Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستانی تارکین وطن نے نومبرمیں 2 ارب 10 کروڑ ڈالرز کی ترسیلات زر کیں؛ سٹیٹ بینک

    پاکستانی تارکین وطن نے نومبرمیں 2 ارب 10 کروڑ ڈالرز کی ترسیلات زر کیں؛ سٹیٹ بینک

    سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ پاکستانی تارکین وطن نے نومبر 2022 کے دوران 2 ارب 10 کروڑ ڈالرز کی ترسیلات زر کیں ۔

    جمعرات کو بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ سعودی عرب (498 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (377.8 ملین ڈالر)، برطانیہ (299.1 ملین ڈالر) اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے (229.4 ملین ڈالر) کی ترسیلات زر کیں۔ مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ ( جولائی تا نومبر)کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 12 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے اسی عرصےکے مقابلےمیں 9.6 فیصدکم ہے۔

    جولائی تا نومبر سعودی عرب سے بھیجی گئی رقوم 13.2 فیصدکم ہوکر 2.95 ارب ڈالر، عرب امارات سے بھیجی گئی ترسیلات 11.3 فیصد کم ہو کر 2.26 ارب ڈالر رہیں۔ دیگر عرب ممالک، یورپی یونین اور برطانیہ سے 5 ماہ میں ترسیلات کم ہوئیں جبکہ امریکا سے ترسیلات زر میں 4.3 فیصد اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نومبر 2022 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 2 ارب 10 کروڑ ڈالرز کی ترسیلات پاکستان بھیجیں اور مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کی ترسیلات گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.6 فیصدکم رہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    معروف شاعرہ امیتا پرسورام کا یوم پیدائش
    فیفا ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں کے باوجود مراکشی کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز،مداح رو پڑے
    مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے سے عالمی سطح پر خلیج بڑھے گی:بلاول بھٹو
    وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ لارڈ طارق احمد کی ملاقات
    موبائل فون برآمد کرنیوالے ممالک میں پاکستان بھی شامل
    مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری اب یوٹیوب پر
    اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی ابتدائی 5 ماہ کی ورکرز ترسیلات 12 ارب ڈالر رہیں، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کی ترسیلات سے رواں سال بھیجی گئی رقوم 9.6 فیصدکم ہیں۔  اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ دیگر عرب ممالک، یورپی یونین اور برطانیہ سے 5 ماہ میں ورکرز ترسیلات کم ہوئی ہیں جب کہ امریکا سے پانچ مہینوں میں ترسیلات 4.3 فیصد بڑھی ہیں۔

  • دواؤں کے بحران کا خطرہ سر پر منڈلانے لگا

    دواؤں کے بحران کا خطرہ سر پر منڈلانے لگا

    ادویات کے بحران کا خطرہ سر پر منڈلانے لگا ہے.وفاقی وزارت صحت

    وفاقی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں چند ہفتوں کا خام مال بچا ہے.اور دواؤں کے بحران کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں ادویات کے بحران کا خدشہ سر اٹھا رہا ہے. اس سلسلے میں وفاقی وزارت صحت نے وزارت خزانہ کو ایک خط لکھ کر کہا ہے کہ اگر ادویات کے خام مال کے لیے ایل سیز نہ کھولی گئیں تو ادویات کا بحران ہو جائے گا۔

    وزارت صحت کے مطابق ملک میں میڈیکل ڈیوائسز کے بھی سنگین بحران کا خطرہ ہے. اور معاشی بحران کے ساتھ جان بچانے والی دواؤں کا بحران بھی ملک کو لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ وفاقی وزارت صحت حکام نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی سفارش پر خط میں لکھا کہ ادویہ ساز کمپنیوں کے پاس اب صرف چند ہفتوں کا خام مال بچا ہے۔

    دوسری طرف پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی ادویات ساز کمپنیوں نے پاکستان کو ڈیفالٹ قرار دے دیا ہے، بھارتی اور چینی کمپنیاں اب پاکستانیوں کو ادھار پر خام مال نہیں دے رہیں۔ پی پی ایم اے کا کہنا تھا کہ ایل سیز کھولنے کا مسئلہ نہ حل کیا گیا تو ملک میں ادویات اور میڈیکل ڈیوائسز کا سنگین بحران ہوگا.

    دوسری طرف اسٹیٹ بینک کے ذرائع نے کہا ہے کہ پیٹرولیم اور فارماسوٹیکل مصنوعات کی درآمد پر کوئی پابندی نہیں ہے. گورنر اسٹیٹ بینک کی واضح ہدایات ہیں کہ پٹرولیم اور فارماسیوٹیکلز کے لیے ایل سی بند نہ کی جائیں. اور نومبر کے مہینے میں اکتوبر سے زیادہ درآمدات ہوئی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    معروف شاعرہ امیتا پرسورام کا یوم پیدائش
    فیفا ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں کے باوجود مراکشی کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز،مداح رو پڑے
    مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے سے عالمی سطح پر خلیج بڑھے گی:بلاول بھٹو
    وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ لارڈ طارق احمد کی ملاقات
    موبائل فون برآمد کرنیوالے ممالک میں پاکستان بھی شامل
    مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری اب یوٹیوب پر
    چیئرمین پی پی ایم اے سید فاروق بخاری نے نجی ٹی وی کو بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ سے ایل سیز روکی گئی ہیں، بینکوں کا کہنا ہے انھیں اسٹیٹ بینک کی جانب سے زبانی ہدایات ہیں کہ درآمدات کی ایل سیز روکی جائیں۔ انھوں نے کہا کہ بینکوں کا دوسرا مؤقف یہ ہے کہ ڈالر کی قلت ہے. وہ زیادہ بلیک مارکیٹ میں چلا گیا ہے دو دن قبل ہماری اسٹیٹ بینک سے بات ہوئی ہے انھوں نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ بینکوں کو کہا گیا ہے کہ ادویات کی ایل سیز کسی بھی طور نہیں روکی جائیں گی۔

  • مقامی گولڈ مارکیٹ میں  فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

    مقامی گولڈ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

    بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی گولڈ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر فی تولہ سونا 100 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 68 ہزار 900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 86 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 44 ہزار519 روپے پر آگیا ہے. دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے اضافے سے 1990 روپے تک پہنچ گئی ہے.
    پاکستان میں سونے کی قیمت میں بے تحاشا اضافے کی وجہ اس میں ہونے والی سرمایہ کاری ہے. مارکیٹ میں کام نہیں اور جیولرز کے پاس سونے کے زیورات بنانے کے آرڈر کم ہیں جس کی وجہ سے کام شدید متاثر ہوا ہے تاہم دوسری جانب سونے کی طلب زیادہ ہے کیونکہ لوگ اب بسکٹ کی صورت میں زیادہ سونا خرید رہے ہیں۔

    ملک میں مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ سے سونے کے زیورات کی طلب میں کمی دیکھی گئی ہے تاہم دوسری جانب سونے کے بسکٹوں میں بہت زیادہ سرمایہ کاری ہو رہی ہے. جس کی وجہ سے ملک میں سونے کی قیمت میں حالیہ مہینوں میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا اور سونے کی قیمت 168000 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی جو ملکی تاریخ میں سونے کی قیمت کی بلند ترین سطح ہے۔

    سونے کے کاروبار سے وابستہ افراد سونے کی قیمت میں مزید اضافے کی توقع کر رہے ہیں اور ان کے مطابق آنے والے سال میں سونے کی قیمت دو لاکھ فی تولہ تک پہنچ سکتی ہے۔ اگرچہ سونے سے بنے ہوئے زیورات جو شادی بیاہ کے موقع پر تیار کیے جاتے ہیں انھیں محفوظ رکھ لیا جاتا ہے اور اکثر خاندانوں میں اسے مشکل وقت میں بیچا جاتا ہے تاہم پاکستان میں سونا سٹاک مارکیٹ، فارن کرنسی اور رئیل اسٹیٹ کے ساتھ سرمایہ کاری کا اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے اور سونے کی بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ اس میں زیادہ سرمایہ کاری ہے جسے ’محفوظ سرمایہ کاری‘ سمجھا جاتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    معروف شاعرہ امیتا پرسورام کا یوم پیدائش
    فیفا ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں کے باوجود مراکشی کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز،مداح رو پڑے
    مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے سے عالمی سطح پر خلیج بڑھے گی:بلاول بھٹو
    وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ لارڈ طارق احمد کی ملاقات
    موبائل فون برآمد کرنیوالے ممالک میں پاکستان بھی شامل
    مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری اب یوٹیوب پر
    ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کے ساتھ اس کی طلب میں میں بھی زیادہ اضافہ دیکھا گیا اور ورلڈ گولڈ کونسل کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں جولائی سے ستمبر کے تین ماہ میں سونے کی طلب میں تیس فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا۔ پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ایک ایسے وقت میں دیکھنے میں آرہا ہے جب ملک کے معاشی اشاریے گرواٹ کا شکا رہیں۔ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر گر رہے ہیں جبکہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ گذشتہ کئی مہینوں سے مندی کا شکار ہے جبکہ دوسری جانب ملک میں مہنگائی کی شرح 25 فیصد پر موجود ہے۔

  • بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سابا کوروسی سے ملاقات

    بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سابا کوروسی سے ملاقات

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سابا کوروسی سے ملاقات.

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدرسابا کوروسی سے ملاقات کی۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد منظور کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

    وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات، پانی کے بحران، پائیدار ترقی کے اہداف سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ جنرل اسمبلی کے صدر نے گروپ آف 77 اور چین کی کامیاب قیادت پر پاکستان کو سراہا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے وزیر خارجہ کو مارچ 2023 میں اقوام متحدہ کی آئندہ آبی کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےصدر کو پاکستان کی جانب سے مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔

    علاوہ ازیں نجی ٹی وی کو بیان دیتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستان کے خلاف ایک پروپیگنڈا اور تاثر پیدا کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار بار رابطوں سے اس تاثر کو توڑنا پڑے گا تاکہ تعلقات میں مزید بہتری آئے اور معاشی تعلقات بہتر ہوں۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایک دن میں تو سب مسائل حل نہیں ہوتے مگر پچھلے 6 سے 7 ماہ میں پاک امریکا تعلقات میں بہتری آئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    معروف شاعرہ امیتا پرسورام کا یوم پیدائش
    فیفا ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں کے باوجود مراکشی کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز،مداح رو پڑے
    مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے سے عالمی سطح پر خلیج بڑھے گی:بلاول بھٹو
    وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ لارڈ طارق احمد کی ملاقات
    موبائل فون برآمد کرنیوالے ممالک میں پاکستان بھی شامل
    مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری اب یوٹیوب پر
    قبل ازیں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے زیر اہتمام ایک مباحثے سے خطاب کیا جس کا عنوان پائیدار امن اور سیکیورٹی تھا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تنازعے کے فریق دوطرفہ معاملہ کہہ کر توجہ نہیں ہٹاسکتے سلامتی کونسل تسلیم شدہ تنازعات کے حل میں کردار ادا کرے۔

  • آبی منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کی حکمت عملی پر عملدرآمد شروع

    آبی منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کی حکمت عملی پر عملدرآمد شروع

    حکومت نےآبی وسائل کے تحفظ اور پن بجلی کے حصول کے لئے آبی منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کی حکمت عملی پر عملدرآمد شروع کردیا

    حکومت نے آبی وسائل کے تحفظ ، پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے اور سستی اور ماحول دوست پن بجلی کے حصول کے لئے آبی منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے جامع حکمت عملی پر عملدرآمد شروع کردیا ہے، دیامر بھاشاڈیم، مہمند ڈیم ، داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ اور دیگر منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں، کے۔فور منصوبے کا پہلا مرحلہ کی تکمیل سے 260 ملین گیلن پانی یومیہ کراچی کے شہریوں کو ملے گا، تربیلافائیو توسیع منصوبے سے 2025 میں بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی، واپڈاکے پانی اور پن بجلی کے 10 منصوبوں کی تکمیل سے 11.7ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیاجا سکے گااور 11ہزار 268میگاواٹ سستی پن بجلی سسٹم میں شامل ہو گی۔

    وزارت آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت اقتصادی ترقی اور توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے نئے آبی ذخائر کی تعمیر کے ساتھ ساتھ کم لاگت اور ماحول دوست توانائی کے حصول کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے، اس سلسلہ میں وزیراعظم شہبازشریف خود آبی منصوبوں کی نگرانی کررہے ہیں جبکہ وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ اور واپڈا حکام بھی آبی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے اور ان کے لئے مالی وسائل کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔

    وزیراعظم محمد شہبازشریف نے مہمند ڈیم کا دورہ کر کے منصوبے پر کام کی رفتار کا خود جائزہ لیا۔ مہمند ڈیم چینی اور پاکستانی کمپنیاں مل کر تعمیر کر رہی ہیں،یہ انتہائی اہم منصوبہ ہے، اس سے 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی،آبپاشی کیلئے پانی دستیاب ہو گا اور سیلاب کی روک تھام میں مدد ملے گی، یہ منصوبہ دریائے سوات پر تعمیر کیا جا رہا ہے اور اس سے 18 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی سیراب ہو گی، ڈیم کی تعمیر سے سیلاب کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ مہمندڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت 1.2ملین ایکڑ فٹ جبکہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 800میگا واٹ ہوگی۔ یہ منصوبہ 2026میں مکمل ہوگا۔ منصوبے کی بدولت نیشنل گرڈ کو ہرسال اوسطاً 2.86 ارب یونٹ سستی اور ماحول دوست پن بجلی فراہم کی جائے گی۔

    منصوبے کے سالانہ فوائد کا اندازہ 51ارب روپے ہے۔ وزیراعظم نے منگلاڈیم کے یونٹ پانچ اور چار کی ریفربشمنٹ کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔ اس ڈیم کا ہماری معاشی ترقی میں بہت اہم کردار ہے ، اس کی مرمت ، اپ گریڈیشن اور ریفربشمنٹ کے لئے یو ایس ایڈ نے 150ملین ڈالر دیئے اور فرانس نے 90 ملین یوروکا قرضہ فراہم کیا جبکہ 65ملین یورومزید فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے، یہ 483 ملین ڈالرکا منصوبہ ہے جو شراکت داری کا بہترین مظہر ہے۔ واپڈا نے بھی اس منصوبہ پر 175 ملین ڈالر کی خطیر رقم خرچ کی ہے۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سیدخورشید احمد شاہ نے دیامر بھاشا ڈیم، مہمند ڈیم اور تربیلا پانچویں توسیعی منصوبوں کے دورے کر کے تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ وزارت آبی وسائل زیرتعمیر منصوبوں پر پیش رفت کی موثر نگرانی کرے گی اور منصوبوں کی وقت پر تکمیل کیلئے واپڈا کو بھرپور مدد فراہم کی جائے گی۔ تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کی پیداواری صلاحیت ایک ہزار 530 میگا واٹ ہوگی اور اس منصوبے سے 2024ء میں بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔ پانچویں توسیعی منصوبے کے مکمل ہونے پر تربیلا سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4ہزار 888میگا واٹ سے بڑھ کر 6 ہزار 418میگا واٹ ہوجائے گی۔ تربیلا پانچواں توسیعی منصوبے سے نیشنل گرڈ کو ہرسال ایک ارب 34کروڑ 70لاکھ یونٹ سستی پن بجلی حاصل ہوگی۔ منصوبے سے ہر سال 15ارب روپے کے مساوی فوائد حاصل ہوں گے۔

    تربیلا پانچویں توسیعی منصوبہ سے بجلی کی پیداوار 2024 میں شروع ہوگی، مہمند ڈیم 2026 میں مکمل ہوگا۔ایشین ڈویلپمنٹ بنک نے واپڈا پراجیکٹس کی فنانسنگ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ حکومتی و واپڈا حکام کے کوششوں سے واپڈا، سول انتظامیہ اور َاپر کوہستان، لوئر کوہستان اور کولائی پالس کوہستان کے تین اضلاع سے تعلق رکھنے والے مقامی عمائدین پر مشتمل متحدہ کوہستان جرگہ کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے۔ معاہدے کا مقصد مقامی آبادی کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے واپڈا کی جانب سے متعدد ترقیاتی سکیموں کا اجراء اور عملدرآمد ہے۔

    اس معاہدے کی بدولت داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران مسلسل اور مستحکم بجلی کی فراہمی کے لئے طویل عرصہ سے تاخیر کا شکار دبیر ہائیڈل پاور سٹیشن سے داسو تک 132 کلووولٹ ترسیلی لائن پر تعمیراتی کام فوری طور پر بحال ہو جائے گا۔ کوہستان کے تینوں اضلاع میں اِن ترقیاتی سکیموں کے عوض مقامی لوگ مذکورہ ترسیلی لائن کی تعمیر میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے اور اِسکی بلا تعطل تکمیل کو یقینی بنائیں گے۔واپڈا کوہستان کے ہر ضلع میں پن بجلی کے چھوٹے منصوبے تعمیر کرے گا،ہر ضلع میں اِن منصوبوں کی مجموعی پیداوار ی صلاحیت 3 میگاواٹ ہوگی۔ واپڈا ہر ضلع میں ایک ایک ہائی سکول اور ایک ایکوووکیشنل ٹریننگ سنٹر بھی تعمیر کرے گا۔

    واپڈا سیو کے مقام پر اَپر کوہستان میں ہائی سکول کی عمارت کو از سر نو تعمیر کرے گا۔ اِسی طرح تینوں اضلاع میں مقیم بجلی کے صارفین کے31دسمبر2022ءتک واجبات کی پیپکو کو ادائیگی، درجہ چہارم کی ملازمتوں پر مقامی افراد کی بھرتی، دیگر ملازمتوں میں مقامی افراد کی ترجیح، پٹن سیری اور پالس سیری میں دبیر خواڑ کی ترسیلی لائن کے متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی جبکہ کیال خواڑ اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے متاثرین کے لئے ہاو س ہولڈ پیکیج بھی مذکورہ معاہدے کے اہم نکات میں شامل ہیں۔

    معاہدہ کی روسے مقامی عمائدین دبیر خواڑ ہائیڈل پاور سٹیشن سے داسو تک 132کلو وولٹ ترسیلی لائن پر فوری تعمیراتی کام بحال کرائیں گے اور اِس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اِس ترسیلی لائن کی تکمیل تک تعمیراتی کام بلا تعطل جاری رہے۔ 4 ہزار 320 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کا حامل داسو ہائیڈرو پاورپراجیکٹ خیبر پختونخواہ کے ضلع اَپر کوہستان میں دریائے سندھ پر زیر تعمیر ہے۔ یہ منصوبہ دومراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ اِس وقت واپڈا اِس کے پہلے مرحلے کی تعمیر میں مصروف ہے، پہلے مرحلے کی پیداواری صلاحیت 2ہزار 160میگاواٹ ہے اور یہ نیشنل گرڈ کو ہر سال اوسطاً 12ار ب یونٹ کم لاگت اور ماحول دوست بجلی فراہم کرے گا۔

    دوسرے مرحلے کی پیداوار ی صلاحیت بھی2ہزار 160 میگاواٹ ہے اور یہ اپنی تکمیل پر نیشنل گرڈ کو مزید 9ارب یونٹ پن بجلی مہیا کرے گا۔دونوں مراحل کی تکمیل کے بعد داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی پیداواری صلاحیت 4ہزار320میگاواٹ ہو جائے گی اور یہ 21 ارب بجلی یونٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان کا سب سے زیادہ سالانہ یونٹ مہیا کرنے والا منصوبہ بن جائے گا۔ذرائع کے مطابق اس وقت دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تقریباً 10 سائٹس پر بیک وقت کام جاری ہے۔ اِن سائٹس میں ڈیم کی تعمیر کے لئے دونوں کناروں پر کھدائی، ڈائی ورشن ٹنل، ڈائی ورشن کینال، پاور اِن ٹیک،مستقل پل اور سڑکوں کی تعمیر شامل ہیں۔

    دیا مر بھاشا ڈیم کی تکمیل کے لئے 2029 کا ہدف مقرر ہے۔ اِس ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت 8.1 ملین ایکڑ فٹ ہوگی، جس سے 1.23 ملین ایکڑ زمین زیر کاشت آئے گی۔ منصوبے کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4 ہزار 500 میگاواٹ ہے اور نیشنل گرڈ کو ہر سال اوسطاً 18 ارب یونٹ سستی اور ماحول دوست پن بجلی فراہم کرے گا۔ وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے 3 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے تھک ہائیڈل پاور سٹیشن کا افتتاح کردیا ہے۔ یہ ایک سمال ہائیڈل پاور سٹیشن ہے جسے واپڈا نے دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ پر اعتماد سازی کے اقدامات کے تحت تعمیر کیا ہے۔

    اِس منصوبے پر ایک ارب 30 کروڑ 90 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ اِس سمال ہائیڈل پاور سٹیشن سے پیدا ہونے والی بجلی تقریباً ایک ہزار 500 سے لیکر ایک ہزار 800 گھروں کی ضروریات پورا کرنے کے لئے کافی ہے۔ تھک ہائیڈل پاور سٹیشن سے چلاس اورہرپن داس کے مثالی گاوں تک بجلی مہیا کرنے کے لئے 46 کروڑ 90 لاکھ روپے کی لاگت سے 26 کلو میٹر طویل ترسیلی لائن بھی تعمیر کی گئی ہے۔وفاقی حکومت پراجیکٹ ایریا میں مقامی لوگوں کی ترقی کے لئے پرعزم ہے۔ متاثرین کی آبادی کاری کے ساتھ ساتھ تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں اعتماد سازی کے اقدامات پر 78 ارب 50 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ پر روز گار کی فراہمی میں مقامی لوگوں کو ہمیشہ ترجیح دی جا رہی ہے۔

    وزیراعظم محمد شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر واپڈا کی جانب سے گریٹر کراچی واٹر سپلائی سکیم۔ کے فور پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کی تعمیرکیلئے 98 ارب 50کروڑ روپے مالیت کے تین مزید کنٹریکٹس دے دیئے گئے ہیں۔ کے فور پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کی تکمیل سے کراچی کے شہریوں کو یومیہ 260ملین گیلن پینے کا پانی میسر آئے گا۔ کے فور پراجیکٹ کراچی شہر کے لئے لائف لائن کی حیثیت رکھتا ہے۔ جس سے شہر میں پینے کے پانی کی فراہمی کا اہم مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی۔ حکومت کے۔ فور منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔کے فور پراجیکٹ کا پہلا مرحلہ سندھ کے اضلاع ٹھٹھہ، ملیر اور کراچی غربی میں تعمیر کیا جائے گا۔

    منصوبے کے پی سی۔ون کی لاگت 126 ارب50کروڑ روپے ہے۔ تیز تر تکمیل کے لئے پہلے مرحلے کو آٹھ پیکیجز میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں سے دو پیکیجز کے کنٹریکٹس پہلے ہی ایوارڈ کئے جا چکے ہیں، کے فور کا پہلا مرحلہ اکتوبر 2023 میں مکمل ہوگا۔ حکومت آبی وسائل کے زیر تعمیر منصوبوں کے لئے موثر مالیاتی حکمت عملی اور عالمی مالیاتی اداروں کے لئے سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع اور سہولیات مہیا کررہی ہے۔ ان منصوبوں کی وجہ سے معاشی اور معاشرتی ترقی کے لئے کم لاگت اور ماحول دوست بجلی حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ آبپاشی اور زراعت کے لئے بھی وافر پانی میسر آئے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    معروف شاعرہ امیتا پرسورام کا یوم پیدائش
    فیفا ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں کے باوجود مراکشی کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز،مداح رو پڑے
    مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے سے عالمی سطح پر خلیج بڑھے گی:بلاول بھٹو
    وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ لارڈ طارق احمد کی ملاقات
    موبائل فون برآمد کرنیوالے ممالک میں پاکستان بھی شامل
    مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری اب یوٹیوب پر
    آبی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور ان منصوبوں پر پیشرفت کی موثر نگرانی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ یہ منصوبے 2022 سے 2029 تک مرحلہ وار مکمل ہوں گے اور ان سے ملک کی پانی، خوراک اور توانائی کی سکیورٹی کو مستحکم کیا جا سکے گا۔

  • آفیسرز سیلونوں کے کرایوں میں 10فیصد اضافہ؛ریلوے حکام

    آفیسرز سیلونوں کے کرایوں میں 10فیصد اضافہ؛ریلوے حکام

    آفیسرز سیلونوں کے کرایوں میں 10فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے.ریلوے حکام

    ریلوے حکام نے آفیسرز سیلونوں کے کرایوں میں 10فیصد اضافہ کر دیا ہے جس کا اطلاق آج 15دسمبر سے کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے تمام ڈویژنل کمرشل آفیسرز بڑھائے گے کرایوں میں اضافے کے مطابق ہی کرایہ وصول کرنے کے پابند ہونگے جبکہ مختلف سیکشنوں پر کرایہ پر لی جانے والی سیلون کا کرایہ مختلف ہوگا۔

