Baaghi TV

Author: +9251

  • ریجنل پولیس آفیسر کا دورہ پولیس لائن

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ سہیل حبیب تاجک نے افتخار شہید پولیس لائن شیخوپورہ کا دورہ کیا۔ آمد کے موقع پر انہوں نےیادگار شہداء پولیس پرحاضری دی، ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کے ہمراہ پھولوں کی چادر چڑھا کر دعا مانگی اور پولیس کےچاق و چوبند دستہ کے ہمراہ سلامی پیش کی۔

  • پولیس لائن شیخوپورہ میں پولیس ملازمین کےلیے افطاری کا اہتمام

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے پولیس ملازمین کے لیے پولیس لائن شیخوپورہ میں ایک افطار پارٹی اور کھانے کا اہتمام کیا ۔ جس میں ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ سہیل حبیب تاجک نے خصوصی شرکت کی۔ ان کےعلاوہ ایس پی انویسٹی گیشن محمد اکمل ، اے ایس سٹی توحید میمن ، ڈی ایس پی صدر محمد طارق ندیم اے ایس پی یو ٹی عبدالحنان ، ایس ایچ اوز، ہیڈ آف برانچز کے علاوہ ڈسٹرکٹ پولیس ، ایلیٹ فورس ، ٹریفک پولیس، لیڈیز پولیس ، بینڈ سٹاف دفتری سٹاف اور ٹائیگر سکواڈ نے شرکت کی۔ افطاری سے قبل قرآن حدیث کی روشنی میں روزہ اور اس کی افادیت کے متعلق قاری طیب نے بیان کیا ۔ اسکے بعد ملک وقوم کی ترقی ،خوشحالی اور امن وامان کے لیے خصوصی دعا کی گی۔ افطاری کے بعد ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ سہیل حبیب تاجک نے پولیس افسران و ملازمان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کے جان ومال کی حفاظت کرنا اور انصاف فراہم کرنا ہے ، دوسرے ڈیپارٹمنٹ کی نسبت عوام کی توقعات ہم سے کچھ زیادہ ہوتی ہیں ۔جس کی وجہ سے ان کی شکایات بھی زیادہ ہوتی ہیں۔ کیونکہ وہ نہیں جانتےکہ وہ اپنی مذہبی ، ملکی تہواروں کو چھٹیوں کے ساتھ مناتے ہیں لیکن ہم ان دنوں میں بھی ان کے حفاظت کے لیےسیکورٹی دیوٹی کرتے ہیں۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم ان کی توقعات پر پورا اتریں ۔ ان کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں ۔ ان کے مسائل حل کریں۔ خطاب کے بعد ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ سہیل حبیب تاجک نے پولیس جوان جو مختلف ٹولیوں میں بیٹھے ہوئے تھے ان کے ساتھ ان کی ٹیبل پر بیٹھ کر کھانا کھایا اور ان سے بات چیت بھی کی۔ آخر میں ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ کو افطار پارٹی پر آمد پر شکریہ ادا کیا۔

  • بلوچستان میں پھر دہشت کردی

    بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں ایف سی کمانڈنٹ کے قافلے پر دھماکہ ہوا اطلاعات کے مطابق چمن کے علاقے شیلا باغ کے قریب کمانڈنٹ ایف سی چمن اسکوارڈ کے قافلے کے قریب موٹرسائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کمانڈنٹ ایف سی محفوظ رہے تاہم دھماکہ کے نتیجے میں ایف سی کے 3 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر کوئٹہ منتقل کر دیاگیا ہے۔

  • چئیر مین نیب کےساتھ دکھائی جانے والی خاتون کون ہے جانیے اس خبر میں

    چئیر مین نیب کےساتھ دکھائی جانے والی خاتون کون ہے جانیے اس خبر میں

    ‏(نمائندہ باغی ٹی وی )تصویر میں دکھا ئی جانے والی یہ خاتون طیبہ فاروق ہیں جن کا اسکینڈل چیئرمین نیب کے ساتھ دکھایا گیاہے تفصیلات کے مطابق ‏خاتون کو نیب نے 15 جنوری کو نیب کے نام پر دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا
    ‏ان کا تعلق چنیوٹ کے علاقے سے بتایا جاتا ہے
    ‏گرفتاری کے بعد انہوں نے نیب تفتیشی کے خلاف جنسی زیادتی کی درخواست بھی احتساب عدالت میں دائر کی تھی

  • لاہور ہائیکورٹ نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف فیصلہ دے دیا

    لاہور ہائیکورٹ نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف فیصلہ دے دیا

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی سے)لاہور ہائیکورٹ نے درخت نہ لگانے والی فیکٹریوں کے این او سی منسوخ کرنے، ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے نقشے پاس نہ کرنے اور درخت کاٹنے والوں کو بھاری جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس جواد حسن نے شیخ عاصم کی درخواست پرسماعت کی ، سی ای او فاریسٹ اربن پالیسی خالد شیر دل، ایڈیشنل سیکرٹری جنگلات شاہد اعوان، اسسٹنٹ اٹارنی سعدیہ ملک، رجسٹرار کوآپریٹو کرن خورشید، اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رائے شاہنواز پیش ہوئے، جسٹس جواد حسن نے حکم دیا کہ درخت نہ لگانے تک کسی ہاؤسنگ سوسائٹی کا نقشہ پاس نہ کیا جائے، کوئی درخت نہ کاٹے، جو کاٹے گا اسے 50 ہزار یا ایک لاکھ جرمانہ کیا جائے، درخت نہ لگانے والی فیکٹریوں کے این او سی منسوخ کردیئے  جائیں۔جسٹس جواد حسن نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ یہ پاکستان کےمستقبل کا کیس ہے، فیکٹریوں والے عدالت آئے تو حکم امتناعی بھی نہیں ملے گا، سوسائٹی میں گھر تعمیر کرنے والا ہر شہری 2 درخت لگائے۔ انہوں نے کہا کہ 70سالوں میں درخت لگانے والوں کے حوالے سے موثر کام نہیں کیا گیا، جو اقدامات اٹھا رہا ہوں، اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، عدالتی حکم میں اچھا کام کرنے والوں کی تعریف کریں گے۔

  • ینگ ڈاکٹرز کیلیے بڑا حکومتی فیصلہ خبر آگئی

    ینگ ڈاکٹرز کیلیے بڑا حکومتی فیصلہ خبر آگئی

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )ینگ ڈاکٹرز کیلئے ایڈہاک ملازمت تین سال کر دی گئی، محکمہ پرائمری ہیلتھ کا تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ کے نام مراسلہ، تین برس مکمل ہونے پر کسی ڈاکٹر کی ایڈہاک تقرری میں توسیع نہیں ہوسکے گی۔ شعبہ صحت میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ڈاکٹرز کی مستقل بنیادوں پر بھرتیوں کا مربوط نظام وضع کرنے کی بجائے اب حکومت نے ایڈہاک تقرری کیلئے بھی مدت کا تعین کر دیا ہے، محکمہ پرائمری ہیلتھ نے تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹوآفیسرز ہیلتھ کے نام مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ڈاکٹرز کی خالی سیٹوں پر ایڈہاک تقرری اب تین برس تک کیلئے ہوسکے گی اور تین برس کا عرصہ مکمل ہونے پر ایڈہاک تقرری میں توسیع نہیں ہوسکے گی۔ نئے نوٹیفکیشن کے بعد اب محکمہ پرائمری ہیلتھ کے زیر انتظام علاج گاہوں میں نوجوان ڈاکٹرز صرف تین برس کیلئے ایڈہاک پر ملازمت کر سکیں گے اور اس کے بعد انہیں توسیع نہیں ملے گی۔

  • سرگودہا مبینہ پیر کے ظلم کا شکار ہونے والی ماریہ کے ساتھ کیا ہوا جانیے اس خبر میں

    سرگودہا مبینہ پیر کے ظلم کا شکار ہونے والی ماریہ کے ساتھ کیا ہوا جانیے اس خبر میں

