Baaghi TV

Author: +9251

  • مختلف دریاؤں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمارجاری

    مختلف دریاؤں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمارجاری

    واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمارجاری کر دیئے ہیں۔

    واپڈہ کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 24 ہزار900کیوسک اور اخراج 42 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد11ہزار600کیوسک اور اخراج11ہزار600کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد19 ہزار900کیوسک، اخراج19ہزار900کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد10ہزار700کیوسک اور اخراج 22 ہزارکیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد6ہزار600کیوسک اور اخراج2ہزار کیوسک ہے۔

    تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1514.66 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.914 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1142.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.474 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

    چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح644.00 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.100 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ جبکہ اس سے قبل گزشتہ روز منگل کو جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا تھا کہ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 25 ہزار400کیوسک اور اخراج 42 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد11ہزار800کیوسک اور اخراج11ہزار800کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد19 ہزار400کیوسک، اخراج19ہزار400کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد10ہزار700کیوسک اور اخراج 22 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد7ہزار700کیوسک اور اخراج2ہزار کیوسک ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
    خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
    جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
    تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1515.36 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.950 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1142.60 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.497 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج میں کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح644.30 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.107 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

  • صدر مملکت نے حاجی غلام علی کی بطور گورنر کے پی تقرری کر دی

    صدر مملکت نے حاجی غلام علی کی بطور گورنر کے پی تقرری کر دی

    صدر مملکت نے حاجی غلام علی کی بطور گورنر کے پی تقرری کر دی

    صدر مملکت عارف علوی نے جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل رحمان کے سمدھی حاجی غلام علی کی بطور گورنر کے پی تقرری کر دی .صدر عرف علوی نے یہ تعیناتی آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کی ہے.واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ایڈوائس وزیراعظم شہباز شریف نے جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل رحمان کے سمدھی حاجی غلام علی کو گورنر خیبرپختونخوا مقرر کرنے کی ایڈوائس صدر مملکت عارف علوی کو بھیجی تھی. جس کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے اپنے متفقہ فیصلے کے بعد انہیں گورنر خیبرپختونخوا مقرر کر دیا اور اس لیئے وزیر اعظم نے قانونی طور پر انہیں یہ ایڈوائس کی تھی تاکہ حاجی غلام علی کو گورنر بنایا جا سکے.

    خیال رہے کہ حکومت کی طرف سے مولانا فضل الرحمان کے سمدھی حاجی غلام علی کو خیبر پختونخوا کا نیا گورنر تعینات کیے جانے کی خبریں پہلے بھی گردش کر رہی تھیں اور حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں نے جمیعت علمائے اسلام کے حاجی غلام علی کے نام پر اتفاق کیا تھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
    خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
    جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
    چھ ماہ سے خیبرپختونخوا کا گورنر نہ ہونے کے بعد وفاق نے خیبرپختونخوا کا نیا گورنر تعینات کا فیصلہ کیا .جس کے بعد حاجی غلام علی جو کے مولانا فضل الرحمان کے سمدھی ہیں کے نام پر اتفاق ہوا تھا جبکہ حاجی غلام علی اس سے قبل پشاور کے ناظم بھی رہ چکے ہیں جبکہ ان کے بیٹے زبیرعلی پشاور کے میئر ہیں۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے حاجی غلام علی سے رابطہ کیا گیاتھا تو انہوں نے بتایا تھا کہ گورنر کے حوالے سے خبریں وہ بھی سن رہے ہیں تاہم جب تک اعلامیہ جاری نہیں ہوجاتا کچھ نہیں کہا جاسکتا.

  • سواد آ گیا اے سوہینا  ہمایوں سعید نے ایسا کیوں کہا ‌؟

    سواد آ گیا اے سوہینا ہمایوں سعید نے ایسا کیوں کہا ‌؟

    اداکار اور پرڈیوسر ہمایوں سعید نے حال ہی میں ٹویٹر پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ سواد آگیا اے سوہنیا ، یہ پوسٹ انہوں نے ندیم مانڈوی والا کی پوسٹ کو قوٹ ری ٹویٹ کرکے لکھی. ندیم مانڈوی والا نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے دو کروڑ کمانے کی پوسٹ لگائی. جس پر ان کے مداحوں کے ساتھ ساتھ ساتھیوں نے بھی مبارکباد دی . دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ پاکستان سمیت اورسیز میں ریلیز کی تاریخ سے لیکر تاحال کمال بزنس کررہی ہے. اس فلم کی دھوم بالی وڈ میں بھی جا پہنچی ہے. بھارتی معروف فلم میکر کرن جوہر نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو سینما میں جا کر دیکھا اور اس فلم کے ڈائریکٹر بلال لاشاری کو باقاعدہ فون کرکے مبارکباد دی . فلم پاکستان کی پہلی دو سو کروڑ کمانے والی فلم بن

    گئی ہے. فلم کی کامیابی پر اس کی پوری ٹیم کافی خوش ہے. حمائمہ ملک اور فواد خان نے دو کروڑ کمانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے.. یاد رہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی پرڈیوسر عمارہ حکمت ہیں اور اس میں حمزہ علی عباسی نے نوری نت کا جبکہ فواد خان نے مولا جٹ کا کردار ادا کیا ہے. فلم کو ناقدین کی جانب سے بھی کافی پذیرائی ملی ہے.

  • ناظم جوکھیو کا قتل، ایک سال مکمل

    ناظم جوکھیو کا قتل، ایک سال مکمل

    ناظم جوکھیو کا قتل، ایک سال مکمل ہو گیا.

    ناظم جوکھیو قتل کو ایک سال بیت گیا اہلیہ نے کیس لڑنے سے ہمت ہاری تو والدہ نے بااثر ملزمان کے ساتھ صلح کر لی، عدالت میں کہہ دیا کہ مجھ پر کوئی دباؤ نہیں

    ناظم جوکھیو کے قتل کے بعد سندھ بھر میں احتجاج ہوئے، قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں بھی بحث ہوئی تا ہم اسکے اہلخانہ ہار گئے اورملزمان سے صلح کر لی

    ایک برس بیت جانے کے بعد کیا غیر ملکیوں کو شکار کی اجازت دینے کے قانون میں کوئی تبدیلی آئی؟ اگر صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو اس کا جواب نفی میں ملے گا۔

    شہر قائد کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ کے ناظم جوکھیو کے قتل کو ایک سال بیت گیا، ناظم جوکھیو کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے قاتلوں کو معاف کر دیا، مقتول کی والدہ نے بھی عدالت میں ایک بیان میں کہا کہ جام اویس سمیت 6 ملزمان سے صلح ہوگئی ہے ملزمان کے ساتھ صلح کے لیے مجھ پرکوئی دباؤ نہیں، اللہ کے نام پر معاف کیا ہے- اگرعدالت جام اویس و دیگر ملزمان کوکیس سے بری کرتی ہے توکوئی اعتراض نہیں ہے۔صلح کرنے والے ملزمان میں ایم پی اے جام اویس، معراج، سلیم، دودا خان، محمد سومار اور احمد خان شامل ہیں، 3ملزمان حیدر علی، میر علی اور نیاز سالار کے خلاف مقدمہ چلے گا۔

    ناظم جوکھیو ایک ویڈیو میں غیر ملکی شہریوں کو مبینہ طور پر تلور کے غیر قانونی شکار سے روکتے نظر آئے جس کے بعد ان کی تشدد زدہ لاش ملی۔ گذشتہ برس نومبر میں وہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے اس دیہی علاقے میں صرف تلور اور سائبریا سے ہجرت کر کے آنے والے پرندوں کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ قتل کے الزام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس گہرام اور رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم سمیت 22 ملزمان کو نامزد کیا گیا اور گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں۔ مگر یہ ڈرامائی موڑ تھا جب ناظم جوکھیو کی بیوہ شیریں جوکھیو نے جام برادران اور دیگر کو معاف کر دیا۔

    مقتول کی بیوہ نے ملزمان جام اویس اور جام کریم کو معاف کرنے کے حوالہ سے ویڈیو پیغام جاری کیا تھا، مقتول کی اہلیہ شریں جوکھیو کا کہنا تھاکہ میرے اپنوں نے ہی میرا ساتھ چھوڑ دیا ہے،میرا درد لوگ سمجھ سکتے ہیں،میں کیس آگے نہیں لڑسکتی پیسے نہیں بچوں کی خاطر مجبور ہوں فیصلہ اللہ کی عدالت میں چھوڑتی ہوں، میں جس کرب سے گزر رہی ہوں اللہ نہ کرے وہ کسی پر آئے، میں کیس لڑنا چاہتی تھی لیکن اسلئے نہیں لڑ پا رہی کہ اپنوں نے ہی ساتھ چھوڑ دیا، میری کوئی لالچ نہیں، مجبوری میں ہٹ رہی ہوں، میں نے معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا،اب اللہ بہتر فیصلہ کرے گا،

    اس معافی کے بعد انھیں اور ان کے بچوں کو دیت کی رقم سے ساڑھے 30 لاکھ روپے ملیں گے مگر اس سب میں بظاہر وہ مسئلہ تو سب بھول ہی گئے جس پر ناظم جوکھیو آواز اٹھا رہے تھے۔ عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق ناظم جوکھیو کے قتل کے بعد سندھ بھر میں احتجاج ہوئے اس واقعے کو ایک سال گزرنے کے بعد کیا غیر ملکیوں کو شکار کی اجازت دینے کے قانون میں ضابطہ اخلاق میں کوئی تبدیلی آئی؟ اگر صورتحال کا جائزہ اور دستاویزات کا معائنہ کیا جائے تو اس کا جواب نفی میں ملے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
    خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
    جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر

  • ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 27کیسز رپورٹ۔قومی ادارہ صحت

    ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 27کیسز رپورٹ۔قومی ادارہ صحت

    ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 27کیس رپورٹ ہوئے۔قومی ادارہ صحت

    قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 27کیس رپورٹ ہوئے۔ بدھ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 6ہزار666کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 27افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.41 فیصد رہی ہے۔


    مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 40 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔  کورونا وائرس کی علامات میں بخار، کھانسی اور سانس لینے میں مشکل پیش آنا شامل ہیں۔ بیماری کی شدت کی صورت میں نمونیہ اور سانس لینے میں بہت زیادہ مشکل کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔ یہ بیماری بہت کم صورتوں میں جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
    خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
    جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
    اس بیماری کی عام علامات زکام (فلو) یا عام نزلے سے ملتی جلتی ہیں جو کہ کووِڈ- 19 کی نسبت بہت عام بیماریاں ہیں۔ اس لئے بیماری کی درست تشخیص کے لئے عام طور پر معائنے (ٹیسٹ) کی ضرورت پڑتی ہے تاکہ اس بات کی تصدیق ہوسکے کہ مریض واقعی کووِڈ- 19 میں مبتلا ہوچکا ہے۔ یہ بات ذہن نشین کر لینا ضروری ہے کہ نزلے زکام اور کووِڈ- 19 کی حفاظتی تدابیر ایک جیسی ہیں۔ مثال کے طور پر بار بار ہاتھ دھونا اور سانس لینے کے نظام کی صحت کا خیال رکھنا (کھانسی کرتے اور چھینکتے وقت اپنا منہ کہنی موڑ کر یا پھر ٹشو یا رومال سے ڈھانپ لینا اور استعمال شدہ رومال یا ٹشو کو ایسے کوڑا دان میں ضائع کرنا جو ڈھکن سے بند ہوسکتا ہو

  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ، شہری پریشان

    اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ، شہری پریشان

    اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان

    صارفین کی طلب 3000 جب کہ فراہمی صرف 1600ایم ایم سی ایف ڈی کی جارہی ہے. سردی کی آمد کے ساتھ ہی ملک کے مختلف شہروں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی ہے۔ سردی کا موسم ابھی پوری طرح نہیں آیا، لیکن مختلف شہروں میں گیس لوڈ شیڈنگ نے عوام کو پریشان کردیا ہے۔

