Baaghi TV

Author: +9251

  • سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیرِ نو کیلئےچین کا پاکستان کو اضافی 50 کروڑ یو آن امداد دینے کا فیصلہ

    سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیرِ نو کیلئےچین کا پاکستان کو اضافی 50 کروڑ یو آن امداد دینے کا فیصلہ

    سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیرِ نو کیلئےچین نے پاکستان کو اضافی 50 کروڑ یو آن امداد دینے کا فیصلہ

    سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیرِ نو کیلئےچین نے پاکستان کو اضافی 50 کروڑ یو آن امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے دورے سے قبل چین نے پاکستان کو اضافی 50 کروڑ یوآن امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ اضافی رقم سیلاب زدہ علاقوں میں تعمیر نو کیلئے دی جائیگی۔ چین نے اضافی ایمرجنسی معاونت کی پیشکش سے پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم کے دورے کے دوران سمجھوتے پر دستخط ہونگے۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے کیلئے آج چین روانہ ہوگئے ہیں جس کا مقصد پاک چین تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف ہمسایہ ملک چین کا دورہ چینی ہم منصب لی کی کیانگ کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ اس دورے میں وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی کابینہ اراکین اور ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہے۔ حکومت سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف اپنے پہلے دورہ چین پہنچیں گے۔ وزیراعظم اس سے قبل 16 ستمبر کو ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کر چکے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق
    کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت
    وزیراعظم کل چین جائیں گے،متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان
    جبکہ گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے چینی سفیر نونگ سے ملاقات میں کہا تھا کہ حکومت ایم ایل-1اور کراچی سرکلر ریلوے منصوبوں کو شروع کرنے میں پُرعزم ہے، ایم ایل ون سے پاکستان اور چین دونوں ملکوں کے معیشت پر بڑے اقتصادی اثرات مرتب ہوں گے، ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر بات چیت کی گئی جو کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کے دوران میں پیش کیے جاہیں گے اور ان منصبوں پہ ایم او یو ایس دستخط ہوں گے۔ جبکہ انہوں چین کی طرف سے سیلاب زدگان امداد پر شکریہ بھی ادا کیا گیا تھا.

  • نواز شریف کا بیانیہ انتخابات سےفراری اور جمہوریت دشمنی ہے۔ شیخ رشید

    نواز شریف کا بیانیہ انتخابات سےفراری اور جمہوریت دشمنی ہے۔ شیخ رشید

    نواز شریف کا بیانیہ دیوالیہ پن، انتخابات سےفراری اور جمہوریت دشمنی ہے۔ شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریڈ زون کی توسیع ہنگامہ آرائی کا ماسٹر پلان ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکمت عملی نومبر میں فیصلہ لےکر جائے گی۔ نواز شریف کا بیانیہ دیوالیہ پن، انتخابات سےفراری اور جمہوریت دشمن ہے۔یہ ریلیف دینے نہیں،ریلیف لینے آئے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کی الیکشن سیاست دفن ہو گئی،اس لیے خوف پھیلا رہی ہے۔انہیں اقتدار میں لانے والے پچھتا رہےہیں۔الیکشن ہر صورت کرانے ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ؛ ہم نے ایم ایل -1 چھ ارب ڈالر میں ایکنک سے منظور کیا تھا،موجودہ حکومت نےتقریباً 10ارب ڈالرکردیاہے۔ریڈ زون کی 4 کلومیٹر اور 6پوش سیکٹرتک توسیع ہنگامہ آرائی کاماسٹر پلان ہے۔حکومت ارشد شریف اور صدف نعیم کی شہادت کو عمران خان کےگلے ڈالنےمیں ناکام ہوگئی ہے۔لال حویلی پرقبضے کےلیے میری لاش سےگزرناہوگا۔

