Baaghi TV

Author: +9251

  • حکومت کا توانائی کی بچت کے لیے ہنگامی منصوبہ تیار

    حکومت کا توانائی کی بچت کے لیے ہنگامی منصوبہ تیار

    حکومت نے توانائی کی بچت کے لیے ہنگامی منصوبہ تیار کرلیا ہے.

    حکومت نے توانائی کی بچت کے لیے ہنگامی منصوبہ تیار کرلیا ۔ اس سلسلے میں وزیراعظم کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں توانائی کی بچت اور ہنگامی توانائی پلان سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں توانائی کی بچت کے ہنگامی پلان کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی جب کہ وفاقی حکومت صوبوں کے اشتراک سے توانائی کی بچت کے منصوبے پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔

    توانائی کی بچت کے وفاقی حکومت کے ہنگامی منصوبے میں متعدد اقدامات شامل ہیں، جن کے ذریعے توانائی بچانا ممکن ہو سکے گا۔ واضح رہے کہ ملک میں توانائی کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 4 ہزار 177 ارب روپے کی سطح سے تجاوز کرچکا ہے جب کہ سرکلر ڈیٹ 129 ارب روپے سالانہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 2ہزار277 ارب روپے سے زائد ہے۔ علاوہ ازیں پی ایس او کا گردشی قرضہ 600 ارب روپے سے زائد ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    معروف شاعرہ امیتا پرسورام کا یوم پیدائش
    فیفا ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں کے باوجود مراکشی کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز،مداح رو پڑے
    مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے سے عالمی سطح پر خلیج بڑھے گی:بلاول بھٹو
    وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ لارڈ طارق احمد کی ملاقات
    موبائل فون برآمد کرنیوالے ممالک میں پاکستان بھی شامل
    مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری اب یوٹیوب پر
    پی ایس او کو تیل درآمد کرنے کے لیے لیٹر آف کریڈٹ ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث پی ایس او نے لیٹر آف کریڈٹ بچانے کے لیے وزارت خزانہ سے 80 ارب روپے طلب کرلیے ہیں۔ علاوہ ازیں گیس کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 1400 ارب روپے تک ہے جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بجلی کمپنیوں کی 950 ارب روپے کی نادہندہ ہیں۔سرکلر ڈیٹ کے باعث انرجی چین متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

  • کترینہ کیف نے سب کے سامنے جتایا اپنے شوہر پر پیار

    کترینہ کیف نے سب کے سامنے جتایا اپنے شوہر پر پیار

    کترینہ کیف بالی وڈ کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ مانی جاتی ہیں وہ جب سے بالی وڈ میں آئیں ان کا نام کئی ہیروز کے ساتھ جڑا، پہلے ان کا نام سلمان خان کے ساتھ نام جڑتا رہا اس کے بعد وہ وہ رنبیر کپور کے ساتھ دکھائی دیں ، لگ بھگ دو سال تک وہ رنبیر کپور کے ساتھ ایک الگ گھر میں رہتی رہیں پھر نامعلوم وجوہات کی بناء پر دونوں کے درمیان تعلقات کا خاتمہ ہو گیا .اس کے بعد کترینہ کیف کی دوستی اداکار وکی کوشل کے ساتھ ہوئی دونوں نے دوستی ہونے کے چند ہفتوں کے بعد ہی شادی کا اعلان کر دیا یوں گزشتہ دسمبر میں ان دونوں کی شادی ہو گئی . دونوں ایک دوسرے سے ٹوٹ کر محبت کرتے ہیں اور ایکدوسرے پر پیار جتانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے . حال ہی میں بھی ایسا ہوا ہے کہ

    کترینہ کیف نے اپنے شوہر وکی کوشل پر سب کے سامنے پیار جتایا. یہ جوڑاحال ہی میں نائیکا فیمینا بیوتی ایوارڈز میں ایک دوسرے سے پیار سے گلے ملتے ہوئے دکھائی دیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کترینہ ایونٹ مین انٹری کرتی نظر آرہی ہیں جب کہ وکی باہر نکلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اپوزٹ ڈائریکشن میں جانے سے پہلے دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا ۔ ان دونوں کا ایک دوسرے پر پیار جتانے پر ان کے مداحوں کو پیار آگیا.

  • حالیہ مولا جٹ  پرانی کے پاس کو بھی نہیں ہےببرک شا ہ

    حالیہ مولا جٹ پرانی کے پاس کو بھی نہیں ہےببرک شا ہ

    اداکار ببرک شاہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے ابھی تک دا لیجنڈ آف مولا جٹ نہیں دیکھی ، میرے حساب سے یہ فلم پرانی مولا جٹ کے پاس کو بھی نہیں ہے.، مصطفی قریشی اور سلطان راہی نے جو کام کیا وہ حمزہ اور فواد کہاں کر سکتے تھے . حمزہ اور فواد خان کے چہرے ہی ممی ڈیڈی ہیں انہوں نے کیا کرنا تھا. جب مجھے پتہ چلا تھا کہ مولاجٹ بنائی جا رہی ہے تومیں‌نے تو اسی وقت ہی کہہ دیا تھا کہ مولا جٹ کا مقابلہ کوئی فلم نہیں‌کر سکتی . میں‌نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا صرف ٹریلر ہی دیکھا ہے اور میں‌نے بھانپ لیا کہ مصطفی قریشی اور سلطان راہی کی کیمسٹری کو کوئی بھی مات نہیں دے سکتا. ببرک شاہ نے کہا کہ دس سال میں دو فلمیں بنانے سے فلم انڈسٹری

    نہیں چلتیں مہینے میں کچھ نہیں تو تین چار فلمیں ریلیز ہونی چاہیں تب جا کر فلمی صنعت کی بحالی ممکن ہو گی. آج کل جو فلمیں بن رہی ہیں ان کو جو بنانے والے ہیں وہ ہمیں کاسٹ نہیں‌کرتے اور ہمیں کوئی ضرورت بھی نہیں ہے کہ ہمیں‌وہ اپنی فلموں میں لیں ہم خود بھی کام کر سکتے ہیں لیکن سہولیات نہ ہو نے کی وجہ سے زرا رکے ہوئے ہیں. حکومت ساتھ دے تو انڈسٹری کو اس کے پائوں پر کھڑا کر سکتا ہوں.

  • سیلاب کے نتیجے میں پاکستان شدید مشکلات کا شکار ہے؛شہزاد علی ملک

    سیلاب کے نتیجے میں پاکستان شدید مشکلات کا شکار ہے؛شہزاد علی ملک

    سیلاب کے نتیجے میں پاکستان شدید مشکلات کا شکار ہے، شدید سردی کے پیش نظر عالمی سطح پر فوری توجہ کی ضرورت ہے ، شہزاد علی ملک

    فیڈریش آف پاکستان چیمبر اینڈ کامرس میں یونایتڈ بزنس گروپ کے چیرمین شہزاد علی ملک نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں پاکستان بدستور شدید مشکلات کا شکار ہے۔ شدید سردی کے خطرے پیش نظر متاثرین کی زندگیاں بچانے کیلئے عالمی سطح پر عطیہ دہندگان کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

    جمعرات کو یہاں ڈاکٹر محمد یونس ایاز آرائیں کی قیادت میں صنعتکاروں اور تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تباہ کن سیلاب کو چار ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے مگر تباہی ابھی ختم نہیں ہوئی۔ موسم سرما کی آمد کی وجہ سے 20 ملین سے زائد متاثرین کی ضروریات مزید بڑھ گئی ہیں۔ بین الاقوامی برادری کو جلد بحالی کے لیے عطیات کے وعدوں کی یاد دہانی کراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان کو تقریباً 35 بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے جس کے ذمہ دار وہ صنعتی ممالک ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں آب و ہوا کے منظر نامے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صاف پانی، نکاسی اور حفظان صحت تک رسائی اب بھی بڑا چیلنج ہے، سیلاب کے کھڑے پانی کی وجہ سے بیماریوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی لاکھوں لوگوں کو خوراک کے عدم تحفظ کا سامنا ہے کیونکہ متاثرہ خاندان تباہ شدہ گھروں میں واپس جا رہے ہیں جہاں تباہ شدہ فصلیں اور مردہ مویشی موجود ہیں۔ موسم سرما شروع ہوتے ہی کئی علاقوں میں برف باری بھی شروع گئی ہے، جس کی وجہ سے سیلاب سے متاثر ہونے والے لوگ زیادہ خطرے سے دوچار ہیں اور بہت سے لوگوں کو مناسب پناہ گاہوں، خوراک، گرم کپڑوں اور دیگر مدد کی ضرورت ہے۔

    شہزاد علی ملک نے کہا کہ 50 لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہیں کیونکہ سیلاب سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں اور زراعت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہت زیادہ تباہی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور اس کے شراکت داروں نے کچھ ریلیف فراہم کیا ہے جبکہ دیگر عطیہ دہندگان اور اس تباہی کے ذمہ داران دل سے خدمت کے بجائے بیان بازی سے کام لے رہے ہیں اور پاکستان کو اس کے بھاری ناقابل تلافی نقصان کے مقابل برائے نام مالی امداد دی جارہی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    معروف شاعرہ امیتا پرسورام کا یوم پیدائش
    فیفا ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں کے باوجود مراکشی کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز،مداح رو پڑے
    مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے سے عالمی سطح پر خلیج بڑھے گی:بلاول بھٹو
    وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ لارڈ طارق احمد کی ملاقات
    موبائل فون برآمد کرنیوالے ممالک میں پاکستان بھی شامل
    مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری اب یوٹیوب پر
    شہزاد علی ملک نے کہا کہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے اور پاکستان کو اس چیلنج پر فوری طور پر پیشہ وارانہ انداز میں قابو پانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان ایک بڑے چیلنج سے نمٹ رہا ہے جس کے لیے متعلقہ شعبے میں علم، تجربے، اور صلاحیت کے حامل پیشہ ور افراد کی ضرورت ہے کیونکہ خطرے کے مقابل وقت بہت کم ہے اور وہ بھی تیزی سے گزر رہا ہے۔

  • 2022 میں کونسی شوبز جوڑیاں ٹوٹیں

    2022 میں کونسی شوبز جوڑیاں ٹوٹیں

    ایک ہی پروفیشن میں کام کے دوران دو لوگوں کی آپس میں انڈر سٹینڈنگ اس حد تک بڑھ جاتی ہے کہ شادی پر بات جا کر ٹھہرتی ہے لیکن کچھ عرصہ ساتھ چل کر پتہ چلتا ہے کہ شاید ایک دوسرے کے ساتھ نہیں چلا جا سکتا لہذا طلاق کی صورت میں رشتہ ختم ہوجاتا ہے. 2022 میں کن شوبز سلیبرٹیز کی علیحدگی ہوئی آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں اپنی اس رپورٹ میں. رواں سال علیزے سلطان اور فیروز خان کی طلاق ہوئی . اداکار عمران اشرف اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق ہوئی . اسی طرح سے اداکار فرقان قریشی اور سبرینا نے بھی راستے جدا کرلئے جبکہ اس کے علاوہ ٹاپ

    ماڈل آمنہ بابر کو بھی اسی سال طلاق ہوئی۔دوسری طرف دیکھیں تو اس سال عروہ حسین اور فرحان سعید کی علیحدگی کی خبریں چلتی رہیں لیکن آج تک دونوں نے اپنی علیحدگی کی خبروں کی تصدیق کا تردید نہیں‌کی. سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبریں بھی منظر عام پر رہیں لیکن ان دونوں نے بھی آج تک اپنے منہ سے ایسی خبروں‌کی تصدیق یا تردید نہیں‌کی. لیکن مجموعی طور پر دیکھیں تو اس سال کافی شوبز سلیبرٹیز ٹوٹیں. یاد رہے کہ علیزے اور فیروز خان کے درمیان بچوں کی حوالگی کا معاملہ عدالت میں چل رہا ہے.

  • صدف کنول نے چھیڑ دی ایک نئی بحث

    صدف کنول نے چھیڑ دی ایک نئی بحث

    اداکارہ و ماڈل صدف کنول جو جب بھی کوئی انٹرویو دیتی ہیں تو کوئی ایسی بات کہہ دیتی ہیں کہ جس سےچھڑ جاتی ہے ایک نئی بحث. حال ہی میں‌انہوں نے اپنے شوہر شہروز کے ساتھ ایک انٹرویو دیا ہے اس میں ان سے ایک سوال ہوا جس کے جواب میں شہروز نے کہا کہ میں نے صدف کو جو پہلا تحفہ دیا تھا اس کی کافی قیمت تھی اور یہ تحفہ میری جیب پر کافی بھاری پڑا تھا. میں اکثر صدف کو تحفے دیتا رہتا ہوں. صدف کنول نے بھی اس بات کا عتراف کیا کہ میرے شوہر مجھے بہت زیادہ تحفے دیتے ہیں میں‌نے شاید ہی ان کو کوئی تحفہ دیا ہو شاید میں نے ان کو پرفیومز یا گھڑی تحفے میں دی ہے. انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ شوہر کو ہی بیوی کو تحفے دینے چاہیں لیکن بیوی کو اپنے شوہر کو تحفے نہیں

    دینے چاہیں . صدف کنول کی اس بات کے بعد چھڑ گئی ہے ایک نئی بحث . اور سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے دلچپسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں ، کئی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ صدف نے بالکل ٹھیک کہا ہے جبکہ زیادہ تر کا کہنا ہے کہ صدف نے بالکل غلط کہا ہے کہ . میاں بیوی ایک گاڑی کے دو پہیے ہوتے ہیں اور دونوں کو نہ صرف ساتھ مل کر چلنا چاہیے بلکہ اک دوسرے کو تحفے تحائف بھی دینے چاہیں اس سے آپسی پیار بڑھتا ہے .

  • پوجا ہیگڑے کے ساتھ سلمان خان کا نام جوڑنے والے شرم کریں دبنگ خان کے دوست نالاں

    پوجا ہیگڑے کے ساتھ سلمان خان کا نام جوڑنے والے شرم کریں دبنگ خان کے دوست نالاں

    بالی وڈ‌کے دبنگ سلمان خان کسی ہیروئین کے ساتھ کریں اور ان کا نام اس سے نہ جڑے یہ نہیں‌ہو سکتا.حال ہی میں سلمان خان نے اپنی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی شوٹنگ مکمل کی ہے اس میں ان کے ساتھ نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ پوجا ہیگڑے کام کررہی ہیں ، پوجا اور سلمان خان کی افئیر کی خبریں کافی گرم ہیں. ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے ان کے قریبی دوستوں نے کہا ہےکہ شرم کریں وہ لوگ جو سلمان خان کا نام پوجا ہیگڑے کے ساتھ جوڑ رہے ہیں کیونکہ پوجا سلمان خان کی بیٹیوں کی عمر کی ہیں. ان دونوں نے ایک ساتھ کسی کا بھائی کسی کی جان میں‌کام کیا

    ہے اور کو سٹارز کے ساتھ بے تکلفی یا اچھی سلام دعا کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ان کا کوئی چکر چل رہا ہے. بھارتی میڈیا نے چند دن قبل یہ دعوی کیا تھا کہ سلمان اور پوجا ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں ، ان دونوں نے ان خبروں کی تردید نہیں‌کی لیکن ان کے قریبی دوست ایسی خبروں پر بھڑک اٹھے ہیں اور ایسی خبریں پھیلانے والوں‌سے کہہ رہے ہیں کہ شرم سے ڈوب مریں ایک بچی کا نام سلمان خان کے ساتھ جوڑتے ہوئے ، دوستوں کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو اپنی فلموں کی تشہیر کے لئے بھی ایسی گھٹیا حرکتیں کرنا سخت ناپسند ہیں .

  • ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 76 کروڑ 40لاکھ ڈالر قرض فراہم کرے گا،سردار ایاز صادق

    ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 76 کروڑ 40لاکھ ڈالر قرض فراہم کرے گا،سردار ایاز صادق

    ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو مختلف منصوبوں کیلئے 76 کروڑ 40لاکھ ڈالر قرض فراہم کرے گا،سردار ایاز صادق

    وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو مختلف منصوبوں کیلئے 76 کروڑ 40لاکھ ڈالر قرض فراہم کرے گا۔جمعرات کوایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ملک کے ڈیفالٹ کرنے کے حوالے سے اپنی سیاست میں لگے ہوئے ہیں لیکن ان کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہاکہ اے ڈی بی کے ساتھ اکنامک افیئرز ڈویژن اور حکومت کچھ پراجیکٹ پر دستخط کررہی ہے، رواں سال تقریباً9 ماہ میں 2.67ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں اور اے ڈی بی آسان شرائط پرقرضہ فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپریل سے لے کر اب تک 2.3 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کئے جاچکے ہیں جن میں کیپٹل مارکیٹ بجٹ سپورٹ کے تحت300 ملین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

    ایاز صادق نے کہا کہ بی آر اے سی ای(براس) پروگرام کے تحت 1.5 ار ب ڈالر خیبرپختونخوا میں صحت کے شعبے کےلئے 100 ملین ڈالر،فلڈ ریلیف کےلئے 3 ملین ڈالر ، کے پی کے میں واٹر ریسورس کےلئے3.6 ملین ڈالر،نولنگ ڈیم کی فزیبلٹی سٹڈی کےلئے 5 ملین ڈالر اور ایمرجنسی فلڈ لون کےلئے 475 ملین ڈالر دیئے جائیں گے جس پر صرف ایک فیصد مارک اپ ہوگا جو 40 سال کی مدت میں واجب الادا ہوگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    معروف شاعرہ امیتا پرسورام کا یوم پیدائش
    فیفا ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں کے باوجود مراکشی کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز،مداح رو پڑے
    مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے سے عالمی سطح پر خلیج بڑھے گی:بلاول بھٹو
    وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ لارڈ طارق احمد کی ملاقات
    موبائل فون برآمد کرنیوالے ممالک میں پاکستان بھی شامل
    مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری اب یوٹیوب پر
    انہوں نے مزید کہا کہ پاور سٹیشن کےلئے 1.89 ملین ڈالر، پنجاب ایمپروو ورک فورس ریڈلینس کے لئے 100 ملین ڈالر اور پنجاب کے دیگرپراجیکٹس کے معاہدوں پر بھی دستخط ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں اور ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت دیگر عالمی ادارے پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں۔

  • پاکستانی ناظم الامور سکیورٹی کی یقین دہانے ہونے تک افغانستان نہیں جائیں گے.ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستانی ناظم الامور سکیورٹی کی یقین دہانے ہونے تک افغانستان نہیں جائیں گے.ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی ناظم الامور سکیورٹی کی یقین دہانے ہونے تک افغانستان نہیں جائیں گے۔

    ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ چمن واقعے پر پاک افغان حکام رابطے میں ہیں۔ ہم چاہتے ہیں پاکستانی سفارت خانے اور سفارتی عملے کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔ افغانستان کے لیے پاکستانی ناظم الامور تاحال پاکستان ہی میں ہیں اور جب تک سکیورٹی معاملات پر یقین دہانی نہیں کروائی جاتی، تب تک وہ پاکستان ہی میں رہیں گے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تاجکستان کے صدر نے پاکستان کا 2 روزہ دورہ کیا۔ آج انہوں نے وزیر دفاع اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں کیں۔ اس دورے میں تجارت، موسمیاتی تبدیلی، ٹرانسپورٹ سمیت اہم شعبوں میں تعاون کے معاہدے اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ کاسا 1000 سنگ میل منصوبہ ہے۔

