Baaghi TV

Author: +9251

  • افغانستان:امریکہ نے اپنے دو اور فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی.تعداد 2300 سے تجاوز کرگئی

    افغانستان:امریکہ نے اپنے دو اور فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی.تعداد 2300 سے تجاوز کرگئی

    کابل :افغانستان میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی خبریں آرہی ہیں.افغانستان سے نیٹو کے مطابق افغانستان میں امریکی فوج کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں اور اس طرح رواں برس ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد نو ہو گئی ہے۔یہ ہلاکتیں امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو کے افغانستان کے غیر اعلانیہ دورے کے 24 گھنٹے بعد سامنے آئی ہیں۔ اس دورے کے دوران مائیک پومپیو نے امید ظاہر کی تھی کہ یکم ستمبر تک افغان طالبان کے ساتھ معاہدہ ہو سکتا ہے۔امریکی محکمہ دفاع کی پالیسی کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں کے نام ان کے رشتہ داروں کو اطلاع پہنچانے تک 24 گھنٹے کے لیے خفیہ رکھے جائیں گے۔‘

    افغان طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے انہوں نے افغان صوبے وردک میں ایک جھڑپ کے دوران دو امریکی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے،خیال رہے کہ یہ ہلاکتیں ایسے موقع پر ہوئی ہیں کہ جب افغانستان میں جنگ بندی کے لیے امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور اس کا اگلا دور 29 جون کودوحہ میں ہونے جا رہا ہے۔

    دوسری طرف امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ اس حملے سے جنگ زدہ افغانستان میں تشدد کو روکنے کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے۔افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد ایک لاکھ سے کم ہو کر 14,000 رہ گئی ہے جن میں زیادہ تر افغان فوج کی تربیت کے لیے تعنیات کیے گئے ہیں۔2001 میں امریکہ کے افغانستان پر حملے کے بعد سے اب تک 2300 امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ 20,400 زخمی ہوئے ہیں۔

  • میکسیکو: ساحل پر مردہ پائے گئے پناہ گزین باپ بیٹی کی دلخراش تصویر وائرل

    میکسیکو: ساحل پر مردہ پائے گئے پناہ گزین باپ بیٹی کی دلخراش تصویر وائرل

    میکسیکو:مہاجرین کو دنیا میں ایک انچ زمین بھی نصیب نہ ہو سکی .اپنے وطن سے دور ہزاروں میل دور مہاجرین کو اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہ دے کر ان کو سمندروں کی لہروں سے لڑنے پر مجبور کیا گیا .نتیجے میں یہ مہاجرین اپنے بیوی بچوں کو بچاتے بچاتے خود بھی ان پانیوں میں ڈوب گئے ہیں تازہ واقعہ میں اچھے مستقبل کے خواب سجائے غیر قانونی طور پر امریکا جانے والا خاندان دریا میں ڈوب گیا، 24 سالہ باپ اور کم سن بیٹی کی ایک دوسرے سے لپٹی لاش کی تصویر نے سب کے دل دہلا دیئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کے دریا کے ساحل پر پناہ گزین باپ بیٹی کی لاش ملی ہے، 2 سالہ کم سن بیٹی اپنے باپ کی ٹی شرٹ کے اندر منہ چھپائے پیٹھ پر سوار تھی اور باپ کے گلے میں اپنے ہاتھوں کا ہالہ بنائے ہوئے تھی۔باپ نے بیٹی کو بچانے کے لیے اپنی ٹی شرٹ کے اندر چھپالیا تھا تاکہ بیٹی پانی کے تھپیڑوں سے محفوظ رہے اور بیٹی بھی اپنی آخری سانسوں تک باپ کی پیٹھ پر سوار رہی اور اسی حالت میں دونوں کے دریا میں بہہ جانے سے موت واقع ہوگئی.

