پر کیوں تنقید کی جا رہی ہیں-

  • جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نائب امیرمحبوب الہیٰ سپرد خاک جنازہ کس نے پڑھایا دیکھئے تفصیل میں

    جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نائب امیرمحبوب الہیٰ سپرد خاک جنازہ کس نے پڑھایا دیکھئے تفصیل میں

    پروفیسر محمد ابراہیم خان نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے محبوب الہیٰ کی نماز جنازہ پڑھایا نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، معاون خصوصی برائے افغان امور امیرجماعت اسلامی پاکستان شبیر احمد خان، نائب امراء صوبہ خیبر پختونخوا عنایت اللہ خان،مولانا تسلیم اقبال، شمس الرحمن سواتی، امیر جماعت اسلامی ضلع ایبٹ آباد ساجد قریش عباسی، عبدالرزاق و دیگر بھی نماز جنازہ میں شریک

  • پاکستان میں‌سیلاب کا خطرہ ، وہ کیوں ؟ جانیئے اس رپورٹ میں‌

    پاکستان میں‌سیلاب کا خطرہ ، وہ کیوں ؟ جانیئے اس رپورٹ میں‌

    اسلام آباد : پاکستان میں مون سون کی بارشوں کا بہت بڑے پیمانے پر برسنے کی وجہ سے پاکستان میں سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، یہ سسٹم 24 جولائی کی شام بالائی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

    پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے متعلق باخبر رکھنے والے ادارے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے نیا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون کے نئے سسٹم کے نتیجے میں 25 سے 27 جولائی کے درمیان بڑے دریاؤں میں کہیں اونچے اور کہیں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آنے کا خدشہ ہے، برساتی نالوں میں طغیانی آ سکتی ہے جبکہ نشیبی علاقے زیرِ آب آ سکتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان میں یہ سسٹم 24 جولائی کی شام بڑے دریاؤں پر بھی اثر انداز ہو گا، جس کے بعد ان دریاؤں میں 25 سے 27 جولائی کے درمیان اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق منگلا کے بالائی حصے پر اونچے سے انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آنے کا امکان ہے، ان علاقوں میں انتہائی غیر معمولی صورت حال کا سامنا ہو سکتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں مرالہ اور زیریں علاقوں میں اونچے سے انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آ سکتا ہے۔

    دریائے سندھ میں بھی تربیلا کے مقام پر درمیانے اور اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ منڈلانے لگا ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر درمیانے اور اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔

    فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کا مزید کہنا ہے کہ برساتی نالوں میں بھی پانی کی سطح اونچے درجے سے تجاوز کر سکتی ہے، برساتی نالے بین، بسنتر، کیتھر، ڈیک، پلکھو، ایک اور بھمبھر میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں موسم کی بدلتی ہوئی صورت حال اور بارشوں اور دریاوں کے پانی سے سیلاب کے خطرے کی وجہ سے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے تمام متعلقہ اداروں سے کہا ہے کہ وہ سیلابی صورت حال سے باخبر رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    ۔

  • ایف آئی اے کے ’خصوصی سیل‘ نے کارروائیوں کا آغاز کردیا

    ایف آئی اے کے ’خصوصی سیل‘ نے کارروائیوں کا آغاز کردیا

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کمپلائنٹس یونٹ (خصوصی سیل) نے کارروائیوں کا آغاز کردیا ہےفنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے اپنی پہلی کارروائی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے نامزد دہشت گرد احمد شاہ کے خلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کمپلائنٹس یونٹ کی جانب سے احمد شاہ کی گرفتاری کے لیے مارے جانے والے چھاپے میں اس کے منشی میر واعظ کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    ملزم کی گرفتاری کے لیے منصفی روڈ کوئٹہ میں واقع ہمدرد پلازہ پہ چھاپہ مارا گیا تھا لیکن گرفتاری عمل میں نہیں آئی کیونکہ وہ دفتر میں موجود نہیں تھا۔

    ایف اے ٹی ایف کی جانب سے عائد کردہ شرائط پر عمل درآمد کے لیے حکومت کی واضح ہدایات پر سرکاری مشینری پوری طرح متحرک ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اس مقصد کے لیے ایف اے ٹی ایف سیل قائم کیا گیا ہے۔

    اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی جانب سے نامزد ملزم احمد شاہ پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کا الزام ہے۔

    ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق قائم کردہ خصوصی سیل ڈی جی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اورانویسٹی گیشن کے ماتحت قائم کیا گیا ہے۔ خصوصی سیل میں گریڈ 16 سے لے کر 19 تک کے چار مزید افسران کی تعیناتی کی گئی ہے۔

    خصوصی سیل ایف اے ٹی ایف کے تحت تیار کردہ ’ایکشن پلان‘ پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائے گا۔ اس ضمن میں خصوصی سیل کو ایف بی آر، کسٹمزاور فیلڈ فارمیشنز سمیت دیگر کسی بھی متعلقہ ڈائریکٹوریٹ سے ہر طرح کی مدد و تعاون حاصل رہے گا۔

    ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو اکتوبر تک پیش کردہ تمام نکات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے سال رواں کے ماہ جون میں آخری مہلت دی تھی۔
    ایف اے ٹی ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کے تکنیکی بنیادوں پر کئے گئے اقدامات سے مطمئن ہیں کہ پاکستان اکتوبر2019 تک گرے لسٹ میں شامل رہے گا تاہم انہیں ایکشن پلان پرسختی سے عملدرآمد کرنا ہو گا۔
    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ سے بچنے کے لیے تین اہم ممالک جن میں چین، ترکی اور ملائشیاء شامل تھے، ان کا تعاون حاصل کیا تھا

  • فیصل آباد ڈویژن میں عید الا ضحی کے موقع پر جانوروں کی کلیئرنس کے بغیر داخلہ پر پابندی عائد

    فیصل آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) فیصل آباد ڈویژن میں عید الا ضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کے کلیئرنس کے بغیر داخلہ پر سختی سے پابندی عائد کر دی گئی ہے اور ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی کی جا نب سے ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل ۱ٓباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ چیچڑوں اور کانگووائرس کی روک تھام کیلئے مؤثر ترین انتظامی و طبی اقدامات کئے جائیں اور فیصل آباد ڈویژن کی حدود میں قربانی کا کوئی جانور بغیر کلیرنس کے داخل نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مویشیوں کی کلیرنس کیلئے جامع پلان ترتیب دیں اورمویشی منڈیوں میں جانوروں کے معائنے اور ضروری سپرے کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کانگو وائرس سے بچنے کیلئے شہریوں میں ضروری آگاہی کیلئے تمام تر تشہیری ذرائع کو بروئے کار لایا جائے۔ انہوں نے فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے عارضی مویشی منڈیوں میں خریداروں اور بیوپاریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ مویشی منڈیوں میں صفائی ستھرائی‘ سکیورٹی‘ پینے کے پانی کی فراہمی‘ ویٹرنری ڈسپنسری‘ میڈیکل کیمپ‘ لائٹنگ‘ گاڑیوں کی پارکنگ‘ ٹریفک کی روانی اور دیگر ضروریات کا خاطر خواہ بندوبست ہونا چاہئے نیز اس ضمن میں میونسپل کارپوریشن‘ میونسپل کمیٹیز اور ضلع کونسلز سمیت دیگر متعلقہ محکمے مربوط حکمت عملی اختیار کریں۔ ڈویژنل کمشنر نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران کو عیدالاضحی کے تینوں ایام میں قربانی کے جانوروں کی ۱ٓلائشوں‘ فالتو اعضاء اور دیگر فضلہ وغیرہ کو مستعدی کے ساتھ ٹھکانے لگانے کیلئے جامع صفائی پلان وضع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں شہریوں کو ہر ممکن ریلیف حاصل ہونا چاہئے اور آلائشیں اٹھانے کے تمام آپریشن کو کمپلینٹ فری بنایا جائے تاکہ کسی جگہ تعفن / بدبو اور گندگی کی شکایت سامنے نہ آئے۔دریں اثناء معلوم ہوا ہے کہ فیصل آباد میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے 9 سیل پوائنٹس بنائے جا رہے ہیں جبکہ جھنگ میں پانچ‘ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ میں چار چار سیل پوائنٹس ہونگے جنہیں 2اگست برو ز جمعہ سے فنکشنل کر دیا جائے گا جن میں ضروری انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

  • کراچی: روئی کے گودام میں آتشزدگی ، بڑے پیمانے پر نقصان

    کراچی: روئی کے گودام میں آتشزدگی ، بڑے پیمانے پر نقصان

    کراچی :روئی کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی ،بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ، تفصیالات کے مطابق کراچی میں روئی کے گودام میں آگ لگ گئی جس سے لاکھوں کا مال جل گیا۔ 6 فائر ٹینڈر اور ایک واٹر باوزر کے ہمراہ فائر فائٹرز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔

    کراچی سے ذرائع کے مطابق اسپارکو روڈ مواچھ گوٹھ میں گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔

    اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا تاہم آگ کی شدت دیکھتے ہوئے مزید گاڑیوں کو طلب کر لیا گیا جس کے بعد آگ بجھانے کی کارروائی میں 8گاڑیاں مصروف ہیں۔

    دوسری طرف آگ بھجانے والے فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے میں مزید کچھ وقت لگے گا۔ریسکیو عملے کے مطابق آگ لگنے کی فوری وجہ معلوم نہیں ہو سکی، آگ لگنے کے باعث لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہو گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    ذرائع کے مطابق اس وقت بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب اسی دوران فائر بریگیڈ کی گاڑیوں میں بھی پانی ختم ہوگیا جس کے باعث کام روکنا پڑا۔ تاہم ایک گھنٹے بعد پانی کی فراہمی ممکن ہوتے ہی آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا گیا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔

  • موسم کی بدلتی صورت حال جانیئے باغی ٹی وی سے

    موسم کی بدلتی صورت حال جانیئے باغی ٹی وی سے

    اسلام آباد: مون سون زوروں پر، ملک بھر میں‌بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ، محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ کے روز گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں اکثر مقامات جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال بہاولپور، ڈی جی خان، ژوب، سبی، قلات، نصیرآباد ڈویژن، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بھی کہیں کہیں تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.

    باغی ٹی وی کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق آج اس دوران گوجرانوالہ، لاہور ، راولپنڈی، ڈی جی خان، ساہیوال ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر شدید بارش کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کل بروز ہفتہ کے دن کے موسم کی کیفیت سے بھی آگاہ کردیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ ہفتہ کے روزکشمیر، بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان ڈویژن)، شمال مشرقی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن) اور اسلام آباد میں اکثر مقامات جبکہ کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، ژوب، سبی، قلات، نصیرآباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر شدید بارش کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیا ت کی رپورٹ کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث مقامی دریاوٰں برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ تیز بارشوں کے باعث ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔ اس دوران لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے۔تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے ملک بھر سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کی تفصیلات کچھ اس طرح بیان کی ہیں.راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، ژوب، بہاولپور، ڈی جی خان، ساہیوال، کراچی ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوٗں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامت پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔

    ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: بہاولنگر97، لاہور (ائیرپورٹ51، سٹی40)، اسلام آباد (گولڑہ44، بوکرہ25، سیدپور17، ائیرپورت10، زیروپوائینٹ03)، قصور، گجرات28، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راولپنڈی19، ڈی جی خان14، ناروال، لیہ11، حافظ آباد09، سیالکوٹ (کینٹ09، ائیرپورٹ07)، چکوال08، ساہیوال06، منگلا05، جہلم04، اٹک، مندی بہاوٗالدین، گوجرانوالہ03، کوٹ ادو02، مری، سرگودھا، جھنگ، اوکاڑہ01، خیبرپختونخوا: پاراچنار70، مالم جبہ16، بالاکوٹ07، دیر06، کالام04، سیدوشریف02، بلوچستان: ژوب21، کشمیر: مظفرآباد(ائیرپورٹ18، سٹی12)، گڑھی دوپٹہ10، کوٹلی08 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

  • پی سی او پر ڈکیتی کی واردات

    پی سی او پر ڈکیتی کی واردات

    چنیوٹ
    چنیوٹ میں تین روز میں ڈکیتی کی تین وارداتیں موٹرسائیکل سوار ڈاکو دن دیہاڑے ڈی پی او آفس سے ملحقہ موبائل شاپ سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس ڈکیتی وارداتوں کی روک تھام میں ناکام شہریوں میں خوف
    چنیوٹ میں تین روز میں ڈکیتی کی دن دیہاڑے تین وارداتیں پولیس وارداتوں کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی دو مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے ختم نبوت چوک اور ڈی پی او آفس سے ملحقہ موبائل مارکیٹ میں دن دیہاڑے دکاندار سے دو لاکھ روپے کے قریب نقدی چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس روایتی انداز میں جائے وقوعہ پر پہنچی تاہم ملزمان کی گرفتاری سے متعلق کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہو سکی موٹر سائیکل سوار ڈاکو جھمرہ چوک میں جوس کارنر اور مسلم کمرشل بینک میں بھی ڈکیتی کی واردات کرچکے ہیں