Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کیلئے 95ارکان کی حمایت کرلی،مسلم رکن کانگریس راشدہ طالب

    ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کیلئے 95ارکان کی حمایت کرلی،مسلم رکن کانگریس راشدہ طالب

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تنگ امریکا کی ڈیموکریٹ رکن کانگریس راشدہ طالب نے کہاہے کہ صدر ٹرمپ کے مواخذے کیلئے پچیانوے ارکان کی حمایت حاصل کرلی ہے۔ اپنی ریاست پہنچنے پرمسلمان خاتون رکن کانگریس الہان عمر کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ ٹرمپ کا کہناہے کہ ریلی میں الہان کو واپس بھیجنے کے نعرے انہیں پسند نہیں آئے۔

    کانگریس میں ڈیموکریٹ کی چار مسلمان خواتین نے ٹرمپ کے خلاف الائنس بنا لیا۔ رکن کانگریس راشدہ طالب نے ایوان میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کیلئے ووٹ دیا اور مطالبہ کیا کہ صدرکے مواخذے کیلئے آئین کا سہارا لیا جائے۔راشدہ کے مطابق پچانوے ارکان نے اس کی حمایت کی۔

    مسلم ڈیموکریٹ رکن اور صومالی نزاد رکن کانگریس الہان عمر اپنی ریاست منی سوٹا پہنچیں تو سینکڑوں لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔الہان عمر نے کہا ہے کہ وہ عوام کی مدد سے ٹرمپ کی نسلی نفرت کے خلاف تحریک کو کامیاب کریں گی۔

    یادرہےکہ ریاست کلیفورنیا میں ریلی کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں نفرت آمیز نعرے بازی کی گئی تھی جسے امریکی صدر خاموشی سے سنتے رہے۔ اب بعض حلقوں نے ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی غیرملکی بیوی میلانیا کو اس کے وطن واپس بھیج دیں۔

  • برطانیہ ایران کشمکش عروج پر ، ایران نے دوسرے برطانوی آئل ٹینکر کو پکڑنے کا دعویٰ کردیا

    برطانیہ ایران کشمکش عروج پر ، ایران نے دوسرے برطانوی آئل ٹینکر کو پکڑنے کا دعویٰ کردیا

    تہران : خلیج فارس کے آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی سمندری قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں نے ایک اور برطانوی آئل ٹینکر کو روک کر اپنی تحویل میں لے لیا۔

    معروف برطانوی جریدے انڈی پنڈنٹ نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ایران نے دوسرے برطانوی آئل ٹینکر کو اپنی تحویل میں‌لے لیا ہے،ایران نے بھی ایسا ہی دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پاسداران انقلاب نے خلیج میں‌ایک برطانوی آئل ٹینکر اپنی تحویل میں لے کر اس میں سوار تمام اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے.

    برطانوی آئل ٹینکر ہم نے پکڑا ہے ،ایران کا دعویٰ

    امریکی حکام نے ایران کے دعوے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے برطانیہ کا دوسرا آئل ٹینکر اپنی تحویل میں لے لیا ہے.دوسری طرف برطانیہ نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ یہ ہرگز برداشت نہیں کرے گا کہ ایران اس کے آئل ٹینکروں کو پکڑ کر اپنی تحویل میں‌لے

  • جرمن ایمبیسی کی ثقافتی اتاشی کرسٹین کا شاہی قلعے اور مسجد وزیر خان کا دورہ

    جرمن ایمبیسی کی ثقافتی اتاشی کرسٹین کا شاہی قلعے اور مسجد وزیر خان کا دورہ

    لاہور: جرمن ایمبیسی کی ثقافتی اتاشی کرسٹین کا شاہی قلعہ اور مسجد وزیر خان کا دورہ، قلعے کی تصویروں والی دیوار کے پہلے حصے کی بحالی کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

    ذرائع کے مطابق جرمن ایمبیسی کی ثقافتی اتاشی کرسٹین نے شاہی قلعہ اور مسجد وزیر خان کا دورہ کیا، اس موقع پر ثقافتی اتاشی کرسٹین نے شاہی قلعہ اور مسجد وزیر خان کی خوبصورتی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ قلعے کی تصویروں والی دیوار کے پہلے حصے کی بحالی پر تعاون کر رہے ہیں،

    دیوار کی بحالی میں حصہ لینے پر جرمنی کو فخر ہے۔ انہوں نے دیوار کی بحالی کیلئے کام کرنیوالوں کی کارکردگی کو بھی سراہا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی غیر ملکی آثار قدیمہ ماہرین پاکستان میں تاریخی عمارتوں کودیکھنے کے لیے آتے ہیں

