Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈکار بھی ماروں تو والد  کہتے ہیں واہ کیا بات ہے جھانوی کپور

    ڈکار بھی ماروں تو والد کہتے ہیں واہ کیا بات ہے جھانوی کپور

    اداکارہ جھانوی کپور کی حال ہی میں‌فلم ملی ریلیز ہوئی ہے اس میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہ اجا رہا ہے لیکن بھارت کے علاوہ اورسیز میں جہاں جہاں ملی فلم کی نمائش کی گئی اس کے ساتھ اگر پاکستانی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ ہے تو مولا جٹ کو دیکھا گیا ہے ملی کو نہیں. تاہم فلم میں جھانوی کپور کی اداکاری کو سراہا جا رہا ہے. حال ہی میں جھانوی کپور نے کہا ہے کہ میرے والد نے ہمیشہ میری بہت زیادہ حوصلہ افزائی کی ہے ، میں جو بھی کرتی ہوں وہ فخر محسوس کرتے ہیں.انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری والدہ سری دیوی نہیں چاہتی تھیں کہ میں فلم انڈسٹری میں آئوں لیکن یہ میرے والد ہی تھے جنہوں نے ماں کو منایا اور میں فلم انڈسٹری میں آگئی . انہوں نے کہا کہ مجھے ہر قدم پر میرے

    والدین کی سپورٹ‌ھاصل رہی ہے اور ماں کے انتقال کے بعد والد نے ہم دونوں بہنوں پر بہت زیادہ توجہ دی ہے. انہوں نے کہا کہ والد کی طرف سے حوصلہ افزائی کی حد یہ ہے کہ میں ڈکار بھی ماروں تو میرے والد کہتے ہیں کہ واہ کیا بات ہے. جھانوی کپور نے کہا کہ میں آج جو بھی کررہی ہوں یا جس بھی مقام پر ہوں اس میں میرے والدین کا بہت بڑا ہاتھ ہے. میرے والد نے ہمیشہ کہا کہ جو آپ کا دل کرتا ہے وہ کرئیے لیکن دل سے کرئیے کامیابی ضرور ملے گی.

  • پہلے فزکس کی کتابیں لکھنے کے لئے مشہور تھی اب کیرتی سینن کی ماں ہونے کی وجہ سے مشہور ہوں گیتا سینن

    پہلے فزکس کی کتابیں لکھنے کے لئے مشہور تھی اب کیرتی سینن کی ماں ہونے کی وجہ سے مشہور ہوں گیتا سینن

    بالی وڈ کی نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ کیرتی سینن اور ان کی والدہ گیتا سینن نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں‌ کیرتی کی والدہ نے بتایا کہ وہ ماہر فزکس ہیں میری لکھی کتابیں طالب علم پڑھتے ہیں اور میری وجہ شہرت کتابیں لکھنا ہی تھا لیکن جب میری بیٹی کیرتی سٹار بن گئی تو اب میری وجہ شہرت کیرتی کی ماں ہونا بن گئی ہے . مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں‌کیرتی کی ماں ہوں. گیتا سینن نے کہا کہ شروع میں جب کیرتی لیٹ آتی تھی تو پریشان ہوجاتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہے کیونکہ اب سمجھ میں آچکا ہے کہ شوٹنگ کے شیڈیول دن رات کے ہوتے ہیں. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شروع میں ایسا بھی ہوا کہ جب میں اپنے بیٹی کے بارے میں الٹی سیدھی خبریں پڑھتی تو

    بہت پریشان ہوجاتی تھی لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا گیا تو سمجھ میں آئی کہ جو مشہور ہوتے ہیں گوسپس انہی کے بارے میں کی جاتی ہیں، پہلے تو میرا دل کرتا تھا کہ میری بیٹی کے بارے میں جس نے بھی سوشل میڈیا پر لکھا ہے اس کو جواب دوں لیکن ایسا کرتے کرتے رک جاتی تھی.اسی انٹرویو میں کیرتی سینن نے یہ بھی کہا کہ ہم پنجابی فیملی ہیں اور ہمارے گھر میں راجما چاول بہت اچھے بنتے ہیں. میں آج جس بھی مقام پہ ہوں اس سے بہت زیادہ مطمئن ہوں.

  • پشتون کلچر کی نمائندگی کرنے پر سائرہ یوسف نے اپنی بیٹی کو قابل فخر کہہ دیا

    پشتون کلچر کی نمائندگی کرنے پر سائرہ یوسف نے اپنی بیٹی کو قابل فخر کہہ دیا

    اداکارہ سائرہ یوسف اپنی بیٹی نورے شاہجہان شہروز کی تعریفیں کرتی نظر آئیں ہیں سوشل میڈیا پر . انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی جس میں لکھا کہ میرے لئے اس سے زیادہ خوشی کی بات کیا ہوسکتی ہے کہ میری بیٹی پشتون کلچر کی نمائندگی سکول کی تقریبات میں کرے. سائرہ شہروز کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں نے کمنٹس کئے اور ان کو سراہا اور ان کی بیٹی کو پشتون کلچر کی نمائندگی کرتے ہوئے بھی سراہا. سائرہ یوسف کا شمار ان اداکاراوں میں ہوتا ہے جو بہت ہی سوچ سمجھ کر بولتی ہیں. یہان تک کہ سائرہ یوسف کا اپنے سابقہ شوہر کے ساتھ رشتہ ختم ہو گیا لوگوں نے طرح طرح کی باتیں کیں لیکن انہوں نے خاندانی اور اچھی لڑکی ہونے کا ثبوت دیا. سائرہ ایک لفظ نہیں بولیں اور آج تک

    کچھ نہیں کہا. بلکہ سائرہ شہروز ایک بہترین ماں ہونے کا ثبوت دے رہی ہیں وہ اپنی بیٹی کو ان کے والد سے ملنے دیتی ہیں اور اسی طرح سے دادا دادی سے بھی ملنے دیتی ہیں بلکہ اکثر نورے شاہجہان اپنے دادھیال میں ہی نظر آتی ہیں اور اپنی سوتیلی ماں صدف کنول سے بھی اچھا رشتہ رکھتی ہیں.اور نورے اپنی سوتیلی بہن کو بھی اٹھائے ہوئے دکھائی دیتی ہیں.

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ ناروے میں سائوتھ ایشیاء کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ ناروے میں سائوتھ ایشیاء کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ ہر گزرتے دن کے ساتھ کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے اس فلم نے ناورے میں بھی دھوم مچا دی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ناورے میں دا لیجنڈ آف مولا جٹ سائوتھ ایشیاء کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی ہے. اسی طرح سے فلم نے پاکستان میں بھی ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے اور یہ پاکستان کی سب سے پہلی دو سو کروڑ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے. بات دو سو کروڑ تک آکر نہیں رکی بلکہ فلم پاکستان سمیت اورسیز میں کامیابی سے جاری ہے. یاد رہے کہ دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ میں فواد خان مولا جٹ اور حمزہ علی عباسی نوری نت کے کردار میں نظر آرہے ہیں. فلم کی ڈائریکشن کی جتنی تعریف کی جا ئے کم ہے. اس قسم کی ڈائریکشن اور visualsیقینا کسی دوسری پاکستانی فلم

    میں‌پہلے دیکھنے کو نہیں ملے. ہمارے ہاں بالی وڈ کی فلموں کو بہت شوق سے دیکھا جاتا ہے لیکن آج کل بھارت میں بھی اس فلم کے چرچے ہیں. بھارتی عوام بھی مولا جٹ دیکھنے کی خواہش رکھتی ہے. شاید اس فلم کو وہاں دیکھنے کے کریز کی ایک بڑی وجہ ماہرہ خان اور فواد خان ہیں. فواد اور ماہرہ خان کو بھارت میں بڑے پیمانے پر پسند کا جاتا ہے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی نے ہر لحاظ سے کامیابی کے نئے جھنڈے گاڑھ دئیے ہیں.

  • ڈھٹائی میں فیروز خان کا کوئی ثانی نہیں!

    ڈھٹائی میں فیروز خان کا کوئی ثانی نہیں!

    اداکار فیروز خان جن پر ان کی اہلیہ نے جسمانی تشدد کے الزامات ثبوت کے ساتھ لگائے ہیں انہیں سوشل میڈیا پر نہ صرف ٹرول کیا جا رہا ہے بلکہ ان کے شوبز کے ساتھیوں نے بھی ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے. کئی اداکاروں نے ان کے ساتھ رابطہ ختم کر دیا ہے لیکن فیروز خان کو کسی کی ٹینشن نہیں ہے. اداکار فیروزخان جس صورتحال میں ہے اس کو لیکر وہ اکثر سوشل میڈیا پر ان ڈائریکٹ کچھ نہ کچھ لکھتے رہتے ہیں. حال ہی میں انہوں نے ایک وڈیو پوسٹ کی ، اس وڈیو میں ایک بچہ دکھایا گیا ہے جس کو انجیکشن کے خوف سے ڈرایا جا رہا ہے وہ بچہ ڈرنے کی بجائے اسے ایک چیلنج کے طور پر لیتا ہے. اس وڈیو کو لگانے کا مقصد یہی ہے کہ وہ اپنے ناقدین کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ کسی سے نہیں ڈرتے وہ مشکل

    حالات میں بھی ہنستے رہیں گے اور ان حالاتوں کا مقابلہ کریں گے. فیروز خان اپنی اہلیہ کے ساتھ کیسا رویہ رکھے ہوئے تھے یہ سب عیاں ہونے کے بعد بھی وہ رتی برابر بھی شرمندہ نہیں ہیں اور ڈھٹائی کے ساتھ پوسٹیں کررہے ہیں اور ان الزامات کی نفی کررہے ہیں . یاد رہے کہ فیروز خان کے دو بچے ہیں اور انہوں نے 2018 میں علیزے سلطان کے ساتھ شادی کی تھی. فیروز خان کی اپنی حرکتوں کی وجہ سے ان کا رشتہ خرابی کی طرف گیا اور انجام طلاق کی صورت میں نکلا .

  • جس کا ڈر تھا وہی ہوا ، سونیا حسین ٹچ بٹن کی پرموشنز کا حصہ نہیں بنیں گی

    جس کا ڈر تھا وہی ہوا ، سونیا حسین ٹچ بٹن کی پرموشنز کا حصہ نہیں بنیں گی

    فلم ٹچ بٹن کی ریلیز کا جب سے اعلان ہوا ہے دیکھا جا رہا ہے کہ ہر جگہ پرموشن میں صرف فرحان سعید ، عروہ حسین اور ایمان علی دکھائی دے رہے ہیں. سونیا حسین کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہ چونکہ کینڈا میں‌ ہیں اس لئے فلم کی پرموشن میں شامل نہیں ہیں جیسے ہی کینڈا سے واپسی کریں گی وہ پرموشنز کا حصہ بنیں گی. لیکن اردگرد کے لوگ کہہ رہے تھے کہ عروہ حسین جو کہ فلم ٹچ بٹن کی پرڈیوسر ہیں انہوں نے سونیا حسین کا طے شدہ معاوضہ نہیں دیا اسلئے وہ فلم کی پرموشنز میں نہیں ہیں. اور یہ بات یا خدشہ سچ نکلا ہے کیونکہ سونیا حسین نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ فلم ٹچ بٹن کی پرموشن کا حصہ نہیں بنیں گی. انہوں نے کہا ہےکہ میرے معاوضے کے معاملات عروہ کے ساتھ طے پا رہے ہیں لیکن میرے وکیل کے

    زریعے . جہاں تک فلم کی پرموشنز کی بات ہے تو میں نہ ہی فلم کی پرموشن کا حصہ بنوں گی اور نہ ہی میں اس میں اپنے کردار سے مطمئن ہوں .یوں سونیا حسین جو کہ فلم کی ہیروئین ہیں انہوں‌نے فلم سے علیحدگی اختیار کر لی ہے. فیروز خان گھریلو تشدد والے کیس میں سوشل میڈیا پر ٹرول ہو رہے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ فلم باکس آفس پر کیا رنگ جماتی ہے.

  • حمائمہ ملک نے کن لوگوں کو خوش قسمت قرار دے دیا ؟

    حمائمہ ملک نے کن لوگوں کو خوش قسمت قرار دے دیا ؟

    اداکارہ حمائمہ ملک جن کے دارو نتنی کے روپ میں بہت چرچے ہیں ہر کوئی ان کے کردار کی اور انکی اداکاری کی تعریف کرتا دکھائی دے رہا ہے. حمائمہ ملک نے فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز سے قبل ہی کہہ دیا تھا کہ فلم سپر ہٹ ہونے جا رہی ہے اس کے بعد فلم بنانے والوں‌کو اس کے معیار کی فلم بنانی ہو گی. حمائمہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح سے انہوں نے کم عمری میں کام شروع کیا اور بچپن کو بھی انجوائے نہ کر سکیں. حمائمہ ملک کہتی ہیں کہ میں‌نے 14 سال کی عمر میں کام شروع کیا .اتنی کم عمر میں ذمہ داریاں سنبھالنے

    کے بعد پتہ ہی نہیں چلا بچپن کہاں چلا گیا ، یوں بچپن کو بھی نہ انجوائے کر سکی . حمائمہ ملک نے کہا کہ لوگوں‌کو لگتا ہے کہ ہم ہر لحاظ سے بہت خوش قسمت ہوتے ہیں ٹھیک ہے ہمارے پاس شہرت ہوتی ہے لیکن میرے نزدیک خوش قسمت وہ لوگ ہوتے ہیں جن کو نیند آتی ہے جب چاہیں وہ سو سکتے ہیں. مجھے نیند نہیں آتی اور میں جب سونا چاہوں نیند مجھ سے دور بھاگ جاتی ہے. اسلئے میرے نزدیک دنیا کا خوش قسمت ترین انسان ہی وہ ہے جس کو نیند آتی ہے.

  • لانگ مارچ اب منگل کی بجائے بدھ سے شروع ہو گا۔ عمران خان

    لانگ مارچ اب منگل کی بجائے بدھ سے شروع ہو گا۔ عمران خان

    عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ اب منگل کی بجائے بدھ سے شروع ہو گا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی لانگ مارچ کل نہیں بلکہ پرسوں سے شروع ہوگا۔ لاہور میں عمران خان سے صحافیوں کی وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے، لانگ مارچ کل کے بجائے پرسوں سے شروع ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور نوازشریف سے کبھی سمجھوتا نہیں ہو سکتا، پوری قوم اب تیار ہے، الیکشن کی تاریخ لیکر ہی واپس آئیں گے، میرا لانگ مارچ ہر صورت میں منزل حاصل کرے گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں، آرمی چیف کی تقرری میرا ایشو نہیں، پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں۔

    خیال رہے کہ وزیرآباد میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس واقع میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ فائٗرنگ کا یہ واقعہ وزیر آباد کے ’پاکستانی چوک‘ کے گول چکر کے قریب پیش آیا تھا، جہاں ایک گلی سے آنے والے شخص نے فائرنگ کی تھی.

    تایم اس کے بعد پی ٹی آئی کا جاری مارچ وقتی طور پر روک دیا گیا تھا اور بعدازاں عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ اب دوبارہ لانگ مارچ منگل سے ہوگا جبکہ اب اس تاریخ کو بدل دیا گیا ہے اور اب لانگ مارچ دوبارہ بدھ سے شروع ہوگا.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    چین درآمدات بڑھانے کو تیار لیکن پاکستان کی پیداواری صلاحیت محدود
    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    کارکن آج رات سےاسلام آباد کےداخلی و خارجی راستے بند کریں گے:پرویزخٹک کا اعلان
    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس ڈی لسٹ کردیا
    بابا گرونانک کا 553واں جنم دن:ہزاروں بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
    ایک اور یوٹرن؛ پی ٹی آئی کا حلقہ بندیوں کیخلاف دائر درخواست واپس لینے کا فیصلہ، اسد عمر نے مقدمہ واپس لینے کیلئے متفرق درخواست دائر کردی
    ننکانہ صاحب:بابا گرو نانک کا 553 واں جنم دن، سکھ یاتریوں کی پہلی خصوصی ٹرین پہنچ گئی

  • پی ٹی آئی احتجاج، مری روڈ پر متعدد ایمبولینسز پھنس کر رہ گئیں مریضوں کو اسپتال پہنچانے میں مشکلات

    پی ٹی آئی احتجاج، مری روڈ پر متعدد ایمبولینسز پھنس کر رہ گئیں مریضوں کو اسپتال پہنچانے میں مشکلات

    پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہروں کے باعث راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی اہم شاہراہیں بند ہو گئیں جس سے جڑواں شہروں کے درمیان ایمبولینس سروس بھی معطل ہوگئی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران حملے کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنوں کے 5 مختلف مقامات پر مظاہرے جاری ہیں، جس کی وجہ سے جی ٹی روڈ ٹیکسلا، روات، ائرپورٹ روڈ اور مری روڈ پر ٹریفک کا نظام شدید درہم برہم ہوگیا۔


    راولپنڈی کی مرکزی شاہراہ مری روڈ شمس آباد پر پی ٹی آئی کارکنوں نے ٹائر جلاکر نعرے بازی کی۔ احتجاج کے باعث مسافروں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی اہم شاہراہیں بند ہونے سے جڑواں شہروں کے درمیان ایمبولینس سروس معطل ہوگئی اور مریضوں کواسپتال منتقل کرنے والی متعدد گاڑیاں ٹریفک میں پھنس گئیں۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کارکنوں نے جی ٹی روڈ رتہ شاہ چوک مارگلہ کو دونوں جانب سے بلاک کرکے احتجاج شروع کردیا، جس کی وجہ سے ٹریفک اور مقامی آبادی و دکان داروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ شمس آباد سے مری روڈ کو جانے والا راستہ دونوں طرف سے بند کیے جانے کے باعث تعلیمی اداروں سے گھر جانے والے طلبہ شدید پریشانی کا شکار ہورہے ہیں۔

    علاوہ ازیں پی ٹی آئی مظاہرین نے پیرودھائی میں بھی احتجاج شروع کردیا، اس دوران پیرودھائی کو آئی جے پی روڈ سے ملانے والی شاہراہ پر ٹائر جلا کر ٹریفک کے لیے بند کردیا۔ علاوہ ازیں احتجاجی مظاہروں کے دوران پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان اور کارکنوں میں جھگڑے کا ایک واقعہ بھی سامنے آیا۔ پی ٹی آئی کارکن نے الزام عائد کیا کہ فیاض الحسن چوہان نے انہیں تھپڑ مارا ہے، جب کہ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ انہوں نے تھپڑ نہیں مارا۔ اس دوران احتجاجی مظاہرین اور فیاض الحسن چوہان کے درمیان جھگڑا ہوا۔

  • وزیراعظم کی عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

    وزیراعظم کی عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف کی شرم الشیخ میں کلائمیٹ امپلی منٹیشن کانفرنس کے موقع پر عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات ہوئی۔

    دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات سے بچاؤ کے لیے بھرپور تعاون پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیث نے دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم کی جانب سے عرب لیگ کے چارٹر اور اس کے حصول کے لیے سیکرٹری جنرل کے عزم کی تعریف کی۔

    دریں اثنا شرم الشیخ کلائمیٹ امپلی منٹیشن کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں پہنچنے پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتیرس نے وزیر اعظم شہبازشریف کا استقبال کیا ۔
    قبل ازیں وزیراعظم نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آج ہمیں صدی کے سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ آئندہ نسلوں کے لیے صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب ماحول چھوڑ کر جانا ہماری ذمے داری ہے۔

    مصر کے شہر شرم الشیخ میں کلائمیٹ امپلی منٹیشن کانفرنس میں شرکت کے موقع پر وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ سربراہی اجلاس میں عالمی رہنما ماحولیاتی تبدیلیوں کےخلاف جدوجہد کے مستقبل کا تعین کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی او پی۔ 27 کوہرقیمت پر کامیاب بنانا ہو گا۔

    وزیراعظم شہباز شریف شرم الشیخ مصر میں آج مصروف دن گزاریں گے،جہاں وہ کانفرنس کے علاوہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس ٹیک آوٹ میں شریک ہوں گے۔وزیراعظم ایک اہم راؤنڈ ٹیبل جس کا عنوان ’’ارلی وارننگ فار آل ایگزیکٹو پلانز لانچ‘‘ ہے ،میں بھی شرکت کریں گے۔

    وزیراعظم سعودی عرب کی میزبانی میں منعقد ہ’’مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو سمٹ‘‘ میں بھی شریک ہوں گے۔علاوہ ازیں وزیراعظم کی مصری صدر اور کویت کے امیر سے ملاقاتیں بھی کئیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    چین درآمدات بڑھانے کو تیار لیکن پاکستان کی پیداواری صلاحیت محدود
    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    کارکن آج رات سےاسلام آباد کےداخلی و خارجی راستے بند کریں گے:پرویزخٹک کا اعلان
    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس ڈی لسٹ کردیا
    بابا گرونانک کا 553واں جنم دن:ہزاروں بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
    ایک اور یوٹرن؛ پی ٹی آئی کا حلقہ بندیوں کیخلاف دائر درخواست واپس لینے کا فیصلہ، اسد عمر نے مقدمہ واپس لینے کیلئے متفرق درخواست دائر کردی
    ننکانہ صاحب:بابا گرو نانک کا 553 واں جنم دن، سکھ یاتریوں کی پہلی خصوصی ٹرین پہنچ گئی