Baaghi TV

Author: +9251

  • پی آئی اے کے طیارے کی اسلام آباد ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ

    پی آئی اے کے طیارے کی اسلام آباد ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ

    پی آئی اے کے طیارے کی اسلام آباد ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ

    پی آئی اے کے طیارے کو انجن میں آگ لگنے کی وارننگ پراسلام آباد ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) سیف اللہ خان کے مطابق اے ٹی آر طیارہ سکھر سے اسلام آباد ارہا تھا۔ طیارے نے ائیرپورٹ سے 2 ناٹیکل میل کے فاصلے پر مے ڈے کی کال دی۔

    پائلٹ کا کہنا ہے کہ دوران پرواز انجن نمبر 2 کو آگ لگنے کی وارننگ آئی۔ احتیاطاً انجن نمبر 2 کو بند کردیا گیا اور طیارے کو ایک انجن پر بحفاظت لینڈ کروایا۔ طیارے میں 54 مسافر سوار تھے۔ سی اے اے ترجمان نے مزید کہا کہ مے ڈے کی کال ملنے کے بعد فوری طور پر ایمبولینس اور آگ بجھانے والی گاڑیوں کو تعینات کیا گیا اور طیارے نے رن وے پر لینڈ کیا۔ طے شدہ ایس او پیز کے مطابق پائلٹ کا میڈیکل ٹیسٹ لیا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
    خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
    جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
    خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ایک خبر آئی تھی سکھر سے کراچی آنے والا نجی کمپنی کا طیارہ لینڈنگ کے دوران اگلے ٹائر نہ کھلنے کے سبب حادثے کا شکار ہوتے ہوتے رہ گیا۔ نجی کمپنی کا جہاز حادثے سے بچ گیا، ائر کرافٹ سیلز اینڈ سروسز لمیٹڈ کا طیارہ (رجسٹریشن نمبر اے پی ایس اے ایل) سکھر سے کراچی آ رہا تھا کہ کراچی ائرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت جہاز کے نوز(اگلے ٹائر) کھل نہیں سکے۔ نوز وہیل نہ کھلنے سے طیارے کے کیپٹن نے ایمرجنسی لینڈنگ کے لیے ائر ٹریفک کنٹرول کو مطلع کیا۔ کراچی ائرپورٹ کے رن وے پر سول ایوی ایشن کے فائر ٹینڈر اور میڈیکل ٹیمیں پہنچیں۔” جبکہ ترجمان سی اے اے سیف اللہ خان نے باغی ٹی وی کے سینئر صحافی ملک رمضان اسراء کو بتایا تھا کہ سکھر ٹو کراچی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا خطرہ والی خبر بے بنیاد اور جھوٹ ہے کیونکہ یہ بات اس طرح تھی نہیں جس طرح میڈیا میں پیش کی جاری ہے.

  • کرن جوہر نے فون کرکے بلال لاشاری سے کیا کہا ؟

    کرن جوہر نے فون کرکے بلال لاشاری سے کیا کہا ؟

    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ جو کہ دو سو کروڑ کے کلب میں شامل ہو گئی ہے اس خوشی پر ڈائریکٹر بلال لاشاری ہیں نہایت خوش. ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اندازہ تھا کہ ہم نے ایک اچھی چیز تیار کی ہے لیکن یہ اندازہ نہیں تھا کہ یہ کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کریگی . اپنے حالیہ انٹرویو میں بلال لاشاری نے کہا کہ بھارتی فلمساز کرن جوہر نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھنے کے بعد مجھے کال کی اور فلم کی بے حد تعریف کی انہوں‌نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے کافی برس کے بعد کوئی ایسی زبردست فلم دیکھنے کو ملی ہے. بلال نے کہا کہ میں نے مولا جٹ پر بہت محنت

    کی بہت سال لگائے اب میں تھوڑا ریسٹ کرنا چاہتا ہوں جس کی وجہ سے کوئی بھی پراجیکٹ نہیں‌کررہا . ابھی آرام کررہا ہوں اور کچھ عرصے کے بعد کسی نئے پراجیکٹ‌پر کام کروں گی. ہم سب بہت خوش ہیں اور میری دعا ہے کہ پاکستان میں‌بننے والی تمام فلمیں‌زبردست بزنس کریں. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت اچھی فلم بن رہی ہیں ٹچ بٹن بھی ان میں سے ایک ہے . میں نے فلم دیکھی ہے بہت اچھی بنی ہے سب کی اداکاری بہت اچھی ہے میں فیملیز سے کہوں گا کہ ضرور سینما گھروں میں‌آکر فلم دیکھیں‌.

  • پرموشنز کے بعد فیروز خان ٹچ بٹن کے پریمئیر سے بھی غائب

    پرموشنز کے بعد فیروز خان ٹچ بٹن کے پریمئیر سے بھی غائب

    قاسم علی مرید اور عروہ حسین کی ڈائریکشن میں تیار ہونے والی فلم ٹچ بٹن کی گزشتہ کئی روز سے پرومشنز چل رہی تھیں ریلیز سے دو دن پہلے لاہور میں گزشتہ شب اسکا پریمئیر کیا گیا. اس پریمئیر میں‌فرحان سعید ، عروہ حسین اور ایمان علی و دیگر نے شرکت کی لیکن فیروز خان غائب دکھائی دئیے. توقع کی جا رہی تھی کہ فیروز خان پریمئیر میں شریک ہوں گے لیکن انہوں‌نے پریمئیر میں‌بھی شرکت نہ کی. کہا جا رہا ہے کہ فیروز خان کی فلم کی کاسٹ‌ یا ٹیم ممبر سے بالکل بھی کوئی ناراضگی نہیں ہے لیکن وہ شاید اس لئے پرموشنز کے ساتھ ساتھ پریمئیر کا حصہ بنے کیونکہ انہیں معولم تھا کہ ان کو انکی سابقہ اہلیہ پر گھریلو تشدد جیسے الزامات کا سامنا ہے اس حوالے سے ان

    سے سوالات ہوںگے‌جن‌کا‌جواب‌وہ دینا نہیں چاہتے. دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ فیروز خان کی خود کی فلم تھی معاملہ جو بھی تھا فیروز خان کو کم از کم فلم کی پرموشن ضرور کرنی چاہیے تھی. یاد رہے کہ فیروز خان کو اپنی سابقہ اہلیہ کی طرف گھریلو تشدد کے الزامات کا سامنا ہے یہ وہ الزامات ہیں جن کا ثبوت ان کی سابقہ اہلیہ عدالت کو دے چکی ہے. فیروز خان آج کل کسی بھی نہیں مل رہے شاید یہی وجہ ہے کہ انہوں نے پرموشنز بھی نہیں‌کیں.

  • لاہور میں ٹچ بٹن کا پریمئیر ستاروں کی شرکت

    لاہور میں ٹچ بٹن کا پریمئیر ستاروں کی شرکت

    گزشتہ شب لاہور میں فلم ٹچ بٹن کا پریمئیر کیا گیا. پریمئیر میں‌فلمسٹار میرا ، لیلی ، زویا ناصر ، ناصر ادیب ، آمنہ الفت ، علی بٹ‌ ، فاطمہ علی ، بلال لاشاری ، مسعود بٹ ، قاسم یار ٹوانہ ، چندہ وسیم ، ایمان علی ، عروہ‌حسین ، سونیا حسین ، ماورا حسین ، سہیل احمد ، فرحان سعید ، سمیع خان و دیگر نے شرکت کی. دو گھنٹے کا ریڈ‌کارپٹ کیا گیا اس کے بعد فلم دکھائی گئی ، فلم بیک وقت پانچ ہالز میں دکھائی گئی . شائقین نے فلم کی بے حد تعریف کی . عروہ حسین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ کافی نروس ہیں اور وہ عوام کی رائے کی منتظر ہیں. اسی طرح‌سے ایمان علی نے کہا

    کہ اچھی کہانی کی وجہ سے فلم سائن کی . فرحان سعید نے اس موقع پر کہا کہ یہ سال فلم انڈسٹری کے لئے کافی اچھا رہا امید ہے کہ ٹچ بٹن کے علاوہ جتنی بھی فلمیں‌سینما گھروں کی زنیت بنیں گی انکو کامیابی ملے گی. فلموں‌کی کامیابی سے ہی فلم انڈسٹری کا مستقبل جڑا ہے. یاد رہے کہ ٹچ بٹن فلم قاسم علی مرید نے ڈائریکٹ کی ہے پرڈیوسر عروہ حسین جبکہ لکھا فائزہ افتخار نے ہے . فرحان سعید ، ایمان علی ، سونیا حسین اور فیروز خان مرکزی کاسٹ‌میں شامل ہیں.

  • شہزاد رائے کتنے برس کے ہیں؟ مداح کو اصل عمر بتا دی

    شہزاد رائے کتنے برس کے ہیں؟ مداح کو اصل عمر بتا دی

    گلوکار شہزاد رائے جو بڑے پیمانے پر سوشل ورک بھی کرتے ہیں . شہزاد رائے سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اپنے مداحوں کو ان کے سوالوں کا جواب دیتے رہتے ہیں. سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہنے کی وجہ سے ان کی نظر پڑ گئی ایک پوسٹ میں جس میں لکھا ہوا تھا کہ شہزاد رائے 1968 میں پیدا ہوئے اور آج بھی یہ فٹ اور جوان نظر آتے ہیں. اس پوسٹ پر شہزاد رائے آگئے کافی حیرت میں . انہوں نے ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں 1968 میں پیدا نہیں ہوا بلکہ میری تاریخ پیدائش 16 فروری 1976 ہے . شہزاد رائے

    نے اپنے مداح سے کہا کہ 16 فروری کو میری سالگرہ کی مبارکباد دینا نہ بھولیے گا. یوں شہزاد رائے نے اپنے حوالے سے کی گئی غلط پوسٹ کی درستگی کی . یاد رہے کہ شہزاد رائے نے گلوکاری کے ساتھ اداکار بھی کی انہوں‌ نے بہت کم اداکاری کے پراجیکٹس کئے تاہم وہ اپنے گانوں کی وڈیوز میں نظر آتے رہے،. شہزاد رائے سوشل ورک بھی کرتے ہیں. شہزاد رائے نے نوے کی دہائی میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا . ان کے مقبول گانوں میں تیرا کنگنا جب کھنکے اور جاکو رکھ سائیاں مار سکے نہ کوئی شامل ہیں . شہزاد رائے نے پی ایس ایل کے لئے ایک اینتھم بھی گایا .

  • احسن خان کو میں بورنگ لگتا ہوں یاسر حسین کا شکوہ

    احسن خان کو میں بورنگ لگتا ہوں یاسر حسین کا شکوہ

    ہر بات صاف صاف بول دینے والے یاسر حسین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ احسن خان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے . تفصیلات کے مطابق انٹرویو میں میزبان نے یاسر سے پوچھا کہ انڈسٹری میں کون ایسا ہے جس کے ساتھ آپ کام نہیں کرنا چاہتے تو انہوں نے کہا کہ ویسے تو کوئی بھی ایسا نہیں کہ جس کے ساتھ میں کام نہ کرنا چاہوں لیکن اگر سوچوں تو پھر کہہ سکتا ہوں کہ اداکار احسن خان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہوں گا . انہوں نے احسن کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں تو ان کا بہت بڑا مداح ہوں لیکن وہ مجھے پسند نہیں کرتے ان کا

    کہنا ہے کہ میں کافی بورنگ انسان ہوں. انہوں نے شکوہ کیا کہ میں احسن کا مداح ہوں اور وہ مجھے بورنگ کہتے ہیں . یاسر حسین نے کہا کہ احسن اچھے دوست ہیں لیکن اگر ان کو میں بورنگ لگتا ہوں تو پھر کیا کیا جا سکتا ہے. یاد رہے کہ یاسرحسین شوبز حلقوں میں کافی عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں ان کا شوبز حلقوں میں کافی اثر و رسوخ ہے. انہوں نے ڈراموں میں بھی کام کیا اپنی اہلیہ اقراء عزیز کے ساتھ ڈرامہ سیریل جھوٹی میں بھی اہم کردار ادا کیا .

  • آج لاہور میں فلم ٹچ بٹن کا پریمئیر ہو گا

    آج لاہور میں فلم ٹچ بٹن کا پریمئیر ہو گا

    آج لاہور میں فلم ٹچ بٹن کا پریمئیر ہو نے جا رہا ہے. فلم 25 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے . فلم کی پرڈیوسر عروہ حسین ہیں جن کی بطور پرڈیوسر یہ پہلی فلم ہے. فلم کی کاسٹ‌میں فرحان سعید ، ایمان علی ، فیروز خان اور سونیا حسین و دیگر شامل ہیں. ایمان علی اور فیروز خان مکمل طور پر فلم کی پرموشنز سے غائب رہے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ پریمئیر میں‌یہ دونوں شرکت کرتے ہیں یا نہیں . فلم کے پریمئیر کی مکمل تیاریاں کر لی گئیں ہیں. دو دن کے بعد لاہور میں ہی لکس سٹائل ایوارڈز کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے ان میں شریک ہونے کی غرض سے بہت ساری شوبز سلیبرٹیز لاہور میں ہی موجود ہیں اور ایوارڈز کے لئے اپنی اپنی پرفارمنس پر ریہرسلز کررہی ہیں. دیکھنا یہ ہے کہ ٹچ بٹن کے

    پریمئیر میں کاسٹ کے علاوہ کون کون سی شخصیت شامل ہوتی ہے. فلم میں سہیل احمد نے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں وہ بھی اس کی پرموشنز میں کہیں بھی نظر نہیں آئے تاہم عروہ اور فرحان کی علیحدگی کے حوالے سے خبریں پہلے ہی زیر گردش ہیں. فلم ایک فیملی ڈرامہ ہے جس کو قاسم علی مرید نے ڈائریکٹ کیا ہے، فلم کو مختلف جگہوں پر شوٹ کیا گیا ہے . عروہ نے فلم میں اداکاری نہیں کی تاہم ان کا ایک آئٹم سانگ ضرور ہے .

  • سارا خان کے انسٹاگرام پر 10 ملین فالورز ہو گئے

    سارا خان کے انسٹاگرام پر 10 ملین فالورز ہو گئے

    اداکارہ سارا خان کے انسٹاگرام پر دس ملین فالورز ہو گئے ہیں اور وہ تیسری پاکستانی ایکٹریس بن گئی ہیں جس نے دس ملین فالورز کی تعداد کو انسٹاگرام پر کراس کیا ہے. سارا خان انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں. سارا خان اپنی اداکاری اور خوبصورتی کی وجہ سے بہت زیادہ مشہور ہیں. انہوں نے گلوکار شبیر فلک کے ساتھ شادی کی ان کی ایک بیٹی بھی ہے. سارا خان کا آج کل ڈرامہ سیریل وبال چل رہا ہے اس ڈرامے میں سارا خان روٹین سے ہٹ کر کردار کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں .انہوں نے اس ڈرامے میں اپنے کردار کے لئے بالوں کی کٹنگ بھی کروائی. اس سے قبل کا انکا عمران

    اشرف کے ساتھ ڈرامہ رقص بسمل نے بہت پذیرائی حاصل کی . اس میں بھی ان کا کردار ایسا تھا کہ جسے انہوں نے پہلے کبھی نہیں نبھایا . سارا خان نہایت ہی پروفیشنل ہیں. سارا خان کم مگر معیار کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں وہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی اور اپنی بیٹی کی تصاویر بھی اپلوڈ کرتی رہتی ہیں. سارا کا اپنے شوہر فلک شبیر کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ دنیا کے سب سے اچھے شوہر ہیں وہ مجھے ہر ہروز ایک پھول لا کر دیتے ہیں جس دن پھول نہ لائیں اس روز چاکلیٹ‌لاتے ہیں.

  • ملٹی ٹیلینٹڈ ٹونی رشید انتقال کر گئے

    ملٹی ٹیلینٹڈ ٹونی رشید انتقال کر گئے

    شو ہوسٹ‌، سنگر ، فوٹوگرافر ، فیشن جرنلسٹ ، کونٹینٹ‌رائٹر ٹونی نوید انتقال کر گئے ہیں. ان کے انتقال کی خبر پر شوبز سے وابستہ شخصیات اور ان کے مداح گہرے صدمے میں ہیں. ٹونی نوید شوبز کی ہر دلعزیز شخصیت تھے شوبز حلقوں میں ان بہت نام تھا کیونکہ وہ بیک وقت کافی کام کررہے تھے جس میں شو ہوسٹنگ ، فوٹوگرافی م سنگنگ جیسے کام قابل زکر ہیں.ٹونی نے یاسر نواز کی فلم جلیبی میں اداکاری بھی کی . یوں ٹونی اداکاری کا شوق بھی رکھتے تھے اس فلم میں ان کے کردار کو سراہا گیا.ڈان نے انگریزی اخبار ڈان میں بھی کچھ عرصہ کام کیا.اس کے بعد انہوں نے فیشن اور شوبز کی دیگر لائنز اختیار کیں اور بے انتہا کام کیا . تاہم ٹونی اداکاری کے مزید پراجیکٹس میں نظر نہیں آئے. ٹونی نوید

    نے نادیہ خان کے شو میں ایک سیگمینٹ ہوسٹ کیا اور بے حد مقبولیت حاصل کی ۔ نادیہ خان نے انسٹاگرام پر ٹونی نوید کی تصویر لگا کر لکھا کہ بے حد باصلاحیت ٹونی رشید کے اچانک انتقال کا بہت افسوس ہوا ہے مجھے یقین نہیں آرہا. نادیہ حسین کے ساتھ ساتھ شوبز کی دیگر شخصیات بھی سوشل میڈیا پر پوسٹیں لگا کر دکھ کا اظہار کررہی ہیں. ٹونی نوید نے جتنا بھی کام کیا ہے وہ یقینا نئے آنے والوں کے لئے مشعل راہ ہے.

  • جوائے لینڈ پر پابندی کی درخواست سندھ ہائی کورٹ‌نے مسترد کر دی

    جوائے لینڈ پر پابندی کی درخواست سندھ ہائی کورٹ‌نے مسترد کر دی

    فلم جوانے لینڈ‌ کی ریلیز پاکستان میں چند حلقوں کے لئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے. حال ہی میں مولوی اقبال حیدر نامی شخص فلم کو بین کروانے نکلا . درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ جوائے لینڈ فلم آئین کے آرٹیکل 227 کی خلاف ورزی ہے ۔ درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اسلام کی روح اور تعلیمات کے خلاف کوئی کام نہیں کیا جاسکتا ۔اس پر سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ نے درخواست گزار سے پوچھا کہ کیا آپ نے فلم دیکھی ہے؟ اس نے کہا کہ نہیں‌تو پھر انہوں نے کہا کہ فلم دیکھے بغیر کس طرح سے اس پر پابندی کی درخواست کی جا سکتی ہے. درخواست گزار نے کہا کہ ہمارا اسلام، ہمارا کلچر اس چیز کی اجازت نہیں دیتا جو فلم میں دکھائی جا رہی ہے. تاہم سندھ ہائی

    کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ نے درخواست مسترد کر دی یوں پابندی کی درخواست کرنے والا خالی ہاتھ لوٹ گیا . یاد رہے کہ فلم جوائے لینڈ نے پاکستان کے سب سے بڑے فلمی میلے کانز میں ایوارڈ جیتا اسی طرح سے اس فلم نے دنیا کے دیگر میلوں میں پذیرائی حاصل کی . جبکہ پاکستان میں اس کی ریلیز ہاں ناں کا شکار رہنے کے بعد اب پنجاب اور سندھ کے سینما گھروں میں دکھائی جا رہی ہے.