    وزیراعظم کے دورے سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ شہباز شریف آئندہ سال دوشنبے کا دورہ کریں گے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دورۂ امریکا پر ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے بھی ملاقاتیں کی ہیں جب کہ وزیر خارجہ آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کریں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    معروف شاعرہ امیتا پرسورام کا یوم پیدائش
    فیفا ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں کے باوجود مراکشی کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز،مداح رو پڑے
    مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے سے عالمی سطح پر خلیج بڑھے گی:بلاول بھٹو
    وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ لارڈ طارق احمد کی ملاقات
    موبائل فون برآمد کرنیوالے ممالک میں پاکستان بھی شامل
    مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری اب یوٹیوب پر
    ترجمان کے مطابق سیکرٹری جنرل او آئی سی نے دورۂ پاکستان میں وزیراعظم سے ملاقات کی اور لائن آف کنٹرول کا بھی دورہ کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر سے بھی ملاقاتیں کیں۔ آئندہ برس جنوری میں سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے ڈونرز کانفرنس جنیوا میں ہو گی، جس کی صدرات وزیراعظم پاکستان اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کریں گے۔

  • تاجک صدر امام اعلی رحمان پاکستان کے دو ر ے کے بعد وطن واپس روانہ

    تاجک صدر امام اعلی رحمان پاکستان کے دو ر ے کے بعد وطن واپس روانہ

    تاجک صدر امام اعلی رحمان پاکستان کے دو ر ے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے.

    تاجکستان کے صدر امام اعلی رحمان پاکستان کے دو روزہ دورے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں. جمعرات کو وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے انہیں ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔ دورے کے دوران دونوں ممالک نے تجارت، موسمیاتی تبدیلی اور ٹرانسپورٹ ، سرمایہ کاری، توانائی ، ثقافت سمیت اہم شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے اور کاسا 1000 منصوبہ کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔ تاجکستان کے صدر نے دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات بھی کی۔

    قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف سے تاجک صدر امام علی رحمٰن نے ’ون آن ون‘ ملاقات کی تھی جس میں باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران دونوں سربراہان نے علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا تھا اور مختلف شعبوں میں اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ دی۔ بعدازاں دونوں سربراہان نے وفود کی سطح پر بھی ملاقات کی تھی.

    علاوہ ازیں تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن وزیراعظم سے ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچے تھے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا تھا۔ تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن کو وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر ’گارڈ آف آنر‘ پیش کیا گیاتھا. صدر امام علی رحمٰن نے تینوں افواج کے دستے کی طرف سے پیش کیے گئے ’گارڈ آف آنر ’ کا جائزہ لیا جبکہ انہوں نے وزیراعظم ہاؤس کے لان میں اپنے ہاتھوں سے ایک پودا بھی لگایاتھا . وزیر اعظم شہباز شریف کے دعوت نامے پر تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے.جہاں وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر تاجک صدر کا استقبال کیاتھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    معروف شاعرہ امیتا پرسورام کا یوم پیدائش
    فیفا ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں کے باوجود مراکشی کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز،مداح رو پڑے
    مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے سے عالمی سطح پر خلیج بڑھے گی:بلاول بھٹو
    وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ لارڈ طارق احمد کی ملاقات
    موبائل فون برآمد کرنیوالے ممالک میں پاکستان بھی شامل
    مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری اب یوٹیوب پر
    اس موقع پر انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی تھی. دو روزہ دورے کے دوران تاجک صدر مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا. اور دوطرفہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے. پاکستان اور تاجکستان دیرینہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں کے ذریعے جڑے ہوئے برادر ممالک ہیں۔ یہ تعلقات باہمی احترام اور غیر معمولی ہم آہنگی پر مبنی ہیں، مختلف علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر دونوں ممالک کا نکتہ نظر یکساں ہے۔ تاجکستان وسطی ایشیا میں پاکستان کا سب سے قریبی پڑوسی ملک ہے.دونوں ممالک کے درمیان محض واخان راہداری واقع ہے، یہ قربت تاجکستان کو وسطی ایشیا میں پاکستان کا ایک اہم شراکت دار بناتی ہے۔