Baaghi TV

Author: +9251

  • ٹخنے کی انجری کے سبب اہم کھلاڑی ورلڈ کپ سے آؤٹ، ان کی جگہ کسے شامل کیا گیا؟ بڑی خبر آ گئی

    ٹخنے کی انجری کے سبب اہم کھلاڑی ورلڈ کپ سے آؤٹ، ان کی جگہ کسے شامل کیا گیا؟ بڑی خبر آ گئی

    افغانستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد شہزاد ٹخنے کی انجری کے سبب ورلڈکپ سے باہر ہو گئے ہیں‌ جس پر افغان کرکٹ ٹیم کو دھچکا لگا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد شہزاد پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ میں ٹخنے کی تکلیف سے دوچار ہوئے تھے. اس دوران انجری کے باوجود محمد شہزاد نے سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف میچوں میں شرکت کی جس سے ان کی تکلیف کی شدت بڑھ گئی اور محمدشہزاد کو کرکٹ ورلڈ کپ سے باہر ہونا پڑا ہے۔

    رپورٹ‌ کے مطابق کرکٹ ورلڈ‌ کپ سے باہر ہونے والے محمد شہزاد کی جگہ اکرم علی خیل کو 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دی گئی ہے جو کہ صرف دو میچ کھیلنے کا ہی تجربہ رکھتے ہیں. یاد رہے کہ محمد شہزاد آسٹریلیا کے خلاف کوئی سکور نہیں‌ بنا سکے تھے اور سری لنکا کے خلاف انہوں نے سات رنز بنائے تھے. محمد شہزاد کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کو افغان کرکٹ ٹیم کیلئے نقصان کا سبب سمجھا جارہا ہے.

  • مودی کے دور میں کرکٹ بھی سیاست زدہ، آئی سی سی نے دھونی کے گلوز سے فوجی نشان ہٹانے کا مطالبہ کر دیا

    مودی کے دور میں کرکٹ بھی سیاست زدہ، آئی سی سی نے دھونی کے گلوز سے فوجی نشان ہٹانے کا مطالبہ کر دیا

    مودی کے دور حکومت میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے کھیل کو بھی سیاست زدہ کر دیا ہے. انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی کے گلوز پر سے بھارتی فوج کا نشان ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مہندرا سنگھ دھونی نے ورلڈ کپ 2019 کا افتتاحی میچ بھارتی فوج کے نشان والا گلوز پہن کر کھیلا تھا جس کا آئی سی سی حکام نے نوٹس لیا ہے اور بی سی سی آئی سے کہا گیا ہے کہ وہ دھونی کے گلوز سے اس نشان کو ہٹائے.

    بھارتی کرکٹ ٹیم نے رواں‌ برس مارچ میں‌ بھی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ بھارتی فوجی کیپ پہن کر کھیلا تھا جس پر دنیا بھر میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اس رویہ کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا تھا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور مختلف سیاستدانوں‌ کی جانب سے انٹرنیشل کرکٹ کونسل سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ بھارتی ٹیم پر پابندی لگائے تاہم آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو خاکی ٹوپی پہننے کی اجازت دی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ بھارتی وکٹ کیپر دھونی کے گلوز پر موجود نشان بلدان بھارت کی خصوصی فوج کا نشان ہے اور اسے صرف کمانڈوز کو پہننے کی اجازت ہے۔ مہندرا سنگھ دھونی کی اس حرکت پر دنیا بھر ناپسندیدگی کا اظہا رکیا گیا ہے.

  • شہباز شریف 9 جون اتوار کو پاکستان آئیں گے، سلمان شہباز کے بعد مریم اورنگ زیب نے بھی تصدیق کر دی

    شہباز شریف 9 جون اتوار کو پاکستان آئیں گے، سلمان شہباز کے بعد مریم اورنگ زیب نے بھی تصدیق کر دی

    مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف 9 جون کو پاکستان واپس پہنچیں‌ گے. ان کے صآحبزادے سلمان شہباز کے بعد مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے بھی ان کی واپسی کی خبروں کی تصدیق کر دی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگ زیب کا کہنا ہےکہ شہباز شریف اتوار کی صبح چار بج کر پچاس منٹ پر وطن واپس آئیں‌ گے. ترجمان مسلم لیگ ن سے قبل سلمان شہباز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعہ اپنے والد کی واپسی کی خبر دی تھی.

    مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ دو درجن جھوٹ بولنے والے ترجمانوں میں سے نصف نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں. شہباز شریف کی وطن واپسی سے حکومت اور اس کے ترجمان ایک مرتبہ پھر جھوٹے ثابت ہو گئے ہیں۔ یاد رہے کہ شہباز شریف کی لندن موجودگی کے دوران یہ باتیں کی جاتی رہی ہیں‌ کہ اب وہ واپس نہیں‌ آئیں‌ گے.

