مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ٹائروں کی دکان میں آگ لگ گئی،فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا.مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے نورشاہ چوک پر ٹائروں کی دکان میں آگ لگ گئی،پولیس کے مطابق آگ گیس سلنڈر کے پھٹنے کی وجہ سے لگی.آگ بجھانے کے لئے فائربریگیڈ کو طلب کیا گیا جس نے ایک گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا.پولیس کیمطابق آگ لگنے کے باعث دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا.
Author: +9251
-
لودھراں : مشہور سیاسی خاندان کا رویہ
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) مورخہ 16 فروری 2018 کو میاں صاحبان کی لودھراں آمد پر دنیا نیوز میں سعد خورشید کانجو کی طرف سے لگوایا گیا 50000 مبلغ پچاس ہزار روپے مالیت کا اشتہار جو کہ دو سال ہونے کو ہیں اب تک ادائیگی نا ہوئی ادائیگی کا مطالبہ کرنے پر ایم این اے عبدالرحمان کانجو کے برادر نسبتی سعد خورشید کانجو کی طرف سے دھمکیاں دی گئیں اور بدتمیزی کی گئی ۔ صحافیوں کی طرف سے سعد خورشید خان کانجو کے رویے کی شدید مذمت کی گئی صحافیوں کا کہنا ہے کہ اگر ادائیگی نہ کی گئی تو ہم شدید احتجاج کریں گے یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف لودھراں میں سعد کانجو کا بڑا عہدہ دیا گیا تھا پھر 2013ء کے جنرل الیکشن میں سعد کانجو نے جہانگیر ترین کے ساتھ ڈبل گیم کر کے مخالف پارٹی کا ساتھ دیا تھا
-

بھارتی وزیر داخلہ کا دورہ کشمیر، حریت لیڈروں پر مقدمات اور گرفتاریوں میں تیزی کا خدشہ
بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے مقبوضہ کشمیر کے دو روزہ دورہ کے دوران اعلی فوجی حکام اور ریاستی حکام سے ملاقات کی ہے. اس دوران انہیں جموں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور کشمیری مجاہدین کے خلاف جاری آپریشنوں سے آگاہ کیا گیا.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق بھارتی وزیر داخلہ نے سری نگر میں سکیورٹی کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کہا ہے کہ کشمیری مجاہدین کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں گی اور کشمیری مجاہدین کو مبینہ طور پر فنڈنگ کے حوالہ سے کاروائی جاری رکھی جائے گی. ان کے اس اعلان کے بعد مبصرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں حریت کانفرنس کے رہنماؤں کے خلاف مزید اقدامات ہو سکتے ہیں. اس سے پہلے بھی بھارتی ایجنسی این آئی اے کئی کشمیری لیڈروں کو گرفتار کر کے بھارتی جیلوں میں منتقل کر چکی ہے جبکہ حریت کانفرنس کا کہنا ہےکہ بھارت سرکار این آئی اے کو کشمیری قیادت کے خلاف جنگی ہتھیار کے طور پراستعمال کر رہی ہے.
بھارتی وزیر داخلہ کا آج جمعرات کو کشمیر میں دوسرا دن تھا. انہوں نے تجویز دی کہ کشمیری مجاہدین سے جھڑپوں میں مارے جانے والے فوجیوں اور اہلکاروں کی برسیاں ان کے آبائی علاقوں میں منائی جانی چاہئیں. اسی طرح عوامی مقامات کو مرنے والے اہلکاروں کے ناموں سے منسوب کیاجانا چاہیے. مقبوضہ کشمیر میں اسپیشل سکریٹری برائے اندرونی سلامتی اے پی مہیشوری نے میڈیا کو بھارتی وزیر داخلہ کے دورہ سے متعلق پریس بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر ریاستی چیف سکریٹری بی وی آر سبھرامینم، وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سکریٹری برائے جموں وکشمیر گنیش کمار اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ اے پی مہیشوری نے کہا کہ ہندوستانی وزیرداخلہ امیت شاہ نے جمعرات کی صبح ریاست کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ کشمیری مجاہدین کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔ اسی طرح ٹیرر فنڈنگ کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
بھارتی وزیر داخلہ بظاہر امرناتھ سکیورٹی امور کے حوالہ سے تھا تاہم کشمیری امور سے تعلق رکھنے والے دانشوروں کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت ان دنوں کشمیری مجاہدین کے بڑھتے ہوئے حملوں سے سخت پریشان ہے اور بھارت کے اندر انہیں اس سلسلہ میں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.
-

