Baaghi TV

Author: +9251

  • 320لیٹر دیسی شراباور 80لیٹر لہن برآمد،بدنام زمانہ شراب فروش گرفتار

    مظفرگڑھ میں پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرکےایک ملزم کو گرفتار کرلیا.مظفرگڑھ کے علاقے بھٹہ پور میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی۔ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق آفاق کے مطابق بدنام زمانہ شراب فروش حنیف ڈوگر کے خلاف کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی گئی،ایس ایچ او تھانہ سٹی کے مطابق کاروائی کے دوران 320 لیٹر دیسی شراب اور 80 لیٹر لہن سمیت شراب کشید کرنے کے آلات و سامان برامد ہوئے،منشیات فروش حنیف ڈوگر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.

  • آن لائن بنکینگ کے ذریعے شہری کے اکاونٹ پر 1لاکھ 44ہزار روپے کا ڈاکہ

    مظفرگڑھ میں شہری کے اکاؤنٹ سے مبینہ طور پر ایک لاکھ 44 ہزار روپے سے زائد رقم غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے.مظفرگڑھ کے علاقے بہاری کالونی کے رہائشی نذر حسین شاہ کے اکاؤنٹ سے مبینہ طور پر ایک لاکھ 44 ہزار روپے سے زائد رقم غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔نذر حسین کیمطابق اسکا اکاؤنٹ ایم سی بی بینک میں ہے،ایم سی بی بینک کی اے ٹی ایم مشین خراب ہونے کے باعث اس نے جھنگ روڈ پر واقع یو بی ایل بینک کی اے ٹی ایم مشین سے رقم نکلوانے کی کوشش کی تو کارڈ اے ٹی ایم مشین میں پھنس گیا.نذرحسین شاہ کیمطابق اس نے ایک روز بعد اپنا اکاؤنٹ چیک کیا تو اسکے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 44 ہزار روپے سے زائد رقم غائب تھی.متاثرہ شخص کیمطابق نجی بینک کی جانب سے اسکا اے ٹی ایم مشین میں پھنسنے والا کارڈ واپس نہیں کیا جارہا ہے جبکہ نذر حسین کی جانب سے دکھائی گئی اکاونٹ سٹیٹمنٹ کے مطابق اس کے اکاونٹ سے آن لائن بنکنگ کے ذریعے تین دفع بڑی ٹرانزکشن ہوئی ہیں نذر حسین شاہ نے اکاؤنٹ سے رقم غائب کرنے والے افراد کیخلاف کاروائی کے لیے ایف آئی اے ملتان کو درخواست دیدی ہے.دوسری جانب نجی بینک یو بی ایل کے مطابق نذر حسین کے ساتھ آنے والے اسکے ساتھیوں نے اسکا کارڈ اور پن کوڈ چوری کرکے اکاؤنٹ سے پیسے نکلوائے۔ان کا کہنا تھا کہ نذر حسین کے الزامات حقائق پر مبنی نہیں ہیں.متاثرہ شخص کو جعلسازوں کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس سے رجوع کرنا چاہیے.

  • بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس،  دو اہم حکومتی اتحادیوں‌ کو بجٹ میں ووٹ‌ نہ دینے کا مشورہ

    بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس، دو اہم حکومتی اتحادیوں‌ کو بجٹ میں ووٹ‌ نہ دینے کا مشورہ

    چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اجلاس ہوا ہے جس میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے ممبران کے مابین میں بحث‌ مباحثہ دیکھنے میں آیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نےحکومت کی دو اہم اتحادی جماعتوں کو بجٹ میں ووٹ نہ دینے کا مشورہ دے دیاہے۔ چیرمین پیپلزپارٹی نے یہ مشورہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل اورمتحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم )پاکستان کو دیا ہے.

    فرحت اللہ بابر کی قائمہ کمیٹی اجلاس میں شرکت پر تحریک انصاف کے ارکان نے اعتراض اٹھایا جس پر بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ لگتا ہےتحریک انصاف نےاپنا ذہن تبدیل کرلیا ہے. فرحت اللہ بابر کی شرکت پر کسی رکن کو اعتراض نہیں تھا.

    اجلاس میں نیشنل کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن ترمیمی بل،خواتین کوہراساں کرنےکا بل ایجنڈے میں شامل کیا گیا. پی ٹی آئی اراکین نے کہا کہ فرحت اللہ بابراجلاس میں شرکت کر رہےہیں توبابراعوان کوبھی بلایاجائے جس پر قائمہ کمیٹی میں بابراعوان کوبھی کمیٹی میں خصوصی دعوت پر بلانے کا فیصلہ کیا گیا.

    بلاول بھٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ سب کو بلاکر یہاں پوچھا جائے تو سب کو بلا لیتے ہیں. رکن کمیٹی سیف الرحمن نے کہاکہ راؤ انوار نے اتنے قتل کیے ہیں ان سے تو پوچھیں؟ جس پر بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ راؤ انوار کا اس معاملے سے کیا تعلق ہے؟

    اجلاس کے دوران چیئرمین قائمہ کمیٹی نے ڈی جی ایف آئی اے کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا. بلاول بھٹو نے بی این پی کو تجویز دی کہ
    لاپتا افراد کے معاملے پر تحفظات دور ہونے تک بجٹ میں ووٹ نہ دیں.

  • شیخوپورہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام طلبہ کے مابین مقابلہ حسن قرآت 22 مئی کو منعقد ہوگا

    شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی ) حکومت پنجاب کی وژن کے مطابق شیخوپورہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام سکول طلباو طالبات کیٹیگریز میں 22 مئی بروز بدھ دن 10 بجے ضلع کونسل ہال شیخوپورہ میں مقابلہ حسن نعت خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری ہونگے.مقابلہ حسن نعت خوانی کے فوکل پرسن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس شیخوپورہ ,محبوب عالم نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں پر نور ساعتوں اور برکتوں کو سمیٹنے کے لیے محکمہ تعلیم شیخوپورہ کی سطح پر طلبا وطالبات کے درمیان مقابلہ حسن نعت کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ضلع بھر کے مختلف سکولوں کے نامور طلباو طالبات نعتیہ مقابلوں میں حصہ لیں گے

  • وزیر اعلیٰ‌ پنجاب سردار عثمان بزدار کی صوبائی مشیر اقتصادی امور ڈاکٹر سلمان شاہ سے ملاقات

    وزیر اعلیٰ‌ پنجاب سردار عثمان بزدار کی صوبائی مشیر اقتصادی امور ڈاکٹر سلمان شاہ سے ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے صوبائی مشیر اقتصادی امورڈاکٹر سلمان شاہ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں‌ پنجاب کی معیشت کومضبوط بنانےکےلیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سردار عثمان بزدار نے کہاکہ موجودہ حکومت نےہر سطح پر شفافیت کو فروغ دیا ہے. پنجاب ترقی کرے گاتو معیشت بھی پھلے پھولے گی. صوبائی مشیر اقتصادی امور ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہاکہ پنجاب پاکستان کے لیےترقی کا انجن ہے.

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سرکاری وسائل کےشفاف استعمال کوہر سطح پر یقینی بنائیں گے.

  • شاہد خاقان عباسی نے آئی ایم ایف کی شرائط منظر عام پر لانے کا مطالبہ کر دیا

    شاہد خاقان عباسی نے آئی ایم ایف کی شرائط منظر عام پر لانے کا مطالبہ کر دیا

    سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط عوام کے سامنے رکھی جائیں،شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انہوں نے کہا کہ آج اگر میاں نواز شریف جیل میں ہیں تو اپنے بیانیے کی وجہ سے ہیں. آج نیب کی حقیقت عوام کے سامنے آ گئی ہے. آل پارٹیز کانفرنس فیصلہ کرے گی کہ سڑکوں پر آنا ہے یا نہیں. ہمارا ہدف حکومت توڑنے اور اقتدار کا نہیں ہے. ہمارا ہدف عوام کے مسائل کا حل ہے.

    شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ ہمارا کل بھی تھا اور آج بھی ہے. حکومت اگر سچ نہیں بول سکتی تو جھوٹ بھی مت بولے. آج ہر شخص کہتا ہے کہ نیب کا عمل انتقامی ہے احتساب کا نہیں. حکمران اگر منہ بند رکھتے تو معیشت کا یہ حال نہ ہوتا،آج بھی یہی مشورہ دیتا ہوں. حکومت گری ہوئی ہے اس کو گرانا مقصود نہیں،اصل مسئلہ عوام کے مسائل کا ہے.

    انہوں نے کہاکہ عوام کے مسائل کا حل حکومت کو گرانے میں ہے تو فیصلہ اے پی سی کرے گی.

  • مریدکے نارووال روڈ پر ٹریکٹر اور وین میں تصادم، 5 افراد زخمی

    مریدکے(نمائندہ باغی ٹی وی) نارووال روڑ رستم پورہ سٹاپ پر ٹریکٹر ٹرالی اور ویگن کے درمیان تصادم ہو گیا- حادثے میں 5 افراد زخمی ہو گئے-
    ریسکیو 1122 مریدکے کی امدادی ٹیم نے فورا” موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال مریدکے منتقل کردیا-

  • لاہور شیخوپورہ روڈ پر ٹیوٹا وین ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی، 14 افراد زخمی

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) نیو ایج کیبل فیکٹری نزد منڈیالی ٹال پلازہ پر تیز رفتار ٹیوٹا وین ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی-
    حادثے میں 14 مسافر زخمی ہو گئے-
    ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے فورا” موقع پر پہنچ کر 9 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی جبکہ 5 زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا-

  • ڈی پی او شیخوپورہ کا احسن اقدام

    روزہ کی حالت میں عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاران کی افطاری کے لیے ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے افطار موبائل کنٹین کا انتظام کیا۔ جس میں ASP /UT عبدالحنان نے اپنی ڈیوٹی میں مشغول پولیس ملازمین ( ایلیٹ فورس، ٹریفک سٹاف ، ناکہ جات پر تعنیات ملازمین، QRF فورس اور پٹرولنگ کرنے والے جوانوں )کو ان کی ڈیوٹی پر جا کر افطاری کا سامان دیا۔ تاکہ وہ اپنی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ مذہبی فریضے کو بھی احسن طریقے سے ادا کر سکیں ۔

  • ڈی پی او کی ضلع کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات سے اہم میٹنگ

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی نمائندہ باغی) ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے ایس پی انویسٹی گیشن محمد اکمل کے ہمراہ ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات کے ساتھ کرائم میٹنگ کی جس میں انہیں ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تفتیش کی بروقت اور حقائق پر تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ ہر تھانہ میں زیر تفتیش مقدمات پر علیحدہ علیحدہ ایس ڈی پی او، ایس ایچ او اور متعلقہ تفتیشی سے ملزمان کی گرفتاری، برآمد گی، چالان کی تکمیل کے حوالے سے پراگریس چیک کیں، مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے حوالے سے کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا،سنگنین نو عیت کے مقدمات کی بغیر وجہ تاخیر سے تکمیل پر سخت محکمانہ کارروائی عملی میں لانے کا عندیہ دیا، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ تفتیش میں بلاوجہ تاخیر اور حقائق سے مختلف ہونے پر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی، انہوں نے کہا جو کام کریگا وہی میری ٹیم کا حصہ رہیگا تمام کام صرف اور صرف میرٹ پر ہو گا، ڈی پی او نے کارکردگی بہتر نہ ہونے پر ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس جاری کئے اورکار کردگی کو بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ تھانہ جات میں آنے والے سائلین کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا جائے ان کے بیٹھنے کے لئے بہتر سہولیات مہیا کی جائیں او انکی داد رسی کی جائے۔ اپنے ماتحتان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں انکی ویلفیئر کا خیال رکھیں۔ ایس پی انویسٹی گیشن محمد اکمل نے بھی انویسٹی گیشن کے متعلق ہدایات دیں