  • یہ کراچی ہے جہاں سول ہسپتال میں کتے کاٹنے کی ویکسین نہیں ملتی مریض پریشان

    یہ کراچی ہے جہاں سول ہسپتال میں کتے کاٹنے کی ویکسین نہیں ملتی مریض پریشان

    کراچی: حکومت سندھ کے پاس شہریوں کو آوارہ کتوں سے محفوظ رکھنے کے لیے کوئی پروگرام نہیں اور نہ ہی حکومت آوارہ کتوں کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، اب علاج کی ویکسین بھی ختم ہوگئی،یہی وجہ ہے کہ مریض کہتے ہیں کہ وہ علاج کیلئے کہاں جائیں

    سندھ کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال، سول اسپتال کراچی میں کتے کے کاٹے کے علاج کی ویکسین ختم ہو گئی ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سول اسپتال کراچی میں جمعے کو کتے کے کاٹے سے متاثرہ درجنوں مریضوں کی حالت اس وقت غیر ہوگئی جب انہیں بتایا گیا کہ اسپتال میں ویکسین ختم ہو گئی ہے۔

    اس موقع پر مریضوں اور اہلخانہ نے اسپتال کے اے ایم ایس او پی ڈی ڈاکٹر ظہور احمد شیخ کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔مریضوں کے مطابق ایک طرف حکومت آوارہ کتوں کے خاتمے کیلئے اقدامات نہیں کر رہی تو دوسری طرف اب علاج کی ویکسین بھی ختم ہوگئی ہے، وہ علاج کیلئے کہاں جائیں؟

    سول اسپتال کراچی کےمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خادم حسین قریشی کا کہنا ہے کہ ویکسین ختم ہو گئی ہے جس کا انہیں علم ہوا تھا اور انہوں نے اپنے فنڈز میں سے پیسے دے دیئے ہیں جس کے بعد اگلے ہفتے ویکسین دستیاب ہوگی۔

    ماہرین صحت کے مطابق اگر کسی کو عام کتا بھی کاٹ لے تو اسے چاہیے کہ زخم کو جلد از جلد صابن اور پانی کے ساتھ 8 سے 10 منٹ تک دھوئے اور پھر اسی وقت اینٹی ٹیٹنس انجیکشن لگوایا جائے اور مکمل علاج کرایا جائے۔

    ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ پاکستان میں کتے کے کاٹنے پر علاج کیلئے جدید اور مؤثر ویکسین استعمال کی جارہی ہے، یہ 4 انجیکشن کا کورس ہے جوکہ کتے کے کاٹنے کے پہلے دن، تیسرے دن، 7 ویں دن اور 28 ویں دن لگایا جاتا ہے، اگر یہ انجیکشن نہ لگوائے جائیں اور مرض سرائیت کر جائے تو اس سے 100 فیصد موت واقع ہوجاتی ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال صوبے میں اب تک کتے کے کاٹے سے 12افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔دو روز قبل بھی جناح اسپتال میں سانگھڑ کی رہائشی 50 سالہ خاتون کتے کے کاٹنے کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔

  • مریم نواز نے رضامندی کا اظہارکردیا "حکومت کو5سال دینے کوتیارہوں ،لیکن عوام تیار نہیں”

    مریم نواز نے رضامندی کا اظہارکردیا "حکومت کو5سال دینے کوتیارہوں ،لیکن عوام تیار نہیں”

    اسلام آباد:میں‌تو عمران خان کی حکومت کو پورے پانچ سال دینے کے لیے تیار ہوں مگر عوام شاید یہ نہیں چاہتے،ان خیالات اظہار مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نےاحتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کیا۔

    احتساب عدالت پیشی کےموقع پرمریم نوازنےمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہاکہ وہ کسی سےمحاذآرائی نہیں چاہتیں۔ وہ اپنےمطالبات محدودکررہی ہیں۔ مریم نوازنےکہاحکومت کمزورہے۔سیاستدانوں اورمیڈیاکی زباں بندی سےحکومت کی کمزوری عیاں ہوتی ہے۔

    جج ارشد ملک کے ویڈیو بیان سے متعلق مریم نوازنےاپنی گفتگومیں ویڈیوکوایک بارپھرناقابل تردیدقراردےدیا۔ مریم نوازنےبتایاکہ بات کرنےکیلئےان سےکئی باررابطہ کیاگیالیکن وہ اصولوں کی قربانی دینےکیلئےتیارنہیں۔ انھوں نےکہاوہ توحکومت کوپانچ سال دینےکوتیارہیں لیکن عوام نہیں۔

    احتساب عدالت پیشی کےموقع پرمریم نوازنےخاص طورپرڈیزائن کیاگیاکرتاپہناتھا۔ جس پرمیاں نوازشریف کی رہائی کامطالبہ لکھاتھا۔یہ کرتا مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے خاص طور پر ڈیزائن کیا۔

  • "جنون” کے مداح ہو جائیں تیار

    "جنون” کے مداح ہو جائیں تیار

    پاکستان کا مقبول بینڈ "جنون” 26 اگست کو انگلینڈ میں پرفارم کرنے جا رہا ہے.

