Baaghi TV

Author: +9251

  • شان کی زندگی کا یاد گار ترین واقعہ کونسا ہے؟

    شان کی زندگی کا یاد گار ترین واقعہ کونسا ہے؟

    لالی وڈ‌کے سپر سٹار شان شاہد نے حال ہی میں‌ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے اپنی پسند نہ پسند کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویسے تو میری زندگی کے بہت سارے یادگار واقعات ہیں لیکن میری بیٹی بہشت کی پیدائش میری زندگی کا یادگار ترین واقعہ ہے. انہوں نے کہا کہ بہشت کے بعد بھی جو بیٹیاں‌پیدا ہوئیں وہ وقت وہ لمحات میرے لئے یادگار ترین تھے. مایوس کن لمحات کے بارے میں‌بات کرتے ہوئے شان شاہد نے کہا کہ امی کا دنیا سے جانا مایوس کن تھا ، شان نے مزید کہا کہ جب میں مایوس ہوتا ہوں تو بہتر سوچتا ہوں ، ایسے وقت میں انسان پہاڑ کے نیچے

    سے پہاڑ پر چڑھنے کی پلاننگ بہتر کر لیتا ہے . ایک سوال کے جواب میں شان شاہد نے کہا کہ ویسے تو بہت ساری جگہیں اور شہر میرے پسندیدہ ہیں لیکن میں‌ نے رہنے کےلئے لاہور کا اتنخاب کیا. میں جب بھی بولتا ہوں دل سے بولتا ہوں . اختلاف رائے پہ ناراض نہیں‌ہوتا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ ہر کسی کو ہر کسی سے اختلاف کرنے کا حق ہے اس میں ناراض نہیں ہونا چاہیے. شان شاہد نے اس انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ جب تک میرے چاہنے والے چاہیں گے میں‌کام کرتا رہوں گا مجھے خوشی ہے کہ مجھے آج بھی پسند کیاجاتا ہے.

  • گلشن گرور نے جب سلمان خان کو اپنا ایک راز بتایا تو انہوں نے کیا کیا؟

    گلشن گرور نے جب سلمان خان کو اپنا ایک راز بتایا تو انہوں نے کیا کیا؟

    نوے کی دہائی میں بالی وڈ فلموں میں ولن کے کردار میں خوب پذیرائی حاصل کرنے والے گلشن گرور کا آج کل سوشل میڈیا پر ایک کلپ بہت زیادہ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ انہیں مہنگی گھڑیاں پہننے کا بہت شوق تھا لیکن ان کے پاس مہنگی گھڑیاں خریدنے کےلئے پیسے نہیں ہوتے تھے لہذا انہوں نے اپنے شوق کی تکمیل کے لئے کسی ایک مہنگے برینڈ کی نقلی گھڑی لیکر پہن لی اب جو بھی ان کے بازو میں وہ گھڑی دیکھتا وہ بہت امپریس ہوتا. گلشن بتاتے ہیں کہ انہوں نے صرف سلمان خان کو بتایا کہ میں نے نقلی گھڑی پہنی ہوئی ہے. جو کہ ایک غلطی بن گئی کیونکہ میں جہاں بھی جاتا اگر وہاں سلمان موجود ہوتا تو وہ مجھ سے سے سب کے سامنے ضرور پوچھتا کہ گلشن وقت کیا ہوا ہے گلشن

    گرور نے مزید کہا کہ سلمان خان نے یہ سب اتنی بار کیا کہ میں زچ ہو گیا اور ایک دن ہم جب کسی جگہ تھے وہاں اس نے مجھ سے پوچھا وقت کیا ہوا ہے تو میں نے اسکو غصے سے بولا کہ اگر ٹائم پوچھنے کا اتنا ہی شوق ہے تو تم اپنی گھڑی کیوں نہیں خرید لیتے. گلشن گرور کہتے ہیں‌کہ اس طرح سے میں سلمان کو اپنا راز بتا کر پھنس گیا. یاد رہے کہ گلشن نے یہ انٹرویو کپل شرما کو کپل شرما شو کے لئے دیا.