    ڈنگہ گجرات کی21سالہ ماریہ پر سرگودھا کے مبینہ پیر عزیر شاہ کی تیزاب گردی کا معاملہ
    (نمائندہ باغی ٹی وی) وزیراعلی کی ہدایت پر بچی علاج کیلئے جناح ہسپتال کے برن یونٹ لاہور منتقل،سینئر ڈاکٹرز علاج کریں گے , , واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم عزیر شاہ اور مرتضی گرفتار، وزیراعلی کا ماریہ کیلئے 5لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان , , شفاف انکوائری کیلئے ڈی پی اوبھکر انکوائری افسرمقرر،انکوائری مکمل ہونے کے بعد ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی:ترجمان وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل
    ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے جناح ہسپتال کے برن یونٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈنگہ گجرات کی21سالہ ماریہ پر سرگودھا کے مبینہ پیر عزیر شاہ نے تیزاب پھینکا تھا -وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر بچی کو علاج کے لیے لاہور منتقل کیا گیاہے -ماریہ کا علاج جناح ہسپتال برن یونٹ کے سینئر ڈاکٹرز کریں گے اورپنجاب حکومت ماریہ کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرے گی -ترجمان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے ماریہ کیلئے 5لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہی-واقعہ 2سال قبل پیش آیا اور اتنا طویل عرصہ بچی کو بغیر علاج کے رکھا گیا-انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث مرکزی ملزم عزیر شاہ اور مرتضی کو گرفتار کر لیا گیا ہے -متاثرہ فیملی کی بروقت دادرسی نہ کرنے اور نازیبا سلوک پر تھانہ میانی سرگودھا کے عملے کے خلاف کارروائی ہو گی -انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے شفاف انکوائری کرنے کیلئے ڈی پی اوبھکر کو انکوائری افسر لگایا ہے-انکوائری مکمل ہونے کے بعد ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی -ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اس واقعہ پر رنجیدہ ہیں-ملزمان کو عبرت ناک سزا دی جائے گی-متاثرہ بچی ماریہ کے والد رمضان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سے انصاف کی امید ہی-وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سوشل میڈیا پر میری اپیل پر نوٹس لیاہے اورترجمان وزیراعلی شہباز گل میرے گھر آئے اور بچی کا علاج شروع ہو رہا ہی-انہوںنے کہا کہ ملزم عزیر شاہ نے زیادتی کی، اسے سخت سزا ملنی چاہیی-ماریہ کے والدرمضان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب کے مشکور ہیں-

  • سینٹری ورکرز بھی حکومت کے خلاف میدان میں آگئے تازہ خبر

    سینٹری ورکرز بھی حکومت کے خلاف میدان میں آگئے تازہ خبر

    سرگودھا سلانوالی(نمائندہ باغی ٹی وی) سینٹری ورکرز کا نے اپنے حقوق کیلیے اجتجاج کیا جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ سینٹری ورکرز کو مستقل کیا جاے۔ ٹی ایم اے کے ملازم شیخ زبیر کا سینٹری ورکرز کے ساتھ نازیبا رویہ کے خلاف بھی احتجاج کیا جارہا ہے
    مظاہرین کا کہنا ھے کہ ٹی ایم اے کا ملازم مبینہ طور پر ہر ماہ تنخواہ سے بھتہ وصول کرتا ھے
    سینڑی ورکرز نے اجتجاج بڑھانے کو عندیا دیا ھے۔ ان کا کہنا ھے کہ ھمارے مطالبات منظور کئے جائیں ورنہ اجتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جاے گا

  • قابل اعتراض ویڈیو بنا کر بھتہ وصول کرنے والا گروہ گرفتار خبر آگئی

    قابل اعتراض ویڈیو بنا کر بھتہ وصول کرنے والا گروہ گرفتار خبر آگئی

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا کا بھتہ خور گروہ کے خلاف کارروائی کا حکم تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ ٹاﺅن پولیس نے تین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جیل بھجوائے جانے والوں میں رمضان چدھڑ، خرم شہزاد، ابرار شامل ہیں گروہ مختلف طریقوں سے سادہ لوح شہریوں کو پھنسا کر ان کی قابل اعتراض ویڈیو بنا کر بھتہ طلب کرتا تھا، گروہ میں چار افراد اور تین خواتین شامل ہیں، ایف آئی آر کا متن گروہ کے ایک رکن اور دو خواتین نے 27 مئی تک انسداد دہشتگردی عدالت سے عبوری ضمانت کروا لی ڈی پی او سرگودہاکا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،

  • شیخوپورہ پولیس ایکشن میں

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ایس ایچ او اے ڈویژن ظہیرعالم شاہ کی کاروائی، محلہ رحمان پورہ کے رہائشی عبدالمتین خان کو لوٹنے والی رقم واپس دلوا دی، 6ماہ قبل ملزمان عبدالرحمان اورعلی حیدر نے 10لاکھ 50ھزارروپے چھینے تھے
    7لاکھ پہلےاورساڑھے3لاکھ روپے کی رقم آج مدعی کو واپس کردی گئی
    ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین نے ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن ظہیر عالم شاہ کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی