Baaghi TV

Author: +9251

  • روس کی طرف سے جدید ساز وسامان کی نئی کھیپ ترکی پہنچ گئی

    روس کی طرف سے جدید ساز وسامان کی نئی کھیپ ترکی پہنچ گئی

    ترکی کی وزارت دفاع نے ایک اعلان میں بتایا ہے کہ روس نے ہفتے کے روز فضائی راستے سے فضائی دفاع سے متعلق جدید ساز وسامان کی نئی کھیپ ترکی بھیجی ہے۔یہ پیش رفت اس ڈیل پر عمل درامد کا حصہ ہے جس کے نتیجے میں غلباً امریکا، انقرہ پر پابندیاں عائد کر دے گا۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزارت کے بیان کے مطابق اس سلسلے میں روس کا چوتھا کارگو جہاز دارالحکومت انقرہ کے نزدیک مرتد کے فضائی اڈے پر اترا۔ اس سے ایک روز پہلے روسی فضائیہ کے اے این 124 ماڈل کے تین دیو ہیکل کارگو جہازوں نے اسی اڈے پر ساز وسامان پہنچایا تھا۔

    واشنگٹن کی جانب سے کئی ماہ سے اس سودے کو روکنے کی کوششیں کی جا رہی تھیں۔ امریکا پہلے ہی خبردار کر چکا تھا کہ اگر ترکی نے روسی ساختہ S-400 میزائل سسٹم کی خریداری کے سودے پر عمل درامد جاری رکھا تو انقرہ پر پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔ ان پابندیوں میں امریکی ساختہ F-35 لڑاکا طیاروں سے متعلق خصوصی پروگرام میں ترکی کی شراکت کا خاتمہ اور جدید ترین F-35 لڑاکا طیاروں پر ترکی کے ہوا بازوں کی تربیت کا عمل معطل کر دینا شامل ہے۔

    امریکی پابندی کے پیش نظر ترکی اسلحہ کےفاضل پرزہ جات جمع کرنے لگا،جانیے تفصیل میں

    ترکی یہ باور کراتا ہے کہ میزائل دفاعی سسٹم ایک تزویراتی دفاعی ضرورت ہے۔ بالخصوص شام اور عراق کے ساتھ اپنی جنوبی سرحد کو محفوظ بنانے کے واسطے یہ ناگزیر ہے۔ ترکی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب وہ روس کے ساتھ S-400 سسٹم کی خریداری کا معاہدہ طے کر رہا تھا تو اُس وقت امریکا اور یورپ نے ترکی کو مناسب متبادل پیش نہیں کیا۔

    نیٹو اتحاد میں دو سب سے بڑی افواج رکھنے والے دونوں ملکوں کے درمیان اختلاف نے مغربی عسکری اتحاد کے اندر گہرا انقسام پیدا کر دیا ہے

    ترکی نے روس سے Ka-32 ہیلی کاپٹر وصول کر لیے

  • صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کیا کہہ بیٹھے کہ …….سب کی آنکھیں کھلی رہ گئیں

    صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کیا کہہ بیٹھے کہ …….سب کی آنکھیں کھلی رہ گئیں

    اسلام آباد :مریم نواز،جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کی بازگشت تو ہر جگہ پہنچ ہی گئی ہے لیکن اس سلسلے میں پاکستان کے ایوان صدر سے جو پیغام آیا ہے وہ بھی کوئی کم نہیں‌جس کے اثرات مسقتبل میں مرتب ہوسکتے ہیں.اطلاعات یہی ہیں کہ صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سے متعلق آڈیو،ویڈیو ٹیپ اور مبینہ الزامات کی تحقیقات حکومت کی بجائے عدلیہ کو کرنی چاہیں۔

