Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیر اعظم عمران خان کی میچ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، شاندار کارکردگی پر خراج تحسین

    وزیر اعظم عمران خان کی میچ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، شاندار کارکردگی پر خراج تحسین

    وزیراعظم پاکستان عمران خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے کہاکہ شاندارپرفارمنس پربابر،حارث اورشاہین خاص طورپرمبارکباد کےمستحق ہیں، ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے بھرپور انداز میں‌کم بیک کیا ہے. وزیر اعظم عمران خان کی طرح وزیر اعلیٰ پنجاب اور مختلف سیاسی، مذہبی و سماجی تنظیموں‌نے پاکستان کی جیت پر ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے.

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کر دیا ہے. نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 238 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے چار وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا. بابر اعظم اس انتہائی اہم میچ میں‌ سنچری کرنے میں‌کامیاب رہے جبکہ حارث سہیل نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور ساٹھ سے زیادہ سکور کیا. بابر اعظم نے اپنی سنچری 124 گیندوں پر مکمل کی. بابر اعظم کی یہ دسویں‌ سنچری تھی. انہوں‌نے اپنی اننگ میں‌ گیارہ چوکے لگائے. رواں‌ ورلڈ کپ میں‌ بابر اعظم پہلے بلے باز ہیں‌ جنہوں‌نے سنچری بنائی ہے. آخری کھلاڑی حارث سہیل رن آؤٹ‌ ہوئے.

  • برمنگھم کی وکٹ پر 238 کا ہدف مشکل تھا تاہم اللہ نے مدد کی اور ٹیم جیت گئی، سرفراز احمد

    برمنگھم کی وکٹ پر 238 کا ہدف مشکل تھا تاہم اللہ نے مدد کی اور ٹیم جیت گئی، سرفراز احمد

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار فتح پر کہا ہے کہ برمنگھم کی وکٹ پر 238 رنز کا حصول آسان نہیں تھا تاہم میں‌ اللہ کاشکرادا کرتا ہوں جس نے پاکستان کی مدد کی اور شائقین کا بھی حمایت کرنے پر شکر گزار ہوں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سرفراز احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم ان شاء‌اللہ اگلے دونوں میچ جیتنے کی بھی بھرپور کوشش کرے گی ۔ آج کے میچ میں‌ بابر اعظم اور حارث سہیل نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے اور شانداراننگ کھیلی ، شاہین آفریدی اور محمد عامر نے بہترین باﺅلنگ کی ، ہماری جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔ باؤلرز اور بیٹسمینوں‌ کی کارکردگی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے. انہوں‌نے میچ میں‌ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے.

    انہوں نے کہا کہ برمنگھم کی وکٹ پر 238رنز کاحصول آسان نہیں تھا ، ہم اگلے دونوں میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی کوشش کریں گے.

  • بابر اعظم کی کارکردگی شاندار رہی، حفیظ اور شعیب ملک نئے لڑکوں‌ کو موقع دیں، سکندر بخت

    بابر اعظم کی کارکردگی شاندار رہی، حفیظ اور شعیب ملک نئے لڑکوں‌ کو موقع دیں، سکندر بخت

    پاکستان سابق قومی کرکٹر سکندر بخت نے کہا ہے کہ بابر اعظم نے آج کے میچ میں‌ شاندار کارکردگی سے ثابت کیا ہے کہ ہمیں‌ اب عمر رسیدہ کھلاڑیوں کی ضرورت نہیں ہے ، محمد حفیظ نے اگر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے تو شعیب ملک کو اب جان چھوڑ کر نئے لڑکوں‌ کو موقع دینا چاہیے.

