Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعلی پنجاب کے آبائی حلقہ میں  ہسپتال انتظامیہ کی صحافی سے بدتمیزی، صحافی برادری کی شدید مزمت

    وزیراعلی پنجاب کے آبائی حلقہ میں ہسپتال انتظامیہ کی صحافی سے بدتمیزی، صحافی برادری کی شدید مزمت

    وزیر اعلی پنجاب کے آبائی علاقے تونسہ میں ہسپتال انتظامیہ نے صحافیوں سے کیمرہ چھین لیا گیا اور بدتمیز ی کی گئی، اس واقعےکے خلاف صحافی برادری نے شدید احتجاج کیا اور وزیر اعلی سے واقعے کا نوٹس لینے کے مطالبہ کیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے علاقے تونسہ میں مقامی ہسپتا ل پر عملہ نہ ہونے اور مریض کو داوئی نہ دینے پر ایک کیمرہ مین صحافی نے مریض سے اس کا رد عمل لینا چاہا تو ہسپتا ل انتظامیہ کے عملے نے بد تمیزی کرتے ہوئے کیمرہ چھین لیا اور صحافی سے بد تمیزی کی.

    اس بد تمیزی پر صحافی برادری احتجاچ کرتے ہوئے واقعے کی شدید مزمت کی اور اس بد تمیزی اور غیر مناسب رویے کو پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے . واضح رہے کہ وزیراعلی کے اپنے علاقے میں صحت کی سہولیات کے یہ حال ہے تو باقی علاقوں میں کیا ہوگا .

  • رحیمیارخان لاش برآمد

    رحیمیارخان لاش برآمد

    تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان صادق برانچ سے چک 114 کے قریب نہر سےنامعلوم خاتون کی لاش برآمد. ریسکیو 1122 کی ٹیم نے مسلسل 5 گھنٹوں کی تلاش کے بعد لاش نکال لی.لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا.پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے.

  • وہاڑی : پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد

    انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عارف نواز خان کی ہدایات پرپولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز وہاڑی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی نجیب الرحمن بگوی کی زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد.

    انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عارف نواز خان کی ہدایات پرپولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز وہاڑی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی نجیب الرحمن بگوی کی زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا. جنرل پریڈ کے دوران وہاڑی پولیس کے ساتھ ساتھ ، ٹریفک پولیس, ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کے دستے بھی شامل تھے- ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی نجیب الرحمن بگوی نے پریڈ اور جوانوں کے ٹرن آوٹ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی نے پولیس ملازمان کے مسائل سنے اور حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے. ڈی پی او وہاڑی نے کہا کہ ون میں ون انفارمیشن کے تحت ہر پولیس اہلکار سماج دشمن عناصر کے بارے میں ہرمہینے میں کم از کم ایک معلومات لازمی دے. انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فیسیلیٹیٹ کیا جائے کسی مظلوم کے ساتھ زیادتی ہر گز برداشت نہ کی جائے گی. عوام کوبروقت میرٹ پر انصاف کی فراہی کو یقینی بنایا جائے. پولیس ملازمان کے انفرادی و اجتماعی مسائل کے حل کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں.

  • امریکا نےچین کی  ہواوے کمپنی پر پابند ی نرم کرد ی باقی مصنوعات پر نہیں

    امریکا نےچین کی ہواوے کمپنی پر پابند ی نرم کرد ی باقی مصنوعات پر نہیں

    امریکا اور چین کے درمیان تجارتی امور پر مذاکرات امریکی کمپنیوں کو ‘ہواوے’ کی مصنوعات کی فروخت کے لائسنس جاری کرنے کا بہترین موقع ہے. چین کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ‘ہواوے’ پر عاید کردہ پابندیوں میں نرمی عام معافی نہیں۔ چینی کمپنی پر بعض پابندیاں بدستور برقرار رہیں‌ گی۔ مشیر وائیٹ ہاؤس

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق چین کی ہواوے کمپنی پر امریکا سے پابندی اٹھائےجانے پر مسٹر کوڈلو کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ہفتے کے روز چینی اور امریکی صدور نے دونوں ملکوں کے درمیان جاری معاشی جنگ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بات چیت کے دوران امریکی حکومت نے چینی مصنوعات پر نئے ٹیکس عاید نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

    دونوں‌ معاشی طاقتوں کے درمیان جاری تجارتی محاذ آرائی کے جلو میں چینی صدر سے جاپان میں ہونے والی ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لچک دار رویہ اپنایا۔ امریکی حکومت نے چینی ٹیکنالوجی کمپنی ‘ہواوے’ کی مصنوعات کی خرید وفروخت کی اجازت دے دی ہے اور باور کرایا ہے کہ چینی مصنوعات امریکا کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں بنیں گی۔

    وائٹ ہائوس کے مشیر نے ‘فاکس نیوز’ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ چین کے ساتھ تجارت کے لیے بہترین موقع ہے۔ وزیر تجارت ویلبر روس کو چاہیے کہ وہ پرمٹ جاری کرنے کا دروازہ کھول دیں۔

    خیال رہے کہ امریکا نے رواں سال چینی ٹیکنالوجی کمپنی ‘ہواوے’ کے موبائل فون کی خریداری پر یہ کہہ کر پابندی عاید کر دی تھی کہ ان موبائلوں میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی جاسوسی کے مقاصد کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔

    ‘ہواوے’ نے امریکا کی طرف سے جاسوسی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ واشنگٹن کے پاس ‘ہواوے’ کے خلاف جاسوسی کے حوالے سے دعوے کا کوئی ٹھوس ثبوت یا دلیل نہیں‌۔

  • صحافت اور سرکاری ملازمت ایک ساتھ نہیں کی جا سکتی ،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ

    صحافت اور سرکاری ملازمت ایک ساتھ نہیں کی جا سکتی ،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ

    بلوچستان میں صحافت اور سرکاری ملازمت کرنے والوں کیخلاف دائر آئینی پٹیشن پر بلوچستان ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا
    آئین کی آرٹیکل کنڈکٹ رول1979 سیکشن 16 اور بیڈا ایکٹ2011 کے تحت کوئی بھی سرکاری ملازم یا صحافی دونوں شعبوں سے ایک وقت میں وابستہ نہیں ہوسکتا,چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ
    متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ صحافی جو کہ سرکاری ملازمت کرتے ہیں وہ میس کنڈکٹ کے زمرے میں آتے ہیں ان کیخلاف تادیبی کاروائی کی جائے،طاہرہ صفدر

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں صحافت اور سرکاری ملازمت کرنے والوں کیخلاف دائر آئنی پٹیشن پر بلوچستان ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا اب کوئی بھی صحافت اور سرکاری ملازمت ایک ساتھ نہیں کرسکتا فیصلے کے بعد بلوچستان کی خقیقی صحافیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تفصیلات کی مطابق سرکار ملازمت اور صحافت ایک ساتھ کرنے والے بااثر لوگوں کے کیخلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں مستونگ سے تعلق رکھنے والے صحافی اللہ بخش نے آئنی پیٹیشن دائر کر رکھا تھا جس کا فیصلہ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ طاہرہ صفدر نے سنائی، انہوں نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آئن کی آرٹیکل کنڈکٹ رول 1979سیکشن 16 اور بیڈا ایکٹ 2011 کے تحت کوئی بھی سرکاری ملازم یا صحافی دونوں شعبوں سے ایک وقت میں وابستہ نہیں ہوسکتا، انہوں نے متعلقہ محکموں کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہاکہ متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ صحافی جو کہ سرکاری ملازمت کرتے ہیں وہ میس کنڈکٹ کے زمرے میں آتے ہیں ان کیخلاف تادیبی کاروائی کی جائے، اس فیصلے بعد بلوچستان کے حقیقی صحافیوں میں خوشی لہر دوڑ گئی انہوں نے عدلیہ کا شکریہ ادا کرتےہوئے امیدا ظاہر کی ہے کہ ان بااثر لوگوں کے کیخلاف جلد سے جلد کاروائی کی جائے اور پریس کلبوں سے ان کا ممبر شپ ختم کردیا جائے گا، اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو نوٹس جاری کی جائے پٹیشن دائر کرنے والے صحافی اللہ بخش کو بلوچستان بھر کے حقیقی صحافیوں کی جانب سے مبارک باد اور خراج تحسین پیش کیا گیا ہے

  • صادق آباد میں‌لگی آگ

    صادق آباد میں‌لگی آگ

    صادق آباد پنجاب سینما روڈ پر درزی کی دکان میں آگ لگ گئی ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا.تفصیلات کے مطابق واقعہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا. ہزاروں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا.کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی.