    خوش قسمتی سے بچی کی 21 سالہ ماں کو دریا میں ایک اونچی چٹان میسر آگئی جس پر اس نے پناہ لیکر اپنی جان بچائی تاہم باپ بیٹی اپنی زندگی کی جنگ ہار گئے۔ اسی دریا سے دو مزید کم سن بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔واضح رہے کہ میکسیکو سے امریکا میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے اچھے مستقبل کے متلاشی تارکین وطن یا تو بارڈر پر محافظوں کے ہاتھوں گرفتار ہوجاتے ہیں یا پھر سمندر کی لہروں کی نذر ہوجاتے ہیں۔

  • بھارت :مسلمانوں پر حملے رکھے نہیں تھمے نہیں بہار میں‌ گالی گلوچ کے بعد داڑھی نوچی پٹائی کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

    بھارت :مسلمانوں پر حملے رکھے نہیں تھمے نہیں بہار میں‌ گالی گلوچ کے بعد داڑھی نوچی پٹائی کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

    بہار:بھارت میں مسلمانو ں پر حملےرکنے کا نام ہی نہیں لے رہے بلکہ یہ سلسلہ طویل سے طویل تر ہوتے جارہے ہیں.اطلاعات کے مطابق منگل کی دیر شام انظار کو سپرد خاک کر دیا گیا۔یہ واقعہ بہار کے مغربی چمپارن ضلع کے منگل پور تھانہ علاقہ کا ہے، جہاں سنت پور کے 45 سالہ انظار احمدسمیت تین لوگوں کی مار مار کر شدید زخمی کردیا تقریباً 10 مہینے پہلے 20 اگست 2018 کو کی گئی تھی۔ اس پٹائی کے بعد انظار کی یاداشت چلی گئی اور وہ بے ہوش رہنے لگے۔ طویل علاج کے بعد منگل 25 جون 2019 کو انظار اس دنیا سے ہمیشہ کے لئے الوداع کہہ گئے۔ اس موت کی وجہ سے علاقہ کے لوگوں میں کافی غصہ پایا جا رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق خاندان کے لوگوں نے کہا کہ اس وقت انظار احمد ایک تبلیغی جماعت کے ساتھ منگل پور تھانہ کے بڑھیہ ٹولا علاقہ میں گئے تھے۔ جماعت نے وہاں کی ایک مسجد میں قیام کیا تھا۔ مسجد میں بیت الخلا کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے انظار اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ رفع حاجت کے لئے باہر نکلے۔ لیکن راستہ میں دھار دار ہتھاروں کے ساتھ 5-6 بھگوا دہشت گردوں نے انہیں دبوچ لیا اور مذہبی شناخت کی گالیاں دینی شروع کر دیں۔ دریں اثنا حملہ آوروں نے ان کی داڑھیوں کو نوچا اور بری طرح سے انہیں زدوکوب کیا گیا۔ تیز دھار ہتھیاروں سے تینوں پر حملہ کیا گیا، انظار کی بئیں آنکھ کے نیچے گہرا زخم لگا جس کے اس سے بے تحاشہ خون نکلا۔

    نوتن تھانہ سے ملی اطلاع کے مطابق اس معاملہ میں ایف آئی آر 20 اگست 2018 کو درج کی گئی تھی، جس کا کیس نمبر 437/18 ہے۔ یہ ایف آئی آر دفعہ 341، 323، 324، 307، 504، 506 وغیر کے تحت درج کی گئی ہے۔ پولس نے دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا لیکن دو تین مہینے گزارنے کے بعد وہ ضمانت پر رہا ہو گئے تھے۔

  • نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری، 3 وکٹ کے نقصان پر 201 سکور بنا لئے

    نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری، 3 وکٹ کے نقصان پر 201 سکور بنا لئے

    ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کی طرف سے پاکستان کو دیے گئے ہدف 238 سکور کے جواب میں‌ پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور اس نے تین وکٹ کے نقصان پر 139 رنز بنالئے ہیں. پاکستان کی طرف سے بابر اعظم نے 89 سکور بنا لئے ہیں‌ اور حارث سہیل 47 رنز پر کھیل رہے ہیں. پاکستان کو اس وقت 47 گیندوں‌ پر 37 رنز درکار ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اننگز کا آغاز اوپنر مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے کیا۔ اس دوران میچ کے آغاز میں‌ہی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے جارحانہ بلے باز گپٹل کو 5 رنز پر بولڈ کر کے کریز چھوڑنے پر مجبور کر دیا ۔ دوسرے اینڈ پر منرو نے چند بہترین شارٹس کھیلی تاہم وہ بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 12 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر حارث سہیل کو کیچ دیدیا۔

    پاکستانی باؤلرز نے اس میچ میں‌ تباہ کن باؤلنگ کی اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بڑا سکور نہیں کرنے دیا. مڈل آرڈر بیٹسمین روز ٹیلر 9 ویں اوور کی آخری گیند پر 3 سکور پر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں‌ آؤٹ ہو گئے. ٹام لیتھم کو بھی شاہین آفریدی نے آؤٹ‌کیا ۔ انہوں نے 14 گیندوں پر ایک رن بنایا۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی 64 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ دلچسپ مراحل میں .پاکستانی شاہین 1992 کے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ سے کھیلے جانے والے میچ کی تاریخ‌دہرانے کے موڑ پر آگیا ہے. پاکستان کی ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف بہتر کارکردگی پاکستان کو اگلے مراحل میں پہنچانے کے لیے امید پیدا کرسکتی ہے. یاد رہے کہ 1992 کے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 166 پر آوٹ کرکے میچ کا نہیں بلکہ ورلڈ کپ کا نقشہ ہی بدل دیا تھا جب پاکستان کرکٹ ٹیم نے 1992 کاورلڈ کپ کا فائنل میچ جیت کر یہ عالمی اعزاز اپنے نام کروا لیا تھا. اس وقت پاکستانی ٹیم کے کپتان پاکستان کے موجودہ وزیر اعطم عمران خان تھے .1992 کے ورلڈ کپ جیتنے پر کپتان عمران خان نے پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کامیابی کھلاڑیوں کی محنت اور قوم کی دعاوں کی وجہ سے ملی تھی .آج بھی پاکستانی ٹیم کو قوم کی دعاوں کی ضرورت ہے.

  • اے پی سی کا اعلامیہ اعتراف جرم ہے، شریک لیڈر ایک بیانیے پر متفق نہ ہو سکے، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کو گرانے کی خواہش رکھنےوالے ایک بیانے پر متفق نہ ہوسکے، اے پی سی میں کرپشن کے تدارک کے لیے کوئی بات نہیں کی گئی. پاکستان میں آئین اورقانون کی حکمرانی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انہوں‌نے کہاکہ دس ماہ کے بعد اپوزیشن کوایک دم سے الیکشن میں نقائص نظرآئے ہیں. اےپی سی والے اگلے 4 سال صبرکیساتھ پرانی تنخواہ پر کام کریں گے. مسلسل دس گھنٹے جاری رہنے والی اے پی سی ناکام ہوگئی. اپوزیشن کی منطق ہے جہاں وہ جیتی ہے وہاں شفاف انتخابات ہوئے،جہاں ہارے وہاں سلیکشن ہوئی. عمران خان کوپہلے ایوان نے سلیکٹ کیا پھرایلکٹ کیا.

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سلیکٹڈ،ایلکٹڈ کے بعد تاحیات رجیکٹڈ کی بات بھی ہونی چاہیے،جسے سپریم کورٹ نے رجیکٹ کیا. فضل الرحمان کے اقتدارسے دوررہنے کے دکھ سے سب آگاہ تھے. ان لوگوں کے لیےگئے قرضوں پرموجودہ حکومت سود ادا کررہی ہے. اے پی سی کا اعلامیہ خود اپنی جگہ اعتراف جرم ہے. اپوزیشن نےاعلامیے میں اقبال جرم بھی کیا،یہ بجٹ منظورہوگا،اس کیساتھ اپوزیشن رہنماؤں کی دال روٹی بھی جڑی ہوئی ہے.

    واضح رہےکہ آج اے پی سی میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے شرکت کی. اس اے پی سی کا اعلامیہ جاری ہوئے اور مولانا فضل الرحمن کی پریس کانفرنس کے بعد فردوس عاشق اعوان کا یہ بیان سامنے آیا ہے.

  • آندھی چلنے سے موسم ہوا خوشگوار

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ شہر میں آج سارا دن حبس، گرمی اور گھٹن کے بعد اس وقت ماحول سہانا ہوگیا جب شام کے بعد تیز آندھی چلی.
    سرِ شام چھائے بادل موسم میں بہتری کی نوید دے رہے تھے کہ شہر کو آندھی نے آلیا
    شہریوں کے چہروں پر رونق آگئی اور دکاندار موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے دکانوں سے باہر نکل آئے اور ایک دوسرے سے خوش گپیوں میں مصروف نظر آئے
    حسب روایت تیز آندھی کے سبب شہر میں مختلف جگہوں پر ٹرانسفارمر کام کرنا چھوڑ گئے
    شہری اس کیفیت کو "پٹاکا پڑنا” کہتے ہیں اس کیفیت میں تیز ہوا کے باعث بجلی کی تاریں ایک دوسرے سے اور بسا اوقات ٹرانسفارمر کے حساس مقامات سے چھو جانے کے باعث ایک زور دار دھماکہ ہوتا ہے صرف یہی نہیں روایت ہے کہ اس موقع پر اہل علاقہ *او گئی جے* کے نعرے بھی لگاتے ہیں
    یہ وہ کیفیت ہے جس سے شہری بہت مرتبہ گزر چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ ایسے مواقع پر بجلی کا تعطل اب ان کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا بلکہ وہ اس موقع پر ہنسی کھیل کرتے ہیں شاید اس کا سبب یہ ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ مسائل میں الجھ کر خوشگوار موسم کا مزہ کیوں کِرکرا کیا جائے؟
    تیز آندھی شہریوں کے لیے ایک حد تک باعثِ زحمت تو ہوتی ہی ہے لیکن اس کے بعد شہری اسے رحمت سمجھ کر غموں اور روز مرہ مسائل کو بھولنے کی وسیلہ بنا لیتے ہیں اس سے جہاں وہ جسمانی طور پر تروتازہ ہوجاتے ہیں وہیں ذہنی اور نفسیاتی طور پر بھی خوشگواریت کا احساس انہیں آلیتا ہے
    گھروں کی اگر بات کی جائے تو بچے اور خواتین گھروں کی چھتوں پر نمودار ہوتی ہیں اور تیز ہوا کے جھونکوں سے لطف اندوز ہوتی ہیں تاکہ دن بھر کی تھکاوٹ اتاری جا سکے اور گھروں میں مُقید رہنے سے جو گھٹن سی طاری ہوتی ہے اسے بھی دور کیا جا سکے
    بچے تیز ہوا کے جھونکوں کو پکڑنے کی ناکام. کوشش کرتے ہیں اور ہوا کے تھپیڑے جب ان کے ننھے رخساروں کو چھو کر گزرتے ہیں تو وہ خوشی سے جھومتے چیختے اور ایک دوسرے کو پکڑنے کی خاطر ان کے پیچھے بھاگ کر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہیں یہ وہ مواقع ہوتے ہیں جنہیں بچے تادیر یاد رکھتے ہیں اور بڑے ہونے پر بھی ایک دوسرے کے ساتھ بچپن کی ان یادوں کا ذکر کر کے لطف اندوز ہوتے ہیں

  • لودھراں: شکایات کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر لودھراں راؤ امتیاز احمد کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آفس میں پاکستان سیٹیزن پورٹل کی شکایات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا اس اجلاس کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ہدایت اللہ خان نے صدارت کی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر لودھراں یوسف کلیم، ایس این اے راؤ ناصر اور دیگر تمام محکموں کے سربراہان موجود تھے- اجلاس کی لودھراں کی طرف سے سیٹیزن پورٹل میں درج کی گئی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے اس متعلقہ اقدام پر غور کیا گیا

  • حکومت کے خلاف ملین مارچ ہوگا.مولانا فضل الرحمن، نہیں ،پارلیمنٹ کے اندر احتجاج ہونا چاہیے بلاول

    حکومت کے خلاف ملین مارچ ہوگا.مولانا فضل الرحمن، نہیں ،پارلیمنٹ کے اندر احتجاج ہونا چاہیے بلاول

    سلام آباد:اپوزیشن کی جماعتیں ایک دوسرے کی اپوزیشن ہوگئیں.حکومت کے خلاف تحریک پر آغاز سے قبل ہی دراڑیں پڑنےلگیں. اسلام آباد سے ذرائع سے یہ معلوم ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے مولان فضل الرحمن کے حکومت کے‌خلاف ملین مارچ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف آواز پارلیمنٹ میں اٹھانی چاہیے اور مناسب فورم ہے. مولانا فضل الر حمن ایک طرف حکومت کے خلاف ملین مارچ کی دھمکی دے رہے ہیں تو دوسری طرف بلاول کے اختلاف کے باعث مولانا فضل الرحمن کی حکومت کے خلاف کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے.

    دوسری طرف مولانا فضل الرحمن نے اے پی سی میں شرکت کرنے والے رہنماوں کا شکریہ ادا کیا ہے لیکن دوسری طرف ابھی تک مولانا کو تسلی نہیں ہوئی اس لیے اور لوگوں کو بھی حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی دعوت دیتے ہوئے کہ رہے ہیں کہ جو بھی آنا چاہے اس کے لیے دورازے کھلے ہیں ہم تو انتظار کررہے ہیں .مولانا فضل الرحمن نے ایک بیان میں‌یہ بھی بتایا ہے کہ اے پی سی میں قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے. مولانا فضل الرحمن نے مریم نواز کے بارے میں یہ کہا ہے کہ مریم حکومت کے خلاف سخت ترین ردعمل دینے اور تحریک چلانے کی تمنا رکھتی ہیں.

  • انکوائری کمیشن مسترد، 25 جولائی کے بعد ملک گیر جلسے ہوں گے، مولانا فضل الرحمن ودیگر کی پریس کانفرنس

    انکوائری کمیشن مسترد، 25 جولائی کے بعد ملک گیر جلسے ہوں گے، مولانا فضل الرحمن ودیگر کی پریس کانفرنس

    مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت اے پی سی کے بعد اپوزیشن رہنماؤں کی طرف سے مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی جس میں کہا گیا ہےکہ تمام سیاسی جماعتیں عوامی رابطہ مہم شروع کریں گی. فیصلہ کیا گیا کہ بجٹ کیخلاف تمام اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر اور باہراحتجاج جاری رکھےگی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے دیگر رہنماؤن کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بجٹ کو عوام دشمن،تاجر دشمن صنعتکار دشمن قرار دیا گیا ہے. انکوائری کمیشن مسترد اورپارلیمنٹ پرحملہ قراردیا گیا. پارلیمانی آئینی اور سول حکمرانی کی بالادستی پر زور دیا گیا،. جن امور پر اتفاق ہوا وہ قوم کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں.

    انہوں‌ نے کہاکہ سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کوآئینی طریقے سے ہٹایا جائے گا. اے پی سی میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے پر اتفاق کیا گیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ریفرنس واپس لیےجائیں. لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قانون سازی کی جائے. اے پی سی میں‌ عدلیہ میں اصلاحات ،ججوں کی تقرری پرنظرثانی پر زور دیا گیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ رہبرکمیٹی اے پی سی کے فیصلوں پرعمل کریگی،جس میں آیندہ کی حکمت عملی بنائی جائیگی. 25 جولائی کے بعد چاروں صوبوں میں مشترکہ جلسے کیے جائیں گے

    انہوں نے کہاکہ رہبرکمیٹی کی سفارشات پرعمل درآمد کیا جائے گا،یہ اکثریت جعلی اوردھاندلی زدہ ہے، پارلیمانی نظام حکومت اور 18ویں ترمیم کے خلاف کوششوں کی مزاحمت کی جائے گی. انہوں نے کہاکہ زرداری،نواز شریف سمیت تمام اسیران کی بنیادی ضروریات کاخیال رکھاجائے.

  • بلوچستان کے حوالے سے خصوصی کمیٹی کا قیام بلوچ عوام کے لیے اچھی خبر ہے. اختر مینگل

    بلوچستان کے حوالے سے خصوصی کمیٹی کا قیام بلوچ عوام کے لیے اچھی خبر ہے. اختر مینگل

    اسلام آباد:بلوچستان کے حوالے سے حکومت کی طرف سے قائم کردہ کمیٹی سے بلوچ عوام کے لیے بہت اچھی خبر ہے. ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل نے حکومت کی طرف سے بلوچستان کے حوالے سے کمیٹی کے قائم کیے جانے کو سراہتے ہوئے اچھا اقدام قرار دیا ہے. خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی قرار داد پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے جمع کروائی تھی.اس قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیاہے.

    اختر مینگل کا کہنا ہے کہ اس کمیٹی کو کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے جس کے لیے ایک فریم ورک تیار ہو اور کمیٹی دو ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے .حکومت کے اتحادی سردار اختر مینگل کے اس بیان سے اپوزیشن کی توقعات کو بہت نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے حکومت کی حمایت میں یہ بیان اس وقت آیا جب اپوزیشن سردار اختر مینگل کو عمران خان کی حکومت سے الگ ہونے کے مفت کے مشورے دے رہے تھے.