    ریلوے حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریلوے کے مالی خسارے کی وجہ سے ریلوے آفیسر سیلونوں کو عام افراد کو کرایہ پر دینے کا فیصلہ کیا ہوا ہے. ان سیلونوں میں بڑی چھوٹی سیلون تمام شامل ہیں۔ ریلوے سیلونوں کے اندر سفر کرنے والوں کے لیے الگ الگ کیبن بنے ہوتے ہیں جبکہ سیلونوں میں کچن اور باتھ رومز بھی ہوتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    معروف شاعرہ امیتا پرسورام کا یوم پیدائش
    فیفا ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں کے باوجود مراکشی کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز،مداح رو پڑے
    مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے سے عالمی سطح پر خلیج بڑھے گی:بلاول بھٹو
    وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ لارڈ طارق احمد کی ملاقات
    موبائل فون برآمد کرنیوالے ممالک میں پاکستان بھی شامل
    مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری اب یوٹیوب پر
    ریلوے کی جانب سے ریلوے سیلون کے ساتھ اٹینڈ اور خانسامہ بھی ہوتا ہے جو سفر کرنے والوں کو انکی فرمائش پر انکی جانب سے کھانے پینے کی چیزیں دیے جانے پر تازہ کھانا چائے وغیرہ تیار کرکے دیتا ہے۔ وزیر ریلوے کے علاوہ تمام ریلوے سیلون کرایہ پر دی جا رہی ہیں اور ہر سیلون کا کرایہ مختلف ہے اور مختلف سیلونوں میں مقررہ کردہ تعداد کے افراد ہی سفر کر سکتے ہیں۔

  • مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری اب یوٹیوب پر

    مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری اب یوٹیوب پر

    مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری نے بھی اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا ہے۔

    مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری نے بھی اب اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا ہے۔دورِ حاضر میں سوشل میڈیا کا استعمال وقت کی اشد ضرورت بنتا جا رہا ہے جسے ہر زی شعور بخوبی سمجھتا ہے۔ اسی لیے سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز کے ساتھ یوٹیوبرز کی تعداد میں بھی دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے جس میں سیاست دان بھی شامل ہیں۔مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے بھی اس ضرورت کے پیشِ نظر اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا ہے۔  عظمیٰ بخاری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یوٹیوب چینل سے متعلق ٹوئٹ کی ہے۔


    مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری کا اپنے ٹوئٹ میں لکھنا ہے کہ ’آج میڈیا کے میدان میں ایک نیا قدم لیا ہے اور پراپیگنڈے کے دور میں مقابلہ کرنے کے لیے اپنا یو ٹیوب چینل بنایا ہے تا کہ غلط پراپیگنڈے کا جواب دے سکیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    معروف شاعرہ امیتا پرسورام کا یوم پیدائش
    فیفا ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں کے باوجود مراکشی کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز،مداح رو پڑے
    مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے سے عالمی سطح پر خلیج بڑھے گی:بلاول بھٹو
    وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ لارڈ طارق احمد کی ملاقات
    موبائل فون برآمد کرنیوالے ممالک میں پاکستان بھی شامل
    پاکستان جنوبی ایشیا کا دوسرا مہنگا ترین ملک قرار
    عظمیٰ کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا ہے کہ ’انشاءاللّٰہ آج رات پہلا وی لاگ اپ لوڈ کیا جائے گا. ان کہنا تھا کہ آپ سب کا ساتھ ہمیشہ کی طرح میری طاقت ہوگا. عظمیٰ بخاری کی جانب سے اپنے یوٹیوب کے نئے چینل پر پہلا وی لاگ بھی شیئر کیا گیا ہے۔

  • پاکستان جنوبی ایشیا کا دوسرا مہنگا ترین ملک قرار

    پاکستان جنوبی ایشیا کا دوسرا مہنگا ترین ملک قرار

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کو جنوبی ایشیا کا دوسرا مہنگا ترین ملک قرار دے دیا۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کو جنوبی ایشیا کا دوسرا مہنگا ترین ملک قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال 2022 کا آؤٹ لک جاری کردی ہے. جس میں بتایا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پاکستان دوسرا مہنگا ترین ملک ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 70.6 فیصد اور پاکستان میں مہنگائی کے بڑھنےکی شرح 26.6 فیصد ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنگلادیش میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 8.9 فیصد ہے اور بھارت میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 6.8 فیصد ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے زراعت ،لائیو اسٹاک کو بڑا نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے سیلاب سے گندم کی بوئی متاثر ہو رہی ہے. سیلاب سے پاکستان میں مہنگائی میں بھی بڑی حد تک اضافہ ہوا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    معروف شاعرہ امیتا پرسورام کا یوم پیدائش
    فیفا ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں کے باوجود مراکشی کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز،مداح رو پڑے
    مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے سے عالمی سطح پر خلیج بڑھے گی:بلاول بھٹو
    وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ لارڈ طارق احمد کی ملاقات
    موبائل فون برآمد کرنیوالے ممالک میں پاکستان بھی شامل
    اے ڈی بی نے پیش گوئی کی کہ پاکستانی روپے کی قدر میں مزید گراوٹ ہوسکتی ہے اور پاکستان میں توانائی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں معاشی ترقی کی شرح سیلاب کی وجہ سےکم ہوگئی. پاکستان اور بنگلادیش کے سیلابوں نےمعاشی ترقی کو متاثر کیا، جنوبی ایشیا میں معاشی ترقی کی شرح 6.5 کےبجائے6.3فیصدرہے گی. سیلاب نے پاکستان کی معیشت کو پے در پے نقصان پہنچایا ہے.

  • موبائل فون برآمد کرنیوالے ممالک میں پاکستان بھی شامل

    موبائل فون برآمد کرنیوالے ممالک میں پاکستان بھی شامل

    پاکستان موبائل فون برآمد کرنیوالے ممالک میں شامل ہو گیا۔

    انووی ٹیلی کام کی طرف سے مقامی سطح طور پر تیار کردہ موبائل فونز کی برآمدات کی تقریب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی۔ یہ تقریب انووی ٹیلی کام کے سیگو برانڈ کے افریقی مارکیٹ کیلیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو کامیابی سے برآمدکئے جانے والے پاکستان میں تیار کردہ ایک لاکھ 20ہزار موبائل فونز کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی۔

    تقریب میں ممبر (فنانس) پی ٹی اے محمد نوید، ممبر (کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ) پی ٹی اے، ڈاکٹر خاور صدیق کھوکھر اور پی ٹی اے کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ سی ای او انووی ٹیلی کام ذیشان میاں نور بھی موجود تھے۔ انووی ٹیلی کام پہلی کمپنی ہے جو بڑی تعداد میں مقامی سطح پر تیار کردہ موبائل فونز پاکستان سے باہر برآمد کر رہی ہے۔

    سی ای او انووی ٹیلی کام نے موبائل فون کے شعبے کی ترقی سے متعلق پی ٹی اے کے بھرپور تعاون اور اقدامات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ادارے کی کاوشوں کو سراہا۔ پی ٹی اے کے دونوں ممبران نے پاکستان میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کی ترقی کیلیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    معروف شاعرہ امیتا پرسورام کا یوم پیدائش
    فیفا ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں کے باوجود مراکشی کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز،مداح رو پڑے
    مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے سے عالمی سطح پر خلیج بڑھے گی:بلاول بھٹو
    وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ لارڈ طارق احمد کی ملاقات
    پی ٹی اے موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ ریگولیشن2021 کے تحت9 اپریل2021 کو انووی ٹیلی کام لمیٹڈ کو موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ کا اجازت نامہ جاری کیا گیا تھا۔

  • وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ لارڈ طارق احمد کی ملاقات

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ لارڈ طارق احمد کی ملاقات

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ لارڈ طارق احمد کی ملاقات.

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے برطانیہ کے وزیر مملکت برائے خارجہ، دولت مشترکہ اور ڈویلپمنٹ آفس لارڈ طارق احمد آف ومبلڈن نے نیویارک میں ملاقات کی۔ یہ بات ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں بتائی گئی۔ لارڈ طارق احمد برطانوی وزیر اعظم کے تنازعات میں جنسی تشدد کی روک تھام کے خصوصی نمائندہ بھی ہیں۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکا کے دورہ پر ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی دونوں رہنماوں کی ملاقات ہوئی تھی. جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا. علاوہ ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو لارڈ طارق احمد نے برطانوی حکومت کی جانب سے اضافی 10 ملین پاو¿نڈ کی امداد سے آگاہ بھی کیا تھا. بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی اضافی سمیت مجموعی طور پر 26 ملین پاو¿نڈ سے زائد امداد پر برطانیہ کا شکریہ ادا کیاتھا وزیر خارجہ نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو بھی سراہا تھا .
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    معروف شاعرہ امیتا پرسورام کا یوم پیدائش
    فیفا ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں کے باوجود مراکشی کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز،مداح رو پڑے
    مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے سے عالمی سطح پر خلیج بڑھے گی:بلاول بھٹو
    بلاول بھٹو زرداری اور لارڈ طارق احمد نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر زوردیاتھا اور وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے گہرے تاریخی روابط ہیں، موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان اور برطانیہ کو مل کر کام کرنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی روابط میں مزید اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