    شاہد خان آفریدی نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جنون کے مداح تیار ہو جائیں کیونکہ پاکستسنیوں کا پسندیدہ بینڈ "جنون” انگلینڈ میں پرفارم کرنے جا رہا ہے. شائیقین جلدی سے اپنے ٹکٹس بک کر لیں.

    واضح رہے شاہد خان آفریدی بھی اس ایونٹ میں خصوصی شرکت کریں گے اور اپنی فاؤنڈیشن کو بھی پروموٹ کرنے جا رہے ہیں. انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ جنون کی پرفارمنس دیکھنے کے ساتھ ان کی فاؤنڈیشن کو بھی سپورٹ کریں.

    https://www.instagram.com/p/B0FFKfIgzy7/?igshid=ow1r6md2inpb

  • ہالینڈ: برقعہ پہننے پر پابندی عائد کردی گئی،مسلمان خواتین مشکل میں‌

    ہالینڈ: برقعہ پہننے پر پابندی عائد کردی گئی،مسلمان خواتین مشکل میں‌

    ہالینڈ:ہالینڈ میں یکم اگست سے برقعہ پہننے پر پابندی کا اعلان کردیا گیا۔اس فیصلے سے مسلمان خواتین کو کافی مشکلات کا سامنا ہے.

    مقامی میڈيا کے مطابق ہالینڈ میں تمام عوامی مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ میں خواتین کے برقعہ پہننے پرپابندی ہوگی جس کا اطلاق یکم اگست سے ہوگارپورٹ کے مطابق برقعہ پہننے پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے پر 150 یوروز کا جرمانہ ہوگا۔

    ذرائع کےمطابق اس قانون کا اطلاق اسکولوں، پبلک ٹرانسپورٹ، اسپتالوں اور سرکاری عمارتوں پر بھی ہوگا۔ قانون کے مطابق سرکاری افسران اور ٹرانسپورٹ ورکرز اس بات کے پابند ہوں گے کہ اگر وہ کسی برقعہ پوش کو دیکھیں تو اسے اپنے چہرے سے نقاب ہٹانے کا کہیں اور اگر وہ ایسا نہ کریں تو انہیں بس، ٹرین یا سرکاری عمارت سے باہر نکال دیں۔ اگر وہ مزاحمت کریں تو پولیس کی مدد بھی طلب کی جاسکتی ہے۔

    خیال رہے کہ ڈچ سینیٹرز نے گزشتہ برس جون میں برقعہ پر پابندی کے حق میں قانون منظور کیا تھا جس کا نفاذ اب ہورہا ہے حالانہ کہ نیدرلینڈز کی سب سے اہم مشاورتی تنظیم ‘کونسل آف اسٹیٹ’ نے برقعہ پر پابندی کی تجویز کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ ملک میں پہلے ایسے قوانین موجود ہیں جن کے تحت لوگوں پر مخصوص مقامات میں چہرہ ڈھانپے پر پابندی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق نیدرلینڈز میں ایسی خواتین کی تعداد محض 150 ہے جو روزانہ کی بنیاد پر برقعہ یا نقاب پہنتی ہیں۔نیدرلینڈز کے علاوہ فرانس، اسپین، ڈنمارک، اٹلی و دیگر ممالک میں بھی برقعہ اور نقاب پر پابندی کے حوالے سے قوانین موجود ہیں۔

  • دبئی:پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

    دبئی:پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

    دبئی:دیار غیر میں‌بھی پاکستان کی عظمت کو چار چاند لگانے والوں کی اب بھی کوئی کمی نہیں،ایسے ہی ایک واقعہ میں‌متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے مسافر کو اس کے گمشدہ ہزاروں ڈالرز واپس کرکے ایمانداری کی مثال قائم کردی۔

    عرب میڈیا کے مطابق ڈنمارک کی ایک فیملی نے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور شفاعت خان عبدالرشید کی گاڑی میں سفر کیا اور اس دوران فیملی 21 ہزار ڈالر، موبائل فون اور پاسپورٹ گاڑی میں بھول کر روانہ ہوگئی۔

