Baaghi TV

Author: +9251

  • اس سال ٹاپ ٹونٹی ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلموں کی فہرست

    اس سال ٹاپ ٹونٹی ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلموں کی فہرست

    2022 تو بالی وڈ فنکاروں‌کے لئے بہت اچھا نہیں رہا ، کیونکہ جو بھی فلمیں گزشتہ برس ریلیزہوئیں انہیں شائقین نے رد کر دیا اور کچھ فلمیں تو باقاعدہ طور پر بائیکاٹ ٹرینڈ‌ کی نذر ہوئیں. یہاں تک کہ عامر خان اور اکشے کمار جیسے ہیروز کی فلمیں بھی باکس آفس پر بری طرح سے ناکام رہیں تاہم امید کی جا رہی ہے کہ اس سال ریلیز ہونے والی فلمیں شائقین کو سینما گھروں تک کھینچ لانے میں‌کامیاب ہوں گی. یہاں ہم آپ کے ساتھ 20 ایسی فلموں کے نام شئیر کررہے ہیں جو اس سال ریلیز ہوں گی. کتے ، پٹھان ،شہزادہ ، سیلفی ، مسٹر چیٹرجی ورسز ناروے، تو جھوٹی میں مکار ، بھولا ، باوال ، کسی کا بھائی کسی کی جان ، روکی اور رانی کی پریم کہانی ، جوان ، آدی پرش ، ڈریم گرل ٹو ، ستیا پریم کی کتھا ، یودھا ، اینیمل ،

    ٹائیگر تھری ، سیم بہادر ، بڑے میاں چھوٹے میاں ، ڈٍونکی کے نام شامل ہیں. شاہ رخ خان کی تین فلمیں ریلیز ہوں گی دوسری طرف کارتک آریان کی بھی شہزادے ریلیز ہو گی دیکھنا یہ ہے کہ کارتک اس سال بھی تمام ہیروز کو پیچھے چھوڑ دیتے ہیں یا سلمان خان اور شاہ رخ خان کی فلمیں ان کی شہزادے کو ٹکر دیں گی.

  • دا گریٹ گاما پاکستانی سینما کی مہنگی ترین فلم ہو گی شایان فاروقی

    دا گریٹ گاما پاکستانی سینما کی مہنگی ترین فلم ہو گی شایان فاروقی

    آج کل دا گریٹ‌گاما کے بہت چرچے ہیں کہا جا رہا ہے کہ اس فلم کو معروف رائٹر ناصر ادیب لکھ رہے ہیں اور ناصر ادیب اسکی تصدیق بھی کر چکے ہیں. اس فلم کے پرڈیوسر شایان فاروقی ہیٰں انہوں‌ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ دا گریٹ گاما پاکستانی سینما کی تاریخ کی مہنگی تریب فلم ہو گی .میں سکرپٹ ناصر ادیب سے لکھوا رہا ہوں کوشش یہی ہے کہ کسی قسم کی کمی نہ رہ جائے. شایان فاروقی نے کہا کہ اسی سال میری فلم منی بیگ گارنٹی بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے جس میں فواد خان ، وسیم اکرم جیسے سٹارز دکھائی دیں گے. مجھے امید ہے کہ منی بیگ

    گارنٹی کے ساتھ دا گریٹ گاما بھی شائقین کو پسند آئیگی. یاد رہے کہ دا گریٹ گاما کی کاسٹ کے بارے میں میڈیا کو نہیں‌بتایا گیا اور نہ ہی یہ ابھی تک بتایا گیا ہے کہ دا گریٹ گاما کو کون ڈائریکٹ کرے گا. ناصر ادیب کا کہنا ہے کہ دا گریٹ گاما ایسی فلم ہو گی کہ لوگ باقی فلموں کو بھول جائیں گے اور میں دعوی سے کہتا ہو‌ں کہ یہ فلم نہ صرف پاکستان کی ابھی تک کی سب سے بڑی بجٹ سے بننے والی فلم ہو گی بلکہ سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بھی ثابت ہو گی .

  • عمران اشرف نے اپنی طلاق پر کی بات

    عمران اشرف نے اپنی طلاق پر کی بات

    اداکارعمران اشرف جنہوں نے ابھی تک اپنی طلاق کے حوالے سے کھل کر بات نہیں کی تھی لیکن انہوں نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں اس پر کھل کر کی ہے بات. انہوں نے کہا ہے کہ طلاق کے بعد میری اور میرے بیٹے کی زندگی مشکل ترین وقت سے گزر رہی ہے. میں اور میری اہلیہ کرن اشفاق اپنے بچے کی بہترین پرورش کے لئے کوشش کررہے ہیں. انہوں نے کہا کہ اپنے بیٹے کی بہترین پرورش ہی اب میری زندگی کا واحد مقصد ہے . میں کوئی بھی ایسی بات نہیں کرنا چاہتا کہ جس سے میری اور میرے بچے کی زندگی پر منفی اثر پڑے . میں نے یقینا کہا تھا کہ ہم تباہی کے

    مرحلے سے گزررہے ہیں لیکن ہماری زندگی میں کوئی بھی منفی بات نہیں ہے ہم دونوں اپنے بچے روحام کی اچھی تعلیم تربیت کی پلاننگ کررہے ہیں. عمران اشرف نے کہا کہ میں اپنی زندگی کے مشکل ترین وقت سے گزر رہا ہوں آپ سب سے درخواست ہے کہ ہمارے لئے دعا کیجیے. یاد رہےکہ عمران اشرف اور کرن اشفاق کی شادی چار سال قبل ہوئی تھی ان کا ایک بیٹا ہے ان دونوں کی طلاق کی وجوہات کیا ہیں یہ آج تک سامنے نہیں آسکیں .تاہم دونوں میاں بیوی کی طرف سے کبھی بھی طلاق کی وجوہات پر بات نہیں کی گئی.

  • ماڈلز اور اداکارائوں کے حق میں اور میجرعادل راجہ کے خلاف ٹویٹر ٹرینڈ

    ماڈلز اور اداکارائوں کے حق میں اور میجرعادل راجہ کے خلاف ٹویٹر ٹرینڈ

    آرمی کے ریٹائرڈ میجرعادل راجہ کو اس وقت ٹویٹر پر شدید تنقید کا سامنا ہے. صارفین کا کہنا ہے کہ عادل راجہ نے اداکارائوں کے خلاف اخلاق سے گرا بیان دیکر اپنا آپ ظاہر کر دیا ہے کہ وہ کس قدر گھٹیا انسان ہیں. دوسری طرف بہت سارے سوشل میڈیا صارفین مہوش حیات ، سجل علی ، کبری خان اور ماہرہ خان کے حق میں ٹویٹس کررہے ہیں اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہےہیں. عادل راجہ نے ایک روز قبل ایک گھٹیا اور اپنی طرف سے ایک مبہم بیان دینے کی کوشش کی جس میں انہوں نے کہا ہےکہ چند ماڈلز اور اداکارائیں آئی ایسی آئی کے سیف ہائوسسز میں قیام کرتی تھیں ان کی نازیبا وڈیوز بھی آرمی کے کچھ نامور لوگوں کے پاس ہیں، انہوں نے ماڈلز کے نام لینے کی بجائے اے ایس ، ایم کے ، کے کے

    اور ایم ایچ جیسے مخفف لئے. ان کے اس بیان کے بعد عادل راجہ کو آڑھے ہاتھوں لیا گیا . کبری‌ خان نے عادل راجہ کو خوب سناتے ہوئے تین دن کا وقت دیدیا ہے، سوشل میڈیا پر اپنے خلاف ٹرینڈز اور شوبز انڈسٹری کی طرف سے شدید غم و غصہ دیکھ کر عادل راجہ نے یوٹرن لینے کی کوشش کی ہے اور کہا ہے کہ ملک میں اور بھی ماڈلز اور اداکارائیں ہیں جن کے نام ان مخفف سے شروع ہوتے ہٰیں جو میں نے لئے ہیں. یوں عادل راجہ اس قسم کے بیانات دیکر اب راہ فرار حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ معاملہ اب اتنا سیدھا نہیں رہا کہ عادل راجہ حیلے بہانے کر کے نکل جائیں.

  • ذہنی معذور لڑکے سے زیادتی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

    ذہنی معذور لڑکے سے زیادتی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

    ذہنی معذور لڑکے سے زیادتی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

    گوجرخان میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ذہنی معذور لڑکے سے زیادتی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار لیا ہے مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم محمد فاروق نے میرے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر گوجرخان پولیس نے مقدمہ درج کرکےملزم کو گرفتار کرلیا. ایس ایچ او کے مطابق متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے.


