Baaghi TV

Author: +9251

  • کویت کوآئل بل ادائیگی کیلیے رقم دستیاب نہیں.پٹرولیم ڈویژن

    کویت کوآئل بل ادائیگی کیلیے رقم دستیاب نہیں.پٹرولیم ڈویژن

    حکومت نے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے ڈیزل درآمدات کی مد میں کویت کو ادائیگی کیلیے 17ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرنے کی درخواست منظور نہیں کی.

     حکومت نے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے ڈیزل درآمدات کی مد میں کویت کو ادائیگی کیلیے 17ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرنے کی درخواست منظور نہیں کی تاہم گیس سیکٹر کے 1400ارب روپے مالیت کے گردشی قرضوں کے مسئلے کے حل کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ شہباز رانا کی رپورٹ کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے یہ درخواست پاکستان اسٹیٹ آئل کو کویت سے تیل کی درآمد کے سلسلے میں ایکسچینج ریٹ کی مد میں ہونے والے بھاری نقصان سے پیدا شدہ شارٹ فال کو پورا کرنے کی غرض سے کی تھی تاہم وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یہ معاملہ اس کمیٹی کے سپرد کردیا، جو آئل سیکٹر کمپنیوں کو درپیش لیکویڈیٹی بحران سے نمٹنے کے لیے گزشتہ روز ہی تشکیل دی گئی تھی۔

    ای سی سی کو بتایا گیا کہ پٹرولیم ڈویژن، ’پی ایس او‘ کی مشاورت کے ساتھ کویت کو مقررہ تاریخوں پر ادائیگیاں جاری رکھنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ انٹرنیشنل ڈیفالٹ کے خطرے کو ٹالا جاسکے، تاہم لیکویڈیٹی کے مسائل کے باعث صورتحال بے حد تشویشناک ہوگئی ہے۔ پاکستان 2000ء سے کویت پٹرولیم کارپوریشن کی جانب سے دی گئی ادھار ادائیگی پر ڈیزل کی درآمد کی سہولت سے استفادہ کرتا چلا آرہا ہے۔’پی ایس او‘ ہر شپمنٹ کی بل آف لیڈنگ تاریخ کے 30 روز بعد درآمدی مالیت کے مساوی پاکستانی کرنسی نیشنل بینک آف پاکستان میں جمع کرادیتا ہے اور بل آف لیڈنگ تاریخ کے90 روز بعد نیشنل بینک کویت پٹرولیم کارپوریشن کو کارگو کی قیمت ادا کردیتا ہے۔

    تاہم حالیہ دنوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کے نرخ میں مسلسل عدم استحکام کے باعث پی ایس او کو بھاری نقصان ہوا ہے کیونکہ وہ جو رقم نیشنل بینک میں جمع کراتا ہے، دو ماہ بعد جب بینک کارگو بل کی ادائیگی غیرملکی کرنسی میں کرنے کے لیے ڈالر خریدتا ہے تو پی ایس او کی اداکردہ رقم اور ڈالرز کے حصول کے لیے اداکردہ رقم میں کافی زیادہ فرق آجاتا ہے۔ چنانچہ پی ایس او کو ایکسچینج ریٹ نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔پاکستان نے حال ہی میں کویت سے درخواست کی ہے کہ ادھار خریداری کی سہولت میں مزید ایک سال کی توسیع کردی جائے۔

    کویت کو آخری ادائیگی 2 دسمبر 2022ء کو کی گئی تھی، اس وقت تک پی ایس او کا نیشنل بینک اکاؤنٹ ایکسچینج ریٹ کی مد میں 17ارب روپے کا نقصان برداشت کرچکا تھا۔حکومت پاکستان نے رواں برس ستمبر میں پی ایس او کو ایکسچینج نقصانات کی تلافی کے طور پر30 ارب روپے کی سبسڈی دی تھی۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے مزید سبسڈی کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے وزارت خزانہ نے یہ موقف اختیار کیا کہ مذکورہ بالا سبسڈی دینے کے علاوہ پی ایس او کو حکومتی ضمانت پر مارکیٹ فنانسنگ کے ذریعے بھی 50ارب روپے دلوائے جاچکے ہیں۔

    ای سی سی کو بتایا گیا ہے کہ اگر کویت نے ادھار سہولت میں مزید توسیع نہ کی تو اسے ادائیگی کے لیے مطلوبہ فنڈز دستیاب نہ ہوں گے۔ پی ایس او کے اس حالت تک پہنچنے کی سب سے بڑی وجہ گردشی قرضہ ہے، مختلف سرکاری محکموں اور اداروں پر مجموعی طور پر پی ایس او کے 612 ارب روپے واجب الادا ہیں، جن کی عدم وصولی کی بناء پر یہ ادارہ اپنے واجبات ادا کرنے سے قاصر دکھائی دیتا ہے۔ گیس سیکٹر کمپنیوں کے گردشی قرضہ بحران کو حل کرنے کے لیے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز ایک کمیٹی تشکیل دی، جس کا کنوینر اشفاق یوسف تولہ کو مقرر کیا گیا ہے۔جون 2022ء کے اختتام پر گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ بڑھ کر 1400ارب روپے تک جاپہنچا تھا۔

  • لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے ٹی وی چینل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔

    لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے ٹی وی چینل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے لندن میں ٹی وی چینل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے لندن میں ٹی وی چینل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔لندن ہائیکورٹ کے جج ماسٹر ڈیگنل نے نجی ٹی وی چینل کو مقدمے کے اخراجات ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ ناصر بٹ نے ٹی وی چینل کے خلاف ایک لاکھ پاؤنڈ کا ہتک عزت کا مقدمہ جیتا، ٹی وی چینل نے اپنے دو پروگراموں میں ناصر بٹ پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

    ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مسلم لیگی رہنما ناصر بٹ کے خلاف مہم سیاسی مخاصمت پر چلائی گئی، ناصر بٹ کو نواز شریف سے قربت پر پی ٹی آئی حکومت اور چند اینکرز نے نشانے پر رکھا، ناصر بٹ کو ارشد ملک کی ویڈیو بنانے پر پی ٹی آئی حکومت اور چند اینکرز نے نشانے پر رکھا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں.
    طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے.وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
    پنجاب حکومت جانے کی اطلاعات کے باوجود پرویز الہٰی کی رات گئے تک مصروفیات
    لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے ٹی وی چینل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔
    سینما کی تاریخ کا مشکل ترین، ممکنہ طور پر جان لیوا اور مہنگا اسٹنٹ ٹام کروز پر فلمبند
    سینجنٹا کا فصلوں کے بیمہ پروگرام کا کامیابی سے آغاز
    بازو میں شدید درد کی شکایت، وجہ لبلبے کا سرطان قرار
    اسلام آباد سے شارجہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

    جج ماسٹر ڈیگنل نے چینل کو نواز شریف، ناصربٹ کے خلاف برطانیہ میں بےبنیاد الزامات لگانے سے روک دیا اور کہا کہ خاندان پر حملے اور الزامات کے باعث ناصر بٹ مناسب ہرجانے کا مستحق ہے۔ ناصر بٹ نے اس موقع پر کہا کہ جھوٹے الزامات لگانے والے بےنقاب ہوئے، یقین تھا فتح سچ کی ہو گی، برطانوی عدالت کا فیصلہ نواز شریف کی بے گناہی کا نیا ثبوت ہے۔

  • طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے.وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

    طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے.وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

    طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے اور افغانستان میں ٹی ٹی پی، داعش ودیگر گروہ مضبوط ہو رہے ہیں۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے اور افغانستان میں ٹی ٹی پی، داعش ودیگر گروہ مضبوط ہو رہے ہیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن کے پاکستانی سفارتخانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے اور افغانستان میں ٹی ٹی پی، داعش ودیگر گروہ مضبوط ہو رہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کا کردار ہمیشہ کلیدی رہا ہے۔ خطے کا امن افغانستان کے امن سے مشروط ہے۔ چاہتے ہیں افغانستان میں امن واستحکام ہو۔وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا سے انسداد دہشت گردی اور دیگر معاملات میں تعاون بڑھانے پر بات ہوئی ہے.


