Baaghi TV

Author: +9251

  • سندھ پولیس، سات دن کی کارکردگی رپورٹ جاری، 3 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار

    سندھ پولیس، سات دن کی کارکردگی رپورٹ جاری، 3 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار

    سندھ پولیس کی طرف سے جرائم کیخلاف کارکردگی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں ماہ جون کے سات دنوں کی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق 24جون تا 30 جون تک سندھ بھر سے مفروراوراشتہاریوں سمیت3147ملزمان گرفتار کیا گیا جبکہ ان سے اسلحہ،ایمونیشن،منشیات ودیگر مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا. گرفتار ملزمان میں 1609مفروراور1029 اشتہای شامل ہیں، مجموعی طور پر 901 گرفتاریاں‌ کی گئی ہیں. کراچی میں‌ مفرور 400 اور اشتہاری 48 ہیں.

    رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ لاڑکانہ میں‌ مجموعی گرفتاریاں1485، مفرور636 اور اشتہاری 836 ہیں. اسی طرح حیدر آباد میں‌ مجموعی گرفتاریاں 329، مفرور186 اور اشتہاری 54 ہیں. شہید بینظیرآباد میں‌ مجموعی گرفتاریاں288، مفرور235 اوراشتہاری53 ہیں. اسی طرح‌سکھر، میر پور خاص اور دیگر علاقوں‌میں بھی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں‌ کی گئی ہیں.

  • ورلڈ کپ، سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 23 رنز سے ہرا دیا

    ورلڈ کپ، سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 23 رنز سے ہرا دیا

    سری لنکا نے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں‌ ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی ہے. سری لنکانےپہلےبیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورزمیں 338 رنزبنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہدف پورا نہیں‌ کر سکی اور 315 رنز بنا سکی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ویسٹ انڈیزکے جیسن ہولڈرنے2،تھامس اورایلن نےایک ایک وکٹ حاصل کی.
    ویسٹ انڈیز کی جانب سے سنیل ایمبرس اور کرس گیل نے اننگز کا آغاز کیا لیکن سنیل تیسرے ہی اوور میں لیستھ ملنگا کا شکار بن گئے وہ 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد شائے ہوپ بھی 5 رنز پر ہی ملنگا کا شکار بنے۔
    شیمرون ہیٹمیر 29 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے اور کرس گیل بھی اپنی اننگز کو 35 رنز سے آگے نہ بڑھاسکے، کپتان جیسن ہولڈر کی اننگز بھی 26 رنز تک محدود رہی، کارلوس بریتھ ویٹ 8 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔

    میچ کے دوران ویسٹ انڈیزکے نکولس پوران 118اورایلن 51رنزبنا کرنمایاں رہے. سری لنکاکے لاستھ ملنگا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا. سری لنکاکی جانب سےفرنینڈو104اورپریرا64رنزبناکرنمایاں رہے. میچ میں‌ پورن کی سنچری رائیگاں گئی اور ویسٹ انڈیز شکست سے دوچار ہو گیا.

  • دوران حراست ،زرداری کا انٹرویو، کس نے کی آئین کی خلاف ورزی؟نئی بحث چھڑ گئی

    دوران حراست ،زرداری کا انٹرویو، کس نے کی آئین کی خلاف ورزی؟نئی بحث چھڑ گئی

    اسلام آباد:دوران حراست کسی ممبر قومی اسمبلی کا انٹرویو کرنا پیمرا،قومی اسمبلی اور پروڈکشن آرڈرز کی سراسر خلاف ورزی ہے اور ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے مرتکب ہوئے اس آئین شکنی کے.جیسا کہ آج شام بڑی تیزی سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ سابق صدر آصف علی زرداری کا ایک نجی ٹی وی پر انٹرویو نشر ہوگا. تو اس سے جہاں ناظرین مذبذب کا شکار تھے کہ یہ کیسے  ممکن ہے کہ ایک زیر حراست شخص کو اتنی ہی زیادہ آزادی مل چکی ہے کہ وہ عدالتی فیصلے سے پہلے ہی اپنی مرضی کا بیان میڈیا کا سہارا لے کر داغ دےجبکہ  پیمرا ،قومی اسمبلی اور اسپیکر قومی اسمبلی نے ایسے کسی بھی انٹریو کو آئین کی خلاف قرار دیا ہے.

    آصف علی زرداری کا زیر حراست انٹریو کرنا سراسر پیمرا قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والے اسے معمولی سمجھ کر نشر کرنے جارہے تھے جب اس غیر قانونی اقدام کا پیمرا کو علم ہوا تو پیمرا نے اس انٹرویو کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے نشر کرنے پر پابندی لگا دی.آصف علی زرداری سے پہلے اپو زیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کو بھی پروڈکشن آرڈرز پر رہا کیا گیا لیکن میاں شہباز شریف کا اس حوالے سے کوئی انٹرو یو نہیں ہوا .دوسری طرف آصف علی زرداری کے انٹرویو نے ملک میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ کیا آصف علی زرداری کو اس حوالے سے کوئی استثنیٰ حاصل ہے یا انٹر کرنے والے ملک میں جان بوجھ کر آئینی بحران پیدا کرکے ملک کی سیاسی فضا کو آلودہ کرنے چاہتے ہیں.

    آصف علی زرداری کے مبینہ انٹرویوکو کاسٹ کرنے کے حوالے سے عوام الناس اور دیگر سیاسی جماعتوں کی طرف سے شدید ردعمل آرہا ہے اور مطالبہ کیا جارہاہےکہ اس انتہائی غیر قانونی اقدام کی تحقیقات کی جائیں اور جو لوگ آئین کو پامال کرنے کے مرتکب ہوئے ہیں ان کے خلاف پیمرا ،قومی اسمبلی قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے

  • کان پکڑ لیجیے ۔۔۔از: محمد فہیم شاکر

    کان پکڑ لیجیے ۔۔۔از: محمد فہیم شاکر

    رانا ثناء اللہ کو اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے گرفتار کر لیا اور اس کی گاڑی سے 15 کلو اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی اس پر اپوزیشن نے آسمان سر پر اٹھا رکھا ہے شاید *چور مچائے شور* اسے ہی کہتے ہیں.
    ماڈل ٹاون سانحہ کا مرکزی کردار اور پنجاب میں دہشت گردوں کو تحفظ اور تعاون فراہم کرنے والے غنڈے کی چرس سمیت گرفتاری اس بات کی علامت ہے کہ ہم آج تک قاتلوں کو کندھوں پر بٹھا کر اسمبلی تک چھوڑ کر آتے رہے ہیں
    بصری آلودگی کی انتہاء دیکھیے کہ ہم یہ سب جانتے بوجھتے کرتے رہے
    ہم جانتے تھے کہ نونی ہے یا پیپلی، یہ غنڈے ہیں لیکن ہم انہیں ووٹ دیتے رہے
    ہم جانتے تھے کہ یہ بنارسی ٹھگ باریاں لیتے اور عوام کو لوٹتے ہیں لیکن ہم انہیں ووٹ دیتے رہے
    ہم جانتے تھے کہ یہ قاتل ہیں لیکن ہم انہیں ووٹ دیتے رہے

    ہم جانتے تھے کہ یہ نونی اور پیپلی پاکستان پر قافیہ تنگ کر رہے ہیں لیکن ہم انہیں ووٹ دیتے رہے
    ہم جانتے تھے کہ پاکستان میں دہشتگردی کی اصل وجہ یہی خونی درندے ہیں لیکن ہم انہیں ووٹ دیتے رہے
    کیونکہ ہم تعلیم یافتہ نہ تھے، کاش ہم تعلیم یافتہ ہوکر باشعور ہوتے تو ملک آج تک اندھیروں میں دھکے نہ کھاتا
    اور یہ سب ہم سے زیادہ یہ بنارسی ٹھگ جانتے تھے شاید اسی لیے انہوں نے ہمارا نظام تعلیم کرائے پر دیئے رکھا تاکہ ہم اردو اور انگلش میڈیم، آکسفورڈ او اور اے لیول، اور اسی طرح کے دیگر جھمیلوں میں الجھے رہیں اور اصل مسئلے کی طرف ہمارا دھیان ہی نہ جائے
    اور یوں ہماری اسمبلیاں ہوں یا پارلیمنٹ، مقننہ ہو یا اپوزیشن، کسی بھی جگہ باشعور اور تعلیم یافتہ لوگوں کو آگے نہیں آنے دیا گیا، جو بھی یہاں پہنچے ذہنی غلام اور اپنے ضمیروں کا سودا کر کے آنے والے تھے
    شاید آپ کو "پارلیمنٹ سے بازار حسن تک” کا مطالعہ کرنا چاہیے
    اس کا خمیازہ ہم آج تک بھگت رہے ہیں، لیکن صرف ہم ہی بھگت رہے ہیں یا سارا وطن بھگت رہا ہے، اس کا جواب تلاش کرنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ اس کا جواب ہمیں روزانہ اور بلاناغہ بارہا مرتبہ
    جھنجھوڑتا ہے لیکن ہم بحیثیت قوم بے حسی کا شکار ہو چکے ہیں اور جب ایسی مِلّـی بے حسی طاری ہوتی ہے تو بڑے سانحات کی راہ از خود ہموار ہوجایا کرتی ہے۔
    اور اب کان پکڑ لیجیے قبل اس سے کہ کان پکڑوا دئے جائیں۔