    اس سے قبل گزشتہ روز شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ؛ عمران خان کا لانگ مارچ جمعہ کو راولپنڈی پہنچ رہا ہے، سارے شہر کی مساجد سے لوگ لانگ مارچ میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ڈی جی ایف آئی اے سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ تین بسیں لال حویلی کیا کرنے آئی تھیں؟ ہم لڑائی جھگڑے والے لوگ نہیں ہیں، ہم نے دو مرتبہ جیلیں دیکھی ہیں، ہم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، ہم امن کے داعی ہیں، لاہور ہائی کورٹ سمیت تمام عدالتوں کے مشکور ہیں، ایسے کیسز ہمارے خلاف نکل رہے ہیں جہاں ہم موجود بھی نہیں تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق
    کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت
    وزیراعظم کل چین جائیں گے،متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان
    زمین کی سطح کے نیچے گرم چٹانوں سے زیادہ موثر توانائی پیدا کی جا سکتی ہے،تحقیق
    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کریں گے، ہمارا مطالبہ چھوٹا سا ہے، ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے، ہم صلاح و صفائی کے ساتھ نئے الیکشن کی تاریخ چاہتے ہیں، ہم امن کے لیے جان دے سکتے ہیں اور بدامنی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

  • اڈیالہ جیل میں نوعمر قیدیوں کو درپیش مشکلات اور ان کے حل سے متعلق اقدامات شروع

    اڈیالہ جیل میں نوعمر قیدیوں کو درپیش مشکلات اور ان کے حل سے متعلق اقدامات شروع

    اڈیالہ جیل میں نوعمر قیدیوں کو درپیش مشکلات اور ان کے حل سے متعلق اقدامات شروع.

    عدالت عالیہ کے حکم پر اڈیالہ جیل میں نوعمر قیدیوں کو درپیش مشکلات اور ان کے حل سے متعلق اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور دیگر ججز کے اڈیالہ جیل کے دورے کے بعد ہنگامی اقدامات کے تحت اسلام آباد انتظامیہ نے قیدی بچوں کی پیشی کے لیے نئی بس فراہم کردی جب کہ ہائی کورٹ نوٹس کے بعد اب تک جیل میں نوعمر قیدیوں کے54 میں سے 41 کیسز بھی نمٹادیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نوعمر ملزمان کے دیگر کیسز بھی اگلے چند روز میں نمٹا دیے جائیں گے۔

    راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کےوائس چانسلر نے بھی قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مزید اقدامات پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ علاوہ ازیں سی ایس ڈی کو جیل میں شاپ کھولنے کی بھی سفارش کر دی گئی ہے، جس کا مقصد قیدیوں کوبازاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی میں مدد کرنا ہے۔ قبل ازیں اڈیالہ جیل میں قیدیوں پر مبینہ تشدد اور ان سے پیسوں کی وصولی سے متعلق شکایات موصول ہوئی تھیں، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سخت نوٹس لیا گیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق
    کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت
    وزیراعظم کل چین جائیں گے،متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان
    زمین کی سطح کے نیچے گرم چٹانوں سے زیادہ موثر توانائی پیدا کی جا سکتی ہے،تحقیق
    چیف جسٹس اطہر من اللہ کے علاوہ دیگر ججز نے ہفتےکے روز اڈیالہ جیل کا دورہ کیا تھا ، جس کے بعد اب قیدیوں کی شکایات کے ازالے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔

  • ارشد شریف کے قتل کا الزام؛ امجد شعیب کو ناصر بٹ نے قانونی نوٹس بھیج دیا

    ارشد شریف کے قتل کا الزام؛ امجد شعیب کو ناصر بٹ نے قانونی نوٹس بھیج دیا

    گزشتہ دنوں ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں مسلم لیگ نواز کے کارکن ناصر بٹ پر لفٹیننٹ جنرل امجد شعیب نے ارشد شریف کے قتل کا الزام عائد کیا تھا یہ دعویٰ ہے ناصربٹ کے وکیل کا جن کے ذریعے امجد شعیب کو ہرجانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے.

    لفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو نواز شریف کے ساتھی اور مسلم لیگ لندن کے رہنماء ناصر بٹ نے اپنے وکیل راجہ خالد محمود خان کے ذریعے ایک قانونی نوٹس بھیجا ہے جس میں انہوں نے امجد شعیب کا ایک ولاگ جو امجد شعیب کے یوٹیوب چینل کا تھا 29 اکتوبر 2022 کو وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے الزام عااید کیا تھا کہ؛ ”اس کے بارے میں یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ میاں صاحب کے پاس ہر وقت ان کے ساتھ ہوتا ہے ایک مفرور قاتل ہے ناصر بٹ جبکہ اس کے بارے میں یہ بھی افواہ ہے اور کہا جارہا ہے کہ ناصر بٹ نے یہ سارا کام ارینج کیا اور اس میں یہ بھی کہا گیا کہ مریم کے کہے پہ. اب یہ ساری چیزیں جو ہیں information کے pieces ہیں”.

    قانونی نوٹس میں امجد شعیب کے ان جملوں کا لفظ بہ لفظ حوالہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ مرحوم ارشد شریف جو کہ ایک سینئر صحافی تھا کے قتل بارے اس قسم کے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں جو سراسر بے بنیاد ہیں.

    نوٹس میں مزید لکھا گیا ہے کہ؛ میرا موکل (ناصر بٹ) جو ایک انتہائی شریف انسان ہے اور جس کے پاس پاکستان اور برطانیہ کی شہریت ہے اور نہ کوئی ایسا مجرمانہ ریکارڈ ہے کے بارے میں لفظ قاتل استعمال کیئے گئے جبکہ ان کے بارے میں کس قسم کی کوئی ایسی بات نہیں جس میں انہوں نے کبھی پاکستانی قانون توڑا ہو. ناصر بٹ کے وکیل راجہ خالد محمود نے کہا ہے کہ آپ کے الزامات بے بنیاد ہیں لہذا اب آپ میرے موکل کو زہنی کوفت اور انکی شہرت خراب کرنے وغیرہ پر 751000000 روپے ہرجانہ ادا کریں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق
    کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت
    وزیراعظم کل چین جائیں گے،متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان
    زمین کی سطح کے نیچے گرم چٹانوں سے زیادہ موثر توانائی پیدا کی جا سکتی ہے،تحقیق
    اس حوالے سے لفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب سے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے تاحال باغی ٹی کے سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا لیکن ان کا موقف موصول ہونے کے بعد اس خبر میں شامل کردیا جائے گا.


    جبکہ؛ ناصر بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ؛ ریٹائرڈ جنرل امجد شعیب نے مجھ پر صحافی ارشد شریف کے قتل کا جھوٹا اور بے بنیاد الزام لگانے کی کوشش کی ہے لہذا میں نے اپنے وکلاء کے ذریعے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے.

  • چینی قیادت سے مختلف معاملات سمیت سی پیک پر بات چیت ہوگی. وزیر اعظم

    چینی قیادت سے مختلف معاملات سمیت سی پیک پر بات چیت ہوگی. وزیر اعظم

    چینی قیادت سے مختلف معاملات سمیت سی پیک پر بات چیت ہوگی. وزیر اعظم
    وزیراعظم شہباز شریف آج دو روزہ سرکاری دورہ پر چین روانہ ہوں گے، وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفد بھی ہو گا، دورے میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے، پاک چین وزرائے اعظم کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، دونوں ممالک کے قائدین اسٹرٹیجک کوآپریشن پارٹنرشپ کا جائزہ لیں گے، ملاقاتوں اور اجلاسوں میں علاقائی اور عالمی سطح پر صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔


    دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر دوطرفہ تعاون کے ایجنڈے پر پیش رفت متوقع ہے، دورے کے دوران مفاہمت کی متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا بھی امکان ہے، دورے سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی رفتار مزید بڑھنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق
    کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت
    وزیراعظم کل چین جائیں گے،متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان
    زمین کی سطح کے نیچے گرم چٹانوں سے زیادہ موثر توانائی پیدا کی جا سکتی ہے،تحقیق

    وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ بیجنگ کے لیے روانہ ہورہا ہوں، پاکستان چین دوست اور شراکت دار کے طور پر ساتھ کھڑے ہیں، چینی قیادت سے مختلف معاملات سمیت سی پیک پر بات چیت ہوگی، سی پیک کا دوسرا مرحلہ سماجی و اقتصادی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، چین کی معاشی حکمت عملی سے بہت کچھ سیکھا جاسکتا ہے، سی پیک منصوبہ ہمارے لوگوں کا معیار زندگی بلند کرے گا۔

  • لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر اسلام آباد جائیں گے. صوبائی وزیر کامران بنگش

    لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر اسلام آباد جائیں گے. صوبائی وزیر کامران بنگش

    لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر اسلام آباد جائیں گے. صوبائی وزیر کامران بنگش

