Baaghi TV

Author: +9251

  • پی ٹی آئی مارچ؛ آئی جی اسلام آباد نے رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کروادی

    پی ٹی آئی مارچ؛ آئی جی اسلام آباد نے رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کروادی

    پی ٹی آئی مارچ؛ آئی جی اسلام آباد نے رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کروادی جبکہ مطلوبہ شرائط کے مطابق احتجاج ہوا تو سيکیورٹی دینے کو تیار ہی. آئی جی اسلام آباد کا موقف
    آئی جی اسلام آباد نے تفصیلی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا دی۔ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور احتجاج کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد نے تفصیلی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا دی ہے۔ رپورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو لاحق خطرات سے متعلق تھریٹ الرٹس رپورٹ کا حصہ بناتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف 25 مئی کو بھی اپنی یقین دہانی کی خلاف ورزی کر چکی ہے۔

    رپورٹ میں علی امین گنڈاپور اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات بھی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے، اور کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے وزیر داخلہ کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی، ویڈیوز موجود ہیں جن میں کارکنوں کو غلیلیں بھی دی جا رہی ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شیخ رشید اور فیصل واوڈا کہہ چکے یہ خونی مارچ ہوگا، خود عمران خان بھی تسلیم کر چکے ان کے کچھ لوگ مسلح ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا
    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ واضح کر چکی اجتماع کی اجازت جمہوری حق کے طور پر دی جاتی ہے، اور اجتماع قانونی حکومت کو ختم کرانے کیلئے نہیں ہو سکتا، احتجاج سے سفارتی نقل و حرکت بھی بند ہوتی ہے۔ رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ ائیر پورٹ تک جانے والے راستوں پر وفاقی ایجنسیز کو اختیار دیا جائے، پی ٹی آئی سے فنانشل گارنٹی بھی لی جا سکتی ہے کہ کوئی نقصان نہ ہو۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی مطلوبہ ضمانت دے دے تو کنٹینرز بھی رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی، عدالتی فیصلوں کے مطابق ہی پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دی جائے، مطلوبہ شرائط کے مطابق احتجاج ہوا تو سيکیورٹی دینے کو تیار ہیں۔

  • فلم جوائے لینڈ پر پابندی کےلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    فلم جوائے لینڈ پر پابندی کےلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    فلم جوائے لینڈ پر پابندی کےلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    لاہور ہائیکورٹ میں متنازع فلم جوائے لینڈ کی پاکستان میں نمائش کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ ایڈووکیٹ عابد حسین کھچی کی وساطت سے محمد بلال شفیق نے درخواست میں وفاقی و صوبائی وزارت اطلاعات و نشریات، پیمرا ، پاکستان میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے)، سنسر بورڈ سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔

    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ فلم شریعت اور اخلاقی اور مذہبی اقدار کے خلاف بنائی گئی ہے، جو اسلامی معاشرے میں خاندانی نظام کو توڑ سکتی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ فلم پاکستانی اور اسلامی قوانین کے خلاف ہے ایسی فلم کو نمائش کے لیے لائسنس جاری نہیں کیا جا سکتا، لہذا فلم کی پاکستان میں نمائش پر مستقل پابندی لگائی جائے اور سنسر شپ سرٹیفکیٹ اور فلم کے لائسنس کو منسوخ کیا جائے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

    واضح رہے کہ پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کو سینسر بورڈ کی ریویو کمیٹی نے پابندی کے بعد دوبارہ نمائش کی اجازت دے دی تھی
    وزیراعظم شہباز شریف کے سٹریٹجک ریفارمز یونٹ کے سربراہ سلمان صوفی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا تھا کہ ’وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کی گئی سینسر بورڈ کی جائزہ کمیٹی نے فلم جوائے لینڈ کو ریلیز کے لیے کلیئر کر دیا ہے۔‘

    اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’آزادی اظہار بنیادی حق ہے اور قانون کے دائرے میں اسے پروان چڑھنا چاہیے۔‘ قبل ازیں بدھ کی صبح اپنی ٹویٹ میں سلمان صوفی نے لکھا تھا کہ ’کمیٹی نے سینسر بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ جوائے لینڈ کا فل بورڈ ریویو کر کے سکریننگ کے لیے اس کے مناسب ہونے کا جائزہ لے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا تھا کہ ’یہ اہم ہے کہ مواد سے متعلق ثبوت کے بغیر منفی اندازے نہ قائم کیے جائیں۔‘ جبکہ کئی روز سے پاکستانی ٹائم لائنز پر گفتگو کا موضوع رہنے والی فلم ’جوائے لینڈ‘ کے بارے میں متعدد صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ’اپنے موضوع اور مناظر کی وجہ سے متنازع رہی ہے۔‘

  • ریلوے پولیس میں کانسٹیبل بھرتی کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

    ریلوے پولیس میں کانسٹیبل بھرتی کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

    ریلوے پولیس میں کانسٹیبل بھرتی کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

     ریلوے پولیس نے ملک بھر کی آٹھوں ڈویژنز میں 5 سو39 کانسٹیبل بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ باغی ٹی وی کے مطابق حکومت نے ریلوے پولیس حکام کو ریگولر بھرتی کے لیے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری کیا جانے والا این او سی آئندہ 6 ماہ تک کارآمد ہوگا۔ ریلوے پولیس میں کانسٹیبل گریڈ5 ہی میں بھرتی کیے جائیں گے۔ ریلوے پولیس حکام کی جانب سے اسکیل اپ گریڈ کیے جانے پر عملدرآمد نہیں ہو سکا ہے جب کہ پنجاب پولیس سمیت دیگر فورس کے اسکیل ریلوے پولیس ملازمین سے اپ گریڈ ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا
    ملک بھر کی تمام ڈویژنز میں بھرتی کا شیڈول جلد جاری کردیا جائےگا اور بھرتی کا عمل آئندہ ڈھائی ماہ تک مکمل کیا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق ریلوے پولیس میں عرصہ دراز سے بھرتیاں نہ ہونے کے باعث دفتری امور سرانجام دینے میں مشکلات درپیش ہیں۔ ریلوے پولیس بھرتیوں کے سلسلے میں لاہور، کراچی، ملتان میں کانسٹیبل بھرتی کیے جائیں گے جب کہ سکھر، کوئٹہ، پشاور، مغلپورہ، ورکشاپ ڈویژن اور راولپنڈی ڈویژن میں نفری پوری کرنے کے لیے کانسٹیبل بھرتی کیے جائیں گے۔دوسرے مرحلے میں اے ایس آئی بھرتی کیے جائیں گے۔

    فراڈ کر کے ارب پتی بننے والی امریکی خاتون الزبیتھ ہومز کو 11 سال قید کی سزا
    لیما ایئرپورٹ: ٹیک آف کے دوران طیارہ حادثے کا شکار، دو فائر فائٹرز جاںبحق
    بغاوت پر اکسانے کا الزام، شہباز گل پر فرد جرم کیلیے تاریخ مقرر

  • پلندری آزاد کشمیر میں اسکول وین کھائی میں جاگری؛ 3 طالبات جاں بحق

    پلندری آزاد کشمیر میں اسکول وین کھائی میں جاگری؛ 3 طالبات جاں بحق

    پلندری آزادکشمیر میں اسکول وین کھائی میں جاگری، 3 طالبات جاں بحق جبکہ پولیس کے مطابق دیگر طالبات اور ایک ڈرائیور بھی زخمی ہے.

    ہلاں کالا کوٹ کے مقام پراسکول وین کھائی میں گرنے سے 3 طالبات جاں بحق ہو گئیں۔ پلندری آزاد کشمیر میں ہلاں کالاکوٹ کے مقام پر اسکول وین کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں تین طالبات جاں بحق ہوگئیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں، جب کہ پولیس کی نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے میں اب تک 3 طالبات کی موت کی تصدیق ہوئی ہے اور دیگر طالبات اور ایک ڈرائیور بھی زخمی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا
    جبکہ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ کھائی میں گری گاڑی کو نکالا جارہا ہے جبکہ مرنے والوں کی باڈیذ کو بھی نکالا گیا ہے جبکہ دوسری جانب عوام کا کہنا ہے کہ یہ حادثات کوئی نئی بات نہیں ہے کیونکہ ایسا اکثر اوقات ہوتا رہتا ہے اور یہ اس لیئے کہ روڈ سائڈ پر کوئی حفاظتی چیزیں نہیں لگائی گئی ہیں.
    فراڈ کر کے ارب پتی بننے والی امریکی خاتون الزبیتھ ہومز کو 11 سال قید کی سزا
    لیما ایئرپورٹ: ٹیک آف کے دوران طیارہ حادثے کا شکار، دو فائر فائٹرز جاںبحق

  • فراڈ کر کے ارب پتی بننے والی امریکی خاتون الزبیتھ ہومز کو 11 سال قید کی سزا

    فراڈ کر کے ارب پتی بننے والی امریکی خاتون الزبیتھ ہومز کو 11 سال قید کی سزا

    امریکہ میں تھیرانوس کمپنی کی بانی ایلزبتھ ہومز، جنھیں ’دنیا کی سب سے کم عمر خود ساختہ خاتون ارب پتی‘ قرار دیا گیا تھا، کو سرمایہ کاروں کے ساتھ فراڈ کرنے کا جرم ثابت ہونے پر 11 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

    عالمی ادارے کی خبر کے مطابق؛ سٹینفورڈ یونیورسٹی سے ڈراپ آؤٹ ہونے والی ہومز نے ایک کمپنی قائم کی تھی، جس کی مالیت ایک وقت میں نو ارب ڈالر تھی۔ اُن کا دعویٰ تھا کہ ان کی ایجاد کردہ ٹیکنالوجی خون کے چند قطروں کی مدد سے کینسر اور ذیابیطس جیسی بیماریوں کا فوری پتہ لگا سکتی ہے. 38 سالہ ہومز، جن پر تین ماہ کے مقدمے کے بعد رواں سال جنوری میں فراڈ کرنے کا جرم ثابت ہوا تھا، نے عدالت میں رندھی ہویی آواز میں بتایا کہ وہ ان تمام لوگوں کے لیے درد رکھتی ہیں جو اُن کے فراڈ کی وجہ سے گمراہ ہوئے۔

    بی بی سی ورلڈ کے مطابق امید کی جا رہی ہے کہ ہومز، جنھیں کسی زمانے میں ’مستقبل کا سٹیو جابز‘ بھی کہا جاتا تھا، سزا کے خلاف اپیل کریں گی۔ سنہ 2014 میں ایلزبتھ ہومز، جو اس وقت 30 سال کی تھیں، شہرت کی بلندی پر تھیں۔ 19 سال کی عمر میں سٹینفورڈ یونیورسٹی سے ڈراپ آؤٹ ہونے والی ہومز نے ایک کمپنی قائم کی جس کی مالیت ان کے دعوے کے بعد راتوں رات بڑھ گئی اور ان کی کمپنی میں ہینری کسنجر سے لے کر روپرٹ مرڈوک جیسے بڑے لوگوں نے سرمایہ کاری کی تھی۔

    لیکن 2015 تک اس کمپنی کا پول کھلنا شروع ہوا اور ایک سال کے اندر اندر ہومز کو بے نقاب کر دیا گیا۔ انھوں نے جس ٹیکنالوجی کے دعوے کیے تھے وہ بالکل کسی کام کی نہیں تھی اور 2018 تک ان کی قائم کردہ کمپنی ختم ہو چکی تھی۔ امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں مقدمے کے دوران استغاثہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ہومز نے جانتے بوجھتے ہوئے ڈاکٹرز اور مریضوں کو اپنی ایڈیسن مشین کے بارے میں دھوکہ دیا۔

    انھوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ ہومز نے سرمایہ کاروں کے سامنے اپنی کمپنی کی صلاحیتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ عدالت کی جیوری نے ان کے خلاف فراڈ کے چار الزامات کو درست قرار سمجھا جن میں 20 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ تاہم ان کے خلاف چار دیگر الزامات پر ان کو بری کر دیا گیا۔ ہومز کو مجموعی طور پر 11 الزامات کا سامنا تھا اور وہ عوام کو دھوکہ دینے سے متعلق چار الزامات میں قصوروار نہیں پائی گئیں۔

    جمعے کے دن مقدمہ سننے والے جج ایڈورڈ ڈویلا کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے سے قبل ہومز نے روتے ہوئے سرمایہ کاروں اور مریضوں سے معافی مانگی۔ انھوں نے کہا کہ ’میں اپنی ناکامی کی وجہ سے بہت شرمندہ ہوں۔ میرے دل میں ان تمام لوگوں کے لیے بہت درد ہے جو میری ناکامی کی وجہ سے مشکل سے گزرے۔‘ جج نے ہومز سے کہا کہ ’ناکامی معمول کی چیز ہے لیکن فراڈ ٹھیک نہیں۔‘ عدالتی فیصلے کے تحت ہومز کو اپنی قید کی سزا کا آغاز 27 اپریل سے کرنا ہو گا۔

    ہومز اور ان کے سابق کاروباری شریک اور ساتھی رمیش بلوانی کے خلاف 2018 میں فرد جرم عائد ہوئی تھی۔ ان پر وائر فراڈ کرنے کا الزام تھا۔ بلوانی کے خلاف الگ مقدمہ چلا جس میں ان کو فراڈ کے الزام میں قصور وار قرار دیا گیا۔ ان کی سزا کا فیصلہ اگلے ماہ ہو گا۔ عدالت میں مقدمے کے دوران استغاثہ کی جانب سے درخواست کی گئی کہ ہومز کو15 سال قید کی سزا کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کو 800 ملین ڈالر واپس کرنے کا حکم دیا جائے جن میں سابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس بھی شامل ہیں جنھوں نے عدالت میں ان کے خلاف گواہی بھی دی۔ ہومز کی کمپنی میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں سافٹ ویئر دنیا کا بڑا نام لیری الیسن بھی شامل ہے۔

    تاہم ہومز کا دفاع کرنے والے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ ان کی نیت غلط نہیں تھی اور وہ لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ انھوں نے عدالت سے درخواست کی کہ ہومز کو صرف 18 ماہ کے لیے گھر میں نظر بندی کی سزا سنائی جائے۔ جمعے کو جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ہومز نے سرمایہ کاروں کو 121 ملین ڈالر کا نقصان پہنچایا جن میں امریکہ میں وال مارٹ کا مالک خاندان اور روپرٹ مرڈوک بھی شامل ہیں۔ عدالت آئندہ تاریخ پر اس رقم کا تعین کرے گی جو ہومز کو واپس ادا کرنا ہو گی۔

    دوسری جانب ہومز کے دوستوں، خاندان اور تھیرانوس کمپنی کے سابقہ ملازمین کی جانب سے جج کو ایک درخواست بھیجی گئی جس میں رحم کی اپیل کی گئی۔ انھوں نے لکھا کہ ہومز ایک ماں ہیں جن کا بیٹا جولائی 2021 میں پیدا ہوا اور اس وقت بھی وہ حاملہ ہیں۔ ہومز اس وقت حاملہ ہیں اور اُن کے وکلا کی کوشش ہو گی کہ ان کے دوسرے بچے کی پیدائش تک ان کو جیل نہ جانے دیا جائے۔

    ان کے پارٹنر بلی ایونز نے جج سے کہا کہ ’وہ ایک ایسے مستقبل سے خوفزدہ ہیں جس میں ان کا بیٹا ایک ایسے ماحول میں پرورش پائے گا جہاں اس کی ماں محافظوں کے سائے تلے جیل میں شیشے کی دوسری جانب بیٹھی ہو گی۔‘ تاہم ایلین لیپیرا، جو سیلیکون ویلی میں بطور سیکریٹری کام کرتی ہیں اور تھیرانوس کے فراڈ میں ان کی خطیر رقم ڈوب گئی تھی، نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ ہومز کو ہونے والی سزا سے خوش ہوئی ہیں۔ ’میرا خیال ہے کہ یہ منصفانہ فیصلہ ہے اگر آپ کیس کے حقائق کو دیکھیں۔ وہ جانتی تھی کہ یہ فراڈ ہے اور اس نے جانتے بوجھتے ہوئے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالیں۔‘

  • لیما ایئرپورٹ: ٹیک آف کے دوران طیارہ حادثے کا شکار، دو فائر فائٹرز جاںبحق

    لیما ایئرپورٹ: ٹیک آف کے دوران طیارہ حادثے کا شکار، دو فائر فائٹرز جاںبحق

    لیما ایئرپورٹ پر ٹیک آف کے دوران طیارہ کریش کرنے سے دو فائر فائٹرز ہلاک ہو گئے۔
    جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں جمعہ کی سہ پہر مسافر طیارہ ٹیک آف کے دوران آگ لگنے فائر انجن سے ٹکرا گیا، حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق پیرو میں لاتم ایئر لائنز کا ایک مسافر طیارہ دارالحکومت لیما کے جارج شاویز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرنے کی کوشش کے دوران حادثہ کا شکار ہوا۔
    https://twitter.com/AlertaNews24/status/1593719034343821318
    طیارے میں 102 مسافر سوار تھے جن میں سے بعض معمولی زخمی ہوگئے جن میں عملے کے چھ افراد بھی شامل تھے۔ طیارہ ’’ائیر بس اے 320 نیو‘‘ کی طرز کا تھا اور پانچ سال پرانا تھا۔ اس کی 175 نشستیں تھیں۔ دوسری طرف فائر ڈپارٹمنٹ کا ٹرک تھا جو ایمرجنسی آپریشن دوسری طرف جاتے ہوئے رن وے عبور کر رہا تھا۔ اسے رن وے عبور کرنے کا اختیار نہیں تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا
    بہت سے مواصلاتی ویب سائٹس پر طیارہ کو پیش آنے والےحادثہ کے ویڈیو کلپس سامنے آگئے۔ ویڈیو میں نظر آیا کہ طیارہ تصادم کی وجہ سے دائیں جانب ہٹ گیا ۔ رن وے پر تیز رفتاری سے آگے بڑھتے ہوئے اس کا دایاں پر جلنے لگا۔ پھر آگ بجھائے جانے سے قبل اس کا زیادہ تر ڈھانچہ تباہ ہوگیا۔ بعد ازاں کمپنی کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا کہ طیارے میں کوئی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔

  • بغاوت پر اکسانے کا الزام، شہباز گل پر فرد جرم کیلیے تاریخ مقرر

    بغاوت پر اکسانے کا الزام، شہباز گل پر فرد جرم کیلیے تاریخ مقرر

    بغاوت پر اکسانے کا الزام، شہباز گل پر فرد جرم کیلیے تاریخ مقرر
     پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی۔ باغی ٹی وی کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 22 نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔

    گزشتہ سماعت پر شہباز گل اور دیگر ملزمان میں نقول تقسیم کی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ شہباز گل اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ضمانت پر ہیں۔ خیال رہے اس سے قبل  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرلیا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا نام کابینہ کی منظوری کے بعد ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہباز گل کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے رواں سال ستمبرمیں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ یاد رہے کہ شہباز گل کو اشتعال انگیز تقاریرکے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ایک ماہ جیل میں رہے تھے۔ شہباز گل کی ضمانت کے خلاف اکتوبر میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی.

  • عمران خان کی طرف سے توشہ خانہ کی مزید دو گھڑیاں بیچنے کے ثبوت سامنے آگئے

    عمران خان کی طرف سے توشہ خانہ کی مزید دو گھڑیاں بیچنے کے ثبوت سامنے آگئے

    عمران خان کی طرف سے توشہ خانہ کی مزید دو گھڑیوں کے ثبوت سامنے آگئے

    توشہ خانہ والے معاملے سے متعلق مسلسل عمران خان پر سوالات کھڑے ہو رہے ہیں اور جو دفاع سامنے آ رہا ہے وہ یا تو جھوٹ ثابت ہو رہا ہے یا مزید سوالات کھڑے کر رہا ہے اور تحریک انصاف اس معاملے میں عمران خان کا دفاع نہیں کر پا رہی مزید تفصیلات کے مطابق دو مزید گھڑیوں کے ثبوت سامنے آ گئے ہیں جنہیں عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد تیسرے مہینے میں ہی بیچ دی تھیں .

    خیال رہے کہ اسلام آباد میں اسی مارکیٹ کی اسی دکان میں ہی یہ گھڑیاں بیچ دیں تھی اورایک بار پھر کیش میں بیچ دیں جس دن عمران خان نے حکومت پاکستان کو ان گھڑیوں کی 20 فیصد قیمت کیش میں ادا کی اسی دن دونوں گھڑیاں مارکیٹ میں کیش میں بیچ دیں تھی عمران خان نے 28 نومبر 2018 کو مارکیٹ میں دو رولیکس گھڑیاں 70 لاکھ روپے کی قیمت میں بیچ دیں۔ جبکہ ایک گھڑی کی قیمت 52 لاکھ روپے وصول کی تھی اور دوسری گھڑی کی قیمت 18 لاکھ روپے وصول کی تھی۔

    اس بار بھی باربھی ہاتھ سے لکھی ہوئی اسلام آباد کی ایک چھوٹی سی دکان کی رسید دکھائی گئی اور یہ وہی دکان ہے جسے 2020 میں فروخت کر دیا گیا تھا اور اس کا مالک بھی غائب ہے۔ اینکر شاہ زیب خانزادہ کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ عمران خان نے 70 لاکھ کی رقم کیش میں وصول کی تھی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا
    خیال رہے عمران خان نے 28 نومبر کو 7 لاکھ 54 ہزار روپے ادا کئے اور پھر اسی دن دو لاکھ 94 ہزار روپے حکومت پاکستان کو ادا کئے یعنی عمران خان نے اسی دن مارکیٹ میں 70 لاکھ کی گھڑیاں بیچیں اور پھر اسی دن گھڑیوں کے عوض 10 لاکھ 48 ہزار جمع کرا دیئے اور باقی ساڑھے 59 لاکھ روپے جیب میں رکھ لئے. سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے ملنے والے تحائف کی 10 کروڑ کی مارکیٹ ویلیو لگوا کر 20 فیصد رقم یعنی دو کروڑ ادا کر کے 5 کروڑ کا بیچ دیا تھا، یعنی خود ہی لگوائی گئی رقم کو آدھی قیمت پر بیچ دیا.

  • ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید کرپشن اسکینڈل؛  لینڈ ایکوزیشن آفیسر کے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا

    ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید کرپشن اسکینڈل؛ لینڈ ایکوزیشن آفیسر کے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا

    ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید کرپشن اسکینڈل؛ لینڈ ایکوزیشن آفیسر کے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا

    باغی ٹی وی کے مطابق؛ سندھ بینک اکاؤنٹس نمبر سے (سکھر-حیدرآباد موٹروے M6 کی NHA اراضی کے حصول کی رقم) سے 1.82 بلین روپے کی نقد رقم نکلوائی گئی۔ 0415-577693-6100 اور اکاؤنٹ نمبر۔ 0415-647639-1001 بذریعہ ڈپٹی کمشنر مٹیاری
    بتایا جاتا ہے کہ سکھر-حیدرآباد موٹر وے (، M-6) کی کل لمبائی 304 کلومیٹر ہے، جس میں سے 70 کلومیٹر ضلع مٹیاری کے تین تعلقوں (سیدا آباد- ہالا- مٹیاری) سے گزرتا ہے۔

    جبکہ ابتدائی طور پر موصول ہونے والی رقم بینک الحبیب میں جمع کرائی گئی اور سندھ حکومت کی ہدایات کے بعد تمام رقم 4092669833 سندھ بینک اکاؤنٹ نمبر میں جمع کرائی گئی۔ 0415-577693-6100 تاریخ (ڈیلی پروڈکٹ سیونگ اکاؤنٹ) حیرت انگیز طور پر اکتوبر 2022 کو سندھ بینک میں ایک نیا اکاؤنٹ کھولا گیا اور تمام رقم اکاؤنٹ نمبر 0415-647639-1001 ٹائٹل لینڈ ایکوزیشن آفیسر مٹیاری میں منتقل کردی گئی۔ ڈی سی مٹیاری عدنان رشید، نے اکاؤنٹ نمبر 0415-647639-10039th سے 1.82 بلین روپے کی نقد رقم نکالی ہے۔ جبکہ 17 اکتوبر سے 25 اکتوبر 2022 تک۔ تمام نقد رقم ان میں شیئر کی.

    محمد عدنان رشید ڈپٹی کمشنر مٹیاری نے نے لینڈ ایکوزیشن آفیسر کے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بڑی کرپشن کی ہے۔ سندھ بینک اکاؤنٹ نمبر سے غیر قانونی ادائیگی 0415-577693-6100 اور اکاؤنٹ نمبر۔ 0415-647639-1001، جو ڈپٹی ڈائریکٹر (لینڈ)/ ZLO (S-Z) NHA کراچی سے چیک نمبر 77064 کے ذریعے موصول ہوئے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا
    خیال رہے کہ ڈی سی مٹیاری عدنان رشید نے اسلم پیرزادہ کورڈینسٹر مخدوم جمیل زمان، میر مسرت جیفری کوآرڈینسٹر مخدوم محبوب زمان ایم پی اے سندھ، میر محمد سہاگ بینک منیجر اور سید جوڑیل شاہ اکاؤنٹنٹ ڈی سی آفس مٹیاری کی ملی بھگت سے اکاؤنٹ نمبر 0415-647639-1001 سے 1.82 بلین روپے کیش میں جبکہ 391 چیکس کے ذریعے نکالے گئے اور ان کی طرف سے 55 کروڑ شیئر عدنان رشید، 50 کروڑ شیئر اسلم پیرزادہ، 50 کروڑ شیئر میر مسرت، 20 کروڑ شیئر میر محمد سہاگ بینک منیجر اور جوڑیل شاہ اکاؤنٹنٹ کا 7 کروڑ کا حصہ ہے.. حیرت انگیز ہے کہ سیکشن 6 کی اجازت سے تعلقہ مٹیاری اور سید آباد اے سی کو لینڈ ایکوزیشن آفیسر قرار دیا گیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ کرپٹ اور بدنام مافیا مٹیاری نے اربوں روپے لوٹ لیے درخواست ہے کہ تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور اکائونٹ نمبر سے 1.82 ارب روپے کی نقد رقم نکلوائی جائے۔ 0415-647639-1001 کو جلد از جلد بازیاب کیا جائے اور تمام ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

  • منشیات برآمدگی کیس؛ رانا ثنا کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

    منشیات برآمدگی کیس؛ رانا ثنا کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور


    منشیات برآمدگی کیس؛ رانا ثنا کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

     انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے رانا ثنا اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت لاہور کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں ہوئی، جس میں رانا ثنا اللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔ عدالت رانا ثنا اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے رانا ثنااللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا
    خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان پر ان کے خلاف ہیروئن کا جھوٹا اور بوگس مقدمہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کیس میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے کردار پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات کی ہے۔ تاہم یاد رہے کہ رانا ثنا اللہ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں جولائی 2019 میں منشیات کے مقدمے میں گرفتار بھی کیا گیا تھا، اے این ایف نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی گاڑی سے 15 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے بعدازاں لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) نے انہیں ضمانت دی تھی۔