Baaghi TV

Author: +9251

  • مظفرگڑھمیں ایپکا ملازمین کا مہنگائی،تنخواہوں میں اضافہ اور دیگر مطالبات کے حق میں احتجاج

    پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کی شرح کے مطابق فوری اضافے کا اعلان کرے،ایپکا تنخواہوں میں اضافے تک احتجاج رہے گا۔ان خیالات کا اظہار عبدالرؤف خان چانڈیہ مرکزی فنانس سیکرٹری ایپکا پاکستان،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ایپکا پنجاب نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تفصیل کے مطابق ایپکا مظفرگڑھ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی محکمہ زراعت مظفرگڑھ سے نکالی گئی۔جس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر محمد اسماعیل ظہور وضلعی جنرل سیکرٹری شیخ مطلوب علی نے کہا کہ بجٹ 2019 میں حکومت وقت کی جانب سے یکساں طور پر ملازمین کو نظر انداز کرنے ،بجلی و گیس کے بلوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف تمام سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔رائے سجاد حسین ڈاہا سینئر نائب صدر،اعجاز چانڈیہ سینئر نائب صدر اور نعیم خان چانڈیہ نے کہا کہ حکومت پنجاب ایپکا ملازمین کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائے۔پٹرول اور روزمرہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ بھی نا قابلِ برداشت ہے اس مہنگائی نے عام آدمی کے لئے بھی جینا محال کر دیا ہے۔ریلی میں تمام سرکاری دفاتر سے ملازمین نے ایپکا ریلی میں شرکت کی۔ریلی سے صدیق الحسن،ملک محمد حسین و دیگر ایپکا ملازمین نے شرکت کی۔

  • شام کی  مہاجر خوتین سے کرد مرد زبردستی شادیاں کرنے لگے

    شام کی مہاجر خوتین سے کرد مرد زبردستی شادیاں کرنے لگے

    شام کی مہاجر خواتین سے کرد پارٹی کے لوگ زبردستی شادی رچانے لگے، استحصال کا عمل جاری

    تفصیلات کے مطابق ڈیموکریٹک یونین کے ارکان ، شامی پناہ گزین کیمپ خواتین کو نکالنےکے لیے شادی کی شرط لگانے لگے سوشل میڈیا پر شامی اپوزیشن کے فورم اس معلومات سے بھرے پڑے ہیں کہ شام میں ڈیموکریٹک یونین پارٹیPYD (کُردوں کی جماعت) کے ارکان ملک کے مشرق میں اپنے زیر انتظام کیمپوں کے آبادی کو بلیک میل کر رہے ہیں۔

    ڈیموکریٹک یونین پارٹی کے ارکان ان کیمپوں میں مقیم گھرانوں پر دباؤ کے لیے کئی طرح کے ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔ ان میں تازہ ترین کارستانی ان خواتین کو بلیک میل کرنا ہے جو الحسکہ کے مشرق میں واقع الہول کیمپ سے باہر نکل جانے کی خواہش مند ہیں۔ اس کے واسطے شادی کا ایک فرضی معاہدہ کیا جاتا ہے .. اور فریقین کے درمیان متفقہ معاہدے کے تحت پارٹی کے ارکان مالی رقوم حاصل کرتے ہیں۔

    دوسری جانب ایک میڈیا ویب سائٹ نے الہول کیمپ کی ایک خاتون کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ ایام کے دوران پارٹی کے ارکان کے ساتھ شادیوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ یہاں خواتین کی جانب سے پارٹی کے ارکان کو مجبورا ادا کی جانے والی رقم دس لاکھ شامی لیرہ تک پہنچ گئی ہے۔

  • سندھ میں ٹیکس نئے نظام کے تحت اکٹھا ہو گا !

    سندھ میں ٹیکس نئے نظام کے تحت اکٹھا ہو گا !