    صدر نے کہا کہ اداروں کو اپنے فرائض آزادانہ طور پر انجام دینے چاہیں اور یہی ہم سب کی سوچ ہونی چاہیے۔صدر نے ملک میں انصاف کی مساویانہ فراہمی کیلئے امیروں اور غریبوں کے درمیان امتیازی نظام کے خاتمے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے موقف پر حکومت کو شدید مزاحمت کا سامنا ہے.یہ باتیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک نجی ٹی وی سے کیں.یاد رہے کہ اس سکینڈل کا سپریم کورٹ آف پاکستان نے نوٹس لے لیا ہے .اندازہ یہی ہے کہ اس کے مرکزی کرداروں سے پردہ اٹھایا جائے گا

  • الجزائر میں احتجاج جاری، ایک شخص کی خود سوزی کی کوشش

    الجزائر میں احتجاج جاری، ایک شخص کی خود سوزی کی کوشش

    افریقی ملک الجزائر میں ہزاروں افراد نے حکومت میں شامل سابق صدر کے حامیوں کو نکالنے اور وسیع تر اصلاحات کے حق میں ریلیوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہزاروں افراد نے سڑکوں‌ پر نکل کرحکومت میں شامل بعض عہدیداروں‌ کی برطرفی کے حق میں نعرے لگائے۔ اس موقع پر ایک شخص نے خود سوزی کی بھی کوشش کی، تاہم اسے بچا لیا گیا۔

    الجزائر میں سابق صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کی باقیات کے خلاف احتجاج 21 ہفتے میں داخل ہو گیا ہے۔ احتجاج کا سلسلہ رواں سال اپریل میں اس وقت شروع ہوا تھا کہ صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ نے عوامی احتجاج کے بعد 20 سالہ طویل اقتدار چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

    افریقی ملک الجزائر میں ہزاروں افراد نے حکومت میں شامل سابق صدر کے حامیوں کو نکالنے اور وسیع تر اصلاحات کے حق میں ریلیوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

    الجزائر میں سابق صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کی باقیات کے خلاف احتجاج 21 ہفتے میں داخل ہو گیا ہے۔ احتجاج کا سلسلہ رواں سال اپریل میں اس وقت شروع ہوا تھا کہ صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ نے عوامی احتجاج کے بعد 20 سالہ طویل اقتدار چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

  • پاک بھارت بیک ڈور ڈپلومیسی ، کرتار پور راہداری کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات کا آغاز

    پاک بھارت بیک ڈور ڈپلومیسی ، کرتار پور راہداری کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات کا آغاز

    لاہور :پاکستان اور بھارت کے درمیان برف پگھلنے لگی .عالمی طاقتوں کی کوشش سے ایک بار پھر بیک ڈور ڈپلومیسی شروع ہونے جارہی ہے. اس سلسلے میں کرتار پور راہداری کے بارے میں دوسرے مرحلے کے مذاکرات آج ہوںگے

    ذرائع کے مطابق کرتار پور راہداری کے بارے میں دوسرے مرحلے کے مذاکرات آج لاہور میں واہگہ کے مقام پرہوںگے ۔ جس میں‌بھارت کی طرف سے ایک وفد شرکت کرنے کے لیے واہگہ پہنچ رہا ہے. جبکہ پاکستان کی طرف سے دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت کریںگے ۔

    ان مذاکرات میں دونوں فریق کرتارپور راہداری کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کیلئے معاہدے کے مسودے پر تبادلہ خیال کریںگے ۔کرتار پور راہداری کے بارے میں پہلا اجلاس چودہ مارچ کو ہوا تھا ۔درمیان میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پاکستان کی سرحدی خلاف ورزی کرنے پر تعطل پیدا ہوگیا تھا تاہم اب پھر سے کرتارپور راہداری کے سلسلے میں بات چیت کا نیا دور شروع ہونےجارہا ہے.

    یاد رہےکہ پاکستان کی سرحد میں کرتار پور راہداری پر بھرپور انداز میں کام جاری ہے گوردوارہ کی عمارت کا 70 فیصد کام مکمل کرلیاگیا ہے پاکستان نے سرحدی ٹرمینل اور شاہراہ کی تعمیر کاکام بھی مکمل کرلیا ہے۔دوسری طرف دنیا بھر کی سکھ کمیونٹی پاکستان کے اقداما ت کو سراہ رہی ہے .

