Baaghi TV

Author: +9251

  • حکومت نے مکمل ریلیف کے بجائے ڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھا دی

    حکومت نے مکمل ریلیف کے بجائے ڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھا دی

    حکومت نے مکمل ریلیف کے بجائے ڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھا دی ہے.

    وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر مکمل ریلیف کے بجائے ڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھا دی۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر30 روپے کر دی گئی ہے۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کا بتانا ہے کہ پیٹرول پر آئی ایم ایف شرائط کے مطابق 50 روپے لیوی عائد ہے جبکہ مٹی کے تیل پر 13 روپے 10 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل پر 16 روپے 29 پیسے لیوی عائد ہے۔
    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 19 دسمبر تک موخر
    حکومت ملک بھر میں نوجوانوں کو 50 ارب روپے کے قرض دے گی مگر کیسے؟
    16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے. وزیراعظم
    ایلون مسک نے سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے صحافیوں کے اکاونٹس معطل کردئیے
    ریڈ لائن بس ریپیڈ ٹرانزٹ منصوبہ پر کام شروع
    یاد رہے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 10 روپے تک کی کمی کا اعلان کیا تھا۔ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر ساڑھے 7 روپے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔

  • ریڈ لائن بس ریپیڈ ٹرانزٹ منصوبہ پر کام شروع

    ریڈ لائن بس ریپیڈ ٹرانزٹ منصوبہ پر کام شروع

    کئی سال سے تاخیر کا شکار ریڈ لائن بس ریپیڈ ٹرانزٹ منصوبہ پر بالآخر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔

    منصوبے پر سندھ حکومت کے ادارہ ٹرانس کراچی کے تحت ملیر ہالٹ تا ٹاور براستہ یونیورسٹی روڈ، ایم اے جناح ایکسٹیشن روڈ، نمائش چورنگی، ایم اے جناح روڈ پر 3حصوں میں تعمیراتی کام کیا جائے گا، سول ورکس 2 سال میں مکمل کرلیا جائے گا۔ بائیو گیس پلانٹ اور 250 جدید ایئرکنڈیشنڈ بسوں کی تیاری میں مزید ایک سال لگے گا، 2025 میں کراچی کے شہریوں کو ریڈ لائن بس منصوبے کے تحت ملیر ہالٹ سے ٹاور تک سفری سہولت میسر آجائیں گی، محکمہ ٹرانسپورٹ کے ایک آفیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ریڈ لائن بس منصوبہ تقریبا 12 سال سے تاخیر کا شکار ہے۔

    یہ منصوبہ ٹرانسپورٹ ماسٹر پلان 2030کی سفارشات پر کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ادارہ کراچی ماس ٹرانزٹ سیل نے شروع کیا ،وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے عمل نہ ہوسکا۔ عالمی ڈونرز ایجنسیوں نے اس منصوبے میں 2010میں دلچسپی لینا شروع کردی تھی لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے بینک گارنٹی نہ ملنے اور سندھ حکومت کی بے جامداخلت کی وجہ سے ڈونر ایجنسیوں نے اس منصوبے سے ہاتھ کھینچ لیے بعدازاں کراچی ماس ٹرانزٹ سیل نے یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر عملدرآمد کرنے کی کوشش کی جو کہ ناکام ثابت ہوئی۔

    متعلقہ آفیسر نے بتایا کہ کراچی میں ماس ٹرانزٹ منصوبہ پر کئی سالوں سے تاخیر کا شکار رہنے کے بعد بالا آخر اب تعمیراتی کام شروع ہوچکا ہے تاہم سندھ حکومت کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے ریڈ لائن منصوبے کی تعمیرات کے دوران ایک ارب روپے کی لاگت سے پانچ سال قبل تعمیر ہونے والی یونیورسٹی روڈ شدید متاثر ہوگی۔ ریڈ لائن بس منصوبے کے لیے مختلف مقامات پر ترقیاتی کام شروع کردیا گیا ہے. اس وقت سول ورکس دو حصوں میں کیا جارہا ہے، ملیر ہالٹ سے نمائش چورنگی تک مختلف مقامات پر سیکڑوں درختوں کو کاٹا جاچکا ہے۔

    ملیر ہالٹ سے موسمیات اور موسمیات سے نمائش چورنگی تک تعمیراتی کام جاری ہے، ٹینک چوک پر انڈر پاس کی تعمیر کے لیے کھدائی کی جاچکی ہے، ریس کورس اور صفورا چورنگی پر انڈر پاس اور فلائی اوورز کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے۔ دوسرے پارٹ موسمیات سے نمائش چورنگی کے تحت ریڈ لائن کے کوریڈور کی تعمیر کے لیے موسمیات سے سوک سینٹر تک مختلف مقامات پر کھدائی شروع کردی گئی ہے۔ ریڈ لائن کوریڈور کی تعمیرات درمیانی فٹ پاتھ(median) پر ہوگی جس کیلیے 9-9میٹر رائٹ آف وے درکار ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 19 دسمبر تک موخر
    حکومت ملک بھر میں نوجوانوں کو 50 ارب روپے کے قرض دے گی مگر کیسے؟
    16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے. وزیراعظم
    ایلون مسک نے سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے صحافیوں کے اکاونٹس معطل کردئیے
    کوریڈور کی تعمیر کیلیے پانچ سال قبل تعمیرکردہ یونیورسٹی روڈ کے دونوں اطراف 1-1لین پر بیریئر نصب کردیے گئے ہیں اور یہاں بھی کھدائی کا کام جاری ہے، 2025 میں ریڈ لائن کوریڈور پر کراچی کے شہریوں کو سفری سہولیات میسر آجائیں گی۔

  • اسلام آباد ہائی کورٹ؛ طیبہ گل کی ہراسگی کیس کی  سماعت  27 جنوری تک ملتوی

    اسلام آباد ہائی کورٹ؛ طیبہ گل کی ہراسگی کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی

    اسلام آباد ہائی کورٹ، طیبہ گل کی ہراسگی کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی

    اسلام آباد ہائی کورٹ، طیبہ گل کی ہراسگی کیس کی سماعت ہوئی جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کے چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سفارش معطلی کے حکم میں 27 جنوری تک توسیع کردی گئی ہے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل کی مزید وقت کی استدعا منظور کرلی ہے. اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کردی.

    یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں وفاقی حکومت نے طیبہ گل نامی خاتون کی جانب سے سابق وزیراعظم اور چیئرمین نیب پر عائد کیے گئے الزامات کی تحقیقات کرانے کے لیے کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ’کابینہ نے کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے تحت تحقیقات کی منظوری دی ہے۔
    وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی تھی جس میں کابینہ ممبران کے ساتھ مل کر کمیشن کے ٹرم آف ریفرنسز تیار کیا گیا. انہوں نے کہا تھا کہ ’طیبہ گل کے معاملے پر کوئی سیاسی رنگ نہیں دیا جائے گا اس کیس میں جو مجرم ہوگا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 19 دسمبر تک موخر
    حکومت ملک بھر میں نوجوانوں کو 50 ارب روپے کے قرض دے گی مگر کیسے؟
    16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے. وزیراعظم
    ایلون مسک نے سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے صحافیوں کے اکاونٹس معطل کردئیے
    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ’طیبہ گل نے پی ایم پورٹل پر شکایت کی۔ طیبہ گل کے مطابق انہیں 18 دن اغوا کر کے رکھا گیاتھا.
    مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان پر الزام عائد کیا تھا کہ ’طیبہ گل سے شواہد لے کر چیئرمین نیب کو بلیک میل کیا۔ ان شواہد کو استعمال کرکے وزیراعظم ہاؤس نے نیب کے ادارے کو مخالفین کے خلاف استعمال کیا۔

  • اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 19 دسمبر تک موخر

    اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 19 دسمبر تک موخر

    تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج بھی نہ سنایا جا سکا۔

    متنازعہ ٹویٹ کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج بھی نہ سنایا جا سکا، اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی اور اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہو کر واپس روانہ ہوگئے۔ نئے تعینات ہونے والے اسپیشل جج سنٹرل اعظم خان نے ابھی چارج نہیں سنبھالا، اب اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 19 دسمبر کو سنایا جائے گا۔

    کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے والے جج راجہ آصف محمود کا تبادلہ ہو گیا تھا، گزشتہ روز وزارت قانون سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود کو فوری طور پر اسلام آباد ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تعیناتی کے منتظر گریڈ 21 کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم خان کو 3 سال کیلئے اسپیشل جج سینٹرل تعینات کردیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ پہلے 15 پھر 16 دسمبر تک موخر کردیا گیا۔ اور آج 19 دسمبر تک مؤخر کیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 19 دسمبر تک موخر
    حکومت ملک بھر میں نوجوانوں کو 50 ارب روپے کے قرض دے گی مگر کیسے؟
    16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے. وزیراعظم
    ایلون مسک نے سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے صحافیوں کے اکاونٹس معطل کردئیے
    یاد رہے کہ اس سے قبل تبدیل ہونے والے جج راجہ آصف نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اعظم سواتی کی ضمانت کا فیصلہ محفوظ کیا تھا تاہم وزارت قانون نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی درخواست پر اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود کا تبادلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کر دیا تھا۔ 

  • حکومت ملک بھر میں نوجوانوں کو 50 ارب روپے کے قرض دے گی مگر کیسے؟

    حکومت ملک بھر میں نوجوانوں کو 50 ارب روپے کے قرض دے گی مگر کیسے؟

    حکومت ملک بھر میں نوجوانوں کو 50 ارب روپے کے قرض دے گی مگر کیسے؟

    وزیراعظم شہباز شریف کی معاون خصوصی شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کے تحت پہلی مرتبہ کسانوں کو زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے قرض دیا جائے گا۔ ان نجی ٹی وی سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زراعت کے شعبے سے وابستہ نوجوان حکومت سے قرض حاصل کرسکتے ہیں، وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کے تحت پہلی مرتبہ کسانوں کو زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے قرض دیا جائے گا، اور پہلے سال کسانوں کو قرض کی واپسی کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حکومت ملک بھر میں 50 ارب روپے کے قرض دے گی، جس سے نوجوان بیچ اور کھاد خرید سکیں گے، نوجوان ٹریکٹرز، کھادوں اور بیج کی خریداری کے ساتھ ڈیری فارمنگ کیلئے بھی رقوم حاصل کر سکیں گے، قرض کی رقم سے3 گاؤں مل کر ایک جدید ڈیری پلانٹ لگا سکتے ہیں۔

    شزا فاطمہ نے کہا کہ قرض کیلئے قومی شناختی کارڈ اور اپنا موبائل فون نمبر ہونا ضروری ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام کی ویب سائٹ پر اپلائی کیا جا سکتا ہے، نوجوان PMYP کے نام سے موبائل ایپ پر بھی اپلائی کرسکتے ہیں۔ سیلاب میں جن کے مویشی بہہ گئے وہ بھی قرض لے سکتے ہیں، دور دراز علاقوں کی نوجوان نسل کو زرعی کاروبار کی طرف لانا ہے، نوجوان قرض کی رقم سے ڈیری فارم بنا کر مویشی پال سکتے ہیں، قرض سے نوجوان ٹریکٹرز یا دیگر زرعی سامان خرید سکتے ہیں۔

  • 16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے. وزیراعظم

    16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے. وزیراعظم

    پاکستانی قوم اپنے شہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی،وزیراعظم

    وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کا غم برسوں بعد بھی بھلایا نہیں جاتا، پاکستانی قوم اپنے شہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ سانحہ ای پی ایس پشاور کو آج 8 برس بیت گئے، پورے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی سانحے میں شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں، وزیر اعظم شہبازشریف نے بھی سانحے پر نہایت افسوس کر اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برسوں بعد بھی یہ غم ہے جو بھلایا نہیں جاتا۔


    ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 16 دسمبر اس دکھ کی یادد لاتا ہے جب دہشتگردوں نے ظلم کی داستان رقم کی، آج سانحہ اے پی ایس کے شہداء سے عقیدت اور ان کے لواحقین کاغم بانٹنے کا دن ہے۔


    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنے شہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرےگی، 16دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے، یہ دن دنیا کیلئے پیغام ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئےعظیم قربانیاں دی ہیں۔

  • ایلون مسک نے  سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے صحافیوں کے اکاونٹس معطل کردئیے

    ایلون مسک نے سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے صحافیوں کے اکاونٹس معطل کردئیے

    ایلون مسک نے سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے صحافیوں کے اکاونٹس معطل کردئیے

    ٹوئٹر نے سی این این اور نیویارک ٹائمز کے صحافیوں کے اکاونٹس معطل کردئیے ہیں۔ کئی صحافیوں نے حال ہی میں ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کے بارے میں لکھا تھا، ایلون مسک کے مطابق دن بھر ان پر تنقید کرنا ٹھیک ہے، لیکن ان کی لوکیشن فالو کرنا اور ان کے خاندان کو خطرے میں ڈالنا ہرگز ٹھیک نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی معلومات کی اشاعت پر پابندی کے قوانین کا اطلاق صحافیوں سمیت سبھی پر ہوتا ہے۔


    دوسری جانب سی این این نے ٹوئٹر سے صحافیوں کی معطلی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوئٹر کے جواب کی بنیاد پر تعلقات کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔ واضح رہے گزشتہ روز جنونی شخص نے ایلون مسک کے بیٹے کا تعاقب کرکے گاڑی روک لی تھی، ٹوئٹر کے سی ای او نے تعاقب کرنے والے شخص کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیٹا لاس اینجلس میں سفر کررہا تھا جب جنونی شخص نے گاڑی کو بلاک کیا اور پھر اس کے اوپر چڑھ گیا۔ اس شخص کا خیال تھا کہ ایلون مسک گاڑی میں موجود ہیں۔

    واقعے کے بعد ایلون مسک نے نوجوان پروگرامر جیک سوینے کے خلاف قانون چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے جس نے ایک ایسا سافٹ ویئر بنا رکھا ہے جو خودکار طریقے سے ایلون مسک کے ذاتی جہاز کی نقل و حرکت کو ٹریک کرتا ہے۔ ایلون مسک کے مطابق جو اکاؤنٹ رئیل ٹائم لوکیشن تفصیلات شیئر کرے گا اسے معطل کردیا جائے گا کیونکہ یہ سکیورٹی کے لیے خطرہ ہے۔

  • برطانیہ کے بیشتر حصوں میں برف جمنے کی وارننگ جاری

    برطانیہ کے بیشتر حصوں میں برف جمنے کی وارننگ جاری

    برطانیہ کے بیشتر حصوں میں برف جمنے کی وارننگ جاری

    برطانیہ مائنس 18 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان. میٹ آفس نے اتوار کیلئے پورے برطانیہ کے لیے موسم کی وارننگ جاری کی ہے کیونکہ نہریں اور جھیلیں منجمد ہو جائیں گی اور ساحل برطانیہ کے بڑے انجماد میں بغیر کسی کمی کے سفید ہو جائیں گے.

    میٹ آفس کے مطابق؛ بریمر، سکاٹ لینڈ میں ‘انتہائی’ سرد درجہ حرارت دیکھا جا سکتا ہے، جو موجودہ سرد موسم میں پہلے ہی -17.3 سینٹی گریڈ دیکھ چکا ہے کیونکہ برف، برف اور کڑوی سرد ہوائیں برطانیہ کو متاثر کر رہی ہیں۔ ملک کے باقی حصے زیادہ گرم نہیں ہوں گے، آج شام درجہ حرارت -14C سے -8C تک رہنے کی توقع ہے۔ جب کہ موسم کل سرد رہے گا، اسکاٹ لینڈ میں کم -11 سینٹی گریڈ، اور انگلینڈ کے جنوب میں -8 سینٹی گریڈ کے ساتھ، شمال میں ہفتہ کی رات سردی -7 سینٹی گریڈ تک اور جنوب میں -5 سینٹی گریڈ تک گرم رہنے کی توقع ہے۔

    برطانیہ کے قومی پیشن گوئی کرنے والے ادارے نے اتوار کے روز برطانیہ کے بیشتر حصوں میں برف کے لیے زرد موسم کی وارننگ جاری کی ہے، دن کے وقت درجہ حرارت رات سے زیادہ سرد رہنے کی توقع ہے۔ رات بھر درجہ حرارت -12C تک گرنے کے ساتھ مسافروں کو تازہ سفری افراتفری کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

  • سانحہ آرمی پبلک اسکول؛ دہشت گردوں کے حملے کو 8 سال مکمل

    سانحہ آرمی پبلک اسکول؛ دہشت گردوں کے حملے کو 8 سال مکمل

     آرمی پبلک اسکول پشاور پر دہشت گردوں کے حملے کو 8 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

    16 دسمبر 2014 کو آج ہی کے دن پشاورمیں آرمی پبلک اسکول پردہشت گردوں نے حملہ کرکے معصوم بچوں کونشانہ بنایا اور100 سے زیادہ طلباء کوبے دردی سے شہید کردیا۔ شہدا کے والدین آج بھی صدمے سے نڈھال ہیں، جن والدین کے بچے بچ گئے وہ بھی اس ہولناک دن کوفراموش نہیں کرسکے، دہشت گردوں نے اسکول پرحملہ کرکے علم کی شمع بجھانا چاہی لیکن قوم کے حوصلے پست نہ ہوئے۔

    اپنے پیاروں کو کھونے کے بعد قوم نے نئے عزم کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کی ٹھانی جبکہ حکومت نے بھی انسداد دہشت گردی کے لئے قومی ایکشن پلان شروع کیا۔ دہشت گردوں نے مستقبل کے معماروں کونشانہ بنا کرملک اورسیکیورٹی اداروں کا حوصلہ توڑنے کی کوشش کی لیکن ملک بھرمیں جاری تعلیمی سرگرمیاں ملک دشمنوں کو پیغام دے رہی ہیں کہ قوم کےعزم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دہشت گردوں کے سفاکانہ حملے میں دسویں جماعت کا طالب علم اسفند خان بھی گولیوں کا نشانہ بن گیا تھا، اسفند ماں باپ کا سب سے بڑا بیٹا تھا، اس لئے والدین کی انسیت بھی اس سے زیادہ تھی۔ والدین نے جگر کے ٹکڑے کا سامان اب بھی اسی طرح سنبھال رکھا ہے۔

    دہشت گردوں نے علم کی شمع روشن کرنے والی اسکول ٹیچر فرحت عباس کو بھی شہید کردیا۔ فرحت عباس گولیوں کی آواز سن کراسکول میں موجود اپنے بچوں کی طرف دوڑیں ۔اورانہیں سیڑھیوں میں گولیوں کا نشانہ بنادیا گیا ۔آج بھی شہید فرحت عباس کی یاد ان کے خاندان کو غمگین کردیتی ہے۔

    شہید حسن زیب کے والد نے ایک کمرے میں بیٹے کے استعمال کی تمام چیزیں رکھ دی ہیں۔ بچپن کی تصاویر بھی حسن زیب کے کمرے کی زینت بن گئی ہیں،جہاں اس کے استعمال کے پرفیوم کےساتھ یونیفارم اور دیگر سامان بھی پڑا ہے لیکن گھر میں اب صرف حسن زیب کی یادیں ہی ہیں۔ آڈیٹوریم ہال میں دہشت گردوں کے سامنے سینہ سپر ہونے اور بچوں کی جان بچانے کے دوران قوم کی بہادر بیٹی بینش نے شہادت پائی، ہمت اورحوصلے کی نئی داستان رقم کرنے پربینش شہید کو تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔

    15 سالہ اسامہ طاہراعوان بھی ان شہداء میں شامل ہے، اسامہ کے والدین کے زخم ابھی بھی تازہ ہیں۔ اسامہ کےاستعمال کی اشیاء آج بھی کمرے کی زینت ہیں، میڈل سے لے کر کتابیں اورکیمرہ اس کی یاد دلاتا ہے۔ واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول ورسک روڈ پشاور کے اندر قتل عام کرتے ہوئے اسکول کے طلبا اور پرنسپل طاہرہ قاضی شہید سمیت 150 افراد کو مار ڈالا تھا

  • بالی وڈ ایکٹر فیضان انصاری ہوئے عائشہ عرف مانو پر فدا ، شادی کےلئے پاکستان آمد

    بالی وڈ ایکٹر فیضان انصاری ہوئے عائشہ عرف مانو پر فدا ، شادی کےلئے پاکستان آمد

    لتا منگیشکر کا گیت میرا دل سے پکارے آجا سے شہرت کی بلندیوں پرپہنچنے والی عائشہ عرف مانو پر فدا ہو گئے ہیں بالی وڈ اداکار فیضان انصاری ، فیضان انصاری ممبئی میں‌رہتے ہیں. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے اپنا ویزہ فارم میڈیا کو دکھایا ہے اور یہ فارم دکھاتے ہوئے کہہ رہے ہیں‌کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے میں عائشہ سے نکاح کروں‌ گا، میں پرسوں پاکستان ایمبیسی جا رہا ہوں میرا ویزہ لگے اور جیسے ہی پاکستان کا مجھے ویزہ ملے گا میں پاکستان پہنچ جائوں گا اور دنیا کی کوئی طاقت مجھے اسکو دلہن بنانے سے نہیں روک سکتی . میری طرف سے مجھے عائشہ کے ساتھ نکاح قبول ہے بس اس کی ہاں سننی ہے. میں عائشہ کو دلہن بنا کر ممبئی لیکر

    آئوں گا . میں نے جب سے عائشہ کو دیکھا ہے میں پاگل ہو رہا ہوں ، ہر روز خوابوں میں‌میری ملاقات عائشہ کے ساتھ ہو رہی ہے . میں عائشہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ بس دو دن کا مزید انتظار کر لے ، میں آرہا ہوں. فیضان انصاری نے کہا کہ میں عائشہ کو حق مہر میں‌ پندراں لاکھ روپے بھی دوں گا اور حق مہر کی ادائیگی فورا کروں گا. انہوں‌نے کہا کہ عائشہ سے میری شادی کو کوئی نہیں‌روک سکتا وہ میری محبت ہے اور میں اسکو پا کر ہی رہوں گا.