Baaghi TV

Author: +9251

  • لودھراں ایک بڑے سانحہ سے بچ گیا

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) بہاولپور ملتان جی ٹی روڈ پر شریف آباد کے قریب اچانک آئل ٹینکر حادثے کا شکار ہو کر الٹ گیا عین موقع پر پہنچ کر ریسکیو 1122 اور پولیس نے روڈ کو مکمل بند کر دیا ہے آئل ٹینکر میں 28 ہزار لیٹر آئل تھا جو ٹینکر سے نکل کر قریبی کھیتوں میں بہہ گیا ہے سندھ اور پنجاب کو آنے جانے والی ٹریفک کو مکمل بند کر کے شہر کے متبادل راستے سے گزارہ جا رہا ہے صورتحال پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے قابو پا لیا ہے آئل ٹینکر کے قریب لوگوں کو بلکل جانے نہیں دیا جا رہا ہے فائر بریگیڈ گاڑیاں آئل پر پانی پھینکنے میں مصروف ہیں

    یاد رہے دو سال قبل احمد پور شرقیہ کے قریب آئل ٹینکر حادثہ ماہ رمضان میں ہوا تھا جو ایک بڑا سانحہ بن گیا تھا اور اس میں 170 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے

  • مسئلہ کشمیر فرضی داستان، اصل مسئلہ آزاد کشمیر کا ہے، بی جے پی لیڈر کی ہرزہ سرائی

    مسئلہ کشمیر فرضی داستان، اصل مسئلہ آزاد کشمیر کا ہے، بی جے پی لیڈر کی ہرزہ سرائی

    بی جے پی کے سینئر لیڈر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک فرضی داستان ہے جسے پیدا کرنے میں‌ کانگریس اور نیشنل کانگریس ذمہ دار ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق بی جے پی لیڈر نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا ایشو اٹھانے والے رائی کا پہاڑ بنا کر اس معاملہ کو پیش کرتے ہیں اور یہ انتہائی خودغرض‌لوگ ہیں.

    جتیندر سنگھ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ اصل قضیہ آزاد کشمیر کا ہے جو کہ پچھلے ستر برسوں سے پاکستان کے قبضہ میں ہے.

    یاد رہے کہ بی جے پی اس سے پہلے بھی مقبوضہ کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ کہتی اور آزاد کشمیر پر قبضہ چھڑانے کی گیدڑ بھبھکیاں‌دیتی رہتی ہے.

  • غلطی سے سرحد پار کرنے والا آزاد کشمیر کا شہری گرفتار

    غلطی سے سرحد پار کرنے والا آزاد کشمیر کا شہری گرفتار

    آزاد کشمیر سے غلطی سے سرحد پار کرنے والے شہری کو بھارتی فوج نے ٹنگڈار کرناہ علاقہ سے گرفتار کر لیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ شبیر احمد ولد میر ولی نے غلطی سے سرحد پار کی جس پر اسے امروہی علاقہ سے 17 بہار رجمنٹ کے اہلکاروں نے حراست میں‌لے لیا. مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے.

    یاد رہے کہ غلطی سے سرحد پار کرنے کے واقعات اس سے قبل بھی دونوں‌ اطراف سے پیش آتے رہتے ہیں.

  • وہاڑی مجرم گرفتار کر لیا گیا

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) دوکوٹہ میں 13 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنا والا مجرم گرفتار

    تفصیلات کے مطابق دوکوٹہ میں دن دیہاڑے 38 سالہ رفیق نے 13 سالہ لڑکی کو زبردستی کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا لڑکی کے ورثاء نے موقع پر مجرم کو پکڑ کر اس کی چھترول کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا زیادتی کرنے پر مجرم پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

  • اپوزیشن جماعتوں‌ کی پی ٹی آئی حکومت کیخلاف صف بندی کی تیاریاں، بلاول بھٹو کی افطار پارٹی پر نظریں‌ لگ گئیں

    اپوزیشن جماعتوں‌ کی پی ٹی آئی حکومت کیخلاف صف بندی کی تیاریاں، بلاول بھٹو کی افطار پارٹی پر نظریں‌ لگ گئیں

    اپوزیشن جماعتیں‌ حکومت کے خلاف تحریک چلانے اور ٹف ٹائم دینے کیلئے آج باہم مل بیٹھیں گی اور مریم نواز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی طرف سے دیے گئے افطار ڈنر میں اپنی جماعت کے مرکزی لیڈروں‌ کے ساتھ شریک ہوں‌گی.