  • صوابی کشتہ حادثہ، تین بہنیں‌ ڈوب کر جاں‌ بحق، 35 سیاحوں کو زندہ نکال لیا گیا

    صوابی کنڈل ڈیم میں کشتی کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجہ میں 3 بہنیں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں جبکہ 35 سیاحوں کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ڈیم میں‌ ڈوب کر جو تین بہنیں‌ جاں بحق ہوئی ہیں ان کے نام منزیٰ، اقصیٰ اور تقویٰ بتائے جاتے ہیں. جس سکیورٹی اہلکار نے ان بہنوں کی لاشیں نکالیں اس نے کل بھی سات سیاحوں‌ کو زندہ بچانے میں‌ مدد کی تھی.

    رپورٹ کے مطابق جاں‌بحق ہونے والی ایک لڑکی کی نعش کل رات دو کی آج نکالی گئی‌ ہیں. تین بہنوں کی وفات پر والدین غم سے نڈھال ہیں. اس حادثہ کے بعد پورے علاقے کی فضا سوگوار ہے اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دیتی ہے۔ صوابی کنڈل ڈیم کے اس حادثہ کے بعد ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122، پولیس اور مقامی نوجوانوں نے حصہ لیا.

  • دبئی میں‌ خوفناک حادثہ سے 17 جاں بحق، پاکستانیوں‌ میں غم کی لہر دوڑ گئی

    دبئی میں‌ خوفناک حادثہ سے 17 جاں بحق، پاکستانیوں‌ میں غم کی لہر دوڑ گئی

    عمان (مسقط- نمائندہ باغی ٹی وی)عید الفطر کے دوسرے روز عمان اور دبئی کے درمیان چلنے والی مسافر بس خوفناک حادثہ کا شکار ہو گئی جس میں 17 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے.

    تفصیلات کے مطابق حادثے کے بعد بس کمپنی ‘مواصلات’ نے عمان اور مسقط کے درمیان جاری تمام سروس کو اگلے نوٹس تک معطل کر دیا ہے۔ جس کے باعث سینکڑوں مسافر بھی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔
    کمپنی کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ روٹ نمبر 201 پر چلنے والی بس نمبر E05 بدقسمتی سے ایک کار کے ساتھ خوفناک حادثہ کا شکار ہو گئی ہے۔ جس میں 17 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوئے۔ جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ” مواصلات کمپنی مسقط تا دبئی چلنے والے راستے پر تا حکم ثانی اپنی تمام بس سروس کو معطل کر رہی ہے اور اس تکلیف پر ہم اپنے صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔
    مواصلات نے مزید کہا "کمپنی” اپنے لوگوں کے خاندانوں سے ہمدردی اور پر خلوص تعزیت پیش کرتی ہے جو اپنی زندگی کھو چکے ہیں، اور ہم رب سے دعا کرتے ہیں کہ زخمی افراد کو جلد شفا دے۔
    ادھر دبئی پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ مغرب سے قبل 5 بج کر 40 منٹ پر ایک عمانی نمبر پلیٹ والی بس کار کے ساتھ ٹکڑا گئی۔ حادثہ شیخ محمد بن زید روڈ کے ساتھ راشدیہ میٹرو اسٹیشن سے باہر نکلنے والے مقام پر پیش آیا۔ جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 17 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہیں۔ پولیس نے جاۓ حادثہ کو اپنی تحویل میں لیکر حادثے کی وجہ تلاش کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

  • پاکستان بمقابلہ سری لنکا

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا

    ورلڈ کپ کا گیارہواں میچ کل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جاۓ گا. میچ کل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے برسٹل میں کھیلا جاۓ گا. دونوں ٹیمز کے کپتان کل کا میچ جیتنے کے لۓ پر امید.

    ورلڈ کپ 2019 میں دونوں ٹیمز 2 2 میچ کھیل چکی ہیں. سری لنکا پہلا میچ نیو زیلینڈ سے 10 وکٹوں سے ہار چکا ہے اور دوسرا میچ افغانستان سے 34 رنز سےجیت چکا ہے. میچ میں پردیپ نے 4 اور ملنگا نے 3 وکٹیں لے کر اچھی کارگردگی دکھائ.

    پاکستان بھی اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز سے 7 وکٹوں سے ہار کر دوسرے میچ میں ورلڈ نمبر ون ٹیم کو 14 رنز سے ہرا چکا ہے. وہاب ریاض محمد عامر اور شاداب خان کی اچھی پرفامنس نے ٹیم کو فتح دلوائ.

    ورلڈ کپ میں پاکستان اور سری لنکا 6 دفعہ مد مقابل ہو چکی ہیں اور پاکستان سری لنکا کو 5 دفعہ ہرا چکا ہے. ایک میچ دونوں ٹیمز میں برابر رہا.

  • پاکستانی ٹیم کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا یہ کب کیا کردے، سری لنکن کپتان کرونا رتنے

    پاکستانی ٹیم کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا یہ کب کیا کردے، سری لنکن کپتان کرونا رتنے

    سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان کرونارتنے نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف تین سو رنزبورڈ پرہوں توبولرزدفاع کرنےکی پوزیشن میں ہوں گے. پاکستانی ٹیم کےبارے میں کچھ نہیں کہاجا سکتا یہ کب کیا کردے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن کپتان نے کہاکہ فلیٹ وکٹ ہے، بیٹنگ لائن اپ پہلےجیسی ہی ہوگی. پاکستان کےخلاف میچ میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے. ان کا کہنا تھاکہ افغانستان کےخلاف جیت سےحوصلے بلند ہوئے ہیں. ہماری ٹیم بھی کچھ بھی کرسکتی ہے. کل بہترین کھیل پیش کریں گے.

    یاد رہے کہ ورلڈ کپ کا کل پاکستان اور سری لنکا کے مابین اہم میچ کھیلا جائے گا.

  • عیدالفطر کی بحث ختم کریں، عیدالاضحیٰ 12 اگست کو ہو گی. فواد چوہدری نے ٹویٹ‌ کر کے نئی بحث چھیڑ دی

    عیدالفطر کی بحث ختم کریں، عیدالاضحیٰ 12 اگست کو ہو گی. فواد چوہدری نے ٹویٹ‌ کر کے نئی بحث چھیڑ دی

    وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ عید الفطر کی طرح عید الاضحیٰ کیلئے بھی تاریخ کا اعلان کر دیا اور کہا ہے کہ چلیں چھوڑیں اب اس عید کی بحث ختم کریں، عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہوگی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چلئے اب اس عید کی بحث ختم، اب یہ دیکھیں‌کہ اگلے دو اہم اسلامی دن یعنی عید الاضحیٰ اور محرم کب ہیں؟۔ فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ہجری کیلنڈر کے مطابق عید الا ضحیٰ سوموار 12 اگست 2019 اور محرم یکم ستمبر 2019 اتوار کے دن ہو گا۔


    یاد رہے کہ فواد چوہدری نے عید الفطر 5 جون کو ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم خیبر پی کے میں چار اگست کو یعنی ایک دن قبل عید کا اعلان کر دیا گیا. ادھر علماء‌ کرام نے واضح طور پر کہا ہے کہ سائنسی معلومات سے فائدہ ضرور اٹھانا چاہیے مگر رویت یعنی چاند دیکھے بغیر اس کا اعلان کرنا شرعی طور پر درست نہیں‌ ہے.

  • شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، مودی اورعمران خان کے مابین ملاقات کا کوئی امکان نہیں، ترجمان بھارتی وزارت خارجہ

    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، مودی اورعمران خان کے مابین ملاقات کا کوئی امکان نہیں، ترجمان بھارتی وزارت خارجہ

    بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقات کے امکان کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ دونوں‌ ملکوں‌ کے وزرائے اعظم میں‌ ملاقات کا کوئی امکان نہیں‌ ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس آئندہ ہفتے 13 سے 14 جون تک کرغیزستان میں ہو گا جس میں مختلف سربراہانِ مملکت کے علاوہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم بھی شریک ہوں گے۔ اس اجلاس کے حوالہ سے ہندوستانی میڈیا پچھلے کئئی دنوں‌ سے عمران خان اور مودی کی باہم ملاقات کا دعویٰ‌ کر رہا تھا تاہم اب بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا ہے کہ کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک میں 13 اور 14 جون کو ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں نریندر مودی اور وزیراعظم عمران خان کی کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سیکریٹری خارجہ کا دورہ بھارت نجی تھا اور یہ کہ پاکستانی سیکریٹری خارجہ کے ساتھ کوئی ملاقات طے نہیں ہے. یاد رہے کہ حال ہی میں‌ جب ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا الیکشن میں‌ کامیابی حاصل کی تو پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے انہیں‌ ملاقات کی دعوت دی تھی لیکن نریندر مودی کی طرف سے حلف برداری کی تقریب میں انہیں‌ شرکت کی دعوت نہیں‌ دی گئی.

  • ملک میں‌ مہنگائی کا ذمہ دار کون ہے؟ شیخ‌ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

    ملک میں‌ مہنگائی کا ذمہ دار کون ہے؟ شیخ‌ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

    وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا مقابلہ ان لوگوں‌ سے ہے جن کے ہاتھ گندے ہیں. پی ٹی آئی والے اپنے جھگڑے میڈیا پر نہ لائیں اس سے دکھ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی زرداری، نوازشریف اور شہبازشریف کی وجہ سے ہوئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق راولپنڈی میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہاکہ چوروں اور ڈاکوؤں نے ملک کو نقصان پہنچایا، پاکستان ریلوے ٹھیک ہوگی تو ملک کی معیشت ٹھیک ہو جائے گی، اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں‌ کہ کوئی بغیر ٹکٹ کے سفر نہ کرے۔ عید کے موقع پر بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں‌ سے تین کروڑ روپے جرمانہ وصول کیا گیا.

    انہوں‌ نے کہاکہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور ہمیں عوام میں رہنا ہے، ہم اعتراف کرتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی بڑھی،گیس، بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مہنگائی میں اضافہ کی وجہ عمران خان نہیں ہیں.

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ان سے مقابلہ ہے جن کے ہاتھ گندے ہیں، میں تحریک انصاف کا حصہ نہیں، تحریک انصاف کے معاملات ان ہی سے پوچھے جائیں لیکن پی ٹی آئی والے اپنے جھگڑے میڈیا پر نہ لائیں اس سے دکھ ہوتا ہے۔