Baaghi TV

Author: +9251

  • حکومت کا کاشتکاروں کو دوبلین روپے کی سبسڈی فراہم کرنے کا فیصلہ

    فیصل آباد( نمائندہ باغی ٹی وی) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال 2019-20 ء کے دوران ایکسپورٹ کوالٹی کی زرعی اجناس پیداکرنے کے لئے صوبہ کے ترقی پسند کاشتکاروں کو 2 بلین روپے کی سبسڈی فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے جس کے تحت ترقی پسند کاشتکاروں کو ایکسپورٹ کوالٹی کی سبزیوں، آم، سٹرس فروٹ، چاول پیداکرنے کیلئے دنیاکا جدید ترین انفراسٹرکچر اور جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی نیز مذکورہ معاونتی اقدام سے کاشتکار جدید زرعی آلات اور ایکسپورٹ کیلئے تمام تر لوازمات خرید کر زرعی اجناس پیداکرسکیں گے۔ محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایاکہ اس ضمن میں ترقی پسند کاشتکاروں کو 70 فیصد سبسڈی دی جائے گی جس کے برعکس 30فیصد رقم کسانوں کو خود خرچ کرناہو گی۔ انہوں نے کہاکہ زرعی اجناس تیار کرنے کیلئے کاشتکاروں کو اپنے فارمز پر انفراسٹرکچر بھی بنانا ہو گا۔ انہوں نے بتایاکہ جلد صوبائی سطح پر شیڈول کے اعلان کے بعد محکمہ زراعت توسیع کے حکام ہر ضلع کی سطح پر زرعی اجناس کے ترقی پسند کاشتکاروں سے درخواستیں وصول کریں گے۔ انہوں نے بتایاکہ سبسڈی کے حصول کیلئے سبزی کے ترقی پسند کاشتکاروں کے پاس کم ازکم 100ایکڑ، چاول کے کاشتکاروں کے پاس 250 ایکڑ، آم اور سٹرس فروٹ کے باغبانوں کے پاس 200ایکڑرقبہ کا ہونا ضروری ہو گا۔

  • ایرپورٹ پر ایک بار پھر ڈرون حملہ ، جانی و مالی نقصان کا خدشہ

    ایرپورٹ پر ایک بار پھر ڈرون حملہ ، جانی و مالی نقصان کا خدشہ

    صنعا: یمنی افواج نے سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے فوجی مراکز اور تنصیبات پر ڈرون اور میزائل حملوں سے ایک بار پھر جارحین کو زبردست جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون نے جمعرات کے روز علی الصبح سعودی اتحاد کے جواب میں سعودی عرب کے جنوبی صوبے عسیر میں ملک خالد ایئر بیس کو نشانہ بنایا ہے۔

    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع کا کہنا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون قاصف دو کے، نے سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیرکے ملک خالد ایئر بیس کو نشانہ بنایا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک خالد ایئر بیس پر یہ دوسرا حملہ ہے۔

    دوسری طرف یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ یہ حملہ سعودی اتحاد کی بمباری کے جواب میں کیا گیا جس میں اس ایرپورٹ پر اپنے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔ انھوں نے کہا کہ اس ڈرون حملے میں قاصف دو کے، نامی ڈرون طیارے کا استعمال کیا گیا جس کے بعد ملک خالد ایرپورٹ کو بند کر دیا گیا۔

    یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بدھ کے روز جنوب مغربی یمن کے صوبے تعز کے علاقے الوازعیہ میں بھی سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر زلزال ایک قسم کے میزائل سے حملہ کیا۔یمنی ذرائ‏ع کا کہنا ہے کہ اس میزائل حملے مین سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔

    اب سے تھوڑی دیر پہلے بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کے حملوں کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملہ کیا ہے۔یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے نشانہ بازوں نے بھی سعودی اتحاد کے کئی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب نے امریکا متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ملکوں کی حمایت سے چھبیس مارچ دوہزار پندرہ کو یمن پر اپنے وحشیانہ حملے شروع کئے تھے جو ابھی تک جاری ہیں-

