Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیر اعظم شہبازشریف کی ہاکی ٹیم کو اذلان شاہ ہاکی کپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے پر مبارکباد

    وزیر اعظم شہبازشریف کی ہاکی ٹیم کو اذلان شاہ ہاکی کپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے پر مبارکباد

    وزیر اعظم شہبازشریف کی پاکستان ہاکی ٹیم کواذلان شاہ ہاکی کپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے پر مبارکباد

    وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان ہاکی ٹیم کواذلان شاہ ہاکی کپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے جاپان کے خلاف سنسنی خیز میچ میں فتح اور سلطان اذلان شاہ کپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارک پیش کرتا ہوں۔


    وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید لکھا کہ؛ قوم کو آپ پر فخر ہے۔ ہاکی کے میدان سے آنے والی یہ خوش خبری پوری قوم کو مبارک ہو. خیال رہے گزشتہ روز سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے ایشین چیمپئن جاپان کو 3-5 سے شکست دے کر 11 سال بعد ایونٹ میں وکٹری اسٹینڈ پر جگہ بنالی تھی. ملائیشیا کے شہر ایبوہ میں کھیلے جانے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں تیسری و چوتھی پوزیشن کا میچ پاکستان اور جاپان کے مابین کھیلا گیا۔

    میچ میں پاکستان نے جاپان کو سنسنی خیز مقابلے میں تین کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرادیا گیا تھا. جبکہ پاکستان کی جانب سے 11ویں منٹ میں حنان شاہد نے فیلڈ گول، 18ویں منٹ میں افراز احمد نے پینلٹی کارنرکے ذریعے،27 ویں اور 31 ویں منٹ میں رومان نے 2 فیلڈگول کیے جب کہ 53 ویں منٹ میں رانا عبدالوحید نے فیلڈ گول اسکور کیا۔ جاپان کی جانب سے 10ویں منٹ میں کینٹارو نے جب کہ 31ویں اور 50 ویں منٹ میں یوما نے 2گول اسکور کیے۔ ایونٹ میں 11 سال بعد پاکستان تیسری پوزیشن حاصل کرکے برونز میڈل جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔ اس سے قبل پاکستان نے ایونٹ کا فائنل آسٹریلیا کے مدمقابل 2011 میں کھیلا تھا۔

    یاد رہےکہ پاکستان ہاکی ٹیم میں 9 باصلاحیت اور نوجوان کھلاڑیوں نے اس ایونٹ سے اپنے انٹرنیشنل کیریئرکا آغاز کیا اور ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ 11 سال بعد وکٹری اسٹینڈ پر پہنچنے والی پاکستان ہاکی ٹیم نے اسٹیڈیم سے واپسی پر بس میں جشن بھی منایا اور ناگن ناگن گانے پر رقص کیا۔ مذکورہ ایونٹ میں 6 ٹیموں نے شرکت کی جن میں میزبان ٹیم ملائیشیا، پاکستان، جاپان ، کوریا، ساؤتھ افریقا اور مصر شامل ہیں۔ سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل میزبان ٹیم ملائیشیا اور کوریا کے مابین کھیلا جائے گا۔

  • کرتارپور راہداری؛ وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی کا شکار

    کرتارپور راہداری؛ وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی کا شکار

    کرتارپور راہداری بارے وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی باعث تشویش ہے.

    پاکستان اور بھارت کے مابین ویزا فری کرتار پور کوریڈور کو کھلے تین برس ہوگئے ہیں تاہم دونوں ملکوں کے مابین تناؤ اور عدم اعتمادی کی وجہ سے امن کی راہداری کے وہ ثمرات سامنے نہیں آسکے ہیں جس کی 9 نومبر 2019 سے قبل توقع کی جا رہی تھی۔ اور اسی لیئے کرتارپور راہداری کا افتتاح 9 نومبر 2019 کو اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے کیا تھا۔ راہداری کے قیام کا مقصد بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزا کے بغیر گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور آنے کی سہولت دینا تھا کیونکہ دنیا بھر میں بسنے والے سکھوں کے لیے یہ ایک مقدس اور اہم مقام ہے۔

    سکھ مذہب کے بانی اور روحانی پیشوا باباگورونانک نے اپنی زندگی کے آخری 18 سال یہاں گزارے، انہوں نے یہاں کھیتی باڑی اور کی پھر اسی مقام پر ان کی وفات ہوئی، گوردوارہ دربار صاحب، باباگورونانک کی جائے وفات ہے۔ آصف محمود کی خبر کےمطابق پاکستان اور بھارت کے مابین ہوئے معاہدے کے تحت روزانہ 5 ہزار بھارتی سکھ اور نانک نام لیوا ویزے کے بغیر انڈیا سے گوردوارہ صاحب تک آسکتے ہیں۔ تاہم گزشتہ تین برسوں میں راہداری کے راستے آنے والوں کی تعداد مایوس کن رہی ہے۔

    رواں سال جولائی تک صرف ایک لاکھ، 10 ہزار 670 بھارتی شہری راہداری کے راستے کرتارپور صاحب آئے ہیں۔ سکھ برادری کے نزدیک تعداد کم ہونے کی وجہ بھارت کی طرف سے پاسپورٹ کی شرط اور رجسٹریشن کا مشکل طریقہ کار ہے جبکہ پاکستان کی طرف سے عائد 20 ڈالر انٹری فیس بھی بھارتی یاتریوں کی تعداد میں کمی کی ایک بڑی وجہ ہے۔ راہداری کے راستے یاتریوں کی تعداد تو کم رہی ہے لیکن اس راہداری نے تین برسوں میں درجنوں ایسے خاندانوں اور ان کی اولاد کو آپس میں ملایا ہے جو 1947 کی تقسیم میں بچھڑ گئے تھے۔

    کرتارپور راہداری کو پذیرائی نہ ملنے کی ایک اور وجہ دونوں طرف کی حکومتیں بھی ہیں۔ بھارت کی مودی حکومت پہلے دن سے ہی کرتارپور راہداری کھلنے کے خلاف تھی لیکن سکھوں کے بڑھتے ہوئے دباؤ اور مطالبے کی وجہ سے بھارت نے پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیا تھا کیونکہ اس وقت کے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اس معاملے میں کافی متحرک تھے لیکن عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد موجودہ حکومت کی اس منصوبے میں خاص دلچسپی نظر نہیں آرہی ہے۔ کرتارپور کوریڈورپراجیکٹ کا فیزٹو مکمل نہیں کیا جاسکا جبکہ زیرو لائن پر تعمیر کیا جانے والا پل بھی کئی ماہ سے نامکمل ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان میں سیاسی عدم استحکام انارکی کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین
    پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز؛ لیکن سڑکیں بند ہونے سے عوام پریشان
    جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں،شاداب خان
    وزیراعظم شہباز شریف نے صرف سیاسی مخالفت کی وجہ سے آج تک کرتارپور کوریڈور کا دورہ نہیں کیا حالانکہ اسی علاقے سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی رمیش سنگھ اروڑہ انہیں متعدد بار دعوت دے چکے ہیں۔ کرتارپورکوریڈور کی تیسری سالگرہ پر گزشتہ روز گوردوارہ صاحب میں مختصر سی تقریب ہوئی جس میں کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی، خوشحالی کی ارداس (دعا) کی گئی۔

  • انٹربینک میں ڈالر سستا جبکہ روپے کی قدر میں بہتری

    انٹربینک میں ڈالر سستا جبکہ روپے کی قدر میں بہتری

    انٹربینک میں ڈالر سستا جبکہ روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے.

    ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے لگی ہے۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے، انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہونے کے بعد 221 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔ جبکہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 221 روپے 65 پیسے پر بند ہوا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان میں سیاسی عدم استحکام انارکی کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین
    پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز؛ لیکن سڑکیں بند ہونے سے عوام پریشان
    جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں،شاداب خان
    علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 392 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42658 پر آگیا ہے۔دوسری جانب پڑوسی ملک بھارت میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ اور بھارتی روپے کی قدر میں کمی سامنے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں 20 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 20 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 81 روپے 63 پیسے کا ہوگیا ہے۔

    خیال رہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی آنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل بھی سستا ہو تھا. خبروں کے مطابق گزشتہ دنوں عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت 1.20 ڈالر فی بیرل کم ہونے کے بعد 97 ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ امریکی خام تیل 1.37ڈالر کم ہونے کے بعد 91 ڈالر پر آگیا تھا. جبکہ اس وقت انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 55 پیسے کمی ہوئی تھی جس کے بعد ڈالر 221.25 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا.

  • پاکستان جوہری پاورپلانٹس اورریسرچ ری ایکٹرزکا تحفظ قومی ذمہ داری سمجھتا ہے.  پاکستانی سفیر عامر خان

    پاکستان جوہری پاورپلانٹس اورریسرچ ری ایکٹرزکا تحفظ قومی ذمہ داری سمجھتا ہے. پاکستانی سفیر عامر خان

    بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے حفاظتی انتظامات کے تحت پاکستان جوہری پاورپلانٹس اورریسرچ ری ایکٹرزکا تحفظ قومی ذمہ داری سمجھتا ہے. پاکستانی سفیر عامر خان

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل نمائندہ عامر خان نے ویانا میں قائم اقوام متحدہ کی بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی سالانہ رپورٹ پر 193 رکنی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے جوہری مواد، تابکار مادوں سےمتعلقہ سہولیات اور سرگرمیوں کی حفاظت کے لیے وسیع قانون سازی اور ریگولیٹری فریم ورک کی بنیاد پر ایک جامع نیوکلیئر سیفٹی اور سکیورٹی نظام تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اےکی رہنما دستاویزات اور بین الاقوامی طریقہ کار کی روشنی میں سکیورٹی رجیم یعنی سکیورٹی کے شعبے میں ریاستی اقدامات کو منظم کرنے کے لیے قواعد اور اصولوں کے نظام کو باقاعدگی سے جائزہ لیا جاتا ہے کیونکہ ایجنسی کے مینڈیٹ کے تحفظ اور تصدیق کے پہلو اس کے اہم ستون ہیں۔

    انہوں نے تمام ریاستوں پر زور دیا کہ انہیں اپنے متعلقہ حفاظتی انتظامات کی ذمہ داریوں کی مکمل تعمیل کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایجنسی کے حفاظتی انتظامات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ایجنسی کی تصدیق کا نظام صرف اس صورت میں قابل اعتبار رہ سکتا ہے جب اسےمساوی بنیادوں پر لاگو کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تخفیف اسلحہ اور ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ پر کیا گیا پرانا اتفاق رائے ٹوٹ گیا ہے ۔ پاکستانی سفیر عامر خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کی تجویز پیش کی تاکہ اس پر ایک نیا اتفاق رائے پیدا کیا جا سکے جس میں موجودہ اور ابھرتی ہوئی حقیقتوں کے حوالے سے اقدامات کیے جا سکیں اور تمام ریاستوں کو یکساں تحفظ فراہم کرے۔

    انہوں نے کہاکہ ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے حوالے سے نئے اتفاق رائے سے امتیازی سلوک اور دوہرے معیار کو ختم کرنا چاہیے اور اسے مناسب بین الاقوامی حفاظتی انتظامات کے تحت جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے فروغ کے لیے ایک متفقہ بنیاد بھی تیار کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کے حصول کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کا استعمال پاکستان کی پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہم جوہری توانائی کو بجلی پیدا کرنے کے ایک قابل اعتماد، مستقل اور کاربن سے پاک ذریعہ کے طور پر دیکھتے ہیں۔پاکستان کی جوہری توانائی کی پیداوار کو بڑھانے کی کوششیں اس حقیقت سے کارفرما ہیں کہ یہ نہ صرف توانائی کی کمی کا شکار ملک ہے بلکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان میں سیاسی عدم استحکام انارکی کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین
    پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز؛ لیکن سڑکیں بند ہونے سے عوام پریشان
    جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں،شاداب خان
    پاکستانی سفیر نے کہاکہ پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے باعث سیلاب سےوسیع پیمانے پر ہونے والی تباہ کاریوں نے دنیا بھر کے دیگر ممالک اور لوگوں کے لیے خطرات کو بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں حالیہ سیلاب نے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو روکنے کے لیے عالمی سطح پر فوری اقدامات کی ضرورت کو ظاہر کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے باعث پاکستان کا ایک تہائی حصہ زیر آب ہے اور3کروڑ 30لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ نقصانات پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کا دسواں حصہ ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ اس طرح کے عالمی مسائل سے نمٹنے کے لیے عالمی اقدامات ،قریبی اور وسیع تعاون کی ضرورت ہے۔ پاکستانی سفیر عامر خان نے کہا کہ حقیقت میں جوہری توانائی تک رسائی وقت کی ضرورت ہے۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

    وٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 63 فیصد تک اضافے کا فیصلہ.

    مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے ایک اور بُری خبر سامنے آگئی ، وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 63 فیصد تک اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت بدھ کو اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو دی جانے والی ماہانہ سبسڈی 54 فیصد کم کرکے 3.6 ارب کے بجائے 1.65 ارب روپے کردی جائے گی۔اس طرح ماہانہ سبسڈی میں تقریباً دو ارب روپے کی کمی ہوجائے گی۔

    تاہم، یوٹیلٹی اسٹورز سے اشیائے ضروریہ خریدنے والے چار لاکھ غریب ترین افراد کو قیمتوں میں اضافے سے تحفظ دیا گیا ہے، اس کے علاوہ ان کا فی کس خریداری کوٹا بھی برقرار رکھا گیا ہے۔سبسڈی میں بھاری کمی کے باوجود وزارت خزانہ کو بقایاجات کلیئر کرنے کے علاوہ 16ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ بھی دینی پڑے گی۔ حکومت اس وقت یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا 40 روپے فی کلوگرام فروخت کرنے کیلیے 52 روپے فی کلوگرام سبسڈی دے رہی ہے، حتمی منظوری کے بعد آٹے کا نرخ بیس روپے اضافے کے بعد 65 روپے فی کلوگرام ہوجائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان میں سیاسی عدم استحکام انارکی کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین
    پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز؛ لیکن سڑکیں بند ہونے سے عوام پریشان
    جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں،شاداب خان
    چینی کا موجودہ رعایتی نرخ 70 روپے فی کلوگرام ہے، جس پر حکومت کو 21 روپے فی کلوگرام سبسڈی دینی پڑ رہی ہے، اس کا نیا نرخ دس روپے اضافے کے ساتھ 80 روپے فی کلوگرام ہوجائے گا۔ گھی اور کوکنگ آئل اس وقت 300 فی کلوگرام فروخت کیا جارہا ہے، جس پر 114روپے فی کلوگرام سبسڈی دی جارہی ہے۔ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں فی کلوگرام 74روپے یا 89 روپے اضافہ کرنے کی تجویز ہے، تاہم اس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

  • راولپنڈی کے قمرالزماں منہاس نے ہانگ کانگ کا میڈل آف آنر اعزاز حاصل کرلیا

    راولپنڈی کے قمرالزماں منہاس نے ہانگ کانگ کا میڈل آف آنر اعزاز حاصل کرلیا

    راولپنڈی کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے قمرالزماں منہاس کو ہانگ کانگ کا میڈل آف آنر اعزاز دیا گیا ہے

    راولپنڈی کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے قمرالزماں منہاس جو اب ہانگ کانگ میں رہنے والے پاکستانی شہری ہیں نے اعزاز حاصل کرلیا ہے. ہانگ کانگ حکومت نے سماجی خدمات کے اعتراف میں قمرالزماں منہاس کو اعلی سول ایوارڈ سے نوازا ہے. راولپنڈی کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے قمرالزماں منہاس کو ہانگ کانگ کا میڈل آف آنردیا گیا۔ ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے چین کے قومی دن کے حوالے سے منعقدہ اعزازات تقسیم کرنے کی خصوصی تقریب میں قمرالزماں منہاس کوایوارڈ دیا گیا ہے۔ قمرالزماں منہاس کو گزشتہ تیس سالوں سے ہانگ کانگ پاکستانی کمیونٹی کیلئےسماجی خدمات کے اعتراف میں یہ ایوارڈ دیا گیا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان میں سیاسی عدم استحکام انارکی کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین
    پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز؛ لیکن سڑکیں بند ہونے سے عوام پریشان
    جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں،شاداب خان
    وہ پاکستان کمیونٹی ہانگ کانگ کے چارمرتبہ صدر اوراسلامک ٹرسٹیز آف ہانگ کانگ کے صدر رہ چکے ہیں۔ انہیں اقلیتوں کےلئے قائم حکومتی مساواتی کمیشن کے رکن رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ وہ دوسرے پاکستانی ہیں جن کو ہانگ کانگ الیکشن کمیشن کے رکن رہنے کا بھی اعزاز ہے۔ جبکہ روالپنڈی میں موجود رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ منہاس ایک انتہائی محنتی شخص ہے لہذا انہیں اس اعزاز ملنے کے بارے سن کر کافی خوشی ہوئی ہے کیونکہ انہوں نے وہاں کی کمیونٹی کیلئے کافی محنت کی ہے اور اس ملک کیلئے بہت کچھ کنٹریبیوٹ کیا ہے.

    انہوں نے مزید کہا یہ ایوارڈ ان کی خدمات کے پیش انہیں دیا گیا جوکہ بہت اچھی بات ہے کیونکہ جب آپ کی خدمات کو سراہا جاتا ہے تو اس کام کرنے والے کو خوشی ملتی اور پہلے سے زیادہ متحرک ہوکر وہ شخص کام کرتا تھا.

  • پی ٹی آئی احتجاج؛ پی ٹی آئی کارکنوں نے ایم 2 موٹر وے کھود ڈالی

    پی ٹی آئی احتجاج؛ پی ٹی آئی کارکنوں نے ایم 2 موٹر وے کھود ڈالی

    پی ٹی آئی احتجاج؛ پی ٹی آئی کارکنوں نے ایم 2 موٹر وے کھود ڈالی

    عمران خان پر حملے کیخلاف احتجاج، پی ٹی آئی کارکنوں نے ایم ٹو موٹر وے کھود ڈالی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب ایم ٹو موٹر وے کھود ڈالی ہے. پی ٹی آئی کارکنان نے کہیں میخیں تو کہیں کیل گاڑ کر خیمے لگالیے تو کہیں عارضی چولہے چڑھا لیے اور کھانا پکانے لگے ہیں۔

    پی ٹی آئی کارکنان موٹر وے پر کرسیاں ڈال کر بیٹھ گئے، ایم ٹو موٹر وے کی دونوں اطراف شاہراہ کو کھود کر خیمے نصب کیے گئے جب کہ اس موقع پر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی رہی۔ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا احتجاج، مری روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے بنددوسری جانب دھرنے اورامن وامان کی صورتحال کے باعث راولپنڈی میں آج تیسرے روزبھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان میں سیاسی عدم استحکام انارکی کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین
    پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز؛ لیکن سڑکیں بند ہونے سے عوام پریشان
    جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں،شاداب خان
    واضح رہے کہ راولپنڈی کے مری روڈ پر شمس آباد پی ٹی آئی کا احتجاجی دھرنا جاری ہے، مظاہرین نے خیمے نصب کرکے مری روڈ تین دن سے بند کررکھی ہے جس کے باعث مری روڈ کے اطراف رابط سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ میں اضافہ ہوگیا ہے، خواتین، بچے، بزرگ، مریض پیدل چلنے پر مجبور ہیں، ادھر فیض آباد سے چاندنی چوک تک کاروباری مراکز بند پڑے ہیں۔ جس سے عام عوام شدید مشکلات کا شکار ہے اور کئی لوگ پی ٹی آئی کے اس انتشار کو مسترد کرچکے ہیں کیونکہ ان کی وجہ لوگوں کے معاملات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں اور کافی مشکلات میں ہیں.

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز؛ لیکن سڑکیں بند ہونے سے عوام پریشان

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز؛ لیکن سڑکیں بند ہونے سے عوام پریشان

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز؛ لیکن سڑکیں بند ہونے سے عوام پریشان.

    پاکستان تحریک انصاف آج سے اسی جگہ سے لانگ مارچ کا آغاز کرے گی جہاں سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔ پنجاب میں وزیر آباد اور فیصل آباد سے الگ الگ مارچ ہوگا ، خیبر پختون خوا میں تین مقامات سے شرکا لانگ مارچ کیلئے روانہ ہوں گے، ہزارہ ریجن، جنوبی اضلاع اور مالاکنڈ ریجن سے بھی مارچ کیا جائے گا۔ عمران خان نے کارکنوں سے لانگ مارچ میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر آباد میں ہمارے مارچ میں تیرہ لوگوں کو گولیاں لگیں ، آج اسی جگہ سے مارچ کا آغاز کر رہے ہیں۔

    جہاں جہاں سے پچھلے دنوں مارچ گزرا تھا وہاں کے مقامی رہائشیوں سے باغی ٹی وی نے بات کی تو ان میں سے متعدد نے کہا کہ ہم مارچ کے دنوں جب وہ ہمارے علاقوں سے گزرا کافی تنگ ہوئے کیوں کہ مین سڑکیں بند ہونے کی وجہ کافی پریشانی ہوئی اور اسکول کے بچے اسکول نہیں جاسکے جبکہ مریض بھی مشکلات کا شکار رہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان میں سیاسی عدم استحکام انارکی کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین
    پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز؛ لیکن سڑکیں بند ہونے سے عوام پریشان
    جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں،شاداب خان
    محمد وسیع نے بتایا کہ؛ ایک عورت کو حمل تھا اور اس کو خاندان والے لے جارہے تھے جبکہ یہاں سے مین سڑک بند تھی تو اس بیچاری کو ایک کچی سڑک سے لے جانا پڑا جو کافی طویل تھی اور جگہ جگہ گڑھے تھے اسی طرح کئی بزرگ اور عام شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے.
    انہوں نے باغی ٹی وی کو مزید کہا کہ قصور ان لیڈران جیسے عمران خان ایک پروپیگنڈیسٹ ہے کا نہیں بلکہ ہم عوام کا ہے جو اندھوں کی طرح ان کے پیچھے بھاگتے ہیں حالانکہ عمران خان جیسے فتنہ نے تو اس ملک ایک اعلی ترین ادارے کو جو اس ملک کی حفاظت کا ضامن ہے کو متنازعہ بنانے کی کوشش ہے جو ایک ملک دشمنی ہے. وسیع کے مطابق یہ شخص (عمران خان) ناصرف اداروں بلکہ عوام سمیت سب کچھ کو تہس نہس کرنا چاہتا صرف اور صرف اپنے اقتدار کے لیئے ورنہ اسے کوئی عوام سے سروکار نہیں.

    ادھر وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر میں تحریک انصاف کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہوگیا جب کہ اس وجہ سے راستے بند ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی اور ذہنی اذیت کا سامنا ہے. راولپنڈی مری روڈ سمیت 5 اہم شاہراہوں پر مظاہرین نے احتجاجی کیمپ قائم کررکھے ہیں۔ اہم اور سب سے زیادہ استعمال ہونے والی شاہراہ شمس آباد سے مکمل بند ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    دریں اثنا راولپنڈی میں تعلیمی ادارے آج تیسرے روز بھی بند ہیں۔ مری روڈ سے اسلام آباد جانے والے شہریوں کو زحمت کا سامنا ہے جب کہ دفاتر اور دیگر منزلوں پر جانب والے افراد بڑی تعداد میں رش میں پھنسے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے آج جمعرات کو کھلے رہیں گے جب کہ وفاقی دارالحکومت کی حدود میں تمام سڑکیں کھلی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

    جبکہ ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری روڈ بوجہ احتجاج شمس آباد اسٹاپ کے قریب ڈائیورژن ہے۔متبادل کے طور پر، سید پور روڈ، کمرشل مارکیٹ کُری روڈ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اولڈ ائرپورٹ روڈ دونوں جانب سے ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق مین پشاور روڈ اور مال روڈ بھی ٹریفک کے لیے کھلا ہے، تاہم آئی جے پی روڈ اسلام آباد کی جانب ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔متبادل کے طور پر مین پشاور روڈ، ویسٹریج، چوہڑ چوک، ماربل فیکٹری روڈ، گولڑہ موڑ، سری نگر ہائی وے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    علاوہ ازیں جہلم روڈسوان پل کے قریب ایس او ایس کے پاس کچہری کی جانب سڑک بند ہے ۔سواں پل سے کچہری کی جانب دو طرفہ ٹریفک چلائی جا رہی ہے۔ جی ٹی روڈ ٹیکسلا نزد بائی پاس چوک اور مارگلہ ہلز ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔ متبادل کے طور پرموٹر وے ایم ون کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ لانگ مارچ میں شامل پی ٹی آئی قیادت اور شرکاء کو ہر شہر میں مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ جبکہ روٹ کے راستے کی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرزکمانڈوز تعینات کیے جائیں گے۔ اور
    15ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ چودھری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کنٹرول روم24گھنٹے کام کرے گا۔ علاوہ ازیں لانگ مارچ کی ڈرون اورسی سی ٹی وی کیمروں سے تسلسل کے ساتھ نگرانی کی جائے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ؛ لانگ مارچ کے گرد2درجاتی سکیورٹی حصار بنایا جائے گا۔ سکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

    وزیر اعلی نے یقین دہانی کرائی کہ؛ کنٹینر پربلٹ پروف روسٹرم اوربلٹ پروف شیلڈز کا استعمال یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔ ہر ضلع میں پولیس اورانتظامیہ کے آفیسرزکوکو آرڈینیشن کیلئے مامور کیا گیا ہے۔ وضع کردہ سکیورٹی پلان پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایاجائے گا۔

  • پاکستان میں سیاسی عدم استحکام انارکی کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین

    پاکستان میں سیاسی عدم استحکام انارکی کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین

    ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام انارکی کا باعث بن سکتا ہے۔

    سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی جماعت نے گزشتہ جمعرات کو قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرنے والے احتجاجی مارچ کے دوران عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش کے بارے میں پولیس کی ایف آئی آر کو مسترد کر دیا ہے۔

    یروشلم پوسٹ کے مطابق وزیر آباد پولیس نے، جہاں یہ واقعہ پیش آیا، نے محمد نوید کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی، اس ملزم کو موقع سے گرفتار کیا گیا تھا۔ نوید نے مبینہ طور پر کنٹینر پر گولی چلائی جس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور انکے ساتھی سوار تھے جو زخمی ہوگئے جبکہ ایک پارٹی کارکن جاں بحق ہوگیا تھا. پولیس ایف آئی آر میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور قتل کی سازش کی دفعات عائد کی گئی ہیں.

    تاہم عمران خان نے اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے اور انہوں نے اور ان کی پارٹی کی قیادت نے الزام لگایا ہے کہ نوید صرف ایک کٹھ پتلی تھا جس نے ملک کی تین طاقتور شخصیات کی طرف سے تیار کی گئی شوٹنگ کی سازش کو انجام دیا۔ یروشلم پوسٹ کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایک سینئر وکیل راجہ تنویر اختر نے میڈیا لائن کو بتایا کہ، ہائی کورٹ کی ہدایت پر، "پنجاب پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن، انہوں نے ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے، خان کے مشتبہ افراد کے ناموں کو چھوڑ دیا ہے۔” یعنی جن پر عمران خان نے الزام عائد کیئے تھے ان کے بجائے موقع پر پکڑے گئے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے.

    یروشلم پوسٹ نے لکھا؛ عمر کریم، لندن میں مقیم ایک تجزیہ کار ہے نے دی میڈیا لائن کو بتایا کہ عمران خان کے پاس زیادہ سیاسی سرمایہ اور فائدہ تھا لیکن وہ اداروں کی بانسبت زیادہ طاقت ور نہیں جبکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ، پاکستان میں بحران شدید ہوتا جا رہا ہے اور اس کے نتیجے میں مزید تشدد اور خونریزی ہو سکتی ہے۔ لیکن اب ادارہ کی اندرونی ہم آہنگی پر پیدا ہونے والے شکوک کے ساتھ، یہ کہنا مشکل ہے کہ کون سا اسٹیک ہولڈر فاتح کے طور پر سامنے آئے گا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان میں سیاسی عدم استحکام انارکی کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین
    پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز؛ لیکن سڑکیں بند ہونے سے عوام پریشان
    جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں،شاداب خان
    یروشلم پوسٹ نے ماہرین کے حوالے سے لکھا کہ عمران خان کے حالیہ مارچ اور سیاسی حالات کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا جائز ہے کہ پاکستان سیاسی عدم استحکام کے باعث انارکی کا باعث بن سکتا ہے. ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ حالات کو وقت سے پہلے نہ سمبھالا گیا تو پھر ملک اور قوم کیلئے یہ کوئی اچھی بات نہیں ہوگی.

  • ہیپاٹائٹس اے ویکسین کے عطیہ پر چین کے شکرگزارہیں.  وزیر صحت عبدالقادر پٹیل

    ہیپاٹائٹس اے ویکسین کے عطیہ پر چین کے شکرگزارہیں. وزیر صحت عبدالقادر پٹیل

    ہیپاٹائٹس اے ویکسین کے عطیہ پرچین کے شکرگذارہیں. وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل
    وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے چین کی جانب سے ہیپاٹائٹس اے ویکسین کی ایک لاکھ خوراکوں کے عطیہ پر حکومت اور عوام کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین مضبوط، حقیقی اور پائیدار تعلقات کے ساتھ رواں دواں ہیں ‘پاکستان کی سیلاب سے متاثرہ آبادی کو امداد فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔بدھ کو وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے وزارت نیشنل ہیلتھ سروس ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن اسلام آبادمیں منعقدہ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ چین کی حکومت اور عوام کے شکرگذارہیں اور خوشی ہوئی کہ پاک چین دوستی نے ایک اور سنگ میل عبورکیا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان تاریخ کے بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں سے گذر رہا ہے جہاں ابھی تک سندھ اور بلوچستان کے صوبوں میں بڑی آبادی سیلابی امدادی کیمپوں میں مقیم ہے۔ ان امدادی کیمپوں کے رہائشی مختلف وبائی امراض کے خطرے سے دوچار ہیں‘جس میں ہیپاٹائٹس اے وائرس کے پھیلائو کا خطرہ زیادہ ہے۔ لہٰذا پاکستان کی سیلاب سے متاثرہ آبادی کو امداد فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس وقت، ہم بچوں اور بڑوں کے لیے چین کی طرف سے ہیپاٹائٹس اے ویکسین کی ایک لاکھ خوراکوں کے عطیہ پرشکر گزار ہیں۔ یہ عمل دونوں ممالک کی صحت اور خوشحالی کے لیے پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو تقویت دیتا ہے۔سینوویک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر گائو کیانگ نے کہا کہ آج پاکستان اور چین کے درمیان باہمی اعتماد، احترام اور خیر سگالی پر مبنی لازوال اور بے مثال دوطرفہ دوستی کے ستر سال کے تسلسل میں ایک اہم سنگ میل ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی حکومت اور عوام کی جانب سےمجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہمیں اس اقدام کا حصہ بننے پر فخر ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کی کہانی ختم:ہرطرف سے پکی چھٹی:15نومبرکوعمران خان جیل میں ہوںگے؟
    وفاقی وزیر نے تحریک انصاف سے مذاکرات سے متعلق رابطوں کی تصدیق کردی
    وائرلیس آپریٹر ویئون (جاز) کا پاکستان میں اپنے ٹاورز فروخت کرنے کا منصوبہ
    شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 145 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے
    اس موقع پر ڈاکٹر محمد احمد قاضی، ڈی جی، ایف ڈی آئی نے تمام عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں فراہم کردہ مدد کے لیے سینوویک کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ اسے پاکستان کے بچوں اور بالغ آبادی کے لیے بہترین طریقے سے استعمال کیا جائے گا۔