سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا کے حلقہ این اے 91 پی پی 76 اور پی پی 75 سے منتخب شدہ عامر سلطان چیمہ،فیصل فاروق چیمہ،اور منیب سلطان چیمہ ایک ہی خاندان سے ہیں جو پی ٹی آئی کی موروثیت کے خلاف پالیسی کا منہ چڑاتے ہیں اور تبدیلی کے دعووں سے انخراف کا منہ بولتا ثبوت ہیں یہ خضرات آج کل علاقے کے بادشاہ بنے ہوئے ہیں اور اپنی مرضی سے ن لیگ کے دور حکومت کے ترقیاتی فنڈز استعمال کر رہے ہیں جس مرضی وڈیرے کے ڈیرے کی سڑک پکی کروا دیتے ہیں اور جہاں دل کرتا ہے سوئی گیس کے پائپ ڈلوا دیتے ہیں جو کہ غیر قانونی ہے حال ہی میں نواحی گاؤں چک نمبر 39 جنوبی میں مستحق افراد کو نظر انداز کر کے گھریلو استعمال کی گیس اپنے ووٹران اور سپوٹران کو خوش کرنے کیلیے 7.5 کلومیٹر گیس پولٹری فارم اور ڈیرہ جات کو دے دی ہے اور اب محکمہ سوئی گیس کے آر ایم پر دبا ؤ ڈالا جا رہا ہے کہ ان کی مرضی کے بندے رکھیں جائیں عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں بیروزگاری انتہا کو ہے مہنگائی سے عوام پریشان ہیں اور یہ افراد اپنے ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر اپنے ووٹروں کو خوش کرنے میں مصروف ہیں
Author: +9251
-

مقبوضہ کشمیر: مسافر بس کھائی میں جا گری 30 افرادجاں بحق
مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتوار میں مسافروں سے بھری بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مسافروں سے بھری بس کو حادثہ ضلع کشتوار کے علاقے کشوان میں پیش آیا جہاں دوران سفر بس گہری کھائی میں جاگری۔
رپورٹ کے مطابق بس حادثہ گنجائش سے زائد مسافروں کے سوار ہونے کے باعث پیش آیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کشوان نے بس حادثے میں 30 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جب کہ 7 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
بس حادثے میں ہلاک ہونے والے ڈرائیور کی شناخت مدثر احمد نامی شخص سے ہوئی ہے۔
-

حکومت کی نئ پالیسی سے معیشت تباہ ہو گئی ، ارشد اعوان
حکومت کی طرف سے عائد کیے گئے نئے ٹیکس کی وجہ سے تاجر طبقہ چلا اٹھا ، گاڑیوں کی رجسٹریشن کی مد میں کئ گناہ اضافہ ہو گیا،
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کار ایکسپورٹر جاپان کے چیئرمین ارشد اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کے معاشی اقدام سے بزنس سیکٹر تباہی کے دھانے پر ہےآپ گاڑیوں پر لگائے گئے نئے ٹیکس سے ہی اندازہ لگا سکتےہیں. جس گاڑی کی رجسٹریشن پر پہلے 30 ہزار خرچہ آتا تھا اس پر اب 90 ہزار کا خرچہ ہے.ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑی کہ جس پر پہلے 70 ہزار خرچہ آتا ہے اب 3 لاکھ کر دیا گیا ہے. کرپشن اور لوٹ مار سے پہلے ہی معیشت کا برا حال ہوا پڑا ہے اب ان اقدام سے مزید ابتر ہو جائے گی، کار ایکسپورٹر جاپان کے چیئرمین ارشد اعوان نے مزید کہا کہ اس طرح کی پالیسیوں سے اقتصادی اور بزنس سیکٹرکی پہلے ہی بری حالت ہے اور اب ہم تباہی کی طرف جارہے ہیں .گورنمنٹ ہمیں روزانہ جو سلو پوازنگ سے مار رہی ہے ایک دفع ہی ختم کر دیے تا کہ ہم سکون سے مر تو سکیں.انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت کے اس اقدام پر سٹرکوں پر نکلیں گے اور شدید احتجاج کریں گے.
-

زیادتی کی شرمناک حرکت ، سسر نے ایک سال تک زیادتی کا شکار کیا ، بہو
منڈی عثمان والا (نمائندہ باغی ٹی وی)
منڈی عثمان والا کے نواحی گاؤں راجوال نو میں سسر محمد منشا اپنی بہو نصرت بی بی سے ایک سال تک مبینہ زیادتی کرتا رہا ۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نصرت کی ایک سال قبل منشا کے بیٹے آصف سے شادی ہوئی تھی۔
سسر کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والی نصرت نے تھانہ عثمان والا میں درخواست گزاری ہے کہ اس کا شوہر ایک سال قبل لاہور گیا ہوا تھا اور میرے سسر نے رات اکیلی کا فائدہ اٹھا کر میرے ساتھ زبردستی زیادتی کی اور مجھے کہا کہ کسی کو بتایا تو تجھے طلاق دلوا کر قتل کروا دونگا اور میرا سسر ایک سال تک مجھے بلیک میل کر کے میرے ساتھ زبردستی زیادتی کرتا رہا ۔
آخر کار نصرت بی بی نے ظلم و ستم سے تنگ آکر نے تھانہ عثمان والا میں درخواست دائر کردی ہے جس پر مقدمہ درج کر کے ملزم منشا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ -

قوم ٹیم اب بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل، پوائنٹ ٹیبل کی دلچسپ بحث
ورلڈ کپ کےباقی میچز کافی دلچسپ بن گئے ہیں . اب کسی ٹیم کے ہارنے سے کس کو کتنا فائد ہ ہوگا یہ بحث چل پڑی ہے
تفصیل کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے آخری چند میچز رہ گئے اور ٹیموں کے درمیان اگلے مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے زبردست صورتحال بن چکی ہے، میزبان انگلینڈ کی جیت کے بعد سری لنکا ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔
آسٹریلیا واحد ٹیم ہے جو 8 میچز کھیل کر 14 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بناچکی ہے اور مزید 3 ٹیموں کو سیمی فائنل کھیلنے کے لیے آگے آنا ہے لیکن مقابلے میں 5 ٹیمیں ہیں۔
بھارت 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور اس کے پاس 2 میچز باقی ہیں، نیوزی لینڈ 8 میچز میں گیارہ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور انگلینڈ 8 میچز میں 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے اور دونوں ٹیموں کے پاس ایک ایک میچ ہے۔
پاکستان ٹیم 8 میچز میں 9 پوائنٹس حاصل کر کے پانچویں، بنگلادیشی ٹیم 7 میچز میں 7 اور سری لنکن ٹیم 7 میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔
سیمی فائنل میں براہ راست رسائی کے لیے بھارت کو دو میچز میں سے ایک میچ جیتنا ہے، کسی ایک میچ میں بھی جیت بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچا دے گی اور دونوں میچز میں شکست کی صورت میں اسے دیگر ٹیموں کے ساتھ رن ریٹ کی جنگ کرنا ہوگی۔
اسی طرح نیوزی لینڈ کو بھی ایک فتح درکار ہے لیکن اس کا اگلا مقابلہ انگلینڈ سے ہونا ہے جو دونوں ٹیموں کی قسمت کا فیصلہ کرے گا، اگر انگلش ٹیم میچ جیت گئی تو سیمی فائنل میں کوالیفائی کر جائے گی۔
پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے 5 جولائی کو بنگلادیش کو لازمی شکست دینا ہوگی اور انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔
-
کوئٹہ میں جگہ جگہ قائم منی پیٹرول پمپ.
کوئٹہ:- شہر بھر میں رہائشی آبادیوں كے اندر قائم منی پیٹرول پمپ انسانی زندگیوں كے لیے خطرہ بن گئے لیکن حکومت کسی قسم کی توجہ نہیں دے رہی شہر بھر میں رہائشی علاقوں میں جگہ جگہ منی پٹرول پمپ قائم ہیں جو عوام کو کھلے عام غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کررہے ہیں۔ یہ ناجائز پمپس كسی بھی وقت بڑے حادثے كا باعث بن سكتے ہيں اور ماضی میں بھی ایسے ہی منی پیٹرول پمپس كے باعث كئی قیمتی جانیں ضائع ہوچكی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ عام پیٹرول پمپس كے مقابلے میں ان پیٹرول پمپس پر فروخت كیا جانے والا پیٹرول بھی ناقص اور عام طور پر مقدار میں کم ہوتا ہے لہذا حکومت ایسے پمپس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں بند کرائے تاکہ جانیں محفوظ ہوسکیں۔
-
شیخوپورہ شہر میں سیورہج کے ڈھکن غائب، شہری خوار
شیخوپورہ (نمائندہ باغی نمائندہ باغی) شہر کی مخلتف شاہراوں اور گنجان آباد علاقوں میں سیوریج کے ڈھکن غائب، مین ہولز کے ڈھکن نہ ہونے سے حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ، گنجان آباد علاقوں میں راہگیر اور بچے متعدد بار مین ہولز میں گر چکے ہیں مگر انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر نے لگی، گذشتہ رات بھی سیوریج کے مین ہول کا ڈھکن نہ ہونے کی وجہ شہری پیدل چلتے اس میں گر گیا تھا جسے ریسکیو نے 2 گھٹنے بعد زندہ نکال لیا تھا، گذشتہ رات ہونے والے واقعہ کے باوجود بھی انتظامیہ ایکشن لینے سے قاصر، متعلقہ افسران فیلڈ ورک کی بجائےاے سی والے کمروں میں بیٹھ کر سب اچھا کی رپورٹ دینے لگے
ہل علاقہ کا کہنا تھا کہ مین ہولز کے ڈھکن نہ ہونے کی شکایت بارہا کی گئی مگر شنوائی نہیں ہو سکی
جبکہ تحصیل میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کے ذرائع کا پہنا تھا کہ ڈھکن خریدنے کے فنڈز ہی نہیں ہیں. ڈھکن کہاں سے لائیں .
-

وزیراعظم سے ملاقات پر کسی نون لیگی راہنما کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے،جلیل شرقپوری
ایم پی اے جلیل شرقپوری نے وزیر اعظم سےملاقات پر اپنا موقف دیتےہوئے کہا کہ میری وزیر اعظم سے ملاقات پر کسی کو کوئی اعتراض نہیںہونا چاہیئے مستقبل میںبھی ملتا رہوں گا.
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ،وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ایم پی اےا ور ایم این اے کی تفصیلات سامنے آنے لگی ہیں.اس سلسلے میں ان کا کہنا تھا رانا تنویر کو میں نے ملاقات کا بتایا تھا انہوں نے کہا تم نے وزیراعظم سے مل کرٹھیک کیا،میرے ایم این اے رانا تنویر کو وزیراعظم سے ملاقات پر کوئی اعتراض نہیں،وزیراعظم سے ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی، ن لیگ کے لوگ موجود تھے.ن لیگی ایم پی ایز میں زیادہ کا تعلق ملتان سائیڈ سے تھا.ن لیگی ایم پی ایز میں زیادہ کا تعلق ملتان سائیڈ سے تھا.پارٹی کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے،
مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے م سردار عثمان بزدار کی قیادت میں ملاقات کی تھی اور ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات میں وہ خود بھی موجود رہے. وزیرا عظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی کے نام بھی منظر عام پر آ گئے ہیں جس پر مسلم لیگ ن کی قیادت میں سخت بے چینی اور تشویش پائی جاتی ہے. ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی پارٹی کے اندر مریم نواز اور شہباز شریف کے مابین ہونے والے اختلافات پر بھی مایوسی کا شکار ہیں اور وہ تحریک انصآف میں شامل ہونے کو اپنے لئے بہتر تصور کر رہے ہیں.
-

چنیوٹ میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ
چنیوٹ
چنیوٹ میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ چوکی جامعہ آباد پولیس کا غریب شخص کی گھر پر دھاوا خواتین پر وحشیانہ تشدد پولیس نے اینٹیں مار کر متعدد خواتین کے سر پھاڑ دئیے علاقہ میدان جنگ بن گیا
چنیوٹ کے نواحی علاقہ موضع درہٹہ میں پولیس گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں چوکی جامعہ آباد پولیس نے غریب محنت کش کے گھر پر مبینہ طور پر قبضہ گروپ کے ہمراہ دھاوا بول دیا چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین بچوں بوڑھوں کو مبینہ طور پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ کا نشانہ بناتے ہوئے پولیس نے اینٹوں سے حملہ کیا جس سے متعدد خواتین کے سر پھٹ گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے علاقہ میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا متاثرہ خاندان کے سربراہ ظفر خان کا کہنا ہے کہ اس کا چچا احمد علی نے جعلی کاغذات پر چوکی جامعہ آباد پولیس کے ہمراہ مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی منع کرنے پر جامعہ آباد پولیس نے مزاحمت کرتے ہوئے مبینہ تشدد شروع کردیا اور علاقہ میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا پولیس کے تشدد سے متعدد خواتین بچے بوڑھے زخمی ہوگئے متاثرہ خاندان کے مطابق درخواست پر ڈی پی او چنیوٹ نے تاحال کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی اور ڈی پی او چنیوٹ پولیس گردی کرنے والے پولیس ملازمین کو مبینہ طور پر تحفظ فراہم کررہے ہیں متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لیتے ہوئے عوام پر تشدد اور ظلم کرنے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے والے پولیس افسر و ملازمین کو ضلع بدر کریں -

حمص: اسرائیلی بمباری سے 4 افراد ہلاک و متعدد زخمی
دمشق کے نزدیک اسرائیل کے میزائل حملے میں چار شہری ہلاک ہو گئے۔
تفصیل کےمطابق دمشق کے نزدیک اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام نے دمشق اور حمص شہر کے اطراف داغے گئے میزائلوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی SANA کے مطابق ان میں کئی میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا گیا۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے اپنے دو نمائندوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ دارالحکومت دمشق میں زور دار دھماکے سنے گئے۔ شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق دمشق اور حمص کے اطراف کے علاقوں کو نشانہ بنانے والے میزائلوں کو اسرائیلی بحری جنگی جہازوں سے داغا گیا۔