  • عمران خان کا دورہ امریکہ اپوزیشن جماعتوں‌ کو ہضم نہیں‌ ہو رہا، اعجاز چوہدری

    عمران خان کا دورہ امریکہ اپوزیشن جماعتوں‌ کو ہضم نہیں‌ ہو رہا، اعجاز چوہدری

    تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاہ کرتوتوں والےلٹیرےآج یوم سیاہ منارہےہیں، وزیراعظم عمران خان کا امریکاکاکامیاب دورہ اپوزیشن کوہضم نہیں ہورہا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریجکٹڈ مافیااپنےلیڈروں کی کرپشن بچانےکیلیے اکٹھاہواہے، انہیں قوم کےمسائل حل کرنےمیں کوئی دلچسپی نہیں، ریجکٹڈ مافیاکانام نہاداحتجاج قوم نےمسترد کر دیا ہے، عمران خان کی ملک میں ہی نہیں پوری دنیا میں مقبولیت واضح ہوچکی ہے،

    اعجاز احمد چوہدری نے کہاکہ کشمیرکامسئلہ جس اندازمیں عمران خان نےپیش کیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، ریجکٹڈمافیا سےقوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی واپس لیں گے،

  • وزیر اعلیٰ سندھ کا اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ، بلاول بھٹو و دیگر کی شرکت

    وزیر اعلیٰ سندھ کا اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ، بلاول بھٹو و دیگر کی شرکت

    وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سےاپوزیشن جماعتوں کےرہنماؤں کےاعزازمیں عشائیہ دیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عشائیے میں بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی، اسی طرح جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفورحیدری، ایمل ولی خان، سردار ایازصادق بھی شریک ہوئے،

    وزیر اعلیٰ‌ سندھ کی جانب سے دیے گئے عشائیہ میں سیاسی لیڈروں کی طرف سے سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد اور دیگر اہم امور سے متعلق گفتگو کی جاتی رہی.

  • فیصل آباد، محکمہ تعلیم پنجاب نے نان رجسٹرڈ پرائیویٹ کالجوں کو داخلے نہ کرنے کی ہدایت کردی

    فیصل آباد ( نمائندہ باغی ٹی وی) محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر میں غیر الحاق شدہ اور نان رجسٹرڈ پرائیویٹ کالجوں کو انٹر میڈیٹ کلاسز میں طلباء و طالبات کے داخلے نہ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ میٹرک کا امتحان پا س کرنے والے طلباء و طالبات اور ان کے والدین سے الحاق شدہ و رجسٹرڈ کالجز میں داخلوں کی بھی اپیل کی گئی ہے تاکہ بعد ازاں طلباء و طالبات کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچانے سمیت انہیں کسی قسم کی مشکل و پریشانی سے بھی بچانا ممکن ہو سکے۔محکمہ تعلیم ہائیر ایجوکیشن کے ترجمان نے بتایاکہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں غیر الحاق شدہ و نان رجسٹرڈ پرائیویٹ گرلز اینڈ بوائز کالجز میں طلباء و طالبات کے سال اول کے داخلوں پر پابندی عائد کر دی ہے اور تمام نان رجسٹرڈ پرائیویٹ کالجز کی انتظامیہ کو خبردار کیاگیاہے کہ وہ اپنے اداروں میں فرسٹ ایئر کلاسز میں داخلوں سے باز رہیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ تمام نان رجسٹرڈ پرائیویٹ کالجز میں فرسٹ ایئر کے داخلوں کے لئے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے رجسٹریشن کروانا اور متعلقہ اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ سے الحاق کرنا لازمی قرار دے دیاگیاہے۔ انہوں نے بتایاکہ حکومت کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ گزشتہ تعلیمی سال کے دوران بہت سے نان رجسٹرڈ تعلیمی اداروں نے مختلف ہائیر کلاسز میں سینکڑو ں طلباء و طالبات کے داخلے کرتے ہوئے ان سے لاکھوں کروڑوں روپے بٹور لئے جبکہ بعد ازاں ان تعلیمی اداروں کے مالکان سٹوڈنٹس سے فیسیں لے کر بھاگ گئے جس سے طلباء و طالبات کو تعلیمی نقصان کے ساتھ ساتھ مالی نقصان کا بھی سامنا کرناپڑا۔ انہوں نے بتایاکہ رواں سال نان رجسٹرڈ پرائیویٹ کالجز طلباء و طالبات کا داخلہ نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے طلباء و طالبات اور ان کے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ مستقبل میں کسی بھی مشکل یا پریشانی سے بچنے کیلئے فوری طور پر قواعد کے مطابق متعلقہ ادارہ کی رجسٹریشن چیک کریں اور اس کی تصدیق ڈائریکٹوریٹ کالجز یا محکمہ ہائر ایجوکیشن سے کر لی جائے۔

  • کابل دھماکوں کی ذمہ داری داعش  نے قبول کر لی

    کابل دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

    کابل :کابل کے دو بم دھماکوں کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کر لی
    داعش دہشت گرد گروہ نے کابل میں پہلے اور دوسرے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

    کابل سے ذرائع کے مطابق داعش دہشت گرد گروہ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مکروریان علاقے میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس دہشت گرد گورہ نے اس دونوں بم دھماکوں کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔

    کابل دھماکوں کے بعد آج افغانستان کی وزارت صحت کے ترجمان وحیداللہ مایار نے اعلان کیا ہے کہ کابل میں جمعرات کی صبح ہونے والے بم دھماکوں میں اب تک اکیاون افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ چالیس سے زائد دیگر زخمی ہیں جن میں بعض کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ کہاجاتا ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

  • تیسری مربتہ لوک سبھا سے طلاق بل منظور

    تیسری مربتہ لوک سبھا سے طلاق بل منظور

    نئی دہلی : لوک سبھا سے آج تیسری مرتبہ طلاق بل پاس ہوگیا ہے ۔طویل بحث کے بعد ووٹنگ ہوئی، بل کے حق میں 303اور مخالفت میں 82 ووٹ پڑے۔ وزیر قانون روی شنکر پرساد کی طرف سے پیش کئے گئے اس بل کے حق مین 303 ارکان نے ووٹ ڈالے جبکہ 82 ارکان پارلیمنٹ نے اس بل کے خلاف ووٹنگ کی۔

    حکومت کے لیے اب اگلہ مرحلہ بہت مشکل دکھائی دے رہا ہے کیونکہ اب اس بل کو قانون بنانے کے لئے اب حکومت کو اسے راجیہ سبھا سے سے بھی منظور کرانا ہوگا۔ واضح رہے کہ حکومت اس بل کو پہلے بھی لوک سبھا سے منظور کرا چکی ہے لیکن راجیہ سبھا میں سے یہ بل نامنظور ہو گیا تھا۔

    قبل ازیں، کانگریس ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے اس بل کی پ±ر زور مخالفت کی گئی اور موجودہ شکل میں اس بل کو خارج کر دیا گیا۔ حزب اختلاف نے احتجاجاً ایوان سے واک آوٹ کر دیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 2017 اور 2018 میں بھی یہ بل لوک سبھا سے پاس ہوچکاہے لیکن راجیہ سبھا سے پاس نہیں ہوسکا ۔ اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ اسے اسٹینڈنگ کمیٹی کے پاس بھیجاجائے ۔اس بل پر بھارت میں کافی تنقید کی جارہی ہے

  • 25 جولائی اداروں‌ کو بااختیار بنانے کا آغاز ہوا، یوم سیاہ ناکام رہا، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم پاکسان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 25جولائی کوعوام نے ایسا لیڈرچُناجونہ جھکنےوالاہےنہ بکنےوالاہے، 25جولائی کواداروں کوبااختیاراورآزادبنانےکےعمل کاآغاز ہوا، 25جولائی کادن ایک عظیم فتح کادن ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 25جولائی کا دن خاندانی ،مورثی سیاست کے خاتمے کا دن ہے، 25جولائی کوروشن صبح کاآغاز ہواجس نےپاناماکےچوروں کواصل جگہ پہنچایا، آج کےدن اداروں کوبااختیاربنانےکاآغازہوا،

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ25جولائی کواداروں کوبااختیاراورآزادبنانےکےعمل کاآغازہوا، اگلی25جولائی یہ اس یوم سیاہ کی ناکامی پرمنائیں گے، کابینہ اجلاس میں تمام ممبران نےوزیراعظم کوکامیاب دورے پر مبارکباد دی، امریکی صدرٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش پاکستان کی اہم کامیابی ہے، دورےکی روشنی میں جواہداف وزیراعظم نےسیٹ کیےکابینہ نےحمایت کااعلان کیا، 25جولائی کوعوام نےایسالیڈرچُناجونہ جھکنے والا ہے نہ بکنے والا ہے،

  • حکومت کے خلاف ہم سب ایک ہیں، احتساب کے نام پر بدترین انتقام لیا جارہا ہے، شہباز شریف

    حکومت کے خلاف ہم سب ایک ہیں، احتساب کے نام پر بدترین انتقام لیا جارہا ہے، شہباز شریف

    لاہور:حکومت کے خلاف یوم سیاہ ، ن لیگ بھی میدان میں آگئی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کو تباہ کر دیا، احتساب کے نام پر بدترین انتقام لیا جارہا ہے۔

    حکومت کے خلاف لاہور میں یوم سیاہ کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ کسان، تاجر اور عوام آج ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، نوازشریف کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے ملک کے اندھیرے دور کیے۔

    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان یاد رکھیں اورنج لائن ٹرین ضرور چلے گی، یہ سمجھتے تھے کہ نواز، شہباز، حمزہ اور ان کے خاندان کو جیل میں ڈال کر دبا لیں گے۔

    لاہور چیئرنگ کراس میں ریلی سے خطاب میں کہا کہ عمران خان کہتے تھے خودکشی کرلوں گا عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس نہیں جاؤں گا، ان کی حکومت میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔

    شہاز شریف نے اپنے پرانے حریف اور حکومت کے خلاف موجودہ حلیف پیپلز پارٹی کے بارے میں کہا کہ پیپلز پارٹی بھی بد ترین انتقام کا شکار ہے، نواز شریف آج بھی غریب کے ساتھ کھڑا ہے، ہمارے دور میں دوائیاں مفت ملتی تھیں، یہ سمجھتے تھے قومی احتساب بیورو (نیب) میں مقدمات بنا کرہمیں خاموش کروادیں گے۔

  • فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل سے تمام معاہدے منسوخ کردیئے

    فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل سے تمام معاہدے منسوخ کردیئے

    مقبوضہ بیت المقدس : فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل کے ساتھ تمام معاہدے ختم کرنےکا اعلان کردیا . محمود عباس نے یہ اعلان اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے مکانوں کو مسمار کرنے کی وجہ سے بطور احتجاج کیا ہے.

    روسی خبررساں ادارے نے فلسطینی صدر محمود عباس کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ اقدام اسرائیلی مظالم کے خلاف کیا گیا ہے.محمود عباس نے کہا یہ جمعہ کے دن سے یہ معاہدے معطل ہوجائیں گے


    یاد رہے کہ اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے مکان مسمار کردیئے تھے اور احتجاج کرنےوالے فلسطینیوں پر لاٹھی چار ج بھی کیا تھا جس سےکئی فلسطینی زخمی ہوگئے تھے.