Baaghi TV

Author: +9251

  • کرکٹ ورلڈ کپ 2019 :زندگی کا میچ  ہے پھر بھی پرسکون ہوں، انگلش کپتان آئن مورگن

    کرکٹ ورلڈ کپ 2019 :زندگی کا میچ ہے پھر بھی پرسکون ہوں، انگلش کپتان آئن مورگن

    لندن:برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان آئن مورگن کا کہنا ہے کہ زندگی کے سب سے بڑے میچ کے لیے وہ پرسکون ہیں، فائنل میں جیت کی صورت میں وہ انگلینڈ کے پہلے کپتان ہوں گے جو ورلڈ کپ ٹرافی اٹھائیں گے۔ برطانوی کپتان نے مزید کہا کہ یہ اس کی زندگی کا سب سے بڑا امتحان ہے.

    صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مورگن نے نیوزی لینڈ ٹیم کو خطرناک قرار دیا اور سابق کپتان برینڈن میک کولم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم قریبی دوست ہیں اور انہوں نے مجھے قیادت کے حوالے سے بہت سکھایا ہے۔ کپتان آئن مورگن نے نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ ایک مختصر اسکورنگ میچ ہوگا لیکن سنسنی خیز ہوگا۔

    خیال رہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں رواں ورلڈ کپ میں 3 جولائی کو مدمقابل آئی تھیں لیکن انگلینڈ نے یک طرفہ مقابلے کے بعد 119 رنز سے یہ میچ جیت لیا تھا۔دونوں ملکوں میں اس وقت ورلڈ کپ کے حوالے سے شہری پر امید ہیں‌کہ ان کا ملک ہو گا اس ورلڈ کپ کا فاتح.

  • ترکی کو چاہیےکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرے، ترک سفیر

    ترکی کو چاہیےکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرے، ترک سفیر

    ترک سفیر نے کہا ہے کہ ترکی کو چاہیےکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرے،ترک عوام کو چاہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پاکستان کی سیر کرے

    تفصیلات کے مطابق احسان مصطفی یردوکل نے کہا ترک عوام کو چاہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پاکستان کی سیر کرے، جبکہ ترک کمپنیوں کو بھی چاہئے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرے۔ ترک کمپنی کی جانب اسلام آباد میں کھولے گئے ویزا و ٹریول سروس سنٹرکے افتتاح پر خطاب میں ترک سفیرنے مزید کہا کہ جس طرح ایک کمپنی نے پہلا ویزہ و ٹریول سنٹر کھولا ہے دیگر کمپنیاں بھی یہاں آکر سرمایہ کاری کریں کیونکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت زیادہ مواقع ہیں۔

    انہوں نے کہا کسی بھی ترک کمپنی کا اسلام آباد میں ترکش ویزا سنٹر کا کھلنا ایک اچھا شگون ہے، اس سنٹر کے کھلنے سے ترک جانے والے پاکستانیوں کو ویزا کے حصول میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔

    ترک گروپ آف کمپنیزکے چیئرمین زہریا کرامان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ویزا سنٹر کھولنے کا مقصد دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔ ترکی کی ضرب المثل ہے کہ ترکی کا دنیا میں ایک دوست ہے اور وہ دوست پاکستان ہے ،ہمیں امید ہے کہ پاکستانی عوام کے دلوں میں بھی ترکی کے عوام کیلئے اس طرح کے جذبات ہوں گے

  • برطانوی سفیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے راز فاش کردیئے

    برطانوی سفیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے راز فاش کردیئے

    واشنگٹن:امریکہ میں برطانوی سفیر کے استعفے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیاں سفارتی فضا اور خراب ہوگئی ہے اور امریکہ میں‌تعینات سابق سفیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے راز فاش کرنے شروع کردئیے ہیں. اطلاعات کے مطابق مریکا میں برطانیہ کے سابق سفیر کم ڈاروچ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

    سابق برطانوی سفیر نے اپنی حکومت کو خفیہ پیغام کے ذریعے سے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر بارک اوباما سے حسد میں ایران نیوکلیئر ڈیل ختم کی،جان بولٹن کے انتظامیہ کا حصہ بننے کے بعد یہ ہوناہی تھا،امریکامیں برطانیہ کے سابق سفیر سر کم ڈاروچ کا اپنی حکومت کے نام سن 2018 میں بھیجا گیا۔ان اکشافات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مزید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں.

