Baaghi TV

Author: +9251

  • عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہوا تو دنیا پر اس کے خطرناک اثرات مرتب ہوں گے. اقوام متحدہ

    عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہوا تو دنیا پر اس کے خطرناک اثرات مرتب ہوں گے. اقوام متحدہ

    عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہوا تو دنیا پر اس کے خطرناک اثرات مرتب ہوں گے. اقوام متحدہ

    اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ گلوبل وارمنگ کو نظر انداز کیا جارہا ہے اس لیے اگر عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہوا تو دنیا پر اس کے خطرناک اثرات مرتب ہوں گے۔ ترکیہ ذرائع ابلاغ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی پراقوام متحدہ کی نئی تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 سینٹی گریڈ کی حد سے نیچے رکھنے کا کوئی قابل اعتبار راستہ موجود نہیں اورموجودہ سرگرمیوں سے اس صدی میں عالمی درجہ حرارت میں تقریباً 2.8 سینٹی گریڈ تک اضافے کا امکان ہے۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گذشتہ سال کی عالمی موسمیاتی کانفرنس کے بعد سے حکومتوں کے کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس میں کمی کے منصوبے بڑی حد تک ناکافی رہے ہیں، نئی کوششوں سے 2030 تک کاربن کے عالمی اخراج میں کمی ایک فیصد سے بھی کم ہو گی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی پر دوبارہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

    دوسری جانب؛ عالمی طبی جریدے ’لینسیٹ‘ کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رپورٹس میں صحت کے 44 مسائل کو موسمیاتی تبدیلی سے جوڑا گیا ہے، جن میں گرمی سے ہونے والی اموات، متعدی امراض اور بھوک شامل ہیں۔ ’لینسیٹ کاؤنٹ ڈاون‘ پروجیکٹ کی ریسرچ ڈائریکٹر اور بائیو کیمسٹ مرینا رومینیلو نے کہا کہ ان میں سے ہر ایک مرض سنگین ہو رہا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق
    کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت
    وزیراعظم کل چین جائیں گے،متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان
    نماز جنازہ سے قبل؛ صدف نعیم کے لواحقین کو تھانہ بلوا کر دستخط کرائے گئے
    رپورٹ کی شریک مصنف اور یونیورسٹی آف واشنگٹن میں انوائرمنٹل ہیلتھ کی پروفیسر کرسٹی ایبی نے کہا: ’یہ سب بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے نتائج ہیں۔‘ اس سال کی رپورٹس، جن میں ایک عالمی اور دوسری صرف امریکہ کے لیے ہے، میں ان خطرناک رجحانات کو اجاگر کیا گیا ہے، جس میں ’کوڈ ریڈ فار ہیلدھی فیوچر‘ نامی ایک رپورٹ کے مطابق خطرے سے دوچار (زائد العمر اور نوجوان) افراد گذشتہ سال زیادہ خطرناک درجہ حرارت کا شکار بنے۔ محققین نے شمار کیا کہ 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے 1986 سے 2005 کی اوسط کے مقابلے میں تین ارب زیادہ افراد انتہائی گرمی کا شکار تھے۔

  • اورنگی ٹاؤن؛ گھر میں سوئی گیس لیکیج سے دھماکا،5بچے والدین سمیت  جھلس گئے

    اورنگی ٹاؤن؛ گھر میں سوئی گیس لیکیج سے دھماکا،5بچے والدین سمیت جھلس گئے

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گیس لیکیج سے دھماکے میں 5 بچوں سمیت 7 افراد جھلس گئے۔

    اورنگی ٹاؤن کی ملت کالونی کے ایک گھر میں سوئی گیس لیک ہونے کے باعث دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں میاں ،بیوی اور 5 بچے جھلس گئے۔آتش زدگی کے باعث گھر کی دیواریں اور چھت منہدم ہوگئیں۔ ریسکیو ورکرز نے علاقہ مکینوں کی مدد سے گھر سے 7 افراد کو نکال کر ایمبولینسوں کے ذریعے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع تاخیر سے دی گئی تاہم جیسے ہی اطلاع موصول ہوئی فائربریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچی تاہم علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا تھا۔

    فائرفائٹرز نے آگ بجھنے کے باوجود پورے گھر کا معائنہ کیا کچھ مقامات پر چنگاریاں موجود تھیں انہیں ٹھنڈا کر دیا گیا۔ آتش زدگی سے جھلس کر زخمی ہونے والوں میں گھر کے سربراہ 50 سالہ ریاض ولد امیر الدین 80 فیصد، ان کے دو بیٹے 26 سالہ علی رضا 50 فیصد ، 16 سالہ انس رضا 40 فیصد اور 14 سالہ اویس رضا 14 فیصد جھلسے ہیں جبکہ ریاض کی اہلیہ 50 سالہ حسن آرا اور دو بیٹیاں 22 سالہ علیزا اور 14 سالہ اریبہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ علاقے میں گیس لیک ہوتی رہتی ہے اور پہلے بھی آگ لگنے کے واقعات ہوچکے ہیں۔ گیس کمپنی میں متعدد بار شکایات درج کرائی ہیں تاہم اب تک گیس لیکج کو ختم کرنے کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق
    کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت
    وزیراعظم کل چین جائیں گے،متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان
    نماز جنازہ سے قبل؛ صدف نعیم کے لواحقین کو تھانہ بلوا کر دستخط کرائے گئے

  • نماز جنازہ سے قبل صدف نعیم کے لواحقین کو تھانہ بلوا کر دستخط کروائے گئے

    نماز جنازہ سے قبل صدف نعیم کے لواحقین کو تھانہ بلوا کر دستخط کروائے گئے

    نماز جنازہ سے قبل صدف نعیم کے لواحقین سے تھانہ میں دستخط کروائے گئے

    صحافی نوید شیخ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ؛ اتنی کیا جلدی پڑ گئی تھی جو پی ٹی آئی کے رہنماء اسلم اقبال نے صدف نعیم کے لواحقین کو تھانے بلا کر زبردستی دستخط کروانے پڑے؟ انہوں نے مزید لکھا کہ؛ کوئی کاروائی نہ کی جائے، دوسروں کو فاشسٹ کہنے والوں کی اپنی حرکتیں چیک کریں. نوید نے کہ؛ گفتگو سنیں آپکو سمجھ آجائے گی کہ کاروائی کیا ڈالی گئی ۔ کم ازکم جنازہ ہونے کا ہی انتظار کرلیتے۔


    واضح رہے کہ؛ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے تیسرے روز کا اختتام ایک انتہائی افسوسناک خبر سے ہوا۔ نجی ٹی وی چینل سے وابستہ 35 سالہ رپورٹر اُس کنٹینر تلے آ کر ہلاک ہو گئیں جس پر عمران خان سمیت تحریک انصاف کی سینیئر قیادت سوار تھی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق یہ واقعہ سادہوکی کے قریب پیش آیا۔ صدف نعیم کی ہلاکت کی خبر سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کے تیسرے روز کے سفر کے اختتام کا اعلان کر دیا تھا۔ 35 سالہ صدف نعیم نے سنہ 2009 میں نجی ٹی وی ’چینل فائیو‘ میں شمولیت اختیار کی تھیں۔ وہ شادی شدہ تھیں اور انھوں نے پسماندگان میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔


    دوسری جانب عمران خان پر تنقید کی جارہی ہے سینئر صحافی طلعت حسین نے لکھا؛ کتنا افسوسں ہوا؟ آپ خود جان لیں۔ اور یہ انسانیت کا پرچار کرتے ہیں۔ رسمی تعزیت کے دو لفظ بھی بلوانے پڑتے ہیں۔ کتنا افسوسں ہوا؟ آپ خود جان لیں۔ اور یہ انسانیت کا پرچار کرتے ہیں۔ رسمی تعزیت کے دو لفظ بھی بلوانے پڑتے ہیں۔
    لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق
    کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت

  • اب ٹویٹر پر بلیو ٹک والے صارفین کو ماہانہ فیس ادا کرنی ہو گی

    اب ٹویٹر پر بلیو ٹک والے صارفین کو ماہانہ فیس ادا کرنی ہو گی

    اب ٹویٹر پر بلیو ٹک والے صارفین کو ماہانہ فیس ادا کرنی ہو گی ورنہ ٹک اڑا دیا جائے گا.

    دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد اس میں تبدیلیوں کا آغاز کر دیا ہے، جس میں صارفین کے اکاؤنٹس کی ویریفکیشن کے لیے ہر ماہ 20 ڈالر لینے کا پلان بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اگر یہ پروجیکٹ آگے بڑھتا ہے تو صارفین کو 5 ڈالر ماہانہ پر ٹویٹر بلیو کو سبسکرائب کرنا پڑے گا یا اپنے “تصدیق شدہ” بیجز سے محروم ہونا پڑے گا، پہلے مرحلے میں ٹوئٹر اپنے صارفین سے بلیو ٹک سبسکرپشن کے لئے 20 ڈالر لینے کا منصوبہ بھی بنا رہا ہے۔

    اس منصوبے کے تحت ٹوئٹر پر پہلے سے تصدیق شدہ صارفین کے پاس سبسکرپشن حاصل کرنے کیلئے 3 ماہ کا وقت ہوگا، سبسکرپشن نہ لینے پر ان کا بلیو ٹک ختم کردیا جائے گا۔ ٹیسلا کے سی ای او کی جانب سے اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور اس منصوبے کو ختم کیا جا سکتا ہے لیکن پلیٹ فارمر کے مطابق امکان ہے کہ تصدیق، ٹویٹر بلیو کا حصہ بن جائے گی۔

    ٹویٹر بلیو کو پچھلے سال جون میں پلیٹ فارم کی پہلی سبسکرپشن سروس کے طور پر شروع کیا گیا تھا جو ماہانہ سبسکرپشن کی بنیاد پر “پریمیم خصوصیات تک خصوصی رسائی” پیش کرتا ہے جس میں ٹویٹس میں ترمیم کرنے کی خصوصیت بھی شامل ہے۔ واضح رہے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، ٹیسلا کے بانی نے 44 ارب ڈالر کی ڈیل پوری ہونے کے بعد ٹوئٹر کے مالک بن چکے ہیں۔ جس کے فوری بعد انہوں نے ٹوئٹر کے سی ای او پاراگ اگروال کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

    اس وقت ٹوئٹر کے صارفین کی تعداد تقریباً 22 کروڑ 90 لاکھ ہے اور کمپنی کی جانب سے مئی کے آغاز میں تخمینہ لگایا گیا تھا کے اس کے 5 فیصد سے کم اکاؤنٹس جعلی یا اسپام ہیں۔ ایلون مسک نے کچھ عرصے قبل کہا تھا کہ ٹوئٹر سے اسپام بوٹس کو ہٹانا ان کی ترجیح میں شامل ہے اور اب انہوں نے کہا کہ اس بات کی تصدیق ہونی چاہیے کہ واقعی ٹوئٹر میں جعلی اور اسپام اکاؤنٹس کی تعداد مجموعی تعداد سے 5 فیصد کم ہے۔

  • پل ٹوٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 132 ہو گئی

    پل ٹوٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 132 ہو گئی

    بھارت میں پل ٹوٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 132 ہو گئی

    بھارتی ریاست گجرات کے علاقے موربی میں دریا پر بنا پل گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 132 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ابھی بھی کئی افراد لاپتہ ہیں۔ ایک صدی پرانے اس پل کو حال ہی میں مرمت کے بعد عوام کے لیے کھولا گیا تھا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہیں، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دیوالی کی وجہ سے پل پر معمول سے زیادہ رش تھا اور پل یہ بوجھ برداشت نہیں کر سکا۔

    دریائے ماچھو پر 230 میٹر پل 19ویں صدی میں برطانوی دور حکومت میں بنایا گیا تھا، پولیس، فوج اور ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیمیں حادثے کی جگہ پر تعینات کی گئی ہیں جبکہ امدادی کارروائیاں بھی رات سے جاری ہیں۔
    گجرات بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست ہے ان کی طرف سے متاثرین کے اہل خانہ کے لیے معاوضے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

    حکام کی غفلت پر کئی سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، عوام کا کہنا ہے کہ کیا پل کو دوبارہ کھولنے سے پہلے حفاظتی جانچ پڑتال کی گئی تھی؟ یہ ایک مشہور سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے جسے مقامی طور پر Julto Pul (جھولتا پل) کہا جاتا ہے۔ تاہم یہ صدیوں پرانا پل گرنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پل گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے پانچ رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کورونا کے مزید 38 کیسز رپورٹ، 48 مریضوں کی حالت تشویشناک

    گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 4 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ موربی میں دریائے ماچھو پر بنایا گیا یہ جھولتا پل جدید یورپی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے جس کا مقصد موربی کو ایک منفرد شناخت دینا ہے۔

  • کورونا کے مزید 38 کیسز رپورٹ، 48 مریضوں کی حالت تشویشناک

    کورونا کے مزید 38 کیسز رپورٹ، 48 مریضوں کی حالت تشویشناک

    کورونا کے مزید 38 کیسز رپورٹ، 48 مریضوں کی حالت تشویشناک

    قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5 ہزار 473 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 473 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 38 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔


    اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.69 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 48 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
    کووِڈ- 19 وائرس کیسے پھیلتا ہے؟

    یہ وائرس متاثرہ شخص کی کھانسی یا چھینک سے خارج ہونے والے رطوبتوں کے چھوٹے قطروں اور ایسے چیزوں کی سطح کو چھونے سے پھیلتا ہے جو کورونا وائرس سے آلودہ ہوچکی ہوں۔ کورونا وائرس ان چیزوں کی سطح پر کئی گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے لیکن اسے عام جراثیم کش محلول سے بھی ختم کیا جاسکتا ہے۔

    کورونا وائرس کی علامات کون سی ہیں؟

    کورونا وائرس کی علامات میں بخار، کھانسی اور سانس لینے میں مشکل پیش آنا شامل ہیں۔ بیماری کی شدت کی صورت میں نمونیہ اور سانس لینے میں بہت زیادہ مشکل کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔ یہ بیماری بہت کم صورتوں میں جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔

    اس بیماری کی عام علامات زکام (فلو) یا عام نزلے سے ملتی جلتی ہیں جو کہ کووِڈ- 19 کی نسبت بہت عام بیماریاں ہیں۔ اس لئے بیماری کی درست تشخیص کے لئے عام طور پر معائنے (ٹیسٹ) کی ضرورت پڑتی ہے تاکہ اس بات کی تصدیق ہوسکے کہ مریض واقعی کووِڈ- 19 میں مبتلا ہوچکا ہے۔ یہ بات ذہن نشین کر لینا ضروری ہے کہ نزلے زکام اور کووِڈ- 19 کی حفاظتی تدابیر ایک جیسی ہیں۔ مثال کے طور پر بار بار ہاتھ دھونا اور سانس لینے کے نظام کی صحت کا خیال رکھنا (کھانسی کرتے اور چھینکتے وقت اپنا منہ کہنی موڑ کر یا پھر ٹشو یا رومال سے ڈھانپ لینا اور استعمال شدہ رومال یا ٹشو کو ایسے کوڑا دان میں ضائع کرنا جو ڈھکن سے بند ہوسکتا ہو)۔ نزلہ زکام کی ویکسین دستیاب ہے ، اس لئے ضروری ہے کہ آپ خود کو اور اپنے بچوں کو ویکسین کی مدد سے محفوظ رکھیں۔

  • ساجد خان کو سلمان خان بچا رہے ہیں شرلین چوپڑہ کا الزام

    ساجد خان کو سلمان خان بچا رہے ہیں شرلین چوپڑہ کا الزام

    بھارتی فلمساز ساجد خان جو کہ ان دونوں بگ باس کے گھر میں ہیں لیکن ان کو شو سے نکالے جانے کا مطالبہ دن بہ دن زور پکڑتا جا رہا ہے تاہم بگ باس کی انتظامیہ اس موڈ میں نظر نہیں آرہی کہ وہ ساجد خان کو گھر سے نکالیں. شرلین چوپڑہ جنہوں نے چند دن قبل ساجد خان کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت جوہو پولیس اسٹیشن میں درج کروای تھی وہ ہیں بہت غصے میں. تاہم اداکارہ نے پولیس میں جا کر اپنا بیان بھی ریکارڈ‌کروا دیا ہے لیکن ان کا کہنا ہےکہ پولیس ان کے ساتھ بالکل بھی تعاون نہیں‌کر رہی. انہوں نے ساتھ ہی ساتھ سلمان خان کو بھی لے لیا ہے آڑھے ہاتھوں ان کا کہنا ہےکہ ساجد خان سلمان خان کا قریبی دوست ہے جس کی وجہ سے وہ اسے بچانے کی کوشش کررہے ہیں اور سلمان

    خان اسے مکمل تحفظ دے رہے ہیں. شرلین نے کہا کہ جب تک سلمان خان ان کا ساتھ دیتے رہیں گے ساجد خان کی طرف کوئی نہیں‌بڑھ سکتا. اداکار کو ایسے نہیں کرنا چاہیے. جس نے جو جرم کیا ہے اسکو جوابدہ ہونا چاہیے اور بگ باس کی انتظامیہ کو بھی ایسے شخص کو اپنے گھر میں‌نہیں رکھنا چاہیے جس پر جنسی ہراسانی کے الزامات ہیں. یاد رہے کہ ساجد خان پر جنسی ہراسانی کا الزام صرف شرلین چوپڑہ نے نہیں لگایا بلکہ سونی چوپڑا، آہانہ کمرا اور مندانہ کریمی بھی ایسی شکایات درج کروا چکی ہیں.

  • اکشے کمار کو کس چیز کا ہے بے حد افسوس ؟

    اکشے کمار کو کس چیز کا ہے بے حد افسوس ؟

    بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار جو کہ تین دہائیاں گزرنے کے بعد بھی ہیرو کے طور پر ہی شائقین کا دل لبھا رہے ہیں. اکشے کمار نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہماری فلموں میں‌کامیڈینز کی بہت زیادہ کمی ہے. حالانکہ کامیڈی کرنا بہت مشکل کام ہے اور کسی کو ہنسانا کوئی آسان نہیں‌ ہے. کامیڈینز بھی اداکار ہی ہوتےہیں انہیں جوکر سمجھے جانے کا مجھے بہت افسوس ہے . اس سے بھی زیادہ مجھے اس چیز کا افسوس ہے کہ ان کو اہمیت نہیں‌دی جاتی ان سے کام کروایا جاتا ہے لیکن ان کو اتنی عزت نہیں‌دی جاتی ہے جتنی کے یہ

    حقدار ہوتے ہیں. کامیڈینز کو معمولی سے کردار دینا ان کی توہین ہے ہونا تو یہ چاہیے کہ ان کو بھی ہیرو ہی سمجھنا چاہیے اور بہترین کردار دئیے جانے چاہیں.اکشے کمار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں شائقین کے مزاج کو سمجھ کر فلمیں‌بنانا ہوں گی اب وقت تبدیل ہو چکا ہے، یہ وقت ہے مل بیٹھ کر سوچنے کا کہ آخر کیوں فلمیں فلاپ ہو رہی ہیں. یاد رہے کہ اکشے کمار کی حال ہی میں فلم رکشابندھن ریلیز ہوئی لیکن یہ فلم بائیکاٹ کے ٹرینڈ کا شکار ہونے کے بعد فلاپ ہوگئی . تاہم اکشے کمار کے حوصلے بلند ہیں.

  • جیا بچن کی نواسی شادی کے بغیر بچہ پیدا کرلے تو جیا بچن کو کوئی اعتراض نہیں

    جیا بچن کی نواسی شادی کے بغیر بچہ پیدا کرلے تو جیا بچن کو کوئی اعتراض نہیں

    بالی وڈ کی اداکارہ جیا بچن جو کہ امتیابھ بچن کی اہلیہ بھی ہیں وہ ان کی بیٹی شویتا اور نواسی نویا نویلی نندا ایک پوڈ کاسٹ کا حصہ بنیں.اس پوڈ کاسٹ میں انہوں نے بہت ساری باتیں کیں‌لیکن ایک ایسی بات کردی ہے کہ جس کو سن کر سب رہ گئے ہیں حیران. جیا بچن نے اپنی نواسی نویا نویلی نندا کے بارے میں‌کہا ہے کہ اگر وہ شادی کے بغیر بچپ دنیا میں لے آئے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں . جیا بچوں‌کو ہر قسم کی آزادی دینے کی قائل ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کہا ہے کہ میری نواسی اگر بغیر شادی کے بچہ پیدا کرلے گی تو مجھے کوئی اعتراض نہ ہو گا. جیا کی

    یہ بات سن کر انہیں بہت سارے سوشل میڈیا صارفین تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں. دوسری طرف اسی پوڈ کاسٹ میں انہوں نے اپنے گھریلو اور گھریلو وائف ہونے کا بھی کہا ہے کہ اور بتایا ہےکہ انہوں نے تمام عمر اپنی گھر کی ذمہ داریوں کو ذمہ داری سے نبھایا اور کبھی بھی امیتابھ بچن کو شکایت کا موقع نہیں دیا. جیا بچن کہتی ہیں‌کہ میں نےگھر پر کبھی بھی فلموں میں کام کرنے کا ترجیح نہیں دی . یاد رہے کہ جیا بچن کے دو بچے ہیں بیٹا ابھیشیک بچن اور بیٹی شویتا بچن .نویا نویلی نندا شویتا کی ہی بیٹی ہیں.

  • ایمان علی 8 سال تک کس بھارتی ڈائریکٹر کی محبت میں گرفتار رہیں؟

    ایمان علی 8 سال تک کس بھارتی ڈائریکٹر کی محبت میں گرفتار رہیں؟

    اداکارہ ایمان علی جو کہ بہت کم کم سکرین پر نظر آتی ہیں اور انٹرویوز تو نہ ہونےکے برابر دیتی ہیں. لیکن حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں‌ نے اپنے افئیر کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ کتنے سال تک کسی شخص کی محبت میں گرفتار رہیں. ایمان علی نے بتایا کہ وہ بھارتی ڈائریکٹر امیتازعلی کی محبت میں گرفتار رہیں وہ انہیں بہت اچھے لگتے تھے، میں ان کے بارے میں بہت زیادہ سوچتی تھی . میں ان کو آئیڈلائز کرتی تھی ان کے ساتھ خود کو دیکھتی تھی . انہوں نے کہا کہ میں نے اس تعلق کو سب سے چھپا کر رکھا یہی وجہ ہے کہ پاکستان

    میں کسی کو اس تعلق کی خبر نہ تھی لیکن بھارت میں‌ میڈیا کو اندازہ تھا اس لئے میں جب بھی وہاں جاتی تھی مجھ سے امیتاز علی کو لیکر سوال ہوتے تھے میں‌جواب دینے کی بجائے نظر انداز اس لئے کر جاتی تھی تاکہ میرے اور امیتاز علی کے افئیر کی خبریں نہ پھیلیں. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ شادی نہ ہونے کی بہت ساری وجوہات تھیں جس کے بعد میں نے سوچا کہ ہیں تو یہ عام انسان ہی تو پھر میں کیوں اتنا ان کے پیچھے جا رہی ہوں.بس پھر خود کو سمجھایا اور ان سے تعلق رابطہ واسطہ ختم کیا.