چنیوٹ ۔ ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں عطائیوں کے خلاف آپریشن جاری ۔ چنیوٹ کے علاقہ رجوعہ پر اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ خضر حیات بھٹی کا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر علی اور ایس ایچ او سٹی غلام شبیر بلوچ کے ہمراہ عطائی ڈاکٹر الطاف کے کلینک پر چھاپہ ۔ عطائی ڈاکٹر الطاف حسین انہتائی برے، گندے اور غلیظ حالات میں چنیوٹ کی عوام کا علاج کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔ عطائی ڈاکٹر غیر قانونی طور پر ایلوپیتھک پریکٹس کررہا تھا جسے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اور اس کلینک کو موقعہ پر سیل کر دیا گیا اور اسکے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی گئی۔ اس موقعہ پر اسنٹنٹ کمنشنر چنیوٹ خضر حیات بھٹی نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کی جانب سے خصوصی ہدایات ہیں کہ انسانیت کے قاتل عطائیوں کے خلاف آ پریشن بلاتعطل جاری رکھا جائے اور کسی بھی عطائی ڈاکٹر کو لوگوں کی صحت کے ساتھ ہرگز کھلواڑ کرنے کی اجازت نہ دی جائے ۔ اسسٹ کمشنر چنیوٹ خضر حیات بھٹی نے مزید کہا کہ عطائی ڈاکٹر معاشرے کا ناسور ہیں ان کے خلاف کمپین اور جہاد جاری رھے گا اور زیرو ٹالرنس پا لیسی پر عمل کیا جائے گا ۔
Author: +9251
-

حوثی باغیوں کے خلاف سعودی نائب وزیر دفاع کا دبنگ اعلان
سعودی نائب وزیر دفاع نے کہا ہے کہحوثیوں کے جرائم کا شدت اور حوصلے کے ساتھ جواب دیں گے
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہےکہ ایرانی حمایت یافتہ یمن کی حوثی ملیشیا اخلاق وقانون کے دائروں سے ماورا ہوکر اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ابھا شہر میں قائم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حوثیوں کا حملہ ایران کی طرف سے جارحیت میں اضافے کا ثبوت ہے۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ‘ٹویٹر’ پر پوسٹ کی گئی متعدد ٹویٹس میں لکھا کہ سعودی عرب کے مفادات اور اس کی سلامتی کو نقصان پہنچانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا بلکہ ان کے ساتھ سختی اور حوصلے کے ساتھ نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حوثی ملیشیا کے جرائم ناقابل معافی نہیں۔ انہیں سعودی عرب پر حملوں کا حساب دینا ہوگا۔
-

پاسداران انقلاب کی مالی معاونت پر امریکا نے عراقی کمپنی بلیک لسٹ کردی
امریکا نے ایران پرعاید کردہ اقتصادی پابندیوں کا دائرہ بڑھاتے ہوئےمزید ایک کمپنی اور دو کاروباری شخصیات کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ واشنگٹن نے ایران سے منسلک دو شخصیات اور ایک ادارے پر نئی پابندیاں عاید کی ہیں۔
نئی پابندیوں کا سامنا کرنے والی کمپنی’جنوبی قدرتی وسائل’SWRC’ کا ہیڈ کواٹر عراق کےدارالحکومت بغداد میں ہے۔ یہ کمپنی ایرانی پاسداران انقلاب کی حمایت یافتہ ملیشیائوں کو کروڑں ڈالر مالیت کا اسلحہ اسمگل کرنے میں معاونت فراہم کرتی رہی ہے۔
‘SWRC’ اور اس کے دور عراقی شراکت داروں پر امریکی پابندیوں کوغیر موثر بنانے کے لیے پاسداران انقلاب کو عراق کے مالیاتی نظام تک رسائی دینے میں سہولت کاری کا بھی الزام ہے۔
اس منصوبے میں ایران کی سمندر پار کارروائیوں میں سرگرم القدس ملیشیا کے سربراہ قاسم سلیمانی کےمشیر ابومہدی المہندس بھی شامل ہیں۔ موصوف اسلحہ کی اسمگلنگ کے نیٹ ورک چلانے کے ساتھ مغربی سفارت خانوں میں دھماکے کرنے اور علاقائی شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث پائے گئےہیں۔
امریکا نے ‘SWRC’ اور اس کے شراکت داروں کو عالمی دہشت گفردوں کی فہرست میں شامل کیا ہے جو عالمی سطح پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں معاونت کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ -

مقبوضہ کشمیر: آزادی پسند مجاہدین کو اہم کامیابی حاصل
مقبوضہ کشمیر آزادی پسند مجاہدین میں 3 فورسز اہلکار ہلاک، پولیس آفیسر سمیت 5زخمی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جنوبی کشمیر کے اننت ناگ قصبے میں بدھ کو کشمیری مجاہدین کے ایک حملے میں 3سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوگئے۔
اس حملے میں اطلاعات کے مطابق پولیس سٹیشن صدر، اننت ناگ کے ایس ایچ او, ارشد خان بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔
ضلع اسپتال اننت ناگ کے ذرائع کے مطابق دو سی آر پی ایف اہلکاروں کو وہاں مردہ حالت میں پہنچایاگیا۔
اطلاعات کے مطابق کم سے مزید تین اہلکار اور ایک راہ چلتی لڑکی بھی اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں تاہم حکام نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
اطلاعات میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ قصبہ کے کے پی روڑ پر پیش آئے اس واقعہ میں ایک جنگجو بھی جاں بحق ہوگیا ہے تاہم اس کی بھی حکام نے تصدیق نہیں کی ہے۔ -

قطر ۔ ایران گیس فیلڈ میں دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق خلیج عرب میں ایران اور قطر کے ‘جنوبی پارس’ مشترکہ گیس فیلڈ کی تنصیبات میں زور دار دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی تاہم اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ بُدھ کے روز خلیج عرب میں عسلویہ کے مقام پر واقع ‘جنوبی پارس’ گیس فیلڈ کے پلیٹ فارم نمبر9 میں دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔
آتشزدگی کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی دھماکوں کی نوعیت معلوم ہو سکی ہے۔ آتشزدگی کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ایرانی گیس فیلڈ کے ایک عہدیدار بہرام دشتی نژاد نے بتایا کہ گیس فیلڈ میں آگ مقامی وقت کے مطابق شام تین بجے لگی، ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرکے وہاں سے 14 ملازمین کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ گیس فیلڈ کے پلیٹ فارم 9 پر آگ لگنے کے بعد تیزی کے ساتھ اس نے چھ ، سات اور آٹھ نمبر پلیٹ فارمز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آخری اطلاعات کے مطابق فائر بریگیڈ نے گیس فیلڈ میں لگنے والی آگ پر 90 فی صد قابو پا لیا تھا۔ -
لودھراں : انتہائی چالاک گروہ پکڑا گیا
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس تھانہ سٹی لودھراں نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے نعیم الحسن ولد فیض بخش سکنہ ملتان اور فیصل ولد محمد فیاض سکنہ ملتان کو گرفتار کر لیا ہے یہ گروہ مختلف طریقوں سے کار کے ذریعے لوٹ مار کر کے AC منگوا کر گن پوائنٹ پر چھینتے یا فراڈ کے ذریعے ہتھیا لیتے تھےگینگ کے مبمران سے 10 عدد ACمالیتی 9 لاکھ روپے،1 عدد کار مالیتی 17 لاکھ روپے اور 1 LEDمالیتی 25 ہزار روپے برآمد کر لی گئی ہے نعیم کھوکھر گینگ 10 سے زائد تھانوں اور کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ایس ایچ او تھانہ سٹی لودھراں غلام صابر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ بہترین حکمت عملی سے انتہائی کم عرصہ میں اس گینگ کو ٹریس کرکے مختلف جگہوں پر چھاپے مارکر گرفتار کرلیا ۔ ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے اس منظم گینگ کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی سرٹفکیٹ کا اعلان کیا ہے
-

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو ایک اور ریفرنس بھیج دیا گیا
سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو ایک اور ریفرنس بھیج دیا دیا گیا ۔ یہ ریفرنس شہزاد وحید ایڈووکیٹ کی جانب سے ارسال کیا گیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل میں پہلا ریفرنس صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے بھیجا گیا اور اس حوالہ سے وکلاء برادری بھی تقسیم نظر آتی ہے. وکلاء کے ایک دھڑے نے اس حوالہ سے 14 جون کو ہڑتال کی کال دی تاہم بعض دوسرے وکلاء نے اس کی مخالفت کی اور صاف طور پر کہا ہے کہ وہ ہڑتال میں حصہ نہیں لیں گے اگر کسی جج نے غلطی کی ہے تو ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے.
جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف پہلے ریفرنس کی بحث ابھی جاری تھی کہ ان کے خلاف دوسرا ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیج دیا گیا ہے. دوسرے بھیجے گئے ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے صدر مملکت کو لکھے گئے خطوط لیک ہونے کی تحقیقات ہونی چاہئیں کیونکہ بادی النظر میں یہ مس کنڈکٹ ہے. معزز جج کوڈ آف کنڈکٹ کے مختلف آرٹیکلز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صدر پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس بھجوایا تھا جبکہ اس ریفرنس کے کچھ حصے میڈیا پر نشر ہوئے تھے جس پر معزز جج نے صدر پاکستان کو خطوط لکھے تھے۔ جسٹس فائز عیسیٰکے خلاف ریفرنس کے مسئلہ پر وکلاء برادری واضح طور پر منقسم نظر آتی ہے.
-
مظفرگڑھ میں ڈاکووں کی مبینہ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید دوسرا زخمی ہوگیا
مظفرگڑھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں میں ایک پولیس کانسٹیبل شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا.مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے کلر والی کے قریب مسلح ڈاکوؤں کا گروہ عام شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھا،،اس دوران کار میں سوار پولیس اہلکاروں کا علاقے سے گزر ہوا تو انھوں نے ڈاکوؤں کا پیچھا کرنے کی کوشش کی،،ڈاکوؤں کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں ظہیر نامی پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا،فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوار دوسرا پولیس اہلکار آفتاب شدید زخمی ہوگیا،،واقعے کے بعد ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس کیمطابق فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے،شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل کی میت اور زخمی ہونے والے اہلکار کو دیہی مرکز صحت شہرسلطان منتقل کردیا گیا ہے.
-

