Baaghi TV

Author: +9251

  • لانگ مارچ؛ عمران خان لیبرٹی چوک پہنچ گئے

    لانگ مارچ؛ عمران خان لیبرٹی چوک پہنچ گئے

    لانگ مارچ کے لیے عمران خان لبرٹی چوک پہنچ گئے ہیں۔ کنٹینر پر عمران خان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی سمیت متعدد رہنماء شامل ہیں. جبکہ کنٹینر میں 5 کرسیاں لگائی گئی ہیں جن پر عمران خان اپنے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ بیٹھ کر کسی بھی اجلاس کی صدارت کر سکتے ہیں۔ حکومت کی اتحادی جماعتوں نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق رانا ثناء اللہ کی حکمت عملی کی مخالفت کردی ہے، اتحادی جماعتوں نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو فساد مارچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن یلغار کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے فوری این او سی جاری کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو ایک نیا لیٹر جاری کر دیا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے ماضی میں این او سی کی خلاف ورزیاں کیں اس لیے پی ٹی آئی شق وار انتظامیہ کو وضاحت دے، 25 مئی کو بھی این او سی دیا گیا مگر اس کی خلاف ورزی کی گئی۔ پی ٹی آئی تحریری طور پر انتظامیہ کو مطمئن کرے، این او سی کی درخواست مسترد نہ کرنے کی وجوہات کی وضاحت کی جائے۔
    https://twitter.com/MalikRamzanIsra/status/1585899840738689024قبل ازیں، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ کیا گیا۔ کمشنر اسلام آباد کی جانب سے طلب کردہ خصوصی اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے سینیئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان اور صدر تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان نے شرکت کی۔

    عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف آج لاہور کے لبرٹی چوک سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز ۔ تحریک انصاف کے مطابق عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ لاہور کے لبرٹی چوک سے جمعے کو شروع ہوگا اور 5 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گا۔ لبرٹی چوک پر تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے تاہم کئی مقامات پر کارکنوں سے زیادہ پولیس دیکھی جارہی ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج سے متعلق عدالت کا ایک فیصلہ موجود ہے، اس طریقہ کارکےمطابق آئیں گے تو ہم اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کریں گے، مخصوص جگہ پر آئیں گے تو ہم سیکیورٹی دیں گے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نومبر میں آر یا پار ہوجائے گا، اسلام آباد کے عوام اسلام آباد کے اندر سے نکل آئے تو کرپٹ ٹولےکو بھاگنےکی جگہ نہیں ملے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ غیرت کےنام پرماں بیٹی قتل:ملزمان گرفتار
    عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
    سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب کر لیے۔
    دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک تباہی کی طرف جانے سے 6 ماہ پہلے بچ گیا، الیکشن آئینی مدت پوری ہونےپر اگلے سال ہوں گے، والدین اپنے بچوں،بچیوں اور فیملیز کو خونی مارچ سے محفوظ رکھیں۔ گزشتہ روز عمران خان نے وڈیو پیغام جاری کیا تھا ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ مارچ حکومت گرانے یا لانے کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ حقیقی آزادی کی تحریک ہے۔ یہ تحریک تب تک نہیں رکے گی جب تک ہم اس ملک کو حقیقی طور پر آزاد نہیں کرتے۔

  • خلا کو پرامن مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے. پاکستانی مندوب نعیم صابر خان

    خلا کو پرامن مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے. پاکستانی مندوب نعیم صابر خان

