Baaghi TV

Author: +9251

  • سی پی منصوبہ کی سکیورٹی کیلئے پاک فوج نے ایک اور زبردست اعلان کر دیا

    سی پی منصوبہ کی سکیورٹی کیلئے پاک فوج نے ایک اور زبردست اعلان کر دیا

    پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان گہری اور مضوط دوستی کی جیتی جاگتی مثال ہے. ہم اس منصوبہ کے تحفظ‌ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت تیار اور ثابت قدم ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے چینی میڈیا کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں‌کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ کے افتتاح سے بلوچستان کی سکیورٹی میں پہلے کی نسبت بہت زیادہ بہتری آئی ہے. اب وہاں‌ پر انفراسٹرکچر بھی بہتر ہے. چینی منصوبوں‌سے ہر آنے والے دن سرمایہ کاری، ترقی اور سکیورٹی کے حالات بہتر ہو رہے ہیں. مستقبل میں گوادر کی بندرگاہ ترقی یافتہ ملکوں کی بندرگاہوں‌کے برابر ہو گی.

    انہوں نے کہاکہ پاک فوج سی پی کے تحفظ کیلئے ایک اور ڈویژن تعینات کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے. پاکستان کو پچھلی دو دہائیوں‌ میں‌ مسلسل دہشت گردی اور تخریب کاری کی کاروائیوں‌کا سامنا رہا ہے لیکن اب حالات کنٹرول میں‌ ہیں. اس منصوبہ کی کامیابی سے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں‌گے اور دشمن قوتوں‌کے مذموم عزائم خاک میں‌ مل جائیں‌گے.

    یاد رہے کہ سی پیک کو گیم چینجر منصوبہ قرار دیا جاتا ہے اور پاکستان اس کے تحفظ‌ اور سکیورٹی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی کوششوں‌میں‌ مصروف ہے.

  • غیر فطری اتحاد اور ذاتی مفادات کیلئے سیاسی دستر خوان سجائے جارہے ہیں، صمصام بخاری

    غیر فطری اتحاد اور ذاتی مفادات کیلئے سیاسی دستر خوان سجائے جارہے ہیں، صمصام بخاری

    پنجاب کے وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کا اتحاد غیر فطری ہو گا. حقیقت یہ ہے کہ اپنی کرپشن بچانے کیلئے اپوزیشن جماعتیں‌ اکٹھی ہو رہی ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ یہ سب لوگ اپنی کرپشن بچانے کیلئے لوگوں‌ کو بے وقوف بنا رہے ہیں. انہیں عوام کا مفاد کسی طور عزیز نہیں‌ ہے. نون لیگ کا بیانیہ مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے. انہوں نے رینالہ خورد میں سستے رمضان بازار کا دورہ کیا اور چینی، آٹے اور دوسری اشیا کے وزن خود چیک کئے،صوبائی وزیر اطلاعات نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صارفین کو ایک کے بجائے 2کلو چینی دی جائے،عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دیناموجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہاکہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کا غیر فطری سیاسی اتحاد ہونے جا رہا ہے. ذاتی مفادات کیلئے سیاسی دسترخوان سجانے والوں کو عوام کا مفاد عزیز نہیں ہے. نون لیگ اور پی پی اپنے کرتوتوں‌ کے پھل کاٹ رہے ہیں.

    انہوں نے کہاکہ پی پی اور نون لیگ سڑکوں‌ پر آنے کا شوق پورا کر لیں کچھ حاصل نہیں‌ہو گا. یاد رہے کہ آج بلاول بھٹو کی طرف سے افطار ڈنر میں مریم نواز اور دیگر سیاسی لیڈروں‌ کو شرکت کی دعوت دی ہے.

  • کوئٹہ پولیس کا کارنامہ سامنے آگیا۔

    کوئٹہ پولیس کی ایمانداری کا کارنامہ سامنے آگیا ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کردی۔
    تفصیلات کے مطابق 13 مئی کو سٹلائٹ ٹاون تھانہ کے ایریا سے سٹلائٹ ٹاون پولیس کو ایک لاوارث بیگ ملا تھا جب بیگ کو چیک کیا تو بیگ میں تقریباً دس 10 تولہ سونا اور گھریلو چیزیں ملیں پھر پولیس نے اس بیگ کے مالک کو ڈھونڈنے کے لئے پولیس نے انجمن صرافہ کے جنرل سیکرٹری سے رابطہ کیا تو انکی مدد سے یہ سونا اور گھریلو چیزیں اصل مالک تک پہنچ گئی مالک کا نام بختیار کاکڑ تھا جوکہ دُکی ڈسٹرکٹ میں ایجوکیشن آفیسر ہے اور بتاریخ 18/5/2019 کو ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی ہدایت پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن۔ ایس پی سریاب اور اے ایس پی سریاب قاضی علی نےسونےاور باقی گھریلو چیزیں مالک بختیار خان کاکڑ کے حوالے کردی ہیں اس وقت دس تولہ سونا اور گھریلو چیزوں کی قیمت آٹھ سے دس لاکھ روپے بنتی ھے.

  • ایران نے حزب اللہ کو امریکی فوجیوں‌ کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری سونپ دی، امریکی سینیٹر کا دعویٰ

    ایران نے حزب اللہ کو امریکی فوجیوں‌ کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری سونپ دی، امریکی سینیٹر کا دعویٰ

    امریکی ری پبلیکن کے عہدیدار اور سینیٹر مائیکال ماکول نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ ایران نے حزب اللہ کو مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجیوں‌ اور اس کے شہریوں‌ کے اغوا کی ذمہ داری سونپی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مذکورہ امریکی سینیٹر ریاست ٹیکساس کے رکن منتخب ہوئے ہیں. مائیکل ماکول نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ واشنگٹن کو جاسوسی ذرائع سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ایران اپنے وفادار گروپوں‌کو امریکی فوجیوں‌ پر حملوں‌اور انہیں‌ نشانہ بنانے کیلئے منصوبہ بندی کر رہا ہے.

    امریکی سینیٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی طرف سے قائم کئے گئے آپریشنل یونٹ ‘فیلق القدس’ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے حزب اللہ کو ایک مکتوب بھیجا ہے جس میں اس سے امریکی فوجیوں‌کے اغوا اور قتل کی ذمہ داری دی گئی ہے.
    کہا گیا ہےکہ وہ امریکیوں کے اغواء یا ان کے قتل کی ذمہ داری سنھبالے۔

  • سعودی عرب نے 30 مئی کو عرب سربراہ کانفرنس اور خلیج تعاون کونسل کے اجلاس طلب کر لئے

    سعودی عرب نے 30 مئی کو عرب سربراہ کانفرنس اور خلیج تعاون کونسل کے اجلاس طلب کر لئے

    خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 30 مئی کو خلیج تعاون کونسل اور عرب سربراہ کانفرنسیں‌ منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق سعودی فرمانروا نے اجلاس بلانے کا یہ مطالبہ سعودی عرب اور امارات پر ہونے والے حملوں کے واقعات، خطہ کی تازہ ترین صورتحال اور آئندہ کے لیے خلیجی ملکوں پر جارحیت کی روک تھام کے لیے کیا ہے.

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے خلیجی ممالک کی قیادت اور عرب ملکوں کے سربراہان کو 30 مئی کو ہنگامی اجلاس بلانے کے لیے مکتوب بھجوائے گئے ہیں۔

    سعودی عرب کے اس مطالبہ پر 30 مئی کو عرب لیگ اور خلیجی ممالک کی سربراہ کانفرنس کے بعد 31 مئی کو اسلامی سربراہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مکہ معظمہ میں‌ہونے والے ان تینوں‌ اجلاسوں‌کی میزبانی برادر اسلامی ملک سعودی عرے کرے گا.

    یاد رہے کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملوں‌ کے بعد برادر ملک نے سفارت کاری تیز کر دی ہے اور سربراہ اجلاس بلا کر مشترکہ لائحہ عمل وضع کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں. ادھر ناروے کی انشورنس کمپنیوں نے الزام لگایا ہے کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات اور متحدہ عرب امارات کی الفجیرہ بندرگاہ کے قریب بحری جہازوں‌ پر حملوں‌ کے پیچھے ایرانی پاسداران انقلاب کا ہاتھ ہے.

  • قمر زمان کائرہ کے بیٹے کے ختم قل ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

    قمر زمان کائرہ کے بیٹے کے ختم قل ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) قمرزمان کائرہ کے بیٹے اور ان کے دوست کے ختم قل ادا کر دیئے گئے ملک بھر سے ہزاروں افراد کی شرکت ،اہم قومی راہنما بھی کاائرہ خاندان سے افسوس کرنے لالہ موسی پہنچے ، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر چوہدری قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر اور دوست حمزہ بٹ کے ختم قل لالہ موسی میں ادا کر دیئے گئے ختم قل میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے اس کے علاوہ اہم قومی راہنما جن میں بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی،جماعت اسلامی کے راہنما لیاقت بلوچ،ڈاکٹر طارق سلیم،ریٹائرڈ چیف جسٹس افتخار چوہدری،نذر احمد گوندل اور دیگر صوبائی و قومی اسمبلی کے سابق و موجودہ اراکین شامل تھے

