Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارتی باکسر حادثہ میں زخمی، اب مقابلہ آسٹریلوی باکسر سے ہو گا، عامر خان کا باغی نمائندہ کو انٹرویو میں‌ انکشاف

    بھارتی باکسر حادثہ میں زخمی، اب مقابلہ آسٹریلوی باکسر سے ہو گا، عامر خان کا باغی نمائندہ کو انٹرویو میں‌ انکشاف

    بھارتی باکسر نیراج گویت جن کا 12 جولائی کو سعودی عرب میں‌ پاکستانی نژاد برطانوی باکسرسے مقابلہ تھا، کل رات ایک حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں.

    باغی ٹی وی لندن کے نمائندے مجتبی شاہ کو دیے گئے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں‌ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بتایا کہ نیراج گویت سے ان کا مقابلہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں‌ ہونا تھا تاہم وہ کل رات ایک حادثہ میں زخمی ہو گئے ہیں جس پر ان کا مقابلہ اب اسی دن ایک آسٹریلوی باکسر سے ہو گا جو دومرتبہ چیمپئین رہ چکے ہیں.

    باکسر خان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا تھا کہ ورلڈ کپ میں میرا انڈیا سے مقابلہ ہو اور میں‌ بھارتی باکسر کو ہرا کر ورلڈ کپ میں‌ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں‌ شکست کا بدلہ لے سکوں‌ تاہم افسوس کہ یہ نہیں‌ ہو سکا.

    واضح رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر انڈین باکسر سے مقابلہ کیلئے بہت پرعزم تھے اور وہ اس سلسلہ میں‌ بھرپور تیاری کر رہے تھے. انہوں نے جدہ میں کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی میں اس مقابلہ کی اجازت دینے پر سعودی ولی عہد کا بھی شکریہ ادا کای تھا اور وزیر اعظم عمران خان کو بھی دعوت دی تھی کہ وہ سعودی عرب آکر ان کا مقابلہ دیکھیں‌.

    عامر خان اپنے پروفیشنل کیریئر کی38فائٹس میں عامر خان دو مرتبہ ورلڈ چمپیئن بننے میں کامیاب رہے اور اس دوران انہوں نے مارکوس میڈانا، ڈینی گارشیا، زاب جوڈھا، ساؤل الوریز جیسے باکسرز کا سامنا کیا ہے.

  • میلسی : جسم فروشی کا اڈا بند کر دیا گیا

    میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) شہر میں کافی عرصے سے جسمانی فروشی کا مکروہ دھندہ عروج پر تھا اہل محلہ اس فحاشی کے اڈے کی وجہ سے سخت پریشان نظر آتے تھے میلسی تھانہ سٹی کے ایس ایچ او نے اہل محلہ کی شکایت پر چھاپہ مار کر دھندے میں ملوث تین لڑکیوں اور دو لڑکوں کو گرفتار کر لیا میلسی کے اس فحاشی کے اڈے سے لڑکیاں کرائے پر بھی مہیا کی جاتی تھی اہل محلہ نے پولیس کی اس کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دھندے میں ملوث افراد کو سخت ترین سزا دی جائے اور اس برائی کو یہاں سے ہمیشہ کے لئے ختم کیا جائے

  • بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ‌ کو غیر مستحکم کرنے کی مخالفت کر دی، کہا جمہوری اقدام اٹھانا چاہیے

    بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ‌ کو غیر مستحکم کرنے کی مخالفت کر دی، کہا جمہوری اقدام اٹھانا چاہیے

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ کو غیر مستحکم کرنے کی مخالفت کر دی اور کہا ہے کہ جو ابھی اقدام کیا جائے جمہوری انداز میں ہونا چاہیے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق بلاول بھٹو نے کہاکہ عام انتخابات میں دھاندلی کرتے ہوئے بے شرمی کے سارے رکارڈ توڑے گئے. عام انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی، جب 2008 میں پی پی اقتدار میں آئی تو سادہ اکثریت دھاندلی سے چھینی گئی. ان انتخابات کے نتائج بھی ہم نے احتجاجاً قبول کیے.

    انہوں نے کہاکہ جو بھی اقدام کیا جائے جمہوری انداز میں ہونا چاہیے. پیپلزپارٹی جمہوری سسٹم میں رہتے ہوئے جدوجہد کرنا چاہتی ہے.

    واضح‌ رہے کہ اے پی سی میں مولانا فضل الرحمن کی جانب سے اسمبلیوں‌ سے استعفوں‌ کی تجویز پیش کی گئی تھی تاہم مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی طرف سے اس کی مخالفت کی گئی. اے پی سی کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے اور حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے کوئی بڑا فیصلہ نہیں‌ کیا جاسکا.

  • اے پی سی ناکام رہی، یہ ذاتی مفادات اور لوٹ مار کو تحفظ دینے کی بیٹھک تھی، وزیر اعلیٰ‌ پنجاب

    اے پی سی ناکام رہی، یہ ذاتی مفادات اور لوٹ مار کو تحفظ دینے کی بیٹھک تھی، وزیر اعلیٰ‌ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت اسلام آباد میں‌ ہونے والی اے پی سی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اے پی سی ذاتی مفادات اور لوٹ مار کی دولت کو تحفظ دینے کی بیٹھک کے سوا کچھ نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیر اعلیٰ‌ پنجاب نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں اسلام آباد میں عوام کے لئے بلکہ اپنی کرسی بچانے کیلئے جمع ہوئی ہیں. آج کی اے پی سی بھی ناکام رہی ہے. اپوزیشن جماعتوں‌ کو پہلے کی طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا. ان کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں‌ ہے.

    انہوں نے کہاکہ ملکی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دینا عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔ جو لوگ پاکستان کی ترقی و عوام کی خوشحالی کا سفرکھوٹا کرنا چاہتے ہیں‌ان کی جانب سے آج اے پی سی کا انعقاد کیا گیا۔

    واضح رہے کہ اے پی سی میں اپوزیشن جماعتیں‌ استعفوں پر اختلاف کے سبب حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے کوئی بڑا فیصلہ نہیں‌کر سکی ہیں.

  • حکومتی فیصلوں سے ملکی سلامتی اور خودمختاری کو شدید خطرا ت لاحق ہیں .اے پی سی کا اعلان اسلام آباد

    حکومتی فیصلوں سے ملکی سلامتی اور خودمختاری کو شدید خطرا ت لاحق ہیں .اے پی سی کا اعلان اسلام آباد

    اسلام آباد:اسلام آباد میں حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد حکومتی فیصلوں پر مشترکہ اعلامیہ تو لے آئی لیکن اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا .اسلام آباد سے آمدہ اطلاعات کے مطابق اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیہ میں کیاگیاہے کہ حکومتی فیصلے ملک کی خودمختاری ، سلامی اور بقاءکیلئے خطرہ بن چکے ہیں ۔اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر اے پی سی میں شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، یوسف رضا گیلانی، اسفند یار ولی، پشونخوا ملی عوامی پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔آل پارٹیز کانفرنفس کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نام نہاد حکمرانوں کو تمام سیاسی جماعتیں مسترد کر چکی ہیں، ملک کا ہر شعبہ زبوں حالی کا شکا رہے اور ملکی معیشت زمین بوس ہو چکی ہے، ملکی حالات بہت بڑا سکیورٹی رسک ہیں، حکومت کے فیصلے ملکی سلامتی،خود مختاری اور بقا کیلئے خطرہ بن چکے ہیں۔ معاشی زبوں حالی، بیرونی ادائیگیوں کا دباو ملکی سلامتی کیلیے بڑا چیلنج بن چکے ہیں اور حکمرانوں کا ایجنڈا ملکی مفادات کی بجائے کسی گھناونی سازش کا حصہ معلوم ہوتا ہے ۔