    پاکستان نے خلا کو ہتھیار وں سے پاک رکھنے کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خلا کو صرف پرامن مقاصد اور تحقیق کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی چوتھی کمیٹی سے خطاب میں پاکستانی مندوب نعیم صابر خان نے کہاکہ یہ بات مایوس کن ہے کہ بعض میدان جنگ تصور کرتے ہوئے متعلقہ فوجی صلاحیتیں حاصل کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ بیرونی خلا میں سٹیلائٹس کو میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کرنے کے تجربات جن کا ملبہ خلا میں بکھر جانے کے علاوہ بھی کئی منفی اثرات ہیں، تشویش کا باعث ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بیرونی خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع کرنے بھر پور مخالف کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سلامتی کے پہلو سےخلا سے متعلق موجودہ قوانین کے ڈھانچہ اس حوالے سے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کی اہلیت نہیں رکھتا ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کئی دہائیوں سے اس بات کی نشاندہی کررہی ہے کہ بیرونی خلا میں ہتھاریوں دوڑ شروع کرنے کی بجائے اسے پر امن مقاصد کے لئے استعمال کرنے کے اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حصے کے طور پر پاکستان نے اقوام متحدہ کے پانچ خلائی معاہدوں کی توثیق کی ہے اور اپنی خلائی صلاحیتوں کو زراعت ، صحت، ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات میں کمی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سمیت دیگر چیزوں کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کررہا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف علاقائی اور بین الاقوامی خلائی تحقیق اور تعاون کی تنظیموں کی رکنیت رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو میں اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم فار سپیس بیسڈ انفارمیشن فار ڈیزاسٹر منیجمنٹ اینڈ ایمرجنسی رسپانس کا دفتر قائم ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ غیرت کےنام پرماں بیٹی قتل:ملزمان گرفتار
    عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
    سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب کر لیے۔
    سپیس 2030ایجنڈے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاکستانی مندوب نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو اب بھی کئی ایسی رکاوٹوں کا سامنا ہے جو انہیں جدید خلائی ٹیکنالوجی سے مکمل طور پر مستفید ہونے سے روک رہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ خلا ایک کمزور وسیلہ ہے اور اسےمشترکہ عالمی بھلائی کےلئے استعمال کیا جانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ خلائی ٹریفک کا انتظام اور خلائی ملبے کی تخفیف خلا کی طویل مدتی پائیداری کے لیے بہت اہم ہیں۔

  • پاکستان کو تعمیر نو کے لیے 16 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی ضرورت ہے. احسن اقبال

    پاکستان کو تعمیر نو کے لیے 16 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی ضرورت ہے. احسن اقبال

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان کو سیلاب 2022 سے 30 بلین ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان ہوااور تعمیر نو کے لیے 16 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی ضرورت ہے، سیلاب سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے اور 1730 سے زائد جان کی بازی ہار گئے،حکومت بحالی کے ساتھ ساتھ میکرو اکنامک استحکام اور مالیاتی استحکام کو بھی یقینی بنا رہی ہے،محدود وسائل کے ساتھ، حکومت اقوام متحدہ اور دیگر امدادی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر بڑھتے ہوئے بحران سے نمٹ رہی ہے۔

    ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے جمعہ کوپاکستان میں سیلاب کے بعد متاثرہ علاقوں میں بحالی کے حوالے سے جائزہ رپورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو سیلاب 2022 سے 30 بلین ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان ہوا ،تعمیر نو کے لیے 16 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی ضرورت ہے، سیلاب سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے اور 1730 سے زائد جان کی بازی ہار گئے،متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور جو دکھ اور تکلیف دیکھی ہے وہ دل کود ہلا دینے والی ہے، خواتین، بچے، بوڑھے شہری کھلے آسمان تلے بے سرو اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں ،80 لاکھ سے زیادہ بے گھر افراد کو اب صحت کے بحران کا سامنا ہے،متاثرہ 94 اضلاع میں سے زیادہ تر غریب ترین اضلاع میں سے ہیں جنہیں ‘آفت زدہ’قرار دیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ حکومت کو اس وقت پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں ، ڈینگی اور ملیریا کے پھیلا ئو، بڑھتی ہوئی بھوک ، غربت ، خوراک کے بحران اور سردیوں کی ٹھنڈ جیسے اہم چیلنجوں کا سامنا ہے ، حکومت بحالی کے ساتھ ساتھ میکرو اکنامک استحکام اور مالیاتی استحکام کو بھی یقینی بنا رہی ہے،محدود وسائل کے ساتھ، حکومت اقوام متحدہ اور دیگر امدادی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر بڑھتے ہوئے بحران سے نمٹ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ نیشنل فلڈ اینڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے تاکہ وفاقی اور صوبائی سطحوں پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسیوں کی طرف سے مربوط ردعمل کو یقینی بنایا جا سکے،

    بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 2.7 ملین گھرانوں میں 286 ملین ڈالر کا ہنگامی فنڈ تقسیم کیا ، چھوٹے کسانوں کے لیے آئندہ گندم کی بوائی کے سیزن کے لیے 42 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں، آفات کے بعد کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے بیرونی مالی امداد کے استعمال میں شفافیت کو یقینی بنانا حکموت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ بحالی کے عمل میں سول سوسائٹی کو شامل کرکے اور متعلقہ ڈیٹا کو آن لائن ڈیش بورڈ کے ذریعے عوام کے لیے دستیاب کر کے کیا جائے گا،گلوبل کلائمیٹ رسک انڈیکس میں پاکستان مسلسل دس ممالک میں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل رہا ہے، لیکن گرین ہائوس کے اخراج میں پاکستان کا حصہ 1% سے بھی کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ جی 20 تنظیم کی رکن ریاستیں ان اخراج میں 80فیصد حصہ ڈالتی ہیں، اس لیے انہیں ان ممالک میں ماحولیاتی موافقت، ہنگامی ردعمل، اور بحالی کے تمام اخراجات برداشت کرنا ہوں گے،

    موسمیاتی تبدیلی کے خوفناک اثرات کو روکنے کا حتمی حل قابل تجدید توانائی کی عالمی منتقلی میں مضمر ہے، امیر ممالک کو 2009 میں اقوام متحدہ کی آب و ہوا کی کانفرنس میں غریب ممالک کے لیے آب و ہوا سے متعلق مالی امداد میں سالانہ 100 بلین ڈالر کا حصہ ڈالنے کے لیے اپنے وعدے کو پورا کرنا چاہیے، ڈنمارک پہلا ملک ہے جس نے ’’ماحولیاتی نقصان‘‘کی فنڈنگ میں 13 ملین ڈالر کا وعدہ کیاہے ، انہوں نے کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی ایک مشترکہ عالمی چیلنج ہے، جس کا سامنا عالمی شراکت داری کے تعاون سے ہی ممکن ہے ، پاکستان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے “ماحولیاتی انصاف” کے لیے ایک آزمائشی کیس ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ غیرت کےنام پرماں بیٹی قتل:ملزمان گرفتار
    عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
    سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب کر لیے۔
    انہوں نے کہاکہ سیلاب نے مہنگائی کے ستائے ہوئے لوگوں مزید مشکلات میں ڈال دیا ہے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ۔انہوں نے کہاکہ رواں سال مون سون بارشوں میں 400 فی صد سے زیادہ بارشیں ہوئیں ،سیلاب متاثرین کی امداد میں افواج پاکستان اہم کردار ادا کیا، متاثرہ علاقوںمیں کسانوں کو بیج مفت فراہم کیا جا رہاہے ۔

  • کراچی؛ نجی کمپنی کے دو ملازمین شہریوں کے تشدد سے جاں بحق

    کراچی؛ نجی کمپنی کے دو ملازمین شہریوں کے تشدد سے جاں بحق

    کراچی؛ نجی کمپنی کے دو ملازمین شہریوں کے تشدد سے جاں بحق

    مچھر کالونی کے شہریوں نے نجی کمپنی کے دو ملازمین کو مبینہ اغوا کار قرار دے کر تشدد کرکے ہلاک کردیا ہے۔ کراچی کےعلاقے ماڑی پور مچھر کالونی میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں شہریوں نے نجی کمپنی کے دو ملازمین کو تشدد کرکے ہلاک کردیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق دو ملازمین کار پر سوار تھے، جنہیں مشتعل افراد نے اغوا کار قرار دے کر تشدد کا نشانہ بنایا، اور کار کو بھی آگ لگا دی۔ جب کہ دونوں مقتولین کو بچاتے ہوئے ایک پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب ڈی آئی جی جنوبی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کیماڑی کو انکوائری کی ہدایت کردی ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛ غیرت کےنام پرماں بیٹی قتل:ملزمان گرفتار
    عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
    سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب کر لیے۔
    اگر آرمی چیف غدار ہے تو آج بھی اس سے چھپ کر کیوں ملتے ہیں. ڈی جی آئی ایس آئی
    آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگروہ آپ کو توسیع دے رہےہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں:عمران خان مان گئے
    پاکستان میں بچے بہت تیزی سے موٹاپے کا شکار ہورہے ہیں. عالمی ادارہ صحت
    پاکستان سعودیہ سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس: توانائی کے شعبہ میں تعاون پر تبادلہ خیال پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ لبرٹی چوک کے کئی مقامات پر کارکنان کم پولیس اہلکار زیادہ
    پولیس نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کیا. وزیراعظم شہباز شریف

  • دیپیکا اور کترینہ  کی نئی وڈیو وائرل، مداحوں نے katpika  ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹرینڈ بنا دیا

