شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈی پی اوشیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انقعاد کیا ۔ کھلی کچہری میں انہوں نے تمام درخواستوں کو سنا اور ان کے حل کے لیے فوری طورپر احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کیں کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے دن رات خدمات سرانجام دیں ۔ تھانہ جات میں ہر عام خاص و عام کے لیے قانون یکساں ہے ۔مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسڑکٹ شیخوپورہ کو کرائم فری زون بنانا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے اپنے تمام تر وسائل اوراختیارات کو بروئے کار لاٸےجائیں گے۔اور اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ تھانہ میں آ نے والے ہرسا ئل کی دادرسی کرنا اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہمارافرض ہے ۔
Author: +9251
گھر میں کام کرنےسے انکار،سابق وزیر خارجہ نے اپنی تین سابقہ ملازماوں کوگرفتار کرادیا
لاہور میں سابق وزیر خارجہ حناربانی کھر کی بہن خدیجہ کھر کے گھر کام کرنے والی 3 ملازمہ بہنوں کو مبینہ چوری کے الزام میں مظفرگڑھ سے حراست میں لے لیا گیا۔گرفتار لڑکیوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹیوں کو ظلم کانشانہ بنایا جاتا،،روز روز کے ظلم سے تنگ آکر بیٹیوں کی شادیاں کرنے کے لیے انھیں واپس بلایا تو انکی بیٹیوں پر چوری کا جھوٹا الزام عائد کردیا گیا.مظفرگڑھ کے علاقے سنانواں سے 3 ملازمہ بہنوں کو لاہور کے تھانہ سرور روڈ پولیس نے حراست میں لے کر لاہور منتقل کردیا.
والدہ کیمطابق اس نے بچیوں کی شادیاں کرانے کے لیے انھیں گھر بلایا تو پہلے چھٹی دینے سے انکار کیاگیابعدازاں بچیاں اپنی شادیوں کے لیے گھر آئیں تو 3 ماہ پہلے حناربانی کھر کی بہن خدیجہ کھر کے گھر ہونے والی چوری کی واردات میں اسکی بیٹیوں کو ملوث کردیاگیاہے.حمیدہ بیگم کا کہنا تھا کہ تین ماہ قبل ہونے والی مبینہ چوری کی واردات کے بعد تفتیش میں متعلقہ پولیس اور اداروں نے اسکی بیٹیوں کو بیگناہ قرار دیا تھا.اسکی بیٹیوں نے شادیوں کے لیے خدیجہ کھر کے گھر کا کام کرنا چھوڑا تو ان پر چوری کا جھوٹا الزام لگادیاگیا.حمیدہ بیگم نے اپنی بیٹیوں کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے.








تھانہ سنانواں مظفرگڑھ پولیس کیمطابق لاہور پولیس نے تینوں بہنوں کو لاہور میں سابق وزیر خارجہ حناربانی کھر کی بہن خدیجہ کھر کے گھر میں مبینہ چوری کے مقدمے میں حراست میں لیا ہے۔دوسری جانب گرفتار کی گئی تینوں بہنوں کی والدہ حمیدہ بیگم کیطابق عائشہ،عابدہ اور شاہدہ گزشتہ 11 سال سے سابق وزیر خارجہ حناربانی کھر اور انکی بہن خدیجہ کھر کے گھروں میں کام کررہی تھیں جہاں انکی بیٹیوں پر ظلم کیا جاتا اور گھر آنے کے لیے چھٹیاں بھی نہ دی جاتیں.دوسری جانب کھر خاندان کیمطابق ملازماؤں کو چوری کے مقدمہ کی تفتیش کے لیے لاہور پولیس نے حراست میں لیا ہے،چوری کے مقدمے میں گرفتار نامزد ڈرائیور نے تفتیش میں ملازماؤں کے نام لیے تھے.


