Baaghi TV

Author: +9251

  • شان کو کیسے منحوس کہہ سکتا ہوں سید نور

    شان کو کیسے منحوس کہہ سکتا ہوں سید نور

    معروف فلم میکر سید نور نے کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی شان شاہد کو منحوس نہیں‌کہا میرے انٹرویو کو غلط رنگ دیکر پیش کیا گیا ہے. میں‌نے بتایا تھا کہ جب شان کی فلمیں فلاپ ہونا شروع ہوئیں تو انہیں‌ان ڈائریکٹرز نے بھی منحوس کہنا شروع کر دیا جو ان کے بغیر کام نہیں کرتے تھے .سید نور نے کہا کہ شان ایک باصلاحیت اداکار ہے اس نے میری فلم بلندی سے کیرئیر کا آغاز کیا سپر ہٹ ہوا ، ہٹ‌ہونے کے بعد انڈسٹری نے ان پر کام کا بہت زیادہ بوجھ ڈال دیا جس کے بعد شان کی فلمیں فلاپ ہونا شروع ہو گئیں ، اور سب نے کہنا شروع کر دیا یہ تو منحوس ہے

    لہذا شان کو اپنی فلم میں‌لینے کے لئے کوئی تیار نہ تھاوہ پڑھا لکھا تھا امریکہ چلا گیا تین سال تک وہاں رہا میں میڈم نیلو سے رابطے میں رہا ان کے زریعے شان سے امریکہ میں بات کی اور اسکو منا کر فلم گھونگھٹ اور سنگم کے لئے بلوایا ، جب شان کو لیکر سٹوڈیو گیا تو سب نے کہا کہ اسکو کیوں لےآئے ہو یہ تو منحوس ہے میں‌نے کہا کہ نہیں دیکھنا یہ بہت بڑا سٹار پھر سے بن کر ابھرے گا اور وہی ہوا شان کی قسمت کا ستارا ایک بار پھر چمکا اور سب نے دیکھا ، شان اچھا ڈائریکٹر اور ایکٹر ہے ہم نے ایک ساتھ بہت کام کیا اور عزتیں کمائی ہیں.

  • پانچ دس سال کی پلاننگ والی انسان نہیں ہوں اذیکا ڈینئل

    پانچ دس سال کی پلاننگ والی انسان نہیں ہوں اذیکا ڈینئل

    اداکارہ ازیکا ڈٰنئیل خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی باصلاحیت بھی ہیں. وہ کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں. انہوں‌نے مثبت اور منفی ہر طرح‌ کے کردار ادا کئے. اذیکا کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ نعمان اعجاز کو انٹرویو دے رہی ہیں ان کے سوالوں‌کے جوابات دے ہی ہیں. انہو‌ں نے اس انٹرویو میں کہا ہے کہ میں پانچ دس سال کی پلاننگ والی انسان نہیں‌ہوں ، بس جو جب ٹھیک لگتا ہے کر لیتی ہوں، پلاننگ کرکے نہیں‌بیٹھتی نہ ہی اس کے بارے میں اتنا سوچتی ہوں. انہوں‌نے کہا کہ میں اداکاری کی دنیا میں کسی سے بھی متاثر نہیں ہوں، ہاں بولتی بہت آہستہ ہوں لیکن کام جلدی جلدی کرتی ہوں، انہوں‌نے مزید کہا کہ میں سوشل میڈیا کا استعمال

    بہت کم کرتی ہوں، میں اپنی تصاویر بھی بہت کم لیتی ہوں اور پوسٹ کرتی ہوں کبھی اپنی تصویر لینی ہو تو دس سیکنڈ کا ٹائمر لگاتی ہوں . ایک سوال کے جواب میں انہوں‌نے کہا کہ میں‌زیادہ خاموش رہنا پسند کرتی ہوں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے ڈاکٹر علی کاظمی نے اداکاری کی پہلی آفر دی تھی جو میں نے بخوشی قبول کر لی یہ سوچ کر کے کہ میں ٹی وی پر آئوں گی، اداکاری کا پہلا تجربہ اچھا رہا تو پھر بعد میں سلسلہ چل نکلا جو مسلسل جاری ہے .

  • آئمہ بیگ نے دیا مداحوں کو ایک مشورہ

    آئمہ بیگ نے دیا مداحوں کو ایک مشورہ

    نہایت کم عمر میں انتہائی پختگی سے گانے والی آئمہ بیگ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں مشورہ دیا ہے اپنے مداحوں کو، انہوں نے کہا ہے کہ آپ سوشل میڈیا سے دور رہیں ، یہ ایک ایسی چیز ہے جو آپ کو خودکشی پر بھی مجبور کر دیتی ہے . لوگ اس قدر آپ کو پریشان اور ڈپریس کر دیتے ہیں کہ آپ کو سمجھ ہی نہیں آتی کہ کیا کریں آپ شدید ڈپریشن میں چلے جاتے ہیں. میرے ساتھ کچھ عرصہ قبل جو بھی ہوا میں بہت پریشان ہوئی ، سوشل میڈیا پر لوگوں کا ری ایکشن دیکھ کر تو دل کرتا تھا کہ بس پتہ نہیں‌کر بیٹھوں خود کے ساتھ . پھر میں‌نے سوچا کہ کعبہ دیکھ کر آئوں ، میں اپنے والد کے ساتھ سعودیہ چلی گئی وہاں جا کر دل کو سکون ملا. مجھے ایک چیز سمجھ میں زرا دیر سے آئی ہے کہ کبھی اپنی ذاتی زندگی کے معاملات کسی کے ساتھ شئیر نہ کریں.

    اور جو بھی ہوتاہے کہ کسی وجہ سے ہوتا ہے ، اللہ تعالی بعض اوقات اس لئے بھی انسان کے ساتھ کچھ ایسا کرتا ہے کہ جس کا مقصد اسکو سمجھانا سکھانا ہوتا ہے. اور میں‌نے یہی سیکھا ہے کہ جب تک آپ کے معاملات پکے نہ ہوجائیں کسی کو مت بتائیے اپنے تک رکھیں اسی میں آپکا سکون پوشیدہ ہے.

  • نینا گپتا اور ویوین رچرڈ کی بیٹی ہونے کی وجہ سے فائدہ ہی ملا نقصان نہیں ہوا مسابا گپتا

    نینا گپتا اور ویوین رچرڈ کی بیٹی ہونے کی وجہ سے فائدہ ہی ملا نقصان نہیں ہوا مسابا گپتا

    بالی وڈ کی سینئر اداکارہ نینا گپتا اور کرکٹر ویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا گپتا بھارت کی ایک مشہور و معروف ڈیزائنر ہیں. وہ اپنے تیارہ کردہ ملبوسات کی وجہ سے خاصی شہرت رکھتی ہیں. ان کی والدہ اور ویوین رچرڈز نے کبھی شادی نہیں کی تھی تاہم نینا گپتا نے شادی کے بغیر ہی اپنی بیٹی کو دنیا میں لانے کا فیصلہ کیا، ویوین رچرڈ کی طرف سے کبھی اس بچی کو نہ پیار ملا نہ نام ملا. لیکن ان کی بیٹی مسابا گپتا خاصی مطمن ہیں. وہ کہتی ہیں‌کہ میرے لئے اتنا ہی بہت ہے کہ میں نینا گپتا اور ویوین رچرڈز کی بیٹی ہوں اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا

    کہ میرے والد اور والدہ دونوں ہی کافی مشہور شخصیات ہیں لہذا مجھے ان کے نام سے بہت بار فائدہ حاصل ہوا لیکن بہت کم ایسا ہوا کہ مجھے ناکامی ملی ہو. انہوں‌نے کہا کہ ہر چیز زندگی میں‌کسی مقصد کے لئے ہوتی ہے ، جو ہو گیا سو ہو گیا میں اپنی والدہ کی بے حد عزت کرتی ہوں کیونکہ انہوں‌ نے مجھے دنیا سے ٹکر لیکر پالا . یاد رہےکہ مسابا گپتا اپنی ماں کی طرح اداکاری کی دنیا میں نہیں آئیں لیکن فیشن ڈیزائننگ میں انہوں‌نے ایک بڑا نام اور مقام پایا ہے.

  • گیتی آراء کا اپنے مداحوں کےلئے بڑا سرپرائز

    گیتی آراء کا اپنے مداحوں کےلئے بڑا سرپرائز

    نامور ماڈل اور اداکارہ گیتی آراء نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ بہت جلد ایک فلم کرنے جا رہی ہیں اور فلم میں ان کا کردار بہت اچھا ہوگا، گیتی آراء نے کہا کہ فلم سائن کر لی ہے لیکن ابھی اسکے متعلق مزید معلومات نہیں دے سکتی. انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میرے مداح‌ چاہتے ہیں‌کہ میں ان کو سکرین پر نظر آئوں. انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے جو ڈرامہ کیا تھا اس کا بہت اچھا ریسپانس تھا. انہوں‌نے مزید کہا کہ ماڈلنگ اور اداکاری دونوں آسان کام نہیں‌ہیں. اگر دونوں میں سے فیورٹ پوچھا جائے تو یقینا ماڈلنگ زیادہ پسند ہے لیکن اداکاری اپنے مداحوں کے لئے کرتی ہوں .

    انہوں‌نے کہا کہ ریمپ پر واک کی نسبت شوٹ کروانا زرا آسان ہوتا ہے ، اب جو برائیڈل کٹیور ویک شروع ہونے جا رہا ہے ، اس کے لئے ہم کئی کئی گھنٹے ریہرسلز کر چکے ہیں، بھاری جوڑے پہننا اور واک کرنا آسان نہیں‌ہوتا. انہوں‌نے کہا کہ میں اور سبیکا امام نے ایک ساتھ ہی کیرئیر شروع کیا تھا میری وہ بہترین دوست ہیں. میں ان کے کام سے بھی بہت زیادہ متاثر ہوں . یاد رہے کہ گیتی آراء نے نو برس پہلے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کا شمار ملک کی نمبر ون ماڈلز میں ہونے لگا .

  • آج سے لاہور میں تین روزہ برائیڈل کٹیور ویک کا آغاز ہو رہا ہے

    آج سے لاہور میں تین روزہ برائیڈل کٹیور ویک کا آغاز ہو رہا ہے

    ہر سال ہم ٹی وی ایک برائیڈل کیٹیور ویک کا اہتمام کرتا ہے اور اس میں نہ صرف اسٹیبلش بلکہ نئے ڈیزائنرز کو بھی اپنی کلیکشنز لوگوں کے سامنے رکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے. اس سال برائیڈل کٹیور ویک کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں شاہد آفریدی کا برینڈ اپنی مینز وئیر کلیکشن متعارف کروانے جا رہا ہے. تین روزہ اس برائیڈل ویک میں ملک کے نامور اور مشہور ڈیزائنرز اپنی کلیکشنز متعارف کروائیں گے اور معروف ماڈلز ان کے ملبوسات زیب تن کرکے ریمپ پر واک کریں گے. گزشتہ روز تمام دن اور رات گئے تک ماڈلز اپنے اپنے شوز کے لئے ریہرسلز کرتی رہیں. آمنہ بابر اور گیتی آراء ریمپ پر واک کرنے کی پریکٹس کرتی رہیں.

    یاد رہے کہ برائیڈل کٹیور ویک میں جدید ٹرینڈز کے مطابق تیار کردہ عروسی جوڑوں کی نمائش کی جاتی ہے. ایسے برائیڈل شوز دلہنوں کے لئے کافی آسانی کر دیتے ہیں کیونکہ ان کو اپنی شادی کے جوڑے بنانے کےلئے کافی مدد مل جاتی ہے ان کے لئے فیصلہ کرنا آسان ہوجاتا ہے کہ انہوں‌نے کس ڈیزائنر کا جوڑا زیب تن کرنا ہے یا کیسا لباس زیب تن کرنا ہے . ہم برائیڈل کٹیور ویک میں شرکت کرنے کےلئے کراچی اور مختلف شہروں سے ماڈلز لاہور پہنچ چکے ہیں‌.

  • زندگی کے برے ترین وقت میں صرف گھر والوں‌ نے ساتھ دیا وویک اوبرائے

    زندگی کے برے ترین وقت میں صرف گھر والوں‌ نے ساتھ دیا وویک اوبرائے

    بالی وڈ کے اداکار وویک اوبرائے جنہوں نے بالی وڈ انڈسٹری می قدم رکھا تو انہیں نہیں‌ پتہ تھا کہ انہیں ایشوریا رائے کے ساتھ کام کرنے کا موقع بھی میسر آئیگا . ان کی قسمت کی دیوی نے ان کا ساتھ دیااور انہیں ایشوریا رائے کے ساتھ فلم میں‌کام کرنے کا موقع میسر آیا ، اس کے بعد ان کی دوستی اور افئیر کے چرچے بھی ہوئے لیکن ایسا کچھ بھی نہ ہو سکا، معاملہ اس وقت بگڑا جب وویک اوبرائے نے سلمان خان کے خلاف پریس کانفرنس کر دی اور یوں وویک اوبرائے کے کیرئیر پر فل سٹاپ لگ گیا ، اس دوران وہ کافی پریشان رہے ، وویک اوبرائے کہتے ہیں‌کہ

    وہ وقت میری زندگی پر بہت بھاری تھا میں ڈپریشن میں چلا گیا تھا ، مجھے سمجھ نہیں آتی تھی کہ میں‌کیا کروں ، ہر وقت دل و دماغ کو پریشانی گھیرے رکھتی تھی، ایسے میں میرے گھر والوں‌نے مجھے سہارا دیا ، مجھے مشکل وقت سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کی. ایک وقت ایسا بھی آیا کہ میرے دماغ میں مایوسی کی وجہ سے نیگٹیو سوچیں آنے لگیں.میرے گھر والوں‌ نے ایسے وقت میں مجھے اکیلا نہیں چھوڑا اور مجھے اس مشکل سے نکال کر ہی دم لیا. میں اس وقت کو اب یاد نہیں کرنا چاہتا کیونکہ وہ وقت میری زندگی کا مشکل اور مایوس ترین وقت تھا جو کاٹے نہیں کٹتا تھا.

  • کونسا آرٹسٹ شاہد آفریدی کے برینڈ کا برائیڈ‌ل کٹیور ویک میں شوسٹاپر بننے جا رہا ہے؟‌

    کونسا آرٹسٹ شاہد آفریدی کے برینڈ کا برائیڈ‌ل کٹیور ویک میں شوسٹاپر بننے جا رہا ہے؟‌

    آج سے لاہور میں تین روزہ برائیڈل کٹیور ویک شروع ہو رہا ہے. اس میں مختلف برینڈز اپنی اپنی کلیکشنز متعارف کروائیں گے. اس بار کے برائیڈل ویک کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں معروف کرکٹر شاہد آفریدی اپنی مینز وئیر کلیکشن متعارف کروائیں گے، شاہد آفریدی کے ملبوسات زیب تن کر کے شوسٹاپر اداکار منیب بٹ بنیں گے. اداکار منیب بٹ کافی پر جوش ہیں ان کا کہنا ہےکہ میں ویسے بھی شاہد آفریدی کا مداح ہوں ان کے برینڈ کے ملبوسات زیب تن کرکے ویمپ پر واک کرنا یقینا باعث مسرت ہے. شاہد آفریدی کی نئی کلیکشنز جو کہ انہوں‌ نے مردوں کے لئے نکالی ہے

    ان کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے اور یقینا ان کے مداح اس کلیکشن کو خریدنے کےلئے بےتاب ہوں گے. یاد رہے کہ اداکار منیب بٹ پہلے بھی متعدد مرتبہ ہم برائیڈل کٹیور ویک کے ریمپ پر واک کر چکے ہیں لیکن اس بار یہ واک اس لئے بھی مختلف ہو گی کیونکہ اس بار وہ ہر دلعزیز شاہد خان آفریدی کے برینڈ کے تیار کردہ ملبوسات زیب تن کررہے ہیں. یاد رہے کہ برائیڈل کٹیور ویک آج کے دن شروع ہو رہا ہے اور آئندہ کل آفریدی کے برینڈ کی تیار کردہ منیز وئیر کےلئے منیب بٹ ریمپ پر واک کریں گے.شاہد آفریدی خود بھی موقع پر موجود ہوں گے.

  • شاہ رخ اپنی فلم پٹھان کا نام تبدیل کرنے کے ساتھ بےشرم رنگ گانے کے مناظر بھی ٹھیک کریں بھارتی وزیر

    شاہ رخ اپنی فلم پٹھان کا نام تبدیل کرنے کے ساتھ بےشرم رنگ گانے کے مناظر بھی ٹھیک کریں بھارتی وزیر

    شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا جب سے ٹیزر ریلیز ہوا ہے یہ تنازعات میں ہی گھری ہوئی نظر آتی ہے. حال ہی میں فلم کا گانا بے شرم رنگ جو کہ دیپیکا پڈوکون پر فلمایا گیا ہے ریلیز کیا گیا ہے گانے کے مناظر بولڈ ہونے کی وجہ سے اس پر خاصی تنقید کی جا رہی ہے ، دیپیکا اس میں مختصر لباس میں نظر آرہی ہیں. سوشل میڈیا صارفین بھی جہاں تنقید کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں وہیں بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے وزیر داخلہ نے ’پٹھان‘ کا نیا گانا سامنے آنے کے بعد اس میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے کپڑوں پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ صرف فلم کا نام تبدیل

    کیا جائے بلکہ اس میں پہنے گئے کپڑوں کو بھی ٹھیک کریں اور گانے کے کچھ مناظر کو بھی تبدیل کیا جائے. مدھیا پردیش کے وزیر داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہم مدھیا پردیش میں فلم کی ریلیز کے بارے میں سوچیں گے. یاد رہے کہ فلم پٹھان اگلے برس ریلیز ہونے جا رہی ہے لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ مدھیا پردیش کے وزیر کے اعتراضات کے بعد شاہ رخ خان اور ان کی ٹیم ان اعتراضات سے نمٹنے کے لئے کیا حکمت عملی اپناتے ہیں.

  • دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کی صورتحال

    دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کی صورتحال

    تازہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 21 ہزار100 کیوسک اور اخراج 42 ہزارکیوسک ہے.

    واپڈا کیجانب سے جاری دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 21 ہزار100 کیوسک اور اخراج 42 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد8ہزار200کیوسک اور اخراج 8 ہزار200کیوسک، خیرآباد پل پرپانی کی آمد17 ہزار800کیوسک، اخراج17ہزار800کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد7ہزار200کیوسک اور اخراج 20 ہزارکیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد5ہزار700کیوسک اور اخراج2ہزارکیوسک ہے۔

    اسی طرح ڈیموں میں تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1494.78 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.954 ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1123.95 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.896 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    معروف شاعرہ امیتا پرسورام کا یوم پیدائش
    فیفا ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں کے باوجود مراکشی کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز،مداح رو پڑے
    مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے سے عالمی سطح پر خلیج بڑھے گی:بلاول بھٹو
    وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ لارڈ طارق احمد کی ملاقات
    موبائل فون برآمد کرنیوالے ممالک میں پاکستان بھی شامل
    مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری اب یوٹیوب پر
    اسٹاک ایکسچینج ؛ انڈیکس میں 613 پوائنٹس کی کمی
    سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے جاری سرگرمیاں معطل ہونے کا خدشہ؛اقوام متحدہ
    چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح640.60 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.034 ملین ایکڑ فٹ ہے۔