Baaghi TV

Author: +9251

  • بھائی کے قتل کا غم ،برطانوی فاسٹ باولر آرچر نے ہمت نہ ہاری ،انگلینڈ کو کرکٹ کی دنیا فاتح بنا دیا

    بھائی کے قتل کا غم ،برطانوی فاسٹ باولر آرچر نے ہمت نہ ہاری ،انگلینڈ کو کرکٹ کی دنیا فاتح بنا دیا

    لندن: جنہیں محبت ہو وطن سے تو پھر وہ صدمات کو اپنے اوپر مسلط نہیں‌ہونے دیتے ایسی ہی مثال بن کر رہ گئے ہیں‌ انگلش ٹیم کے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچرجس نے بھائی کا قتل ہونے کے باوجود ہمت نہ ہاری اور اپنی ٹیم کو عالمی کپ کا چیمپئن بنا ڈالا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جس روز انگلینڈ نے ورلڈکپ 2019 میں اپنا پہلا میچ کھیلا اُسی روز آرچر کے بھائی بلیک مین کو گھر کے باہر نامعلوم افراد گولی مار کرچلے گئے تھے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق 24 سالہ ایشنٹیو بلیک مین کو بارباڈوس میں گھر کے باہر قتل کیا گیا البتہ اہل خانہ نے آرچر کو بھائی کے قتل کی اطلاع میچ کے بعد دی تاکہ اُن کی میچ میں کارکردگی متاثر نہ ہو۔آرچر بھائی کے قتل کی خبر سننے کے بعد صدمے میں چلے گئے تھے البتہ اُن کے والد فرینک نے حوصلہ دیا اور کہا کہ یہ موقع انہیں زندگی میں دوبارہ میسر نہیں ہوگا لہذا اپنے دکھ اور کرب کی حالت سے باہر نکل کر ایونٹ پر دھیان دیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس نے بتایا کہ ’’ایشنٹیو اور آرچر ہم عمر تھے اور دونوں ایک دوسرے کے اچھے دوست بھی تھے، جوفرا کو جب اس واقعے کی اطلاع ملی تو وہ ٹوٹ گیا تھا البتہ ٹیم مینیجمنٹ اورساتھی کھلاڑیوں نے اُس کی ہمت بڑھائی‘‘۔

    یاد رہے کہ 14 جولائی کو لندن کے تاریخی گراؤنڈ لارڈز میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل کھیلا گیا، سنسنی خیز میچ میں سپر اوور ہوا جس میں اسکور برابر ہوا البتہ آئی سی سی قانون کے تحت زیادہ باؤنڈریز لگانے پر انگلینڈ کو فاتح قرار دیا گیا۔

    Co

  • فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن کی اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال

    فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن کی اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال

    فلسطینی تنظیم حماس کے سرگرم رہنما اور فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن الشیخ جمال طویل کی اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے خلاف بطور احتجاج بھوک ہڑتال جاری ہے۔ 56 سالہ الشیخ جمال الطویل کی حالت دن بدن خراب ہو تی جارہی ہے۔
    اسرائیلی چیک پوسٹوں کی وجہ سے فلسطینیوں کو سالانہ کروڑوں ڈالر کا نقصان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الشیخ جمال کو 15 اپریل 2018ء کو گرفتار کیا گیا اور بغیر کسی الزام کے جیل منتقل کر دیا گیا۔ فلسطینی رکن نے 15 جولائی کو بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ انہیں۔ 8 ماہ کے بعد انہیں رہائی مل سکی لیکن انہیں ایک با رپھر گرفتار کرکے جیل میں قید کر دیا گیا ہے۔
    واضح رہے الشیخ جمال الطویل غرب اردن میں حماس کے سرگرم لیڈر ہیں۔ وہ تقریباً 15سال کا عرصہ اسرائیلی جیلوں میں قید رہ چکے ہیں۔

  • آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان، شہری محتاط رہیں

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان، شہری محتاط رہیں

    ملک بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے جبکہ چند علاقوں میں بدستور موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی گئی موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

    جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، قلات، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہواوٗں/آندھی کے ساتھ مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

    لاہور میں منگل کو شدید بارش سے پورا شہر زیر آب آ گیا، مجموعی طور پر 142ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور کئی مواقعوں پر گاڑیاں اور مکانات پانی میں ڈوب گئے جبکہ بارشوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔

    آزاد کشمیر میں بارش کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد مکان و دکانیں تباہ ہونے سے سینکڑوں افراد بے گھر ہو گئے

