Baaghi TV

Author: +9251

  • عمران خان پر چارج شیٹ ۔۔۔ نوید شیخ

    عمران خان پر چارج شیٹ ۔۔۔ نوید شیخ

    عمران خان کو حکومت میں آئے 9 ماہ گزر چکے ہیں۔ ان 9 ماہ میں جہاں بیورو کریسی میں خوب اکھاڑ پچھاڑ کی گئی وہاں وفاقی اور صوبائی وزیر بھی نہیں بچے۔ تبدیلی ہر جگہ عملی طور پر نظر آئی۔ ویسے تو حکومت لیموں سے لے کر ڈالر تک کی قیمتیں کنڑول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ مگر گراؤنڈ پر حالات اس سے بھی برے ہیں۔

    سیاست میں نعرے لگانا ، دعوے کرنے ، باتیں بنانا بھی ضروری ہے مگر کام کرنا ایک فن ہے ۔ یہ تو ثابت ہو چکا ہے تحریک انصاف میں باتیں کرنے والے زیادہ ہیں اور کام کرنے والے کم ۔ شاید اسی لیے ہر جگہ ٹیکنو کریٹس سے کام چلایا جا رہا ہے ۔ بیورو کریسی، وزراء تو دور کی بات وزیر اعلی پنجاب کی بات نہیں سنتی ۔عثمان بزدار کی نااہلی کے چرچے تو زبان زد عام ہیں مگر پھر بھی وہ کپتان کے وسیم اکرم پلس ہیں ۔

    ڈالر کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ قیمت اس لیے بڑھ رہی ہے کیونکہ مشرف ، زرداری اور نواز شریف دور میں منصوعی طور پر ڈالر کی قیمت کو روکے رکھا گیا تھا ۔ جبکہ حقائق یہ ہیں کہ پیپلز پارٹی دور میں ڈالر 32 روپے، نواز شریف کے دور میں ڈالر 26 روپے اور تحریک انصاف کے ان 9 مہینوں میں ڈالر 19روپے مہنگا ہوا ہے ۔ عوام کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ پی ٹی آئی کا ابھی چار سال اور تین ماہ کا دور حکومت باقی ہے ۔

    کاروبار ختم ہو چکا ہے ۔ مارکیٹیں سنسان ہیں ۔ گاہک غائب ہیں ۔ رئیل اسٹیٹ کا کاروبار بند پڑا ہے ۔پرچیوں پر کاروبار ہو رہا ہے ۔ لوگ پیسہ روک کر بیٹھے ہوئے ہیں ۔ کسی کو حکومتی پالیسوں پر اعتماد نہیں ۔ایک کروڑ نوکریاں تو دور کی بات 30 فیصد بے روز گاری میں اضافہ ہو چکا ہے ۔ پیٹرول کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ گزشتہ دور کی حکومتیں منصوعی ٹیکس لگا کر زائد قیمتیں وصول کرتی ہیں ۔ اب شاید نئے پاکستان میں پیٹرول پر صرف ٹیکس ہی وصول کیا جا تا ہے ۔گزشتہ ادوار میں سٹاک مارکیٹ کو بھی منصوعی طور 50 ہزار سے زائد پوائنٹس پر رکھا گیا تھا جو نیا پاکستان بنتے ساتھ ہی اپنی اصل حالت میں واپس آچکی ہے ۔بجلی کے بھی منصوعی کارخانے اور منصوبے لگائے جاتے تھے ۔اسی لیے اب لوڈ شیڈنگ بالکل ختم ہو چکی ہے ۔

    موٹرویز ، میٹرو بسیں ، اورنج لائن اور سٹرکوں کے جال بھی جعلی تھے۔ مگر پشاور میں اصلی بی آر ٹی منصوبہ تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ اس لیے روز اس کا ڈیزائن تبدیل ہوتا ہے ۔ لاگت ڈبل ہو چکی ہے ۔ کسی کو نہیں پتہ کہ یہ منصوبہ کب مکمل ہو گا ۔ مگر عمران خان کو یہ یقین ہے کہ اس منصوبے میں کرپشن نہیں ہو ئی اس لیے یہاں نہ کسی سے حساب مانگا جا ئے گا نہ کسی کا احتساب کیا جائے گا۔

    اس میں کوئی شک نہیں کہ گزشتہ ادوار میں کرپشن ہوئی ۔ نواز شریف سے زرداری تک ، اسفند یار ولی سے محمود اچکزئی تک ، فضل الرحمان سے شیر پاؤ تک ، سب پر کرپشن کے سینکڑوں الزامات ہیں ۔ کئی تو عدالتوں سے سزا یافتہ ہیں ۔ اکثر پر نیب میں کیسسز چل رہے ہیں ۔ ان 9 ماہ میں تحریک انصاف نے شاید کرپشن نہ کی ہو ۔ مگر نا اہلی کی ایسی مثالیں قائم کیں ہیں کہ عوام کی بس ہو چکی ہے ۔ عمران خان اور تحریک انصاف کے وہ ووٹر اور سپورٹر جو ان کی خاطر مرنے کو تیار رہتے تھے ۔ وہ بھی اب حکومتی کارکردگی سے مایوس دکھائی دیتے ہیں ۔ کسی کے پاس اس سوال کا جواب نہیں کہ کیوں چوروں ، ڈاکوؤں، لٹیروں کا پرانا پاکستان اس 9 ماہ کے نئے پاکستان سے بہتر تھا۔

    کپتان کا اصل امتحان عید کے بعد شروع ہو گا جب ایک جانب اپوزیشن اکٹھی ہو کر لڑنے کے لیے تیار ہو گی تو دوسری طرف بجٹ پیش کرنا ہو گا ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کپتانوں کے کپتان عمران خان اس بجٹ میں ریلیف اپنے ووٹر اور سپورٹر کو دیتے ہیں یا پھر پرانے پاکستان کے چوروں اور لیٹروں کی طرح صرف ایک خاص طبقے کو ۔

    تحریک انصاف کے لیے پیغام ہے کہ ہنی مون گزر چکا عمران خان کو اب جلد کچھ عملی طور پر کر کے دکھانا ہو گا ۔ ان دعوؤں، وعدوں اور خوابوں سے مزید کام نہیں چلنا ۔اب عمران خان سے حساب بھی مانگا جائے گا اور حکومت کی کارکردگی کا احتساب بھی کیا جائے گا ۔

    اپنی رائے دینے کے لیے ای میل کریں
    naveedsheikh123@hotmail.com

    ٹویٹر پر فالو کریں

  • بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مراقبے میں‌ کیوں‌ گئے؟

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مراقبے میں‌ کیوں‌ گئے؟

    ہندوستانی وزیر اعظم لوک سبھا الیکشن کے آخری مرحلہ میں زیادہ ووٹ‌ حاصل کرنے کیلئے مراقبے میں چلے گئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق نریندر مودی نے شمالی اتراکھنڈ کے ایک غار میں مراقبہ کیا. بین الاقوامی خبر رساں‌ادارے نے اس سلسلہ میں ہندوستانی وزیر اعظم کی چند تصاویر بھی شائع کی ہیں جس پر وہ بیڈ پر مراقبے میں دیکھے جاسکتے ہیں.

    بھارتی وزیر اعظم نے یہ تصاویر اپنے ٹویٹر ہینڈل پر بھی شیئر کی ہیں. کہا گیا ہے کہ انہوں نے اس روحانی سلسلہ کیلئے الیکشن کمیشن کیلئے باقاعدہ اجازت طلب کی تھی.

  • بلاول کی افطار پارٹی سے متعلق جماعت اسلامی کا ایسا اعلان کہ سب سیاسی جماعتیں‌ پریشان ہو گئیں

    بلاول کی افطار پارٹی سے متعلق جماعت اسلامی کا ایسا اعلان کہ سب سیاسی جماعتیں‌ پریشان ہو گئیں

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بلاول بھٹو کی آج زرداری ہاؤس میں‌ ہونے والی افطار پارٹی میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سراج الحق کی جگہ جماعت اسلامی کا وفد چیئرمین پیپلز پارٹی کے افطار پروگرام میں‌ شریک ہو گا. کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی پی ٹی آئی حکومت گرانے کیلئے چلائی جانے والی کسی تحریک کا حصہ نہیں‌ بنے گی. امیر جماعت اسلامی چاہتے ہیں کہ عمران خان اور ان کی کابینہ کو اپنی کارکردگی دکھانے کیلئے مزید وقت دینا چاہیے.

    جماعت اسلامی کی طرف سے افطار پروگرام سے چند گھنٹے قبل کئے جانے والے اس اعلان نے سبھی سیاسی جماعتوں‌ کو پریشان کر دیا ہے. یاد رہے کہ اس افطار پروگرام میں مولانا فضل الرحمن ، محمود اچکزئی ، اختر مینگل سمیت دیگر سبھی اپوزیشن جماعتوں‌کے لیڈر شریک ہو رہے ہیں. مسلم لیگ نون کی جانب سے مریم نواز اور دیگر لیڈر شریک ہوں‌گے.

  • شکار پور کار حادثہ، بچوں‌اور خواتین سمیت 9 جاں بحق

    شکار پور کار حادثہ، بچوں‌اور خواتین سمیت 9 جاں بحق

    انڈس ہائی وے پر دوکاریں‌ آپس میں ٹکرانے سے پیش آنے والے حادثہ کے نتیجہ میں بچوں‌اور خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق حادثہ میں جاں‌ بحق ہونے والوں‌ میں چار بچے، دو خواتین اور تین مرد شامل ہیں. اسی طرح چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.

    دو کاروں کے حادثہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں‌کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے پیش آیا. جاں‌ بحق افراد کا تعلق شہداد کوٹ سے بتایا گیا ہے.

  • تیل اور گیس کے ذخائر نہ ملنے کا افسوس ہے، جھوٹوں کی حکومت آنے سے برکت اٹھ گئی ہے. مریم اورنگزیب

    تیل اور گیس کے ذخائر نہ ملنے کا افسوس ہے، جھوٹوں کی حکومت آنے سے برکت اٹھ گئی ہے. مریم اورنگزیب

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سمندر سے تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش کا یہ منصوبہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ملک کے روشن مستقبل کیلئے شروع کیا تھا. مسلم لیگ (ن) سمندر سے تیل و گیس کے ذخائر نہ ملنے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انہیں اور مسلم لیگ (ن) کو رنج اور افسوس ہوا ہے کہ تیل کا ذخیرہ نہیں مل سکا کیونکہ پاکستان کی معیشت، روزگار اور اچھے مستقبل کے خواب اس منصوبے سے جڑے تھے. سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جس منصوبے پہ ہاتھ رکھا، اللہ تعالیٰ کی برکت سے پورا ہوا کیونکہ وہ سچ بولتے ہیں اور نیت صاف ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹ بولنا، تہمت لگانا اور بہتان بازی چھوڑ‌دیں تو اس ملک کی مشکلات کافی حد تک کم ہو جائیں گی. اللہ رب العزت جھوٹ کو پسند نہیں‌ کرتا اور نہ ہی جھوٹ بولنے والوں‌کو کامیابیاں‌ ملتی ہیں. وزیر اعظم عمران خان کے جھوٹ کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑرہا ہے اور جھوٹ سے ملک پر مسلط ہونے والے جھوٹوں کے آنے سے ملک سے برکت اٹھ گئی ہے۔

    مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ جب سے عمران خان برسراقتدار آئے ہیں‌ ملک کیلئے کوئی اچھی خبر نہیں‌ آئی. یاد رہے کہ آج بلاول بھٹو کی افطار پارٹی میں سب اپوزیشن جماعتیں‌ اکٹھی ہو رہی ہیں. مریم اورنگ زیب کا بھی مریم نواز کے ہمراہ شرکت کا امکان ہے.