  • اسلام آباد لوکل گورنمنٹ الیکشن ترمیمی بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں لے جانے کا فیصلہ

    اسلام آباد لوکل گورنمنٹ الیکشن ترمیمی بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں لے جانے کا فیصلہ

    اسلام آباد لوکل گورنمنٹ الیکشن ترمیمی بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں لے جانے کا فیصلہ

    حکومت نے اسلام آباد لوکل گونمنٹ الیکشن ترمیمی بل کامعاملہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز پارلیمنٹ سے منظور کیا گیا اسلام آباد لوکل گونمنٹ الیکشن ترمیمی بل 2022 دستخط کئے بغیر واپس بھجوادیا تھا۔ جس کے بعد حکومت نے یہ معاملہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بل منظور ہونے کے بعد توثیق کیلئے دوبارہ صدر مملکت کو بھیجا جائے گا۔ آئین کے تحت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے منظور کردہ بل پر صدر مملکت نے دس روز میں دستخط نہ بھی کیے تو یہ بل صدارتی توثیق کے بغیر ہی از خود ایکٹ بن جائے گا۔ یاد رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 75 کی شق (1) (b) کے تحت اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل 2022 کو بغیر دستخط کے واپس کر دیا تھا.

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اس بل کی وجہ سےبلدیاتی انتخابات میں مزید تاخیر ہو گی، وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجے میں انتخابی عمل میں دو بار تاخیر ہوئی جو جمہوریت کے لیے مثبت نہیں۔ ایوان صدر کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے مندرجہ ذیل غلط اقدامات کی وجہ سے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) میں انتخابات نہیں ہو سکے-

    الف) 50 یونین کونسلوں کی حد بندی مکمل ہونے کے بعد، الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے 31 جولائی 2022 کو ICT میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کا فیصلہ کیا۔ پولنگ کی تاریخ کے اعلان کے باوجود، وفاقی حکومت نے یونین کونسلوں کی تعداد 50 سے بڑھا کر 101 کر دی، جس کے نتیجے میں انتخابات التوا کا شکار ہوئے۔
    ب) 101 یونین کونسلوں کی حد بندی کے بعد، ای سی پی نے 31 دسمبر 2022 کو آئی سی ٹی میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا۔ موجودہ بل کا سیکشن 2 آئی سی ٹی میں 125 یونین کونسلوں کا ذکر کرتا ہے۔ اس لیے 31 دسمبر 2022 کو ہونے والے انتخابات دوبارہ ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
    ج) موجودہ بل کے سیکشن 3 کے مطابق، انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کا طریقہ تبدیل کر دیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
    متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
    ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
    واضح رہے کہ 23 دسمبر کو چئیرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت اجلاس میں وزیرمملکت شہادت اعوان نے اسلام آباد لوکل گونمنٹ الیکشن ترمیمی بل 2022 پیش کیا۔ جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ ووٹنگ کے دوران بل کے حق میں 24 اور مخالفت میں 12 ووٹ آئے۔ دوران اجلاس پی ٹی آئی سینیٹر نے شور شرابا کیا۔ اس سے قبل 22 دسمبر کو قومی اسمبلی نے اسلام آباد بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کا بل 2022 کثرت رائے سے منظور کرلیا تھا۔ بل کے تحت اسلام آباد کے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب براہ راست ہوگا، مئیر اور ڈپٹی میئر کے لیے ایک ہی ووٹ کاسٹ ہو گا۔میئر اور ڈپٹی میئر کی نشست کسی بھی صورت خالی ہونے پر دوبارہ براہ راست انتخاب ہوگا۔

  •  کم سن بچے کے اغواء برائے تاوان اور قتل کے واقعے میں پولیس نے پڑوسی کو گرفتار

     کم سن بچے کے اغواء برائے تاوان اور قتل کے واقعے میں پولیس نے پڑوسی کو گرفتار

     کم سن بچے کے اغواء برائے تاوان اور قتل کے واقعے میں پولیس نے پڑوسی کو گرفتار

    کم سن بچے کے اغواء برائے تاوان اور قتل کے واقعے میں پولیس نے پڑوسی کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم ملزمان نے کم سن حسن علی کو اغواء کرکے تاوان کا مطالبہ کیا اور بعد میں قتل کر نعش راجباہ میں پھینک دی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا۔

