فیصل آباد، ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے کہا ہے کہ پائیدار اور جامع ترقیاتی منصوبہ بندی کے لئے سماجی شعبہ سے متعلق مسائل اور وسائل کے بارے میں مکمل اور حقیقی اعداد و شمار ناگزیر ہیں اس ضمن میں حقائق کے مطابق سروے مفید ثابت ہوتا ہے ۔ انہوںنے یہ بات سٹیٹکس بیورو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب اور یونیسف کے اشتراک سے ” ملٹی پل انڈیکیٹر کلسٹر سروے “ Multiple Indicator Cluster Survey (MICS)کے حوالے سے سرکٹ ہاﺅس میں منعقدہ ڈویژنل آگاہی ورکشاپ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ آر پی او غلام محمود ڈوگر‘ فیصل آباد ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز سردار سیف اﷲ ڈوگر ‘ میاں محسن رشید ‘ سید امان انور قدوائی ‘ ڈائریکٹر جنرل سٹیٹکس بیورو ساجد رسول ‘ یونیسف آفیسر نعمان غنی اور وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری بھی وآسے فائدہ اٹھائیں گے۔ ورکشاپ کے دوران ڈائریکٹر جنرل سٹیٹکس بیورو ساجدرسول‘ یونیسف آفیسر نعمان غنی‘ سٹیٹکس آفیسرز محمد فاروق ‘ آئزک شہزاد ‘ میڈم شائستہ و دیگر نے تعلیم وصحت ‘ سوشل ویلفیئر اور دیگر سماجی شعبوں کے سروے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔
Author: +9251
-
اے ایس ایف اہلکار کا ملتان ائیرپورٹ پر اپنے عزیزوں کو خصوصی پروٹوکول
ملتان انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ایس ایف اہلکار اپنے عزیزوں کو پروٹوکول دینے لگے ۔اے ایس ایف اہلکار کے مبینہ پروٹوکول کی ویڈیو باغی ٹی وی نے حاصل کر لی۔فوٹیج میں اے ایس ایف اہلکار کو لفٹ سیکشن میں لفٹ آپریٹ کرتے ہوئے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔اے ایس ایف اہلکار کی ائیر پورٹ پر پروٹوکول کی ویڈیو وزیراعظم سیٹیزن پورٹل کو موصول ہوئی جس کے بعد ڈی جی ائیرپورٹ سیکیورٹی نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
-

نیا چیئرمین سینیٹ کون ہو گا؟ صحافی کے سوال پر بلاول بھٹو نے کیا جواب دیا؟ اہم خبر
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے آج قومی اسمبلی آمد کے موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ نیا چیئرمین سینیٹ کون ہو گا؟ تو بلاول بھٹو زرداری یہ سوال سن کو مسکرا پڑے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک دن قبل یہی سوال ان کے والد آصف زرداری سے کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی کے فیصلوںپر عمل درآمد ہو گا اور اگر فیصلہ ہوا تو اگلا چیئرمین سینیٹ میں ہوں گا. آج یہی سوال بلاول بھٹو زرداری سے کیا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے صحافی کے سوال کے جواب میں کہاکہ آپ لوگ اس حوالے سے تجسس کا مزہ لیں.
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ تبدیل کرنے پر متفق ہو چکی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں آئینی طریقہ سے لائی جائیں گی.