    کراچی: سندھ حکومت ورلڈ بینک کی مدد سے آئندہ سال سے 33.6 ارب روپے کا مسابقتی اور پائدار کراچی شہر کا منسوبہ شروع کرنے جا رہی ہے جو پانچ سال میں مکمل ہوگا،
    وزیراعلیٰ سندھ نے ورلڈ بینک کے قائم مقام کنٹری ڈائریکٹر مس میلنڈا گوڈس کی قیادت میں دو رکنی وفد کیساتھ اجلاس کے موقع پر کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی شہر کا منصوبہ شروع کر جو پانچ سال میں مکمل ہوگا، منصوبے کا مقصد کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن ، 6 ضلعی میونسپل کارپوریشن، ڈسٹرکٹ کونسل کراچی اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ساتھ شہر میں تفصیلی پراپرٹی سروے کے حوالے سے تعاون کرنا ہے
    انہوں نے بتایا کہ کاروباراور ٹیکس کے نظام کو سہل بنانے کیلئے اس منصوبے کو کامیاب بنایا جائے گا اور سندھ حکومت کیساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا

  • خلیج کے سمندری تحفظ کے لیے 65 ممالک شرکت کریں‌گے

    خلیج کے سمندری تحفظ کے لیے 65 ممالک شرکت کریں‌گے

    ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی ‘برائن ہُک’نے کہا ہے کہ خلیج کے سمندری تحفظ کے حوالے سے جلد ہی ایک کانفرنس بحرین میں منعقد کی جائےگی جس میں 65 ممالک کے مندوبین شرکت کریں‌گے۔

    ادھر امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل جوزف ڈانفرڈ نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ ان کے ملک نے ایران اور یمن کے باغیوں کی طرف سے عالمی اور علاقائی پانیوں‌کے تحفظ کے لیے ایک نیا عالمی عسکری اتحاد تشکیل دینے کا پروگرام بنایا ہے۔ یہ پروگرام ایک ایسے وقت میں وضع کیا گیا ہے جب دوسری جانب خطے کےسمندر میں تیل بردار جہازوں پرحملوں کا الزام ایران اور یمن کے حوثی باغیوں‌پرعاید کیا جاتا ہے۔

    جنرل ڈانفرڈ کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ رابطے میں تاکہ ایک نئے عسکری اتحاد کی تشکیل کے پلان کوعملی شکل دےکر باب المندب اور آبنائے ہرمز میں عالمی جہاز رانی کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

    واضح رہے کہ چند ہفتے قبل دو ٹینکروں مارشل آئس لینڈ کے پرچم بردار فرنٹ آلٹیر اور پاناما کے پرچم بردار کوکوکا کورجیئس پر جمعرات کو خلیج عمان میں آبنائے ہُرمز کے نزدیک بین الاقوامی پانیوں میں دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس حملے کے بعد ان دونوں جہازوں سے عملہ کو باحفاظت نکال لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ فرنٹ آلٹیر پر آتش گیر تیل ( نفتھا) اور کوکوکا کورجیئس پر میتھانول لدا ہوا تھا۔ ان میں سے ایک جہاز ایک آبی بم ( تارپیڈو) سے ٹکرایا تھا جس کے بعد اس کے ایک حصے کو آگ لگ گئی تھی جبکہ دوسرے جہاز کے مینجر کا کہنا ہے کہ مشتبہ تخریبی حملے کےبعد اس میں لدے مواد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور وہ محفوظ رہا ہے۔

  • بارہ مولہ میں مقامی مجاہد کی شہادت کے خلاف دوسرے روز بھی ہڑتال

    بارہ مولہ میں مقامی مجاہد کی شہادت کے خلاف دوسرے روز بھی ہڑتال

    بارہ مولہ میں لشکرطیبہ کے مقامی مجاہد کی شہادت کے خلاف دوسرے روز مکمل ہڑتال ہے۔
    عینی شاہدین کے مطابق بارہ مولہ کی تمام دکانیں اور تجارتی مراکز بند ہے، سڑکوں ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابرہے۔
    تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگیوں کو معطل کر دیا گیا۔ جبکہ فوج کے اضاف دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں،
    یادرہے کہ لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے مقامی مجاہد عدنا ن احمد گذشتہ روز شہید ہو گئے تھے۔

  • روسی فوج کوشام میں بشار الاسد کے ہمراہ  باقاعدہ جنگ لڑنے کا حکم

    روسی فوج کوشام میں بشار الاسد کے ہمراہ باقاعدہ جنگ لڑنے کا حکم

    روس کی فوج  شام میں اسدی فوج کے ہمراہ زمینی لڑائی بھی لڑے گی .