    دبئی میں‌اس پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دبئی کے الرشیدیہ پولیس اسٹیشن میں نقدی اور سامان جمع کرادیا۔دبئی پولیس نے مذکورہ فیملی سے رابطہ کرکے اسے تھانے بلایا اور گشمدہ سامان واپس کردیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق ڈائریکٹر الرشیدیہ پولیس اسٹیشن بریگیڈیئر سعید حماد بن سلیمان المالک نے اپنے دفتر میں تقریب منعقد کرکے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو اس کی دیانت داری پر اعزازی سرٹیفکیٹ اور ایک تحفہ پیش کیا۔

    دوسری جانب ڈنمارک کی فیملی نے بھی پاکستانی ٹٰیکسی ڈرائیور کی ایمانداری کو سراہتے ہوئے اس کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ رواں ماہ پاکستانی شہری طاہر علی صفائی کے کام پر مامور تھا کہ اس دوران اسے 15 کلو سونا ملا تھا جو اس نے حکام کے حوالے کردیا تھا۔

    دبئی میں روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے طاہر علی کی ایمانداری کے اعتراف میں اسے اعزازی سرٹیفکیٹ پیش کیا تھا۔طاہر علی کا کہنا تھا کہ ایمانداری سے بڑھ کر کوئی دولت نہیں ہے، دبئی آنے کا مقصد فیملی کو مالی سپورٹ کرنا ہے، خواہش ہے کہ اپنے خاندان کے لیے مناسب گھر تعمیر کراسکوں۔

  • ریکوڈک کا فیصلہ تنہا نہیں، دو ججز کے ساتھ بیٹھ کر کیا: افتخار چوہدری غلط فیصلے کا ملبہ دوسرے ساتھیوں پر ڈالنے لگے

    ریکوڈک کا فیصلہ تنہا نہیں، دو ججز کے ساتھ بیٹھ کر کیا: افتخار چوہدری غلط فیصلے کا ملبہ دوسرے ساتھیوں پر ڈالنے لگے

    اسلام آباد: پاکستان کو سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے غلط فیصلے کی وجہ سے 5 ارب ڈالرز سے زائد ہونے والے جرمانے کا ملبہ دوسرے ساتھیوں پر ڈالنے لگے.سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ ریکوڈک کا فیصلہ انھوں نے تنہا نہیں، سپریم کورٹ کے دو ججز کے ساتھ بیٹھ کر کیا.

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ ہم جو بھی کام کرتے ہیں آئین و قانون کے مطابق کرتے ہیں.سابق چیف جسٹس نے کہا کہ ریکوڈک کے معاملے کی تحقیقات1993 سے ہونی چاہیے، ریکوڈک میں ایک ہزار ارب ڈالر مالیت کے ذخائر ہیں.

    جسٹس (ر) افتخار چوہدری نے کہا کہ ریکوڈک میں جو کرپشن کی گئی، وہ بہت بڑی ہے، ریکوڈک میں دریافت ہوچکی ہے، رپورٹ موجود ہے، یہ کامیابی ہے.سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ججز کے فیصلوں کو چیلنج کرنے سے انارکی پیدا ہوگی، آئین کے تحت سابق جج کسی کمیشن کےسامنے پیش نہیں ہوسکتا.

    افتخار چوہدری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسٹیل مل کےخریداروں کا بھارتیوں کے ساتھ گٹھ جوڑ تھا، اکیس ارب روپے میں فروخت نقصان کا سودا ہوتا۔کلبھوشن یادیو کیس سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کو عالمی عدالت سے قونصلر رسائی نہیں ملنی چاہیے تھی.

    خیال رہے کہ ثالثی عدالت کی جانب سے ریکوڈک کیس میں بین الاقوامی کمپنی کو بھاری ہرجانہ دینے کا حکم دینے کے بعد حکومتی وزرا اور تجزیہ کاروں کی جانب سے اس فیصلہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

  • 3 سال میں 30 ممالک کا سائیکل پر دورہ کرنے والا ہالینڈ کا وائبی واکر کارنامہ

    3 سال میں 30 ممالک کا سائیکل پر دورہ کرنے والا ہالینڈ کا وائبی واکر کارنامہ

    ہالینڈ: بجلی سے والی کار بھی اب مارکیٹ میں آگئی ہے، ہالینڈ کے وائبی واکر نے تین سال میں الیکٹرک کار پر30ممالک کا سفرکیا۔الیکٹرک کار پردنیا کا سب سے لمبا چکر مکمل ہوگیا،

    وائبی واکر نے اس دوران 62ہزار800میل کا سفر طے کیا، وائبی واکر نے 2016 میں ہالینڈ سے سفرکا آغاز کیا اور19جولائی 2019 کو نیوزی لینڈ میں اس کا اختتام کیا ہے۔واضح رہےہالینڈ کے وائبی واکر کا الیکٹرک کارپر یہ سب سے لمبا سفر ایک عالمی ریکارڈ بھی ہے۔