Baaghi TV

Author: +9251

  • رواں سال ملک بھر میں ملیریا سے 24، ڈینگی سے 62 افراد جاں بحق. محمکہ صحت

    رواں سال ملک بھر میں ملیریا سے 24، ڈینگی سے 62 افراد جاں بحق. محمکہ صحت

    رواں سال ملک بھر میں ملیریا سے 24، ڈینگی سے 62 افراد جاں بحق. محمکہ صحت

    سال 2022 بھی اپنی پیچیدگیوں اور صحت کے ہولناک مسائل چھوڑ کررخصت ہورہا ہے جب کہ سال 2022 کے اختتام میں کورونا کا نیا ویئرینٹ بھی سامنے آگیا۔ سال 2022 میں کورونا، ڈنگی اور ملیریا سمیت دیگر امراض میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا، خدشہ ہے کہ 2023 میں بھی پاکستان میں صحت کے مسائل مزید ہولناک ہوسکتے ہیں، سال 2022 کے اختتام پر چین میں کوروناکے نئے ویئرینٹ نے 2023 کو بھی مشکوک بنادیا۔

    25 دسمبر کو کرسمس اور 31 دسمبر کو نئے سال کی تقریبات کی وجہ سے دنیا بھر میں آمدورفت غیر معمولی ہوگی جس کی وجہ سے نیا ویئرینٹ جنوبی ایشیائی ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں 2022 میں ملیریا سے 400222 افراد متاثر ہوئے جس میں سے 24 افراد جاںبحق ہوگئے،ڈنگی سے 23153 افراد متاثرہ رپورٹ ہوئے اس میں سے 62 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پاکستان میں 2022 میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار ہوچکی، سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر شرف علی شاہ کے مطابق پاکستان میں گذشتہ 10 سال کے دوران 9600 افراد ایچ آئی وی ایڈز کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔ پاکستان میں غیر مستحکم معیشت کی وجہ سے ڈالر اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جس کی وجہ سے بیرون ممالک سے درآمد کی جانے والی ادویات اور ادویات کے خام مال پاکستان درآمد کرنے پر متعدد مشکلات کا سامنا رہا ہے۔

    خدشہ ہے کہ 2023 میں پاکستان میں ادویات کی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا،ڈاکٹر مسعود حمید نے کہا کہ طبی مسائل کے حل کیلیے اسٹیک ہولڈرزکی قومی کانفرنس بلائی جائے، پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالعزیز میمن نے بتایا کہ دوا ساز کمپنیوں کے پاس مستقبل کیلیے صرف 2 ماہ کا خام مال موجود ہے۔ ہول سیل کیمسٹ کونسل آف پاکستان کے صدر محمد عاطف حاجی حنیف بلو نے کہا پاکستان میں تیار کی جانے والی ادویات کا خام مال 60 فیصد چائنا اور 40 فیصد بھارت سے درآمد کیا جاتا ہے جن کی ادائیگیاں ڈالر میں کی جاتی ہیں کیونکہ پاکستان میں ڈالر اپنی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد مینوفیکچرز حضرات نے ادویات کی قیمتوں میں غیر اعلانیہ اضافہ کردیا۔

    ملک میں ادویات اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کو معاشی ناہمواری میں مبتلا کر دیا، سال 2022 بھی اپنی پیچیدگیوں اور صحت کے ہولناک مسائل چھوڑ کر ختم ہوگیا۔ اگست میں سندھ میں سیلاب کی وجہ سے محکمہ صحت کا اندرون سندھ اسپتالوں کا انفراسٹرکچر بھی تباہ کردیا۔ دریں اثنا ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے پروفیسر آف پیتھالوجی کے سربراہ پروفیسر سعید خان نے بتایا کہ 2022 کے اختتام پر چین میں کورونا کا نیا وئیرینٹ سرد موسم میں رونما ہونے کے بعد اس بات کا خدشہ ہے کہ یہ وائرس ایک بار پھر دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے کیونکہ 25 دسمبر کو کرسمس اور 31 دسمبر کو منائے جانے والے نئے سال 2023 کی خوشی کے موقع پر دنیا بھر میں مختلف تقاریب منعقد ہوںگی جس میں عوام کی بڑی تعداد ایک سے دوسرے ممالک کا رخ کرتی ہے۔