چیئرمین پی ٹی وی کی تعیناتی عمران خان نے کس وزیر کے اعتراض پر روک دی؟ بڑی خبر آ گئی
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی طرف سے اعتراض کئے جانے پر چئیرمین پی ٹی وی کی سمری پر وزیراعظم عمران خان نے دستخط نہیں کیے جس پر یہ تعیناتی روک دی گئی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی وی کی تعیناتی کے لئے ارشد خان کو نامزد کیا گیا تھا تاہم ان کے نام پر وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعتراض اٹھا دیا جس پر وزیر اعظم کی جانب سے دستخط نہ کرنے پر چیئرمین پی ٹی وی کی تعیناتی روک دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ارشد خان سے متعلق سرکلر سمری وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو بھیجی گئی تاہم فواد چوہدری نے اختلافی نوٹ کے ساتھ اسے واپس بھیجوا دیا گیا، فواد چوہدری کے اعتراض کے بعد چیئرمین پی ٹی وی کی سمری واپس لے لی گئی اور سمری پر وزیراعظم عمران خان نے بھی دستخط نہیں کیے۔
بتایا جارہا ہے کہ چئیرمین پی ٹی وی کی سمری اب دوبارہ کابینہ میں پیش کی جائے گی۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ارشد خان کے چیئرمین پی ٹی وی تعینات ہونے کے امکانات اب بہت کم ہیں اور یہ کی کسی اور شخص کو پی ٹی وی کا چیئرمین تعینات کیا جائے گا.
-

قرضوں پر انکوائری کمیشن کا فیصلہ، ریحام خان نے ایسے چھبتے سوال پوچھ لئے کہ ن لیگی خوش ہو گئے
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 2008 سے لیکر 2018 تک لئے گئے بیرونی قرضوں سے متعلق انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کئے جانے پر ریحام خان نے ٹویٹر پر چھبتے ہوئے سوال کئے ہیں اور اس فیصلے پر سخت تنقید کی ہے.
وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سابقہ حکومتوں نے جو دس سال میں قرضے لیے ہیں اس پرتو انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کیا گیا ہے مگر جو 10 ماہ میں 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ قرضے لیے گئے ان کے لیے انکوائری کمیشن کون بنائے گا؟؟۔ اسی طرح ریحام خان نے اپنی دوسری ٹویٹ میں لکھا ہے کہ "جس پی ٹی وی پر حملہ کیا گیا تھا اس نے بھی کل وزیراعظم سے خوب بدلہ چکایا ہے‘‘.
کل پچھلی حکومتوں نے جو دس سال میں قرضے لیے ہیں اس پر انکوائری کمیشن بنانے کا تو اعلان کیا گیا ہے۔۔مگر جو 10 ماہ میں 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ قرضے لیے گئے ان کے لیے انکوائری کمیشن کون بنائے گا؟؟
— Reham Khan (@RehamKhan1) June 12, 2019
رپورٹ کے مطابق ریحام خان کی طرف سے اپنے تیسرے ٹویٹ میں لکھا گیا کہ ’’اینکرز کو پہلے میوٹ کیا جاتا ہے، کل تو ملکی تاریخ میں پہلی بار سرکاری ٹی وی پر وزیراعظم کے الفاظ کو بھی میوٹ ہوتے دیکھا ہے، ویسے تو وزیراعظم قول و فعل میں تضاد کے بادشاہ تھے۔مگر کل تو حد ہی ہو گئی ، کل سرکاری ٹی وی میں بھی زبان اور الفاظ ساتھ دے نہیں رہے تھے۔جس پی ٹی وی پر حملہ کیا گیا تھا اس نے بھی کل وزیراعظم سے خوب بدلہ چکایا۔۔۔
— Reham Khan (@RehamKhan1) June 12, 2019
وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی طرف سے کی گئی ان ٹویٹس پر مسلم لیگ ن کے کارکنان کی طرف سے سوشل میڈیا پر زبردست خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے. یاد رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ روز اپنے خطاب میں انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کیا اور کہا تھا کہ وہ کسی طور چوروںکو نہیں چھوڑیں گے جبکہ آج وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں انکوائری کمیشن بنانے سے متعلق امور پر غوروفکر کیا گیا ہے. مسلم لیگ ن نے کمیشن بنائے جانے کی باتوں کو اپوزیشن جماعتوں کو بلیک میل کرنے کے مترادف قرار دیا ہے.
اینکرز کو پہلے mute کیا جاتا ہے ۔کل تو ملکی تاریخ میں پہلی بار سرکاری ٹی وی پر وزیراعظم کے الفاظ کو بھی mute ہوتے دیکھا ہے۔۔۔
— Reham Khan (@RehamKhan1) June 12, 2019