  • بلاول اور مریم ملاقات سے متعلق عمران خان نے کیا کہا؟ اہم خبر آ گئی

    بلاول اور مریم ملاقات سے متعلق عمران خان نے کیا کہا؟ اہم خبر آ گئی

    پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو مریم نواز کی طرف سے بلا ول بھٹو کے افطار ڈنر میں شریک ہونے پر کوئی حیرت نہیں‌ ہو گی. سارے کرپٹ اب اکٹھے ہو رہے ہیں لیکن عوام کسی طور ان کا ساتھ نہیں‌ دیں‌گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سیاسی مافیا نئے نظام کی راہ میں روڑے اٹکا رہا ہے اور پرانی سیاسی نظام سے فائدہ اٹھانے کی کوششیں‌ کی جارہی ہیں. آج ملک کی جو خراب اقتصادی حالت دیکھنے میں آرہی ہے وہ سابق حکومت کی معاشی پالیسیوں‌کا نتیجہ ہے. ہم جلد تباہ کی گئی معیشت کو درست کر دیں‌ گے.

    یاد رہے کہ آج بلاول بھٹو کی طرف سے مریم نواز کو افطار ڈنر میں شرکت کی دعوی دی گئی ہے اور اس میں‌ سبھی اپوزیشن لیڈر شریک ہو کر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے کی تیاری کر رہے ہیں. آج متحدہ اپوزیشن جماعت کے اجلاس کی صدارت سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کریں گے.

  • امریکہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر جیسے ایک ہی وار سے منہدم ہو جائے گا، کمانڈر ایرانی پاسداران انقلاب

    امریکہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر جیسے ایک ہی وار سے منہدم ہو جائے گا، کمانڈر ایرانی پاسداران انقلاب

    ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ہماری ایران کے دشمنوں اور امریکہ کے ساتھ ایک ہی وقت میں‌ نفسیاتی جنگ ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ امریکہ تو ورلڈ ٹریڈ‌ سنٹر جیسے ایک ہی حملہ کی مار ہے اور وہ اسی سے دھڑام سے زمین کی پستیوں‌ میں‌ آ گرے گا.

    ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے کہاکہ ایران امریکہ جاری سراغرسانی کی جنگ میں‌ فوجی کاروائیوں کی طرف سائبر جنگ بھی شامل ہے.
    امریکہ اس وقت اپنی طاقت کھو چکا اور شدید خطرات سے دوچار ہے.

    یاد رہے کہ حالیہ دنوں‌ میں‌ ایران اور امریکہ کی طرف سے تندوتیز بیانات کا سلسلہ جاری ہے.

  • مودی نے بھارتی الیکشن کمیشن کا وقار خاک میں‌ ملا دیا ہے، کانگریس

    مودی نے بھارتی الیکشن کمیشن کا وقار خاک میں‌ ملا دیا ہے، کانگریس

    بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے الیکشن کمیشن کا وقار خاک میں‌ملا دیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق کانگریس میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا ہے کہ کمیشن کی میٹنگوں میں مسٹرلواسا کو شامل نہیں‌کیا جاتا رہا اور اس کی وجہ اب ظاہر ہونے الیکشن کمیشن کا وقار خاک میں‌مل گیا ہے. یہ کمیشن کی تاریخ‌ کا یقینی طور پر سیاہ دن ہے.

    انہوں نے کہاکہ بھارتی الیکشن کمیشن مودی کے ہاتھوں‌کٹھ پتلی بن کر رہ گیا ہے.

    یاد رہے کہ ایک دن قبل بھارتی الیکشن کمیشن میں اختلافات کی خبریں‌ میڈیا کی زینت بنی تھیں.

  • ملک بھر سے تعزیت کیلئے آنے والوں کا مشکور ہوں، قمر زمان کائرہ

    ملک بھر سے تعزیت کیلئے آنے والوں کا مشکور ہوں، قمر زمان کائرہ

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) صدر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب قمر زمان کائرہ نے تعزیت کے لیے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے اپنے بیٹے اسامہ قمر اور حمزہ بٹ کے ختم قل کے موقع پر مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی کے موسم میں تین دن سے ملک بھر سے تعزیت کے لیے لوگ ہمارے پاس آئے جس سے ہمارے دکھ کا مداوا ہوا میرا بیٹا اور اس کا دوست اب واپس تو نہیں آسکتے لیکن آپ لوگوں نے جس طرح غم کی اس گھڑی میں میری ڈھارس بندھائی اس پر میں تمام مہمانوں اورمیڈیاکے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