    کے پی کے وزیربرائے اعلٰی تعلیم کامران بنگش کا کہنا ہے کہ’لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر اسلام آباد جائیں گے، اور حکومت نے غنڈہ گردی کی تو اپنا دفاع کا حق رکھتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ ہے اور ہم اپنی سیکورٹی کیلئے رکھیں گے اس میں کوئی قباحت نہیں ہے جبکہ علی امین نے اپنا ورژن دے دیا ہے اگر حکومت غنڈہ گردی پر اتر آتی ہے تو ہم بھی دفاع کا حق رکھتے ہیں اور اس کے لیئے ہم بالکل تیار ہیں مار کٹائیاں گرفتاریاں اپنے ملک کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری لیڈر شپ تیار ہے ہم پر امن رہیں گے پر امن رہنا ہی ہمارے ملک کی بقا کے لئے ضروری ہے اور ہم امید کرتے ہیں کے یہ جو امپورٹڈ حکومت ہے یہ ہوش کے ناخن لے گی 25 مئی والی تاریخ اگر انہوں نے دہرائی تو نقصان انہی کا ہو گا جو پشاور ڈویژن ہے وہاں پہ ہمیں ٹارگٹ بہت ہائی ملے ہیں اور اس میں بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے رجسٹریشن کر لی ہے.

    کامران بنگش نے کہا؛ ہم 1500 سے 2000 پر ایم پی اے اپنے حلقے سے لے کر جائیں گے چونکہ وہاں رہنا بھی ہے تو ہم نے بیک اپ پلین بھی رکھا ہوا ہے تو آپ سہی کہہ رہے ہیں ہم نے ہر حلقے سے چار ہزار رجسٹر کئے ہیں لیڈر شپ وہاں پہ موجود ہو گی ہم سب وہاں موجود ہوں گے خان صاحب کے ساتھ

    واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی مبینہ آڈیو میڈیا کے سامنے پیش کردی تھی جس میں علی امین گنڈاپور، اسد خان نامی شخص سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا پوزیشن ہے؟، بندوقیں اور لائسنس کتنے ہیں اور بندے کتنے ہیں؟۔ جس پر اسد خان کہتا ہے کہ بندے اور بندوقیں بہت ہیں، آپ جتنے بولیں اور لائسنس بھی بہت ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق
    کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت
    وزیراعظم کل چین جائیں گے،متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان
    علی امین گنڈا پور دوبارہ پوچھتے ہیں کہ اسلام آباد کی سرحد کے قریب کون سی کالونی لگتی ہے؟۔ جس پر اسد خان کہتا ہے کہ میں نے تو آپ کو پورا نقشہ بھیجا تھا۔ علی امین کہتے ہیں کہ بندے اور اسلحہ وہاں پر پہنچا دیں۔ جس پر اسد خان کہتا ہے کہ کوئی مسئلہ نہیں سب ہوجائے گا۔ جبکہ پی ٹی آئی کے سابق سینیٹر فیصل واؤڈا نے چند روز قبل ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ خونی ہوگا، اسلام آباد میں لاشیں دیکھ رہا ہوں۔ پارٹی پالیسی کیخلاف بیان دینے پر پی ٹی آئی نے ان کی پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، جس کا جواب نہ دینے پر اب انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا.

  • چھاتی کے کینسربارے آگاہی: بروقت تشخیص سے لاکھوں زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں

    چھاتی کے کینسربارے آگاہی: بروقت تشخیص سے لاکھوں زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں

    چھاتی کے کینسربارے آگاہی: بروقت تشخیص سے لاکھوں زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں

    بیگم ثمینہ عارف علوی نے تمام شہریوں بالخصوص خواتین اور لڑکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ چھاتی کے کینسر کے بارے میں آگاہی پھیلائیں کیونکہ اس مہلک مرض کا جلد پتہ لگانے سے لاکھوں قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے سینٹ جوزف کالج برائے خواتین میں پیر کو چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھاتی کا کینسراگرچہ ایک قابل علاج مرض ہے لیکن صرف آگاہی اور بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال لاکھوں جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔

    بیگم ثمینہ علوی نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال چھاتی کے کینسر کے تقریبا 90000 نئے کیسز کی تشخیص ہوتی ہے جبکہ اس مہلک بیماری سے اموات کی شرح بھی بہت زیادہ ہے۔ ملک میں چھاتی کے کینسر کے باعث بلند شرح اموات کی ایک بڑی وجہ تشخیص میں تاخیر ہے کیونکہ اس بیماری کے بارے میں بات کرنے کو سماجی طور پر اچھا نہیں سمجھاجاتا اور اس کا نتیجہ تشخیص میں تاخیر، پیچیدگیوں میں اضافہ اور متعدد اموات کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھاتی کا کینسر لاعلاج بیماری نہیں ہے کیونکہ اگر اس کی تشخیص پہلے یا دوسرے مرحلے میں ہو جائے تو مریض کے صحت مند ہونے کے امکانات 98 فیصد سے زیادہ ہیں۔ انہوں نے اس مرض کے بارے میں بڑے پیمانے پر آگاہی پر زور دیا تاکہ خواتین اور لڑکیوں کو علامات، خود معائنہ، تشخیص اور علاج کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔ بیگم ثمینہ علوی نے خواتین پر زور دیا کہ خاندان بھر کی تندرستی اور فلاح و بہبود کا انحصار خواتین پر ہے اور آپ کی صحت بہت ضروری ہے اس لیے اپنا خیال رکھیں کیونکہ اپنا معائنہ کرنا بہت آسان ہے اور اس کے لئے مہینے میں صرف پانچ منٹ درکار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چھاتی کے کینسر کے حوالے سے آگاہی مہم برسوں سے چلائی جا رہی ہے اور اس میں متعدد مخیر حضرات، تعلیمی اداروں، سول سوسائٹی کے کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعدادشامل ہو چکی ہے۔ گلابی رنگ چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی مہم کا مخصوص رنگ ہے جو دیکھنے والوں کی توجہ حاصل کرتا ہے اور اس طرح پیغام ان لوگوں تک پہنچتا ہے جو پہلے اس بیماری سے لاعلم تھے۔ مہم میں میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا پورے ملک میں کامیابی کے ساتھ پیغام پہنچا رہا ہے اور زیادہ سے زیادہ خواتین اس مہلک بیماری سے بچا ئوکے لیے اپنا معائنہ کر رہی ہیں۔ حالیہ برسوں کے دوران چھاتی کے کینسر کی تشخیص اور علاج کی سہولیات میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اس وقت صرف کراچی میں رعایتی نرخوں پر میموگرافی کی 13سے زائد سہولیات موجود ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ ایسی سہولیات اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی دستیاب ہیں۔ انہوں نے کالج کی طالبات پر زور دیا کہ ہر ایک کو اپنے سماجی حلقوں میں مہم کے پیغام کو فروغ دینے اور پھیلانے کا عہد کرنا چاہیے تاکہ ہر عورت کو مرض کا جلد پتہ لگانے کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے جس سے جان بچ سکتی ہے۔ انہوں نے سینٹ جوزف کالج برائے خواتین میں ایسی تقریب کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک باوقار تعلیمی ادارہ ہے جس نے 75 سالوں میں ہزاروں طلبا کے کیرئیر کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا۔ قبل ازیں کالج کی پرنسپل سسٹر جولی پاچیکو نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں بیگم ثمینہ عارف علوی کی صحت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں انسان دوست خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر سسٹر انجلینا فرانسس اور سسٹر جولی پاچیکو نے بیگم ثمینہ عارف علوی کو کالج کا سوینیئر بھی پیش کیا جبکہ طلبا نے اس موقع پر خصوصی طور پر تیار کیا گیا استقبالیہ گانا بھی پیش کیا۔

  • چین میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اُٹھانے لگا

    چین میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اُٹھانے لگا

    چین میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اُٹھانے لگا
    چین میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ہالووین کے تہوار پر شنگھائی ڈزنی لینڈ پارک کو عوام کے لیے بند کردیا گیا جب کہ وہاں موجود سیاحوں کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے تک باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں ہالووین تہوار منایا جا رہا ہے۔ تین سال کورونا کی پابندیوں کے باعث عوامی مقامات پر یہ تہوار منانے پر پابندی تھی تاہم اس سال ہر جگہ کثیر تعداد میں جمع ہوکر شہریوں نے ہالووین منایا۔

    چین میں بھی کئی مقامات پر تہوار کی مناسبت سے تقریبات رکھی گئی تھیں تاہم اچانک معروف شنگھائی ڈزنی پارک کو نہ صرف بند کردیا گیا بلکہ اندر موجود شہریوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ صرف منفی ٹیسٹ والوں کو باہر جانے کی اجازت ہوگی۔ جن سیاحوں کا کورونا ٹیسٹ منفی نہیں آئے گا انھیں اس وقت پارک میں قیام کرنا پڑے گا جب تک ان کا ٹیسٹ منفی نہیں آجاتا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ نہیں بتایا کہ پارک میں کتنے افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکڑوں افراد مرکزی دروازے کی جانب دوڑ رہے ہیں تاکہ قید ہونے سے بچ سکیں۔ ایسا گزشتہ برس نومبر میں بھی ہوا تھا جب کہ کورونا کیسز میں اضافے پر پارک کو دو دن کے لیے بند کر دیا گیا تھا اور 30 ہزار سیاح اندر پھنس گئے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق
    کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت
    وزیراعظم کل چین جائیں گے،متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان
    حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شنگھائی ڈزنی لینڈ پارک کی بندش غیر معینہ مدت تک کے لیے ہے تاہم کھلنے کے بعد بھی یہاں آنے والے سیاحوں کو تین دن کے اندر کرایا جانے والا کورونا ٹیسٹ دکھانا ہوگا جو منفی ہونا چاہیئے۔ خیال رہے کہ چین کے شہر شنگھائی میں 30 اکتوبر کو مقامی طور پر منتقل ہونے والے 10 جب کہ 31 اکتوبر کو 22 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور ان تمام افراد میں کورونا کی علامتیں نہ ہونے کے برابر تھیں۔ چین وہ ملک جہاں کورونا کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا اور چین نے ہی سب سے پہلے اس وبا پر قابو پانے کا دعویٰ بھی کیا تھا اور تب سے سرکاری سطح پر کورونا کے حوالے سے ’’ زیرو ٹالیرنس پالیسی‘‘ اپنائی گئی ہے جس کے باعث معمولی تعداد میں نئے کیسز سامنے آنے پر بھی سخت پابندیاں عائد کردی جاتی ہیں.

  • آزادی اظہار؛ پاکستان چھوڑنے والوں کو واپس لاکر تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے

    آزادی اظہار؛ پاکستان چھوڑنے والوں کو واپس لاکر تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے

    سینئر صحافی سلیم صافی نے علی محمد خان کےمطالبےسے سو فیصد اتفاق کرتے ہوئے لکھا کہ؛ جوصحافی یا کوئی بھی پاکستانی آزادی اظہار کی پاداش میں دھمکیوں یا ریاستی جبر کے خوف سے وطن چھوڑنے پرمجبورہوا ہے، انہیں سیکورٹی اورتحفظ کی گارنٹی دے کر ملک واپس لانا ریاست اور حکومت کا فرض ہے۔ اور اگر کوئی حد توڑتا ہےتو قانون اور عدالت کا راستہ اپنایا جانا چاہئے۔


    اس سے قبل پی ٹی آئی رہنماء علی محمد خان نے ایک ویڈیو بیان میں مطالبہ کیا تھا کہ؛ حکومت اس وقت ملک چھوڑ کر جانے والے صحافیوں کو عزت سے واپس اپنے وطن بلائے اور ہر طرح کا تحفظ یقینی بنائے کیونکہ یہ حکومت وقت کی زمہ داری ہے۔


    انہوں نے مزید کہا کہ؛ ارشد شریف کے قتل کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے کیونکہ ان کے قتل کے بعد بہت ساری باتیں ہوئی ہیں لہذا جو ہوگیا پس ہوگیا لیکن اب حکومت کو چاہئے مزید صحافیوں کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے.
    ان کا کہنا تھا کہ عمران ریاض، ارشاد بھٹی اور ڈاکٹر معید پیرزادہ جیسے جو لوگ یہاں خود کو محفوظ نہیں سمجھ رہے اور باہر چلے گئے ہیں انہیں حکومت وقت جان کی حفاظت کی گارنٹی دے کر باعزت طریقے سے وطن واپس لائے اور تحفظ فراہم کرے.

    انہوں نے مزید کہا؛ جیسے ہم سیاستدانوں کو اس ملک پر حق ہے اسی طرح ان صحافیوں کا بھی حق ہے کہ وہ اپنے وطن میں رہیں.