    ڈاؤننگ اسٹریٹ بھیجے گئے پیغام میں برطانوی سفیر سر کم ڈاروچ نے لکھا کہ صدر ٹرمپ نے ایران ڈیل کے معاملے پر خود ان کے مشیروں کی رائے میں بھی اختلاف تھا،ٹرمپ انتظامیہ کے پاس ایران پر نئی پابندیوں کے سوا کوئی پلان ’بی‘ بھی نہیں۔یاد رہے کہ امریکی صدر نے برطانوی سفیر کی توہین کرتے ہوئے بہت ہی غلط زبان استعمال کی تھی جس سے دونوں ملک کے درمیان سفارتی بیان بازی میں کچھ جارحیت پائی جارہی ہے.

  • "صرف تم ہی توہو” یہ سینما گھروں میں رنگ جمانے جارہی ہے.

    "صرف تم ہی توہو” یہ سینما گھروں میں رنگ جمانے جارہی ہے.

    لاہور:پاکستان فلم انڈسٹری میں‌ اب اپنے رنگ جمانے جارہی ہے نئی فلم "صرف تم ہی تو ہو”،سینماگھروں میں رش بڑھائے گئی یہ نئ فلم دعویٰ ہے اس فلم کے پروڈیوسر کا .یاد رہے کہ نئی پاکستانی فلم ” صرف تم ہی تو ہو ” 19 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بننے گی، فلم کی کاسٹ اور ہدایتکارہ کا دعویٰ ہے کہ فلم باکس آفس پر ہِٹ ہوگی۔

    سینما گھروں مالکان کا کہنا ہے کہ وہ اس انتظار میں ہیں‌ کہ یہ فلم جلدی ریلیز ہو اور ہمارے سینماگھروں میں رش بڑھے. اس فلم میں 19جولائی کو سینما سکرینز پر اداکار دانش تیمور، احمد، اداکارہ متیرا اور عینی اپنی نئی فلم کے ساتھ جلوہ گر ہونگی۔ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم کی کاسٹ اور ہدایتکارہ کا کہنا تھا کہ ہماری یہ کاوش فلم بینوں کو مایوس نہیں کرے گی۔

    فلم میں ناصرف گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز سننے کو ملے گی بلکہ اداکارہ متیرا بھی آئٹم سانگ کرتی نظر آئیں گی۔پاکستان میں‌بھارتی فلموں پر پابندی لگانے کے بعد اب پاکستانی فلم انڈسٹری میں پاکستانی فلموں سے بہتری آئے گی

  • سبی میں واپڈا کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن۔

    سبی میں واپڈا کا بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف اپریشن اٹھویں روز بھی جاری سبی شہر الہ آباد غریب آباد لونی روڈ میں سیکڑوں بجلی چوروں کے کنکشن منقطع کردیئے گئے تفصیلات کے مطابق ایکس این کیسکو عبدالستار لاشاری کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی او آپریشن محمد دین انصاری نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن شروع کردیا آپریشن میں کیسکو کاعملہ جلال احمد حاجی غلام حسین شعیب انصاری ابراہیم نیازاحمد چانڈیو فضل احمد صدیق لونی طارق بگٹی حصہ لے رہے ہیں لائن سپرئڈنٹ جلال احمد اور حاجی غلام حسین نے بتایا کہ شہر اور گردونواح میں سیکڑوں کنکشن منقطع کرکے نہ دہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے اور اپریشن اٹھویں روز بھی جاری رہے گا ان کا کہنا تھا کہ سبی شہر اللہ آباد غریب آباد لونی روڈ اور گردو نواح کے تمام علاقوں میں آپریشن زور و شور سے جاری ہے اور بجلی چوری پر قابو پانے کے لیے کیسکو کی ٹیم الرٹ ہے بجلی کے نادہندگان کو چاہیے کہ وہ اپنے بقایاجات فوری طور پر ادا کریں ان کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن میں کئی ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور جرمانے بھی کیے جا رہے ہیں.