    روس نے شام میں اپنی ایلیٹ فورس یعنی اسپیشل فورسز کو باقاعدہ طور پر بشار الاسد کی فوج کے ساتھ مل کر لڑائی میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شام میں مسلح عناصر کی طرف سے بتایا گیا کہ روس نے شام میں اسپیشل فورس پر مُشتمل نئی کمک بھیجی ہے جو شام میں بشار الاسد کی فوج اور اس کی حامی ملیشیا کے ساتھ مل کر لڑ رہی ہے۔

    اپوزیشن کے حامی مسلح جنگجوئوں‌ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل شام میں روس کی اسپیشل فورس کو صرف آپریشن کارروائیوں کے احکامات دینے کی ذمہ داری تک محدود کیا گیا تھا جو براہ راست لڑائی میں حصہ نہیں لیتی تھی مگر اب روس کی اسپیشل فورس باقاعدہ لڑائی میں‌ حصہ لے گی۔

    مسلح عناصر کا کہنا ہے کہ روس کی حکمت عملی میں‌ تبدیلی کا مقصد شمال مغربی شام میں اپوزیشن کے زیر انتظام آخری علاقے میں دو ماہ سے جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے
    شام کے شہر ادلب میں انسانی لاشوں کے انبار

  • ریٹائرمنٹ یا کچھ دیر کے لیے کرکٹ سے دوری ، دھونی ویسٹ انڈیز کے دورے پر نہیں‌جائیں‌گے؟دھونی ہی نے سب کچھ بتا دیا

    ریٹائرمنٹ یا کچھ دیر کے لیے کرکٹ سے دوری ، دھونی ویسٹ انڈیز کے دورے پر نہیں‌جائیں‌گے؟دھونی ہی نے سب کچھ بتا دیا

    نئی دہلی:بھارتی سپر سٹار کرکٹرمہندر سنگھ دھونی سے متعلق بہت سی قیاس آرائیاں ہونے لگیں.کوئی ریٹائرمنٹ کا دعویٰ‌کررہا ہے تو کوئی دھونی کے دورہ ویسٹ انڈیز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہ رہا ہےکہ دھونی شاید اب انٹر نیشنل کرکٹ سے راہیں جدا کرلیں.

    بہر کیف فی الحال دھونی کی طرف سے ابھی تک کوئی واضع لائحہ عمل سامنے نہیں‌آیا .صرف یہ معلوم ہوسکا ہے کہ دھونی نے ویسٹ انڈیز جانے سے معذرت کرلی ہےِ دوسری طرف ویسٹ انڈیز کے دورے کے لئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان جمعہ کو کیا جائے گا، جس میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔پہلے اس طرح کی بحث تھی کہ دھونی 15 رکنی ٹیم کا حصہ ہو سکتے ہیں، لیکن اب دھونی نے ویسٹ انڈیز کے دورے کے لئے خود کو الگ کرلیا ہے،

    دھونی کے حوالے سے بعض ذرائع دعویٰ کررہے ہیں کہ وہ ویسٹ انڈیز کے دورے پر نہیں جائیں گے۔ یہ بھی واضح ہو گیا ہے کہ دھونی اب ہندوستان یا بیرون ملک میں کہیں بھی ٹیم کے ساتھ اولین ترجیح کے ساتھ وکٹ کیپر کے طور پر دورہ نہیں کریں گے۔اب سے رشبھ پنت ٹیم کے پہلے وکٹ کیپر ہوں گے

  • ایس ای سی پی کی کمپنیوں سے کے خلاف  کریک ڈاؤن کی رپورٹوں کی تردید

    ایس ای سی پی کی کمپنیوں سے کے خلاف کریک ڈاؤن کی رپورٹوں کی تردید

    اسلام آباد ( 18جولائی ) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کارپوریٹ سیکٹر اور کپیٹل مارکیٹ کی بہتری اور ترقی کے لئے تمام ضروری اقداما ت کر رہا ہے۔ ایس ای سی پی میڈیا میں شائع کی جانے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہے کہ ادارہ کمپنیوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس قسم کی کوئی کارروائی بھی کمیشن میں زیر غور نہیں ہے۔

    ایس ای سی پی کی طرف سے واضح کیا جاتا ہے کہ ایس ای سی پی انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 یا بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ 2017 کو ریگولیٹ یا نافذ کرنے کا ذمہ دار ادارہ نہیں ہے۔ ایس ای سی پی کے اختیارات صرف ایس ای سی پی ایکٹ 1997 اور اس ایکٹ کے شیڈول میں دئے گئے دیگر قوانین پر عمل درآمد کرواناہے۔ حال ہی نافذ کئے گئے ایس ای سی پی سرچ اینڈ سیژر رولز 2019 ، ایس ای سی پی ایکٹ کی دفعہ 31 کے تحت جاری کئے گئے ہیں۔ ان رولز میں تفتیش کرنے والے افسروں کو دئےگئے اختیارات کو استعمال کرنے کے لئے سخت طریقہ کار اور شرائط طے کی گئیں ہیں۔ ان اختیارات کو استعمال کرنے کی منظوری صرف اور صرف کمیشن کی جانب سے صرف ایس ای سی پی کے ذمہ قوانین کے نفاذ کے معاملے میں دی جا سکتی ہے۔ میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کی واضح تردید کی جاتی ہے کہ ایس ای سی پی کو کسی قسم کے نئے اختیارات تفویض نہیں کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سرچ اور سیژر اور زبردستی داخل ہونے کا اختیار ، ایس ای سی پی کے قیام سے ہی اس کے قانون کا حصہ رہا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے حال ہی میں جاری کئے گئے سرچ اینڈ سیژ ررولز کا مقصد صرف اور صرف ان اختیارات کے ممکنہ غلط استعمال کو روکنا اور ان کو ایک متعین طریق کار کا پابند بنانا ہے۔

    یہ رولز انویسٹی گیشن افسران کو پابند کرتے ہیں کہ کسی بھی قسم کی تلاشی یا زبردستی داخلے کے لئے پہلے کمیشن سے تحریری منظوری حاصل کی جائے۔ ایس ای سی پی کا کمیشن وفاق حکومت کے تعینات کردی پانچ کمشنروں پر مشتمل ہے۔ بعض صورتوں میں تو متعلقہ مجسٹریٹ کی اجازت حاصل کرنا بھی لازمی ہے۔

  • روس کاایٹمی پلانٹ بند ہو گیا.

    روس کاایٹمی پلانٹ بند ہو گیا.

    روس کا ایٹمی پاور پلانٹ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بند ہوگیا.البتہ کسی تابکاری کے اخراج کی خبر نہیں ہے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق روس کا ایٹمی پاور پلانٹ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بند ہوگیاالبتہ کسی تابکاری کے اخراج کی خبر نہیں موصول نہیں ہوئی ہے. ٹرانسفارمر بند ہونے کی وجہ سے 3 یونٹ بند ہوگئے.یہ واقعہ روس کے دارلحکومت ماسکو سے 350 کلو میڑ دور شمال مغرب میں واقع ہوا. ماہرین کے مطابق اس اسٹیشن اور قریبی علاقے میں اس قسم کی تابکاری معمول کے مطابق ہوئی.

    واضح رہے کہ تابکاری کے واقعات وقتا فوقتا پیدا ہوتے رہے ہیںِ اسی طرح بھارت میں 2009ء سے2013ء کے درمیان گیارہ جوہری سائنسدان غیر حقیقی موت کا شکار ہوئے۔محکمے کے تحقیقی مراکز میں کام کرنے والے آٹھ انجینئرز اورسائنسدان دھماکوں، پھندوں سے یا سمندر میں ڈوب کر مر گئےتھے ۔

  • سلمان خان کی دھوم ہالی ووڈ تک جا پہنچی..

    سلمان خان کی دھوم ہالی ووڈ تک جا پہنچی..

    بالی ووڈ اداکار دبنگ خان سے مداحوں کی محبت کی دھوم ہالی ووڈ تک جا پہنچی اور ہالی ووڈ سپراسٹارسلو یسٹراسٹالون بھی تعریف کیے بغیرنہ رہ سکے.
    دبنگ خان نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پراپنے اکاؤنٹ سے ایک وڈیو شیئر کی. جس میں ان کے مداحوں نے معزوری کے باعث پیروں سے سلمان خان کی تصویر بنائی .سلمان خان نے دعائیں دیتے ہوئے لکھا پیار کا ویسا جواب تو نہیں دے سکتا مگر ڈھیرساری دعائیں اور پیار.

    دبنگ خان کی یہ وڈیووائرل ہوتے ہوئےہالی ووڈ تک جا پہنچی اورہالی ووڈ سپراسٹارسلویسٹراسٹالون بھی وڈیو کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور لکھا یہ مداحوں‌کی ایک اسٹارکے ساتھ محبت اور عقیدت کا نذرانہ ہے …