سرگودہا,سیال شریف میں سالانہ عرس مبارک جاری,خصوصی رپوٹ
سرگودھا,سیال شریف(نمائندہ باغی ٹی وی)
چشتیہ سلسلہ کے معروف بزرگ شیخ الاسلام حضرت خواجہ محمد قمرالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ کا دو روزہ سالانہ عرس مبارک آج سے آستانہ عالیہ سیال شریف ضلع سرگودہا میں شروع ہو رہا ہے
حضرت خواجہ محمد قمرالدین سیالوی 1906 میں سیال شریف میں پیدا ہوے
9 سال کی عمر میں حافظ کریم بخش سے قران پاک حفظ کیا اس کے بعد اپنے والد گرامی حضرت خواجہ ضیاالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ مولانامحمد حسن مولانا حافظ محمد جان مولانا قمرالدین اور علامہ معین الدین اجمیری جیسے اساتذہ سے دینی تعلیم حاصل کی
1351 ھجری میں سند فراغت حاصل کی اور اپ کی دستار بندی کی گئی
1929 میں اپنے والد گرامی کی وفات کے بعدآستانہ عالیہ سیال شریف کے چوتھے سجادہ نشین مقرر ہوے
خواجہ قمرالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ 1945 میں آل انڈیا مسلم لیگ سرگودہا کے صدر منتخب ہوے اور 1946 میں آل انڈیا بنارس سنی کانفرنس میں شرکت کی اور تحریک پاکستان اور قیام پاکستان کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا
1949 میں آپ کو شیخ الاسلام کے منصب کے لیے منتخب کیا گیا
خواجہ قمرالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ فکری شعوری اور سیاسی تدبر کا ایک مثالی نمونہ علم و عمل کا خوبصورت کردار اور تقوی و پرہیز گاری کا منبع تھے
آپ اپنے مریدوں سے بہت شفقت فرماتے اور نہایت سادہ لباس زیب تن کرتے آپ کی زندگی پر لکھی گئی کتاب انوار قمریہ ایک علمی خزانہ ہے
حضرت خواجہ قمرالدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ ایک جید عالم دین اور روحانی پیشوا ہونے کے ساتھ ساتھ ایک خوش کن شاعر بھی تھے
17 رمضان المبارک 1401 ھجری کو آپ کا وصال ہوا ہر سال 17 اور 18 رمضان المبارک کو اپ کا عرس آستانہ عالیہ سیال شریف میں عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے جس میں اندرون و بیرون ملک سے پیر سیال کے ہزاروں عقیدت مند شرکت کرتے ہیںحکومت سمندر کنارے کھڑی ہے، کبھی بھی ڈوب سکتی ہے قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل
حکومت کے نمائندے اپنے حلقے کا دورہ نہیں کرسکتے وہ پورے صوبے کے مسائل کیا حل کرینگے بلکہ جو اپنے دفتروں میں بھی دوسروں سے پوچھ کرجاتے ہیں ان سے مسائل حل ہونے کی امیدیں بہت کم ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے بدھ کے روز لسبیلہ کے صدر مقام شہر اوتھل میں بی این پی مینگل کے رہنما قاضی نور الحق بلوچ کی وفات پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم قاضی نور الحق بلوچ نیپ کے دور سے ہمارے ساتھ رہے ہیں اور اپنے ایک ہی موقف پر قائم تھے بی این پی مینگل نے جب یہاں پہلے بھی الیکشن لڑا تو اس دوران بھی مرحوم قاضی نور الحق بلوچ نے بہت جدوجہد کی تھی انہوں نے کہا کہ آجکل لوگ ایسے پارٹیا ں تبدیل کرتے رہتے ہیں جیسے کپڑے تبدیل کیئے جاتے ہیں مگر مرحوم قاضی نور الحق بلوچ نے کبھی بھی پارٹی تبدیل نہیں کی، مشکل حالات یعنی مارشل کے دور میں بھی وہ ہمارے شانہ وبشانہ رہے اب ان کی کمی کو نہ صرف خاندان محسوس کررہا ہے بلکہ بی این پی مینگل بھی مرحوم کی کمی کو ہمیشہ محسوس کریگی ۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا بلاول بھٹو کے افطار ڈنر کی دعوت ایک دن قبل دی گئی اور میں کافی مصروف تھا جس کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکا جبکہ ہماری پارٹی کی نمائندگی جہانزیب جمالدینی نے شرکت کرکے کی اب عید کے بعد مولانا فضل الرحمن کی جانب سے بلائی جانیوالی آل پارٹیز کانفرنس کے شرکت کی دعوت ملی تو ضرور شرکت کرونگا اور اپنا ایجنڈا سامنے رکھیں گے مگر ہمارا ایجنڈا الگ ہے اور اپوزیشن کا ایجنڈا الگ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دیئے جانیوالے چھ نکات کی مدت بھی قریب آتی جارہی ہے تو ایسا سمجھے کہ حکومت بھی سمندر کے کنارے پر کھڑی ہے جو کبھی بھی ڈوب سکتی ہے نرگ ڈھورے کا کام اللہ تعالیٰ نے کروایا ہے اور جو کہتے ہیں کہ ہم نے کروایا ہے تو پہلے بھی وفاق اور صوبے میں رہ چکے ہیں اس دوران پھر یہ کام کیوں نہیں ہوا بہرحال میں یہی کہتا ہوں کہ نرگ ڈھورے کا کام اللہ پاک نے کرایا ہے اور عوام کے مسائل وہ حکومت حل کرسکتی ہے جس میں جراَت ہوں۔ بلوچستان میں ہر حکومت نے ترقی کے دعوئے کیئے ہیں مگر وہ ترقی آج تک کسی کو نظر نہیں آتی ہے بلکہ ہر ایک نے حکومت سے کھیلا ہے اور عوامی مسائل حل کرنے کیلئے جراَت چاہیے موجودہ حکومت میں ہ میں جراَت نظر نہیں آتی ہے ۔
اختر مینگل نے یہ بھی کہا کہ وزیرخارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی اور وزیرخارجہ بھارت شسما سوراج کے ملاقات کے بعد اگر دونوں طرف سے مذاکرات ہوتے ہیں تو اچھی بات ہے ۔کوئٹہ مسجد دھماکہ سے بری خبر۔
کوئٹہ کے علاقہ پشتون آباد میں دھماکہ ہوا اطلاعت کے مطابق رحمانیہ مسجد میں زور دار دھماکہ ہوا دھماکے میں 14 افراد زخمی ہونے کی اطلاعت ہیں مسجد میں جمعہ کی دوران ہوا ہے۔
چاپانی طبی ماہرین پر مشتمل وفد کی مظفرگڑھ آمد
چاپانی طبی ماہرین کاوفد ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے اس سلسلہ میں پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح اس وفد نے مظفرگڑھ کا بھی دورہ کیا۔ چاپانی "جیکا ہیڈ کوارٹر مشن” نامی وفد ٹوکیو سے آیاہے اس وفد میں شامل طبی ماہرین نے ڈسٹر کٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ کا دورہ بھی کیا اورمیڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو مظفرگڑھ ڈاکٹرمہر اقبال سے ملاقات کی۔وفد میں شامل جاپانی طبی ماہرین نے ڈی ایچ کیو مظفرگڑھ میں تعینات طبی عملہ کی تعداد،سہولیا ت،مریضوں کے لئے موجود بستر کی تعداد،ہسپتال آنے والے مریضوں کی صحت یابی اموات اور مختلف اضلاع سے آنے والے مریضوں کی شرح کا جائزہ لیا۔اس کے ساتھ ہی ڈاکٹر مہر اقبال نے جاپانی جیکا ہیڈ کوارٹر مشن نامی وفد کو ڈاکٹر کے تربیتی معیار کے حوالے سے بھی آگاہ کیااور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔












ورلڈ کپ سے پہلے انضمام الحق کا باغی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو
ورلڈ کپ سے پہلے انضمام الحق کا خصوصی انٹرویو صرف اور صرف باغی ٹی وی پر
جانئے انضمام الحق کا دورہ انگلینڈ کا تجزیہ، انضمام الحق کس کھلاڑی کو بہترین قرار دیتے ہیں، کونسی ٹیم انضمام الحق کی پسندیدہ ہے؟ پاکستان کی فیلڈنگ پر انضمام الحق کیا تبصرہ کرتے ہیں؟ یہ سب اور بہت کچھ.
پرومو:
کوئٹہ ڈبل روڈ سے بڑھی خبر۔
کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر دکان میں چوری پولیس نے چوکیدار کی مدد سے تمام چوروں کو پکڑ لیا گیا ہے اور تھانے منتقل کردیا گیا تمام چوروں کی عمریں 15 سال سے کم باتیں جاتی ہیں۔ کچھ دن پہلے بھی اسی ڈبل روڈ پر ایک بینک کے اے ٹی ایم کو بھی توڑا گیا تھا جب کے آے ٹی ایم کا کیش باکس بچ گیا تھا اور چھوڑ خالی ہاتھ بھگ گئے تھے۔جب کے اب تمام کم عمر چھور پکڑے جا چکے ہیں۔

مودی کا فتح کی مبارکباد دینے پرعمران خان کا شکریہ
پاکستانی وزیرا عظم عمران خان کی طرف سے الیکشن میں کامیابی کی مبارکباد دینے پر بھارتی وزیر اعظم مودی نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے. انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ وہ ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر عمران خان کے شکر گزار ہیں. میں نے ہمیشہ خطہ میں امن اور ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی الیکشن میں نریندر مودی کو کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ مودی اور ان کے اتحادیوں کو جیت کی مبارکباد دیتا ہوں، وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مودی کےساتھ خطےمیں امن اورترقی کیلئےکام کرنےکی خواہش ہے
واضح رہے کہ بھارت میں الیکشن کےغیرحتمی نتائج کے مطابق مودی کی پارٹی بی جے پی نے واضح اکثریت حاصل کرلی، نریندر مودی کی اتحاد جماعت تین سو پچاس نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، کانگریس ترانوے سیٹوں کےساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارت کے عام انتخابات 2019 میں بی جے پی کو اکثریت ملی تو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹر پر اپنا پیغام جاری کر دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مودی نے کہا کہ ” ایک ساتھ ہم ترقی کریں گے ،ایک ساتھ پھلیں پھولیں گے ،ایک ساتھ مل کر ہم مضبوط بھارت بنائیں گے ،ایک مرتبہ پھر بھارت جیت گیا ۔“ ٹویٹر پر اپنے پیغام کے ساتھ مودی نے وجے بھارتی یعنی کامیاب بھارت کا نعرہ بھی لگایا.









تھانہ سنانواں مظفرگڑھ پولیس کیمطابق لاہور پولیس نے تینوں بہنوں کو لاہور میں سابق وزیر خارجہ حناربانی کھر کی بہن خدیجہ کھر کے گھر میں مبینہ چوری کے مقدمے میں حراست میں لیا ہے۔دوسری جانب گرفتار کی گئی تینوں بہنوں کی والدہ حمیدہ بیگم کیطابق عائشہ،عابدہ اور شاہدہ گزشتہ 11 سال سے سابق وزیر خارجہ حناربانی کھر اور انکی بہن خدیجہ کھر کے گھروں میں کام کررہی تھیں جہاں انکی بیٹیوں پر ظلم کیا جاتا اور گھر آنے کے لیے چھٹیاں بھی نہ دی جاتیں.