    اس لیے خدشہ ہے کہ نیا وئیرنٹ دوبارہ پھیل سکتا ہے، پاکستان میں موجود سرد موسم نئے وئیرنٹ کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے، اس موسم میں نزلہ، زکام، بخار شدت اختیار کرتا ہے،پاکستان انفیکشن کنٹرول سوسائٹی کے صدر پروفیسر رفیق خانانی کے مطابق انفیکشن ڈیزیز میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ آج تک پاکستان سے کسی بھی بیماری کا خاتمہ نہیں کیا جاسکا۔ دریں اثنا حکومت سندھ کی سیاسی مصلحتوں اور طبی مسائل کے حل میں عدم دلچسپی کی وجہ سے 2022 میں صوبے کی عوام مختلف امراض اور وائرس کا شکار رہے،اگست 2022 میں سندھ میں سیلاب صورتحال کی وجہ سے صحت کے مسائل ہولناک صورت اختیار کی، محکمہ صحت کا اندرون سندھ اسپتالوں کا انفراسٹکچر بھی تباہ کردیا۔

    سال 2022 میں کانگو، ڈینگی، ملیریا، ایچ آئی وی ایڈز سمیت دیگر بیماریاں اپنی شدت کے ساتھ حملہ آور ہوئیں، پاکستان میں ہر سال ایچ آئی وی ایڈزکے 25 ہزار نئے مریض رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ بھارت میں 2010 سے 2019 کے درمیان 37 فیصد افراد ایچ آئی وی ایڈزکے مریض کم ہوئے ہیں۔ یہ بات سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سید شرف علی شاہ نے ایکسپریس ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے کہی۔

    انھوں نے کہا کہ یواین ایڈز پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں 2021 میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار تک پہنچ چکی ہے جس میں سے 15 سال سے زائد عمر کی مردوں کی تعداد 1لاکھ 70 ہزار، 15 سال سے زائد عمر کی خواتین کی تعداد 41 ہزار جبکہ پیدائش سے 14 سال کی عمر کے بچوں کی تعداد 4600 ہے۔

    2022 کے دوران دوائوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا

    رواں سال 2022 کے دوران سیلابی صورتحال کی وجہ سے دوائوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا، پیناڈول کا ایک ڈبہ 300روپے سے 1000 روپے میں فروخت ہوا. باہر سے درآمد کیے جانے والے دودھ کے ڈبے بھی مریضوں کی دسترس سے باہر رہے، سال 2022 کے دوران دوائیں مہنگی ہونے کی تلخ یادیں چھوڑ کر رخصت ہورہاہے ۔

  • اسمبلی میں واپس آنے کی بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر شاہ محمود قریشی کا ردعمل

    اسمبلی میں واپس آنے کی بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر شاہ محمود قریشی کا ردعمل

    اسمبلی میں واپس آنے کی بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر شاہ محمود قریشی کا ردعمل

    شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا اختیار نہیں کہ اسمبلی میں واپس آنے کی دعوت دیں یہ وزیر اعظم کا استحقاق ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو کی آفر ٹھکرا دی۔ ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا اختیار نہیں کہ اسمبلی میں واپس آنے کی دعوت دیں۔ یہ دعوت وزیراعظم دے سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انتخابات کی تاریخ دےتو بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ الیکشن اصلاحات کیلئے بیٹھ کر تعاون بھی کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہاں سے مختلف سگنلز آرہے ہیں۔ کچھ دعوت دیتے ہیں کچھ دعوت سے کتراتے ہیں۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں واپسی کی دعوت دی تھی ۔ انہوں نے کہاتھا کہ عمران خان خود کو جمہوری کہتے ہیں تو واپس پارلیمان میں آئیں ، اپنا کام کریں ، ہم نے چار سال آپ کو بھگتا ، آپ نے پہلے دن ہی نخرے شروع کر دیے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
    خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ
    افسانہ نویس و ناول نگار اور مترجم قیصر نذیر خاورانتقال کرگئے.
    ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ واپس آؤ اپنا اپوزیشن کا کام کرو پھر سیاسی جماعتیں آپ سے بات کریں گی۔ الیکشن اور نیب ریفارمز کیلئے اپنا حصہ ڈالو، سڑکوں پر کالعدم تنظیموں کے ساتھ گھومو گے تو مذاکرات نہیں ہوں گے، عوام کو موقع ملے گا، وہ آپ کو بھی پہچانتے ہیں اور ہمیں بھی۔

