Baaghi TV

Author: +9251

  • ورلڈ کپ میچ، پاکستان کی پہلی وکٹ 2 سکور پر گر گئی، فخر زمان آؤٹ

    ورلڈ کپ میچ، پاکستان کی پہلی وکٹ 2 سکور پر گر گئی، فخر زمان آؤٹ

    آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 2 رنز پر گر گئی ہے. پاکستانی اوپنر فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے پیٹ کیومنز کی گیند پرکیچ آؤٹ ہو گئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ کے اہم میچ میں‌ پاکستان کے خلاف آسٹریلیا نے پچاس اوور کے اختتام پر 307 رنز بنائے تھے.
    پاکستانی فیلڈر نے اس انتہائی اہم میچ میں انتہائی ناقص فیلڈنگ کی ہے اور چار کیچ چھوڑے . کھلاڑی آصف علی نے تین کیچز جبکہ ایک کیچ سرفرازاحمد نہیں پکڑ سکے. کینگروز کو پہلا نقصان 146 رنز پر ہوا جب ایرون فنچ 82 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ دونوں بلے بازوں نے دباؤ میں آئے بغیر جارحانہ انداز اپنایا اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوئے کریز پر موجود ہیں۔

    قومی ٹیم میں ایک اور آسٹریلوی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسپنر شاداب خان کی جگہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گرین شرٹس میں شامل ہیں، جب کہ انجری کے شکار مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا کی جگہ شان مارش اور کین رچرڈسن کو گیارہ رکنی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    ٹاؤنٹن میں کھیلے جانے والے میچ میں محکمہ موسمیات کی جانب سے ایک بار پھر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے. اب تک ایونٹ میں 3 میچز بارش کی وجہ سے منسوخ ہوچکے ہیں جس میں سے ایک میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانا تھا۔ دونوں ٹیموں نے اب تک ٹورنامنٹ میں 3،3 میچز کھیلے ہیں، پاکستان کو پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم انگلینڈ سے مقابلے میں قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انگلینڈ کو شکست دی جبکہ سری لنکا کے ساتھ کھیلا جانے والا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔ دوسری جانب آسٹریلیا نے پہلے میچ میں افغانستان اور دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی تاہم تیسرے میچ میں بھارت کے ہاتھوں کینگروز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انگلینڈ کو شکست دینے کے سبب پاکستانی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور وہ مضبوط عزم کے ساتھ میدان میں اتری ہے.

  • تحریک انصاف کا اہم فیصلہ، 7 رکنی مرکزی مالیاتی بورڈ تشکیل دے دیا گیا

    تحریک انصاف کا اہم فیصلہ، 7 رکنی مرکزی مالیاتی بورڈ تشکیل دے دیا گیا

    پاکستان تحریک انصاف نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے 7 رکنی مرکزی مالیاتی بورڈ تشکیل دے دیا ہے اور اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف حکومت کی طرف سے کل پہلا بجٹ پیش کیا گیا ہے جس کے بعد سے اپوزیشن جماعتیں‌ سخت تنقید کر رہی ہیں. اسی دوران تحریک انصاف حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے اور چیئرمین تحریک انصاف اور چیف آرگنائزر کی مشاورت سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے. نوٹیفکیشن مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد نے جاری کیا ہے۔سات رکنی مالیاتی بورڈ تحریک انصاف کے آئین کے تحت تشکیل دیا گیا ہے ۔

    تحریک انصاف کے مالیاتی بورڈ میں نعیم الحق، سردار اظہر طارق، ارشد، سراج احمد، عاطف خان، نسیم الرحمن اور جمال انصاری بورڈ میں شامل ہوں‌ گے.

  • ایف آئی اے اور پی ٹی اے سوشل میڈیا پرتوہین آمیز مواد پھیلانے والوں‌ کا سراغ لگائیں، اسلام آباد ہائی کورٹ‌

    ایف آئی اے اور پی ٹی اے سوشل میڈیا پرتوہین آمیز مواد پھیلانے والوں‌ کا سراغ لگائیں، اسلام آباد ہائی کورٹ‌

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے میں ملوث افراد کا سراغ لگائے. عدالت کے ڈویژنل بنچ نے 20 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر اسلام مخالف پروپیگنڈا سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی گئ تھی جس پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژنل بنچ تشکیل دیا گیا جس نے چار صفحات پر مشتمل یہ فیصلہ سنایا ہے.
    اسلام آباد ہائی کور ٹ نے بدھ کے دن سنائے گئے اپنے فیصلہ میں‌ کہا ہے کہ ایف آئی اے اور پی ٹی اے سوشل میڈیا میں گستاخی میں ملوث افراد کا سراغ لگائے۔

    سوشل میڈیا پر پیغمبر اسلام کی گستاخی کے متعلق اسی نوعیت کی ایک پٹیشن پر عدالت پہلے ہی ایک جامع فیصلہ جاری کر چکی ہے. عدالت سلمان شاہد کیس کے فیصلے میں حکم دے چکی ہے کہ فریقین اس امر کو یقینی بنائیں۔ فیصلہ میں کہاگیاکہ سوشل میڈیا میں کسی بھی قسم کا گستاخانہ مواد کسی بھی صورت اپلوڈ نہ ہو اور یہ کہ سوشل میڈیا پر توہین رسالتﷺ کے متعلق سلمان شاہد کے کیس میں عدالت کا فیصلہ جامع اور تمام امور کا احاطہ کرتا ہے.

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژنل بنچ کی جانب سے سنائے گئے فیصلہ میں‌کہا گیا ہے کہ بنیادی طور پر ایف آئی اے اور پی ٹی اے کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اسلام اور انبیاء کی شان میں‌ گستاخی میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی کرے. عدالت کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے اور پی ٹی اے سوشل میڈیا میں گستاخی میں ملوث افراد کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کریں۔ فیصلہ میں کہا گیا کہ عدالت کا رجسٹرار آفس توہین رسالت کے متعلق پٹیشنز کے ساتھ منسلک گستاخانہ مواد کو پبلک ریکارڈ کا حصہ نہ بنائے. فیصلے کے مطابق رجسٹرار آفس آئندہ احتیاط کرے کہ توہین رسالتﷺ کے متعلق پٹیشنز کے ساتھ منسلک گستاخانہ مواد پبلک ریکارڈ کا حصہ نہ ہو۔

  • سکھ یاتریوں کی آمد سے متعلقہ انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

    شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی )مہا راجہ رنجیت سنگھ اور گروارجن دیو سنگھ کی برسی کے سلسلہ میں غیر ملکی سکھ یاتریوں کی گردوارہ سچا سودا آمد کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے متعلقہ محکموں اور سکیورٹی اداروں کے سربراہوں کےاجلاس کی ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کی ہدایت پر رانا شکیل اسلم,ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو نے صدارت کی .اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے تمام متعلقہ اداروں بشمول ضلع کونسل بلدیہ فاروق آباد,محکمہ ہائی ویے اور حساس اداروں کو ہدایت جاری کیں کہ غیر ملکی سکھ یاتریوں کی آمد اور گردوارہ سچا سودا میں قیام کے سلسلہ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ غیر ملکی مہمان باحفاظت اور سہولت کے ساتھ اپنے مذہبی فرائض سر انجام دے سکیں اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.

  • عمران خان کتنے سو کنال کے گھر میں رہتے اور کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟ مریم نواز نے بڑا دعویٰ کر دیا

    عمران خان کتنے سو کنال کے گھر میں رہتے اور کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟ مریم نواز نے بڑا دعویٰ کر دیا

    پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نیب کوشہبازشریف،حمزہ شہباز،شاہد خاقان ،سعد رفیق نظرآتے ہیں حکومتی وزرا نہیں. جس نے ساری زندگی محنت نہیں کی، اسے کیا پتا محنت کش کے گھر روٹی کیسے بنتی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے کہا ہے کہ نیازی کوصرف گونہیں کہنا گھرتک چھوڑکرآنا ہے. بجٹ کے ذریعے عوام پرقیامت ٹوٹی ہے، پیاز، ڈیزل، ٹماٹر، چینی سمیت ہر شے مہنگی ہوگئی. جس نے ساری عمر دوسروں کی جیبوں کا کھایا ہو اسے کیا پتا عام آدمی کیسے گزارا کرتا ہے. عمران خان نے کبھی کوئی کاروبارنہیں کیا،کبھی کوئی نوکری نہیں کی. بنی گالہ کا گھربغیراین اوسی کے بنا،کسی میں ہمت ہے کہ وہ گھرکوگرائے؟. کسی میں اتنی جرات ہے کہ اس اشتہاری کوکٹہرے میں کھڑا کرے.عمران خان تین سوکینال کے گھرمیں رہتا ہے اورصرف ایک لاکھ روپے ٹیکس دیتا ہے. الیکشن کمیشن کے پاس عمران خان اورپی ٹی آئی کےخلاف ثبوت موجود ہیں.

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج کوئی بھی طبقہ سکون کی زندگی نہیں گزاررہا. یاد رہے کہ بجٹ کے بعد تمام اپوزیشن جماعتوں‌ کی طرف سے حکومت پر سخت تنقید کی جارہی ہے.

  • تھانہ کڑانہ پولیس کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش 1320 گرام چرس سمیت گرفتار

    تھانہ کڑانہ پولیس کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش 1320 گرام چرس سمیت گرفتار

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ کڑانہ پولیس کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش 1320 گرام چرس سمیت گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کڑانہ نوید اکرم نے سب انسپکٹر عمر حیات پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبر 102 جنوبی میں ریڈ کر کے بدنام علاقہ منشیات فروش ملزم لیاقت علی ولد عبدالرحمان سکنہ 102 جنوبی کو 1320 گرام چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیااور منشیات فروشی کی دفعات کےتحت تھانہ کڑانہ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا

  • آسٹریلیا کا فتح کیلئے پاکستان کو 308 رنز کا ٹارگٹ، پاکستانیوں‌ کی بیٹسمینوں‌ کی عمدہ کارکردگی کیلئے دعائیں

    آسٹریلیا کا فتح کیلئے پاکستان کو 308 رنز کا ٹارگٹ، پاکستانیوں‌ کی بیٹسمینوں‌ کی عمدہ کارکردگی کیلئے دعائیں

    ورلڈ کپ کے اہم میچ میں‌ پاکستان کے خلاف آسٹریلیا نے پچاس اوور کے اختتام پر
    304 رنز بنا لئے ہیں‌ اور اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فیلڈر نے اس انتہائی اہم میچ میں انتہائی ناقص فیلڈنگ کی ہے اور چار کیچ چھوڑے گئے ہیں. کھلاڑی آصف علی نے تین کیچز چھوڑے جبکہ ایک کیچ سرفرازاحمد نہیں پکڑ سکے. کینگروز کو پہلا نقصان 146 رنز پر ہوا جب ایرون فنچ 82 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ دونوں بلے بازوں نے دباؤ میں آئے بغیر جارحانہ انداز اپنایا اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوئے کریز پر موجود ہیں۔

    قومی ٹیم میں ایک اور آسٹریلوی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسپنر شاداب خان کی جگہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گرین شرٹس میں شامل ہیں، جب کہ انجری کے شکار مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا کی جگہ شان مارش اور کین رچرڈسن کو گیارہ رکنی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    ٹاؤنٹن میں کھیلے جانے والے میچ میں محکمہ موسمیات کی جانب سے ایک بار پھر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے. اب تک ایونٹ میں 3 میچز بارش کی وجہ سے منسوخ ہوچکے ہیں جس میں سے ایک میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانا تھا۔ دونوں ٹیموں نے اب تک ٹورنامنٹ میں 3،3 میچز کھیلے ہیں، پاکستان کو پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم انگلینڈ سے مقابلے میں قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انگلینڈ کو شکست دی جبکہ سری لنکا کے ساتھ کھیلا جانے والا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔ دوسری جانب آسٹریلیا نے پہلے میچ میں افغانستان اور دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی تاہم تیسرے میچ میں بھارت کے ہاتھوں کینگروز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انگلینڈ کو شکست دینے کے سبب پاکستانی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور وہ مضبوط عزم کے ساتھ میدان میں اتری ہے.

  • جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس، ہڑتال کی کال پر وکلاء تقسیم، وکلاء ایکشن کمیٹی اورضیاء حیدر رضوی کی مخالفت

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس، ہڑتال کی کال پر وکلاء تقسیم، وکلاء ایکشن کمیٹی اورضیاء حیدر رضوی کی مخالفت

    سابق وزیرقانون پنجاب ضیا حیدر رضوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریفرنس کے معاملہ پر وکلا کی ہڑتال کی مخالفت کردی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضیاء حیدر رضوی نے کہا ہے کہ وکلا کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلہ کا انتظار کرنا چاہیے. ان کا کہنا تھا کہ ریفرنس کے معاملہ پر چیف جسٹس پاکستان نے کیمبرج یونیورسٹی میں جو کہا وہ درست ہے. ادھروکلاء ایکشن کمیٹی نے بھی صدر سپریم کورٹ بار کے موقف سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 14جون کو ہڑتال نہیں کریں‌گے ۔ وکلا ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ قانون کے سامنے سب برابر ہے اور یہ کہ ہر ایک کا بلاامتیاز احتساب ہونا چاہئے۔

    رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار ذوالفقار بخاری نے چودہ جون کو معمول کے مطابق عدالتوں میں پیش ہونے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ وکلاء کو کوئی ہڑتالی ٹاؤٹ نہ سمجھے. ہم ہڑتال کی کال مسترد کرتے ہیں اور وکلاء عدالتوں میں پیش ہونگے. ججز جرنیلوں اور سیاستدانوں سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیے۔ وکلاء ایکشن کمیٹی کا کہنا تھاکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ریفرنس بھیج کر اپنا آئینی اختیار استعمال کیا ہے. اگر کسی جج کے خلاف کوئی الزامات ہیں تو انہیں ان کا سامنا کرنا چاہئے۔

    یاد رہے کہ وکلاء کے ایک دھڑے نے چودہ جون کو ہڑتال کی کال دی تھی.

  • پاکستانی جے ایف تھنڈر 17 ایسے ملک پہنچ گیا کہ پاکستانیوں‌ کے سر فخر سے بلند ہو گئے

    پاکستانی جے ایف تھنڈر 17 ایسے ملک پہنچ گیا کہ پاکستانیوں‌ کے سر فخر سے بلند ہو گئے

    پاکستانی لڑاکا طیارہ جے ایف تھنڈر 17 فرانس پہنچ گیا ہے جہاں وہ ایک ایئر شو میں شرکت کرے گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیرس میں ہونے والے ایئر شو کا آغاز 17 جون سے ہو گا. اس ایئر شو میں پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر 17 سمیت دنیا بھر کے مختلف ملکوں‌ سے جنگی جہاز اور دفاعی سازو سامان کی نمائش کی جائے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ایئر شو 23 جون تک جاری رہے گا ۔

    پاکستانی فضائیہ کے جے ایف تھنڈر 17 کے فرانس پہنچنے پر زبردست استقبال کیا گیا ہے. یاد رہے کہ جے ایف تھنڈر 17 طیارے کی کارکردگی کو پوری دنیا میں‌ تسلیم کیا گیا ہے اور اس کی شہرت بین الاقوامی سطح‌پر عروج پر ہے.

  • اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن بڑی کاروائی غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں سیل

    اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن بڑی کاروائی غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں سیل

    تخت ہزارہ(نمائندہ باغی ٹی وی)اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن کا غیر قانونی پیٹرول ایجنسیاں اور اوور چارجنگ پر درجنوں ایجنسیوں کوسیل اورایک لاکھ پانچ ہزار روپے جرمانے کئے تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن محترمہ عائشہ غضنفر نے مڈھ رانجھا اور گردونواح میں درجنوں غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں اور اوورچارجنگ پرایک پیٹرول پمپ سیل اورایجنسیوں کو بھاری جرمانے کردئیے گاڑا پیٹرولیم، پیٹرول پوائنٹ ایجنسی،روانہ پیٹرولیم،چناب سروس سنٹر،محمد بوٹا پیٹرول ایجنسی،اظہراقبال تیل ایجنسی سمیت درجنوں پٹرول ایجنسیوں کو بھاری جرمانے کئے گے جبکہ اسد پیٹرول پمپ کو فوری سیل کردیا گیا۔اسی دوران اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن عائشہ غضنفر نے کہاکہ پیٹرول مافیا کو غیر قانونی طریقے سے پیٹرول فروخت نہیں کرنے دیں گے اور نہ ہی عوام سے لوٹ مار کرنے دیں گے ابھی اوور چارجنگ پر جرمانے کئے گئے ہیں مزید اگر پیٹرول مافیا نے لوٹ مار کا سلسلہ نہ روکا تو ان کے خلاف مقدمات بھی درج کروائیں گے۔