  • سابق آسٹریلین فاسٹ باؤلر کا جنم دن

    سابق آسٹریلین فاسٹ باؤلر کا جنم دن

    سابق آسٹریلین فاسٹ باؤلر ڈینس للی آج 70 برس کے ہوگئے۔ وہ 18 جولائی 1949 کو آسٹریلیا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 13 برس آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ وہ 1971 سے لیکر 1984 تک آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے۔ ڈینس للی اپنے دور کے بہترین فاسٹ باؤلر تھے۔ انہوں نے70 پانچ روزہ میچز اور 63 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ ڈینس للی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 23.92 کی اوسط سے 355 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 23 مرتبہ اننگز کے دوران 5 یا اس سے زائد کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اور ایک میچ میں 7 مرتبہ 10 یا اس سے زائد کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ان کی ایک اننگز میں بہترین باؤلنگ 83 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا ہے۔
    ڈینس للی نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 29 جنوری 1971 کو انگلینڈ کے خلاف کھیلا اور اپنا آخری ٹیسٹ میچ 2 جنوری 1984 کو پاکستان کے خلاف کھیلا۔ انہوں نے ایک روزہ کیریئر کا آغاز 24 اگست 1972 کو انگلینڈ کے خلاف کیا اور اپنا آخری ایک روزہ میچ 18 جون 1983 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا۔ ڈینس للی نے ایک روزہ کیریئر میں 20.82 کی اوسط سے 103 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ان کی ایک روزہ کرکٹ میں بہترین باؤلنگ 34 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا ہے۔ انہوں نے ٹوٹل 198 فرسٹ کلاس میچز کھیلے اور 882 وکٹیں حاصل کیں انکی بہترین باؤلنگ 29 رنز کے عوض 8 وکٹیں حاصل کرنا ہے۔ 17 دسمبر 2009 کو ڈینس للی کو آئی سی سی کرکٹ حال آف فیم میں شامل کیا گیا۔

  • 18 جولائی کا دن ،نیلسن منڈیلا کے نام ،ساری زندگی نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کی ،18 جولائی کو ہی پیدا ہوئے

    18 جولائی کا دن ،نیلسن منڈیلا کے نام ،ساری زندگی نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کی ،18 جولائی کو ہی پیدا ہوئے

    جنوبی افریقہ :انسانی حقوق کے علمبردار ،نیلسن منڈیلا کو کون نہیں‌جانتا جس نے ساری زندگی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کردی،اسی نیلسن منڈیلا کی جدوجہد سے متعلق کہا جاتا ہے کہ گرنے کے بعد اٹھنا ہی عظمت کی نشانی ہے، یہ پیغام دینے والے دنیا کے عظیم سیاسی رہنما نیلسن منڈیلا آج ہی کے دن 18 جولائی سنہ 1918 کو پیدا ہوئے اور نسل پرستی کیخلاف ایسی جدوجہد کی کہ مزاحمت کی علامت کہلائے۔

    نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والے نیلسن منڈیلا نے جیلے کاٹی ، اپنوں سے دوری کا دکھ سہا، جلاوطنی بھی حصے میں آئی، لیکن رنگ اور نسل پرستی کیخلاف بھرپور آواز اٹھائی، سیاہ فاموں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے نیلسن منڈیلا کو دنیا سے رخصت ہوئے 6 برس بیت گئے مگر وہ آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔

    نیلسن منڈیلا کی جدوجہد کے نتیجے میں جنوبی افریقہ پر سفید فام نسل پرست حکومت کا خاتمہ ہوا تھا جس کے بعد وہ 1994 ءمیں ملک کے پہلے سیاہ فام صدر منتخب ہوئے تھے۔امن کا نوبیل انعام پانے والے نیلسن منڈیلا نے اپنی زندگی کے 27 قیمتی سال قید میں گزارے۔ نسلی امتیاز کیخلاف اور جمہوریت کے حق میں انکی کاوشوں کے لئے انھیں 1993 میں نوبل انعام سے نوازا گیا، اُنھیں ’بھارت رتنا‘ تمغہ بھی دیا گیا تھا۔

    نسلی امتیاز کے خاتمے ، جمہوری اقدارکو فروغ اور نئی زندگی بخشنے والی عظیم شخصیت نیلسن منڈیلا کا 95 سال کی عمر میں 5 دسمبر 2013 کو جوہانسبرگ میں انتقال ہوا

  • عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ قابل ستائش ہے، وزیراعظم پاکستان

    عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ قابل ستائش ہے، وزیراعظم پاکستان

    وزیراعظم عمران خان نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ قابل ستائش ہے۔
    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کلبھوشن کو رہا نہ کرنے اور بھارت کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ سراہتا ہوں، کلبھوشن پاکستانی عوام کیخلاف جرائم کا مرتکب ہے، پاکستان کو قانون کے مطابق مزید کارروائی کرنی چاہیے۔

    یاد رہے آئی سی جے نے کلبھوشن کیس میں دائر درخواست میں بھارت کی طرف سے کی گئی اپیلیں مسترد کر کے انہیں ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ دہشتگرد پاکستان کی تحویل میں ہی رہے گا۔ آئی سی جے کی طرف سے کلبھوشن کی گرفتاری کی بر وقت اطلاع نہ دینے کا الزام مسترد ہونے سے بھی بھارت کو سبکی اٹھانا پڑی ہے۔
    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ ‘پاکستان کے حق میں فیصلہ ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور کلبھوشن سے متعلق فیصلہ پاکستان کی جیت ہے۔’
    کلبھوشن کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد، عالمی عدالت انصاف میں منہ کی کھانا پڑی
    انہوں نے کہا تھا کہ ‘بھارت کی ملٹری کورٹ کی سزا ختم کرنے کی استدعا مسترد کی گئی جبکہ کلبھوشن کو رہا کرنے کی بھارتی درخواست بھی مسترد کی گئی۔’

  • اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں ، شہنشاہ غزل مہدی حسن کا 92 واں یومِ پیدائش

    اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں ، شہنشاہ غزل مہدی حسن کا 92 واں یومِ پیدائش

    لاہور:شہنشاہ غزل مہدی حسن کا 92 واں یومِ پیدائش ، مہدی حسن18 جولائی 1927ء کو بھارتی ریاست راجستھان کے ایک گاؤں لُونا میں پیدا ہوئے موسیقی کی تعلیم اپنے والد استاد عظیم سے حاصل کی تھی ۔مہدی حسن بچپن سے ہی موسیقی کے اسرار و رموز سے آشنا تھے کیونکہ ان کا تعلق کلاونت گھرانے کی سولہویں پیڑھی سے تھا۔

    یہ بھی امر بڑا دلچسپ اور خوش کن ہے کہ شہنشاہ غزل مہدی حسن کی فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی، تمغہ امتیاز اور ہلال امتیاز سے نوازا، جب کہ نیپال نے مہدی حسن کو گورکھا دکشنا بہو کا اعزازعطا کیا،مہدی حسن کو بھارت کے سب سے بڑے ثقافتی ایوارڈ سہگل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا ۔

    اس عظیم موسیقار نے کل 441 فلموں کے لیے گانے گائے اور گیتوں کی تعداد 626 ہے۔ فلموں میں سے اردو فلموں کی تعداد 366 جن میں 541 گیت گائے۔ جب کہ 74 پنجابی فلموں میں 82 گیت گائے۔ انہوں نے 1962 سے 1989 تک مسلسل فلموں کے لیے گائیکی کی تھی ۔ان کا گایا ہوا ملی نغمہ یہ وطن تمھارا ہے تم ہو پاسباں اس کے آج بھی قوم کا لہو کو گرماتا ہے ۔

    برصغیر پاک وہند کے موسیقی کے مداحوں کے کانوں میں رس گھولتی شہنشاہ ِ غزل مہدی حسن کی آواز 13 جون 2012ء کو ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گئی طویل علالت کے بعد مہدی حسن خالقِ حقیقی سے جاملے مہدی حسن اب ہم میں نہیں مگر ان کی آواز آج بھی زندہ ہے ۔

  • مقبوضہ فلسطین، آتش زدگی اور شدید گرمی کی وجہ سے 131صہیونی جھلس کر زخمی

    مقبوضہ فلسطین، آتش زدگی اور شدید گرمی کی وجہ سے 131صہیونی جھلس کر زخمی

    مقبوضہ فلسطین میں مختلف مقامات پربدھ کے روز ہونے والی آتش زدگی اور شدید گرمی کی وجہ سے 131 صہیونی جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ان واقعات میں 200 مکان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے جبکہ 10 گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں۔
    اسرائیلی چیک پوسٹوں کی وجہ سے فلسطینیوں کو سالانہ کروڑوں ڈالر کا نقصان
    اسرائیلی ذرائع کے مطابق سو سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ شدید گرمی کی وجہ سے بیسیوں افراد بے ہو ش ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

  • تحریک انصاف کی بڑی کامیابی …

    تحریک انصاف کی بڑی کامیابی …

    اسلام آباد: پچھلے ایک سال میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 31.7 فیصد کم ہوگیا، اور ماہرین معیشت تجارتی خسارے میں زبردست کمی کو موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی مان رہے ہیں، پاکستان اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق پاکستان کا موجودہ تجارتی خسارہ 13.587 ارب ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے، اس کے برعکس پچھلے مالی سال میں تجارتی خسارہ 19.897 ارب ڈالر تھا،

    پاکستان کی بری معاشی صورتحال کی سب سے بڑی وجہ پاکستان کی برآمدات اور درآمدات کے درمیان پائے جانے والے فرق کا بڑھنا ہے، اور اچھی بات یہ ہے کہ موجودہ حکومت اس فرق کو حتم کرنے اور معیشت کو صیح راستے پر استوار کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور اس کے اچھے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں

  • ڈالر آج  پھر مہنگا ہوگیا

    ڈالر آج پھر مہنگا ہوگیا

    ایک دن ڈالر کی قدر میں‌ کمی کے بعد پھر مہنگا ہو گیا، انٹر بینک مارکیٹ‌ میں ڈالر کی 13 پیسے اضافے کے ساتھ 159 روپے 95 پیسے پر ٹریڈنگ ہوتی رہی۔

    تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران امریکی کرنسی میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہو گیا اور 159 روپے 95 پیسے پر فروخت ہوا۔

    گذشتہ روز امریکی کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ حاوی رہا، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 23 پیسے سستا ہوا تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی روپیہ ملکی معیشیت مستحکم بنیادوں پر استوار ہونے تک اتار چڑھاو کی کیفیت کا شکار رہنے کا امکان ہے۔