    ترسیل کار کمپنیاں قدرتی گیس اورآر ایل این جی ملا کر گھریلو صارفین کو مجموعی طور پر ایک ہزار 600 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کررہی ہیں، جب کہ سردی میں صارفین کی طلب 3 ہزار ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ سےعوام پریشان ہیں، گلشن اقبال، نارتھ کراچی، سولجر بازا، کورنگی، اورنگی، بلدیہ ٹاؤن اور انچولی سمیت دیگر علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

    لانڈھی سمیت مختلف علاقوں میں شہری گلی اور گھر کی چھتوں پر لکڑیاں جلا کر کھانا پکانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ کراچی میں خواتین کا کہنا ہے کہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے سیلنڈر کا استعمال شروع کر دیا ہے، اور مہینے میں 5 ہزار روپے گیس سلنڈر بھرانے پرخرچ ہو جاتے ہیں، جب کہ لائن میں لگنے کی اذیت الگ مصیبت ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں سے خواتین کا کہناہے کہ دن میں صرف تین بار گیس میسر ہوتی ہے، اور وہ بھی مقررہ اوقات میں نہیں آتی۔۔ بہت بار احتجاج کیا مگر کچھ نہیں ہوا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
    خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
    جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
    خواتین کا کہنا ہے کہ بچوں کو اکثر بغير ناشتے کے ہی اسکول جانا پڑتا ہے، متعدد باراحتجاج بھی کیا، لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ قلات میں سوئی گیس کی بندش و بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف خواتین اور بچوں نے احتجاج کیا، جس کی وجہ سے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔

  • وحید مرار مغرور نہیں تھے نغمہ بیگم

    وحید مرار مغرور نہیں تھے نغمہ بیگم

    چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی برسی کے موقع پر نغمہ بیگم نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ وحید مراد کے ساتھ میں نے فلم مستانہ ماہی میں بطور ہیروئین کام کیا ، وہ نہایت ہی پروفیشنل تھے ، مغرور وہ بالکل نہیں تھے جن کے ساتھ فرینکنس نہیں ہوتی تھی ان کے ساتھ بس زیادہ گھلتے ملتے نہیں تھے . وہ اپنے آپ میں رہتے تھے اگر تو اسکی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ وہ گھر میں زرا لاڈلے تھے .نغمہ بیگم نے کہا کہ وحید مراد تو ہاتھ بھی ہلاتے تھے تو ان کا ہاتھ ہلانا بھی مشہور ہو جاتا تھا. لڑکیاں ان کی دیوانی تھیں .انہوں نے فلم بینوں کے دلوں پر راج کیا. انہوں نے کہا کہ میری ان کی آخری فلم تھی پیاری اس میں ، میں اور وحید مراد نیگیٹیو کردار کررہے تھے میں اس میں ایسی ماں دکھائی گئی تھی

    جو بیٹے کو اکساتی ہے. وحید مراد کا جب انتقال ہوا تو میں ان کو لاہور والے گھر دیکھنے کےلئے گئی تھی لیکن ان کو کولڈ سٹور میں رکھا ہوا تھا کیونکہ ان کے بیوی بچے امریکہ میں تھے ، جب ان کا جنازہ اٹھایا گیا تھا تو میں لیٹ پہنچنے کے باعث ان کا چہرہ نہ دیکھ سکی. وحید مراد کا انداز آج بھی مقبول ہے.

  • انڈسٹریز کو چلانے کیلئے بجلی کی فراہمی ناگزیر ہے. چیئرمین سینیٹ

    انڈسٹریز کو چلانے کیلئے بجلی کی فراہمی ناگزیر ہے. چیئرمین سینیٹ

    انڈسٹریز کو چلانے کیلئے بجلی کی فراہمی ناگزیر ہے،چیئرمین سینیٹ کی کیسکو کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات میں گفتگو