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں 20 ارب کمی پر شہباز شریف کی تنقید
ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں 20 ارب کمی اور مستحق طلبا کے وظائف میں کٹوتی پر شہباز شریف کی حکومت پر شدید تنقید.
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدراور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمیاں محمد شہباز شریف نے ہائر ایجوکیشن کا بجٹ 20 ارب روپے کم کرنے اور مستحق طلبا کے انڈوومنٹ وظائف میں کمی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے ملک کے مستقبل کے ساتھ کھیلنا شروع کر دیا ہے،عمران خان کا دوراندیش نہ ہونا پاکستان کو پیچھے دھکیل دے گا۔س
وشل میڈیا پر اپنے ردعمل میں مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا کہ ان کے دور میں ساڑھے 3 لاکھ طلبا کو انڈوومنٹ پروگرام کے تحت اسکالر شپس دی گئیں اور جنوبی پنجاب میں اسکولوں کے 6 لاکھ بچوں کو ماہانہ وظائف دئیے جاتے رہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے نظرئیے نے پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا ہے، نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے ملک کے مستقبل کے ساتھ ہی کھیلنا شروع کر دیا ہے۔وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کا دوراندیش نہ ہونا پاکستان کو پیچھے دھکیل دے گا۔
-

سرگودھا میں 3 نئے ڈگری کالج بنانے کا فیصلہ، اقدامات شروع کر دیئے گئے
سرگودھا (نمائندہ باغی ٹی وی )شہر میں 3 نئے ڈگری کالج بنانے کا فیصلہ، اقدامات شروع کر دیئے گئے شہر بھر میں اس وقت لڑکوں کےلیے صرف ایک انبالہ کالج ہے 2 ہائر سیکینڈری اور 1 ڈگری کالج شامل ہے ضلع بھر میں اس وقت صرف 1 انبالہ ڈگری کالج ہے
تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی سال میں سرگودہا شہر میں 3 کالج بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں 2 لڑکوں کیلیے اور ایک لڑکیوں کا کالج بنایا جائے گا جس کیلیے محکمہ ایجوکیشن نے اقدامات شروع کر دیے ہیں گورنمنٹ کالج سرگودہا کو ختم کر کے یونیورسٹی قائم کی گئی تھی جبکہ گورنمٹ نوازشریف کالج شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے اس طرف طلباء کا رجحان کم ہے -

مقبوضہ کشمیر، کولگام میں پراسرار دھماکہ، ایک کشمیری جاں بحق، دو زخمی
مقبوضہ کشمیر کے کولگام ضلع میں پراسرار دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک کشمیری جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں. یہ دھماکہ ایک گھر میں ہوا ہے .
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقامی کشمیریوں کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ پورا گاؤں دہل کر رہ گیا. بتایا گیا ہے کہ جس مکان میں دھماکہ ہوا ہے یہاں رہنے والے افراد کباڑ کا کام کرتے ہیں. انہوں نے حال ہی میں بعض اشیاء خریدی تھیں جن سے چھاڑ چھاڑ کے دوران زوردار دھماکہ ہو گیا.
دھماکہ میں نذر احمد نامی کشمیری جاں بحق اور عباس بٹ زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسلام آباد(اننت ناگ) ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے.
مقبوضہ کشمیر پولیس کا کہنا ہےکہ اس نے مذکورہ واقعہ سے متعلق تحققیات شروع کر دی ہیں. -
بلوچستان یونیورسٹی کی خوبصورتی کیوں متاثر۔
کوئٹہ بلوچستان یونیورسٹی بلوچستان کی سرکاری سب سے بڑی یونیورسٹی ہے مگر بدقسمتی سے کہنا پڑھ رہا ہے کے بلوچستان یونیورسٹی فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے اطراف میں کینٹین والوں کی طرف سے کوڑا کچرا پھینکا جا رہا ہے جس سی مختلف قسم کی بیماریاں اور بلوچستان یونیورسٹی کی خوبصورتی متاثر ہو رہی ہے اور انتظامیا خاموش تماشائی بننی ہوئی ہے۔
-

مقبوضہ کشمیر، خوفناک حادثہ میں 9 لڑکیوں سمیت 11 جاں بحق، متعدد زخمی
مقبوضہ کشمیر میں افسوسناک حادثہ میں 9 لڑکیوں سمیت 11 افراد جاں بحق چھ زخمی ہو گئے ہیں. گاڑی میں ایک پرائیویٹ سینٹر سے وابستہ طلباء سوار تھے اور وہ سیر و سیاحت کی غرض سے دبجن جارہے تھے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق یہ ہولناک حادثہ شوپیاں میں تاریخی مغل روڈ پر پیش آیا ہے. مقامی کشمیریوں کے مطابق پونچھ سے دبجن علاقہ کی کی طرف ایک ٹیمپو ٹراؤلر گاڑی جارہی تھی کہ ڈرائیور تیز رفتاری کے سبب اس پر قابو نہ رکھ سکا اور وہ گہری کھائی میں جا گری. اس حادثہ میں 11 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس پر پورے کشمیر میں جمعرات کے دن غم کی فضا رہی.
حادثہ میں زخمی ہوئے وابے بعض طلباء اور طالبات کی حالت نازک ہے جس پر اموات کی تعداد بڑھ سکتی ہے. پانچ زخمیوںکو شوپیاں سے سری نگر کے صدر ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے. مقبوضہ کشمیر کی ضلعی انتظامیہ نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے.
-

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال کے ڈاکٹر موت بانٹنے میں مصروف
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال کے ڈاکٹر موت بانٹنے میں مصروف تفصیلات کے مطابق
کل چکڑالا شہر کا ایک غریب لڑکا بجلی کا کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہو گیا گھر والے فوراً بچے کو ساہیوال سول ہسپتال لے کر پہنچے تو وہاں ڈیوٹی پر موجود گھٹیا ڈاکٹر صاحب نے بغیر کسی تحقیق کے کہا کہ بچہ فوت ہوگیا ہے ۔
وہ بیچارے روتے چیختے اس بچے کو گھر واپس لے کر آگئے۔
اچانک ایک خاتون کا ہاتھ اس بچے کی نبض پر پڑا تو اس کی نبض چل رہی تھی۔
گھر والے فوراً بچے کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودھا لے کر گئے۔ وہاں پر موجود ڈاکٹروں کی ٹیم نے معائنہ کیا اور کہا کے اس بچے کی پانچ منٹ پہلے ڈیتھ ہو گئی ہے اگر آپ لوگ پندرہ منٹ پہلے آ جاتے تو شاید یہ بچہ بچ جاتا -

سپین میں آگ نے ہزاروں ایکڑ رقبے کو لپیٹ میں لے لیا
سپین کے علاقے کتالونیا میں آگ بڑھک اٹھی، سات ہزار ایکڑ رقبہ متاثر
باغی ٹی وی رپوٹ کے مطابق سپین کے علاقے کتالونیا میں لگی آگ اب تک بے قابو.اسپین کے علاقے کتالونیا میں لگی آگ پراب تک قابونہیں پایا جاسکا۔ پولیس کےمطابق متاثرہ علاقےسے تیس خاندانوں کو منتقل کیا جاچکاہے جبکہ آگ لگنے سےکئی مویشی ہلاک اوراملاک تباہ ہوچکی ہیں ۔ ساڑھے سات ہزار ایکٹر رقبہ راکھ کا ڈھیر بن گیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ پرقابونہیں پایا گیاتویہ آگ کتالونیا میں بیس سال کی خوفناک آگ بن سکتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پرقابونہیں پایا گیاتویہ آگ کتالونیا میں بیس سال کی خوفناک آگ بن سکتی ہے۔