  • رتیش دیش مکھ نے میڈیا سے معافی کیوں مانگی ؟‌

    رتیش دیش مکھ نے میڈیا سے معافی کیوں مانگی ؟‌

    بالی وڈ‌اداکار رتیش دیش مکھ جن کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا جاتا ہے. انہوں نے مزاحیہ اور سیریس کردار دونوں اتنی مہارت کے ساتھ نبھائے کہ شائقین ان کے دیوانے بن گئے. رتیش دیش مکھ نے اپنے دور کی تقریبا تمام بڑی فنکارائوں کے ساتھ کام کیا ہے تاہم ان کی اہلیہ جنیلیا ڈی سوزا بھی کسی سے کم نہیں ہیں. رتیش دیش مکھ جنہوں نے حال ہی میں مراٹھی پراجیکٹ کیا ہے اداکار آج کل اس کی پرموشن میں مصروف ہیں. اس سلسلے میں‌وہ ممبئی میں‌موجود تھے . رتیش دیش مکھ اپنی مراٹھی فلم کے پروموشن کےلئے اپنی اہلیہ کے ساتھ کولاپور میں واقع ٹیمپل گئے۔اس موقع پر صحافی نے رتیش دیش مکھ کو بتایا کہ اس کی پی آر ٹیم نے ہوٹل میں ہم سے بدتمیزی کی، جس پر اداکار نے فوری طور پر معافی مانگ لی. عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جیسے ہی صحافی نے اداکار کوبتایا کہ ان کی ٹیم نے بدتمیزی کی ہے تو ریتیش نے معافی مانگنے میں‌معمولی سی بھی تاخیر نہیں‌کی .

    یاد رہے کہ رتیش دیش مکھ کا شمار ایسے اداکاروں میں‌ہوتا ہے جو اپنے کام سے کام رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ کسی کنٹرورسی کا حصہ بنتے ہوئے نظر نہیں آتے . دیکھنا یہ ہے کہ رتیش کے مراٹھی پراجیکٹ کو کتنی کامیابی ملتی ہے.

  • چڑیلز کا دوسرا سیزن ریلیز کے تیار

    چڑیلز کا دوسرا سیزن ریلیز کے تیار

    چڑیلز پاکستانی کی تیار کردہ بولڈ‌ویب سیریز ہے اسے 2020میں زی فائیو پر ریلیز کیا گیا تھا ویب سیریز کی مقبولیت کودیکھتے ہوئے اس کا سیزن ٹو بھی تیار کیا گیا ہے جو کہ بہت جلد آن ائیر جانے والا ہے. ویب سیریز میں ثروت گیلانی نے سارہ، یاسرہ رضوی نے جگنو، نمرہ بچہ نے بتول اور مہربانو نے زبیدہ کا کردار ادا کیا ہے اور ویب سیریز میں چار مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو ایک گینگ کے طور پر دکھایا گیا تھا۔ اس ویب سیریز پر بہت زیادہ تنقید ہوئی تھی ، ناقدین نے ثروت گیلانی ،یاسرہ رضوی اور نمرہ بچہ کو لیا آڑھے ہاتھوں اور

    انہیں یہاں تک کہہ دیا کہ شرم کریں ایسے کردار اور ایسی کہانیوں میں کام کرتے ہوئے . تاہم ثروت گیلانی کہتی ہیں کہ چڑیلز ایک یادگار ویب سیریز ہے ، اس میں کام کرکے بہت اچھا لگا کچھ لوگوں نے تنقید کی لیکن زیادہ تر نے ہماری حوصلہ افزائی کی . انہوں نے کہا کہ چڑیلز کے دوسرے سیزن میں شائقین کو بہت کچھ نیا دیکھنے کو ملے گا ، وہ اس سارے سیزن سے مکمل طور پر لفط اندوز ہوں گے. ثروت گیلانی نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کا کام ہے تنقید کرنا ، کام کرنے والوں کا کام ہے کام کرنا سو ہم کررہے ہیں.

  • آسمان بولے گا کے ساتھ شعیب منصور کی 5 سال کے بعد واپسی

    آسمان بولے گا کے ساتھ شعیب منصور کی 5 سال کے بعد واپسی

    منجھے ہوئے ڈائریکٹر شعیب منصور جو خود نہ کوئی انٹرویو دیتے ہیں اور نہ ہی لوگوں‌کے سامنے آتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ جو کام کرتے ہیں لوگ وہ دیکھیں مجھ کو دیکھ کر کیا کریں گے؟ اور میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہوتا تو کیا انٹرویو دوں. ان کی فلم آسمان بولے گا اگلے سال کے وسط میں ریلیز ہونے جا رہی ہے . فلم کی ریلیز کی حتمی تاریخ تو سامنے نہیں آئی لیکن یہ طے ہے کہ فلم اگلے سال ریلیز کی جائیگی. اس فلم میں‌پہلی بار مایا علی اور ماڈل عماد عرفانی ایک ساتھ نظر آرہے ہیں. کہانی بالاکوٹ پر بھارتی فضائیہ کے حملے کے بعد پاک فضائیہ کے

    بھرپور آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے سچے واقعات پر مبنی ہے۔ شعیب منصور اس فلم کے ساتھ پانچ برس کے بعد بڑی سکرین کے لئے کوئی پراجیکٹ‌لا رہے ہیں. شعیب منصور کہتے ہیں‌کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے اسکو پذیرائی عوام اپنے مزاج کے مطابق دیتی ہے. میں عوام کے لئے کام کرتا ہوں اور کرتا ہی رہوں گا. شعیب منصور کی فلم کی فلم آسمان بولے گا کا لئے شائقین بے چینی سے انتظار کررہے ہیں. دیکھنا یہ کہ شعیب منصور کی یہ فلم شائقین کو کتنی پسند آتی ہے.

  • ندا یاسر نے تنقید کرنے والوں کو منافق کہہ دیا

    ندا یاسر نے تنقید کرنے والوں کو منافق کہہ دیا

    اداکارہ اور میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ عوام جو دیکھنا چاہتی ہے کہ ہم وہی دکھاتے ہیں اور میں نے ہمیشہ ان لوگوں کو اپنے پروگرام میں مدعو کیا جن کو لوگ دیکھنا چاہتے ہیں. میں‌ نے بہت باصلاحیت لوگوں‌کو بھی اپنے شوز میں دکھایا لیکن جب میں نے ان پروگرامز کی ریٹنگ دیکھی تو پتہ چلا کہ وہ ان کی بجائے دوسرے لوگوں کو دیکھنا چاہتے ہیں انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں نے 2021 میں دنانیر مبین نامی لڑکی کو اپنے شو پربلایا تھا جنہوں نے محض پاوری ہو رہی ہے مکالمہ سے عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی تھی ۔اس کے علاوہ ان کے ساتھ

    ACCA کے امتحان میں 179 ممالک میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والی زارا نعیم کو بھی بلایا گیا تھا ۔مگر ان دونوں کے ایک ساتھ کیے گئے شو میں صرف دانانیر مبین کے کلپس وائرل ہوئے ۔ ندا یاسر نے کہا کہ مجھے عوام کی منافقت سمجھ نہیں آتی . ندا یاسر لتا منگیشکر میرا دل یہ پکارے آجا سے شہرت حاصل کرنے والی لڑکی کواپنے پروگرام میں‌مدعو کرنے کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں صرف یہ جاننا چاہتی تھی کہ اس گانے کے ڈانس میں ایسی کیا بات تھی جو کہ اتنی مقبول ہوئی .