    دیپیکا اور کترینہ کی نئی وڈیو وائرل، مداحوں نے katpika ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹرینڈ بنا دیا

    دیپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف بالی وڈ کی دو سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اور ٹاپ اداکارہ ہیں۔ ایک کہاوت ہے کہ دو اداکارائیں کبھی اچھی دوست نہیں ہو سکتیں۔ لیکن اسے غلط ثابت کرتے ہوئے، دونوں اداکارائوں نے اپنی دوستی سے مداحوں کو ہمیشہ حیران کیا ہے. یہ کل ہی کی بات ہے جب دیپیکا پڈوکون نے جم سے کترینہ کیف کی ایک ویڈیو شیئر کی جس نے نہ صرف یہ ثابت کیا کہ وہ جم کی دوست ہیں بلکہ اپنے مداحوں کو اپنے اچھے تعلق کی جھلک بھی دکھائی۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد، مداح اپنے جوش و خروش پر قابو نہ رکھ سکے اور اس جوڑی کا نیا نام رکھ دیا۔دیپیکا کی جانب سے اس وڈیو کو شئیر کی گئی وڈیو پر ایک مداح نے لکھا کہ "کیا آپ لوگ ایک ساتھ فلم کر سکتے ہیں” ایک اور مداح

    نے لکھا "آپ اور کیٹ جم کے دوست ہیں؟؟؟؟ او میرے خدا.” یوں ان دونوں کے مداحوں نے ان دونوں کے نام کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا . ہیش ٹیگ #katpika تھا .یاد رہے کہ کترینہ اس وقت اپنی ہارر کامیڈی فلم فون بھوت کی ریلیز کی تیاری کر رہی ہے جس میں ایشان کھٹر اور سدھانت چترویدی اہم کرداروں میں ہیں۔ یہ نومبر 2022 میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس کے بعد کترینہ کیف سلمان خان کے ساتھ ٹائیگر 3 میں نظر آئیں گی.اس کے علاوہ اداکارہ فرحان اختر کی فلم جی لے زرا میں پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ کے ساتھ بھی جلوہ گر ہوں گی۔دوسری جانب دیپیکا، شاہ رخ خان کے ساتھ اگلی فلم پٹھان میں جان ابراہم کے ساتھ نظر آئیں گی۔ یہ 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہوگی۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو یش راج فلمز کے بینر تلے بنایا گیا ہے اور یہ ہندی، تامل اور تیلگو میں سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

  • پاکستان میں بچے بہت تیزی سے موٹاپے کا شکار ہورہے ہیں. عالمی ادارہ صحت

    پاکستان میں بچے بہت تیزی سے موٹاپے کا شکار ہورہے ہیں. عالمی ادارہ صحت

    پاکستان میں بچے بہت تیزی سے موٹاپے کے شکار ہورہے ہیں. عالمی ادارہ صحت

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صحت کے لیے نقصان دہ طرز زندگی اپنانے کے رجحان میں اضافے کے باعث بچوں میں موٹاپا بڑھ رہا ہے۔ پاکستان کے لیے ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا نے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 10 سال سے کم عمر 6 سے 8 فیصد بچے موٹاپے کے شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی بچوں میں موٹاپے کی بنیادی وجوہات میں ناقص خوراک کا استعمال اور کھیل کود سے دوری قابل ذکر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تقریباً 50 فیصد خواتین بھی غیر صحت مندانہ طرز زندگی کے باعث موٹاپے سے متاثر ہیں۔ ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا نےکہا کہ دنیا میں 70 فیصد اموات غیر متعدی امراض کے باعث ہو رہی ہیں، پاکستان میں بھی یہ شرح بڑھ رہی ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف لائف اسٹائل میڈیسین ڈاکٹر شگفتہ فیروزنے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم 17 سال سے ادویات کے بغیر مریضوں کا علاج کر رہے ہیں،صحت مندانہ طرز زندگی، خوراک اور ورزش سے ادویات کے بغیر بھی صحت مند رہنا ممکن ہے۔