  • انگلینڈ کا پانچویں ون ڈے میں‌ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    انگلینڈ کا پانچویں ون ڈے میں‌ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    انگلینڈ نے ون ڈے میچ کیلئے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت لیا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق 5 واں ایک روزہ میچ دونوں‌ ملکوں‌ کے مابین لیڈز میں‌کھیلا جارہا ہے. یہ سیریز کا آخری میچ ہے جس میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم میں امام الحق کی جگہ عابد علی کو شامل کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ انگلینڈ پاکستان کے خلاف تین میچ جیت چکا ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا. پاکستان نے تین میچوں‌ میں تین سو سے زائد رنز کا ہدف دیا تاہم اس کے باوجود شکست کھا گئے اور کوئی میچ نہیں‌جیت سکے.

  • تفتیش کیلئے کسی بھی خاتون کو نیب کے دفتر نہیں‌ بلایا جائے گا. چیئرمین نیب کا اہم اعلان

    تفتیش کیلئے کسی بھی خاتون کو نیب کے دفتر نہیں‌ بلایا جائے گا. چیئرمین نیب کا اہم اعلان

    چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ آئندہ کسی خاتون کو نیب کے دفتر تفتیش کیلئے نہیں‌ بلایا جائے گا. اگر کبھی کسی کیس میں ایسی ضرورت پیش آئی تو خاتون کو سوالنامہ دیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس کسی خاتون سے تفتیش کرنا ہو گی نیب کی خاتون افسر اس کی رہائش گاہ پر خود جائے گی اور جن سوالات کے جواب چاہئیں‌ ہوں‌گے وہ حاصل کرے گی.

    ان کا کہنا تھا کہ خواتین سے تفتیش میں نیب کاکوئی قصور نہیں . یہ تو ان لوگوں کو سوچنا چاہئے جو خواتین کے نام پر منی لانڈرنگ کرتے ہیں ہماری تو اولین کوشش ہے کسی ریفرنس میں کسی خاتون کو شامل نہ کیا جائے۔

    یاد رہے کہ نیب کی طرف سے زیر حراست ملزمان سے تفتیش کے دوران ناروا رویہ اور اسے حاصل اختیارات کے سبب مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے. کسی بھی خاتون کو تفتیش کیلئے دفتر نہ بلانے کے نیب کے فیصلہ کو خوش آئند سمجھا جارہا ہے.

  • شاہ محمود قریشی کی کویتی نائب وزیر اعظم سے ملاقات، ویزہ پابندیوں‌ کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا

    شاہ محمود قریشی کی کویتی نائب وزیر اعظم سے ملاقات، ویزہ پابندیوں‌ کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا

    پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کویت کے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے اہم ملاقات کی ہے جس میں دونوں ملکوں‌کے مابین تعلقات، ویزہ پابندیوں اور دیگر اہم امور سے متعلق گفتگو کی گئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ویزہ پابندیوں سے متعلق بے چینی اور تذبذب کاشکارہے. چار سال قبل تک 2015 میں ایک لاکھ 15 ہزارپاکستانی کویت میں مقیم تھے تاہم ویزہ پالیسیوں‌کی وجہ سے یہ تعداد مسلسل کم ہوئی اور اس وقت یہ صورتحال ہے کہ ایک لاکھ پانچ ہزار پاکستانی کویت میں‌مقیم ہیں. وزیر خارجہ نے ملاقاتوں‌کے دوران کویت سے درخواست کی کہ وہ 2011 میں‌ لگائی جانے والی ویزہ پابندیوں سے پاکستان کو مستثنی قرار دے اور اپنی ویزہ پالیسیوں‌ پر نظر ثانی کرے.

    شاہ محمود قریشی کے مطالبہ پر کویتی نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ خالدالجراج الصباح نے پاکستانیوں‌ کے مسائل حل کرنے کیلئے سجنیدہ کوششوں کی یقینی دہانی کروائی ہے.

    یاد رہے کہ پچھلے چند برسوں‌ میں‌ کویت میں‌ پاکستانیوں‌ کی تعداد کم ہوئی ہے اور اسی کے پیش نظر شاہ محمود قریشی نے کویتی نائب وزیر اعظم سے ملاقات کر کے انہیں‌ ویزہ پابندیوں‌ کے حوالہ سے مسائل حل کرنے پر زور دیا ہے.

  • سعودی عرب پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور طاقت سے جواب دیں‌ گے. عادل الجبیر

    سعودی عرب پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور طاقت سے جواب دیں‌ گے. عادل الجبیر

    سعودی وزیر مملکت عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں‌چاہتے لیکن اگر دوسرے فریق نے اس کی راہ اختیار کی تو سعودی عرب اس جارحیت کا بھرپور طاقت سے جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق عادل الجبیر نے تہران سے کہا ہے کہ وہ اپنے ہاں‌رونما ہونے والے انقلاب کو دوسرے ملکوں‌ تک برآمد کرنے کی کوشش نہ کرے. اس کی پالیسیوں‌ سے خطہ کو خطرات ہیں. بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ وہ ایران کی پالیسیوں کے تناظر میں اپنا کردار ادا کریں اور تہران کی خلاف ورزیوں سے متعلق فیصلہ کن موقف اختیار کریں۔ پالیسیوں کے تناظر میں اپنا کردار ادا کریں اور تہران کی خلاف ورزیوں سے متعلق فیصلہ کن موقف اختیار کریں۔

    سعودی وزیر مملکت نے اتوار کے دن ریاض‌میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایران کو خطے کے دوسرے ملکوں‌کے ساتھ مل کر رہنا چاہیے اور اچھی ہمسائیگی اختیار کرنے پیش نظر تخریبی پالیسیاں اختیار نہیں‌کرنی چاہئیں.

    یاد رہے کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد ایک مرتبہ پھر سعودی عرب اور ایران کے مابین کشیدگی بڑھتی نظر آرہی ہے اور سعود ی عرب نے 30 مئی کو عرب سربراہ اور خلیج تعاون کونسل کا اجلاس بھی طلب کیا ہے.

  • باغی ٹی وی کی نشاندہی پر مظفرگڑھ پولیس نے مچھر کا بیٹا دھرلیا

    باغی ٹی وی نے گزشتہ ماہ مظفرگڑھ شہر میں کھل عام شراب فروشی کا انکشاف کیا تھا۔باغی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں شہر کے وسط میں قائم پرانے حبیب بنک والی مارکیٹ کی چھت پر شہر کے بڑے شراب فروش عابد عرف مچھر کی جانب سے شراب کشدہ کرنے اور پورے شہر میں سپلائی کرنے کا انکشاف کیا تھا۔رپورٹ میں انکشاف کیاگیاتھا کہ پولیس کے چند اہلکاروں و افسران کی جانب سے شراب فروشوں کو مبینہ سپورٹ فراہمی کی جارہی ہے۔بلآخر مظفر گڑھ کے تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او سٹی مظفرگڑھ فاروق آفاق اورسب انسپکٹر نور خان ودیگر نے مچھر کے ٹھکانے پر چھاپہ مار ہی ڈالا۔اس کاروائی میں بدنام زمانہ شراب فروش عابد عرف مچھر تو بھاگ نکلا پر اس کا بیٹا زوہیب پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔پولیس نے گرفتارملزم سے 210 لیٹر دیسی شراب برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