    اعلامیہ کے مطابق ملک دیوالیہ پن کی حدود کو عبور کرنے کی تیاری کر رہا ہے، حکومتی قیادت کے فیصلوں نے ہمارے شکوک و شبہات کو یقین میں بدل دیا ہے،مہنگائی سے غریب عوام کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور بیرونی قرضوں کا سیلاب اور معاشی اداروں کی بد نظمی معیشت کو دیوالیہ کرنے کو ہے، غربت و افلاس کی بڑھتی صورتحال پر تشدد عوامی انقلاب آتا ہوا نظر آرہا ہے ۔اسلام آباد میں حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے اعلامیہ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اپوزیشن حکومت کے خلاف اعلامیہ تو ظاہر کر سکتی ہے لیکن حکومت کے لیے ٹف ٹائم دینا فی الحال ممکن دکھائی نہیں دیتا. اپوزیشن کے حکومت کے خلاف اس اتحاد پر وزیر اعظم عمران خان نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنے مرضی اکٹھ کرلے لیکن یاد رکھے این آر او نہیں ملے گا

  • ہماری لڑائی عمران خان نہیں اسے سلیکٹ کرنے والوں سے ہے، مریم نواز

    ہماری لڑائی عمران خان نہیں اسے سلیکٹ کرنے والوں سے ہے، مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہماری لڑائی عمران خان سے نہیں اسے سلیکٹ کرنے والوں سے ہے. آج اگرصحیح فیصلہ نہ کیاتوقوم ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی. وقت آگیا ہے کہ اس وسیع تر قومی مفاد کی اصطلاح کو تبدیل کریں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق مریم نواز نے اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آل پارٹیز کانفرنس میں ٹھوس فیصلے ہونے چاہئیں، ملکی معیشت بدحالی کاشکارہےاورعوام ہماری جانب دیکھ رہےہیں. ایسااقدام اُٹھائیں کہ عمران خان توجائےلیکن ایساکوئی شخص پھرنہ آسکے. ہم کب تک وسیع تر قومی مفاد کے پیچھے چھپتے رہیں گے؟

    انہوں نے کہاکہ یہ سچ ہے اپوزیشن تاریخ کی بدترین دھاندلی کے خلاف موثر آواز نہیں اٹھا سکی، عوام کو اپوزیشن سے بہت توقعات ہیں۔ نیب کی زیر حراست لوگوں کو سیاسی قیدی ڈکلیئر کیا جائے۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی پر متفقہ فیصلہ کیا جائے، یہ پہلی اینٹ جب سرکے گی تو جمہوریت کی پیٹھ میں چھراگھونپنے والی حکومت کی بنیادیں ہل جائیں گی۔

    واضح رہے کہ اے پی سی کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے اور استعفوں پر اختلافات کے سبب اپوزیشن جماعتیں حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے کوئی بڑا فیصلہ نہیں‌ کر سکی ہیں.

  • تہران:سیکڑوں برس پرانی مسجد کی بحالی

    تہران:سیکڑوں برس پرانی مسجد کی بحالی

    تہران:ایرانی حکام نے صدیوں پرانی قازون مسجد کو اس کی اصلی حالت میں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیاہے. مورخین کے مطابق عباسی خلیفہ ہارون الرشید نے 807 عیسوی میں اس مسجد کو تعمیر کروایا تھا.ایرانی ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ یہ ایک تاریخی مسجد ہے جس کی بحالی سے ایران میں اسلامی ثقافتی سرگرمیوں کو وسعت ملے گی.

    اس مسجد کو 13 ویں صدی عیسوی میں اس وقت نقصان پہنچا تھا جب منگولوں نے اس علاقے میں لشکر کشی کی تھی. مورخین کے مطابق اس مسجد میں سولویں صدی عیسوی میں اضافہ کیا گیا تھے.لیکن اب ماہرین آثار قدیمہ نے اس کی تاریخی حثیت کو بحال کرنے اور برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے. جس کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں.

  • قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، صحافیوں‌ پر تشدد کے خلاف قرارداد منظور

    قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات نے صحافیوں پر تشدد کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی. قائمہ کمیٹی نے صحافیوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور تشدد کے واقعات کا بھی نوٹس لیا. قائمہ کمیٹی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ایک وزیر کے صحافی کو تھپڑ مارنے ، پروگرام میں صحافی پرتشددکی مذمت کرتی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی اطلاعات کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ ان واقعات میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی سفارش کرتی ہے. چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ وزیر صحافیوں کو تھپڑ مار دیں اور تشدد کریں،

    معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تمام صحافیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں. کسی بھی صورت میں تشدد کو قبول نہیں کیا جانا چاہیے. کسی کو اجازت نہیں کہ وہ تشدد کے ذریعے اپنے ردعمل کا اظہار کرے. شادی کی تقریب میں ایک وزیر کی جانب سے تھپڑ مارنے کے فعل کی مذمت کرتی ہوں. واضح رہے کہ فواد چوہدری کی طرف سے سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارے جانے کے بعد کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران کو بھی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے جس پر صحافی برادری کی طرف سے شدید ردعمل کا اظہار کیاجارہا ہے.

  • افغانستان:گردیز میں داعشی شرپسندوں نے مسجد شہید کردی.درجنوں قرآن مجید اور اسلامی کتب بھی جل گئیں

    افغانستان:گردیز میں داعشی شرپسندوں نے مسجد شہید کردی.درجنوں قرآن مجید اور اسلامی کتب بھی جل گئیں

    گردیز:افغانستان میں داعشی شرپسندوں کی طرف سے گردیز میں ایک جامع مسجد جلا کر شہید کردی گئی .مسجد مٰیں موجود درجنوں قرآن مجید بھی جل کر شہید ہوگئے. افغانستان سے آمدہ اطلاعات کے مطابق گردیز کے علاقہ دولت زئی میں بد ھ کے روز چند داعشی شرپسندوں نے جامع مسجد میں بم دھماکے کرکے کے مسجد کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا مسجد کا کافی حصہ شہید کردیا ہے.

    گردیزسے سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی داعشی شرپسندوں کی طرف سے مساجد کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے لیکن تازہ واقعہ اس حوالے سے بہت تکلیف دہ ہے کہ اس حملے میں مسجد کو بہت زیادہ نقصان اس وقت پہنچایا گیا جب علاقے میں امن وامان کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں ان کوششوں کو دھچکا لگا ہے. سیکورٹی فورسز کے مطابق مسجد میں آگ لگنے سے جہاں درجنوں قرآن مجید شہید ہوئے ہیں وہاں بہت سی اسلامی کتب بھی جل کر راکھ بن گئی ہیں.

  • جناح‌ ہسپتال میں‌ چھاپہ، ہیپاٹائٹس کیلنک کے سٹور سے زائد المیعاد ادویات کی بھاری کھیپ برآمد

    جناح‌ ہسپتال میں‌ چھاپہ، ہیپاٹائٹس کیلنک کے سٹور سے زائد المیعاد ادویات کی بھاری کھیپ برآمد

    اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی طرف سے جناح‌ ہسپتال میں‌ ایک بڑی چھاپہ مار کاروائی کی گئی ہے جس پر ہیپا ٹائٹس کلینک کے سٹور سے زائد المیعاد ادویات بھاری مقدار میں برآمد کر لی گئی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ جناح‌ ہسپتال کے ہیپاٹائٹس کلینک میں زائد المیعاد ادویات مریضوں‌ کو دی جارہی ہیں جس سے ان کی زندگیوں‌ کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں. اینٹی کرپشن ٹیم نے ان اطلاعات پر آج چھاپہ مارا تو ہیپا ٹائٹس کلینک سے ایسی زائد المیعاد ادویات کی بھاری کھیپ برآمد کر لی گئی ہے.

    چھاپہ مارے جانے کے وقت اینٹی کرپشن لاہور ریجن کے افسران بھی موجود تھے. واضح رہے کہ اس سے قبل مختلف سرکاری ہسپتالوں‌ سے زائد المیعاد ادویات برآمد کی جاتی رہی ہیں تاہم ابھی تک حکومت اس مسئلہ پر قابونہیں‌ پا سکی ہے.