  • پنجاب پولیس کی میڈیا پالیسی مسترد، لاہور سمیت ملک بھر میں احتجاج ہو گا، ارشد انصاری

    پنجاب پولیس کی میڈیا پالیسی مسترد، لاہور سمیت ملک بھر میں احتجاج ہو گا، ارشد انصاری

    لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر ذوالفقار علی مہتو، نائب صدر ناصرہ عتیق، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام پریس کلبوں نے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز کی طرف سے جاری کی گئی نئی میڈیا پالیسی کو آئین پاکستان سے متصادم قرار دیکر مسترد کردیا ہے اور اس پالیسی کے خلاف صوبے میں ضلعی اور تحصیل کی سطح سے دارالحکومت لاہور تک مشترکہ احتجاجی مظاہرے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اگلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی اور محکمہ پولیس کی تقریبات کا بائیکاٹ بھی ہوگا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق پریس کلب میں صدر ارشد نصاری کی سربراہی میں سینئر صحافیوں کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ آئی جی پنجاب کی نئی میڈیا پالیسی میں رپورٹرز،کیمرہ مین کی تھانوں میں داخلے پر پابندی اور ٹی وی چینلز کی پیشگی اجازت کے بغیر ڈی ایس این جیز گاڑیوں کے ذریعے لائیو کوریج روکنے سمیت متعدد پابندیاں لگانے کا حکم دیا گیا ہے،جو آئین پاکستان کے بنیادی حقوق کے تحت آزادی اظہار رائے سے متلعق آرٹیکل 19 اور رائٹ ٹو انفارمیشن سے متعلق آرٹیکل 19-اے کی کھلی اور شدید خلاف ورزی ہے۔

    لاہور پریس کلب کے صدر نے بتایا کہ فیصل آباد،گوجرانوالہ، ملتان،راولپنڈی،سرگودھا،ڈیرہ غازی خان،اور بہاولپور ،ساہیوال سمیت متعدد شہروں کے پریس کلبوں کے عہدیداروں نے رابطے کرکے پنجاب پولیس کی میڈیا پالیسی کو بد ترین آمریت کو دور میں لگنے والی پابندیوں سے بھی بھیانک قرار دیا ہے اور اس کےخلاف اٹھ کھڑے ہونے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔لاہور پریس کلب کے عہدیدارں کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے محکمہ اطلاعات کی طرف سے صحافیوں کو جو ایکریڈیشن کارڈز جاری کئے جاتے ہیں ان میں تمام صوبائی سرکاری اداروں کو میڈیا کے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں سہولیات فراہم کرنے کی تحریری ہدائت پرنٹ کی گئی ہے لیکن پنجاب کابینہ کے اس فیصلے کے برعکس انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس نے تاریخ میں پہلی بار اپنے محکمے کی علیحدہ پایسی جاری کردی ہے اگر یہ پریکٹس رہی تو پنجاب کے 34 سے زائد محکمے اپنی،اپنی میڈیا پالیسی جاری کرکے آزادی اظہار رائے کا گلا گھونٹ دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ تھانوں میں عوام پر ہونے والے تشدد،کرپشن اور ناانصافیوں کو چھپانے کے لئے میڈیا کا وہاں داخلہ بند کرنے کی کوشش کی گئی ہے حالانکہ تھانے عوام کے ادارے ہیں جن کے گیٹ ہر مظلوم کے لئے کھلے ہونے کی گارنٹی انصاف تک رسائی سے متلعق آرٹیکل میں بھی دی گئی ہے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاجی تحریک شروع کرنے سے پہلے سینئر صحافیوں کا وفد انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز سے ملاقات کرکے انھیں یہ پالیسی واپس لینے کا مطالبہ کرے گا،اس مقصد کے لئے سینئر کرائم رپورٹر احمد فراز ملک کی سربراہی میں 9 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے ارکان میں میاں روو ¿ف،بابر خان،ریاض اعوان،مجاہد شیخ،اشرف جاوید،آصف چودھری،امداد بھٹی،عمر یعقوب اور رکن گورننگ باڈی لاہور پریس کلب حسنین چودھری شامل ہوں گے۔