    تھانہ بی ڈویژن پولیس نے چند گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرکے پیشہ ورانہ مہارت کی مثال قائم کردی اور ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے عقیل اور ارشاد نامی قاتلوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزم عقیل مقتول بچے کے ہمسایہ ہیں جنہوں نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔ آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان نے قاتلوں کو چوبیس گھنٹوں سے کم وقت میں گرفتار کرنے پر اوکاڑہ پولیس کو شاباشی دی ہے اور کہا ہے کہ تفتیش کو جلد از جلد مکمل کرکے دونوں سفاک ملزمان کو عبرت ناک سزائیں دلوائی جائیں۔

    یاد رہے کہ اوکاڑہ میں اغواء کئے گئے 6سالہ بچے کو تاوان نہ ملنے پر2سفاک ملزمان نے گردن کاٹ کر قتل کر دیا تھا جبکہ ڈی پی او کے نوٹس پردونوں ملزم گرفتار، جبکہ 4 لاکھ روپے تاوان مانگے جانے کی تصدیق ہوچکی ہے، گارڈن ٹاؤن اوکاڑہ کی کچی آبادی کے رہائشی محمد عباس کا 6 سالہ بیٹا حسن علی گھر سے باہر دکان سے چیز لینے گیا جہاں سے ملزمان نے اغواء کر لیاتھا.

    محمد عباس نے اغواء کا مقدمہ تھانہ بی ڈویژن میں درج کرایا تھا پولیس بچے کی تلاش کیلئے سرگرداں تھی کہ قصبہ 42 تھری آر کے قریب راجباہ سے حسن علی کی گردن کٹی لاش ملی جسے پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ڈی پی او اوکاڑہ نے سنگین ترین وقوعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی ہر صورت گرفتاری کا حکم دیا ، جس پر پولیس نے دونوں ملزم عقیل اور ارشاد کو گرفتار کر لیا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
    متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
    ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
    ڈی پی او فرقان بلال نے ملزمان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ کم سن حسن علی کو اغواء کرنے کے بعد ملزمان نے ورثاء سے 4 لاکھ روپے تاوان مانگا، نہ ملنے پر ملزمان نے بچے کو سفاکیت سے قتل کر کے لاش راجباہ میں پھینک دی،ڈی پی او نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ دونوں ملزمان گرفتار کر لئے ،جن سے مزید تفتیش جاری ہے،اعلیٰ پولیس افسران اور شہری حلقوں کی طرف سے سفاک قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے پر ڈی پی او اور ان کی پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔

  • منظور وسان کی سال 2023 میں عمران خان کی جیل جانے کی پیشگوئی

    منظور وسان کی سال 2023 میں عمران خان کی جیل جانے کی پیشگوئی

    منظور وسان کی سال 2023 میں عمران خان کی جیل جانے کی پیشگوئی

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نواز منظور وسان نے نئے سال میں سیاستدانوں سے متعلق نئی پیشگوئیاں کی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اسی سال پاکستان واپس آئیں گے۔ جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ 2023 میں عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں، اس سال عمران خان پر مصیبتیں منڈلاتی رہیں گی، عمران خان کو کچھ اداروں نے بنایا تھا، اب وہ ان کے ساتھ نہیں ہیں۔

    رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا عمران خان کے ساتھ موجود لوگ انہیں چھوڑ دیں گے، عمران خان کو کسی نہ کسی دیوار کے اندر قید دیکھ رہا ہوں، رواں سال عمران خان کو سندھ یا بلوچستان کی جیلوں میں دیکھ رہا ہوں، عمران خان کا جب باجوہ صاحب نے ساتھ دیا تھا تب وہ کیوں خاموش تھے؟ یاد رہے کہ گزشتہ سال سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ ہوسکتا ہے حکومت گرفتار کر لیں لہذا جیل جانے کی تیاری کر رکھی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
    متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
    ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
    جبکہ عمران خان کے جیل جانے کے حوالے سے وزیر محنت سندھ سعید غنی نے دعویٰ سے کہاتھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو جیل میں ڈالا گیا تو وہ رو پڑیں گے کیونکہ ان میں اتنی جرات نہیں ہے.

  • عمران خان اپنی بیٹی کو عزت نہ دے سکا وہ دوسروں کی بیٹیوں کو کیا عزت دے گا؟ حنا پرویز بٹ

    عمران خان اپنی بیٹی کو عزت نہ دے سکا وہ دوسروں کی بیٹیوں کو کیا عزت دے گا؟ حنا پرویز بٹ

    حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی بیٹی کو عزت نہ دے سکا وہ دوسروں کی بیٹیوں کو کیا عزت دے گا؟

    مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ؛ نیازی نے مریم بی بی کے بارے میں گزشتہ روز پھر اخلاقیات سے گری ہوئی گفتگو کی جو انتہائی قابل مذمت ہے۔۔جو اپنی بیٹی کو عزت نہیں دے سکا وہ دوسروں کی بیٹیوں کو کیا عزت دے گا۔۔اپنا مکروہ چہرہ قوم کے سامنے آنے کے باوجود اسکو شرم نہیں آتی۔


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
    متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
    ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
    حنا پرویز کی اس ٹوئیٹ پر ایک صارف نے کہا کہ گری ہوئی سوچ والا گرا ہوا انسان گری ہوئی ہی گفتگو کرے گا اور ان کے اس عمل سے فرق کیسے پڑتا ہے لہذا یہ جو کہتے ہیں انہیں کرنے دیں. لیکن ایک اور صارف نے لکھا کہ؛ مریم نواز شریف کونسی عمران خان کے بارے میں نیک شگون رکھتی ہے لہذا اب آپ لوگ ہمت رکھو اور عورت کارڈ مت کھیلو. لیکن اعظم رحمان نامی صارف نے لکھا کہ؛ ایک ایسا شخص جس کی اتنی گھٹیا آڈیوز سامنے آگئی ہیں اس سے کیا توقع کی جاسکتی ہے؟

    خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی گھر سے باہر صرف پاگل خانوں اور لنگر خانوں میں جاتی تھیں، اور بشریٰ بی بی کوئی مریم نواز تو نہیں جو بناؤ سنگھار کرے، مریم نواز کی سرجری پر لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔

  • اینڈرائیڈ صارفین مصروفیات شیڈول کرنے والی خطرناک ایپ ٹو ڈو: ڈے مینیجر‘  کو فورا ڈیلیٹ کردیں

    اینڈرائیڈ صارفین مصروفیات شیڈول کرنے والی خطرناک ایپ ٹو ڈو: ڈے مینیجر‘ کو فورا ڈیلیٹ کردیں

    اینڈرائیڈ صارفین مصروفیات شیڈول کرنے والی خطرناک ایپ ٹو ڈو: ڈے مینیجر‘ کو فورا ڈیلیٹ کردیں
    وائرس اور ہیکنگ کے خطرے کے بعد انفارمیشن ٹیکنالوجی ماہرین نے ایک ایسی ایپلی کیشن کا پتا لگایا ہے جو فون میں آتے ہی ایسی صورت حال بنا دیتی ہے کہ گویا آپ نے اپنا موبائل کسی اور کو پکڑا دیا اور وہ بھی پِن کوڈز، فنگر، چہرے کی شناخت وغیرہ کی تصدیق کے ساتھ، اس لیے محتاط رہیے۔ امریکی ٹی وی فاکس نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے خواتین کے فینش میگزین ’’سیدتی‘‘ میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ٹی ماہرین نے سمارٹ فون رکھنے والے ایسے صارفین جو اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں، کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھلا اسی میں ہے کہ اس کو فوری طور ڈیلیٹ کر دیا جائے۔


    پورٹ کے مطابق اس ایپ کا نام ’ٹو ڈو: ڈے مینیجر‘ ہے۔ خیال رہے کہ یہ ایپ بنیادی طور پر مالکان کو دن بھر کی مصروفیات کا شیڈول بنانے اور ملاقاتوں کی یاددہانی میں مدد دینے کے لیے بنائی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایپ نہ صرف آپ کے فون پر آنے والے تحریری پیغامات تک رسائی رکھتی ہے بلکہ اصل خطرے کی بات یہ ہے کہ یہ آپ کی بینکنگ کی حساس معلومات بھی کاپی کر سکتی ہے۔ اسی طرح وہ لوگ جو لاگ ان ہونے کے لیے تصدیق کے دو مراحل رکھتے ہیں یہ ایپ ان کے کوڈز کو روک سکتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
    متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
    ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
    ماہرین کا کہنا ہے کہ جب آپ اس ایپ کو انسٹال کرتے ہیں تو یہ آپ سے فون کے کچھ ڈیٹا تک رسائی کی درخواست کرتی ہے اور اگر آپ نے اس کو ایگری کیا تو پھر اس کو ڈیلیٹ کرنے میں مشکل پیش آ سکتی ہے۔ اس کی وجہ ہے کہ ایگری کرتے ہی وہ فون میں ڈیوائس ایڈمنسٹریٹر کے طور پر شامل ہو جاتی ہے جس کے بعد صارف کے لیے اس کو غیرفعال کرنا زیادہ آسان نہیں رہتا اور اس سے چھٹکارہ پانے کے لیے فون کو فیکٹری ری سیٹ کرنا پڑ سکتا ہے۔

  • نیو یارک میں بھی لوگوں کو بعداز مرگ قدرتی کھاد میں تبدیل کروانے کی اجازت مل گئی

    نیو یارک میں بھی لوگوں کو بعداز مرگ قدرتی کھاد میں تبدیل کروانے کی اجازت مل گئی

    امریکی ریاست نیو یارک میں بھی لوگوں کو مرنے کے بعد خود کو قدرتی کھاد میں تبدیل کروانے کی اجازت مل گئی

    امریکی ریاست نیو یارک میں بھی لوگوں کو مرنے کے بعد خود کو قدرتی کھاد میں تبدیل کروانے کی اجازت مل گئی ہے. برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق واشنگٹن سمیت دیگر ریاستوں کی طرح نیویارک میں بھی ریاستی گورنر کیتی ہوکول کی اجازت سے کسی شخص کے مرنے کے بعد اس کے جسم کو قدرتی کھاد میں تبدیلی کا قانون پاس کرلیا گیا ہے جس کے تحت مرنے والے کی تدفین دفنا کر یا جلانے کے بجائے کھاد میں تبدیلی کے ذریعے کروائی جاسکے گی۔


    انتقال کے بعد کسی انسانی جسم کے کھاد میں تبدیلی کے عمل کو ’قدرتی نامیاتی تخفیف ‘ سے جانا جاتا ہے ، اس عمل کے دوران مرنے کے بعد انسان کے جسم کو ایک کنٹینر میں مخصوص مرکبات کے ساتھ کم ازکم ایک ماہ تک رکھا جاتا ہے جس کے ذریعے انسانی جسم قدرتی مٹی میں تبدیل ہوجاتا ہے. بعد ازاں اس مٹی کو اس کے پیاروں کو دیا جاتا ہے جو کہ پودوں ، درختوں اور سبزیاں اگانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ 
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
    متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
    ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
     رپورٹ کے مطابق ا س عمل کو انسان کی آخری رسومات یا تدفین کے لیے مٹی میں دفن کرنے کے مقابلے زیادہ ماحول دوست قرار دیا جاتا ہے۔ نیویارک چھٹی امریکی ریاست ہے جہاں انسانی جسم کے مرنے کے بعد کھاد میں تبدیلی کی اجازت دی گئی ہے ، واشنگٹن امریکا کی پہلی ریاست تھی جہاں 2019 میں قدرتی نامیاتی تخفیف کو قانونی حیثیت دی گئی تھی۔

  • کوہاٹ انڈس ہائی وے پر وین اور ڈمپر میں خوفناک تصادم؛ 7 افراد جاں بحق

    کوہاٹ انڈس ہائی وے پر وین اور ڈمپر میں خوفناک تصادم؛ 7 افراد جاں بحق

    کوہاٹ انڈس ہائی وے پر وین اور ڈمپر میں خوفناک تصادم؛ 7 افراد جاں بحق

    انڈس ہائی وے پر وین اور ڈمپر کے درمیان ہونے والے تصادم میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کوہاٹ کے قریب انڈس ہائی وے پر وین اور ڈمپر میں خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، اور لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک 7 افراد کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے، جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہیں، دونوں گاڑیوں میں تصادم اس قدر شدید تھا کہ لاشوں کو گاڑی کاٹ کر نکالا گیا۔ واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سالانہ 35 ہزار لوگ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہوجاتے ہیں، جبکہ 50 ہزار سے زائد افراد زخمی اور عمر بھر کی معذوری سے دوچار ہوتے ہیں۔ حکومتی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر پانچ منٹ کے بعد ٹریفک حادثہ پیش آتا ہے، جس میں کوئی نہ کوئی شخص زخمی یا جاں بحق ہوجاتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
    متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
    ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
    یاد رہے کہ اگر مختلف صوبوں میں ٹریفک حادثات کی صورت حال دیکھی جائے تو ادارہ شماریات نے پاکستان کے چاروں صوبوں میں 2018-2017 کے حادثات کی تفصیل کچھ اس طرح بیان کی۔ صوبہ پنجاب میں 5093 حادثات ہوئے جن میں 3371 لوگ جاں بحق، 6772 افراد زخمی ہوئے۔ سندھ میں 848 حادثات ہوئے، جن میں 802 جاں بحق جبکہ 838 افراد زخمی ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں کل 4425 حادثات ہوئے جن میں 1298 جاں بحق جبکہ 6093 افراد زخمی ہوئے، جبکہ بلوچستان میں 1496 حادثات ہوئے جن میں 313 لوگ جاں بحق اور 624 لوگ زخمی ہوئے۔ اسلام آباد میں 259 حادثات ہوئے جن میں 167 لوگ جاں بحق اور 162 لوگ زخمی ہوئے۔ ان حادثات میں پنجاب سرفہرست ہے کیونکہ وہاں آبادی کا تناسب باقی صوبوں کی نسبت زیادہ ہے۔

  • آئل ٹینکر کے ذریعے کراچی اسمگل ہونے والی 100 کلو منشیات پکڑ لی گئی

    آئل ٹینکر کے ذریعے کراچی اسمگل ہونے والی 100 کلو منشیات پکڑ لی گئی

    آئل ٹینکر کے ذریعے کراچی اسمگل ہونے والی 100 کلو منشیات پکڑ لی گئی ہے.

    محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس نے آئل ٹینکر کے ذریعے کراچی اسمگل ہونے والی ڈھائی من منشیات کو قبضے میں لے کر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سکھر کے قریب قومی شاہراہ پر محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے آئل ٹینکر سے ڈھائی من چرس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر پشاور سے کراچی جا رہا تھا، اور اس میں بڑی مہارت کے ساتھ منشیات کو چھپایا گیا تھا، تاہم ایکسائز عملے نے بروقت کارروائی کرکے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    حکام نے بتایا کہ قبضے میں لی جانے والی اعلیٰ کوالٹی کی چرس کی قیمت 60 لاکھ روپے زائد ہے، جب کہ گرفتار ملزمان کی شناخت اکبر اور سراج کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں پاک بحریہ نے سمندر میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ارب روپے مالیت کی منشیات قبضے میں لے لی تھی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر سمندر میں انسداد منشیات آپریشن کیا، اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دوکشتیوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
    متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
    ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن کے دوران دو کشتیوں سے 15 سو کلو گرام حشیش اور 143 کلو گرام کرسٹل آئس برآمد کرکے ضبط کرلی گئی تھی، قبضے میں لی گئی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں تقریبا دو ارب روپے ہے۔ ترجمان نے کامیاب آپریشن کو پاک بحریہ کی سمندر میں مثر نگرانی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے پاک بحریہ کی جانب سے غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