    باغی ٹئ وی کی رپورٹ‌ کےمطابق سکندر بخت نے کہا کہ محمد حفیظ سینئر کھلاڑی ہیں‌ لیکن ان کی جگہ بابر اعظم اور حارث سہیل انتہائی ذمہ داری سے کھیل رہے ہیں. میڈیا رپورٹس کے مطابق سکندر بخت نے کہاکہ بابر اعظم سے ایک ہی شکایت کی جاتی تھی کہ وہ میچ فنش نہیں کرتے لیکن آج بابر اعظم نے بہت سادہ کرکٹ کھیل کر میچ فنش کیا اور یہ شکایت ختم کردی ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ بابر اعظم اور حارث سہیل جیسے کھلاڑی ٹیم میں‌ ہونے چاہئیں جو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں.
    واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کر دیا ہے. نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 238 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے چار وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا. بابر اعظم اس انتہائی اہم میچ میں‌ سنچری کرنے میں‌کامیاب رہے جبکہ حارث سہیل نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور ساٹھ سے زیادہ سکور کیا. بابر اعظم نے اپنی سنچری 124 گیندوں پر مکمل کی. بابر اعظم کی یہ دسویں‌ سنچری تھی. انہوں‌نے اپنی اننگ میں‌ گیارہ چوکے لگائے. رواں‌ ورلڈ کپ میں‌ بابر اعظم پہلے بلے باز ہیں‌ جنہوں‌نے سنچری بنائی ہے. آخری کھلاڑی حارث سہیل رن آؤٹ‌ ہوئے.

  • وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی نیوزی لینڈ کیخلاف فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی نیوزی لینڈ کیخلاف فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد

    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے قومی کرکٹ ٹیم کونیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ جیتنے پر مبارکباد دی ہے-

    باغی ٹی وی کی رپور‌ٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہر ٹیم کو ہراسکتے ہیں اورنیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی کے لئے ضروری تھی، بلاشبہ شاہین آفریدی نے بہترین باؤلنگ کر کے فتح میں اہم کردار ادا کیا-

    انہوں‌نے کہاکہ بابر اعظم او رحارث سہیل کی بیٹنگ کی بھی جتنی تعریف کی جائے کم ہے- انہوں نے کہا کہ قوم کی دعائیں اور کھلاڑیوں کی محنت سے فتح ملی ہے۔پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کر کے نیوزی لینڈ جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دی ہے – انہوں نے کہا کہ جیت پر ہر پاکستانی خوش اور شادمان ہے اورکھلاڑی قوم کی امیدوں پر پورا اترے ہیں – انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ آئندہ کے میچوں میں بھی ٹیم کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل کھیلے گی-

    واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے اس میچ میں‌ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور چھ وکٹوں‌ سے نیوزی لینڈ کو شکست دی ہے.

  • ’14 اگست یوم آزادی نہیں،لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

    ’14 اگست یوم آزادی نہیں،لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

    پاکستان کا یوم آزادی 14 نہیں بلکہ 15 اگست ہے۔ درخواست گزار کے مطابق قوم کو یوم آزادی کے حوالے سے حکومتی سطح پر گمراہ کیا جا رہا ہے۔ عدالت حکومت کو حکم دے کہ وہ اس غلطی کی تصحیح کرے۔ہائیکورٹ میں درخواست ایک وکیل شہباز جندران نے دائر کی ہے جو پہلے شعبہ صحافت سے منسلک رہے ہیں۔ دائر کی گئی پیٹیشن میں "انڈین انڈیپنڈینس ایکٹ 1947” کی کئی شقوں کو دلیل کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ مثلاً اس درخواست میں ’آزادی ہندوستان کے قانون‘ کی شق نمبر ایک پیش کی گئی ہے جس کے مطابق "15 اگست 1947 کو ہندوستان میں دو آزاد ریاستوں کا قیام عمل میں آئے گا جو ہندوستان اور پاکستان کے نام سے جانی جائیں گی”۔

    اس درخواست میں آئین کی شق 19 اے کو بنیاد بنایا گیا ہے جو عوام تک درست معلومات پہنچانے کی ضمانت دیتا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عوام کا یہ بنیادی حق ہے کہ انہیں بتایا جائے کہ ان کا ملک کس تاریخ کو آزاد ہوا۔درخواست میں حکومت پاکستان، وزارت داخلہ اور تعلیمی نصاب بنانے والے اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔
    درخواست کو دائر کرنے والے وکیل شہباز جندران نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ "مجھے اس بات پر اعتراض نہیں کہ 14 اگست کو یوم آزادی کیوں منایا جاتا ہے، اعتراض یہ ہے کہ ایسا جھوٹ اور دھوکہ دہی کے تحت نہیں ہونا چاہیے۔ آپ درست تاریخ پڑھائیں۔”

    درخواست گزار وکیل شہباز جندران کا کہنا تھا کہ پرائمری سے ماسٹر ڈگری اور پھر سول سروس کے امتحانات تک سب جگہ مسخ شدہ تاریخ پڑھائی جاتی ہے "میرا ماننا ہے کہ آزادی کے دن کی تاریخ مت بگاڑیں وہ تاریخ ہے، بھلے جشن کا دن اپنی مرضی سے رکھ لیں اور اس کی وجوہات بھی قوم کو بتائیں۔شہباز جندران پہلے شخص نہیں جو اس حوالے سے تاریخ آزادی کی درستی کی بات کر رہے ہیں۔ اس موضوع پر بڑے بڑے لکھاریوں نے کئی بار قلم اٹھائے۔ اس حوالے سے سب مستند حوالہ جو مانا جاتا ہے وہ کے کے عزیز کی کتاب "مرڈر آف ہسٹری” ہے جس میں انہوں نے کئی تاریخی مغالطے دور کرنے کی کوشش کی جس میں ایک آزادی کے دن کی درست تاریخ سے متعلق بھی ہے۔

  • نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی فتح، ملک بھر میں‌ مٹھائیوں‌ کی تقسیم، نوجوان بھنگڑے ڈالتے رہے

    نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی فتح، ملک بھر میں‌ مٹھائیوں‌ کی تقسیم، نوجوان بھنگڑے ڈالتے رہے

    پاکستان کی طرف سے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں‌ نیوزی لینڈ کو شکست دیے جانے پر ملک بھر میں کرکٹ شائقین کی طرف سے مٹھائیاں‌ تقسیم کی گئیں‌ اور خوشی سے بھنگڑے ڈالے جاتے رہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق نیوزی لینڈ حالیہ ورلڈ کپ میں‌ ناقابل شکست رہی تھی تاہم پاکستان نے اس کے خلاف شاندار فتح حاصل کی ہے. سوشل میڈیا صارفین نے بھی پاکستان کی فتح پر زبردست خوشی کا اظہا رکیا اور لوگوں کی طرف سے ایک دوسرے کو مبارکبادیں‌ دی جاتی رہیں. پاکستانی قوم نے میچ جیتنے پر پوری پاکستانی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے.

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 238 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے چار وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا. بابر اعظم اس انتہائی اہم میچ میں‌ سنچری کرنے میں‌کامیاب رہے جبکہ حارث سہیل نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور ساٹھ سے زیادہ سکور کیا. بابر اعظم نے اپنی سنچری 124 گیندوں پر مکمل کی. بابر اعظم کی یہ دسویں‌ سنچری تھی. انہوں‌نے اپنی اننگ میں‌ گیارہ چوکے لگائے. رواں‌ ورلڈ کپ میں‌ بابر اعظم پہلے بلے باز ہیں‌ جنہوں‌نے سنچری بنائی ہے. آخری کھلاڑی حارث سہیل رن آؤٹ‌ ہوئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اننگز کا آغاز اوپنر مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے کیا۔ اس دوران میچ کے آغاز میں‌ہی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے جارحانہ بلے باز گپٹل کو 5 رنز پر بولڈ کر کے کریز چھوڑنے پر مجبور کر دیا ۔ دوسرے اینڈ پر منرو نے چند بہترین شارٹس کھیلی تاہم وہ بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 12 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر حارث سہیل کو کیچ دیدیا۔

    پاکستانی باؤلرز نے اس میچ میں‌ تباہ کن باؤلنگ کی اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بڑا سکور نہیں کرنے دیا. مڈل آرڈر بیٹسمین روز ٹیلر 9 ویں اوور کی آخری گیند پر 3 سکور پر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں‌ آؤٹ ہو گئے. ٹام لیتھم کو بھی شاہین آفریدی نے آؤٹ‌کیا ۔ انہوں نے 14 گیندوں پر ایک رن بنایا۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی 64 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے۔

  • روسی ایس۔ 400 ایئر دفاعی سسٹم امریکی پیٹریاٹ سے زیادہ بہتر سسٹم ہے، آئی ایس آئی اور را کے سابق افسران کا دعویٰ

    روسی ایس۔ 400 ایئر دفاعی سسٹم امریکی پیٹریاٹ سے زیادہ بہتر سسٹم ہے، آئی ایس آئی اور را کے سابق افسران کا دعویٰ

    اسلام آباد:روسی میزائل سسٹم ایس 400 اس وقت دنیا بھر کے دفاعی ماہرین کی گفتگو کا موضوع بن چکا ہے اور اس سلسلے میں اب تو پاکستان اور بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے سابق اعلیٰ افسران بھی اپنے اپنے تجزئیے پیش کرنے لگے. اپاکستانی و بھارتی ماہرین کا خیال ہے کہ روسی ساخت کا ایس۔400 فضائی دفاعی نظام امریکی پیٹریاٹ نظام سے کہیں زیادہ بہتر متبادل ہے۔انادولو نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے پاکستانی فوجی خفیہ سروس آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احسان الحق نے انادولو ایجنسی سے انٹرویو میں بتایا ہے کہ متحدہ امریکہ کی جانب سے بعض ممالک پر اپنے مفادات کی خاطر زبردستی بعض اقدامات پر مجبور کرنا رد عمل کا موجب بن رہا ہے ، امریکہ کا یہ مؤقف ریاستوں کی حکمت عملی خود مختار پر ایک لحاظ سے حملے کے مترادف ہے۔بھارتی فضائیہ کے سابق ڈپٹی چیف کپیل کاک اور

    کپیل کاک نے بتایا کہ ایس۔ 400 اپنی خصوصیات کے اعتبار سے دنیا بھر میں راڈار کا تعاقب و اسکرینگ، ارتفاع پیرامیٹرز، وسیع پیمانے کی حدود جیسے عوامل میں ایک بہترین دفاعی نظام ہے۔ جبکہ امریکہ کی پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام کی فراہمی کی تجویز، مملکتوں کی سٹریٹیجک ضروریات کو پورا کر سکنے کا حامل ایک متبادل نہیں ہے.آئی ایس آئی کے سابقہ ڈائریکٹر احسان الحق کا کہنا ہے کہ ترکی اور بھارت اپنے حکمت عملی فیصلوں کے معاملے میں خود مختاری کا مظاہرہ کرنے کے نظریات کے مالک ہیں۔

  • پاکستان نے نیوزیلینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا.

    پاکستان نے نیوزیلینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا.

    ورلڈ کپ کے 33 ویں میچ میں پاکستان نے نیوزیلینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا. ورلڈ کپ میں کوئی بھی میچ نہ ہارنے والی ٹیم کو پاکستان بے با آسانی شکست دے دی. بابر اعضم کی عمدہ سینچری اور مین آف دی میچ قرار, حارث سہیل نے 68 رنز بنائے.بابر اعضم اور حاث سہیل نے 126 رنز کی وننگ اننگز کھیلی. بابر اعضم کے او ڈی آئی میں 3000 رنز بھی مکمل ہو گئے.

    نیوزیلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور 238 رنز کا ہدف دیا تھا. میچ کے دوسرے ہی اوور میں عامر نے پہلی بال پر گپٹل کو آؤٹ کر دیا پھر شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلیئن کا راستہ دکھایا. شاداب خان نے 1 وکٹ لی.

    نیوزیلینڈ کے جیمز نیشم نے 112 بالز پر 97 رنز کی لمبی اننگز کھیلی اور سکور 237 تک لے گئے. لیکن شاہینوں نے با آسانی ہدف عبور کر لیا.

    شاہینوں کی فتح پر قوم بہت خوش ہے. کیویز کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی کا ایک اور مرحلہ پار کر لیا ہے لیکن اگلے دونوں میچز بھی جیتنا ہوں گے. انگلینڈ کے بھی دو میچز رہ گئے ہیں اور اگر انگلینڈ 1 اور میچ ہار جاتی ہے تو پاکستان کے لیے سیمی فائنل کا راستہ صاف ہو جائے گا.

  • پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی، کھلاڑیوں‌ کی شاندار کارکردگی، ملک بھر میں جشن کا سماں

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی، کھلاڑیوں‌ کی شاندار کارکردگی، ملک بھر میں جشن کا سماں

    ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کر دیا ہے. نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 238 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے چار وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا. بابر اعظم اس انتہائی اہم میچ میں‌ سنچری کرنے میں‌کامیاب رہے جبکہ حارث سہیل نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور ساٹھ سے زیادہ سکور کیا. بابر اعظم نے اپنی سنچری 124 گیندوں پر مکمل کی. بابر اعظم کی یہ دسویں‌ سنچری تھی. انہوں‌نے اپنی اننگ میں‌ گیارہ چوکے لگائے. رواں‌ ورلڈ کپ میں‌ بابر اعظم پہلے بلے باز ہیں‌ جنہوں‌نے سنچری بنائی ہے. آخری کھلاڑی حارث سہیل رن آؤٹ‌ ہوئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اننگز کا آغاز اوپنر مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے کیا۔ اس دوران میچ کے آغاز میں‌ہی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے جارحانہ بلے باز گپٹل کو 5 رنز پر بولڈ کر کے کریز چھوڑنے پر مجبور کر دیا ۔ دوسرے اینڈ پر منرو نے چند بہترین شارٹس کھیلی تاہم وہ بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 12 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر حارث سہیل کو کیچ دیدیا۔