    دوسری جانب ترجمان دفتر خرجہ کے مطابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے یو اے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطے میں افغانستان کی یونیورسٹیوں میں خواتین کی تعلیم پر پابندی کے طالبان کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام نے خواتین کو ایک مراعات یافتہ مقام عطا کیا اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا۔

    انہوں نے خواتین کے حقوق کی ضمانت دینے کی ضرورت کے ساتھ زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کی مکمل اور مساوی شرکت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ واضح رہے کہ افغان وزارت تعلیم کی جانب سے یونیورسٹیوں کو طالبات کے داخلے پر پابندی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ دوسری جانب واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ چاہتے ہیں افغانستان میں امن و استحکام ہو، خطے کا امن افغانستان میں امن سے مشروط ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، رواں سال ریکارڈ بارشیں پاکستان میں سیلاب کا باعث بنیں اور سیلاب سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

  • فلم ”رنگ عشقے دا“ کی نمائش ملتوی

    فلم ”رنگ عشقے دا“ کی نمائش ملتوی

    لالی وڈ کے شہرہ آفاق رائٹر پرویز کلیم کی ڈائریکشن میں بنی نئی میوزیکل رومانوی کامیڈی فلم ”رنگ عشقے دا“ کی نمائش پروڈیوسرز نے ملتوی کردی ہے اور اب فلم کی نمائش 23 دسمبر کی بجائے ایک نئی تاریخ کو کی جائے گی. جس کا جلد باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔ فلم کی پروڈکشن ٹیم کے مطابق ”رنگ عشقے دا “ کی نمائش میں تبدیلی حکومت کی جانب سے سینماؤں کیلئے جاری نئے اوقات کار کے باعث کرنا پڑی کیونکہ رات آٹھ بجے کے بعد سینما گھروں کو بند کرنے کا فیصلہ فلم بزنس کیلئے مناسب نہیں ہے۔ ”رنگ عشقے دا“ کی سٹار کاسٹ میں فریش سٹار علی عباس سید، آمنہ راہی اور زاریہ خان شامل ہیں جبکہ لالی وڈ کی سینئر فنکارائیں مدیحہ شاہ، نغمہ بیگم اور کامیڈین افتخار ٹھاکر بھی منفرد کرداروں میں جلوہ گر ہیں۔

    ”رنگ عشقے دا“ کی نمائش 23 دسمبر کو ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے ہونا تھی جبکہ اسے پاکستان کے علاوہ کینیڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک میں بھی سینماؤں کی زینت بنایا جائے گا۔ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ عابد نے کہا کہ ”رنگ عشقے دا“ فریش سٹار کاسٹ کی حامل معیاری فیملی فلم ہے جسے پروڈیوسر حضرات کے فیصلے کے مطابق ملک بھر کے سینماؤں میں جلد نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا.

  • وکی کوشل نے کیا ہیما مالنی اور کترینہ کیف کا موازنہ

    وکی کوشل نے کیا ہیما مالنی اور کترینہ کیف کا موازنہ

    وکی کوشل اور کترینہ کیف بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑیوں میں سے ایک ہیں۔ ان کے پرستار ان سے بہت پیار کرتے ہیں، حال ہی میں جوڑے نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منائی ، سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتی رہیں۔ اور اب حال ہی میں‌ وکی کوشل نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے اپنی اہلیہ کا موازنہ سینئر اداکارہ ہیما مالنی کے ساتھ کیا ہے . انہوں‌نے کہا کہ ان کی اہلیہ کترینہ بین الاقوامی پلیٹ فارم پر انڈسٹری کی نمائندگی کرتی ہیں۔ کترینہ اپنے کام کی وجہ سے ایک جانا پہچانا چہرہ ہیں اور وہ امیتابھ بچن کے ساتھ بالی وڈ کی نمائندگی کرتی ہیں ان سے پہلے ہیما مالنی ایسا چہرہ تھیں جو انٹرنینشل لیول پر بالی وڈ انڈسٹری کی

    نمائندگی کرتی تھیں. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ان کی اہلیہ نے وہ مقام حاصل کر لیا ہے جس تک پہنچنا آسان نہیں۔ "مجھے یقین ہے وہ جس بھی مقام تک پہنچی ہے انہوں نے اپنے بل پر اپنی محنت کے بل پر حاصل کیا ہے. اس لئے میں ان کا بہت احترام کرتا ہوں اور کترینہ کے مقام تک پہنچنےکے لئے مجھے طویل سفر طے کرنا ہے. یاد رہےکہ وکی کوشل نے یہ بھی کہا کہ میری اہلیہ کترینہ ہمیشہ مجھے کہتی ہیں‌ کہ اگر آپ کچھ اچھا نہیں کہہ سکتے تو کچھ بھی نہ کہیں اور خاموشی اخیتار رکھیں۔

  • رنویر سنگھ کو کس بات پر غصہ آتا ہے؟

    رنویر سنگھ کو کس بات پر غصہ آتا ہے؟

    بالی وڈ کے مقبول اسٹار رنویر سنگھ آن اسکرین اور آف اسکرین پنی خوش قسمت شخصیت کے لیے مشہور ہیں۔ورسٹائل اداکار کی انرجی دوسروں کے لئے یقینا انسپریشن ہے. انہوں نے ہمیشہ اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ان کے آس پاس کے لوگ ان سے ہمیشہ خوش رہیں۔ جو لوگ رنویر سنگھ کو قریب سے جانتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ رنویر کو بہت ہی کم کسی کے ساتھ بد تمیزی کرتے یا ناخوشگوار موڈ‌میں دیکھا گیا ہے. رنویر سنگھ حقیقی زندگی میں انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن بعض اوقات وہ اپنا ٹیمپر کھو بیٹھتے ہیں . اس حوالے سے رنویر سنگھ نے اپنے

    حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے صرف اس وقت غصہ ہوتا ہوں جب دیکھتا ہوں کہ سامنے والا مخلص نہیں ہے اپنے کام سے . انہوں نے کہا کہ میں‌نے سیٹ پر ہمیشہ کوشش کی ہے کہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کروں کیونکہ میں سیٹ کا ماحول خراب کرنے سے گریز کرتا ہوں. انہوں‌نے کہا کہ مجھے غیر مخلص لوگ بالکل نہیں پسندان کو دیکھ مجھے غصہ آتا ہے. روہت شیٹی جنہوں نے رنویر کے ساتھ کام کیا ہے وہ کہتے ہیں کہ کیمرے کے سامنے رنویر پرفیکشنسٹ ہوتے ہیں لیکن کبھی کبھار اس وقت غصے میں آتے ہیں جب سامنے والا سو فیصد نہ دے رہا ہوں لیکن کیمرہ بند ہوتے ہی ان کا غصہ جاتا رہتا ہے.

  • گوری خان کے ڈیزائن کردہ گھر میں کرن جوہر منتقل ہونے کو بےتاب

    گوری خان کے ڈیزائن کردہ گھر میں کرن جوہر منتقل ہونے کو بےتاب

    سب جانتے ہیں کہ شاہ رخ‌خان کی اہلیہ گوری خان بہت اچھی انٹیرئیر ڈیزائنر ہیں.ان کے سجائے ہوئے گھروں میں بہت ساری بالی وڈ‌ سلیبرٹیز رہتی ہیں گوری خان نے حال ہی میں معروف فلم میکر کرن جوہر کا گھر ڈیزائن کیا ہے.
    گوری اور کرن جوہر پرانے دوست ہیں.کرن جوہر نے گوری خان کے شو ڈریم ہومز کے تازہ ترین ایپی سوڈ میں اپنے نئے گھر کو ڈیزائن کرنے کی درخواست کی جس پر گوری خان نے عمل کرتے ہوئے ان کے گھر کو لگا دئیے ہیں چار چاند. تاہم کرن جوہر کاکہنا ہے کہ میں بے تاب ہوں اپنے اس گھر میں جانے کےلئے جس کو گوری خان نے

    ڈیزائن کیا ہے. کرن جوہر نے حال ہی میں اس حوالے سے ایک سوشل میڈیا پر ایک وڈیو شئیر کی جس میں وہ کہتے ہوئے سنے جا سکتے ہیں کہ گوری تمہاری وجہ سے میرا گھر خوبصورت بن گیا ہے میں اس گھر کے اندر داخل ہونے اور شفٹ ہونے کا بے صبری سے منتظر ہوں انہوں‌نے گوری خان کو ٹیگ بھی کیا جس پر انہوں نے کرن کا شکریہ ادا کیا اور لکھایہ پراجیکٹ یقینا میرے دل کے قریب تھا. دوسری طرف کرن جوہر نے گوری خان کی جمالیاتی حس کی بھی جم کر تعریف کی اور کہا کہ بے شک تمہاری جمالیاتی حس بہترین ہے.

  • جوائے لینڈ آسکر لئے ہونے شارٹ لسٹ ہونے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی

    جوائے لینڈ آسکر لئے ہونے شارٹ لسٹ ہونے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی

    فلم جوائے لینڈ جس کی ریلیز پاکستان میں ایک بڑا ایشو رہی. اس فلم کو صرف سندھ میں ریلیز کیا گیا پنجاب میں پابندی رہی. جوائے لینڈ نے دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے میں ایوارڈ جیتا اسکے بعد دنیا کے دوسرے فلمی میلوں میں بھی پذیرائی حاصل کی .اس فلم کے حوالے سے تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ یہ فلم آسکر کےلئے شارٹ لسٹ ہوگئی ہے. پاکستان کی یہ پہلی فلم ہے جو آسکر کے لئے نامزد اور پھر شارٹ لسٹ ہوئی ہے. اس ھوالے سے فلم کی پوری کاسٹ کافی خوش اور مطمئن ہے کہ جوائے لینڈ آسکر ایوارڈ حاصل کریگی. اس فلم کے پرڈیوسر سرمد سلطان کھوسٹ ہیں جن کی

    صلاحیتوں سے کسی کو انکار ممکن نہیں ہے ان کی ڈائریکشن میں تیار ہونے والی فلم کملی بھی اس سال ریلیز ہوئی وہ فلم بھی سرمد کھوسٹ کے ٹیلینٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے. جوائے لینڈ کے ڈائریکٹر صائم صادق ہیں. کاسٹ میں علینا خان، ثروت گیلانی راستی فاروق و دیگر شامل ہیں. فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد اور مخنث ڈانسر کے گرد گھومتی ہے جو ڈانس کلب میں کام کرنے کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ جوائے لینڈ کو کانز کے اعلیٰ ترین کوئیر پام‘ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جو کہ خصوصی طور پر ہم جنس پرست یا پھر مخنث افراد کی کہانیوں پر مبنی فلموں کو دیا جاتا ہے۔

    بین جوائے لینڈ مہم پر اعتراض اور جواب :از طہ منیب

    پاکستان میں پابندی کے بعد فلم جوائے لینڈ کیا آسکر کی نامزدگی کےلئے بھی نااہل ہو جائیگی؟

     شرمین عبید چنائے کا کہنا ہے کہ یہ فلم آسکر ضرور جیتے گی

    جوائے لینڈ پر پابندی کی درخواست سندھ ہائی کورٹ‌نے مسترد کر دی

    عثمان پیرزادہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ فلم جوائے لینڈ‌ کو بین کئے جانا بہت ہی افسوسناک ہے

    لاہور ہائیکورٹ میں متنازع فلم جوائے لینڈ کی پاکستان میں نمائش کے خلاف درخواست دائر 

    جوائے لینڈ کا بین کیا جانا قابل افسوس ہے ملالہ یوسفزئی

    مرکزی فلم سنسر بورڈ کے فل بورڈ نے فلم جوائے لینڈ کے بعض حصے حذف کر نے کے بعد نمائش کی اجازت دے دی۔

  • سدرہ نیازی فیملی فرینڈ ہے، اس کے علاوہ کچھ نہیں اففان وحید

    سدرہ نیازی فیملی فرینڈ ہے، اس کے علاوہ کچھ نہیں اففان وحید

    اداکار اففان وحید کانام آج کل اداکارہ سدرہ نیازی کے ساتھ جڑ رہا ہے کہا جا رہا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں. دونوں کی لندن میں‌ ایک ملاقات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر سرکولیٹ ہو رہی ہیں جس کے بعد کہا جا رہا ہے کہ شاید دونوں کے درمیان دوستی سے بڑھ کر تعلق ہے. اففان وحید کو اب وضاحت دینا پڑ گئی ہے ان کا کہنا ہے کہ میں اکثر لندن اپنے بھتیجے کو ملنے جاتا ہوں اور اتفاق ایسا ہوا ہے کہ جب میں گیا تو سدرہ بھی انہی دنوں میں لندن میں موجود تھیں ، لہذا ہماری ملاقات ہوگئی . ہماری ایکساتھ تصاویر بس ایسی ہی ملاقاتوں‌کی ہیں جن

    میں ہم دونوں وہاں موجود تھے اور ہمیں ایک دوسرے کی موجودگی کا پہلے سےعلم نہ تھا وہ تو رابطہ ہوا تو پتہ چلا کہ دونوں یہیں‌موجود ہیں. اففان وحید نے کہا کہ سدرہ نیازی میری فیملی فرینڈ ہے اس سے زیادہ ہمارے درمیان کچھ بھی نہیں‌ہے، تصاویر دیکھ کر کسی کا کسی کے ساتھ نام جوڑ دینا مناسب نہیں ہے. ہم صرف اچھے دوست ہیں. یاد رہے کہ اففان وحید گزشتہ دنوں لاہور میں ہونے والے برائیڈل کٹیور ویک میں شوسٹاپر بھی بنے.اففان کم مگر معیاری کام کو ترجیح دیتے ہیں.

  • کارتک آریان مکڈونلڈز انڈیا کے ایمبیسیڈر مقرر

    کارتک آریان مکڈونلڈز انڈیا کے ایمبیسیڈر مقرر

    کارتک آریان بالی وڈ کے وہ سٹار ہیں جو اس وقت ہر دوسرے بڑے فلم میکر کی اولین چوائس ہیں. ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نذر ہر بڑے بڑینڈ کی خواہش ہے کہ کارتک آریان ان کے ساتھ جڑ جائیں. حال ہی میں‌ کارتک مکڈونلڈز انڈیا کے برینڈ ایمبیسیڈر بن گئے ہیں. اب وہ مکڈونلڈز کے ایمیسیڈر بن کر لوگوں کے دل جیتیں گے. کارتک آریان حال ہی میں‌ فیفا ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے کےلئے قطر میں موجود تھے وہاں دنیا بھر سے آئے شائقین اور سلیبریٹز نے ان کے ساتھ تصاویر بنائیں. کارتک آریان نے اس سال سپر ہٹ فلمیں بالی وڈ کو دیں. ان کی

    فلم بھول بھلیاں ٹو اس سال کی بالی وڈ کی دوسری بڑی ہٹ فلم قرار پائی ہے. کارتک آریان فلم شہزادے کے لئے کافی پر امید ہیں. کارتک آریان اس وقت بھارت کے متعدد اور نامور برینڈز کی نمائندگی کررہے ہیں. کارتک کی صلاحیتوں کے شاہ رخ خان بھی معترف ہیں.کارتک آریان کے بارے میں کہا جا رہا ہے وہ اکشے کمار کی فلم ہیرا پھیری تھری میں اکشے کمار کا کردار کرتے دکھائی دیں گے لیکن سنیل شیٹی کا کہنا ہے کہ کارتک کے لئے کردار لکھوایا گیا ہے وہ اکشے کا کردار نہیں‌کررہے ،