-

لاہور:ہمارے بچوں کا رزق تو نہ چھینوہم سے حکمرانوں،پراپرٹی ایسوسی ایشن کا بجٹ کے خلاف احتجاج
لاہور :لاہور کی تمام پراپرٹی ایسوسی ایشن کا بجٹ کے خلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج جاری .رئیل اسٹیٹ کے بزنس سے منسلک پراپرٹی ڈیلرز لاہور کی مختلف ٹاون کی تنظیموں نے پنجاب اسمبلی کے سامنے بجٹ میں لگائے گئے پراپرٹی پر بے تحاشہ ٹیکسز کے خلاف احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ پراپرٹی کے کاروبار سے چالیس سے زائد شعبہ جات وابستہ ہیں اور حکومت کی جانب سے بے جا ٹیکسزسے ان کا معاشی قتل بندکیاجائے اور کیپیٹل گین ٹیکس کی مدت کو دس سال کے بجائے تین سال تک برقراررکھاجائے تاکہ یہ انڈسٹری تباہی سے بچ جائے، ایف بی آر اور ڈی سی ریٹس ڈبل کرنے سے حقیقی ویلیو سے بھی کئی گنا زیادہ کرنے سے انڈسٹری تباہی کے دہانے پرآکھڑی ہوئی ہے جس سے اوورسیزپاکستانی ، سینئرسٹیزن، بیوہ اور ریٹائرڈسرکاری ملازمین کو بھی کوئی رعایت نہیں دے گئی جو عوام کے ساتھ ظلم ہے۔
لاہور کی تمام پراپرٹی ایسوسی ایشن کا بجٹ کے خلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج#Lahore @SHABAZGIL pic.twitter.com/4Jf61jJ47i
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) June 27, 2019
صدرڈی ایچ اے ایسوسی ایشن محمد ابوبکر بھٹی، جنرل سیکرٹری میاں شاہد محمود،چیئرمین ڈی ایچ اے ملک آصف جہانگیر، صدرلاہور فیڈریشن طاہرمسعود،جنرل سیکرٹری میاں نعیم ودیگرنمائندوں موجود تھے۔سابقہ حکومت کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے رئیل اسٹیٹ کے اوپر شب خون مارا جب کہ موجودہ حکومت سے وابستہ امیدوں کے الٹ ہوا ہے ۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے جائز حقوق فوری مانے جائیں بصورت دیگر تمام صوبائی اور قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے پر مجبورہوں گے،
-
جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی انچارج طالبات کو جنسی حراساں کرنے اور کرپشن میں ملوث
فیصل آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی انچارج ٹیچر سلمیٰ امبر ‘ رزلٹ ٹمپرنگ‘ اختیارات کے ناجائز استعمال ‘ طلبہ کو بلیک میل کرنے‘ طالبات کو جنسی حراساں کرنے اور کرپشن میں ملوث نکلی۔ وزیر اعظم عمران خان کے پورٹل پر شکائت میں صورتحال سامنے آنے پر یونیورسٹی حکام نے انکوائری کی تو سلمیٰ امبر پر لگنے والے تمام الزامات ثابت ہوگئے ۔ یونیورسٹی کی ڈینز کمیٹی کی میٹنگ میں بھی سلمیٰ امبر اپنے پر لگنے والے الزامات کی تردید میں ایک بھی ثبوت نہ دے سکی۔ جس پر ایکشن لیتے ہوئے وائس چانسلر نے سلمیٰ امبر کو ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی انچارج ٹیچر کے عہدے سے فارغ کردیا تاہم سلمیٰ امبر کی رٹ پٹیشن پر لاہور ہائیکورٹ نے سنڈیکیٹ کا اجلاس بلا کر اس بارے حتمی فیصلہ کرنے کا حکم دیا تو یونیورسٹی انتظامیہ نے سنڈیکیٹ کا اجلاس بلانے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ تفصیل کے مطابق جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی انچارج ٹیچر سلمیٰ امبر کے حوالے سے الزامات سامنے آرہے تھے کہ وہ ہائیر کلاسز کے رزلٹ میں ٹمپرنگ کرنے میں ملوث پائی جارہی ہیں۔ ان کے حوالے سے یہ بھی سامنے آیا کہ وہ طلباءو طالبات کو بلیک میل کرنے اور اس نام پر طلبہ سے مختلف ذاتی مفادات حاصل کرتی ہیں۔ سلمیٰ امبر کے حوالے سے یہ بھی سامنے آتا رہا ہے کہ وہ کلاس میں طالبات کے حوالے سے ایسی غیر اخلاقی گفتگو کرتی ہیں جو جنسی حراساں کرنے کے زمرے میں آتی ہے۔ اس بارے میں ایک طالبہ کی شکائت پر ان کیخلاف یونیورسٹی کی ضابطہ اخلاق کمیٹی میں انکوائری بھی ہوئی مگر انہوں نے طالبہ کو بلیک میل کرکے شکائت واپس لینے پر مجبور کردیا۔ سلمیٰ امبر کے یونیورسٹی فنڈز میں خورد برد کرنے کی شکایات بھی سامنے آچکی ہیں جبکہ ان کے حوالے سے متعدد غیر اخلاقی معاملات کی انکوائری بھی یونیورسٹی میں چل رہی ہے۔ سلمیٰ امبر کے حوالے سے یہ شکایات وزیر اعظم عمران خان کے پورٹل پر سامنے آئیں تو وزیر اعظم آفس نے یونیورسٹی کو اس معاملے کی انکوائری کا حکم دیدیا۔ ابتدائی انکوائری میں ہی تمام الزامات کے ثبوت سامنے آنے لگے تو یونیورسٹی نے اس معاملے کی انکوائری کیلئے چیئرمین داخلہ کمیٹی ‘ڈائریکٹر ایڈوانس سٹیڈیز‘ ڈین سوشل سائنسز اور ڈپٹی کنٹرولر امتحانات پر مشتمل چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔ اس کمیٹی میں بھی سلمیٰ امبر پر لگنے والے تمام الزامات ثبوتوں کے ساتھ ثابت ہوئے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے چار رکنی کمیٹی کے فیصلہ کیخلاف سلمیٰ امبر کی اپیل پر یونیورسٹی کی اعلیٰ اختیاراتی ڈینز کمیٹی کو معاملے کی انکوائری اور سلمیٰ امبر کی اپیل کا فیصلہ کرنے کی ذمہ داری سونپ دی ۔ ذرائع کے مطابق 31مئی کو ہونیوالے اجلاس میں ڈینز کمیٹی نے اس معاملے کا جائزہ لیا اور اتفاق رائے سے سلمیٰ امبر کی اپیل مسترد کردی اور تمام الزامات ثابت ہونے سلمیٰ امبر کیخلاف کارروائی کی سفارش کر دی۔ ڈینز کمیٹی کی سفارشات پر سلمیٰ امبر کو ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی انچارج ٹیچر کے عہدے سے ہٹا دیا اور ماس کمیونیکشن ڈپارٹمنٹ کے چیئر مین و ڈین سوشل سائنسز ڈاکٹر عاصم محمود نے ڈپارٹمنٹ میں نیا انچارج ٹیچر / کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر اشرف اقبال کو مقرر کردیا۔ وائس چانسلر کے اس حکم نامے کیخلاف سلمیٰ امبر نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تو عدالت عالیہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کو سات دن کے اندر سنڈیکیٹ کا اجلاس بلا کر اس بارے فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔ ذرائع کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے سنڈیکیٹ کا اجلاس بلانے کیلئے اقدامات شروع کردئیے ہیں ۔اس حوالے سے رابطہ کرنے پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر امین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کچھ بھی قانون کے خلاف نہیں کرے گی۔ انکوائری وزیراعظم پورٹل پر معاملہ سامنے آنے پر کی گئی ہے اور انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر عمل کیا گیا ہے اب بھی عدالت عالیہ کی ہدایات پر عمل کیا جائے گا اور قانون کے مطابق اقدامات کئے جائیں گے۔
-

عورت، اسلام کے سایہ عافیت میں ۔۔۔ محمد طاہر
ظہور اسلام سے قبل مختلف معاشروں اور اقوام کی تاریخ ہمارے سامنے ہے جہاں انسانی اقدار کی پامالی عام سی بات بن کر رہ گئی تهی خاص طور پر عورت کو تو انتہائی مظلومیت اور بے بسی کی تصویر بنا دیا گیا تها۔ بیٹی کے وجود کو تضحیک کا نشان سمجها جاتا تها۔ عورت کی ذات ذلت، حقارت اور تجارت تینوں منڈیوں کے لیے فراواں تهی۔ وہ تباہی وبربادی کا باعث اور نحوست کی علامت قرار دی جا چکی تهی۔
دنیا میں کوئی ایسانہ تها جو عورت کے حق میں آواز بلند کرتا اور نہ کوئی ایسی قوم تهی جو عورت کی حمایت میں آواز اٹھاتی، بلکہ ان معاشروں کا تو عالم یہ تهاکہ قبائل کے روح رواں اور مصلحین کے ساتھ ساتھ اقوام خود بهی عورت کی اہانت و تضحیک پر کمر بستہ نظر آتے تهے۔
کسی کے ہاں لڑکی کی پیدائش ہوجاتی تو اس لڑکی کا والد اس کو اپنے ساتھ لے جا کر اپنے ہاتهوں سے گڑھا کھود کر اپنی بچی کو اس میں زندہ دفن کر دیتا لیکن یہ صرف ماضی کی بات نہیں آج بھی بعض گھرانے ایسے ہیں جہاں دورِ جہالت کی طرح اب بهی ایک معصوم جان کا قتل کردیا جاتا ہے یا اس کو کچرا دان یا دریا میں پھینک دیا جاتا ہے۔