    جبکہ اس حوالے ڈاکٹر ڈی واگٹ نے کہا تھا کہ ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ اگرچہ بچپن میں موٹاپا ہو جانا سماجی طور پر ہر کلاس یا طبقے کے افراد کے لیے ایک مسئلہ ہے، یہ شہروں اور امیر خاندانوں میں زیادہ ہے جہاں بچوں کو ایسی خوراک اور ڈرنکس دی جاتی ہیں جن میں زیادہ چربی اور شوگر اور نمک ہوتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ غیرت کےنام پرماں بیٹی قتل:ملزمان گرفتار
    عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
    سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب کر لیے۔
    اگر آرمی چیف غدار ہے تو آج بھی اس سے چھپ کر کیوں ملتے ہیں. ڈی جی آئی ایس آئی
    آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگروہ آپ کو توسیع دے رہےہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں:عمران خان مان گئے

  • دپیکا پڈوکون اور ہریتک روشن کی فلم فائٹر کا پہلا پوسٹر جاری

    دپیکا پڈوکون اور ہریتک روشن کی فلم فائٹر کا پہلا پوسٹر جاری

    بالی وڈ ہر دلعزیز اداکار ہریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی فلم ”فائٹر” کے بہت چرچے ہیں شائقین اس فلم کی ریلیز کے لئے بےتاب ہیں. سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بنائی گئی یہ فلم ایک ایکشن تھرلر ہے. ہرتیک روشن اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ انیل کپور بھی دکھائی دیں گے. فلم کا پوسٹر انیل کپور نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شئیر ہیں.فلم میں ہریتک اور دیپیکا انڈین ایئر فورس کے پائلٹ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جب کہ انیل کپور ان کے سرپرست کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ شائقین فلم کی ایک جھلک کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے اور اب آخر کار میکرز نے فائٹر کی

    نئی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے فلم کا پہلا پوسٹر شیئر کر دیا ہے۔انیل کپور نے فلم کا پوسٹر شئیر کرتے ہوئے انیل کپور نے انکشاف کیا کہ یہ فلم یوم جمہوریہ 2024 ویک اینڈ کے دوران بڑی اسکرینوں پر آئے گی! فائٹر کی ریلیز کی تاریخ ماضی میں کئی بار ملتوی کی جا چکی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ بنانے والوں نے اب ریلیز کی تاریخ کو لاک کر دیا ہے۔دوسری طرف ہرتیک روشن کا اس فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے کہنا ہے کہ میں‌نے اپنے کردار کی تیاری میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور ہرتیک روشن کو شائقین ایک ساتھ دیکھنے کے لئے بےتاب ہیں.

  • پاکستان سعودیہ سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس: توانائی کے شعبہ میں تعاون پر تبادلہ خیال

    پاکستان سعودیہ سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس: توانائی کے شعبہ میں تعاون پر تبادلہ خیال

    پاکستان سعودیہ سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس: توانائی کے شعبہ میں تعاون پر تبادلہ خیال

    سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان اور پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اقتصادی محور کے لیے سٹیئرنگ کمیٹی کے اپنے پہلے اجلاس کے دوران توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق سعودی خبر ایجنسی کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز نے توانائی کے شعبے میں تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا اس سٹیئرنگ کمیٹی کے فریم ورک کے تحت اس وقت کئی موضوعات زیر بحث ہیں۔ خاص طور پر پیٹرولیم اور سپلائی کے شعبوں، پیٹرو کیمیکل، بجلی، قابل تجدید توانائی، صنعت اور نقل و حمل کے علاوہ بہت سے شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی جارہی ہے۔

    شہزادہ عبدالعزیز نے اس بات کی تصدیق کی کہ سعودی عرب پاکستان کو اپنے ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں میں ایک اہم شراکت دار سمجھتی ہے ۔ دونوں ممالک سعودی پاکستانی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کی ذیلی کمیٹی کے ذریعے اپنے درمیان تعاون کے ذرائع کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ شہزادہ عبد العزیز نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون اور مختلف پراجیکٹس کو فعال کرنا درست راستے پر ہے۔

    اجلاس کے اختتام پردونوں فریقوں نے کمیٹی کے کام کو مکمل کرنے، اس میٹنگ کے نتائج کی پیروی کرنے اور دونوں طرف کی ورک ٹیموں کے درمیان مشترکہ کوآرڈینیشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سٹیئرنگ کمیٹی کا کام توانائی، صنعت، معدنی دولت، تجارت، مالیات، ماحولیات، زراعت، نقل و حمل، لاجسٹکس، مواصلات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت اور سرمایہ کاری سمیت کئی شعبوں کا احاطہ کرتا ہے۔ سٹئیرنگ کمیٹی کا یہ پہلا اجلاس تھا۔ دوطرفہ سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے اجلاس کی اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مشترکہ طور پر صدارت کر چکے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ غیرت کےنام پرماں بیٹی قتل:ملزمان گرفتار
    عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
    سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب کر لیے۔
    اگر آرمی چیف غدار ہے تو آج بھی اس سے چھپ کر کیوں ملتے ہیں. ڈی جی آئی ایس آئی
    آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگروہ آپ کو توسیع دے رہےہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں:عمران خان مان گئے