  • نیشنل اسمبلی نے ہائی کورٹ بینچ کے متعلق بڑا فیصلہ دے دیا

    نیشنل اسمبلی نے ہائی کورٹ بینچ کے متعلق بڑا فیصلہ دے دیا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)تفصیلات کے مطابق ‏نیشنل اسمبلی کی اسٹینڈنگ لاءاینڈجسٹس کمیٹی پاکستان نے پنجاب کے سرگودہا سمیت (سرگودھا،فیصل آباد،گوجرانوالا،ساہیوال،ڈی جی خان،)میں ہائی کورٹ کےڈویژنل بینچ بنانےکی تجویز منظور کرلی ہے یاد رہے کہ ان اضلاع میں پچھلے کئی عرصے سے ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے لیے تگ و دو جاری ہے مگر تاحال یہ تاخیر کا شکار ہے اس کیلیے ان اضلاع میں ہفتہ میں دو روز مسلسل ہڑتال بھی کی جاتی ہے

  • اب کون ہوگا گرفتار؟بیان سے خود ہی سامنے آگئے شاہد خاقان عباسی

    اب کون ہوگا گرفتار؟بیان سے خود ہی سامنے آگئے شاہد خاقان عباسی

    اسلام آباد:مسلم لیگ ن پر مشکل وقت ،کہیں بنی گالہ میں ملاقاتیں توکہیں گرفتاریاں ہیں جاری .پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر اور مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ کی گرفتاری سے پیدا ہونےوالی صورت نے ملک میں سیاسی درجہ حرارت میں اچانک اضافہ کردیا ہے .رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ کے رہنماون کی طرف سے حکومت پر سخٰت تنقید ہورہی ہے.

    دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی متوقع گرفتاری پر پہلے ہی خدشات کا اطہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ ڈرتے نہیں .شاہد خاقان نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ چیزیں حکومت کو کھوکھلا اور سیاست کو کمزور کررہی ہیں. ہم حکومتی اقدامات پر احتجاج کرتے ہیں. اور اس مسئلہ کو قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے.

    بنی گالہ میں‌عمران خان سے ملاقات کرنے والے لیگی ممبران کے حوالے سےشاہد خاقان نے کہا کہ اب تو یہ ملاقاتیں کررہےہیں. پتہ تب چلے گا جب عوام کے پاس ووٹ لینے جائیں گے. وفاداریاں بدلنے والے کسی کے اقتدار کو طول نہیں دے سکتے

  • لودھراں : منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں ملک جمیل ظفر کی ہدایت پر تھانہ گیلے وال پولیس کی ایس ایچ او رئیس علی انصر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عمران گجر کی سربراہی میں منشیات فروش کے خلاف بڑی کارروائی،منشیات فروش چرس فروخت کرتے ہوئے گرفتار،ملزم کے قبضہ سے ایک کلوگرام سے زائد چرس برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے چرس فروخت کرنے والے منشیات فروش کا نام اعجاز بتایا جا رہا ہے جو پہلے بھی کئی بار منشیات فروشی میں پکڑا جا چکا ہے

  • پولیس لائن رحیم یار خان میں علی الصبح جنرل پریڈ

    پولیس لائن رحیم یار خان میں علی الصبح جنرل پریڈ

    پولیس لائن رحیم یار خان میں علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
    جنرل پریڈ میں پولیس کے چاک و چوبند دستوں نے اے ایس پی صدر سرکل سلیم شاہ
    کو سلامی پیش کی۔
    سلامی کے بعد اے ایس سلیم شاہ نے پریڈ کا معائنہ کیا اور جوانوں کا ٹرن آﺅٹ چیک کیا۔اس کے بعد پولیس کے دستے سٹیج کے سامنے سے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے گزرے۔

     

  • رانا ثناء اللہ کی اہلیہ لاہور پہنچ گئیں، شوہر سے نہیں‌ ملنے دیا جارہا، اہلیہ نبیلہ کا الزام

    رانا ثناء اللہ کی اہلیہ لاہور پہنچ گئیں، شوہر سے نہیں‌ ملنے دیا جارہا، اہلیہ نبیلہ کا الزام

    راناثنا اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثناءاپنے داماد احمد شہریار کے ہمراہ راناثناءاللہ سے ملنے پہنچ گئیں.

    رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر لیا گیا، گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بیگم رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ یہاں کھڑے ہوئے ہمیں ایک گھنٹہ ہوگیا ہے ملنے نہیں دیاجا رہا. ہمیں صرف ایک منٹ کیلیےملادیں تاکہ ہم انہیں میڈیسن دے سکیں. وہ دوپہرایک بجےگھرسے نکلے تھےانہیں سکھیکی سےپکڑلیاگیا.

    نبیلہ ثناء اللہ نے کہاکہ ایسی کون سے چیز تھی جو یہ 10 ماہ سے ڈھونڈ رہے تھے جو آج انھیں ملی. اس موقع پر رانا ثناء‌اللہ کے داماد شہر یار نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے گھروں پرریڈ کرنےکاپلان بنایا جا رہا ہے، پتا نہیں رانا ثناء اللہ کو کس حال میں رکھا ہوا ہے.