میٹر و پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی سرکاری زمین کوڑیوں کے بھاو بیچنے کا معاملہ ، سابق ٹاو ن ناظم کوئٹہ کے بھائی سمیت تین بے نامی دار گرفتار ، قانون کی آنکھ میں دُھول جھونکھتے ہوئے ملزمان نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا اور قومی احتساب بیورو بلوچستان نے سابق ٹاو ن ناظم کوئٹہ قہارودان اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے آفسران کی جانب سے سرکاری زمین کی بندر بانٹ میں ملوث تین ملزمان سلطان محمد ،رحمت اﷲ ، اور عبد الرازق کو گرفتار کرلیا ہے۔ نیب بلوچستان کی تحقیقات کے مطابق سابق ٹاون ناظم کوئٹہ قہارودان نے میٹر و پولیٹن کارپوریشن کے آفسران کی ملی بھگت سے شہر کے وسط میں واقع کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین اپنے بے نامی دار عزیز کو غیر قانونی طور پر ننانونے سال کی لیز پر الاٹ کی ۔ بعد ازاں جھٹکا مارکیٹ کوئٹہ میں واقع مذکورہ سرکاری زمین دوسری پارٹی پر بیچتے ہوئے اپنے بھائی کے آکاو نٹس میں رقم وصول کی ۔ نیب بلوچستان کے قانونی نوٹسز پر پیش نہ ہونے اور تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر قومی احتساب بیورو بلوچستان کی اینٹیلیجنس ٹیم نے سابق ٹاون ناظم کوئٹہ کے بھائی سمیت تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ملزمان کو احتساب عدالت پیش کر کے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Author: +9251
-
مظفرگڑھ میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کےلئے ہنگامی مشقیں
ممکنہ سیلاب کی تیاریوں کے حوالے سے مظفرگڑھ میں دریائے چناب پر ریسکیو 1122 کی جانب سے فرضی مشقیں کی گئیں،اس موقع پر سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کا عملی مظاہرہ بھی کیاگیا.ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر مظفرگڑھ میں دریائے چناب پر ریسکیو کی جانب سے فرضی مشقیں کی گئیں.ضلعی انتظامیہ ملتان کے زیراہتمام ہونے والی مشقوں کے دوران محکمہ صحت،لائیوسٹاک، سول ڈیفنس سمیت دیگر سرکاری محکموں کی جانب سے بھی کیمپ لگائے گئے تھے.ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے مشقوں کا معائنہ کیا،اس دوران ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے سیلاب میں پھنسے افراد کو بحفاظت طریقے سے نکالنے اور غوطہ خوری کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا.مشقوں کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملتان ڈاکٹر کلیم ممکنہ سیلاب کے حوالے سے ریسکیو سمیت تمام سرکاری محکموں کی تیاریاں مکمل ہیں اور فرضی مشق کا مقصد سیلاب کے حوالے سے تیاریوں کو جانچنا تھا.

-

وکلا دیں گے سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی نے سپریم کوٹ کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا.
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق .سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دو جولائی کو وکلا سپریم کورٹ کےداخلی دروازے پر دھرنادیں گےوکلا جوڈیشل کونسل کی کارروائی تک بیٹھے رہیں گے،چیئرمین سینیٹ کیخلاف سازش بلوچستان کیخلاف سازش ہے.
انہوں نےکہا کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف ریفرنس کےبعدچیئرمین سینیٹ کےپیچھےپڑےہیں،امان اللہ کنرانی نے مزید کہا کہ بلوچستان،حکومت کی ترجیحات میں ہے نہ ہی اپوزیشن کی ترجیحات میں ہے.الیکشن کمیشن کےارکان کےتقرر میں ڈیڈلاک آگیا ہے،
دونوں جماعتیں سندھ سے نمایندے پر راضی ہیں.بلوچستان کی نمایندگی کی کسی کو کوئی فکر نہیں ہے،دہشت گردی بھی اس قوم کیخلاف جنگ ہے،کرپشن کیخلاف کارروائی نیب کا کام نہیں ہے.ہم سب کو مل کر کر کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا،اگر کچھ منفی آتا ہے تو ایکشن کمیٹی کےتوسط سے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے.آج اگر آپ کو کھٹکتا ہے تو چیئرمین سینیٹ کھٹکتا ہے کیونکہ وہ کمزور ہے، -

طالبان کو افغانستان سےفوج نکالنے کی یقین دھانی کرا دی، امریکا
امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ طالبان کو یقین دہانی کرادی ہے کہ ہم غیرملکی فوج نکالنے کو تیار ہیں، امید ہے طالبان سے یکم ستمبر تک افغان امن سمجھوتہ طے پاجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ کا کابل میں افغان قیادت سے ملاقاتوں کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حقیقی پیشرفت حاصل کرلی ہے، سمجھوتے کا مسودہ بھی تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان امن سمجھوتے کے سلسلے میں پاکستان کا کردار اہم ہے، امریکا مذاکرات کے نتائج سے متعلق ہدایات نہیں دے سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے افغان سرزمین اب دوبارہ دہشت گردی کا مرکز نہیں بنے گی، توقع ہے دہشت گردوں کو اب افغانستان میں محفوظ ٹھکانے نہیں ملیں گے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو افغانستان کے غیر اعلانیہ دورہ پر ہیں، اس دوران انہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی اور طالبان کے ساتھ جاری امن مذاکرات کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔
-