    باٹی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بلاول بھٹو کی طرف سے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن، اختر مینگل، محمود خاں اچکزئی، آفتاب شیر پاؤ، سراج الحق، اسفند یار ولی اور شاہ اویس نورانی سمیت دوسرے اہم رہنماؤں‌ کو بھی دعوت دی ہے.

    بلاول بھٹو نے مریم نواز سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے انہیں افطار ڈنر میں‌شرکت کی دعوت تھی جسے انہوں نے قبول کیا اور اپنی پارٹی کی مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد آج افطار پروگرام میں‌شریک ہونے کا فیصلہ کیا ہے. مولانا فضل الرحمن کو دعوت دینے کیلئے سابق صدر آصف زرداری نے بھی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی.

    سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت جس طرح مہنگائی کنٹرول کرنے میں‌ناکام ہے اور پاکستانی عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے سیاسی جماعتوں‌کو اس سے سرگرم ہونے کا موقع ملے گا اور توقع کی جارہی ہے کہ اس افطار پروگرام میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے بڑے بریک تھرو کا بھی امکان ہے. مریم نواز کے ساتھ حمزہ شہباز اور مریم اورنگزیب وغیرہ کے بھی شریک ہونے کا امکان ہے.

  • کراچی کی بسمہ تاوان کی ادائیگی کے بعد گھر پہنچ گئی

    کراچی کی بسمہ تاوان کی ادائیگی کے بعد گھر پہنچ گئی

    کراچی کے ڈیفنس علاقہ سے اغوا ہونے والی بیس سالہ لڑکی تاوان ادا کرنے کے بعد گھر پہنچ گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بسمہ نامی لڑکی کراچی کے ایک تاجر کی بیٹی ہے جسے اغوا کر کے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا. پولیس حکام اور دیگر ادارے ایک ہفتہ تک لڑکی کی تلاش کرتے رہے لیکن اسے ڈھونڈنے میں‌ کامیاب نہیں‌ ہو سکے تھے تاہم انیس مئی کی درمیانی رات وہ خود ہی گھر پہنچ گئی ہے.

    کہا جارہا ہے کہ اغوا کاروں‌ نے بسمہ کے باپ سے کروڑوں‌ روپے تاوان وصول کرنے کے بعد لڑکی کو نامعلوم مقام پر چھوڑا اور فرار ہو گئے جس پر وہ گھر پہنچ گئی.

    یاد رہے کہ بیس سالہ بسمہ کے اغوا کے وقت کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی تھی جس میں‌ صاف طور پر ملزمان کو لڑکی کو اغوا کرتے دیکھا جاسکتا ہے.

  • اقتدار ختم مزے ختم، سابق چیئرمین بلدیہ جلالپور جٹاں چور نکلے

    اقتدار ختم مزے ختم، سابق چیئرمین بلدیہ جلالپور جٹاں چور نکلے

    گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی) اقتدار ختم مزے ختم، سابقہ چئیرمن بلدیہ جلالپور جٹاں کی شامت آ گئی ذرائع کے مطابق رات گئے واپڈا کے ملازمین کا سابقہ چئیرمین بلدیہ جلالپورجٹاں کے ڈیرے پر چھاپہ بجلی چوری کرتے پکڑے گئے ڈیرے پر چھاپہ مارنے کے بعد گھر پر چیک کیا تو وہاں بھی بجلی چوری کرتے پکڑے گئے۔ واپڈا ملازمین نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میٹر اتارا تو ہاشم شاہ ،قاسم شاہ اور انکے ساتھیوں نے ملاذمین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسلحہ کی نوک پر میٹر اور سامان چھین لیا۔ واپڈا ملازمین نے قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ سابق چئیرمن بلدیہ سے ان کا موقف لینے کے لیے بار بار کوشش کی گئی لیکن رابطہ ممکن نا ہو سکا۔

  • متحدہ جہاد کونسل میں شامل تنظیموں کے تمام دفاتر سیل‘ کشمیری مہاجرین کیلئے امداد بھی روک دی گئی

    متحدہ جہاد کونسل میں شامل تنظیموں کے تمام دفاتر سیل‘ کشمیری مہاجرین کیلئے امداد بھی روک دی گئی

