اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے کہاکہ پی ٹی آئی حکو مت کا ایک سال بد انتظامی اور ناکامیوں سے عبارت ہے ، عمران خان نے الیکشن مہم کے دوران جو وعدے کیے تھے ان میںسے کو ئی بھی پورا نہیں کیا ، تعلیم ، علاج اور انصاف ہر شہری کی ضرورت ہے مگر حکومت اس حوالے سے اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کرسکی ۔انھوں نے کہا حکومت نے سب سے زیادہ بے روزگار نوجوانوں کو مایوس کیاہے ۔ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کر کے کسی ایک نوجوان کو نوکری نہیں دی بلکہ پانچ لاکھ سے زائد لوگوں کو روزگار سے محروم کیا۔ کسان اور مزدور کا کوئی پرسان حال نہیں جس کی وجہ سے زراعت اور صنعت زبوں حالی کا شکار ہیں اور مہنگائی نے کاروبار زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیاہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے لوہی بھیر ، ترامڑی اور علی پور کے دورے کے موقع پر ارکان وکارکنان کے اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔
ٍٍٍ نصراللہ رندھاوا نے کہا جماعت اسلامی کی کرپشن سے پاک محب وطن قیادت ہی ملک و قوم کے مسائل حل کر سکتی ہے، تبدیلی کا نعرہ محض دھوکہ اور فریب ثابت ہواہے ، قوم کو مہنگائی ، غربت اور بے روزگاری و بدامنی جیسے مسائل سے صرف جماعت اسلامی ہی نجات دلاسکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے جماعت اسلامی نے جو قربانیاں پیش کی ہیں ، وہ رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان میں اسلامی انقلاب کا سورج طلوع ہو گا اور پاکستان نظام مصطفےٰ کا گہوارہ بنے گا ۔
Author: +9251
-

عمران خان نے جتنے وعدے کئے ایک بھی پورا نہیں کیا, نصراللہ رندھاوا
-

بھارت : بارش سے 488افراد ہلاک ہوچکے ہیں
نئی دہلی: بھارت میں رواں سال مون سون کے موسم میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 488افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 1 کروڑ سے زائد آبادی اس سے متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں افراد نقل مکانی پر بھی مجبور ہوئے۔
بھارت میں موسلا دھار بارشوں کا آغاز جولائی میں ہوا جس کی وجہ سے اتر پردیش، بہار اور آسام ریاستوں میں سیلابی صورتحال دیکھی گئی جس کی وجہ سے 467 افراد ہلاک ہوئے۔بھارتی ڈزاسٹر مینیجمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ اتر پردیش میں بجلی کی گرج چمک سے علیحدہ واقعات میں 37 افراد ہلاک ہوئے اور حال ہی میں ہونے والی ہلاکتوں کی وجہ سے کل تعداد 228 ہوگئی۔
بہار کے ضلع نوادا میں 8 بچے بھی گرج چمک سے ہلاک ہوگئے جس کی وجہ سے مشرقی ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد 100 ہوگئی جبکہ سیلاب سے کئی افراد، گھر اور مویشی بہہ گئے۔آسام میں اب تک 79 افراد ہلاک ہوچکے ہین تاہم وہاں صورتحال بہتر ہونے کا امکان ہے کیونکہ آئندہ دنوں میں وہاں بارش کا کوئی امکان نہیں بتایا گیا۔تاہم جنوبی ساحلی ریاست کیرالا میں حالات کچھ اور ہیں جہاں حکام نے شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
بھارت کے ساحلی علاقے کرناٹکا، مغربی بنگال اور ہمالیہ میں بھی موسلا دھار بارشیں ہورہی ہیں۔مہاراشٹرا اور ہماچل پردیش میں طوفانی بارشوں سے عمارتیں بھی گریں جس کی وجہ سے 70 افراد ہلاک ہوئے۔
-

راولپنڈی پولیس خدمت مرکز عوام کو تحفظ اور سہولیات دینے کے لئے پرعزم
راولپنڈی :پولیس کی طرف سے عوام الناس کو خدمت مرکزلیاقت باغ میں تمام سہولیات ایک چھت تلے فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز188 افراد کو راولپنڈی پولیس نے خدمت مرکز لیاقت باغ میں سہولیات فراہم کیں، راولپنڈی پولیس انسپکٹر جنر ل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کے ویژن اور سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل راناکے احکامات کے پیش نظر عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ سہولیات بھی فراہم کر رہی ہے۔
-

سی پی او راولپنڈی نے ڈویژن بھر سے کرائم کی رپورٹ طلب کر لی
راولپنڈی: سی پی او ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے تمام ڈویژن سے کرائم رپورٹ طلب کر لی،گزشتہ روز ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے سی پی او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میری تعیناتی کے5ماہ کے دوران صدر ڈویژن میں رابری کے45مقدمات کے گرفتاراور چالان46ملزمان سے ایک کروڑ 43لاکھ80ہزار روپے مالیت کا چھینا جانے والا مال بر آمد کیا،جو ایک ریکارڈ ہے،ڈکیتی کے درج5مقدمات کے9گرفتار اور چالان ملزمان سے2لاکھ25ہزار روپے کی ریکوری ہوئی،انہوں نے بتایا کہ اس دورانیہ میں خواتین سے زیادتی کے12مقدمات کے23ملزمان گرفتار کر کے میرٹ پر تفتیش یکسو کی گئی اور ملزمان کو چالان کیا گیا،اغواء کے3مقدمات کے8ملزمان گرفتار کر کے چالان کیا گیا،ایس پی صدر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس مدت میں خطرناک ڈاکوؤں کے13گینگ گرفتار ہوئے ان گینگوں کے54ملزمان گرفتار کر کے ان کی تفتیش کی گئی،ملزمان سے17لاکھ55ہزار نقدی 14موٹر سائیکل اور دیگر 3وہیکل کو بر آمد کیا گیا،صدر ڈویژن میں منشیات کے خلاف مہم قابل رشک حد تک کامیاب رہی،ڈویژن کے ان تمام مقامات پر منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کیا گیا جو اس حوالے سے بدنام تھیں،اس آپریشن کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف درج مقدمات میں 432ملزمان گرفتار کئے گئے جن سے 5کلو965گرام ہیروئن بر آمد کی گئی عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے،ملزمان سے5کلو24گرام افیون بر آمد کی گئی اس کی قیمت بھی لاکھوں میں بتائی جاتی ہے،منشیات فروشوں سے لاکھوں روپے مالیت کی4من9سو گرام چرس بر آمد کی گئی،سی پی او نے ایس پی صدر کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اس کارکردگی کا تسلسل جاری رہنا چاہیے،پولیس پر عوام کی جو توقعات ہیں انہیں ہر صورت قانون کے دائرے میں پورا کرنا ہے،سی پی او نے کہا کہ راولپنڈی پولیس ایک فیملی ہے میں عہدے کے لحاظ سے اسکا سربراہ ہوں،پولیس افسران اور ملازمین اپنے مسائل کے حوالے سے مجھ سے براہ راست خود رابطہ کریں میں خاندان کے سربراہ کی حیثیت سے تمام مسائل قانونی انداز میں دیکھ کر اسے حل کروں گا تاہم اگر کوئی پولیس آفیسر یا ملازم کریمنلز کے ساتھ مکس اپ ہوا،جرائم پیشہ افراد کا سہولت کار بنا،یا پروفیشنل پولیسنگ میں غفلت یا کوتاہی کا مرتکب ہوا تو اس کے خلاف نہ صرف سخت محکمانہ احتساب ہو گا،اور قانون شکنی پر مقدمات بھی درج ہوں گے۔
-

اسرائیل فلسطینیوں کے گھر مسمار کرنا بند کرے: اقوام متحدہ
نیویارک :فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری پر اقوام متحدہ کو بھی یہ کہنا پڑگیا کہ اسرائیل تمام حدیں پار کررہا ہے، اقوام متحدہ نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوںکے گھروں کی مسماری کے ظالمانہ عمل کی شدید مذمت کرتےہوئے گھروںکی مسماری کا عمل فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ادھر اقوام متحدہ کی سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور روز ماری دی کارلو نے کونسل کو فلسطین،اسرائیل تنازع پر بریفنگ دی اور کہا کہ فلسطینیوں اوراسرائیل درمیان جمود کا کار بات چیت کے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے۔
ادھر سلامتی کونسل میں جرمنی کے مندوب نے کہا کہ فلسطینیوں اور اسرائیل کےدرمیان تنازع سیاسی نوعیت کا ہے اوراسے سیاسی طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جرمنی دو ریاستی حل کے فارمولے کی حمایت کرتا ہے۔ماری دی کارلو نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 جس پر امریکا نے بھی اتفاق کیا تھا عالمی برادر اوراسرائیل کو اس میں پیش کردہ نکات کا پابند بناتی ہے۔
جرمن سفیر نے فلسطین میں یہودی آباد کاری اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کو دو ریاستی حل کے نظریے کےخلاف قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا غرب اردن کے علاقوں کو ضم کرنے کا اشارہ اور سنہ 1967ء کی سرحدوں میں کسی قسم کی تبدیلی کے خطرناک نتائج سامنے آئیںگے۔
انہوں نے غرب اردن اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کو اوسلو معاہدے کی کھلی خلاف ورزی اور فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنے کی کوششوں کے مترادف قرار دیا۔
روز ماری نے بھی فلسطین میں یہودی آباد کاری، مسجد اقصی کے اطراف میںکھدائیوں اور فلسطینیوںکے گھروں کی مسماری پرعالمی برادری کی خاموشی کو مجرمانہ غفلت قرار دیا۔
سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں چین کے مندوب نے بھی خطاب کیا اور انہوںنے بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کی مذمت کی اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور دیر پا حل کی ضرورت پر زور دیا۔
-

خون سفید ہوگیا جائداد کی خاطر سگے بھائی نے بھائی کو قتل کردیا
راولپنڈی:تھانہ واہ کینٹ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا,خون سفید ہوگیا، جائیداد کی لالچ میں سگے بھائی نے سگے بھائی کو بےدردی سے قتل کردیا,یہ دلخراش واقع تھانہ واہ کینٹ کی حدور میں پیش آیا تھا. چھوٹے سگے بھائی کو مکان کے تنازعہ پر بڑے بھائی نےوار چھرا کر کے قتل کردیا,انسانیت کا قاتل ملزم مقتول کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا,مقتول کے بیوی کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش مقدمہ اور تلاش ملزم شروع کی
ایس ایچ او تھانہ واہ کینٹ نے HIU کی ٹیم کے ہمراہ شب وروز انتھک محنت کر کے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی
آخر کارمقتول ساجد کا سگا بڑا بھائی سنگدل قاتل بشارت آفتاب گرفتارہوگیا.پولیس نے ملزم کو پیش عدالت کر کے ریمانڈ جسمانی منظور کروا کر آلہ قتل چھراکی برآمدگی عمل میں لائی
ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی نے ملزم کی گرفتاری پر یاسر SI/HIU اور ہمراہی ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا -
ماہرین نے زراعت فیصل آباد میں کپاس کے کاشتکاروں کو خبردار کردیا
فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی) ماہرین زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ اگیتی کاشتہ کپاس اس وقت بھر پور پھول ڈوڈی لے رہی ہے لہٰذا اس نازک مرحلہ پر فصل کی نگہداشت بہت ضروری ہے کیونکہ اس میں ذرا سی کوتاہی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ درجہ حرارت اور ٹینڈوں کی وجہ سے کچھ بی ٹی اقسام کا پھل گرنا شروع ہوجاتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پھل کے گراؤ سے بچاؤ کیلئے نائٹروجنی کھادوں کے استعمال کے ساتھ ساتھ جس جگہ زمین میں بوران اور زنک کی ضرورت محسوس ہو وہاں ان کی بذریعہ سپرے استعمال کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ کپاس کے کھیتوں میں اور اردگرد پائی جانے والی جڑی بوٹیوں کی تلفی بہت ضروری ہے اور اگر کسی جگہ سفید مکھی، ملی بگ، لشکری سنڈی اور پتہ مروڑ وائرس کا حملہ محسوس ہو تو وہاں پر غیرضروری متبادل خوراکی پودوں کو تلف کردینا چاہیے کیونکہ یہ کیڑوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہوتی ہیں۔
-

قابض صہیونی فوج کی جانب سے رات گئے چھاپوں میں 12 فلسطینی اغوا
مقبوضہ بیت المقدس: قابض اسرائیلی افواج کی طرف سے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ تیز سے تیز تر ہوگیا قابض اسرائیلی فوجیوں نے گذشتہ رات مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 16 فلسطینی شہری اغوا کر لیے ۔
قابض صہیونی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ مغربی کنارے میں رات گئے 16 فلسطینیوں کو اغوا کیا گیا ۔ادھر صہیونی فوج نے دعویٰ کیا کہ نابلس اور قلقیلیہ میں کاروائیوں کےدوران تین گھریلو دھماکہ خیز مواد کے آلات ، دستی پسٹل اور M16 رائفل برآمد ہوئیں۔
صہیونی فوج نے نابلس میں ان الزامات کی بنیاد پر دو خرادوں سے آلات ضبط کیے کہ وہ ہتھیاروں کو بنانے میں استعمال ہوتے ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی قانون ساز عزام سلھب کو الخلیل شہر میں اسکے گھر سے اغوا کر لیا۔قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل کے جنوب مغرب میں دیر صمیت گاوں پر ہلہ بولا اور اپنی سزا پوری کرنے والے اسیر اسماعیل الحروب کے گھر تو تلپٹ کر دیا تاہم کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ اور صوریف قصبے میں صہیونی فوج کی کاروائیوں کے دوران شہریوں کو بھی حراست میں لیا گیا جس کے بعد جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔
صہیونی فوج نے نابلس کے شمال مغرب میں سبسطیہ قصبے میں اپنی سزا پوری کرنے والے اسیر قتیبیہ عظیم کے گھر پر دھاوا بولا اور نابلس کے مشرق میں سالم جنکشن کے قریب سابق اسیر محمد شریع کے گھر پر چھاپے کے دوران اسکے ملکیتی دھات کے سامان کو ضبط کر لیا۔جنین میں چار شہریوں کو مختلف علاقوں سے آغوا کیا گیا۔
-

متحدہ اپوزیشن سے زیادہ لوگ تو کیپیٹل ارینا ون میں موجود تھے، ڈاکٹر شہباز گل
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ ن کےصدر شہباز شریف کی تقریر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی دفعہ پٹواریوں اورسرکاری ملازمین کےبغیرن لیگ نےریلی نکالی،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق انہوں نے کہاکہ کارکنوں کےجمع ہونےکا انتظار کیاجاتا رہا چند ہزار بھی اکٹھے نہ کرسکے، متحدہ اپوزیشن سےزیادہ لوگ امریکاکیپٹل اریناون اسٹیڈیم میں موجودتھے،
ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ ن لیگ کوریلی نکالنےیاجلسہ کرنےسےتوبہ کرلینی چاہیے، واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے آج یوم سیاہ منایا اور مختلف شہروں میں جلسے کئے، لاہو رمیں چیئرنگ کراس پر جلسہ کیا گیا جہاں شہباز شریف و دیگر نےخطاب کیا.
-

تھرپارکر ضلعے میں ہونے والی بارشوں کے بہتر نتائج نکلیں گے، ڈویژنل کمشنر میرپورخاص
تھرپارکر ضلعے میں ہونے والی بارشوں کے بہتر نتائج نکلیں گے، ڈویژنل کمشنر میرپورخاص
میرپورخاص ۔ 25 جولائی (اے پی پی) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ تھرپارکر ضلعے میں ہونے والی بارشوں کے بہتر نتاءج نکلیں گے اور تھر میں مزید بہتری آئے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحت اور رلیف کے حوالے سے اپنے دفتر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمتعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھر میں روزانہ کی بنیاد پر صحت کی سہولیات،علاج معالج اورامدادی سرگرمیوں پر کا م جاری ہے، ضلعے کے تمام ہسپتالوں میں بچوں کو علاج کیلئے لایا جارہا ہے جس میں سے صحت یاب ہونے بچوں کو ڈسچارج کیا جارہا ہے، اورکچھ زیر علاج ہیں جبکہ محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کی اوپی ڈی میں بھی بچوں اوربڑوں کو علاج کیا جارہا ہے اورکہا کہ تھر میں رلیف کی گندم کی تقسیم منصفانہ وشفاف نمونے سے روزانہ کی بنیاد پرجاری ہے چوتھے مرحلے میں 50 کلو گرام فی خاندان کے حساب سے گندم کی تقسیم کی گئی ہے رہ جانے و الے خاندانوں کو مرحلے وار رلیف کی گندم تقسیم کی جائے گی ۔