شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غازی محمد صلاح الدین نے سینٹ جوزف چرچ شیخوپورہ کی اچانک سیکیورٹی چیکنگ کی۔
ڈی پی او نے چرچ ڈیوٹی سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت دی۔ چرچ کی سیکیورٹی چیکنگ کے دوران اچھی ڈیوٹی کرنےپر پولیس ملازمان کو شاباش دی۔ تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو تمام چرچ ہائے کی سیکیورٹی ڈیوٹی کو فول پروف بنانےاور سیکیورٹی ڈیوٹی کو خود چیک کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
مشکوک افراد اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو ۔سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور جوانوں کوالرٹ اور چوکس ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایات دی۔
Author: +9251
ڈی پی او نے سینٹ جوزف چرچ کا دورہ اور سیکیورٹی کا معائنہ کیا

سعودی ایئر ڈیفنس فورس نے مکہ مکرمہ اور جدہ پر میزائل حملوں کی کوشش ناکام بنا دی
سعودی عرب کی ائر ڈیفنس فورس نے سوموار کی صبح حوثی باغیوں کی جانب سے مکہ او ر جدہ پر میزائل حملوں کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی ایئر ڈیفنس سے متعلق کہا گیا ہے کہ میزائل حملوں کی ناکامی سے مکہ مکرمہ اور جدہ شہر بڑی تباہی سے بچ گئے ہیں. حوثی باغیوں کے ایک میزائل کو سعودی شہر طائف کی فضائی حدود میں تباہ کیا گیا جس کا ہدف مبینہ طور پر مکہ مکرمہ تھا اسی طرح کہا گیا ہے کہ دوسرا میزائل جدہ کی فضائی حدود میں ناکارہ بنایا گیا۔
اس سلسلہ میں سوشل میڈیا پر ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن کے مطابق سعودی ائر ڈیفنس سسٹمز نے دونوں بیسلٹک میزائل مار گرائے۔ اس سلسلہ میں سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان ابھی تک جاری نہیں کیا گیا.
یاد رہے کہ چند دن قبل سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی دیکھنے میں آ رہی ہے.
تیز رفتار موٹر سائیکل آئل ٹینکر سے ٹکرانے سے دو افراد جاں بحق
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) جاوید نگر سٹاپ لاہور روڑ شیخوپورہ پر تیز رفتار موٹر سائیکل آئل ٹینکر سے ٹکرا کر گر گئی-
حادثے میں 2 افراد جاں بحق سمیت 1 شدید زخمی-
ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو فورا” طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ہلاک ہونے والوں کی نعشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا-
پاکستانی فلم انڈسٹری کا حال تا حال
پچھلے کافی عرصے سے فلم انڈسٹری اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی کوشش کر رہی ہے مگر ابھی تک ایسا کچھ نہیں ہو پایا کہ جس سے لگے کے ہماری فلم انڈسٹری دنیا میں پھر سے اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ سے بنا سکتی ہے
کیا ہمارے پاس اچھے لکھنے والوں کی کمی ہے ؟
یا ہمارے پاس اچھے ڈائریکٹر ز نہیں ؟
کیا ہمارے پاس اچھے ایکٹرز نہیں ؟
اور کیا ہمارے پاس اچھے ٹیکنیشن کی کمی ہے ؟
ہمارے موسیقار حضرات کسی بھی دوسرے ملک کے موسیقاروں سے کم ہیں ؟
ہمارے ملک میں گانا لیکھنے والے یا گانا گانے والوں کی صلاحیت سے کوئی آشنا نہیں ؟
کیا کسی کو وحید مراد والا دور یاد نہیں ؟
کہاں گئے وہ ہماری بہترین اردو اور دھماکے دار پنجابی فلموں کے بنانے والے ؟
ان سب سوالوں کے جواب کون دے گا ہلانکہ اب تو ہماری فلم انڈسٹری میں لوگ دوسرے ممالک کی بڑی بڑی یونیورسٹیوں سے ایکٹنگ ، پروڈکشن ، اور ڈائریکشن کی ڈگریاں لے کر آئے ہیں اور اب تو فلم بنانا یا فلم میں کام کرنے کو
برا بھی نہیں سمجھا جاتا جبکہ پہلے اس کام کو معیوب سمجھا جاتا تھا،
تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پہلے جب پاکستانی فلم انڈسٹری کے اتنے کم وسائل تھے تب تو پاکستانی فلم انڈسٹری نے نا کے اردو بلکہ پنجابی فلموں سے بھی اپنے کام کو اس پورے خطے میں ہی نہیں بلکہ دنیا میں منوایاتو اب جب کہ بھر پور وسائل اور ایک پڑھا لکھا تبقہ یعنی جو لوگ باقاعدہ سے اس کام کو سیکھ کے آئیں ہیں وہ اس انڈسٹری کو چلا رہے ہیں وہ کیوں اب اجھی فلمیں نہیں بنا پا رہے جیسے کے ماضی میں ہماری فلم انڈسٹری نے ہمیں بہت یادگار فلمیں بنا کے لطف اندوز کیا اور سال ہا سال ان فلموں کو یاد رکھا گیا نا کے ان فلموں کو بلکے ان فلموں کے گانوں کو بھی آج تک دلوں سے کوئی نہیں نکال سکا
وہ کون سی وجہ ہے کہ اب ایسی موسیقی بھی ترتیب نہیں دی جا رہی جو دلوں میں گھر کر جائے جیسی فلمیں آج کل بن رہی ہیں ان میں کچھ ایسا نہیں کہ آپکے دل پر اپنا اثر چھوڑ جائیں اور نا ہی ایسے گانے بن رہے ہیں
اب تو نا فلم کے آنے کا پتہ چلتا ہے نا فلم کے جانے کا اسی طرح آجکل کے گانے بھی ایک سے دوسری دفعہ نہیں سنے جاتے نا ہی لوگ کسی فلم کی کہانی یا فلم کے کسی گانے پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں
جیسے کے پہلے فلموں کی کہانی یا اس فلم کے گانوں کی بات آج تک لوگ کرتے ہیں یا ان ایکٹرز کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے جنھوں نے لازوال کردار ادا کیے اور آج تک لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں
اور ایک بات کی سمجھ نہیں آتی کہ جب ہمارے ایکٹر کسی دوسرے ملک کی فلم میں کام کرتے ہیں تو انکے کام کو بہت پسند کیا جاتا ایسا ہی ہمارے موسیقاروں اور گانے والوں کے ساتھ ہوتا ہے ان کا کام بھی جب کسی دوسری انڈسٹری سے آتا ہے تو ہم انکے اس کا کو بہت پسند کرتے اور سراہتے ہیں
یا پھر وہ ہمارے فنکاروں کو سہی طور پر استعمال کرنا جانتے ہیں اور ہمیں اب تک ایسا کرنا نہیں آیا۔۔۔
کچھ لوگوں کا کہنا ہے کے ہماری فلم انڈسٹری میں جو ایکٹرز یا ڈائریکٹر کام کر رہے ہیں وہ ذیادہ تر ڈرامہ انڈسٹری سے آئے ہیں اس لئے وہ فلم کو اس طرح سے لے کر نہیں چل پا رہے یا شائد وہ اس بات ناواقف ہیں کے ایک اچھی فلم کیسے بنتی ہے یہ بات ویسے کسی حد تک سچ بھی ہےآخر ایسا کب تک چلے گا کب ہمارے لوگ بھی اپنی فلم کے تعریف کریں گے اور کب ہمیں اچھی اور میعاری فلمیں دیکھنے کو ملیں گی
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کا رمضان بازار کا دورہ
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے سستا رمضان بازار کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اس موقع پرانہوں نے کہا ہے کہ حکومت ماہ رمضان المبارک میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ وزیر اعلی ا پنجاب سردارعثمان بزدار کے احکامات کی روشنی میں جہاں سستے رمضان بازاروں کے انعقاد کے ذریعے عوام کو سبسڈی پر معیاری روز مرہ اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے وہاں اوپن مارکیٹ میں بھی اشیاۓ ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فراہمی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے انہوں نے مختلف سٹالزکا معائنہ کرتے ہوئے سبزیوں,پھلوں,کھجوروں اور کریانہ کی دیگر اشیاکی مقدار اور معیار کا بھی جائزہ لیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم,اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ فضائل مدثر اور چیف آفیسر ایم سی شیخوپورہ احسن عنایت سندھو بھی موجود تھے
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی الائیڈ ہیلتھ الائنس کے صدر سے ملاقات
شیخو پورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اپ گریڈیشن کے بعد ڈپٹی کمشنر سید طارق محمود بخاری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واصف بشیر کھوکھر سے الائیڈ ہیلتھ الائنس کے صدر طاہر شاہ اور رائے ایوب کی ملاقات
الائیڈ ہیلتھ پرفیشنلز کی اپ گریڈیشن پر گلدستہ اور مٹھائی دے رہیں ہیں. اس موقع پر ڈسٹرکٹ مائنٹرنگ آفیسر سمیرا عنبرین بھی موجود ہیںڈومیسٹک ورکرز یونین شیخوپورہ اور لاہور کے زیر اہتمام افطار ڈنر کا اہتمام
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈومیسٹک ورکرز یونین شیخوپورہ اور ڈومیسٹک ورکرز یونین لاہور کے زیر اہتمام اہم اجلاس و افطار ڈنر۔زیر صدارت چوہدری نسیم اقبال و چوہدری عبدالرحمن عاصی.
اجلاس میں معاشرے میں گھریلو ملازمین کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور معاشرے میں ان کی اہمیت اور مقام کو تسلیم کرانے کے لائحہ عمل کے لیے تجاویزدی گئیں اور دونوں یونینز کو یکجا کر کے صوبائی سطح پر فیڈریشن کے قیام کی منظوری دی گئی۔بعد ازاں محمد نوید وڑائچ کو ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں خدمت مزدور ایوارڈ شبیر بٹ اسسٹنٹ کمشنر کوارڈنیٹر اور میاں تیمور خالد محمود نے پیش کیا اور آجر،اجیر اور حکومت کے باہمی تعلقات کو بہتر رکھنے بالخصوص محنت کش طبقہ کے لیے خدمات کو سراہا۔
اس تقریب میں اسدالرحمن جنرل سیکرٹری پاکستان ورکرز فیڈریشن شیخوپورہ،مبشر چوہدر راہنما پاکستان تحریک انصاف،سعد محمد،اروما شہزاد،اشتیاق ورک،میاں اورنگزیب ،قبوس گرءیوال سمیت لوکل یونینز کے عہدیداران اور صحافی حضرات نے شرکت کی۔
امریکی صدر ٹرمپ کے نسل کشی پر مبنی طنز سے ایران ختم نہیں ہو گا
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر صدر ٹرمپ کی ’نسل کشی‘ پر مبنی طنز سے ایران کا خاتمہ نہیں ہوگا۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر کے دھمکی آمیز بیان کا جواب ہے جس میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ کے ساتھ جنگ کرنے کی صورت میں ایران کا خاتمہ ہو جائے گا۔
جواد ظریف نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’ایرانی ہزاروں سال سے پورے قد کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ تمام جارحیت پسندوں کا حاتمہ ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران امریکہ کشیدگی عروج پر ہے اور دونوں طرف سے جارحانہ بیانات دیے جارہے ہیں.

ایران نے ایک منٹ میں سو میزائل فائر کرنے کی ویڈیو جاری کر دی
ایران نے ایک منٹ میں سو میزائل فائر کرنے کی ویڈیو جاری کر دی.
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق یہ ویڈیو سوشل میڈیا پرتیزی سے مقبول ہو رہی ہے. ویڈیو میں ایک ہی لمحہ میں بیسیوں میزائلوںکو پے درپے فائر کرتے ہوئے فضا میں دیکھا جاسکتا ہے.
یاد رہے کہ یہ ویڈیو ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے کہ جب ایران، سعودی عرب اور امریکہ کے مابین جارحانہ بیان بازی کا سلسلہ دیکھنے میں آ رہا ہے.
اہل شیخوپورہ نے دیکھے انوکھے ڈاکو
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) شہر میں ہیلمٹ پوش ڈاکووں کا راج شہری لاکھوں روپے کی نقدی سے محروم۔ ڈاکووں کے ایک ہی گروہ نے ایک گھنٹے میں 4 دکانوں کو لوٹ لیا۔ آمدہ تفصیلات کے مطابق تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ شرقپور روڑ پر موبائل شاپ کو ہیلمٹ پوش ڈاکو لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ڈاکووں کے اسی گروہ نے تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ لاہور روڑ پر کریانہ کی دوکان سے لاکھوں لوٹ لئے۔
دوسری طرف شیش محل کے قریب بھی ہیلمٹ پوش ڈاکووں نے ایک دوکان سے اسلحہ کے زور پر نقدی چھین لی۔
محلہ رحمان پورہ میں بھی شہری ہیلمٹ پوش ڈاکووں کا شکار بن گیا۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلمٹ اور ماسک پہنے دو ڈاکو بڑے آرام سے ڈکیتی کر کے آسانی سے فرار ہو گئے ۔
ڈاکو موبائل شاپ میں لوٹ مار کرنے کے بعد دوکاندار سے مصافحہ بھی کر کے گئے۔شہری عدم تحفظ کا شکار جبکہ پولیس خود بھی پریشان ہے
شیخوپورہ میں بڑھتی ہوئی واردتیں پولیس کے کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں



