Baaghi TV

Author: +9251

  • ہر پاکستانی کوپاکستان کے لئے سیاست میں دلچپسی ہونی چاہیے منیب بٹ

    ہر پاکستانی کوپاکستان کے لئے سیاست میں دلچپسی ہونی چاہیے منیب بٹ

    اداکار منیب بٹ جو کہ آج کل قلندر ڈرامے میں ایک ایسے لڑکے کا کردار کررہے ہیں جو پیسے کے پیچھے پاگل ہے اور اسے ہی اپنا دین دھرم سمجھتا ہے. منیب بٹ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میں الگ کردار کرنے کی کوشش کرتاہوں خوش نصیبی ہے کہ ہر بار کامیاب ہوجاتا ہوں عوام سراہتی ہے. انہوں نے کہا کہ ہر پاکستان کو سیاست میں دلچپسی ہونی چاہیے ، سیاست میں دلچپسی میں ملک سے محبت کے لئے ہونی چاہیے. انہوں نے کہا کہ میں مجھے نالج اکٹھا کرنے کا اچھے لوگوں‌کو سننا پڑھنا بہت اچھا لگتا ہے. میں عمران خان کا

    بلائنڈ فالور نہیں ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ ایک بہتر سیاستدان ہیں . میں ان پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں. جب مجھے بتایا گیا کہ عمران خان پر حملہ ہوا ہے تو مجھے تو یقین ہی نہیں آرہا تھا لیکن جب سوشل میڈیا دیکھا ٹی وی دیکھا تو ایسی ہی خبر چل رہی تھی. ایسا نہیں ہونا چاہیے . اختلاف سیاست میں ایک دوسرے کی رائے اور طرز سیاست سے ہونا چاہیے کسی کا بھی اختلاف کسی کی شخصیت سے نہیں ہونا چاہیے. یاد رہے کہ منبب بٹ عمران خان کے حامی ہیں اور ان کی زیادہ تر پوسٹیں عمران خان کے حق میں‌ہی ہوتی ہیں .

  • شوبز سلیبرٹیز کی بڑی تعداد محسن عباس کے ساتھ کھڑی ہو گئی

    شوبز سلیبرٹیز کی بڑی تعداد محسن عباس کے ساتھ کھڑی ہو گئی

    اداکار محسن عباس حیدر کو بڑے پیمانے پر مل رہی ہے ہمدردی اور ہمدردی مل بھی رابعہ انعم کی ایک غلط حرکت کی وجہ سے رہی ہے. جب سے رابعہ انعم نے محسن عباس حیدر کی موجودگی میں‌شو چھوڑا ہے تب ان کو سوشل میڈیا پر زیادہ تر لوگ کھری کھری سنا رہے ہیں.تاہم شوبز انڈسٹری کے بہت سارے لوگ محسن عباس حیدر کو سپورٹ کررہے ہیں. سلیم معراج بینا سرور ، متھیرا و دیگر محسن عباس حیدر کے حق میں بات کررہے ہیں سب کا کہنا ہےکہ ایک انسان جب اچھائی کے راستے پر چلنے کی کوشش کررہا ہو تو اسکے ماضی کو نظر انداز کر دینا چاہیے. جو

    حرکت رابعہ انعم نے کی ہے اس سے تو اگلہ انسان ڈپریشن میں جا کر خود کشی کی طرف بھی جا سکتا ہے. ہمیں سب کو ایکدوسرے کا ساتھ دینا چاہیے نہ کہ زلیل کرنا چاہیے. یاد رہے کہ جب سے رابعہ انعم نے شو چھوڑا ہے محسن عباس حیدر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہے ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک کچھ بھی نہیں کہا. دوسری طرف ان کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل اور گرل فرینڈ نازش جہانگیر نے بھی سوشل میڈیا پر تاحال کچھ نہیں کہا .محسن عباس حیدر کافی عرصے کے بعد چند ایک پراجیکٹس میں‌کام کررہے ہیں لیکن رابعہ انعم کی شو چھوڑ‌کر جانے کی حرکت کو پذیرائی نہیں‌مل رہی .