    ایس پی صدر نے مزید بتایا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی جبکہ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ زیادتی و استحصال نا قابل برداشت ہے، اس حوالے سے زیروٹالرنس پالیسی کو یقینی بنایا جارہا ہے اور کسی کو بھی اس قسم کے جرم کی اجازت نہیں ہے انہوں نے کہ ایسے ملزمان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
    متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
    ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
    دوسری جانب شہریوں نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ آئے روز اس قسم کے واقعات سامنے آرہے ہیں جبکہ ملک بھر میں ہماری پولیس ایسے جرائم کو روکنے میں ناکام نظر آتی ہے جو ایک افسوس ناک بات ہے شہری نے مزید کہا کہ اس کیس میں تو پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے لیکن اسلامی ملک میں اس قسم کے واقعات انتہائی تشویش ناک ہیں کیونکہ ہم خود مسلمان کہتے ہیں.

  • پشاور؛ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دفتر میں چوری کی واردات

    پشاور؛ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دفتر میں چوری کی واردات

    پشاور؛ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دفتر میں چوری کی واردات

    پشاور میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دفتر میں گاڑی سے چوری کی واردات ہوئی ہے پولیس کے مطابق سابق وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کے میڈیا کوآرڈینیٹر کی گاڑی سے چوری ہوئی ہے اور رپورٹ ہوا ہے کہ واردات کے بعد گاڑی سے 30 بور پستول اور دیگر سامان غائب ہے. اس خبر کے بعد پشاور کے لوگوں میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا کہ جب ایک سابق وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کے میڈیا کوآرڈینیٹر کی گاڑی سے دن دہاڑتے اتنی بڑی چوری ہوسکتی ہے تو وہ کیسے محفوظ ہیں.

    خیال رہے ان دنوں خیبر پختونخواہ میں مختلف علاقوں میں وارداتیں بڑھ گئی ہیں جبکہ پولیس کا روایہ انتہائی افسوس ناک ہے صوبہ خیبر پختونخواہ کے رہائیشیوں کا کہنا ہے کہ آج کل ہمارے صوبے کی پولیس بھی پہلے جیسی نااہل ہوگئی جبکہ تھانوں میں بھی غریب لوگوں کو ترجیح نہیں جاتی ہے تاہم عام لوگ پولیس کے خلاف شکایت کرنے سے ڈرتے ہیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
    متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
    ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
    ایک شہری نے بتایا کہ ہم کراچی کے واقعات پر بہت تنقید کرتے کیونکہ میڈیا کا فوکس وہاں پر لیکن ہمارے صوبہ بھی اب پہلے جسیے حالات نہیں حالانکہ اس قبل جب پی ٹی آئی کی نئی نئی حکومت آئی تھی تو اس وقت حالات کافی بہتر ہوئے تھے اور پولیس کا نظام کافی حد تک بہتر ہوگیا تھا لہذا اب دوبارہ معاملات اس صوبہ میں خراب ہیں لیکن اس صوبہ میں حکمران جماعت کے سربراہ عمران خان کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے.

  • حامد سعید کاظمی کی بریت کے خلاف اپیل آئیندہ سماعت تک ملتوی

    حامد سعید کاظمی کی بریت کے خلاف اپیل آئیندہ سماعت تک ملتوی

    سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی بریت کے خلاف اپیل آئیندہ سماعت تک ملتوی

    سپریم کورٹ میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی بریت کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی جبکہ سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے کی ہے اور دوران سماعت ایف آئی اے کی جانب سے کوئی بھی کیس کی پیروی کیلئے پیش نہ ہوا ہے جبکہ عدالتی حکم پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان پیش ہوئے ہیں.

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں بتایا کہ کیس کے حوالے سے ایف آئی اے میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا. وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں بتایا کہ دوسرے شریک ملزم احمد فیض کے کیس میں بھی سپریم کورٹ میں کوئی پیش نہیں ہوا تھا. وکیل سردار لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے عدم پیروی پر ایف آئی اے کا کیس خارج کردیا تھا. جبکہ وکیل نے کہا ایف آئی اے کو کیس میں کوئی دلچسپی نہیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
    متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
    ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
    جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے پیش نہ ہونے پر ہم کیا کہہ سکتے ہیں اپکی ہی حکومت ہے. عدالت نے وکلا کو تیاری کیلئے مہلت دیتے ہوئے سماعت آئیندہ ہفتے تک ملتوی کردی جبکہ اس سے قبل ایک سماعت میں طیف کھوسہ نے کہا تھا کہ حامد سعید كاظمی كی كوششوں سے سعودی حكومت نے حاجیوں كو 66 لاكھ 65 ہزار ریال كی رقم واپس كی۔ اس موقع پراسیكیوٹر ایف آئی اے نے دلائل دیتے ہوئے كہا تھا كہ سابق وفاقی وزیر حامد سعید كاظمی حج انتظامات كا جائزہ لینے سعودی عرب گئے، فرنٹ میں احمد فیض كی مدد سے بغیر واش روم زیر تعمیر عمارتوں كی منظوری دی۔ ایف آئی اے کے وکیل نے حامد سعید كاظمی كی سعودی عرب میں احمد فیض سے ملاقات كی تصاویر بھی عدالت میں پیش كیں۔

    جبکہ ایف آئی اے پراسیكیوٹر نے اپنے دلائل میں كہا تھا كہ زیرتعمیر عمارتیں زائد كرائے پر حاصل كر كے ایک ارب 8 كروڑ 88 لاكھ روپے كا نقصان پہنچایا گیا جب كہ سعودی حكومت نے فی حاجی 5 ہزار روپے سپریم كورٹ كے نوٹس كے بعد واپس كیے جس میں سابق وفاقی وزیر كا كوئی كردار نہیں تھا۔ چیف جسٹس نے دلائل سننے كے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

  • راولپنڈی، مورگاہ  میں پولیس مقابلہ؛ ایک ملزم  ہلاک جبکہ ساتھی فرار

    راولپنڈی، مورگاہ میں پولیس مقابلہ؛ ایک ملزم ہلاک جبکہ ساتھی فرار

    راولپنڈی، مورگاہ میں پولیس مقابلہ؛ ایک ملزم ہلاک جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے

    راولپنڈی، مورگاہ میں پولیس مقابلہ؛ ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ راولپنڈی میں مورگاہ کے مقام پر پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجہ میں ایک شخص زخمی جس کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ہلاک ہوگی جبکہ اس کا دوسرا ساتھی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے. پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جہلم روڈ پر پولیس نے ہنڈا کار کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان رکنے کے بجائے ناصرف فرار ہونے کی کوشش کی بلکہ پولیس پر فائرنگ کردی تاہم اس کے نتیجہ میں ایک ڈاکو زخمی ہوا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا. پولیس کے مطابق ملزمان بیرون ملک سے آنے والے اوسیز پاکستانیوں کو لوٹتے تھے.

    دوسری جانب اسلام آباد میں تھانہ نیلور کی حدود میں قبضہ مافیا کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمی افراد کو تشویشناک حالت میں پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور فائرنگ کا مقدمہ تھانہ نیلور میں درج کر لیا گیا ہے تاہم اس واقع کے بعد قبضہ مافیا کی آئے روز فائرنگ سے اہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا ہوا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
    متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
    ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
    خیال رہے کہ پولیس کا اس بارے میں کہتا تھا ایسے تمام جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائے گی اور انہیں گرفتار کرکے سخت سے سخت قانوئی کاروائی ہوگی تاکہ علاقہ سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ممکن بنایا جائے اور عام عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے.

  • پشاور؛ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں بغیر دل نکالے،  پہلی کامیاب سرجری

    پشاور؛ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں بغیر دل نکالے، پہلی کامیاب سرجری

    پشاور؛ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں بغیر دل نکالے، پہلی کامیاب سرجری

    پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں بغیر دل نکالے آلے کے ذریعے اپنی نوعیت کی پہلی کامیاب سرجری کی گئی ہے جبکہ مریض کی دھڑکن کو بھی برقرار رکھ کر بڑا آپریشن کیا گیا. ، ترجمان ایل آرایچ کے مطابق ہارٹ بیٹنگ سرجری کے بعد 60 سال کی خاتون نے انٹرویو بھی دیا. جبکہ ہارٹ بیٹنگ سرجری دھڑکن کو روک کر ہارٹ لنگ مشین کے استعمال کے بغیر کی جاتی ہے.

    ترجمان ایل آرایچ نے مزید بتایا کہ اس آپریشن میں مریض کے دماغ، گردوں پر اثر بہت کم ، موت کا خطرہ بھی کم ہے اور جدید ہارٹ سرجری کیلئے مزید مریضوں کی رجسٹریشن بھی شروع کر دی گئی ہے. دوسری طرف پشاور کے شہریوں نے اس کامیاب آپریشن کو سراہا ہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ اچھی بات ہے کہ ہمارے میں ملک میں بھی اس قسم کے جدید ترین آلات کو استعمال کیا جارہا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
    متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
    ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
    خیال رہے کہ یہ اسپتال ایک خاتون جس کا نام لیڈی ریڈنگ تھا ان کے نام سے منسوب یہ ایک بڑا ہسپتال خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں قائم ہے۔ جبکہ یاد رہے کہ ایلس ایڈتھ آئزکس (لیڈی ریڈنگ) ہندوستان کے وائسرائے روفس آئزکس کی پہلی اہلیہ تھیں۔ وہ سنہ 1866 میں لندن میں پیدا ہوئیں تھیں اور وہ ریڈنگ کی پہلی ’مارشنیس‘ تھیں۔ برطانوی دور میں ان کے رفاہی کاموں کو مؤرخین نے انسان دوستی سے تعبیر قرار دیا ہے۔

  • مغلظات پر قاسم سوری کیخلاف سلیم صافی کی قانونی کاروائی

    مغلظات پر قاسم سوری کیخلاف سلیم صافی کی قانونی کاروائی

    پاکستان کے معروف صحافی اور جیو نیوز کے مشہور پروگرام جرگہ کے میزبان سلیم صافی وہ واحد صحافی ہیں جو شروع دن سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ناقد رہے ہیں لیکن جب عمران خان کی حکومت بن گئی تو اس سے قبل اور اس دوران بھی انکی کی گئی پیشن گوئیاں حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئیں لیکن سینئر صحافی نے جب بھی سابقہ دور میں کوئی اچھا کام ہوا اس کی تعریف جبکہ غلط کام اور اس وقت کی حکومت کی نااہلی پر کھل کر تنقید کی یہی وجہ تھی جس کے سبب تحریک انصاف نے روزانہ کی بنیاد پر اس معروف صحافی کے خلاف انتہائی غلیظ قسم کی ناصرف سوشل میڈیا پر کمپین چلائی بلکہ ٹرینڈ بھی بنائے لیکن انہوں نے ہمیشہ اس چیز کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنا کام ایمانداری سے جاری رکھا لیکن جیسا کہ پی ٹی آئی والوں کی شہرت ہے انہوں نے اس صحافی کے سوالات اور تنقید کا جواب دلیل سے دینے کے بجائے انکے مرحوم والدین کیخلاف مغلظات بکنا شروع کردیا.

    گزشتہ سال 29 دسمبر 2022 کو سلیم صافی نے دعویٰ کرتے ہوئے لکھا کہ "سابق ڈپٹی اسپیکراور تحریک انصاف کے رہنماء قاسم خان سوری نے ٹویٹرپرمیرے ان مرحوم والدین کوگالی دی جنہوں نے مجھے گالی دینا نہیں سکھایا لہذا اسلئے قانونی راستہ اپنایا ہے. انہوں نے مزید کہا "عمرانی دورمیں ایک ایم این اے کی شکایت پر(حالانکہ صفحہ 73پرانکا ذکرنہیں تھا) ایف آئی اے عمران خان کی ایما پرمحسن بیگ کے گھرپرحملہ آورہوئے لہذا اب دیکھنا یہ ہےکہ میری شکایت پرکیا کاروائی ہوتی ہے؟”

    دوسری جانب اسلام آباد پریس کلب نے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں قاسم سوری کے مغلظات پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی جبکہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر انوررضا اور ان کی کابینہ کے ممبران نے قاسم سوری کے نیشنل پریس کلب میں داخلے پر پابندی عائد کردی. جس پر سینئر صحافی سلیم صافی نے اپنے صحافی دوستوں کا شکریہ ادا کیا.

    واضح رہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو درخواست میں جیو نیوز کے سینئر اینکر پرسن سلیم صافی نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بتایا کہ قاسم سوری نے ٹوئٹر پر نازیبا اور غیراخلاقی کمنٹس کیئے لہذا قاسم سوری کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

    ٹی وی اینکر اقرار الحسن نے اس بارے میں اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ؛ "قاسم سوری اور سلیم صافی صاحب کے معاملے میں سوری صاحب نے حد سے تجاوز کیا جبکہ شوکت خانم جیسی عظیم خاتون کے بیٹے عمران خان کی یہ تربیت نہیں ہو سکتی ہے کہ آپ کسی کی ماں کے کردار پر انگلی اٹھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلیم صافی صاحب نے قانونی راستہ اختیار کر کے درست فیصلہ کیا ہے لہذا ہم اس معاملے میں ان کے ساتھ ہیں.


    تاہم گزشتہ 2 جنوری 2023 کو ایف آئی نے سابق ڈپٹی اسپیکر محمد قاسم خان سوری کو اس حوالے سے ایک نوٹس جاری کیا ہے جبکہ باغی ٹی وی نے بھی قاسم سوری سے اس بارے میں ان کا موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا مگر انہوں نے تادم تحریر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