     

  • ملتان میں غیرت کے نام پر 8افراد قتل ،2زخمی ہوگئے،مرکزی ملزم سمیت دوملزمان گرفتار ،ایک فرار

    ملتان میں غیرت کے نام پر 8افراد کوقتل کردیا گیاجبکہ 2زخمی ہیں ۔ جاں بحق ہونیوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ، 6 افرادجلا کرقتل کیا گیا جبکہ 4 افراد پر فائر نگ کی گئی ان 4افراد میں سے ایک موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ باقی تین کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔سی پی او ملتان عمران محمود کے مطابق ملزم نے 6افراد کو کمرے میں بند کرکے آگ لگاکر قتل کیا جبکہ 4افراد پرفائرنگ کی۔ ملزم اجمل چند روز قبل سعودی عرب سے واپس آیا تھا ۔ اس کو اپنی بیوی پر شک تھا کہ اس کے کسی اورکے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔ اس نے اپنے سسرال جاکر اپنی بیوی ، سالیوں اور ساس سمیت گھر میں موجود افراد پرفائرنگ کی اور پھر گھر کو آگ لگا دی۔واقعہ میں ملزم اجمل کی بیوی کرن،ساس تسنیم بی بی،بیٹی مریم، بیٹہ عادل ،سالیاں آصفہ،روما اور صائمہ ،صائمہ کی بیٹی نائمہ جاں بحق ہوگئیں جبکہ صائم اور علی رضا تاحال نشتر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ سی سی پی او نے کہا کہ ملزم نے اپنے باپ کے ساتھ ملکر گھر والوں کوقتل کیا۔پولیس نےمرکزی ملزم اجمل اوراس کے باپ ظفر کوگرفتار کرلیاہے جبکہ اس کا ایک ملزم بھائی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاہے ۔قتل کی اس اندوہناک واردات سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔واضح رہے کہ عید کے موقع پرملتان ہی علاقے جلال پر پیر والا میں دیرینہ دشمنی پر ایک ہی خاندان کے 10افراد کوقتل کردیا گیا تھا۔

  • بہن کو چھیڑنے سے منع کرنے پر اوباشوں کادوبھائیوں پرچھریوں سے حملہ،ایک جاں بحق دوسرازخمی

    مظفرگڑھ میں بہن کو چھیڑنے سے منع کرنے پر 2 بھائیوں پر چھریوں سے حملہ کردیاگیا،چھریوں کے حملے میں ایک بھائی جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا.مظفرگڑھ کے علاقے پرانی بستی تلکوٹ میں 2 بھائیوں پر چھریوں سے حملہ کیاگیا،پولیس کیمطابق حملے میں ایک بھائی زوار جاں بحق اور دوسرا بھائی فضل زخمی ہوگیا.تھانہ سٹی پولیس کیمطابق حملے میں ملوث ملزمان کرم شاہ اور قمر آپس میں باپ بیٹا ہیں.حملے میں قتل ہونے والے شخص زوار نے اپنی بہن کو چھیڑنے سے قمر نامی ملزم کو منع کیاتھا اور ان میں تکرار بھی ہوئی تھی،جھگڑے کے بعد طیش میں آکر ملزمان نے زوار اور اسکے بھائی فضل پر چھریوں سے حملہ کیا.تھانہ سٹی پولیس کے مطابق مقتول کے والد نثار کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے جبکہ ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں.

  • شجاع آباد : پولیس کیوں کاروائی نہیں کر رہی ؟

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)شوہر کی بیس سالہ قید اور تشدد سے بیوی ہلاک، پیسوں کی چمک کے باعث پولیس کی برائے نام کاروائی،ایوب رات کی تاریکی میں ہی رابعہ کو دفنانا چاہتا تھا،
    بیٹی حمیرا ۔ہلاکت سے دو روز قبل ابو نے مکا مارکر امی کا جبڑا توڑدیا، شوگر کی مریضہ ہونے کے باوجوددو دن تک کوئی علاج نہ کرایا، حالت خراب ہونے پر ٹی ایچ کیو اور پھر نشتر ملتان لے گئے اور پھر امی کی لاش ہی گھر آئی
    ا یوب اپنی بیوی اور بچوں کو تالا لگا کر قید رکھتا اور تشدد کرتا تھا،ایوب نے اپنے بچوں کو کبھی پولیو کے قطرے تک نہ پلوائے، نشتر لے جانے اور پھر لاش گھر واپس لانے تک بچوں کو گھر میں قید رکھا، ایس ایچ او تھانہ سٹی پیسوں کی چمک کے باعث ایوب کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہے اور قتل کو طبعی موت میں تبدیل کررہا ہے،معاملہ ہیومن رائٹس فورم پر لے جائیں گے، پولیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ، اہل محلہ
    تفصیلات کے مطابق سندھی گیٹ سر کلر روڈ کے رہائشی ایوب کی 45 سالہ بیوی رابعہ کا جنازہ جب نشتر ہسپتال ملتان سے گھر پہنچا تو محلہ میں کہرام مچ گیا۔ ایوب رات کی تاریکی میں گیارہ بجے خاموشی سے جنازے کے بعد رابعہ کو دفنا دینا چاہتا تھا کہ اہل محلہ نے میڈیا کو اطلاع دی اور میڈیا کی نشاندہی پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اشرف گل موقع پر پہنچ گئے۔ ایوب کی بیٹی حمیرا نے بتایا کہ ہلاکت سے دو روز قبل میرے ابو نے میری امی کو مکا مارا جس سے میری امی کا جبڑا ٹوٹ گیا۔ میری امی شوگر کی مریضہ ہیں اور دو دن تک شدید تکلیف کے باوجود ابو نے امی کا کوئی علاج نہیں کرایا۔ کل حالت زیادہ خراب ہونے پر امی کو ہسپتال لے کر گئے اور رات کو امی کی لاش گھر آئی۔ اس دوران بھی ہم لوگ گھر میں نظر بند تھے۔ میرے والد ہمیں گھر میں تالا لگا کر رکھتے ہیں۔ کسی کو ہمارے گھر اور ہمیں باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ اہل محلہ اور قریبی رشتہ داروں نے پولیس اور میڈیا کو ایوب کے ظلم کی داستانیں سناتے ہوئے کہا کہ ایوب اپنی بیوی اور بچوں کو تالا لگا کر قید رکھتا اور تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔خواتین سمیت کسی کو ایوب کے گھر آنے کی اجازت نہ تھی۔ ایوب نے اپنے بچوں کو کبھی پولیو کے قطرے تک نہیں پلوائے۔ اہل محلہ نے مزید بتایا کہ ایوب بہت ظالم انسان ہے اور اسی نے اپنی بیوی کو تشدد کرکے ہلاک کیا ہے۔اہل محلہ کے مشتعل ہونے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی نے رابعہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کا کہہ کرلاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں موقع پر موجود ڈاکٹر نے لاش کا سرسری معائنہ کرنے کے بعد لاش کو پولیس کے حوالے کردیا اور اہل محلہ کے اسرار پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اشرف گل نے بتایا کہ کوئی اس کیس کا مدعی بننے کو تیار نہیں ہے لہٰذا کچھ نہیں کیا جاسکتا۔ ایس ایچ او نے مزید کہا کہ اس کیس میں مزید کاروائی کیلئے اگر کوئی عدالت سے رجوع کرے گا تو ہم عدالتی حکم کے پابند ہونگے۔ عوامی حلقوں اور سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کے ممبر کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ سٹی پیسوں کی چمک کے باعث قتل کو طبعی موت میں تبدیل کررہا ہے اور اس وجہ سے ایوب کی بیٹیوں کی جان کو بھی خطرہ ہے۔ اہل محلہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آر پی او اور سی پی او ملتان سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے ایوب کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان ۔شجاع آباد

  • ملتان : ایک گھر کے دس افراد کا قاتل کون ہے ؟

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) میں گھریلو تنازع پر ملزم نے باپ کے ساتھ مل کر فائرنگ اور گھر کو آگ لگا کر 10 افراد کو قتل کردیا جس پر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے حسن آباد کے قریب داماد اور سسر کے درمیان جھگڑا ہوا جس میں داماد نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بیوی، ساس اور ان کے گھر کے دیگر افراد کو فائرنگ اور کمرے میں بند کرکے گھر کو آگ لگا کر 10 افراد کو جان سے مار دیا۔ امدادی ادارے کے مطابق لڑائی کے دوران تین افراد صائم حسن، علی رضا اور لعل محمد زخمی بھی ہوئے جنہیں نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان ۔شجاع آباد