  • جنگ ہوئی تو ایران اسرائیل پر بمباری کی اہلیت رکھتا ہے،حزب اللہ لیڈر

    جنگ ہوئی تو ایران اسرائیل پر بمباری کی اہلیت رکھتا ہے،حزب اللہ لیڈر

    لبنان کی تہران نواز ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے کہا ہے ’’کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ چھڑنے کے بعد امریکی اتحادی اسرائیل’غیر جانبدار‘ نہیں رہے گا اور ایران اسرائیل پر بمباری کی اہلیت رکھتا ہے

    حسن نصراللہ نے امریکا کی طرف سے تنظیم سے وابستہ دو ارکان پارلیمںٹ پر پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا یہ پابندیاں دوطرفہ جنگ کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ لبنان کے ایک بڑے طبقے کی نمائندگی کرتی ہے۔ اگر جماعت پرپابندیاں عاید کی جاتی ہیں تو ریاست کے پاس دبائو برداشت کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

    حزب اللہ کے زیر انتظام عربی زبان میں نشریات پیش کرنے والے’’المنار‘‘سیٹلائیٹ ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے خصوصی انٹرویو میں حسن نصر اللہ نے ایک سوال کا دیتے ہوئے کہا کہ ’’ایران، اسرائیل پر پوری طاقت اور خوںخاری سے بمباری کی صلاحیت رکھتا ہے۔‘‘

    حسن نصر اللہ کا یہ تبصرہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلامی جمہوریہ کے خلاف لفظی جنگ کو مزید ہوا دے رکھی ہے
    حزب اللہ کے رہنما نے کہا کہ’’امریکیوں کو جب یہ بات سمجھ آتی ہو کہ یہ جنگ اسرائیل کا صفایہ کر سکتی ہے، تو وہ ایسی جنگ کے بارے میں کئی مرتبہ سوچیں گے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ خطے میں ایران کے خلاف امریکی جنگ روکنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
    ا
    مریکا نے لبنابی ملیشیا حزب اللہ کے مزید ارکان پر پابندی عائد کردی

    حسن نصراللہ نے شام میں اپنے جنگجوئوں کی تعداد کم کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں اس امرکی تصدیق کی ان کی تنظیم حزب اللہ میں اپنا اثرونفوذ کم کرنا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کا ہرجگہ موجود ہونا ضروری نہیں۔ حزب اللہ جنگجوؤں کی تعداد میں کمی بیشی کی جا سکتی ہے۔

  • لاہور:ایل ڈی اے میں تقرریاں اور تبادلے ،نیا حکام نامہ جاری ہوگیا

    لاہور:ایل ڈی اے میں تقرریاں اور تبادلے ،نیا حکام نامہ جاری ہوگیا

    لاہور:کہیں تقرریاں تو کہیں تبادلے ،اسی سلسلے میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم کی جانب سے محکمانہ پرموشن کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد، 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ریگولر جبکہ تین کو ایکٹنگ چارج کی بنیاد پر گریڈ 19 میں ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

    ایل ڈی اے ذرائع کے مطابق ڈی جی محمد عثمان معظم نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کیڈر احمد ممتازعلی خان کو ریگولر بنیادوں پر ڈائریکٹر جنرل کیڈر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے،جبکہ انہیں بدستور ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ فور کے طور پر اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کی ہدایت کی ہے،ان ذمہ داریوں کے علاوہ ان پاس ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کا اضافی چارج بھی ہوگا۔

    ڈی جی ایل ڈی اے نے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ طارق محمود کو بھی ریگولر بنیاد پر بطور ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ترقی دے دی گئی ہے، انہیں ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ فور کے طور پر بدستور اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر لاء محمد ریاض سعدی کو بھی گریڈ 19 میں بطور ڈائریکٹر یونیفائیڈ گروپ ایکٹنگ چارج کی بنیاد پر ترقی دی گئی ہے۔جنرل کیڈر کے دو ڈپٹی ڈائریکٹرز محمد اسلم اور مدثر مجید کو ایکٹنگ چارج پر گریڈ 19 میں بطور ڈائریکٹر ترقی دی ہے، انہیں ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ یہ تقرریاں اور تبادلے محکمانہ طور پر کئے گئے ہیں

  • لاہورسمیت پنجاب بھر میں موسلا دھار بارشوں سے موسم خوشگوار.ٹھنڈی تیز ہوائیں چلنے لگیں

    لاہورسمیت پنجاب بھر میں موسلا دھار بارشوں سے موسم خوشگوار.ٹھنڈی تیز ہوائیں چلنے لگیں

    لاہور:پاکستان میں اس وقت خوشگوار موسم ،خوشگوار لمحات اور ٹھنڈی ہواوں نے ہر طرف خوشیاں بکھیر دی ہیں. اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا،بارش کے باعث لاہور کے مختلف علاقوں میں فیڈر ٹرپ ہو گئے۔تاہم بارشوں سے گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے اور شہری چھٹی والے دن ٹھنڈے موسم کا نظارہ کررہے ہیں.