    آزاد کشمیر میں 12کشمیری تنظیمیں جو متحدہ جہاد کونسل سے وابستہ تھیں ان سب کے دفاتر سربمہر کر دیے گئے ہیں اور حکومت پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کو شادی اور کاروبار وغیرہ کیلئے دی جانے والی طے شدہ امداد بھی بند کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر کی مسلح تحریک کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے کشمیری تنظیموں کو دفتری اخراجات کی مد میں دی جانے والی رقم بھی بند کر دی گئی ہے۔ پرویز مشرف دور میں بھی ایسے اقدامات کئے گئے لیکن ایف اے ٹی ایف کے مطالبہ پر حکومت پاکستان کی جانب سے حالیہ اقدامات انتہائی سخت نوعیت کے ہیں۔

    بھارتی میڈیا نے اس خبر کو بڑی بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کیا ہے اور اس پر بہت زیادہ خوشیاں منائی جارہی ہیں۔پاکستانی میڈیا کے ایک ادارے سے بات کرتے ہوئے متحدہ جہاد کونسل کے ایک عہدیدار نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ مقامی پولیس نے مجسٹریٹ کے موجودگی میںا ن کے تمام دفاتر سیل کئے ہیں۔ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ دفاتر پر تالے لگے ہیں اور اب یہاں ہو کا عالم ہے۔ دفاتر کی نگرانی بھی سخت کر دی گئی ہے تاکہ یہ دوبارہ نہ کھل سکیں۔ مظفر آباد میں مذکورہ کشمیری تنظیموں کیلئے ہر طرح کے اجتماع پر پابندی لگا دی گئی ہے اور ان تنظیموں سے وابستہ کارکنان گھروں میں ہی رہنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ جہاد کونسل کے عہدیدار کا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہنا تھا کہ رواں سال مارچ میں ہی تمام تنظیموں کے اخراجات بند کر دیے تھے جس پر انہیں سخت مشکل کا سامنا تھا تاہم اب دفاتر ہی سیل کر دیے گئے ہیں اور دفتر ی و انتظامی اخراجات کی مد یعنی مکان کا کرایہ، بجلی، گیس اور ٹیلیفون بلوں کی مدمیں جو امداد مل جاتی تھی وہ مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔ حکومت پاکستان کے اس فیصلہ نے انہیں بہت مایوس اور مشکل صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ آئی جی کشمیر پولیس صلاح الدین خان محسود نے چند دن قبل کہا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف جس طرح پاکستان میں کاروائی ہو رہی ہے اگر وہ یہاں موجود ہیں تو ان کے خلاف آزاد کشمیر میں بھی کاروائی ہو گی۔

    متحدہ جہاد کونسل میں کوئی پاکستانی تنظیم شامل نہیں ہے جبکہ نمایاں تنظیموں میں حزب المجاہدین شامل ہے جس کے سربراہ سید صلاح الدین ہی متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین ہیں۔

  • مظفرگڑھ میں ذخیرہ اندوزوں سے 65ہزار من چینی برآمد

    مظفرگڑھ میں پولیس اسپیشل برانچ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی 65ہزار من چینی برآمد کرلی۔غیر قانونی گودام سے 2 ذخیرہ اندوز بھی گرفتار کرلیے گئے.مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ میں سپیشل برانچ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام میں غیرقانونی طور پر ذخیرہ کی گئی 65 ہزار من چینی برآمد کرلی،پولیس کیمطابق ذخیرہ اندوزوں اسلم اور مشتاق نے ناجائز منافع حاصل کرنے کے لیے چینی ذخیرہ کررکھی تھی.دونوں ذخیرہ اندوزوں کو گرفتار کرکے گودام سیل کردیاگیا۔پولیس کیمطابق ذخیرہ اندوزوں کیخلاف تھانہ دائرہ دین پناہ میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔

  • حساس ادارے کا جعلی کرنل گرفتار

    مظفرگڑھ میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے حساس ادارے کے جعلی کرنل بن کر شہریوں کو لوٹنے والے کو گرفتار کر لیا،ملزم جعلی کرنل بن کر سرکاری آفیسران اور دفاتر میں فون کرتا اور اپنے کام نکلواتاتھا.مظفرگڑھ شہر میں حساس ادارے اور پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے فوج کے جعلی کرنل کو گرفتار کرلیا.پولیس کیمطابق گرفتار شخص عامر کرنل بن کر کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز سمیت مختلف سرکاری آفیسران اور ادارےکو کالز کرتا اور اپنے کام نکلواتا تھا. ایس ایچ او تھانہ سول لائن چوہدری جاوید اختر کے مطابق ملزم سے جعلی کارڈز اور ہزاروں روپے بھی برآمد کر لیے گئے ہیں. ایس ایچ او کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے.