Baaghi TV

Author: +9251

  • کاجول کس ہیرو کی دیوانی تھیں کرن جوہر نے بتا دیا

    کاجول کس ہیرو کی دیوانی تھیں کرن جوہر نے بتا دیا

    نوے کی دہائی کی سپر ہٹ اداکارہ کاجول جو ایک بڑے پیمانے پر فین فالونگ رکھتی ہیں. ان کے بارے میں فلم ساز کرن جوہر نے کپل شرما کے شو میں ایک انکشاف کیا ہے اور وہ انکشاف یہ ہے کہ کاجول کھلاڑیوں کے کھلاڑی اکشے کمار کی بہت بڑی فین تھیں انہیں بہت زیادہ پسند کرتی تھیں. کرن جوہر نے بتایا ہے کہ فلم حنا کے پریمئیر پر ہم سب موجود تھے کاجول بھی وہاں آئیں ، ہماری اس سے پہلے دوستی نہیں تھی، میں نے دیکھا کہ کاجول وہاں پر اکشے کمار کو ڈھونڈ رہیں تھیں میں بھی اکشے کو ہی تلاش کررہا تھا . ہم دونوں کو اس دن پریمئیر میں اکشے کمار تو نہ ملا لیکن ایک دوسرے کو ہم مل گئے. یہیں سے ہماری دوستی کا آغاز ہوا. ہمارے ماں باپ کی آپس میں دوستی تھی لیکن ہماری نہیں تھی

    ہماری بھی دوستی ہو گئی . کرن جوہر نے یہ بھی بتایا کہ جب کاجول نے پہلی بار اجے دیوگن کو دیکھا تو انہیں وہ بھی پسند نہیں آئے تھے. انہوں نے کہا کہ سو میں سے ننانوے لوگ تو کاجول کو پسند نہیں آتے. یہاں تک کہ مجھے بھی کاجول نے جب دیکھاتو مجھ پہ ہنستی رہیں اور میں بہت شرمندہ ہوں. واضح رہے کہ کاجول نے اجے دیوگن کے ساتھ محبت کی شادی کی دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی بسر کررہے ہیں.

  • اب وزیراعظم، آئی جی اور جج ایک ہی سرکاری گھر رکھ سکے گا. اسلام آباد ہائیکورٹ

    اب وزیراعظم، آئی جی اور جج ایک ہی سرکاری گھر رکھ سکے گا. اسلام آباد ہائیکورٹ

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایت کی آئی جی اسلام آباد آئی جی ہاؤس یا جی ایٹ کے گھر میں سے ایک ہی رکھ سکتے ہیں 2نہیں رکھ سکتے،وزیراعظم ہو، آئی جی ہو یا ہائیکورٹ کا جج ہو گھر ایک ہی رکھ سکے گا۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے سیکشن افسر کی بیدخلی سے متعلق درخواست پرمختصر فیصلے میں کہا اسلام آباد میں کتنے سول سرونٹس نے دو ،دو گھر رکھے ہوئے ہیں. ثاقب بشیر کے مطابق عدالت نے کہا سیکریٹری ہاؤسنگ 3ماہ میں رپورٹ دیں،صوبوں میں جانے والے کتنے سول سرونٹس نے اسلام آباد میں گھر رکھے ہوئے ہیں،یہ رپورٹ بھی دیں، وہ بھی ایک ہی گھر رکھ سکتے ہیں ۔سیکشن افسر کی جی ایٹ میں گھر کا قبضہ واپس دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عدالت نے وزارت داخلہ کے سیکشن افسر کو 24 گھنٹے میں نئے گھر کا قبضہ دینے کی ہدایت کردی۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے دہری مراعات والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کوئی بھی سرکاری ملازم پاکستان بھر میں صرف ایک ہی سرکاری گھر رکھ سکتا ہے، سب نے مذاق بنایا ہوا ہے، دہری مراعات انجوائے کر رہے ہیں، سب کو پلاٹ بھی دو دو چاہئے اور مکان بھی دو دو چاہئے،جو دوسرے صوبے سے اسلام آباد آیا وہ کیا وہاں سے گھر خالی کر کے آتا ہے؟ایسے کتنے افسر ہیں جن کی کہیں اور پوسٹنگ ہو چکی لیکن اسلام آباد میں گھر اب بھی موجود ہے؟سیکرٹری ورکس کی طرف سے بیان حلفی لکھ لوں کہ ہر افسر کے پاس ملک بھر میں ایک ہی گھر ہے؟اگر اسلام آباد کے علاوہ ان کے کہیں گھر ہوں تو پھر سیکرٹری کیخلاف کارروائی ہو گی،سرکاری افسر پورے پاکستان میں ایک ہی گھر رکھ سکتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کی کہانی ختم:ہرطرف سے پکی چھٹی:15نومبرکوعمران خان جیل میں ہوںگے؟
    وفاقی وزیر نے تحریک انصاف سے مذاکرات سے متعلق رابطوں کی تصدیق کردی
    وائرلیس آپریٹر ویئون (جاز) کا پاکستان میں اپنے ٹاورز فروخت کرنے کا منصوبہ
    شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 145 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے
    علاوہ ازیں ایس ایس جی کمانڈو میجر لاریب قتل کیس میں ہائیکورٹ نے عدم ثبوت پر دو مجرموں کی سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے سزائے موت کے قیدی بیت اللہ اور عمر قید کے قیدی صدیق گل کو بری کردیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب طاہر نے مختصر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے گزشتہ ماہ فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ مجرم بیت اللہ کو سزائے موت جبکہ گل صدیق کو عمر قید کی سزا ہوئی تھی۔ دریں اثنا اسلام آباد میں سب جیل تشکیل دینے اور پی ٹی آئی کارکن کو حبس بے جا میں رکھنے کیخلاف ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

  • فواد خان پاکستان کے عامر خان ہیں حمائمہ ملک

    فواد خان پاکستان کے عامر خان ہیں حمائمہ ملک

    اداکارہ حمائمہ ملک جنہوں نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں دارو نتنی کا کردار ادا کیا ہے. فواد خان کے ساتھ حمائمہ نے اس فلم میں پہلی بار کام کیا ہے اور پہلی بار کام کرکے ہی وہ بن گئی ہیں ان کی دیوانی. اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے فواد خان کی تعریفوں‌میں‌کردئیے زمین آسمان ایک . انہوں نے کہا کہ فواد خان پاکستان کے عامر خان ہیں یہ پاکستان کے مسٹر پرفیکشنسٹ ہیں. فواد خان چھوٹی سے چھوٹی چیز کا بھی بہت خیال رکھتے ہیں . اگر ہمارا کوئی سین شوٹ ہو رہا ہے اور میرا ایک بال میرے ماتھے پر ہے تو فواد سین روک کر پہلے اس بال کو پیچھے ہٹانے کےلئے

    کہیں گے. اس حد تک وہ چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھتے ہیں. حمائمہ ملک نے کہا کہ میں نے آج تک فواد خان جیسا انسان نہیں دیکھا. وہ نہایت ہی پروفیشنل ہیں . انہوں نے کہا کہ جس حد تک وہ پروفیشنل ہیں اور اپنے سامنے والے کے ساتھ اس طرح کام کرتے ہیں تو دوسرا ان سے بہت کچھ سیکھتا ہے میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے. بلکہ کہوں گی اعتماد بھی آتا ہے اور میرا اعتماد مزید بڑھا. یاد رہے کہ حمائمہ ملک کی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان سمیت دنیا بھر میں دھوم مچا رہی ہے.

  • راولپنڈی میں پی ٹی آئی دھرنے کا تیسرا روز؛ جڑواں شہروں کے مکین پریشان ہوکر رہ گئے

    راولپنڈی میں پی ٹی آئی دھرنے کا تیسرا روز؛ جڑواں شہروں کے مکین پریشان ہوکر رہ گئے

    راولپنڈی میں پی ٹی آئی دھرنے کا تیسرا روز؛ جڑواں شہروں کے مکین پریشان ہوکر رہ گئے ہیں.باغی ٹی وی اسلام آباد کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کے خلاف راولپنڈی میں احتجاجی دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوگیا ، جس میں کارکنوں نے کئی راستے بند کرکے مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

    عمران خان پر قاتلانہ حملے کے کے خلاف اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی مری روڈ سمیت مختلف مقامات پر پی ٹی آئی کارکنان آج تیسرے روز بھی احتجاج کررہے ہیں۔ مختلف مقامات پر جاری مظاہروں کی وجہ سے مری روڈ، پیرودھائی موڑ، گلزار قائد اولڈ ائرپورٹ روڈ ،سرائے کال چوک ٹیکسلا ،رتہ شاہ چوک مارگلہ ،موٹر وے ایم ٹو، اسلام آباد لاہور ٹول پلازہ کے قریب سے بند کیے گئے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کی کہانی ختم:ہرطرف سے پکی چھٹی:15نومبرکوعمران خان جیل میں ہوںگے؟
    وفاقی وزیر نے تحریک انصاف سے مذاکرات سے متعلق رابطوں کی تصدیق کردی
    وائرلیس آپریٹر ویئون (جاز) کا پاکستان میں اپنے ٹاورز فروخت کرنے کا منصوبہ
    شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 145 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے
    مظاہرین نے سواں پل ایس او ایس ویلج کے قریب بھی راولپنڈی کی جانب والے راستے کو بند کررکھا ہے جب کہ ٹریفک کو سڑک کے ایک جانب سے گزارا جا رہا ہے۔ سڑکیں اور راستے بند ہونے کے باعث مری میں ٹریفک کا نظام آج تیسرے روز بھی شدید متاثر ہے۔ یوم اقبال کی عام تعطیل کے باعث تعلیمی ادارے اور سرکاری و نجی دفاتر بند ہیں،تاہم روز مرہ کے معمولات زندگی کے لیے جڑواں شہروں میں آمد رفت کے لیے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    واضح رہے کہ؛ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف راولپنڈی کے مری روڈ پر پارٹی کارکنوں کا دھرنا جاری ہے جس کی وجہ سے سڑک بند ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے جب کہ دھرنے کی وجہ سے شہر کے تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔

  • وفاقی وزیر نے تحریک انصاف سے مذاکرات سے متعلق رابطوں کی تصدیق کردی

    وفاقی وزیر نے تحریک انصاف سے مذاکرات سے متعلق رابطوں کی تصدیق کردی

    وفاقی وزیر نے تحریک انصاف سے مذاکرات سے متعلق رابطوں کی تصدیق کردی ہے.

    وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما احسن اقبال نے مذاکرات سے متعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے رابطوں کی تصدیق کردی. نجی ٹی وی سے بات کرتےہوئے فاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کچھ سنجیدہ لوگوں نے رابطہ کیا تھا۔ لیکن عمران خان کی ضد اور انا کے آگے کوئی کچھ بول نہیں سکتا۔

    وفاقی وزیر اور ن لیگ کے سینیئر رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس لیے تحریک انصاف کے سنجیدہ لوگ بھی بے بس ہوجاتے ہیں. واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں آئی تھی کہ حکومتی نمائندوں سے مذاکرات قریبی دوستوں کے ذریعے ہو رہے ہیں، جس میں صدر مملکت عارف علوی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    یہ بھی ذرائع نے بتایا تھا کہ مذاکرات کاروں کی جانب سے درمیانی راستہ نکالنے کی کوششیں کی گئیں تاہم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لانگ مارچ مکمل کرنے کے حق میں ہیں۔ جبکہ مذاکرات میں عام انتخابات کی تاریخ پر بات چیت ہو رہی ہے. خیال رہے گزشتہ ماہ حکومت نے پی ٹی آئی سے بات چیت کے لیے 13 رکنی کمیٹی قائم کی جس کے سربراہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو رکھا گیا۔ جبکہ کمیٹی میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، قمر زمان کائرہ، خالد مقبول صدیقی، میاں افتخار، مولانا اسد اور مریم اورنگزیب سمیت حنیف عباسی، خالد مگسی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور طارق بشیر چیمہ بھی شامل۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مذاکرات کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، جمہوری لوگ ہیں بات چیت کے لیے تیار ہیں، کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے حکومت سے بات چیت کے لیے شرط رکھ دی تھی۔

  • بلال شاہ نے جب پرپوز کیا تو یقین ہی نہیں آیا حریم شاہ

    بلال شاہ نے جب پرپوز کیا تو یقین ہی نہیں آیا حریم شاہ

    معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ جن کا نام کئی سیاستدانوں کے ساتھ جڑا سوشل میڈیا پر حد درجہ ٹرول بھی ہوئیں لیکن وہ کبھی نہیں گھبرائیں . حال ہی میں حریم شاہ نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کھل کر بتایا ہے کہ ان کی شادی بلال شاہ کے ساتھ کیسے ہوئی. انہوں نے کہا کہ بلال شاہ کے ساتھ کراچی میں ایک تقریب میں ملی تھی اس کے بعد ہمارا رابطہ رہا. ہم دونوں کے ایکدوسرے سے مزاج ملتے تھے اور ایک دوسرے کے ساتھ خاصے خوش بھی رہتے تھے. ہماری دوستی دن بہ دن اچھی ہوتی جا رہی تھی. ایک دن بلال شاہ نے مجھے کہا کہ کیا آپ مجھ سے شادی کریں گی مجھے پہلے تو یقین ہی نہیں آیا مجھے لگا کہ مذاق کررہے ہیں لیکن ایسا نہیں تھا وہ سنجیدہ تھے ، میں نے ان کے پرپوزل پر غور کیا

    مجھے لگا کہ ہم ایکدوسرے کے ساتھ خوش رہ سکتے ہیں اور میں نے شادی کے لئے ہاں کردی . حریم شاہ نے بتایاکہ بلال کے والدین باقاعدہ ہمارے گھر رشتہ لیکر آئے تھے او ر پھر شادی کے معاملات طے پائے. حریم نے کہا کہ مجھے آج بھی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ٹرول کیا جاتا ہے میں سب پڑھتی ہوں میری نظر سے گزرتا ہے لیکن میں پرواہ نہیں کرتی کون کیا کہہ رہا ہے اور کیوں کہہ رہا ہے کیونکہ لوگوں کا کام ہے باتیں کرنا .

  • عفت عمر کو اگنور کیا جائے علی ظفر نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    عفت عمر کو اگنور کیا جائے علی ظفر نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    ماڈلنگ اور اداکاری کو خیر باد کہہ دینے والی عفت عمر آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں. وہ ایک وقت میں عمران خان کی بہت بڑی حامی تھیں لیکن اب یہ وقت ہے کہ وہ عمران خان کی سب سے بڑی ناقد ہیں. وہ سارا دن ٹویٹر پر عمران خان کے خلاف سخت الفاظ میں‌ٹویٹ کرتی رہتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کو بہت زیادہ ٹرول بھی کیا جاتا ہے لیکن وہ اس چیز کی پروا نہیں کرتیں. حال ہی ایک سوشل میڈیا صارف جن کا نام ہے اعظم جمیل ہے انہوں نے عفت عمر کی عمران خان کے خلاف پوسٹوں سے تنگ آکر ٹویٹ میں لکھا کہ بہتر ہے کہ انہیں‌میوٹ کر دیا جائے اور گلوکار و اداکار علی ظفر نے اس ٹویٹ کو قوٹ ری ٹویٹ کرکے لکھا کہ بہتر ہے اگنور کیا جائے. یاد رہے کہ علی ظفر اور میشا شفیع کے

    معاملے میں عفت رحیم نے میشا شفیع کا کھل کر ساتھ دیا اور علی ظفر کو برا بھلا کہا لیکن علی ظفر نے آج تک عفت عمر کے لئے ایک لفظ برا نہیں کہا . ابھی بھی انہوں نے عفت عمر کی شان گستاخی نہیں کی بلکہ ان کے لئے عزت اور احترام کے ساتھ اگنور کرنےکے الفاظ استعمال کئے ہیں. عفت عمر ایک عرصے سے صرف پالیٹیکس پر بات کرتی ہیں اور شوبز وہ ویسے ہی چھوڑ‌چکی ہیں‌.

  • ورون دھون کس بیماری میں‌مبتلا ہو گئے ہیں؟‌

    ورون دھون کس بیماری میں‌مبتلا ہو گئے ہیں؟‌

    معروف فلم میکر ڈیوڈ‌دھون کے صاحبزادے ورون دھون نے نہایت ہی کم عرصے میں بالی وڈ میں اپنا نام بنایا . ورون دھون کا شمار آج کے بہترین بالی وڈ اداکاروں‌میں‌ہوتا ہے . انہوں نے ابھی تک جتنا بھی کام کیا ہے ان کے مداحوں اور ناقدین نے بہت سراہا ہے . ہر وقت ہنستے مسکراتے رہنے والے ورون دھون ہیں کچھ پریشانی میں . وہ کس قسم کی پریشانی میں‌ہیں‌ ہم آپ کو بتاتے ہیں. ورن دھون کے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ شدید ذہنی دبائو کا شکار ہیں اور اسی وجہ سے انہیں ویسٹیبولر ہائپو فنکشن نامی بیماری لاحق ہو گئی ہے، اس بیماری میں مبتلا ہونے کی وجوہات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کام کا بہت سٹریس لیا ہے اور کام کے دبائو نے مکمل طور پر ذہنی مریض بنا دیا ہے. انہوں نے

    کہاکہ میری فلم جگ جگ جیو کے لئے میں نے جس طرح محنت کی اور سٹریس لیا اس نے مجھے بہت پریشان کیا ہے حالانکہ ایسا کرنا ضروری نہیں تھا میں آرٹسٹ تھا میرا کام صرف کام کرنا تھا لیکن میں بہت دبائو لیا. ایسا نہیں ہونا چاہیے. ورون دھون نے کہا کہ ہر کوئی کسی نہ کسی مقصد کے تحت زندگی گزارتا ہے اس مقصد کی تلاش میں پھر رہا ہوتا ہے میری زندگی کا کیا مقصد ہے مجھے ابھی تک نہیں پتہ بس اسی کو تلاش کررہا ہوں. انہوں نے کہا کہ میں اس بیماری پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن جتن کر رہا ہوں .

  • ارباز خان نے بتا دیا کہ وہ ماضی میں کیوں رہے پریشان

    ارباز خان نے بتا دیا کہ وہ ماضی میں کیوں رہے پریشان

    بالی وڈ اداکار ارباز خان جو کہ سلمان خان کے بھائی ہیں اور ملائکہ اروڑہ کے سابق شوہر ہیں .انہوں نے نوے کی دہائی میں ملائکہ اروڑہ کے ساتھ شادی کی ان کا ایک بیٹا بھی ہے لیکن 18 سال کے بعد یہ رشتہ اختتام پذیر ہو گیا. رشتہ اختتام پذیر کیوں ہوا اس پر دونوں نے کھل کر بات نہیں کی لیکن حال ہی میں ارباز خان نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ کس قدر پریشان رہے ہیں، رشتوں اور پیسوں کے معاملات کو لیکر. ارباز خان نے کہا کہ کوئی ایسا انسان نہیں ہوتاکہ جس کی زندگی میں مسائل نہ ہوں لیکن میری زندگی میں بہت زیادہ مسائل رہے.

    انہوں نے کہا کہ میرے صحت کے مسائل بھی رہے بہت سارے تنائو تھے جن سے لڑتے رہے. ارباز خان نے کہا کہ ہر انسان زندگی میں تنائو سے لڑتا ہے ،یقینا یہ سب زندگی کا حصہ ہے. یاد رہے کہ ملائکہ اروڑہ اور ارباز خان کی علیحدگی کے بعد بھی یہ ایک دوسرے کو اپنے بیٹے کی خوشی کی خاطر ملتے ہیں . اور اکثر بیٹے کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں. آخری بار دونوں‌بیٹے کو چھوڑنے کے لئے ائیر پورٹ آئے. جہاں دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہو کر بات چیت بھی کی .

  • عالیہ بھٹ اپنی بیٹی کا نام کیا رکھیں گی؟ سوشل میڈیا پر بحث جاری

    عالیہ بھٹ اپنی بیٹی کا نام کیا رکھیں گی؟ سوشل میڈیا پر بحث جاری

    بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ پہلے الٹے سیدھے بیانات بول دینے کی وجہ سے خبروں میں رہتی تھیں لیکن اب جب سے ان کی شادی رنبیر کپور سے ہوئی ہے وہ ہیں خبروں میں. ان کے ہاں حال ہی میں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے جس پر انہیں دنیا بھر سے مبارکبادیں وصول ہو رہی ہیں. ابھی تک عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے اپنی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری نہیں کی تاہم ان کی بیٹی کا نام کیا ہو گا یا اس کا نام کیا رکھا جائیگا اسکو لیکر سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے. عالیہ بھٹ کی ایک پرانی وڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک بچے سے اپنے نام کے

    سپیلنگ پوچھتی ہیں وہ بچہ ان کے نام کے سپیلنگ غلط بتا دیتا ہے اور عالیہ کی بجائے وہ آملہ کہہ دیتا ہے جس پر عالیہ بھٹ کہتی ہیں کہ یہ تو بہت خوبصورت نام ہے میری بیٹی ہوئی تو میں اس کا نام آملہ ہی رکھوں گی. لہذا عالیہ کے اس کلپ کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ نام آملہ ہونا چاہیے. کئی سوشل میڈیا صارفین میں تشویش ہے کہ عالیہ اور رنبیر اپنی بیٹی کا نام کیا رکھیں گے. یاد رہے کہ حال ہی میں عالیہ کے گھر بیٹی کی ولادت ہوئی ہے اور دونوں فیملیاں خوشی سے نہال ہیں.