  • زندگی کیسے گزارنی چاہیے ہانیہ عامر نے بتا دیا

    زندگی کیسے گزارنی چاہیے ہانیہ عامر نے بتا دیا

    اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اپنی زندگی کو بھرپور انداز میں گزار رہی ہوں اور میں ہر کسی سے کہتی ہوں کہ زندگی کو بھرپور انداز سے گزاریں . جو لمحہ آپ گزار رہے ہیں وہ آخری بھی تو ہو سکتا ہے تو کیوں نہ ہم اپنی زندگی کو بھرپور انداز سے جئیں اس کا ہر لمحہ آخر سمجھ کر بھرپور گزاریں. ہانیہ عامر نے کہا کہ کسی کو نہ برا کہیں نہ کسی کا برا چاہیں اور نہ کریں باقی خیر ہے. میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اپنے مخالفین کو بھی نہ برا کہوں اور میں نہیں‌ کہتی . میں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں . ہانیہ عامر نے کہاکہ شوبز ایک ایسی

    فیلڈ‌ ہے کہ جہاں کوئی بھی بات چھپی نہیں رہتی لیکن کسی کی زندگی بھی پرائیویٹ‌ نہیں رہتی. مجھے ایک گلہ ہے کہ یہاں کسی کو کسی کے ساتھ دوستی کو الگ ہی رنگ دے دیا جاتا ہے جو کہ بہت ہی غلط ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے ہم کولیگز ہیں ایک دوسرے کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے ہیں اچھا تعلق بن جاتا ہے کہیں ایک ساتھ نظر آجاتے ہیں تو سکینڈل بنا دیا جاتا ہے جو کہ یقینا تکلیف دہ ہے. یاد رہے کہ ہانیہ عامر کی آج کل فرحان سعید کے ساتھ دوستی کے بہت زیادہ چرچے ہیًں.

  • تنیشا شرما کی والدہ کے شیزان خان پر سنگین الزامات

    تنیشا شرما کی والدہ کے شیزان خان پر سنگین الزامات

    پچھلے دنوں ایک اداکارہ کی آن سیٹ خودکشی نے بھارتی شوبز انڈسٹری میں ہلچل مچا دی. وہ اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ تنیشا شرما ہیں .اس کیس میں اب ایک نیا موڑ آگیا ہے کیونکہ تنیشا کی والدہ نے اپنی بیٹی کے بوائے فرینڈ شیزان خان پر الزامات کی بوچھاڑ‌کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بیٹی کو شیزان خان نے دھوکہ دیا جس کی وجہ سے وہ دلبرداشتہ ہو گئیں اور انہوں نے موت کو گلے لگا لیا.انہوں نے کہا کہ شیزان خان ایک وقت میں دوسری خاتون کے ساتھ بھی رشتے میں تھا اور میری بیٹی کو شادی کے نام پر استعمال کر رہا تھا۔ تین ماہ تک شیزان خان نے میری بیٹی سے اپنا دوسری خاتون کے ساتھ افیئر چھپائے رکھا۔یاد رہے کہ دو روز قبل معروف اداکارہ تنیشا شرما نے شوٹنگ کے دوران پھندہ لے کر خودکشی کر

    لی تھی ان کی والدہ کا کہنا ہے کہ انکی بیٹی کا اپنے ساتھی اداکار شیزان خان کے ساتھ افئیر چل رہا تھا اور شیزان خان نے ان کو شادی کا جھانسا دیکر دھوکہ کیا اور اسے خود کشی پر مجبور کر دیا. تازہ اطالاعات یہ ہیں کہ پولیس نے شیزان خان کو گرفتار بھی کر لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے. دیکھنا یہ ہے کہ تنیشا کی خود کشی کی اصل وجوہات سامنے آتی ہیں یا نہیں یا یہ کیس بھی دوسرے کیسز کی طرح فائلوں میں دب کر رہ جائیگا .

  • نورا فتحی کے والدین کون ہیں؟‌

    نورا فتحی کے والدین کون ہیں؟‌

    نورا فتحی نے بالی وڈ میں ڈانسر کی حیثت سے بہت جلد اپنا مقام بنا لیا ہے. انکی حال ہی میں فیفا ورلڈ کپ 2022 سنسنی خیز پرفارمنس نے سب کو حیران کر دیا .نورا فتحی کا شمار بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکاراؤں اور رقاصہ میں ہوتا ہے۔ ان کے گانے شائقین میں دھوم مچا چکے ہیں۔ آج بالی وڈ کی تقریباً ہر دوسری فلم میں ایک آئٹم سانگ ہے جس میں سنسنی خیز دیوا نورا شامل ہیں۔ کیا آپ ان کے خاندانی پس منظر سے واقف ہیں؟ نہیں تو ہم بتاتے ہیں کہ نورا فتحی 6 فروری 1992 کو ایک مسلمان گھرانے مونٹریال، کیوبیک، کینیڈا میں پیدا ہوئیں۔ ان کی ماں اور باپ مراکش (شمالی افریقی) ہیں۔ نورا کا ایک چھوٹا بھائی ہے جس کا نام عمر فتحی ہے ۔ نورا کے والدین میں طلاق ہو چکی ہے اور ان کے والد کے جانے کے بعد اداکارہ کو اپنے بھائی کی کفالت کے لیے اپنا کالج چھوڑنا پڑا۔ نورا نے اپنی

    ابتدائی تعلیم ویسٹ ویو سینٹینیل سیکنڈری اسکول، ٹورنٹو میں مکمل کی۔ اس کے بعدانہوں نے یارک یونیورسٹی، ٹورنٹو میں تعلیم حاصل کی۔ اپنے کالج کے دوران ہی وہ ایک پیشہ ور بیلی ڈانسر بن گئیں۔ قابل ستائش بات یہ ہے کہ انہوں نے کبھی کوئی ٹریننگ نہیں لی لیکن اس ڈانس میں کمال مہارت رکھتی ہیں. نورا فتحی کہتی ہیں کہ ان کے والدین ان کے ڈانس کے خلاف تھے اور نہیں چاہتے تھے کہ وہ اپنے شوق کو آگے بڑھائیں۔ اتنی پابندیوں اور قدامت پسند والدین ہونے کے باوجود وہ اپنے کمرے میں ڈانس کرتی تھیں اور لوگوں کو اپنی ویڈیوز دکھاتی تھیں۔

  • آفریدی کی حمایت میں فہد مصطفی نے دانش کنیریا سے کہہ دیا آفریدی آپکی طرح فکسر نہیں

    آفریدی کی حمایت میں فہد مصطفی نے دانش کنیریا سے کہہ دیا آفریدی آپکی طرح فکسر نہیں

    شاہد آفریدی کو جب سے قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا ہے ان پر تنقید ہو رہی ہے. بہت سارے لوگ اس فیصلے سے خوش ہیں اور بہت سارے نالاں . پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے شاہد آفریدی کی سلیکشن پر سوال اٹھا دیا ہے انہوں اس سلیکشن پر طنز کرتے ہوئے 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں آفریدی کی گیند چبانے کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے ہنسنے والے ایمو جی کے ساتھ چیف سلیکٹرلکھا۔دانش کنیریا کی اس پوسٹ پر ان کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا . شاہد آفریدی کے پرستاروں نے ان کو لیا آڑھے ہاتھوں .

    فہد مصطفی جن کی شاہد آفریدی کے ساتھ اچھی خاصی دوستی ہے انہوں نے بھی لیا دانش کنیریا کو آڑھے ہاتھوں اور کی ایک ایسی طنز جس نے ان کا منہ بند کر دیا فہد مصطفی نے لکھا کہ شاہد خان آفریدی آپ کی طرح میچ فکسر نہیں ہے. فہد مصطفی کے اس کمنٹ کے بعد بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئیے دانش کنیریا کی دھلائی کر دی . اور بولے شاہد آفریدی کی چیف سلیکٹر کے طور پر سلیکشن خوش آئند ہے آپ بتائیے آپ کہاں ہیں اور کیا کررہے ہیں؟.