  • راولپنڈی؛ ڈاکو دِن دیہاڑے بینک کی کیش وین لوٹ کر فرار

    راولپنڈی؛ ڈاکو دِن دیہاڑے بینک کی کیش وین لوٹ کر فرار

    راولپنڈی میں ڈاکو دِن دیہاڑے بینک کی کیش وین لوٹ کر فرار ہوگئے

    ڈاکو دِن دیہاڑے بینک کے لیے کیش سپلائی کرنے والی وین لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں ڈاکوؤں نے مریڑ چوک کے قریب ڈکیتی کی دلیرانہ واردات میں بینک کو کیش سپلائی کرنے والی وین لوٹ لی اور وین عملے سے نقدی بھرے 2 بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔

    ڈاکوؤں نے واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر 2 سکیورٹی گارڈز کو زخمی بھی کر دیا۔ پولیس کے مطابق ایک گارڈ گولی اور دوسرا لوہے کا راڈ سر میں لگنے سے زخمی ہوا، جنہیں طبی امداد کے لے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔کیش وین بینک آف پنجاب میں نقدی سپلائی کرنے کے لیے آئی تھی۔

    پولیس کے مطابق سکیورٹی گارڈز کیش وین سے نقدی بھرے بیگ نکال کر بینک میں دینے جا رہے تھے کہ ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا۔ واردات کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تعداد 6 بتائی جارہی ہے۔ واقعے کے بعد ایس ایس پی آپریشنز مریڑ چوک پر واقع بینک آف پنجاب پہنچ گئے، جہاں ڈی ایس پی سول لائنز نے انہیں ڈکیتی کی واردات سے متعلق تفصیلات فراہم کیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ غیرت کےنام پرماں بیٹی قتل:ملزمان گرفتار
    عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
    سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب کر لیے۔
    اگر آرمی چیف غدار ہے تو آج بھی اس سے چھپ کر کیوں ملتے ہیں. ڈی جی آئی ایس آئی
    آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگروہ آپ کو توسیع دے رہےہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں:عمران خان مان گئے

  • لاہور کے پارک میں کوڑا پھینکنے والوں پر 200 روپے جرمانے کا حکم

    لاہور کے پارک میں کوڑا پھینکنے والوں پر 200 روپے جرمانے کا حکم

    لاہور کے پارک میں کوڑا پھینکنے والوں پر 200 روپے جرمانے کا حکم

    لاہورہائی کورٹ نے لبرٹی مارکیٹ کے پارک میں کوڑا پھینکنے والوں کو 200 روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔ لاہورہائی کورٹ میں اسموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پرسماعت ہوئی، عدالت نے ریمارکس دیے بھارت میں رکشوں کو الیکٹریسٹی پر منتقل کر دیا گیا ہے، پاکستان میں الیکٹریسٹی پر منتقل کرنے کے لیے کتنا خرچہ درکار ہے۔

    ریسرچر فیصل آباد یونیورسٹی نے عدالت کو بتایا کہ الیکٹریسٹی پر منتقلی کیلئے انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے۔ عدالت نے موٹرسائیکلز کو الیکٹریسٹی پر منتقل کرنے کیلئے متعلقہ حکام سےمیٹنگ کی ہدایت کردی، جب کہ لبرٹی مارکیٹ کے پارک میں کوڑا پھینکنے والوں کو 200 روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں مل کر اسموگ جیسی آفت سے نکلنا ہوگا، اسموگ پھیلنا شروع ہوچکی ہے اندازہ لگائیں یہ کس حد تک جائے گی۔ عدالت نے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ غیرت کےنام پرماں بیٹی قتل:ملزمان گرفتار
    عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
    سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب کر لیے۔
    اگر آرمی چیف غدار ہے تو آج بھی اس سے چھپ کر کیوں ملتے ہیں. ڈی جی آئی ایس آئی
    آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگروہ آپ کو توسیع دے رہےہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں:عمران خان مان گئے