فیصل آباد کے صنعتکاروں اور تاجروں نے حکومت کے پہلے وفاقی بجٹ برائے سال 2019-20 کو مایوس کُن اور عوام دشمن قرار دے دیا۔ حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے اپنے پہلے وفاقی بجٹ میں صنعتوں کی برامدی اشیاء پر زیرو ریٹڈ ٹیکس کی شرط ختم کرتے ہوئے 17 فیصد جی ایس ٹی ٹیکسز کا نفاذ کیا گیا تو صنعتی شہر کے تاجر و صنعتکار چکرا کر رہ گئے۔ صنعتکاروں و تاجر کہتے ہیں ہوزری، پاور لومز، یارن اور ٹیکسٹائل سیکٹر جی ایس ٹی کے نفاذ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گی۔ جس سے ناصرف مالکان انڈسٹریز کی تالا بندی پر مجبور ہوجائیں گے بلکہ لاکھوں مزدوروں کے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑجائیں گے۔
صنعتی شہر کے تاجر و صنعتکار کہتے ہیں 17 فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ سے وہ انٹرنیشنل سطح پر دیگر ممالک کے صنعتکاروں سے بہت پیچھے رہ جائیں گے، حکومت نے ظالمانہ ٹیکسز کا نفاذ فوری واپس نہ لیا تو ملک بھر کی تاجر تنظیموں کی مشاورت سے سڑکوں پر دمادم مست قلندر کیا جائے گا.
Author: +9251
-
فیصل آباد کے تاجروں اور صنعتکاروں نے وفاقی بجٹ عوام دشمن قرار دے دیا
-
فیصل آباد نئی نویلی دلہن کو سسرال میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، ملزم گرفتار
فیصل آباد میں دو روز کی دلہن کو سسرال میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کے شوہر اور دیور سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ فیصل آباد کے علاقے کوہالہ میں زیادتی کا نشانہ بنائی گئی لڑکی کا الزام ہے کہ اس کے شوہر اور دیور سمیت 4 افراد نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ لڑکی کی 2 روز پہلے ہی شادی ہوئی تھی، پولیس نے لڑکی کے بیان کی روشنی میں اس کے شوہر سمیت 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے
-

ابتدائی دس اوروں میں آسٹریلین بیٹسمینوں نے عمدہ بیٹنگ کی ہے اور بغیر کسی نقصان کے 56 رنز بنائے ہیں
ابتدائی دس اوروں میں آسٹریلین بیٹسمینوں نے عمدہ بیٹنگ کی ہے اور بغیر کسی نقصان کے 56 رنز بنائے ہیں
تفصلات کے مطابق
ابتدائی دس اوروں میں آسٹریلین بیٹسمینوں نے عمدہ بیٹنگ کی ہے اور بغیر کسی نقصان کے 56 رنز بنائے ہیں۔ کوئی پاکستان بولر آسٹریلین بیٹسمینوں کو پریشان نہیں کر سکا ہے۔ ڈیوڈ وانر 27 اور ایرن فنچ 22 رنز بنا وکٹ پر موجود ہیں.عالمی کپ مقابلوں میں دونوں ٹیمیں اب تک ایک دوسرے کے خلاف نو میچ کھیل چکی ہیں جن میں سے چار پاکستان اور پانچ آسٹریلیا نے جیتے ہیں۔آسٹریلیا نے بھی اب تک اس ٹورنامنٹ میں 3 میچ کھیلے ہیں۔ آخری میچ میں اسے انڈیا سے شکست ہوئی تھی۔ اس سے پہلے کھیلے گئے دونوں میچ وہ جیت گیا تھا۔ -
میچ پاکستان کے کھلاڑیوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں کیوں باندھ رکھی ہیں ؟جانیے تفصیل میں
میچ پاکستان کے کھلاڑیوں نے سیاہ پٹیاں کیوں باندھ رکھی ہیں
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹرز نے آج انٹرنیشنل کرکٹر اختر سرفراز اور امپائر ریاض الدین کے انتقال کے سوگ میں بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہیں
-

فنانس بل میں نان فائلرز کو غیر منقولہ جائیداد، گاڑی کی خرید پر کوئی چھوٹ نہیں دی گئی‘
فنانس بل میں نان فائلرز کو غیر منقولہ جائیداد، گاڑی کی خرید پر کوئی چھوٹ نہیں دی گئی‘
تفصیلات کے مطابق .فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہےکہ نان فائلرز کو نئے فنانس بل میں غیر منقولہ جائیداد اور گاڑی کی خرید پر کوئی چھوٹ نہیں دی گئی، حقیقت یہ ہے کہ نئے فنانس بل میں نان فائلرز کی قانونی حیثیت کو ہی ختم کردیا گیا ہے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق تمام افراد کو انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت اپنی ٹیکس ایبل انکم کےگوشوارے جمع کرانے ہوتے ہیں، کسی بھی بڑی مالی ٹرانزیکشن پر گوشوارے داخل نہ کرنےکی صورت میں مکمل طریقہ کار دسویں شیڈول کے تحت وضع کیا گیا ہے۔ -

پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
انگلینڈ کے شہر ٹاؤنٹن میں ورلڈ کپ کے ستارہویں میچ میں پاکستان نےآسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے.
دونوں ٹیمز کے لۓ آج کا میچ بہت اہم ہے. دونوں ٹیمز آج کا میچ جیتنے کے لۓ پر امید.موسم کی صورت حال کے مطابق میچ کے دوران بارش ہو سکتی ہے جس سے ورلڈ کپ کا بڑا میچ متاثر ہو سکتا ہے. اب تک بارش ورلڈ کپ کے 3 میچز کو متاثر کر چکی ہے.
آئ سی سی نے اعلان کیا ہے کے بارش سے متاثر ہونے والے میچز کی ٹکٹس کے پیسے واپس کر دۓ جائیں گے. -
کراچی کے بعد مظفرگڑھ بھی بھتہ خوروں کے شکنجہ میں
مظفرگڑھ میں بھتہ نہ دینے پر پر بھتہ خوروں نے رکشہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کا رکشہ توڑ ڈالا،پولیس نے 2 بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا.مظفرگڑھ کے علاقے جھنگ موڑ پر بھتہ خوروں نے چنگ چی رکشہ ڈرائیور ساجد اقبال سے بھتہ مانگا،بھتہ نہ دینے پر بھتہ خوروں نے رکشہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کا رکشہ توڑ ڈالا،واقعے کے بعد تھانہ سول لائن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 بھتہ خوروں ثاقب بھٹی اور نواز دستی کو گرفتار کرلیا.ایس ایچ او تھانہ سول لائن چوہدری جاوید کیمطابق 5 بھتہ خوروں محمدنواز،محمد صادق،دانی،کامران اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف بھتہ خوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.چوہدری جاوید کیمطابق مقدمے میں نامزد دیگر بھتہ خوروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں.







-

حادثات سے فری علاقہ بنانے کا عزم،آگاہی سیمینار مہم شروع۔
ٹریفک پولیس کا چنیوٹ کو حادثات سے فری علاقہ بنانے کا عزم،آگاہی سیمینار مہم شروع۔
ڈرائیورز اوورٹیکنگ کریں نہ بائیں چلیں،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال مت کریں،موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہننے کی عادت بنائیں،کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل نہ دیا جائے،تریفک سے متعلق آگاہی کے بغیر حادثات میں کمی نہیں لائی جا سکتی،ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ندیم ملک اور انسپکٹر اشرف گجر کا مختلف سیمینار کے دوران ڈرائیورز و شہریوں سے خطاب،آگاہی پمفلٹ تقسیم۔ -

کرکٹ ورلڈ کپ :پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ
کرکٹ ورلڈ کپ :پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
باغی ٹی وی پورٹ کے مطابق پاکستان کے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاداب خان کی جگہ شاہین آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان نے اب تک میگا ایونٹ میں دو میچز کھیلے ہیں جس میں ویسٹ انڈیز کیخلاف شکست اور میزبان انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔ پاکستان کا سری لنکا کےخلاف تیسرا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔ جس پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔
اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی چوتھی پوزیشن ہے جبکہ گرین شرٹس ساتویں نمبر پر ہے۔ عالمی کپ مقابلوں میں دونوں ٹیمیں اب تک ایک دوسرے کے خلاف 9 میچ کھیل چکی ہیں جن میں سے 4 پاکستان اور 5 آسٹریلیا نے جیتے ہیں۔
مجموعی طور پر پاکستان اور آسٹریلیا کے 100 ایک روزہ میچ ہو چکے ہیں۔ ان 100 میں صرف 32 میچ ہی پاکستان اپنے نام کر سکا جب کہ 67 میچ آسٹریلیا کے نام رہے اور ایک میچ برابر رہا۔واضح رہے کہ کرکٹ میں ہر دن نیا ہوتا ہے.پاکستان پر سابقہ ریکارڈ کا کوئی اثر نہیں ہوگا. -
مسافر وین میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی
مظفرگڑھ کے علاقہ وسندے والی کے قریب مسافر وین میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت مسافروں کو وین سے نکالا اور بعدازاں اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کے گاڑیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے نتیجہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ بس میں موجود تمام مسافروں کو بحفاظت بس سے نکال لیاگیاہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاہم آتشزدگی کے واقعے کے بعد وین ڈرائیور بھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے معاملہ کی تفتش شروع کردی۔


