Baaghi TV

Author: +9251

  • پرینکسٹر  یوٹیوبر کو گولی مارنے والے کو عدالت نے  رہا کردیا

    پرینکسٹر یوٹیوبر کو گولی مارنے والے کو عدالت نے رہا کردیا

    امریکی عدالت کی ایک جیوری نے ڈیلیوری ڈرائیور کو یوٹیوب پرانکسٹر کو گالی مارنے کے جرم میں بے قصور قرار دے دیا ہے جبکہ اکیس سالہ ٹینر کک کلاسیفائیڈ گونز نامی ایک یوٹیوب چینل چلاتے ہیں جن پر 31 سالہ ایلن کولی نے ایک شاپنگ مال کے اندر پرینک کی شوٹنگ کے دوران گولی چلا دی تھی، جس میں ٹینر کک شدید زخمی ہوئے تھے۔

    تاہم گولی چلانے والے ایلن کولی نے عدالت میں قصوروار نہ ہونے کی استدعا کی اور کہا کہ وہ اپنا دفاع کر رہا تھا اور دو اپریل کو ملک کے دارالحکومت سے تقریباً 45 منٹ مغرب میں ڈلس ٹاؤن سینٹر کے فوڈ کورٹ میں ہونے والی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا تھا، گولی چلنے کے بعد خریدار وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے کیونکہ انہیں ماس شوٹنگ کا خدشہ تھا۔


    جبکہ گرفتاری کے بعد کولی پر غیر قانونی آتشیں اسلحہ رکھنے اور اس سے قاتلانہ حملے کے الزامات عائد کئے گئے، جن میں ایک میں انہیں بری کردیا گیا تاہم یہ فیصلہ حالیہ جمعرات کو تقریباً پانچ گھنٹے کی بحث کے بعد آیا۔ تین گھنٹے بعد، جیوری نے ایک نوٹ بھیجا جس میں کہا گیا تھا کہ مدعا علیہ نے اپنے دفاع میں یہ اقدام اٹھایا۔

    کولی کے دفاعی اٹارنی ایڈم پولیئرڈ نے کہا کہ آتشیں اسلحے کے الزام میں سزا قانون سے متصادم ہے کیونکہ کولی کو اپنے دفاع کی بنیاد پر بری کر دیا گیا ہے، انہوں نے جج سے کہا کہ وہ سزا کو ایک طرف رکھ دیں۔ ایک جج اگلے ماہ ہونے والی سماعت میں اس معاملے پر دلائل سنیں گے، کولی، جو اپنی اپریل کی گرفتاری کے بعد سے زیر حراست ہے، قید ہی رہے گا۔

    جبکہ پولیئرڈ نے جمعرات کے اختتامی دلائل کے دوران کہا کہ اس کے مؤکل نے تصادم کے دوران 6 فٹ 5 انچ لمبے کک سے خطرہ محسوس کیا، جو ردعمل کو بھڑکانے اور ناظرین کو کک کے یوٹیوب چینل کی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور پولیئرڈ نے کہا کہ ’کک لوگوں کو ویڈیوز بنانے کے لیے پریشان کرتا ہے۔ اسے اس بات کی فکر نہیں ہے کہ وہ لوگوں کو ڈرا رہا ہے۔ وہ ایسا کرتا رہتا ہے۔‘

    تاہم ججز نے شوٹنگ کی ویڈیو دیکھی، جس میں کک اور کولی کے درمیان 30 سیکنڈ سے بھی کم وقت تک ہونے والے تصادم کو دکھایا گیا ہے، فوٹیج میں کک کو کولی کے قریب آتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب وہ کھانے کا آرڈر لے رہا ہے۔ کک، کولی کے چہرے سے تقریباً 6 انچ (15 سینٹی میٹر) سیل فون پکڑے ہوئے کولی کے اوپر لپکتا ہے۔ فون گوگل ٹرانسلیٹ ایپ کے ذریعے متعدد بار توہین آمیز جملہ سناتا ہے، ویڈیو میں، کولی تین مختلف بار رکنے کہتا ہے اور کک سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کرتا ہے، جو آگے بڑھ رہا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انقرہ میں دھماکہ کی تحقیقات شروع
    ن لیگ کا انتقامی سیاست اور اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز کا فیصلہ
    نواز شریف کا مقصد نظام کی اصلاح، عوام کی فلاح ہے. مریم نواز شریف
    کسان کی لگژی گاڑی اوڈی اے 4 میں سبزی بیچنے کی ویڈیو وائرل
    مریم نواز شریف لندن روانہ ہوگئیں
    امیروں سے مزید ٹیکس لیے جائیں اورغریبوں کو تحفظ دیا جائے،آئی ایم ایف سربراہ
    جبکہ کولی بندوق نکالنے اور کک کو بائیں سینے کے نچلے حصے میں گولی مارنے سے پہلے فون کو اپنے چہرے سے ہٹانے کی کوشش کرتا ہے، کولی کے ہتھیار نکالنے اور گولی چلانے کے درمیان کوئی توقف نہیں تھا اور پراسیکیوٹر ایڈن ہومز نے کہا کہ حقائق دفاع کی دلیل کی حمایت نہیں کرتے۔ قانون کا تقاضا ہے کہ کولی کو معقول حد تک خوف ہو کہ وہ جسمانی نقصان کے خطرے میں تھا، اور یہ کہ ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کی اج رہی ہو۔

    انہوں نے کہا کہ کک کا مذاق عجیب تھا لیکن دھمکی آمیز نہیں تھا، کولی، جو اپریل کی گرفتاری کے بعد سے جیل میں بند ہے اس نے اپنے دفاع میں اس خوف کے بارے میں گواہی دی جو کک کے مذاق سے پیدا ہوا تھا، پولیئرڈ نے اختتامی دلائل کے دوران کہا کہ کولی ان خطرات سے آگاہ ہے جن کا سامنا ڈیلیوری ڈرائیوروں کو عوام کے ساتھ بات چیت کے دوران ہو سکتا ہے اور اس کے پاس چھپایا ہوا ہتھیار لے جانے کا لائسنس ہے۔

    واضح رہے کک کا کلاسیفائیڈ گونزچینل، جس کے 50,000 سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں، اوبر ڈرائیورز پر الٹی کرنے کا بہانہ کرنے اور ڈپارٹمنٹل اسٹورز میں غیر مشکوک صارفین کا پیچھا کرنے جیسے اسٹنٹس سے بھرا ہوا ہے، ابتدائی سماعت میں، شیرف کے نائبین نے گواہی دی کہ وہ کک سے بخوبی واقف تھے اور انہیں پچھلے سٹنٹ کے بارے میں کالیں موصول ہوئی تھیں، کک نے کہا کہ وہ ویڈیوز بناتا رہتا ہے، جس سے وہ ماہانہ 2,000 سے 3,000 کماتا ہے۔

  • انقرہ میں دھماکہ کی تحقیقات شروع

    انقرہ میں دھماکہ کی تحقیقات شروع

    ترکیہ میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب خودکش دھماکے اور فائرنگ کے سبب آگ بھڑک اٹھنے سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھی تاہم اب اس کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں جبکہ ترک وزارت داخلہ کے مطابق انقرہ میں دھماکہ دہشت گرد حملہ ہے، دھماکہ ترکیہ کی پارلیمنٹ کے قریب وزارت داخلہ کی عمارت کے باہر کیا گیا جس سے وہاں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے وزارت داخلہ کی عمارت کے مرکزی گیٹ سے گاڑی ٹکرائی جس سے زوردار دھماکہ ہوا اور دھویں کے بادل چھا گئے۔ دوسرا حملہ آور جوابی کارروائی میں مارا گیا جبکہ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی، دھماکہ پارلیمنٹ کا افتتاحی اجلاس شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل کیا گیا۔

    جبکہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی آپریشنوں کی وجہ سے آخری دموں پر آئی ہوئی دہشت گرد تنظیموں کی سیاسی مفادات کی بنا پر حوصلہ افزائی کرنے کا بدل بھاری ہو گا، صدر رجب طیب ایردوان نے ترکیہ قومی اسمبلی کی 28 ویں ٹرم اور دوسرے آئینی سال کے افتتاحی اجلاس میں جنرل کمیٹی سے خطاب کیا ہے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ 15 جولائی 2016 کو فیتو دہشت گرد تنظیم کے سامنے سینہ سپر ہونے والی قوم کی جدوجہد ِ جمہوریت سول آئین کے ساتھ سرفراز ہونے کا حق رکھتی ہے۔ آئیے اس حسرت کو ختم کرنے میں عجلت کریں۔ جبکہ صدر ایردوان نے آج صبح انقرہ میں دہشت گردانہ حملے کے بارے میں کہا ہے کہ "ہماری سکیورٹی یونٹوں کی بروقت مداخلت نے دونوں حملہ آوروں کو غیر فعال کر دیا ہے۔ یہ حرکتیں دم توڑی دہشت گرد تنظیم کی آخری ہچکیاں ہیں”۔

    انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا مقصد ہمارے شہری امن و امان اور سلامتی کو نشانہ بنانا تھا لیکن وہ نہ تو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہوئے ہیں اور نہ ہی کبھی ہو سکیں گے۔ ہمارے انسدادِ دہشت گردی آپریشنوں کی وجہ سے آخری سانسیں لیتی دہشت گردتنظیموں کی محض سیاسی مفادات کی بنا پر پیٹھ تھپتھپانے کا بدل بھاری ہو گا۔صدر ایردوان نے کہا ہے کہ جس طرح اس ملک میں فیتو دہشت گرد تنظیم دوبارہ کبھی سر نہیں اٹھا سکے گی اسی طرح اس سے مشابہہ تنظیمیں بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پرینکسٹر یوٹیوبر کو گولی مارنے والے کو عدالت نے رہا کردیا
    انقرہ میں دھماکہ کی تحقیقات شروع
    ن لیگ کا انتقامی سیاست اور اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز کا فیصلہ
    نواز شریف کا مقصد نظام کی اصلاح، عوام کی فلاح ہے. مریم نواز شریف
    کسان کی لگژی گاڑی اوڈی اے 4 میں سبزی بیچنے کی ویڈیو وائرل
    تاہم یورپی یونین ممالک کا ترکیہ کے ساتھ جانبدارنہ روّیہ بھی صدر رجب طیب ایردوان کے ایجنڈے پر تھا، اس بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ یورپی یونین ممالک ویزہ پابندی سمیت ترکیہ کے ساتھ روا رکھی گئی تمام حق تلفیوں سے پیچھے ہٹ کر اپنی غلطیوں کی تصحیح کر سکتے ہیں بصورت دیگر انہیں ترکیہ سے توقعات رکھنے کا کوئی حق نہیں ہو گا۔

  • عمران خان نے اپنے کاموں سے ثابت کیا کہ وہ نااہل ہے۔ مولانا فضل الرحمان

    عمران خان نے اپنے کاموں سے ثابت کیا کہ وہ نااہل ہے۔ مولانا فضل الرحمان

    پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو نواز شریف کا ویلکم کرنا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ انتخابات جنوری کے آخر میں ہونے کا جو کہا جا رہا ہے اس میں خیبرپختونخوا میں انتخابات ہونا مشکل ہوں گے جبکہ ساہیوال میں میڈیا سے گفتگو میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ساڑھے تین سال الیکشن کے لئے ہی جدوجہد کی ہے، کسی نے بھی میرے کہنے سے نااہل نہیں ہونا، چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے کاموں سے ثابت کیا کہ وہ نااہل ہے۔

    علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے مسائل ابھی عدالت میں ہیں، جو بھی ملک میں اس وقت صورتحال ہے اسکی ذمہ دار تحریک انصاف اور اسکے چیئرمین خود ہیں تاہم نگراں حکومت سے متعلق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں نگراں حکومت والا فلسفہ ہی غلط ہے، میں نگراں حکومت کو کچھ نہیں سمجھتا اس میں نگراں کوئی اور ہوتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ن لیگ کا انتقامی سیاست اور اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز کا فیصلہ
    نواز شریف کا مقصد نظام کی اصلاح، عوام کی فلاح ہے. مریم نواز شریف
    کسان کی لگژی گاڑی اوڈی اے 4 میں سبزی بیچنے کی ویڈیو وائرل
    مریم نواز شریف لندن روانہ ہوگئیں
    امیروں سے مزید ٹیکس لیے جائیں اورغریبوں کو تحفظ دیا جائے،آئی ایم ایف سربراہ
    جبکہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے متعلق جے یو آئی کے سربراہ نے کہا موجودہ دہشت گردی سے دنیا میں پیغام جائے گا کہ پاکستان پرامن ملک نہیں۔

  • ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ؛  134 مشکوک امیدواروں کو کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ

    ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ؛ 134 مشکوک امیدواروں کو کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ

    پشاور میں ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں خفیہ بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے نقل کے معاملے پر ایٹا حکام نے مزید 134 مشکوک امیدواروں کی نشاندہی کر دی، خیبر پختو نخوا میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے نقل کے معاملے پر اہم فیصلہ کرلیا گیا جبکہ ٹیسٹ میں 170 نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    تاہم اس کے علاوہ 134 مشکوک امیدواروں کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا اور ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں پاس 3200 امیدواروں کے پرچے دوبارہ چیک کیے گئے جبکہ گزشتہ دنوں ہونے والے ٹیسٹ کے دوران 219 امیدوار رنگے ہاتھوں خفیہ بلیوٹوتھ کے ذریعے نقل کرتے پکڑے گئے تھے۔

    تاہم واضح رہے کہ ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ انعقاد کے فیصلے کیخلاف پشاور میں طلبہ اور والدین سراپا احتجاج ہیں اور پشاور پریس کلب کے باہر ایم ڈی کیٹ پاس کرنے والے طلبہ اور ان کے والدین کی جانب سے احتجاج کیا گیا خیال رہے کہ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میں فیل ہونے والے افراد کا مطالبہ مانا گیا ہے، ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ انعقاد مافیا کی جیت ہے۔

    واضح رہے کہ طلبا نے مطالبہ کیا کہ دوبارہ ٹیسٹ لینا پاس کرنے والے طلبا کے ساتھ زیادتی ہے، لہٰذا اس کے بجائے گزشتہ ٹیسٹ سے متعلق تحقیقات ہونی چاہئے تاہم یاد رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجر کے لیے اس داخلہ ٹیسٹ کو دوبارہ لیے جانے کا فیصلہ صوبائی کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔ جبکہ ایڈووکیٹ جنرل نے ایم ڈی کیٹ سے متعلق دائر درخواستوں پرسماعت کے دوران پشاور ہائی کورٹ کو بتایا تھا کہ صوبائی کابینہ نے ٹیسٹ 6 ہفتوں میں دوبارہ لیے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ایڈوکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ کراچی، لاہور اور پنجاب میں بھی ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پر جے آئی ٹی بنی ہے، حکومت کے پاس ٹیسٹ کینسل کرنے کا اختیار نہیں، اس کا اختیار پی ایم ڈی سی کے پاس ہے اور خیبر پختونخوا کے میڈیکل کالجز انٹری ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) میں نقل اور بلیوٹوتھ کے ذریعے پرچہ آؤٹ کرنے کے اسکینڈل سامنے کے بعد کئی افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ن لیگ کا انتقامی سیاست اور اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز کا فیصلہ
    نواز شریف کا مقصد نظام کی اصلاح، عوام کی فلاح ہے. مریم نواز شریف
    کسان کی لگژی گاڑی اوڈی اے 4 میں سبزی بیچنے کی ویڈیو وائرل
    مریم نواز شریف لندن روانہ ہوگئیں
    امیروں سے مزید ٹیکس لیے جائیں اورغریبوں کو تحفظ دیا جائے،آئی ایم ایف سربراہ
    لیکن دوسری جانب میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ 2023 کے نتائج کا اعلان بھی کیا گیا تھا تاہم پشاور ہائی کورٹ نے جے آئی ٹی رپورٹ تک نتائج کو روک دیا تھا اور ایم ڈی کیٹ میں بلوٹوتھ ڈیوائس کے ذریعے نقل کرنے کے معاملے سے متعلق جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے رپورٹ چیف سیکرٹری کو ارسال کی جس میں انکشاف کیا گیا کہ سرکاری ملازمین نقل کرنے والے نیٹ ورک میں شامل ہیں۔

  • سعودی وزارت خزانہ  نے 2024 کے ابتدائی بجٹ کا اعلان کردیا

    سعودی وزارت خزانہ نے 2024 کے ابتدائی بجٹ کا اعلان کردیا

    سعودی وزارت خزانہ کی جانب سے 2024 کے ابتدائی بجٹ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق 1.251 ٹریلین ریال کے اخراجات جبکہ 1.172 ٹریلین ریال آمدنی ہو گی۔ 79 ارب ریال کا خسارہ شامل ہے جبکہ عالمی ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ابتدائی بجٹ کے بیان کے حوالے سے بتایا گیا گیا کہ ’یہ تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ ہو گا جس میں ترقیاتی امور پر بھرپور توجہ دی گئی ہے اور بڑے منصوبوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

