Baaghi TV

Author: +9251

  • شہباز شریف واپس ضرور آئیں، امید ہے وہ اپنے بیٹے اور داماد کو بھی ساتھ لائیں گے. فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف وطن واپس آئیں قانون ان کی آمد کا منتظر ہے. امید ہے آپ اپنے بیٹے اور داماد کو بھی ساتھ لائیں گے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاناما میں پوری قوم کے سامنے انکشافات ہوئے. مریم صفدر والد کو ملک و قوم پر ترجیح نہ دیں. اگر انہیں آئین و قانون نے سزا دی ہے تو اسے تسلیم بھی کریں. انہوں‌نے کہاکہ پاپڑ والے کے اکاؤنٹس بھرنے کا جواب نہیں آیا ؟۔

    واضح رہے کہ شہباز شریف کے صآحبزادے سلمان شہباز نے ٹویٹر پر شبہاز شریف کی آٹھ جون کو واپسی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد فردوس عاشق اعوان کا یہ بیان سامنے آیا ہے.

  • علی محمد خان کے بیٹے احمد علی مہر کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

    علی محمد خان کے بیٹے احمد علی مہر کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے پى ٹى آئى کے وفاقى وزیر مرحوم على محمد خان مہر کے بیٹے احمد على محمد مہر نے ملاقات کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علی محمد خان کے بیٹے نے بلاول بھٹو سے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی میں‌ شمولیت کا اعلان کیا ہے. اس موقع پر ان کے وفات پانے والے والد علی محمد خان کے سیٹ پر ہونے والے ضمنى الیکشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا.

    بلاول بھٹو زرداری سے ہونے والی ملاقات کے موقع پر صوبائى مشیر سردار محمد بخش خان مهر بھى موجود تھے.

  • بلوچستان میں دہشت گردوں‌ کے حملہ سے دو ایف سی اہلکار شہید، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بلوچستان میں دہشت گردوں‌ کے حملہ سے دو ایف سی اہلکار شہید، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بلوچستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے2ایف سی اہلکارشہید ہو گئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ واقعہ بلوچستان کے ہرنائی علاقہ میں‌ پیش آیا ہے. شہید سکیورٹی اہلکار عیدالفطر کے موقع پر سکیورٹی پر تعینات تھے اور گشت پر تھے.

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف سی کےشہید سپاہی مہتاب خان کا تعلق لکی مروت سے ہے جبکہ دوسرے شہید سپاہی یارمحمد کا تعلق سبی کےعلاقے کچھ سے ہے. ایف سی نے اس واقعہ کے بعد علاقے میں سر چ آپریشن شروع کر دیا ہے.

  • مجسٹریٹس کی گراں فروشوں کے خلاف کاروائی

    مجسٹریٹس کی گراں فروشوں کے خلاف کاروائی

    چنیوٹ ۔ ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کی خصوصی ہدایت پر عید کے دنوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گراں فروشوں کے خلاف کاروائی ۔ چناب نگر میں مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محمد فیصل نے 4 دوکانداروں کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا ۔ محمد فیصل کا کہنا تھا کہ یہ دوکاندار عید کے دوسرے روز مقرر کردہ قیمت سے زیاد ریٹ پر گوشت فروخت کر رہے تھے جس پر انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ گرانفروش کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف کاروائی جاری رکھیں ۔ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے گرانفروش کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں ۔

  • ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا کا عید پر خصوصی پیغام

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا کا عید پر خصوصی پیغام

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہاحسن مشتاق سکھیرا نے عید پر اپنے حصوصی پیغام میں کیا کہ ہماری عید یہی ہے کہ عوام کی عید خیر سے گزرے
    تمام امت مسلمہ اور اہلیان سرگودھا کو سرگودھا پولیس کی طرف سے عید کی خوشیاں مبارک ہوں انہوں نے مزید کہا کہ امن وامان کو یقینی بنانے کیلیے عید کے موقع پر پولیس سے خصوی تعاون کریں مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں

  • قراقرم ایکسپریس فیصل آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

    قراقرم ایکسپریس فیصل آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

    کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس ٹرین کے پٹری سے اترنے پر ٹرینوں‌ کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے. یہ واقعہ جمعرات کے دن فیصل آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا ہے البتہ اس واقعہ میں‌ کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں‌ ہوا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب پچھلے ایک ہفتہ میں ٹرین کے پٹری سے اترنے کا یہ دوسرا واقعہ پیش آیا ہے جبکہ دوسری جانب قراقرم ایکسپریس کو لاہور روانہ کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں. ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار پیش نہ آئے اس لئے ٹرینوں‌ کی آمدورفت فی الحال معطل کر دی گئی ہے.

    یاد رہے کہ پاکستان میں‌ اس سے قبل بھی ٹرینوں کے پٹری سے اترنے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں تاہم اس سلسلہ میں‌ ریلوے حکام کی طرف سے ابھی تک مضبوط اقدامات نہیں اٹھائے جاسکے ہیں.