    پاکستانی باؤلرز نے اس میچ میں‌ تباہ کن باؤلنگ کی اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بڑا سکور نہیں کرنے دیا. مڈل آرڈر بیٹسمین روز ٹیلر 9 ویں اوور کی آخری گیند پر 3 سکور پر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں‌ آؤٹ ہو گئے. ٹام لیتھم کو بھی شاہین آفریدی نے آؤٹ‌کیا ۔ انہوں نے 14 گیندوں پر ایک رن بنایا۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی 64 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ دلچسپ مراحل میں .پاکستانی شاہین 1992 کے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ سے کھیلے جانے والے میچ کی تاریخ‌دہرانے کے موڑ پر آگیا ہے. پاکستان کی ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف بہتر کارکردگی پاکستان کو اگلے مراحل میں پہنچانے کے لیے امید پیدا کرسکتی ہے. یاد رہے کہ 1992 کے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 166 پر آوٹ کرکے میچ کا نہیں بلکہ ورلڈ کپ کا نقشہ ہی بدل دیا تھا جب پاکستان کرکٹ ٹیم نے 1992 کاورلڈ کپ کا فائنل میچ جیت کر یہ عالمی اعزاز اپنے نام کروا لیا تھا. اس وقت پاکستانی ٹیم کے کپتان پاکستان کے موجودہ وزیر اعطم عمران خان تھے .1992 کے ورلڈ کپ جیتنے پر کپتان عمران خان نے پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کامیابی کھلاڑیوں کی محنت اور قوم کی دعاوں کی وجہ سے ملی تھی .آج بھی پاکستانی ٹیم کو قوم کی دعاوں کی ضرورت ہے.

  • کینیڈا:مسافرطیارے کا عملہ سوتی خاتون کو کیبن میں بھول گیا

    کینیڈا:مسافرطیارے کا عملہ سوتی خاتون کو کیبن میں بھول گیا

    کینیڈا:مسافرطیارے کا عملہ سوتی خاتون کو کیبن میں بھول گیا.ایک عجیب وغریب واقعہ کینیڈا میں سامنے آیا ہے جہاں ایک ٹفینی ایڈمز نامی خاتون نے دعوی کیا ہے کہ دوران پرواز وہ سو گئی تھیں جس دوران اسے طیارے کے اندر اکیلا اندھیرے میں چھوڑ دیا گیا.ٹفینی ایڈمز نامی خاتون نے 9 جون کو ایئر کینیڈا کے ذریعے کیوبک سے ٹورنٹو کے درمیان 90 منٹ کی پرواز میں سفر کیا تھا۔یہ خاتون پرواز کے دوران سوگئیں اور جب آنکھ کھلی تو طیارہ ٹورنٹو پر لینڈ ہونے کے بعد خالی اور لاک کیا جاچکا تھا، اور پتا نہیں کیسے عملہ ٹفینی کو دیکھنے سے قاصر رہا اور اسے اندر ہی چھوڑ گیا۔

    اس خاتون نے ائیرکینیڈا کے فیس بک پیج پر ایک میسج پوسٹ کیا تھا کہ میں ڈیڑھ گھنٹے کی مختصر پرواز کے دوران سو گئی تھی، جب میں آدھی رات کو شدید ٹھنڈ کی وجہ سے بیدار ہوئی تو میں تاحال اپنی نشست پربیلٹ سے بندھی تھی اور ارگرد مکمل تاریکی تھی۔خاتون نے اس واقعے کو "دہشت زدہ” کردینے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں لگا کہ وہ کوئی ڈراونا خواب دیکھ رہی ہیں۔فضائی کمپنی کے ایک ترجمان نے بھی اس واقعے کی تصدیق کی ہےاورکمپنی متاثرہ خاتون سے رابطے میں ہے۔