Baaghi TV

Author: +9251

  • مصری خاتون ڈاکٹر کی موت سے سوشل میڈیا صارفین افسردہ

    مصری خاتون ڈاکٹر کی موت سے سوشل میڈیا صارفین افسردہ

    مصر میں ایک ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کے اندر لیڈی ڈاکٹر کی موت کے واقعے نے سوشل میڈیا پر غم کی شدید لہر دوڑا دی۔

    تفصیلات کے مطابق مصر کی ڈاکٹر کی دوران ڈیوٹی موت سے سوشل میڈیا کی دنیا افسردہ ہوگئی .یہ واقعہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے شمال میں الساحل ٹیچنگ ہسپتال میں پیش آیا۔ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں 35 سالہ اینستھیسیا ڈاکٹر مارگریٹ نبیل نے ایک مریض کو آپریشن سے قبل بے ہوش کیا۔

    اپنا کام مکمل کرتے ہی مارگریٹ اچانک زمین پر گری اور اس کی روح پرواز کر گئی۔ اس منظر کو دیکھ کر آپریشن تھیٹر میں موجود تمام افراد حیران و پریشان رہ گئے۔

  • شہید کانسٹیبل عامر اعجاز 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی اور والدین کا واحد سہارا تھا

    شہید کانسٹیبل عامر اعجاز 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی اور والدین کا واحد سہارا تھا

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) شہید کانسٹیبل عامر اعجاز 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا
    گزشتہ شب شاہپور کے علاقہ میں ہونے والے پولیس مقابلے میں شہید ہونے والا پولیس کانسٹیبل عامر اعجاز 1992 میں پیدا ہوا اور B.com تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد 2014 میں سرگودھا پولیس میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہوا ۔ عامر اعجاز 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی اور بوڑھے والدین کا واحد سہارا تھا گزشتہ شب ہونے والے پولیس مقابلے میں اپنی اور اپنے خاندان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے فرض کی انجام دہی میں جام شہادت نوش کیا سرگودہا کی عوام اس بہارت سپوت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے

  • مظفرگڑھ کے نالہ سہراب میں 40فٹ گہرا شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ

    مظفرگڑھ میں نالہ سہراب میں 40 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا،شگاف پڑنے سے قریبی زرعی اراضی اور فصلیں زیرآب آگئیں.مظفرگڑھ کے علاقے بیٹ میرہزار میں نالہ سہراب میں 40 فٹ سے زائد چوڑا شگاف پڑگیا.پولیس کیمطابق نہر میں شگاف پڑنے سے قریبی درجنوں ایکڑ زرعی اراضی اور فصلیں زیرآب آگئیں،زرعی اراضی زیرآب آنے کے باعث ان پر کھڑی کپاس،کماد اور چاول کی فصلیں خراب ہوگئیں.اہل علاقہ نے الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ انہار کے عملے کی ملی بھگت سے پانی چوری کی وارداتوں کے باعث نہر کے کنارے کمزور ہوئے جس کے باعث نہر میں شگاف پڑگیا.شگاف پر کرنے کے لیے محکمہ انہار کا عملہ طلب کرلیاگیا ہے.

  • قومی کرکٹر محمد خفیظ کی ہاؤسنگ اسکیم غیر قانونی قرار

    قومی کرکٹر محمد خفیظ کی ہاؤسنگ اسکیم غیر قانونی قرار

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا ضلعی انتظامیہ نے 137 ہاؤسنگ سکیموں کو غیر قانونی قرار دے دیا جس میں سعد رفیق کے عزیز کی 5 ہاؤسنگ اسکیمیں سابق ایم پی اے کی سٹی ہاؤسنگ اسکیم اور سابق کرکٹر محمد خفیظ کی لاہور سرگودہا روڈ پر واقع روشان ہومز ہاؤسنگ سکیم شامل ہیں روشان ہومز پراجیکٹ محمد خفیظ کا ہے جسے سرگودہا میں اچھی خاصی پزیرائی ملی اور اس پراجیکٹ نے بہت بزنس کیا جو ڈوبتا نظر آ رہا ہے

  • سرگودہا ضلعی انتظامیہ نے ہاؤسنگ سکیموں کو غیر قانونی قرار دے دیا بڑے نام سر فہرست

    سرگودہا ضلعی انتظامیہ نے ہاؤسنگ سکیموں کو غیر قانونی قرار دے دیا بڑے نام سر فہرست

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا ضلعی انتظامیہ نے 137 ہاؤسنگ اسکیموں کو غیر قانونی قرار دے دیا جس میں سعد رفیق کے قریبی عزیز کی 5 ہاؤسنگ سکیمیوں کے علاوہ سابق ایم پی اے اصغر حیات کی سٹی فارم ہاؤسنگ سکیم بھی شامل ہے ان غیر قانونی سکیموں نے کروڑوں روپےعوام کو گھر دینے کا جھانسہ دے کر بٹور رکھے ہیں اور سستی زمینیں خرید کر مہنگے داموں فروخت کی ہیں جس سے پراپرٹی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا اور پلاٹ لینا عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے

  • ایک اور سپوت مادر وطن پر قربان ہو گیا نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی

    ایک اور سپوت مادر وطن پر قربان ہو گیا نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)گزشتہ شب پولیس مقابلہ میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل عامر اعجاز کی نماز جنازہ ڈسٹرکٹ پولیس لائن سرگودھا میں ادا کر دی گئی جس میں آر پی اوسرگودھا سید خرم علی اور ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا کے علاوہ بڑی تعداد میں پولیس افسران اور اہلکاران نے شرکت کی تفیلات کے مطابق گزشتہ شب شاہپور کے علاقے میں مزمان کی گرفتاری کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ایک زخمی ہو گیا جبکہ جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہو گیا

  • نیب کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دوں گا،مولانا فضل الرحمن کی نیپ کو دھمکیاں

    نیب کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دوں گا،مولانا فضل الرحمن کی نیپ کو دھمکیاں

    مولانا فضل الرحمان نے ایک پریش کانفرنس میں پوچھے گئی سوال میں نیپ کو شدید دھمکیاں دے دیں.

    تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے پاکستان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قومی احتساب بیورو (نیب)کو شدید دھمکیاں دیتےہوئے تنقید کا نشانہ بنایا.صحافی نے مولانا فضل الرحمن سے پوچھا کہ “مولانا! سنا ہے کہ آپ کے خلاف ریفرنس دائر کیا جا رہا ہے اور نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے حوالے سے 20 جون کو آپ کو طلب کیا ہے؟آپ اس پر کیا کہتے ہیں

    صحافی کے سوال کاجواب کا جواب دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ” مجھےکسی نے طلب نہیں کیا۔ مجھےکوئی طلب بھی نہیں کرسکتا۔ بھاڑ میں جائیں ان کے ریفرنس۔ ۔ ۔ میں وہ آدمی نہیں ہوں جو اس قسم کے ریفرنسوں کے سامنے جھکوں گا۔ میں ان کے ریفرنسوں کی دھجیاں بکھیردوں گا۔ ۔ ۔ ۔ یہ ہوتے کون ہیں کہ ملک کے اندر اگر کوئی شرافت سے سیاست کرے تو اس کو شرافت سے سیاست کرنے نہ دیں؟ انصاف کاقتل کرنے والوں سے میں انصاف کی توقع نہیں رکھ سکتا۔ میں ان کوانصاف کے ادارے تسلیم نہیں کرتا۔ یہ انتقامی سیاست کرنے والے ادارے ہیں۔ میں ان کی فائلوں کو پھینک دوں گا ان کےسامنے۔ اگر انہوں نے ایسی جرات کی تو۔ ۔ ۔ چھٹی کادودھ یاد دلا دوں گا۔ ۔ ۔

    فضل الرحمن نے اپنے باپ دادا سے بےغیرتی کی سیاست نہیں سیکھی۔ ہمارے اکابر نے تحریک آزادی میں اور جمعیت علماء ہند کے پرچم تلے آزادی کی جنگ لڑی ہے۔ یہ لوگ ہمیں غلام بنانا چاہتے ہیں؟ ہم پاکستان میں نہ کسی ادارے کےغلام ہیں اور نہ امریکہ اور مغرب کےغلام ہیں۔ ان شاءاللہ یہ جدوجہد جاری رہے گی

  • اسلام نے مجھے بہترین انسان بنا دیا: نومسلم فرانسیسی کھلاڑی کے تاثرات جانیے تفصیل میں

    اسلام نے مجھے بہترین انسان بنا دیا: نومسلم فرانسیسی کھلاڑی کے تاثرات جانیے تفصیل میں

    نومسلم فرانسیسی کھلاڑی نےمشرف بااسلام ہونے کے بعد اپنے تاثرات بیان کرتےہوئے بتایاکہ اسلام نے مجھے بہترین انسان بنا دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مانچسٹر انگلش یونائیٹڈ کے مہنگے ترین فٹ بالر اور معروف نو مسلم کھلاڑی پال پوگبا نے مشرف بہ اسلام ہونے اورراہ ہدایت اختیار کرنے پر فخر کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلام انسانیت کا دین ہے جس نے مجھے بہترین انسان بنا دیا۔ نو مسلم پال پوگبا کا کہنا ہے کہ بیس سال کی عمرمیں اسلام قبول کرنے کے بعد شعائر اسلام کی ادائی نے مجھے بہترین انسان میں تبدیل کردیا۔

    چھبیس سالہ پوگبا نے انکشاف کیا کہ اس نے زندگی میں بہت مشکل اوقات دیکھے۔ اس کا کہنا ہے کہ اپنے بعض دوستوں کے ذریعے میرا تعارف دین اسلام کے ساتھ ہوا۔ اسلام کے مطالعے نےمجھے ایمان کی دولت سے سرفراز کردیا۔ منگل کے روز برطانوی اخبار’ڈیلی میل’ نے پال پوگبا کے تاثرات شائع کیے جس میں اس نے کہا کہ اسلام میرے لیے کُل کائنات ہے۔ اسلام نے میرا سب کچھ بدل دیا۔آج میں بہت اطمینان اور خوشی محسوس کرتا ہوں۔ میں شعوری طور پرکہہ سکتا ہوں کہ میری زندگی بدل گئی ہے۔ میرا ضمیر مطمئن اور پہلے سے زیادہ خود کو محفوظ محسوس کرتا ہوں۔

    اس کا مزید کہنا ہے کہ اسلام قبول کرنے کے بعد میری زندگی میں جوہری تبدیلیاں آئیں۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ میں پیدائشی مسلمان نہیں تھا۔ اگر میری ماں ہی مسلمان ہوتیں۔ اسلام کی اصل تصویر وہ نہیںً جسے دوسرے لوگ پیش کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے بارے میں جو باتیں ہم ذرائع ابلاغ سے سنتے ہیں وہ ایک الگ چیز ہے۔ جہاں تک اسلام کا تعلق ہے تو اس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام ایک خوبصورت دین ہے۔

    خیال رہے کہ کھلاڑی نے گذشتہ ماہ صیام میں عمرہ کی ادائی کی سعادت حاصل کی تھی۔ اسلام قبول کرنے کے بعد یہ ان کا مکہ معظمہ کا پہلا سفر نہیں بلکہ مشرف بہ اسلام ہونے کےبعد وہ متعدد بار سعودی عرب جا چکے ہیں۔

  • سوڈان :پرتشدد واقعات پر عالمی کمیشن بنانے کا اعلان

    سوڈان :پرتشدد واقعات پر عالمی کمیشن بنانے کا اعلان

    اقوام متحدہ نے سوڈان پرتشدد واقعات پر عالمی کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا

    اقوام متحدہ کے ماہرین نے سوڈان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر تشدد کی تحقیقات کے لیے ہیومن رائٹس کونسل تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔ خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے پانچ ماہرین نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سوڈان انسانی حقوق کے بحران سے گزر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں مسلح افواج اور احتجاجی مظاہرین کی جھڑپوں میں 100 سے زائد ہلاکتوں کے بعد احتجاجی گروپ سوڈانی پروفیشنل ایسوسی ایشن (ایس پی اے) نے سول نافرمانی کا اعلان کیا تھا۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے کہا کہ ’آزاد تحقیقات‘ کے لیے اقوام متحدہ رائٹس کونسل تشکیل دیا جائے جو 24 جون کو اپنا پہلا سیشن شروع کرے۔ واضح رہے کہ ماہرین اقوام متحدہ انسانی حقوق کے آزاد ماہرین ہیں تاہم ان کا مطالبہ اقوام متحدہ کے موقف کی ترجمانی نہیں کرتاہے

  • ایران نے افزودہ یورینیم کی مقدار بڑھا دی،عالمی توانائی ایجنسی کا دعوی

    ایران نے افزودہ یورینیم کی مقدار بڑھا دی،عالمی توانائی ایجنسی کا دعوی

    ایران پر امریکی پاندیوں کا سلسلہ جاری،جوہری توانائی ایجنسی کے سیکریٹری جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے 2015ء کو طے پائے جوہری سمجھوتے کی شرائط پر ان کی روح کے مطابق عمل درآمد نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق :ایران پر امریکی پاندیوں کا سلسلہ جاری عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سیکرٹری جنرل یوکیا امانو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے افزودہ شدہ یورینیم کی مقدار بڑھا دی ہے، ایک بیان میں یوکیا امانو نے کہا کہ ایران کی طرف سے یورینیم کی افزدوگی میں اضافہ باعث تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری تناؤ کی وجہ سے پہلے ہی کشیدگی کی فضاء پائی جا رہی ہے۔
    ایران پر الزام ہے کہ اس نے 2015ء کو طے پائے جوہری سمجھوتے کی شرائط پر ان کی روح کے مطابق عمل درآمد نہیں کیا۔ انہوں نے اْمید ظاہر کی کہ امریکا اور ایران کیدرمیان پائی جانے والی کشیدگی میں جلد کمی آئے گی اور فریقین بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل پر غور کریں گے۔ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ نے ان خیالات کا اظہار اجلاس سے خطاب میں کیا،