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی پورے ملک کے معاشی استحکام کو یقینی بنائے گی،معاشی ترقی کا انحصارصنعتی ترقی پر ہے اس لئے انڈسٹریز کو چلانے کیلئے بجلی کی فراہمی ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر عبدالکریم جمالی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں انجینئر عبدالکریم جمالی کی چیئرمین سینیٹ کو ضلع چاغی کی یونین کونسل چارسر میں بجلی کی فراہمی کے منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انجینئر عبدالکریم جمالی نے کہا کہ یونین کونسل چارسرسمیت صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی کیلئے منصوجات پر کام ہو رہا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
    خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
    جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
    اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے جاری منصوبے جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل چار سر میں زیر تکمیل منصوبے جلد ازجلد مکمل کئے جائیں۔ صوبہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی پورے ملک کے معاشی استحکام کو یقینی بنائے گی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ معاشی ترقی کا انحصارصنعتی ترقی پر ہے اس لئے انڈسٹریز کو چلانے کیلئے بجلی کی فراہمی ناگزیر ہے۔ صوبہ بلوچستان انتہائی اہم صوبہ ہے عوام کو بجلی، گیس سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

  • وحید مراد کی 39 ویں برسی

    وحید مراد کی 39 ویں برسی

    وحید مرادجنہیں چاکلیٹ ہیرو کے نام سے بھی جانا جاتا ہےوہ فلمی اداکار، پروڈیوسر اور اسکرپٹ رائٹر تھے۔ اپنے دلکش تاثرات، پرکشش شخصیت، بارعب آواز اور اداکاری کی غیر معمولی صلاحیتوں کے لیے مشہور وحید کو جنوبی ایشیا کے سب سے مشہور اور بااثر اداکاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے.وحید مراد سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، انہوں نے جامعہ کراچی سے انگریزی ادب میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے 21 سال کی عمر میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز فلم ساتھی سے کیا جو کہ 1959 میں ریلیز ہوئی. ان کے کیرئیر کی ڈگر فلم ارمان نے بدل ڈالی. وحید مراد راتوں رات سپر سٹار بن گئے . وحید مراد فلم انڈسٹری کے واحد اداکار ہیں جن کی فلموں نے سب سے زیادہ پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈن اور سلور

    جوبلیاں کیں.وحید مراد کا گانا پکچرائز کرنے کا انداز باقی تمام ہیروز سے جدا تھا۔ وحید مراد نے 1960 اور 1970 کی دہائی میں شائقین کے دلوں پر راج کیا.پاکستان کی سلور اسکرین کی تاریخ کے سدا بہار چاکلیٹی ہیرو نے 125 فیچر فلموں میں کام کیا اور 32 فلمی ایوارڈز حاصل کیے۔ 2010 میں صدر آصف علی زرداری نے انہیں بعد از مرگ ستارہ امتیاز سے نوازا جو ریاست پاکستان کی طرف سے ادب، فنون، کھیل، کے شعبوں میں دیا جانے والا تیسرا سب سے بڑا اعزاز اور شہری اعزاز ہے۔

  • پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید، عامر کیانی اور راجہ خرم نواز کی درخواست ضمانت منظور

    پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید، عامر کیانی اور راجہ خرم نواز کی درخواست ضمانت منظور

    پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید، عامر کیانی اور راجہ خرم نواز کی درخواست ضمانت منظور

    انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے اسد عمر اور علی نوار اعوان سمیت 6 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔ انسدا دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔ اسد عمر اور علی نواز اعوان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ تاحال عامر کیانی اورفیصل جاوید شامل تفتیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے دونوں ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

    عامر کیانی کے وکیل علی بخاری نے دلائل میں کہا کہ ان کے مؤکل کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا جس پر اقدامات قتل جیسی دفعات لگائی گئیں۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر اسد عمر اور علی نوار اعوان سمیت چھ ملزمان کی ضمانت منظور کر لی جبکہ فیصل جاوید ،خرم نواز، عامر کیانی کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جو کل سنایا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
    خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
    جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
    خیال رہے کے اس سے قبل انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی ،علی نوار اعوان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہدرج ہوا تھا. پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ تھانہ سنجانی میں مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں علی نواز اعوان وغیرہ کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے تھے. واضح رہے کہ اس سے پہلے دوران سماعت عدالت نے کہا تھا کہ فیصل جاوید کی 161 کا بیان جمع نہیں کروایا گیا، فیصل جاوید کے وکیل کو 161 کا بیان جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی. جبکہ کہا گیا تھا کہ فیصل جاوید ،خرم نواز،عامر کیانی کی درخواستوں پر فیصلہ کل یعنی آج سنایا جائے گا .