وسیم اکرم نے محمد عامر سے اپنے جیسے کردار کی توقع لگا لی
سابق کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ پر ہمیشہ نفسیاتی برتری حاصل رہتی ہے، کھلاڑیوں کو 92 ورلڈ کپ کی داستان سے حوصلے مل سکتے ہیں۔امید ہے کہ عامر وہی کردار ادا کریں گے جو 1992ء کے ورلڈ کپ کے اندر میں نے کیا تھا .
تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے کہا ہے کہ انہوں نے کہا کہ 92 کے ورلڈکپ میں بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم کوئی میچ نہیں ہاری تھی، پھر ہم سے ہاری تھی، امید ہے کہ اس بار بھی ایسا ہو، پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ تینوں میچز جیتے، ٹیم اپنے میچز پر توجہ دے پھر جو ہوگا دیکھیں گے۔
سابق کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ پر ہمیشہ نفسیاتی برتری حاصل رہتی ہے، کھلاڑیوں کو 92 ورلڈ کپ کی داستان سے حوصلے مل سکتے ہیں۔
انہوں نے قومی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ کی بہترین ٹیم ہے، کیوی بولر ٹرینٹ بولٹ کو شروع میں وکٹیں نہ دیں، چاہے 5 اوورز میں 12 رنز ہی کیوں نہ ہوں کیوں کہ بولٹ دو یا تین سلپ لے کر نئے گیند سے بولنگ کرائے گا لہٰذا باہر جاتی گیند کو جانے دیں۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ جب اہم بولر کو وکٹ نہیں ملے گی تو باقی بولرز پر بھی دباؤ آئے گا، بولر کو مجبور کریں کہ وہ آپ کے پلان کے مطابق بولنگ کرے۔
محمد عامر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عامر کی لائن لینتھ کافی بہترین جارہی ہے، امید ہے محمد عامر وہی کردار ادا کرے گا جو 92 میں میرا تھا، عامر کو ہمیشہ سپورٹ کیا کیوں کہ معلوم تھا کہ اسکو وکٹ مل گئی تو ردھم واپس آجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض بھی اچھا پرفارم کررہا ہے اور پاکستان ٹیم کو پرفارم کرتا دیکھ کر خوشی ہورہی ہے۔
سابق کپتان نے اوپنرز کو مشورہ دیا کہ ابتدائی تین بیٹسمینوں کا کردار کافی اہم ہوگا، ہماری شروع کی وکٹیں گرجاتی ہیں تو ہم لڑکھڑا جاتے ہیں، پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف کافی اچھی بیٹنگ کی، نیا گیند دیکھ کر کھیلا، یہی حکمت عملی ہونی چاہیئے۔
-

بھارت: دماغی بیماری سے بچوں کی اموات میں مزید اضافہ
بھارت میں دماغی بخار کی وبا سے بچوں کی اموات مزید بڑھ گئیں۔ وبائی مرض کے نتیجے میں اب تک 152 بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں اور حکومت اس سے نمٹنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست بہار میں حکام کا کہنا ہے کہ اکیوٹ انسیفلائٹس سنڈروم (اے ای ایس) یعنی شدید دماغی بخار سے ڈیڑھ سو سے زیادہ بچوں کی اموات ہو چکی ہیں۔
ریاست کے دو بڑے ہسپتالوں میں ابھی بھی سیکڑوں مریض زیر علاج ہیں ان میں بہت سے بچے ایسے ہیں جن کی عمر دس برس سے کم ہے۔ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ بیشتر اموات ‘ہائپوگلیسیمیا’ یعنی خون میں شوگر کی مقدار بے حد کم ہونے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔
دماغی بخار کا پہلا معاملہ انیس سو ستر میں سامنے آیا تھا اور تب سے بہار اور اترپریش میں اس بخار سے ہزاروں بچوں کی اموات ہو چکی ہیں۔ صرف بہار میں گذشتہ ایک عشرے کے وران 1350 بچوں کی اموات ہوچکی ہیں جن میں 355 بچے صرف ایک سال یعنی 2014ء کو انتقال کرگئے۔جون کے مہینے میں شروع ہونے والی اس بیماری سے سب سے زیادہ ہلاکتیں بہار کے مظفرپور علاقے میں ہوئی ہیں۔
یہ بیماری اکثر مون سون کے موسم میں پھیلتی ہے اور اس سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہوتے ہیں۔انڈیا میں انیس سو ستر سے اب تک ہزاروں بچے دماغی بخار سے ہلاک ہوچکے ہیںدو ہزار پانچ تک ڈاکٹروں کا یہ موقف تھا کہ بیشتر اموات جاپانی انسیفلائٹس یعنی جاپانی دماغی بخار سے ہوتی ہیں جو مچھروں کے کانٹے سے ہوتا ہے
-

