Baaghi TV

Author: +9251

  • ریسکیو1122نے ماہ جون میں2749افراد کو ریسکیو کیا ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر عبدالستار بابر

    ریسکیو1122نے ماہ جون میں2749افراد کو ریسکیو کیا ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر عبدالستار بابر

    ریسکیو1122نے ماہ جون میں2749افراد کو ریسکیو کیا ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر عبدالستار بابر

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابر نے ماہ جون کی رپورٹ جاری کر دی۔گذشتہ ماہ ریسکیو1122کو55192کالز موصول ہوئیں ۔جن میں سے2576کالیں ایمرجنسی کی582انفارمیشن کی تھیں۔ ریسکیو 1122نے 566روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ ،44فائر کیس،66لڑائی جھگڑے کے کیس،6ڈوبنے کے کیس،1عمارت گرنے،1639میڈیکل کیس اور254دوسرے مشترق حادثات پرریسپانس کیا ،ان حادثات میں ریسکیو 1122نے2749مریضوں کوریسکیوکیا۔ جن میں416افرادکوموقع پر ابتدائی طبی امدادکی فراہمی،2255افرادکو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا اور 78افراد کی موقع پر موت واقع ہوئی۔7منٹ ریسپانس ٹائم اور 86ایمرجنسیز روزانہ کی اوسط رہی۔

    *روڈ ٹریفک حادثات کی رپورٹ:*

    ماہ جون میں ضلع میں کل566ایکسیڈنٹ ہوئے جن میں768افراد زخمی ہوئے زخمی افراد میں مردوں کی تعداد597اور عورتوں کی تعداد171تھی۔ایکسیڈنٹس میں 13افراد کی موقع پر موت واقع ہوئی ۔ان حادثات میں 24پیدل،1ڈرائیوراور743مسافرمتاثر ہوئے۔303ایکسیڈنٹ تیز رفتاری اور 263بے احتیاطی کے باعث پیش آئے۔جن گاڑیوں کاایکسیڈنٹ ہوا ان میں620موٹر سائیکلیں،66کاریں،66رکشے ،14بسیں اور89دوسری گاڑیاں شامل تھیں۔زخموں کے لحاظ سے 9ہیڈ انجری،32سنگل فریکچر،36ایک سے زائد فریکچراور691افرادخراشیں آئیں۔113افراد زندہ اور معمولی زخمی جبکہ642زندہ لیکن شدید زخمی ہوئے۔

    *پیشنٹ ٹرانسفر سروس رپورٹ:*

    گذشتہ ماہ پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال 869مریضوں کو منتقل کیا گیا۔تحصیل رحیم یارخان میں 79،صادق آبادمیں 236،خان پور میں 327،لیاقت پور میں227اور ان میں سے 120مریضوں کو ضلع سے باہردوسرے اضلا ع کے بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابر نے گذشتہ ماہ کی اہم سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مختلف صنعتی وتعلیمی اداروں میں بیسک لائف سپورٹ اور فائر سیفٹی کے کورسزکرائے گئے۔اسی طرح اقتصادی راہداری پرمامور اداروں کے ساتھ ملکر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے فرضی مشقیں کی گئیں۔عیدالفطر کے ایام میں ایمرجنسی پلان کے مطابق ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔ریسکیورز کو تنگ وتاریک جگہوں میں داخلے اور ریسکیوکرنے کے ریفریشرکورس کروائے گئے،سالانہ کیش ایوارڈ تقریب کا انعقاد ہوا اور گذشتہ سال بہترین کارکردگی دکھانے والے ریسکیورز کو کیش پرائز،اعزازی شیلڈز اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔

  • فیصل آباد، سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس

    فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر(صدر)نازیہ موہل نے سبزی منڈی سدھار کا دورہ کیا اور مختلف پھلوں وسبزیوں کی نیلامی کے عمل کاجائزہ لیا۔ایکسٹرااسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ عبدالرحمن کے علاوہ مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر(صدر)نے مارکیٹ کمیٹی کے سٹاف سے کہا کہ مختلف سبزیوں کی سپلائی پر گہری نظر رکھیں اور کسی بھی سبزی یا پھل کی قیمت میں بلاجواز اضافہ نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سبزیوں اور پھلوں کے سٹاکس کے بارے میں مکمل معلومات روزانہ کی بنیاد پرحاصل کی جائیں اور نیلامی کا عمل ہر لحاظ سے شفاف ہونا چاہیے۔انہوں نے آلو،پیاز،ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں ومعیار کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات اورڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر کی ہدایات پر سبزی وفروٹ منڈیوں میں تھوک قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے تاکہ ان کی پرچون قیمتوں میں اضافہ نہ ہو۔ایکسٹرااسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ نے نیلامیوں کے عمل کے بارے میں بریفنگ دی۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • جاپان ایئر لائنز کی نئے روٹ سے فلائٹس شروع کرنے کی خواہش

    جاپان ایئر لائنز کی نئے روٹ سے فلائٹس شروع کرنے کی خواہش

    جاپان ایئر لائنز نے نئے روٹ سے فلائٹس شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر کینوری متسودا نے وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان سے ملاقات کی اور اس دوران کہا کہ جاپان ایئرلائنز اسلام آباد بنکاک کیلئے براستہ ٹوکیو فلائٹ شروع کرنا چاہتی ہے.

    جاپان ایئر لائنز کی جانب سے آئندہ دنوں‌ میں نئے روٹ سے فلائٹ کا آغاز کئے جانے کی توقع ہے. وفاقی وزیر ہوابازی سے ملاقات کے دوران دو طرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.

  • بھیرہ میں فری آئی کیمپ کا انعقادمریضوں کو فری علاج اور ادویات کی سہولت فراہم کی گئ

    بھیرہ میں فری آئی کیمپ کا انعقادمریضوں کو فری علاج اور ادویات کی سہولت فراہم کی گئ

    سرگودہا،بھیرہ(نمائندہ باغی ٹی وی )آنکھیں اللہ تعالی کی دی ہوئی بہت بڑی نعمت ہیں بصارت سےمحروم افراد کوعلاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے والے افراداور ادارے یقینا قابل.تحسین اور دوسروں کیلے باعث تقلید ہیں فری آئی کیمپ میں ڈاکٹر بلال . ڑاکٹر بابرخان ڑاکٹر دانیال اور ڈاکٹر عمیرہ اور نورنوشین نے آنکھوں کامفت معائنہ کیا
    جبکہ مریضوں کو عینکیں و ادویات مفت فراہم کی گئیں50سےزاید مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی میں کیاجاۓ گا جہاں جملہ اخراجات ہسپتال کے زمہ ھوں گے

  • سرکاری ہسپتالوں میں تمام تر انتظامی و طبی امور ہمہ وقت فعال رکھے جائیں ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان

    سرکاری ہسپتالوں میں تمام تر انتظامی و طبی امور ہمہ وقت فعال رکھے جائیں ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان

    نمائندہ باغی ٹی وی )تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نےرورل ہیلتھ سینٹر میانوالی قریشیاں اور ظاہر پیر کا دورہ کیا اور ہدایت جاری کی ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں تمام تر انتظامی و طبی امور ہمہ وقت فعال رکھے جائیں تاکہ مستعد میڈیکل سروسز کی فراہمی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جاسکے اور صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات بہتر انداز میں مریضوں تک پہنچ سکیں۔انہوں نے یہ ہدایات رورل ہیلتھ سنٹر میانوالی قریشیاں اور ظاہر پیر کے معائنہ کے دوران طبی، تشخیصی اور انتظامی شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے جاری کی۔سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا، ڈسٹرکٹ منیجر پنجا ب ہیلتھ فیسلٹیشن منیجمنٹ کمپنی سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے شعبہ آؤٹ ڈور اور ان ڈور میں مریضوں کر پرچی کے اجراء، طبی معائنے اور ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیتے ہوئے مریضوں سے ہسپتال کی کارکردگی بارے دریافت کیا۔مریضوں کی جانب سے ادویات میں کمی اور بیرونی ادویات تجویز کرنے کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے سی ای ا وہیلتھ اتھارٹی کو بیرونی ادویات تجویز کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام سرکاری ہسپتالوں کے اہم مقامات پر تشہیری بینرز آویزاں کئے جائیں جس پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی سمیت تمام انتظامی افسران کے رابطہ نمبرز آویزاں ہونے چاہیے تاکہ کسی بھی شکایت کی صورت میں مریض کے ورثاء متعلقہ اتھارٹی سے رابطہ کر سکیں۔انہوں نے ہسپتالوں میں رش کی صورت میں مریضوں کو انتظار و قطار کی زحمت سے بچانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے شعبہ ایمرجنسی سمیت دیگر شعبوں کا دورہ کیا اور علاج معالجے کے مختلف مراحل کا بھی جائزہ لیتے ہوئے صفائی اقدامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے میانوانی قریشیاں میں زیر تعمیر گرلز ڈگری کالج کا بھی دورہ کرتے ہوئے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائرہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کالج کے تمام رہ جانے والے کامون کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے ہمارے ملک کا اثاثہ اور حصول تعلیم سے مستفید ہونے والے مستقبل ہیں،تعلیمی اداروں کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، لاپرواہی برتنے پر متعلقہ افسران ذمہ دار ہوں گے جس پر ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سعدیہ رشید بھی موجود تھیں۔

  • رحیم یار خان ٹڈی دل(لوکسٹ) کے انسداد کے حوالہ سے ایک اہم اجلاس

    رحیم یار خان ٹڈی دل(لوکسٹ) کے انسداد کے حوالہ سے ایک اہم اجلاس

    نمائندہ باغی ٹی وی )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت ٹڈی دل(لوکسٹ) کے انسداد کے حوالہ سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی ہدایت پر منعقد ہوا۔
    جس میں ڈائریکٹر فارم اینڈ ٹریننگ چوہدری تنویر احمد، ڈائریکٹر ان سروس ایگری کلچر انسٹی ٹیوٹ فدا بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت راؤ اشفاق احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن سید برہان الدین شاہ سمیت آئل سیڈریسرچ انسٹی ٹیوٹ خانپور کے آفیسر، کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، زرعی انجینئرنگ، واٹر منیجمنٹ، محکمہ شماریات اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ زراعت کی جانب سے بتایا گیا کہ ضلع میں ٹڈی دل(لوکسٹ) کی تاحال موجودگی نہیں ہے تاہم زمینداروں کو ٹڈی دل اور اس سے مشابہت یا اس خاندان سے تعلق رکھنے والے کیڑوں کی پہچا ن بھی کرائی جا رہی ہے۔اس سلسلہ میں محکمہ زراعت نے139ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زمینداروں کو بتایا جا رہا ہے کہ وہ ٹڈی دل(لوکسٹ) کی موجودگی بارے افواہوں پر کان نہ دھریں محکمہ زراعت مکمل طور پر متحرک اور چوکنا ہے اگر ضلع میں ٹڈی دل فصلوں کو متاثر کرنے کی کوشش کرتی ہے تو اس کے سدباب کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں اور کاشتکاروں کو بھی روزانہ کی بنیاد پر حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈائریکٹر زراعت بہاولپور فوکل پرسن لوکسٹ کنٹرول تمام محکموں کو ٹریننگ دے رہے ہیں اس سلسلہ میں 2جولائی کو تمام ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ اور چولستان کے پٹواریوں کی ٹریننگ رکھی گئی ہے اور وفاقی حکومت کے پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمار ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ہدایت کی کہ محکمہ زراعت کے تمام ونگز کاشتکاروں سے قریبی رابطہ رکھیں اور ٹڈی دل(لوکسٹ) کے حوالہ سے تسلسل کے ساتھ آگہی سیشن جاری رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر ضلع کے کسی بھی مقام پر اس کی موجودگی بارے اطلاعات موصول ہوں تو محکمہ زراعت فوری حرکت میں آئے جبکہ کاشتکاروں کو بھی اس سلسلہ میں آگہی فراہم کریں کہ وہ ٹڈی دل کی موجودگی بارے بروقت محکمہ زراعت کو آگاہ کریں۔انہوں نے محکمہ زراعت کو کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلع سمیت تمام تحصیلوں میں محکمہ زراعت اپنے دفاتر میں کنٹرول رومز قائم کرے جو24گھنٹے فعال رہیں گے

  • فیصل آباد، رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کرنے والے درجنوں مظاہرین گرفتار

    فیصل آباد، رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کرنے والے درجنوں مظاہرین گرفتار

    فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کے گھر کے باہر احتجاج کرنے والے مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

    رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر لیا گیا، گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق فیصل آباد پولیس کی جانب سے 30 کے قریب کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے. یہ سبھی لوگ رانا ثناء اللہ کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہو کر ان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جبکہ اس دوران حکومت کے خلاف بھی نعرے بازی کی جارہی تھی.

    پولیس کی جانب سے رانا ثناء اللہ کے سیکرٹری رانا جانباز کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے. واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کی آج گرفتاری اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں کی گئی ہے۔ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ اسی طرح ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں‌ سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے. مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بھی رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے.

  • نہر کنارے 70 سالہ شخص کی نعش بر آمد

    نہر کنارے 70 سالہ شخص کی نعش بر آمد

    ‏سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) شاہ پورنواحی گاؤں نتھووالہ کےنزدیک شاہ پوربرانچ نہرکے کنارے70سالہ شخص کی نعش ملی جسکی شناخت نہ ھوسکی
    مقامی پولیس نےمختلف مساجدمیں اعلانات کروائے کوئی وارث سامنےنہ آنےپر یونین کونسل شاہپورسٹی کے عملہ نے نعش کوامانتاًدفن کر دیا

  • جنوبی پنجاب کے مسائل کے حل کے لیے جو کچھ بھی کرنا پڑا کریں گے. والنٹیئر فورس پاکستان

    جنوبی پنجاب کے مسائل کے حل کے لیے جو کچھ بھی کرنا پڑا کریں گے. والنٹیئر فورس پاکستان

    ملتان:جنوبی پنجاب کو محرومیوں سے دور رکھنے کے لیے نوجوانان جنوبی پنجاب نے اپنی خدمات پیش کردیں.حکومت کچھ کرے یا ناں کرے ہم ضرور اس علاقے کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کریں گے.ان خیالات کا اظہار جنوبی پنجاب کے نوجوانوں پر مشتمل سوشل میڈیا یوتھ گروپ نے اپنے دورہ جنوبی پنجاب کے حوالے سے باغی ٹی وی ذرائع سے کیا .

    یوتھ گروپ کے ترجمان کے مطابق یہ سوشل میڈیا کی ٹیم 18جولائی کو بہاولپور یوتھ سمٹ کے سلسلے میں وکٹوریا گرانڈ مرکری میں ایک بہت بڑا سیمنار کرے گی.جس میں 700 سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے.19 جولائی کو ملتان میں یوتھ سمت کا دوسرا سیمنار ہور ہا ہے .یہ سیمنار ملتان رضا ہال میں ہوگا جس میں 500 کے لگ بھگ افراد کی شرکت متوقع ہے.

    جنوبی پنجاب سوشل میڈیا یوتھ گروپ اس سلسلے میں رحیم یار خان میں بھی آر وائے کے شیخ خیفہ سکول آئڈیٹوریم میں سیمنار ترتیب دیا ہے. ذرائع کے مطابق اس مقام پر 500 سے زائد شرکا ء کی شرکت متوقع ہے.اس تنطیم کے شیڈول کا آخری پروگرام 21 جولائی کو مظفر گڑھ میں‌راشد منہاس کالج میں ہوگا جس میں توقع کی جارہی ہے کہ 1ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے. یوٹھ گروپ کا کہنا ہے کہ وہ اس خطے کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے.

  • مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر پر فائرنگ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

    مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر پر فائرنگ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

    مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر میاں طارق محمو د پر فائرنگ کی گئی ہے. یہ واقعہ گجرات کے نواں لوک علاقہ میں پیش آیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے میاں طارق کا گن مین شدید زخمی ہو گیا ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے میاں طارق کو بٹ مار کر تشدد کا نشانہ بنایا. اس موقع پر جب پولیس پہنچی تو مسلح افراد میاں طارق کو چھوڑ کر فرار ہوگئے. میاں طارق اور ان کے گن مین کو عزیز بھٹی ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

    ترجمان پولیس اسد گجر کا کہنا ہے کہ میاں طارق پر حملہ رنیاں برادران کے مسلح افراد کی جانب سے کیا گیا ہے. رنیاں برادر ان کےمسلح افراد کی گرفتاری کیلیےچھاپےمارےجارہے ہیں.