  • لودھراں : کئی افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں

    لودھراں(نمائندہ باغی ٹی وی) دنیاپور کے علاقے قطب پور چوک کے قریب تین موٹرسائیکل ٹکرانے سے آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں میں ایک خاتون اور دو بچے بھی شامل ہیں زخمیوں میں حاکم علی،شبیر احمد ،رب نواز ،سلیم شہزاد ،صابر علی ،شوکت علی ،اورریحانہ بی بی شامل ہیں زخمیوں موقع پر پہنچ کر ریسکیو 1122 نے جہانیاں اور نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا ہے

  • مدینہ سے اسلام آباد آنے والی فلائٹ نے ایسی کیا غلطی کی کہ مسافر شدید احتجاج پر مجبور ہو گئے؟

    مدینہ سے اسلام آباد آنے والی فلائٹ نے ایسی کیا غلطی کی کہ مسافر شدید احتجاج پر مجبور ہو گئے؟

    پی آئی اے کی مدینہ سے اسلام آباد آنے والی فلائٹ 50 سے زائد مسافروں کا سامان چھوڑ آئی جس پر مسافروں‌ کو زبردست مشکلات کا سامان کرنا پڑ رہا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کاعملہ ایئرپورٹ سے غائب ہے اور مسافردر بدر پھر رہے ہیں. پی کے 714 کے مسافروں کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر شدید احتجاج کیا جارہا ہے. ایک مسافر کا گفتگو کرتے ہوئے کہ ہے کہ کئی گھنٹوں‌ بعد انہیں یہ بات معلوم ہو چکی ہے کہ ان سب کا سامان مدینہ منورہ میں‌ رہ گیا ہے.

    رپورٹ میں‌ بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر مسافر کئی گھنٹے سامان کا انتظار کرتے رہے لیکن سامان چونکہ مدینہ میں‌ ہی رہ گیا تھا اس لئے مسافروں‌ کو ان کا سامان نہیں‌ مل سکا جس پر انہیں‌ سخت پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے.

  • ملکی معیشت بہتر اور اووسیز پاکستانیوں‌ کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت کیا کر رہی ہے؟ زلفی بخاری نے بتا دیا

    ملکی معیشت بہتر اور اووسیز پاکستانیوں‌ کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت کیا کر رہی ہے؟ زلفی بخاری نے بتا دیا

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی ٹیم ملک کی معیشت بہتر بنانے کیلئے دن رات محنت کر رہی ہے اس لئے امید ہے کہ موجودہ حکومت معاشی حالات پر بہت جلد قابو پالے گی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی طرف سے ڈیم فنڈ اکٹھا کرنے کو ان کا ذاتی عمل قرار دیا اور کہاکہ ہائی کمشنر میں‌ بینک اکاؤنٹ ہونے کے باوجود پرائیویٹ چیئریٹیز کوشامل کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان جلد برطانیہ کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ اس دوران دوطرفہ تجارتی امور اور دیگر معاملات سے متعلق بھی بات چیت ہو گی.

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت اوور سیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سیاحت کے فروغ کیلئے بھی اہم نوعیت کے اقدامات اٹھا رہی ہے اور دنیا بھر میں‌ جہاں‌ کہیں بھی پاکستانی قید ہیں ان کی رہائی کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں. ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ اسلام آباد میں اوورسیز پولیس اسٹیشن جلد کام شروع کردے گا جس کا سلسلہ جلد دوسرے شہروں میں بھی پھیلایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اوررسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ضلع سطح پر آفس قائم کرنے پر کام کیا جارہا ہے.

    واضح‌ رہے کہ زلفی بخاری وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے اوور سیز پاکستانی ہیں اور مختلف ملکوں میں‌ پاکستانیوں‌ کے مسائل حل کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں. بیرون ممالک قیدیوں‌ کی رہائی کیلئے بھی وہ ہر ممکن کوششیں‌ کر رہے ہیں.

  • شہباز شریف کی پاکستان واپسی کب ہو گی؟ سلیمان شہباز نے اعلان کر دیا

    شہباز شریف کی پاکستان واپسی کب ہو گی؟ سلیمان شہباز نے اعلان کر دیا

    مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں‌ قائد حزب اختلاف میاں‌ شہباز شریف 8 جون کو پاکستان واپس آئیں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اپنے والد میاں شہباز شریف کی واپسی کی تاریخ کنفرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 8 جون کو وطن واپس لوٹ رہے ہیں.

    یاد رہے کہ شہباز شریف 10 اپریل کو طبی معائنے کے لیے برطانیہ گئے تھے جبکہ ان کے بیرون ملک قیام کو مبینہ طور پر خفیہ ڈیل کا نتیجہ قرار دیا جارہا تھا جس پر شہباز شریف نے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگرچہ ان کے جسم سے کینسر کا خاتمہ ہو چکا ہے تاہم وہ معمول کے چیک اپ کیلئے لندن میں‌ ہیں.

    میاں‌ شہباز شریف کے وکیل قبل ازیں‌ احتساب عدالت کو اس بات کی یقینی دہانی کروا چکے ہیں‌ کہ شہباز شریف 11 جون تک واپس آئیں‌گے اور وہ عدالت میں‌ پیش ہوں‌ گے.