  • کرن تعبیر نے سنا کھری کھری رابعہ انعم کو

    کرن تعبیر نے سنا کھری کھری رابعہ انعم کو

    اداکارہ کرن تعبیر بول پڑی ہیں داکار محسن عباس حیدر کے حق میں ۔ انہوں نے رابعہ انعم کو سنا دی ہیں کھری کھری ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لکھی اور کہا کہ محسن عباس حیدر کیس جیت چکاہے اور اب وہ اپنے کیرئیر پر توجہ دے رہا ہے۔ کسی کو کوئی حق نہیں ہے کہ وہ کسی کا ماضی گھیسیٹے ۔ رابعہ انعم نے جو کیا غلط کیا۔ یہ کیسے ممکن کہ رابعہ انعم شو میں آکر بیٹھ گئی اور اسکو پتہ ہی نہیں تھا کہ شو میں کون آنے والا ہے؟ یہ کیسے ہو گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رابعہ انعم نے جو بھی کیا ہے محسن عباس حیدر کی ریپیوٹیشن ڈاﺅن کرنے

    کےلئے کیا ہے۔ رابعہ انعم آف ائیر جا سکتی تھی لیکن وہ غلاضت بول کے ٹی وی کے شو سے کیوں اٹھی؟ کرن تعبیر نے اٹینشن سیکر رابعہ انعم کا ہیش ٹیگ بھی استعما ل کیا ۔انہوں نے لکھا کہ ہم معاف کرنا تو بھول گئے ہیں کسی کی انسلٹ کرنے میں بڑائی سمجھتے ہیں حالانکہ اللہ جانتا ہے کہ کون بہتر انسان ہے اور کون نہیں۔ یاد رہے کہ دو دن قبل رابعہ انعم کو ندا یاسر نے اپنے شو میں بطور مہمان بلایا اور رابعہ انعم محسن عباس کی موجودگی کی وجہ سے شو چھوڑ کر چلی گئیں اور جانے سے پہلے محسن کو احساس دلایا کہ انہوں نے کسی وقت میں بہت غلط کیا تھا۔ رابعہ انعم کی اس حرکت کو زیادہ تر سلیبرٹیز سپورٹ نہیں کررہیں۔

  • علی عباس  کو کیسے کردار کرنا پسند ہیں ؟‌

    علی عباس کو کیسے کردار کرنا پسند ہیں ؟‌

    سینئر اداکار علی عباس نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے نیگیٹو کردار کرنے زیادہ اچھے لگتا ہے ان میں اداکاری کا بہت زیادہ مارجن ہوتا ہے. اور میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ایسے کردار کروں جو شائقین پسند کریں چاہے وہ نیگیٹو ہوں یا پازیٹیو. علی عباس نے مزید کہا کہ قلندر ڈرامے میں میرا کردار پچھلے ڈرامے سے ہٹ کر ہے، پچھلے ڈرامے میں میرا کردار بہت نیگیٹیو تھا اور میں چاہتا تھا کہ اس بار کچھ پازیٹیو کرنا چاہیے. میں شکر گزار ہوں‌ اپنے مداحوں کا کہ انہیں میری اداکاری اور میرا کردار قلندر میں اچھا لگ رہا ہے. علی عباس نے مزید کہا کہ مجھے سیاست میں بالکل بھی دلچپسی نہیں ہے، اور نہ ہی میرا کوئی پسندیدہ سیاستدان ہے. انہوں نے کہا کہ میں

    نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ میں سوچ سمجھ کر بولوں اور میرا جو امیج ہے کہ میں سنجیدہ کردار کرتا ہوں تو میں سنجیدہ بھی ہوں گا تو ایسا نہیں‌ہے میں بہت زیادہ ہنسی مذاق کرنے والا انسان ہوں. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر مجھے کامیڈی کردار ملے تو میں ضرور کروں گا مجھے کامیڈی کرنا اچھا لگتا ہے.کامیڈی بھی آسان کام نہیں ہے لیکن اداکار کو ہر کردار کو چیلنج سمجھ کر قبول کرنا چاہیے جب مداح آپ کے ساتھ ہوں تو پھر اداکاری کے پراجیکٹس میں رسک لے لینا چاہیے.

  • ویتنام، پاکستان 50 سالہ سفارتی تعلقات بارے تقریب؛  دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم

    ویتنام، پاکستان 50 سالہ سفارتی تعلقات بارے تقریب؛ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم

    ویتنام، پاکستان کے درمیان 50 سال سفارتی تعلقات؛ مشترکہ تقریب میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم
    ہنوئی میں پاکستانی سفارت خانے نے ویتنام انسٹی ٹیوٹ آف انڈین اینڈ ساؤتھ ویسٹ ایشین اسٹڈیز کے تعاون سے 50 سال مکمل ہونے کی خوشی میں "انٹرنیشنل کانفرنس آن ویتنام پاکستان سفارتی تعلقات کے 50 سال” کے عنوان سے ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا تھا۔ سفارتی تعلقات بارے اس بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو دوبارہ متحرک کرنا اور ویتنام اور پاکستان کے پالیسی سازوں کے درمیان باہمی تعلقات کے حوالے سے انتہائی ضروری معاملات میں سفرا کو متحرک کرنے کا عزم تھا۔

    واضح رہے کہ کانفرنس کی مہمان خصوصی محترمہ لی تھی تھو ہینگ، جبکہ ویتنام کی وزارت خارجہ کی معاون ترجمان تھیں۔ اس موقع پرانہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں اطراف کی مسلسل کوششیں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا باعث بنیں گی۔ جبکہ اپنے کلمات کے دوران ویتنام میں پاکستان کی سفیر ثمینہ مہتاب نے دو طرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور کانفرنس کے دوران ہونے دوران ہونی گفتگو کا خیرمقدم کیا جبکہ کانفرنس کے دوران کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان میں سیاسی عدم استحکام انارکی کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین
    پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز؛ لیکن سڑکیں بند ہونے سے عوام پریشان
    جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں،شاداب خان
    کانفرنس میں دونوں ممالک کے مختلف شعبوں کے 100 سے زائد مندوبین، سفارتی کور کے ارکان، سکالرز اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی تھی۔ کانفرنس ہائبرڈ فارمیٹ میں منعقد ہوئی اور متعدد شرکاء زوم کے ذریعے شامل ہوئے تھے۔ اس کانفرنس میں سیاسی تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دو طرفہ تعامل کے تمام بڑے شعبوں کا احاطہ کرنے والے چار سیشنز شامل تھے۔ پاکستان اور ویتنام کے 20 کے قریب ریسرچ اسکالرز اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے دوطرفہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس کے دوران دونوں اطراف کے مقررین نے 50 سالہ دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے حکمت عملی کی تجویز پیش کی۔

  • ایف بی آر کی کاروائی؛ کاسمیٹک سیکٹر میں کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

    ایف بی آر کی کاروائی؛ کاسمیٹک سیکٹر میں کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

    ایف بی آر نے کاسمیٹک سیکٹر میں کروڑوں روپے کی مبینہ ٹیکس چوری کے بڑے اسکینڈل کا سراغ لگا کر تحقیقات شروع کردیں۔

    نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر کے ماتحت ادارے ڈائریکٹریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے یہ تحقیقات بائیو آملہ شیمپو اور ہیئر آئل بنانے والی فارول کاسمیٹکس نامی کمپنی کے خلاف شروع کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی طرف سے کمپنی کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن معطل ہے مگر اس کے باوجود دوسرے صوبوں سے وینڈرز کو آؤٹ سورس کرکے اسی برانڈ کی مصنوعات تیار کرکے فروخت کی جارہی ہیں جس کا نہ کوئی ریکارڈ ہے اور نہ ہی اس پر سیلز ٹیکس و دیگر ٹیکس ادا کیے جارہے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے اس سے قبل ایف بی آر کی طرف سے اس کمپنی کے مینجنگ پارٹنر محمد اویس کے فیملی ممبر ذکاء الدین کی طرف سے فارول کاسمیٹک پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام سے چلائی جانے والی کمپنی کے ایک ارب روپے کے لگ بھگ مالیت کی ٹیکس چوری پر بینک اکاؤنٹس اور ٹریڈ مارک کو منجمد کیا جاچکا ہے۔ ٹیکس واجبات کی ریکوری کیلئے فارول کاسمیٹک پرائیویٹ لمیٹڈ کے مالکان کے نام ایف بی آر کی طرف سے اٹیچ کردہ جائیداد نیلامی کے مرحلے میں ہے اب اسی فیملی کے دوسرے ممبر محمد اویس کی طرف سے فارول کاسمیٹک کے نام سے کمپنی رجسٹرڈ کروارکھی ہے۔

    یہ کمپنی بھی کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث ہے جس پر اس کمپنی کے بھی سیلز ٹیکس رجسٹریشن معطل ہیں مگر اس کے باوجود کام جاری رکھے ہوئے ہے اورآؤٹ سورس کرکے کیے جانے والے کاروبار پر بھی بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کی جارہی ہے جب کہ بینک اکاؤنٹس منجمد ہونے پر مختلف ڈسٹری بیوٹرز اور دوسرے لوگوں کے بینک اکاونٹس کے ذریعے ٹرانزیکشنز کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ دستیاب دستاویز کے مطابق ڈائریکٹریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ فارول کاسمیٹکس تین مختلف سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر کے ذریعے ریجنل ٹیکس آفس پشاور اور ریجنل ٹیکس آفس لاہور میں کام کررہی ہے جن میں سے میسز فارول کاسمیٹکس کے نام سے ایک کمپنی ریجنل ٹیکس آفس پشاور کی حدود میں کام کررہی ہے۔ اسی طرح میسز فارول کاسمیٹکس کے ہی نام سے دوسری کمپنی الگ سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر سے ریجنل ٹیکس آفس لاہور میں کام کررہی ہے جبکہ میسز فارول کاسمیٹکس پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور کے نام سے تیسرے سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر کے ساتھ کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور کی حدود میں کام کررہی ہے۔

    دستاویز کے مطابق ڈائریکٹریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے مبینہ طور پر بھاری ٹیکس چوری میں ملوث تین مختلف سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبرز کے ساتھ کام کرنے والی تینوں کمپنیوں کے بارے میں ریجنل ٹیکس آفس لاہور، کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور اور ریجنل ٹیکس آفس پشاور سے پچھلے پانچ سال کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ دستاویز کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس پشاور، ریجنل ٹیکس آفس لاہور اور کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور کے ڈائریکٹرز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو لکھے جانے والے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کمپنی کے خلاف بھاری ٹیکس چوری میں ملوث ہونے پر تحقیقات جاری ہیں لہٰذا یہ کمپنی آر ٹی او پشاور، آر ٹی او لاہور اور سی ٹی او لاہور کی حدود میں مختلف سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبرز(ایس ٹی آر این) سے کام کررہی ہے ۔

    اسی لیے تینوں ادارے اس کمپنی کے بارے میں تمام متعلقہ ریکارڈ اور جامع رپورٹ تیار کرکے ڈائریکٹریٹ جنرل انٹیلی جنس ینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کو بھجوائی جائے۔ دستاویز کے مطابق مذکورہ تینوں علاقائی دفاتر کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ مذکورہ کمپنی کے پچھلے پانچ سال کی انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی تفصیلات پرمبنی رپورٹ بھجوائی جائے اور یہ بھی بتایا جائے کہ اگراس کمپنی کے خلاف کوئی انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کا آڈٹ ہوا ہے یا انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس اسیسمنٹ ہوئی ہے یا ٹیکس واجبات کی ریکوری زیر التواء ہے تو اس کی بھی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

  • نیلم منیر اور عمران عباس احرام جنون میں ایکساتھ

    نیلم منیر اور عمران عباس احرام جنون میں ایکساتھ

    اداکارہ نیلم منیر جو کہ بڑے پیمانے پر فین فالونگ رکھتی ہیں اسی طرح‌سے عمران عباس بھی بڑی تعداد میں فین فالونگ رکھتے ہیں . دونوں کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کے پسندیدہ اداکار اب ایک ساتھ دیکھے جائیں گے. جی ہاں نیلم منیر اور عمران عباس ڈرامہ سیریل احرام جنون کے لئے ایک ساتھ اکٹھے ہو رہے ہیں .عمران عباس نے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی اور لکھا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ پہلی بار دکھائی دیں گے .عمران عباس نے اس پراجیکٹ کے حوالے سے زیادہ تفصیلات شئیر نہیں‌کیں. لیکن اتنا کہا جا سکتا ہے کہ ڈرامہ آج

    کل شوٹ ہو رہا ہے کیونکہ عمران عباس نے جو تصویر شئیر کی ہے وہ ان کی اور نیلم منیر کی شوٹنگ کے دوران کی ہے. یاد رہے کہ عمران عباس کم کم کام کرتے ہیں لیکن جب بھی سکرین پر آتے ہیں کسی اچھے پراجیکٹ کے ساتھ آتے ہیں. انہوں نے ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے. عمران عباس کی جوڑی بہت ساری ڈرامہ آرٹسٹوں کے ساتھ مشہور ہے لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ نیلم منیر کے ساتھ ان کی جوڑی کو کتنا سراہا جاتا ہے اور دونوں اس نئے پراجیکٹ میں کیا نیا لیکر آرہے ہیں . دوسری طرف نیلم منیر بھی بہت کم کام کرتی ہیں انہوں نے ہمیشہ سنجیدہ کردار ہی کئے ہیں اس ڈرامے میں ان کا کردار پہلے کی طرح سنجیدہ ہی ہو گا یا کچھ الگ ہو گا یہ ڈرامہ آن ائیر ہونے کے بعد ہی پتہ لگے گا .

  • پی ٹی آئی کے 2 گروہ آپس میں لڑ پڑے، ایک دوسرے پر گولیاں چلادیں

    پی ٹی آئی کے 2 گروہ آپس میں لڑ پڑے، ایک دوسرے پر گولیاں چلادیں

    پی ٹی آئی کے 2 گروہ آپس میں لڑ پڑے، ایک دوسرے پر گولیاں چلادیں

    تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہروں کے دوران پارٹی کے دو گروہوں کے درمیان آپس میں لڑائی ہوگئی، جس میں پی ٹی آئی کارکنوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے کے ساتھ ڈنڈے بھی برسا دیے۔ ٹیکسلا میں پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے کے دوران فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات گئے پیش آیا تھا، جس میں بازو پر گولی لگنے سے کارکن محسن تاج، ٹانگ پر گولی لگنے سے میر واعظ خان عرف بہرام خان جب کہ جمعہ خان بھگدڑ کے دوران گر کر زخمی ہوا۔

    ذرائع کا کہنا ہے جھگڑے کے دوران فائرنگ کا واقعہ تحریک انصاف کے دو گروہوں کے درمیان چپقلش کا نتیجہ ہے۔ واقعے کے بعد زخمی ہونے والے کارکنوں کے گروہ نے پولیس کو درخواست دے دی، جس پر پولیس نے لڑائی جھگڑے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی بھی کی جائے گی. جبکہ اس میں جنہوں نے ایسی حرکت کی ان کو گرفتار بھی کیا جائے گا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان میں سیاسی عدم استحکام انارکی کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین
    پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز؛ لیکن سڑکیں بند ہونے سے عوام پریشان
    جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں،شاداب خان
    پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکن محسن تاج خان کی مدعیت میں درج مقدمے میں تحریک انصاف ہی کے رکن صوبائی اسمبلی مسعود اکبر سمیت 10 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ایم پی اے مسعود اکبر اور ساتھیوں نے احتجاجی کیمپ میں گولیاں چلائیں۔ اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمے کےمطابق فائرنگ اور ڈنڈوں کے وار سے 3 کارکن زخمی ہوئے ہیں۔

    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    چین درآمدات بڑھانے کو تیار لیکن پاکستان کی پیداواری صلاحیت محدود
    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    کارکن آج رات سےاسلام آباد کےداخلی و خارجی راستے بند کریں گے:پرویزخٹک کا اعلان
    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس ڈی لسٹ کردیا
    بابا گرونانک کا 553واں جنم دن:ہزاروں بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
    ایک اور یوٹرن؛ پی ٹی آئی کا حلقہ بندیوں کیخلاف دائر درخواست واپس لینے کا فیصلہ، اسد عمر نے مقدمہ واپس لینے کیلئے متفرق درخواست دائر کردی
    ننکانہ صاحب:بابا گرو نانک کا 553 واں جنم دن، سکھ یاتریوں کی پہلی خصوصی ٹرین پہنچ گئی

  • لاہور کی بجائے کراچی کی ٹی وی کی اداکارائیں فلموں میں کام کرکے اپنی شناخت بنا رہی ہیں روبی انعم

    لاہور کی بجائے کراچی کی ٹی وی کی اداکارائیں فلموں میں کام کرکے اپنی شناخت بنا رہی ہیں روبی انعم

    سٹیج سے جہاں بہت سارے اداکاروں نے نام بنایا وہیں روبی انعم بھی کسی سے کم نہیں‌ہیں انہوں نے سٹیج سے خوب شہرت کمائی، سٹیج کی اگر بات کی جائے اور ان کا ذکر نہ ہو ایسے نہیں ہو سکتا. روبی انعم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ لاہور کی بجائے کراچی کی ٹی وی کی اداکارائیں فلموں میں کام کرکے اپنی شناخت بنا رہی ہیں. لاہور کی اداکارائوں کو بھی آگے آنا چاہیے. کراچی ہو یا لاہور ہمارے پاس بے پناہ ٹیلنٹ ہے. ماہر ہ خان ہمارے ملک کی ایک بڑی اداکارہ ہیں انہوں نے مولاجٹ میں‌مکھو کا کردار کرکے حد درجہ شہرت سمیٹی ہے. اسی طرح‌سے اور بھی ہیروئینز ہیں جو پاکستان کا نام انٹرنیشنل لیول پر روشن کررہی ہیں . روبی انعم نے کہا کہ شوبز انڈسٹری خصوصی طور پر فلم انڈسٹری کی بحالی

    میں‌سینئیر اداکارائوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے. اداکارہ ریشم میرا ریما وہ اداکارائیں ہیں جنہوں نے نوے کی دہائی میں بننے والی فلموں میں کام کیا اور ان کی فلمیں اس وقت شائقین شوق سے دیکھتے تھے. انہیں چاہیے کہ یہ اب آگے آئیں اور فلمی صنعت کی بحالی اور اسکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں . روبی انعم نے کہا کہ آج بھی سٹیج پر اچھا کام ہو رہا ہے فیملیز ڈرامہ دیکھنے کےلیے آتی ہیں.

  • وزیر مملکت خارجہ امور حناربانی کھرکی ایرانی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان سے ملاقات

    وزیر مملکت خارجہ امور حناربانی کھرکی ایرانی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان سے ملاقات

    گہرےبرادرانہ تعلقات پاکستان اورایران کےدرمیان یکجہتی کےمضبوط رشتوں کی بنیاد ہیں ،وزیر مملکت خارجہ امور حناربانی کھرکی ایرانی صدرکےنمائندہ خصوصی برائے افغانستان سے گفتگو

    وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے ایرانی صدر کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان حسن کاظمی غومی نے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں وزیر مملکت نے پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ گہرے برادرانہ تعلقات دونوں ممالک کے درمیان یکجہتی کے مضبوط رشتوں کی بنیاد ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان میں سیاسی عدم استحکام انارکی کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین
    پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز؛ لیکن سڑکیں بند ہونے سے عوام پریشان
    جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں،شاداب خان
    انہوں نے افغانستان کو درپیش متعدد پیچیدہ چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے افغان عوام کی مسلسل بہبود اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے عبوری افغان حکومت کے ساتھ بین الاقوامی برادری کی مستقل شمولیت کی اہمیت کا اعادہ کیا۔وزیر مملکت نے افغانستان کے دوست اور پڑوسی ہونے کے ناطے اس مقصد کے لیے پاکستان اور ایران کے اہم کردار کا خاص طور پر ذکر کیا۔ اس سے قبل ایرانی نمائندہ خصوصی نے اپنے پاکستانی ہم منصب وزیراعظم کے معاون خصوصی محمد صادق سے بھی ملاقات کی۔ خیال رہے کہ دونوں رہنمائوں نے علاقائی امن اور ترقی کے باہمی مضبوط اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے.

    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    چین درآمدات بڑھانے کو تیار لیکن پاکستان کی پیداواری صلاحیت محدود
    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    کارکن آج رات سےاسلام آباد کےداخلی و خارجی راستے بند کریں گے:پرویزخٹک کا اعلان
    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس ڈی لسٹ کردیا
    بابا گرونانک کا 553واں جنم دن:ہزاروں بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
    ایک اور یوٹرن؛ پی ٹی آئی کا حلقہ بندیوں کیخلاف دائر درخواست واپس لینے کا فیصلہ، اسد عمر نے مقدمہ واپس لینے کیلئے متفرق درخواست دائر کردی
    ننکانہ صاحب:بابا گرو نانک کا 553 واں جنم دن، سکھ یاتریوں کی پہلی خصوصی ٹرین پہنچ گئی