    محکمہ موسمیات کےمطابق صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں اتوار کی علی الصبح بارش اور ہواؤں نے موسم سہانا کر دیا ،موسلا دھار بارش کے باعث لاہور کی سڑکیں تالاب کی صورت اختیار کر گئی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔فیصل آباد ،سرگودھا ،میانوالی اور گجرانوالہ سمیت صوبے بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں ان بارشوں سے گرمی کی شدت میں آئی ہے اور بارشوں کا یہ سلسلہ پورے ملک میں پھیلا ہوا ہے جس سے درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے. محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی،پشاور،بنوں اور کشمیر میں بھی بارش کے امکانات ہیں ،جس سے حبس کی شدت میں کمی آ جائے گی۔

  • نیپال اور بھارت میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی، بیسیوں ہلاکتیں

    نیپال اور بھارت میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی، بیسیوں ہلاکتیں

    جنوبی ایشیائی ملکوں میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، نیپال اور بھارت میں بارش اور سیلاب کے نتیجے میں مجموعی طور پر 53 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بارش،سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں درجنوں افراد ہلاک ،زخمی اور لاپتہ ہوگئے ہیں۔دوسری جانب بھارتی ریاستوں آسام، آروناچل پردیش، یوپی اور بہار میں بھی موسلا دھار بارشیں جاری ہیں۔ جہاں اب تک 34 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ریاست آسام میں سیلاب سے 700 دیہاتوں کے 8 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

    ادھر نیپال میں بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب اور تودے گرنے سے مزید 15 افراد ہلاک اور 12 زخمی، جب کہ 18 لاپتا ہوگئے۔ اس طرح 48 گھنٹوں میں ہلاکتیں 30 تک جاپہنچیں۔ کٹھ منڈو کی شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں اور نہروں میں طغیانی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی ریاست آسام میں کرنٹ لگنے اور تودے گرنے سے 11 ہلاکتیں ہوئیں، جب کہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ آسام اور اروناچل میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ریاست بہار بھی سیلاب کی زد میں ہے۔ حکام کے مطابق کئی اضلاع میں 12 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں اسکول بند کرکے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ مغربی بنگال میں بھی سیلاب کی صورت حال ہے۔

  • ترکی نے دہشت گردوں کے خلاف شمالی عراق میں آپریشن شروع کردیا

    ترکی نے دہشت گردوں کے خلاف شمالی عراق میں آپریشن شروع کردیا

    انقرہ :ترکی نے ایک بار پھر اپنی سرحدوں کی طرف بڑھنے والے خطرات کو کم کرنے کےلیے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے. اطلاعات یہی ہیں کہ ترکی نے شمالی عراق میں انسداد دہشتگردی کیلئے آپریشن Claw-2شروع کیا ہے۔

    ترکی کی وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے آپریشن کا مقصد علاقے میں دہشتگرد تنظیم کے زیر استعمال غاروں اور خفیہ پناہ گاہوں کو تباہ کرنا ہے۔وزارت دفاع کے بیان میں مزید کہا گیا کہ شروع کی گئی نئی کارروائی عراق کے علاقے Harkuk میں جاری آپریشن Claw-I کا تسلسل ہے۔

    یاد رہے کہ ترکی کئی بار امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو خبردار کرچکا ہے کہ وہ ترکی کی سرحد سے دور رہیں .ترکی اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے کوئی بھی حد پار کرسکتا ہے. یہی وجہ ہے کہ ترکی امریکہ اور اتحادیوں کی دھمکیوں کی پرواہ کیے بغیر شمالی عراق میں دہشت گردوں کے خلاف پہلے بھی کرچکا ہے.