    مزید یہ بھی پڑھیں؛ لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق
    کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت
    وزیراعظم کل چین جائیں گے،متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان
    عباد نامی صارف نے لکھا کہ؛ ارشد شریف صاحب باہر ملک میں قتل کیا گیا ہے تو صحافیوں کو پتہ چلنا چاہئے کہ ہمارے لیے پاکستان ہی ایک محفوظ جگہ ہے لیکن ہم کنفیوزہیں کہ یہ صحافی حضرات شہادت کیطرف بڑھ رہے ہیں یا شہادت سے بھاگ رہے؟ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صحافت پر ایک کھری تنقید اور سوال بنتا ہے.

  • سیلاب متاثرین کی آباد کاری کیلئے فوری اقدامات کیئے جائیں. پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق

    سیلاب متاثرین کی آباد کاری کیلئے فوری اقدامات کیئے جائیں. پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق

    سیلاب متاثرین کی آباد کاری کیلئے فوری اقدامات کیئے جائیں. پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق

    کمیشن کے 36 ویں سالانہ اجلاس کے اختتام پر جاری بیان میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کو باور کرایا گیا کہ انکا طرزِ عمل نہ صرف پاکستان کی جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہے بلکہ لوگوں کے بنیادی حقوق پر بھی اثرانداز ہو رہا ہے۔ ایچ آر سی پی نے کہا کہ جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت ہلاکتوں میں ملوث مجرموں کا محاسبہ نہ ہونا تشویش کا باعث ہے، لالہ فہیم بلوچ کو کراچی سے لاپتہ ہوئے دو ماہ بیت چکے ہیں جنہیں فوری بازیاب کرایا جائے۔کمیشن نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے لاکھوں سیلاب متاثرین کی آباد کاری کیلئے فوری اقدامات کا بھی مطالبہ کیا اور کہا حالیہ سیلاب میں اپنے گھروں اور روزگار سے محروم ہونے والے لاکھوں افراد کی آبادکاری کی کوششوں میں تیزی لائی جائے۔ ایچ آر سی پی نے زرعی اصلاحات کے مطالبے کا اعادہ کیا ہے کیونکہ یہ اصلاحات نہ صرف غربت میں کمی لانے اور خوراک و مکان تک مساوی رسائی جیسے حقوق کے حصول کے لیے ضروری ہیں بلکہ سیلاب سے متاثر لوگوں کی دوبارہ آبادکاری کے لیے بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔

    ایچ آر سی پی نے کراچی میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں دو افراد کے بہیمانہ قتل پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ انصاف کی فراہمی کے حوالے سے لوگوں کا ریاست پر اعتماد ختم ہو چکا ہے۔ کمیشن نے کہا کہ ریاست کو سوات کے باشندوں کے مطالبات پر بھی کان دھرنا ہوں گے جو طویل عرصہ سے شدت پسندی میں اضافے سے خبردار کر رہے ہیں، اور اُنہیں انتہاپسندی سے پھوٹنے والے تشدد کے رحم کرم پر بےیارو مددگار نہيں چھوڑا جا سکتا۔ ایچ آر سی پی نے کہا سندھ میں شیڈول ذاتوں کو حکومت میں مناسب نمائندگی دی جائے اور اُنہیں ہر قسم کے امتیازی سلوک سے تحفظ فراہم کیا جائے۔ خواجہ سراء افراد (حقوق کا تحفظ) ایکٹ 2018 کے خلاف مذموم مہم ختم ہونی چاہیے اور صوبائی حکومتوں کو بھی خواجہ سراؤں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کرنا ہو گی۔ افغان مہاجرین کے حوالے سے ریاست ایسی حکمت عملی اختیار کرے جو پاکستان میں اُن کے پناہ لینے اور ملک میں بطورِ مہاجرین باعزت زندگی بسر کرنے کا حق تسلیم کرے، جبکہ اِس کے ساتھ ساتھ میـزبان برادریوں کے سیاسی و معاشی حقوق کی حفاظت بھی کرے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق
    کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت
    وزیراعظم کل چین جائیں گے،متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان
    ایچ آر سی پی نے کہا کہ معذوروں کو تمام سرکاری اداروں تک رسائی دی جائے، عدالتی تقرریاں لسانیت، عقیدے یا صنفی امیتاز سے بالا تر ہو کر میرٹ پر کی جائیں، جمہوری نظام کے استحکام کے لیے تمام افراد کے اظہار، اجتماع اور انجمن سازی کے حق کو تحفظ دینا ناگزير ہے، حکومت شہریوں کے پرامن احتجاج کے حق کی حفاظت یقینی بنائے۔