    جبکہ بجٹ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 2024 کا بجٹ تاریخ کا بہت بڑا بجٹ ہے۔ 2019 کا بجٹ 1.106 ٹریلین ریال کا تھا جبکہ 2020 کا 1.020 ٹریلین اور 2023 کا 1.114 ٹریلین ریال تھا اور 2024 کا جو بجٹ پیش کیا جا رہا ہے اس کے بارے میں کہا گیا یہ سال 1934 میں مملکت کے پہلے بجٹ سے 89 ہزار گنا ہے۔ مملکت کا پہلا بجٹ صرف 14 ملین ریال کا تھا۔

    تاہم وزارت خزانہ نے توقع ظاہر کی کہ رواں برس 2023 کے بجٹ کی آمدنی تقریبا 1.18 ٹریلین ریال تک پہنچنے کی توقع ہے جبکہ اخراجات 1.262 ٹریلین ریال ہوں گے۔ اس حساب سے خسارہ 82 بلین ریال ہو گا جو ملکی پیداوار کا 2 فیصد ہے تاہم ادھر وزیر خزانہ محمد عبداللہ الجدعان نے توقع ظاہر کی کہ ’2024 کے لیے مجموعی آمدنی تقریبا 1.172 بلین ریال تک پہنچ جائے گی۔ اس اعتبار سے توقع ہے کہ 2026 میں آمدنی 1.259 بلین ریال تک پہنچ جائے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نواز شریف کا مقصد نظام کی اصلاح، عوام کی فلاح ہے. مریم نواز شریف
    کسان کی لگژی گاڑی اوڈی اے 4 میں سبزی بیچنے کی ویڈیو وائرل
    مریم نواز شریف لندن روانہ ہوگئیں
    امیروں سے مزید ٹیکس لیے جائیں اورغریبوں کو تحفظ دیا جائے،آئی ایم ایف سربراہ
    علاوہ ازیں اخراجات کے بارے میں تخمینہ ہے کہ وہ 2024 تک 1.251 بلین ریال ہوں گے، انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا ’ معاشی اصلاحات کا عمل جاری رہے گا۔ مارکیٹ کی صورتحال دیکھتے ہوئے بہتری کی جانب گامزن رہیں گے‘۔

  • نواز شریف کا مقصد  نظام کی اصلاح، عوام کی فلاح ہے. مریم نواز شریف

    نواز شریف کا مقصد نظام کی اصلاح، عوام کی فلاح ہے. مریم نواز شریف

    مسلم لیگ نواز کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے آ رہے ہیں اور ان کا مقصد نظام کی اصلاح اورعوام کی فلاح ہے جبکہ لاہور میں چیف آرگنائزر مسلم لیگ (نواز) مریم نواز کی زیر صدارت یوتھ والنٹئیرز کا اجلاس ہوا، جس میں پارٹی قائد نواز شریف کے 21 اکتوبر کو استقبال پر مشاورت ہوئی ہے۔

    علاوہ ازیں مریم نواز نے یوتھ والنٹیئرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف بھی آپ اور عوام سے ایسے ہی محبت کرتے ہیں، 21 اکتوبر کوعوام ثابت کریں گے کہ ان کا قائد صرف نواز شریف ہے اورمسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کا آنا پاکستان کے زخموں پر مرہم ہے اور وہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ایک بار پھر آرہے ہیں جبکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ انہیں سرخرو اورسربلند کیا کیونکہ ان کا مقصد
    نظام کی اصلاح اور عوام کی فلاح ہہی ہوتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مریم نواز شریف لندن روانہ ہوگئیں
    امیروں سے مزید ٹیکس لیے جائیں اورغریبوں کو تحفظ دیا جائے،آئی ایم ایف سربراہ

    واضح رہے کہ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف معیشت بحال، دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے، عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے، اور ملک میں روزگار و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے۔

  • رشی کپور کی شادی میں روینہ ٹنڈن پریشان کیوں رہی ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    رشی کپور کی شادی میں روینہ ٹنڈن پریشان کیوں رہی ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں رشی کپور کو بہت پسند کرتی تھی ، جب ان کی شادی کی خبر مجھے پتہ چلی تو میں بہت پریشان ہوئی اور ان کی شادی میں بھی میں موجود تھی ۔ میں رشی کپور کی شادی میں سارا وقت غمگین ہی رہی لیکن اس شادی میں ایک اچھی چیز یہ تھی کہ رشی کپور کی شادی نیتو جی سے ہو رہی تھی ۔ رشی کپور جب بھی کہیں باہر کے ملک جاتے میرے لئے گڑیا یا اس جیسی چیزیں لاتے۔ میں بہت خوش ہوتی تھی۔ انہوں نے کہاکہ جب مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آیا تو میری خوشی کی انتہا نہ تھی۔ وہ بہت خوش مزاج اور عاجز انسان تھے۔ ان کا انتقال بالی وڈ کا یقینا ایک بڑا نقصان تھا۔

    انہوں نے اسی انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ میں نے نوے کی دہائی میں سپر ہٹ فلمیں دیں اور میرے پاس بہت شہرت بھی تھی اور لوگ مجھے دیکھنا بھی چاہتے تھے لیکن اس کے باوجود ”مجھے سیریس ایکٹریس نہیں سمجھا جاتا تھا”، مجھے جب رام گوپل ورما نے شول جیسی فلم دی تو وہ میرے لئے چیلنج تھی میں نے اس میں ایک بہاری ہاوس وائف کا کردار یا جسے بہت پسند کیا گیا اس کے باوجود مجھے سیریس اداکارہ نہیں مانا جاتا تھا جس کا مجھے آج بھی بہت افسوس ہے۔

    سیلف ریسپیکٹ پر کمپرمائز نہیں کرتی نادیہ حسین

    راکھی اپنے نکاح کی وڈیوز ایکبار پھر سوشل میڈیا پر شئیر کر کے پھنس گئیں

    اہلیہ کو خوش کرنے کے لئے وکی کوشل کیا کرتے ہیں جان کر رہ جائیں …

  • عالیہ بھٹ اپنی والدہ اور والد کی فلمیں کیوں نہیں دیکھتی تھیں؟

    عالیہ بھٹ اپنی والدہ اور والد کی فلمیں کیوں نہیں دیکھتی تھیں؟

    عالیہ بھٹ کا شمار بالی وڈ کی بہترین اداکارائوں میں ہونے لگا ہے۔ وہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ میں نے بچپن میں اپنی والدہ سونی رازدان اور والد مہیش بھٹ کی فلمیں نہیں دیکھی تھیں اور نہ ہی ان کی فلمیں دیکھنے کا شوق تھا بلکہ میں تو پوجا بھٹ کی رومینٹک فلمیں شوق سے دیکھا کرتی تھی ۔ اپنی والدہ کی فلمیں نہ دیکھنے کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سچ میں ، میں بچپن میں بہت حساس تھی اور میں فلموں میں جو دیکھتی تھی اسکو بہت سنجیدگی سے لیتی تھی اور میں نہیں دیکھ سکتی تھی میری ماں کو روتے ہوئے یا تکلیف میں ۔عالیہ نے کہا کہ میں نے پوجا بھٹ کی فلمیں ایک بار نہیں کئی کئی بار دیکھیں۔ 

     

     

    انہوں نے کہا کہ ”مجھے فلمیں دیکھ دیکھ کر اداکارہ بننے کا شوق پیدا ہوا” ، اور مجھے خوشی ہے کہ میں نے اپنی پسندکا کیرئیر اپنایا ہے۔ یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اوررنویر سنگھ کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی نے زبردست بزنس کیاہے ، عالیہ دوسری فلم پرڈیوس کرنے جا رہی ہیں اس فلم کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں لیکن اداکارہ نے بتایا ہے کہ وہ بہت جلد فلم پرڈیوس کرنے جا رہی ہیں۔

    سیلف ریسپیکٹ پر کمپرمائز نہیں کرتی نادیہ حسین

    راکھی اپنے نکاح کی وڈیوز ایکبار پھر سوشل میڈیا پر شئیر کر کے پھنس گئیں

    اہلیہ کو خوش کرنے کے لئے وکی کوشل کیا کرتے ہیں جان کر رہ جائیں …

  • شاہ رخ خان واقعی شہنشاہ ہیں کرینہ کپور

    شاہ رخ خان واقعی شہنشاہ ہیں کرینہ کپور

    بالی وڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور جو بلا کی حسین اور بہترین اداکارہ مانی جاتی ہیں، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اور میرے شوہر سیف علی خان شاہ رخ خان کے بہت بڑے مداح ہیں ، ہم ان کی فلمیں دیکھنے کےلئے بے تاب رہتے ہیں، فلم پٹھان اور جوان کی ریلیز اور اس کے بعد جو بزنس کے لحاظ سے ریکارڈ بنا ہے اس کو دیکھ کر ہم سب خوش ہیں۔ شاہ رخ خان کو اگر بالی وڈ کا شہنشاہ کہا جاتا ہے تو وہ واقعی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بیرون ملک کہیں بھی جاتی ہوں تو وہاں دیکھتی ہوں کہ بھارت کا نام جہاں بھی لیا جاتا ہے وہاں شاہ رخ خان کی بات سب سے پہلے ہوتی ہے۔ شاہ رخ خان کے پاس جو شہرت ہے اسکو دیکھ کر فخر محسوس ہوتا ہے۔

    کرینہ کپور نے کہا کہ باہر کے ملکوں میں بھارت کے نام سے پہلے شاہ رخ خان کا نام لیا جاتا ہے۔ میں تو دنگ رہ جاتی ہوں دیکھ کر کہ شاہ رخ خان سے لوگ کس قدر پیار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آٰیا۔ ”

    سیلف ریسپیکٹ پر کمپرمائز نہیں کرتی نادیہ حسین

    راکھی اپنے نکاح کی وڈیوز ایکبار پھر سوشل میڈیا پر شئیر کر کے پھنس گئیں

    اہلیہ کو خوش کرنے کے لئے وکی کوشل کیا کرتے ہیں جان کر رہ جائیں …

  • مادھوی ڈکشٹ سروج خان کی بائیوگرافیکل فلم میں کام کریں گی

    مادھوی ڈکشٹ سروج خان کی بائیوگرافیکل فلم میں کام کریں گی

    بالی وڈ میں کوریوگرفرز کا جب بھی نام لیا جائے تو سروج خان کا نام نمایاں ناموں میں ہوگا ، انہوں نے اسی نوے اور اپنے انتقال تک کے دور کی ہیروئنز کے لئے گانے کوریو گراف کئے، سروج خان کی سری دیوی اور مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ جوڑی کو ہمیشہ ہی بہت سراہا گیا ۔ خصوصی طور پر مادھوری کے جتنے بھی سپر ہٹ گانے ہیں وہ سب کے سب ہی سروج خان نے کوریوگراف کئے، اور سروج خان یہ خود بھی کئی بار کہہ چکی ہیں کہ میرے گانوں کے ساتھ مادھوری نے بہت انصاف کیا۔ اطلاعات یہ ہیں نامور فلمساز بھوشن کمار سروج خان کی پہلی برسی پر ان کی بائیو گرافیکل فلم بنانے جا رہے ہیں، فلم کو ٹی سیریز کے تحت پروڈیوس کیا جائے گا۔اس فلم میں کام کرنے کے حوالے سے مادھوری ڈکشٹ سے بات چیت کی جا رہی ہے۔

    کہا جا رہا ہے کہ مادھوری کے ساتھ بات چیت آخری مراحل میں ہے وہ لیجنڈری کوریوگرافر سروج خان کی بائیوگرافیکل فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔”مادھوری کے علاوہ بھی کئی اور اداکارائوں کوسروج خان کی زندگی کے مختلف حصوں کے کردار دئیے جائیں گے۔ سروج خان کے مداحوں کے لئے یقینا یہ فلم کسی تحفے سے کم نہ ہو گی ۔”

    سیلف ریسپیکٹ پر کمپرمائز نہیں کرتی نادیہ حسین

    راکھی اپنے نکاح کی وڈیوز ایکبار پھر سوشل میڈیا پر شئیر کر کے پھنس گئیں

    اہلیہ کو خوش کرنے کے لئے وکی کوشل کیا کرتے ہیں جان کر رہ جائیں …