اسلام ہمیں صرف مرد ہی نہیں بلکہ عورت کے بارے میں بهی بتاتا ہے۔ مر کی طرح عورت کے لیے بھی حقوق کا تعین کیا گیا ہے۔ اللہ تعالی نے ایک عالمگیر ضابطہ حیات واخلاق اور دین رحمت کو نازل کیا جس کی تعلیمات کا محور صرف مرد کی ذات نہ تھی بلکہ عورت بهی اسی طرح قابل التفات تهی جس طرح مرد تھا۔ اس احترام نے عورت کو قعر ذلت سے نکال کر عزت و احترام کے بلند مقام پر فائز کیا اس نے مغرب کی طرح عورت کو آزادی دے کر نہ اسے شتر بے مہار چھوڑا، نہ دیگر معاشروں کی طرح اس پر پابندیوں اور سختیوں کے قفل لگائے ہیں، بلکہ اعتدال اور میانہ روی میں رہتے ہوئےاس کے دائرہ کار کی وضاحت کی ہے۔
نبی رحمت جناب محمد ﷺ نے عورت کی مختلف پہلوؤں سے عزت و حیثیت کو اجاگر کیا۔ وہ ماں ہے تو اس کے حقوق کو باپ کی نسبت تین گنا بڑها کر بیان کیا۔ ماں کی خدمت گزاری اور اطاعت کے عوض جنت کا مژدہ سنایا۔ بیٹی کی پیدائش کو باعث رحمت قرار دیا، بلکہ جو شخص اسلامی تعلیمات کے مطابق بیٹی کی پرورش اور تربیت کرے اس کو قیامت کے دن اپنی معیت اور جنت میں داخلے کی بشارت دی۔
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس شخص نے دو لڑکیوں کی ان کے بالغ ہونے تک پرورش کی ، قیامت کے دن وہ اور میں اس طرح آئیں گے ۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیوں کو ملایا ۔ (صحیح المسلم 6695)
میاں اور بیوی کو ایک دوسرے کا لباس کہا اور ان دونوں کے تعلق میں پیار و محبت اور الفت و مودت کو خاص اہمیت دی۔بیوی اپنے شوہر کی محکوم اور غلام نہیں بلکہ رفیق حیات ہے اور خانگی زندگی کو باہم مشورے اور اتفاق رائے سے چلانے کی تائید کی۔ تاریخ اسلام اس بات کی شاہد ہے کہ قرونِ اولٰی کی نامور اور بلند کردار مسلمان جواتین نے صالح معاشرے کی تشکیل اور معاشرتی اقدار کے فروغ کے لیے قابل ذکر خدمات سرانجام دی ہیں۔ سیدہ خدیجہ الکبریٰ رضی اللہ عنہا تربیت اولاد کے لیے اور حالات سے مایوس اور بھٹکی ہوئی خواتین کے لئے روشنی کا مینار ہیں۔ سیدہ فاطمہ الزہراء رضی اللہ عنہا کا کسمپرسی
اور فقرو فاقہ کے ایام میں اولاد کی پرورش اور کردار سازی کرنا ایک بہترین نمونہ ہیں۔ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا احکام و مسائل اور دینی و علمی راہنمائی کے لیے ایک دانش گاہ اور مرکز علم و عرفان کی حیثیت رکهتی ہیں۔ ام الشہداءسیدہ خنسا رضی اللہ عنہا کی کوکھ سے جنم لینے والے نامور اور دلاور بیٹوں نے شجاعت و بسالت کی زریں داستان رقم کی ہے۔ سیدہ خولہ ازور رضی اللہ عنہا میدان کارزار میں سر پر عمامہ باندھے بہادری کے جوہر دکها کر مردانِ کارزار کو شرمندہ کر دیتی ہیں۔
تاریخ اسلام ایسے سنہرے واقعات اور زریں داستانوں سے بھری پڑی ہے جو قیامت تک آنے والی خواتین کے لیے نشان راہ بن کر قوموں کے عروج اور تعمیر و ترقی کے لیے سمت اور راستے کا تعین کرتی ہیں۔۔۔۔۔
آج کے اس دور میں ہماری ماؤں بہنوں کو چاہیے وہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات اور سیرت صحابیات اور ان کی سیرت کا مطالعہ کریں اور اس پر عمل کریں نہ کہ مغرب کی اندھی تہذیب کی طرف جائیں۔
بقول اقبال
خیرہ نہ کر سکا مجھے جلوہ دانشِ فرنگ
سرمہ ہے میری آنکھ کا خاک مدینہ و نجف -
ہسپتال میں مریضوں کو چھوڑ کر ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتی نظر آئیں نرسیں، ملا وجہ بتاؤ نوٹس
سوشل میڈیا کا جادو اس وقت سر چڑھ کر بول رہا اور اس وقت لڑکیاں ہوں یا لڑکے اور کسی بھی شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ سب اسی بخار میں مبتلا نظر آتے ہیں. بھارتی اریاست اڈیشہ میں ایک ہسپتال میں نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال میں مصروف نرسوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں نرسیں نوزائیدہ بچوں اور مریضوں کی دیکھ بھال چھوڑ کر ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتی نظر آتی ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اڈیشہ میں ضلع صدر ہسپتال کے سی ڈی ایم او نے اپنی ڈیوٹی سےغفلت اور لاپرواہی برتنے پر بعض نرسوں کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کئے ہیں. سی ڈی ایم او اجیت کمار موہنتی نے سوشل میڈیا میں کچھ نرسوں کے ٹک ٹاک ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد وجہ بتاو نوٹس جاری کیا ہے ۔ ویڈیو میں نرسیں اپنی آفیشیل ڈریس میں ایس این سی یو کے اندر گاتے ، ناچتے اور مستی کرتے نظر آرہی ہیں جبکہ افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ ویڈیو میں ہسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے مریض بھی یہ سب دیکھ رہے ہیں ۔
ہسپتال کے انچارج تپن کمار ڈنڈا کا کہنا ہے کہ اس معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ سی ڈی ایم او نے واقعہ کو بدقسمتی قرار دیا اور کہا ہے کہ اس معاملہ میں سخت کارروائی کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی جارہی ہے اور بھارتی عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کو سخت سزا دی جائے.
-

مقبوضہ کشمیر:کشمیری نوجوانوں کے جنازے میں ہزاروں افراد شریک ،خراج تحسین بھی پیش کیا
سری نگر :مقبوضہ کشمیر دوکشمیری شہداء کے نماز جنازہ میں ہزاروں کمشیری شریک ،اہل کمشیر نے کشمیری شہید جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا.مقبوضہ کشمیر سے آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں اور تازہ کارروائی میں بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر کے علاقے ترال اور بیج بہارا میں دو کشمیری نوجوانوں عاد ل رحمن داس اور شبیر احمد ملک کو فائرنگ کرکے شہید کردیا
اطلاعات کے مطابق عادل رحمن داس کو وغاما کے علاقے میں جبکہ شبیر احمد کو نگبال پلوامہ ضلع کے علاقے میں شہید کیا گیا .ان دونو ں کشمیری شہداء کے جنازوں میں ہزاروں افراد شریک ہوئے.عین اسی وقت جب ان کشمیری شہداء کا نماز جنازہ ادا کیا جارہا تھا چند کشمیری مجاہدین اپنے ہاتھوں میں بندوقیں لہراتے ہوئے وہاں پہنچ گئے .ان کشمیری شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خواتین اپنے گھروں سے نکل پڑیں اور شہداء پر پھول نچھاور کرتی رہیں اور ساتھ ساتھ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے علاقے کی فضا کو معطر کردیا .
-

افغان صدر اشرف غنی اورعمران خان کے مابین کیا اہم باتیں ہوئیں؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا
وزیراعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن استحکام ہو گا تو باہمی تجارت کو فروغ حاصل ہو گا، افغانستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دے رہے ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ افغان وزیر اطلاعات سے بھی ثقافت کے فروغ پر بات چیت ہوئی ہے. پاکستان عمران خان کی قیادت میں دنیا سے منسلک ہو رہا ہے. پاکستان اورافغانستان کو مل کرآگے بڑھنا ہے،
انہوں نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ مختلف امورپرمثبت بات چیت ہوئی ہے. ہماراافغانستان کیساتھ ثقافتی ، تہذیبی اور تاریخی رشتہ ہے، واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان پر ان کا بھرپور استقبال کیا گیا، انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے ون ٹو ون ملاقات کی اور بعد ازاں وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے.
-
لاہور : وزیراعلی پنجاب سے اہم ملاقات
لاہور (نمائندہ باغی ٹی وی) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں ملتان ڈویژن کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی ۔ وزیراعلیٰ نے ملتان ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں، فلاح عامہ کی سکیموں اور اراکین اسمبلی کے حلقوں کے مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے لودھراں سے نذیر احمد خان اور چوہدری زوار حسین وڑائچ نے شرکت کی ملاقات کے دوران اراکین پنجاب اسمبلی نے اپنے علاقے کے اہم منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا اور اہم مسائل کی نشاندہی کی