پتوکی میں فاسٹ فوڈز میں ناقص اجزائے خورد و نوش کا استعمال ، انتظامیہ لاعلم
قصور ، پتوکی:-
cheezious فاسٹ فوڈ پر زنگر برگر اور دیگر کھانے والی چیزوں میں خراب اور بدبو دار گوشت کے استمعال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیزیس پتوکی برانچ سے زنگر برگر منگوا کر کھولا تو چکن پیس سے انتہائی بدبو آ رہی تھی۔ لیکن تب تک بچہ ایک بائٹ کھا چکا تھا جس پر اس زنگر برگر یعنی چیسیز پر فون کر کے انھیں مطلع کیا گیا تو چیزیس ڈلیوری بوائے نے بھی گوشت بدبودار اور باسی ہونے کی تائید کی۔
بعدازاں بچے کے چیک اپ کے لیے احتیاطاً ڈاکٹر سے رجوع کیا تاہم بچے کی حالت نارمل ہے۔
چیزیس پتوکی کی چیزوں سے بو آنا یا گوشت کا باسی پن کوئی نئی بات نہیں پہلے بھی ایسی کئی شکایات سامنے آ چکی ہیں ۔ اہلخانہ نے چیزیس پتوکی کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا ہے اور فوڈ اتھارٹی اور اے سی پتوکی سے چیزیس پتوکی کی اس برانچ کو سیل کر کے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ پتوکی اور گردونواح کے بچوں کو چیزیس پتوکی پر پائے جانے والے بدبودار اور باسی گوشت سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔ -

70 سالہ بزرگ کو مبینہ تشدد کرتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا
چنیوٹ
چائے کے چھینٹے گرانے پر نوجوان طیش میں آگیا 70 سالہ بزرگ کو مبینہ تشدد کرتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے
تھانہ لالیاں کے علاقہ کوٹ اسماعیل میں چائے کی معمولی چھینٹیں کپڑوں پر پڑنے سے نوجوان نے طیش میں آ کر 70 سالہ بزرگ کی جان لے لی اطلاعات کے مطابق چنیوٹ تھانہ لالیاں کے علاقہ کوٹ اسمعیل پل پہ ہنڈائی ڈالہ جو کہ مال مویشی سے لوڈ تھا ایک پنکچر شاپ پر ہوا بھروانے کے لئےرکا۔تو وہاں بیٹھے فہد نامی نوجوان جو کہ کوٹ اسمعیل کا رہائشی ہے چائے پی رہا تھا کہ مقتول فقیر حسین قریب سے گزرا تو چائے کی پیالی سے ٹکرایا جس سسے چائے کی چھینٹیں فہد لالی کے کپڑوں پر پڑ گئیں جس سے طیش میں آ کر فہد لالی نے بزرگ شخص مقتول فقیر حسین کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سےفقیر حسین دل پر گہری چوٹ لگنے کے باعث جانبر نہ ہوسکا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تاہم پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے اور پولیس نے ملزم فہد اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے -
چور ڈاکو بے لگام دن دیہاڑے چوری و ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر انتظامیہ بے بس
قصور ، الہ آباد:-
وارڈ نمبر 2 محلہ فیصل آباد گلشن اقبال کالونی چوروں اور ڈاکوؤں کی لپیٹ میں ڈکیتی کی وجہ سے علاقے میں خوف خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
شہریوں کا احتجاج اور اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل بھی کی ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الہ آباد میں چور ڈاکو بے لگام ہو گئے ہیں۔دن دیہاڑے تقریبا دوپہر 12 بجے میاں ٹاؤن میں چور آٹھ لاکھ لے اڑے۔ جب سے الہ آباد میں ایس ایچ او نصراللہ بھٹی تعینات ہوئے ہیں تب سے سے چوری ڈکیتی اور دیگر جرائم کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور دو دن کے اندر چار وارداتیں ہو چکی ہیں پولیس حسب روایت شہریوں کو فنگر پرنٹس لالی پوپ دیے ہوئے ہے جس سے شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے شہری حلقوں اور تنظیموں رہنماوں نے ڈی پی او قصور سے مقامی پولیس کی نا اہلی کے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔ -

پسند کی شادی پر نوجوان کی آنکھیں نکال دی گئیں.
بھکرمیں پسند کی شادی کرنے والے کی آنکھیں نکال دی گئیں.پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں نکام
باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق بھکر کے علاقے چاہ اسماعیل والا میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے بھائیوں نے لڑکے کی آنکھیں نکال دیں. اسحاق نامی نوجوان نے ڈیرہ اسماعیل خان کی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی .لڑکی کے تین بھائیوں نے اسماعیل والا کے قریب لڑکے پر حملہ کیا اور اس کی آنکھیں نکال دیں .اسحاق کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا .پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے لڑکے کو قابو کرکے آنکھوں میں نوکدار چیز ماری۔ اس واقعے پرمتاثرہ لڑکے کے بھائی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی کا سسرالیوں سے کوئی تنازعہ نہیں تھا ۔ ایس ایچ او سٹی عثمان سلطان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہے ہیں ۔ جنہیں تا حال گرفتار نہیں کیا جاسکے گا.