  • کون ہوگا کرکٹ کی عالمی جنگ کا فاتح ؟ فیصلے کی گھڑی آ پہنچی

    کون ہوگا کرکٹ کی عالمی جنگ کا فاتح ؟ فیصلے کی گھڑی آ پہنچی

    لارڈز:انگلینڈ میں‌کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے بارے میں‌پشین گوئیاں ،اندازے اور شرطیں لگنا شروع ہوئی گئی ہیں کہ اس ورلڈ کا فاتح کون ہوگا. اکثریتی رائے یہی دکھائی دیتی ہے کہ یہ ورلڈ کپ انگلینڈ ہی جیتے گا .دوسری طرف کرکٹ ماہرین نے دونوں ٹیموں کی کارکردگی بھی پیش کردی ہے .ویسے بھی فائنل جو بھی جیتے کرکٹ تاریخ میں ایک نئی چیمپئن ٹیم ابھرکرسامنے آئے گی، ٹائٹل جیتنے والی ٹیم تاریخ میں پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرے گی۔

    کرکٹ شائقین کے لیے یہ بات بڑی دلچسپی کی ہے کہ کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا موقع ہے ، اب تک ٹائٹل نہ جیت سکنے والی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ 1992 میں پہلی بارایسی ٹیمیں فائنل میں مدمقابل آئیں جواس سے قبل کبھی ورلڈکپ نہ جیت سکیں تھیں۔ آسٹریلوی سرزمین پرکھیلے گئے اس فائنل میں پاکستان انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں جس میں پاکستان نے چیمپئن بننے کا اعزاز پایا۔ 27سال بعد پھر ایسی دو ٹیمیں آمنے سامنے ہوں جواس سے پہلے ورلڈکپ نہیں جیت سکیں ان میں ایک ٹیم پھر انگلینڈ کی ہی ہے۔

    میزبان ملک انگلینڈ 1992 کے فائنل سمیت اب تک تین بار فائنل کھیل چکی لیکن فتح کا اس کا مقدرنہ بنی،1979 اور1987 کے ورلڈکپ میں بھی انگلینڈ نے فائنل کھیلا تھا۔ نیوزی لینڈ نے تاریخ میں اب تک صرف ایک ہی فائنل کھیلا ہے اوراس میں بھی اسے کامیابی نہ مل سکی۔نیوزی لینڈ لگاتار دوسری بار ورلڈکپ کا فائنل کھیل رہی ہے، 2015 کے ورلڈکپ کے فائنل میں اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انگلینڈ کا چوتھا اورنیوزی لینڈکا دوسرا ورلڈکپ فائنل،اب دیکھنا ہوگا چیمپئن بننے کیلئے قسمت کس کا ساتھ دیتی ہے۔دوسری طرف آج دنیا بھر کی نظریں عالمی ٹورنامنٹ کے فائنل پر ہیں .کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایشیائی شائقین کی دلچسپی پاکستان اور بھارت کے پیچھے رہ جانے سے کم ہوگئ ہے تاہم پھر بھی کرکٹ شائقین ورلڈ کپ کا یہ فائنل میچ ضرور دیکھیں گے

  • وہاڑی : دو معصوم بچے جاں بحق

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی گاوں101 ڈبلیو بی میں دو بچے ٹیوب ویل میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جان بحق ہو گئے ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ہیڈکوارٹر وہاڑی منتقل کیا بچوں کی اس حادثاتی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی علاقے میں اس طرح دو معصوم بچوں کی اچانک وفات پر ہر آنکھ اشکبار ہو گئی

  • لودھراں : سرچ آپریشن میں منشیات برآمد

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے دھنوٹ میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایس ایچ او تھانہ دھنوٹ فراز خان کی سربراہی میں پولیس اور حساس اداروں کا بہار دی گوٹھ میں سرچ آپریشن ہوا اس سرچ آپریشن کے دوران منشیات فروش گرفتار کر لیا گیا اور اس ملزم کے قبضہ سے ایک کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی ہے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر بھی ایک شخص گرفتار ہوا ہےملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔

  • لودھراں : نیا گرڈ اسٹیشن لگانے کی تجویز

    لودھراں ( نمائندہ باغی ٹی وی) نیا گرڈ سٹیشن لودھراں کی ضرورت ہے سید جواد منصور ایس ای واپڈا۔

    ولٹیج کی کمی کو پورا کرنے کے لیے لودھراں میں ایک اور گرڈ سٹیشن کی اشد ضرورت ہے پنجاب حکومت جگہ دے ہم فنڈ دینے کے لیے تیار ہیں ان خیالات کا اظہار سید جواد منصور ایسی ای واپڈا نے لودھراں ایکسین آفس میں لگائی جانے والی کھلی کچہری میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ شاہدہ اسلام میڈیکل ہاسپیٹل کے اردگرد جگہ گرڈ اسٹیشن کے لیے انتہائی مناسب ہے اگر یہاں پر چار ایکڑ جگہ دے دی جائے تو نیا گرڈ سٹیشن بننے سے لودھراں کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوجائے گا اور ولٹیج کی کمی بھی دور ہو جائے گی۔
    ایک گرڈ اسٹیشن پر تقریبا پندرہ سے 20 کروڑ روپے خرچ آتا ہے اگر آج گرڈ اسٹیشن نا بنایا گیا تو آنے والے سالوں میں بجلی کی کمی کو پورا کرنا ناممکن ہو جائے گا۔
    لودھراں ضلع بننے کے بعد سے اب تک ایک گرڈ سٹیشن کام کر رہا ہے جبکہ بجلی کا استعمال بہت زیادہ حد تک بڑھ چکا ہےاس موقع پر کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس نے کہا کہ سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جاتے ہیں اور ان کا فالو اپ بھی لیا جاتا ہے متعلقہ ایکس ای این، ایس ڈی اوز و دیگر سٹاف درخواستوں پر کام کرتے ہیں۔
    ہفتہ کے روز منعقد کی جانے والی کھلی کچہری میں کل 35 سائلین نے درخواستیں دیں جن پر ایس ای واپڈا بہاولپور سرکل نے موقع پر احکامات جاری کر دیئے۔

    کھلی کچہری میں ایکسین واپڈا لودھراں سرکل عامر رشید بابر، ایس ڈی او اربن لودھراں منیر اختر، ایس ڈی او محسن نزیر دھنوٹ سرکل، ایس ڈی او واپڈا کہروڑ پکا سٹی فیاض خان بلوچ، میاں نذیر فوکل پرسن واپڈا افس لودھراں، چودھری شبیر گجر ایل ایس لودھراں، فلک شیر خان سابق ایس ڈی او سٹی لودھراں، شوکت لودہرا اور اس کے علاوہ سید صفدرحسین ایڈیشنل ڈائریکٹر مینٹیننس بھی موجود تھے۔

  • گیلےوال (نمائندہ باغی ٹی وی) منیر موڑ بکرا چوری کرتے ہوئے 125 موٹر سائیکل پر لے جانے والا بندہ پکڑا گیا ۔ چور نے موٹرسائیکل بھگایا اس کے پیچھے عوام لگ گئی اور کرملی والا سے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا ۔ پولیس کے حوالے کرنے سے پہلے مقامی متاثرین نے بکریاں چور منیر موڈ کی خوب چھترول کر کے اپنا غصہ ٹھنڈا کیا یاد رہے موٹرسائیکل پر بکریوں کی چوری گیلے وال اور گرد و نواح میں معمول بن چکی تھی اور اس پر اہل علاقہ میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی تھی

  • لودھراں کے نواحی علاقے میں سرچ آپریشن

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ جلہ آرائیں پولیس اور حساس اداروں کا چک نمبر 376 ڈبلیو بی میں سرچ آپریشن،سرچ آپریشن کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے پر 3 افراد گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے رائفل 222 بور،12 بور بندوق، ریوالور اور گولیاں برآمد،پولیس نے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے- درجنوں افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی اور گاڑیوں کے کاغذات بھی چیک کیے گئے